Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 112

سورة النساء

وَ مَنۡ یَّکۡسِبۡ خَطِیۡٓئَۃً اَوۡ اِثۡمًا ثُمَّ یَرۡمِ بِہٖ بَرِیۡٓـئًا فَقَدِ احۡتَمَلَ بُہۡتَانًا وَّ اِثۡمًا مُّبِیۡنًا ﴿۱۱۲﴾٪  13

But whoever earns an offense or a sin and then blames it on an innocent [person] has taken upon himself a slander and manifest sin.

اور جو شخص کوئی گناہ یا خطا کر کے کسی بے گناہ کے ذمہ تھوپ دے ، اس نے بڑا بہتان اٹھایا اور کھلا گناہ کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡسِبۡ
کمائے
خَطِیۡٓئَۃً
کوئی خطا
اَوۡ
یا
اِثۡمًا
کوئی گناہ
ثُمَّ
پھر
یَرۡمِ
وہ الزام لگائے
بِہٖ
ساتھ اس کے
بَرِیۡٓـئًا
کسی بےگناہ پر
فَقَدِ
پس تحقیق
احۡتَمَلَ
اس نے اٹھایا
بُہۡتَانًا
بہتان
وَّاِثۡمًا
اور گناہ
مُّبِیۡنًا
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡسِبۡ
کماتا ہے
خَطِیۡٓئَۃً
خطا
اَوۡ
یا
اِثۡمًا
گناہ
ثُمَّ
پھر
یَرۡمِ
وہ تہمت لگاتا ہے
بِہٖ
اس کی
بَرِیۡٓـئًا
کسی بے گناہ پر
فَقَدِ
تو یقیناً
احۡتَمَلَ
اس نے بوجھ اٹھا لیا
بُہۡتَانًا
بڑا بہتان
وَّاِثۡمًا
اور گناہ
مُّبِیۡنًا
صریح
Translated by

Juna Garhi

But whoever earns an offense or a sin and then blames it on an innocent [person] has taken upon himself a slander and manifest sin.

اور جو شخص کوئی گناہ یا خطا کر کے کسی بے گناہ کے ذمہ تھوپ دے ، اس نے بڑا بہتان اٹھایا اور کھلا گناہ کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص کوئی خطا یا گناہ کا کام تو خود کرے پھر اسے کسی بےگناہ کے ذمہ تھوپ دے اس نے بہتان اور صریح گناہ کا بار آپ نے اوپر لاد لیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو خطا یا گناہ کمائے پھر اس کی تہمت کسی بے گناہ پر لگائے تویقینااُس نے بڑے بہتان اور صریح گناہ کابوجھ اُٹھا لیا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever commits a vice or a sin, then shifts its blame to an innocent person, he indeed takes the burden of a false imputation and a glaring sin.

اور جو کوئی کرے خطا یا گناہ پھر تہمت لگاوے کسی بےگناہ پر اس نے اپنے سر دھرا طوفان اور گناہ صریح،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی کسی غلطی یا گناہ کا ارتکاب کرتا ہے پھر اس کا الزام کسی بےگناہ پر لگا دیتا ہے تو اس نے اپنے سر ایک بہت بڑا بہتان اور بہت صریح گناہ کا بوجھ لے لیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But he who commits either a fault or a sin, and then casts it upon an innocent person, lays upon himself the burden of a false charge and a flagrant sin.

پھر جس نے کوئی خطا یا گناہ کر کے اس کا الزام کسی بے گناہ پر تھوپ دیا اس نے تو بڑے بہتان اور صریح گناہ کا بار سمیٹ لیا ۔ ؏١٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر کوئی شخص کسی غلطی یا گناہ کا مرتکب ہو ، پھر اس کا الزام کسی بے گناہ کے ذمے لگا دے ، تو وہ بڑا بھاری بہتان اور کھلا گناہ اپنے ا وپر لاد لیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی خطا صغیرہ یا گناہ کرے پھر ایک بےقصور پر اس کو تھوپ دے جیسے طعمہ نے کیا) تو طوفان اور کھلا گناہ سر پر لیا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کوئی خطا کرے یا گناہ کرے پھر کسی بےگناہ پر اس کا الزام لگا دے تو یقینا اس نے بہتان اور بہت بڑے گناہ کا بوجھ اپنے سر لے لیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جس نے چھوٹا یا بڑا گناہ کیا اور اس کا الزام کسی بےگناہ پر تھوپ دیا تو اس نے اپنے سرپر زبردست تہمت تراشی اور گناہ گاری کا بوجھ اٹھالیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص کوئی قصور یا گناہ تو خود کرے لیکن اس سے کسی بےگناہ کو مہتم کردے تو اس نے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever earnoth a vice or a sin, and thereafter casteth it on an innocent, he hath surely borne a calumny and a manifest sin.

