ConjunctionFutureVerbPersonal Pronoun

وَسَيَصْلَوْنَ

and they will be burned

اور عنقریب وہ داخل ہوں گے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
صَلِيَ
يَصْلَي
اِصْلَ
صَالٍ
مَصْليّ
صَلًى/صِلِيّ
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلصَّلْیُ (س) کے اصل معنی آ گ جلا نے کے ہیں صَلِیَ بِا لنَّا رِ : اس نے آ گ کی تکلیف بردا شت کی یا وہ آگ میں جلا ۔ صَلِیَ بِکَذَا : اسے فلا ں چیز سے پا لا پڑا ۔ صَلِیْتُ الشَّا ۃَ : میں نے بکر ی کو آگ پر بھو ن لیا اور بھونی ہو ئی بکری کو مَصْلِیَّۃٌ کہا جا تا ہے ۔ قرآ ن پا ک میں ہے : (اِصۡلَوۡہَا الۡیَوۡمَ) (۳۶۔۶۴) آج اس میں داخل ہو جا ؤ۔ (یَصۡلَی النَّارَ الۡکُبۡرٰی) (۸۷۔۱۲) بڑی تیز آگ میں داخل ہو گا ۔ (تَصۡلٰی نَارًا حَامِیَۃً) (۸۸۔۴) دھکتی آگ میں داخل ہو ں گے ۔ (وَّ یَصۡلٰی سَعِیۡرًا) (۸۴۔۱۲) اور دوزخ میں داخل ہو گا ۔ اور آیت کریمہ : (وَ سَیَصۡلَوۡنَ سَعِیۡرًا ) (۴۔۱۰) اور دو زخ میں ڈالے جا ئیں گے ، میں ایک قرأ ت ضمہ یا (افعال ) کے سا تھ بھی ہے ۔ نیز فر ما یا : (حَسۡبُہُمۡ جَہَنَّمُ ۚ یَصۡلَوۡنَہَا) ( ۵۸۔۸ ) ان کو دو زخ ہی کی سزا کا فی ہے ( یہ ) اسی میں داخل ہو ں گے ۔ (سَاُصۡلِیۡہِ سَقَرَ ) (۷۴۔۲۶) ہم عنقریب اسے سقر میں داخل کر یں گے ۔ (وَّ تَصۡلِیَۃُ جَحِیۡمٍ)(۵۶۔۹۴) اور جنہم میں جلنا ۔ اور آیت کریمہ : (لَا یَصۡلٰىہَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَی الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی) (۹۲۔۱۵۔۱۶) اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بد بخت ہے جس نے جھٹلا یا اور منہ پھیرا ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ یہاں لَاَ یَصْلٰھَآ کے معنی لَا یَصْطَلِیْ بِھَا ہیں یعنی دوزخ کے سا تھ وا بستہ اور چمٹے نہیں رہیں گے ۔ اور خلیل نے کہا کہ صَلِیَ الْکَا فِرُالنَّا رَ کے معنی یہ ہیں کہ کا فر نے دو زخ کی تکلیف برا دشت کی جیسے فرما یا : (یَصۡلَوۡنَہَا ۚ فَبِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ) (۵۸۔۸) اسی میں داخل ہو ں گے اور وہ بری جگہ ہے اور بعض نے کہا ہے کہ صَلِیَ النَّا رَ کے معنی آ گ میں داخل ہو نے کے ہیں اور اَصْلَا ھَا کے معنی دا خل کر نے کے ہیں ۔ قرآن پا ک میں ہے : (فَسَوۡفَ نُصۡلِیۡہِ نَارًا ) (۴۔۳۰) ہم اسے عنقریب جہنم میں دا خل کر یں گے ۔ اور آیت کریمہ : (ثُمَّ لَنَحۡنُ اَعۡلَمُ بِالَّذِیۡنَ ہُمۡ اَوۡلٰی بِہَا صِلِیًّا) (۱۹۔۷۰) اور ہم ان لو گو ں سے خو ب وا قف ہیں جو اس میں داخل ہو نے کے زیا دہ لا ئق ہیں ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ صِلیَّا ، صَالٍ، صَالٍ کی جمع ہے (1)صِلَا ئٌ (۱) آگ جلا نے کا ایند ھن (۲) بھنی ہو ئی چیز ۔

Lemma/Derivative

13 Results
يَصْلَى
Surah:88
Verse:4
داخل ہوں گے
They will burn
Surah:92
Verse:15
داخل ہوگا اس میں
will burn (in) it
Surah:111
Verse:3
عنقریب وہ داخل ہوگا
He will be burnt