اور جو کوئی کسی قصور یا گناہ کا ارتکاب کرے پھر اس کی تہمت کسی بےگناہ پر لگا دے تو درحقیقت اس نے ایک بڑ ابہتان اور کھلا ہوا گناہ اپنے سر لے لیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو کسی غلطی یا گناہ کا ارتکاب کرتا ہے ، پھر اس کی تہمت کسی بے گناہ پر لگاتا ہے تو اس نے اپنے سر ایک بہت بڑا بہتان اور گناہ لیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر کوئی شخص کسی غلطی یا گناہ کا مرتکب ہو ، پھر اس کا الزام کسی بے گناہ کے ذمے لگا دے ، تو وہ بڑا بھاری بہتان اور کھلا گناہ اپنے ا وپر لاد لیتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جس نے کوئی خطا یا گناہ کرکے اس کا الزام کسی بےگناہ پر تھوپ دیا اس نے تو بڑے بہتان اور صریح گناہ کا بار سمیٹ لیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس نے کمائی کی کسی خطایا گناہ کی، پھر اس کو اس نے تھوپ دیا کسی بےگناہ کے سر، تو یقینا اس نے لادلیا اپنے اوپر ایک بڑا بہتان، اور کھلم کھلا گناہ،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص کوئی خطا یاگناہ خود کرے پھر اسے کسی بے گناہ کے ذمہ تھوپ دے اس نے بہتان اور کھلے گناہ کابار اپنے اوپر لاد لیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو کوئی خطا یا گناہ کمائے ( ف۲۹٦ ) پھر اسے کسی بےگناہ پر تھوپ دے اس نے ضرور بہتان اور کھلا گناہ اٹھایا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شحص کسی خطا یا گناہ کا ارتکاب کرے پھر اس کی تہمت کسی بے گناہ پرلگا دے تو اس نے یقیناً ایک بہتان اور کھلے گناہ ( کے بوجھ ) کو اٹھا لیا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی غلطی یا گناہ کرے یا کسی بے قصور پر تہمت لگائے ، تو اس نے ایک بڑے بہتان اور کھلے ہوئے گناہ کا بوجھ اٹھایا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if any one earns a fault or a sin and throws it on to one that is innocent, He carries (on himself) (Both) a falsehood and a flagrant sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

One who makes a mistake or commits a sin and ascribes it to an innocent person, he only burdens himself with slander and a grave sin.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever earns a fault or a sin and then blames it on someone innocent, he has indeed burdened himself with falsehood and a manifest sin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever commits a fault or a sin, then accuses of it one innocent, he indeed takes upon himself the burden of a calumny and a manifest sin.

Translated by

William Pickthall

And whoso committeth a delinquency or crime, then throweth (the blame) thereof upon the innocent, hath burdened himself with falsehood and a flagrant crime.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो शख़्स कोई ग़लती या गुनाह करे फिर उसकी तोहमत किसी बेगुनाह पर लगा दे तो उसने एक बड़ा बोहतान और खुला हुआ गुनाह अपने सर ले लिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص کوئی چھوٹا گناہ کرے یا بڑا گناہ پھر اس کی تہمت کسی بےگناہ پر لگائے سو اس نے تو بڑا بھاری بہتان اور صریح گناہ اپنے اوپر لاوا۔ (1) (112)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو گناہ یا خطا کرکے کسی بےگناہ کے ذمہ لگائے اس نے بڑا بہتان اٹھایا اور واضح گناہ کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جس نے کوئی خطا یا گناہ کر کے اس کا الزام کسی بےگناہ پر تھوپ دیا اس نے تو بڑے بہتان اور صریح گناہ کا بار سمیٹ لیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کوئی شخص چھوٹا گناہ کرے یا بڑا گناہ کرے پھر کسی بری آدمی کو اس کی تہمت لگادی تو اس نے بڑا بہتان اور صریح گناہ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی کرے خطا یا گناہ پھر تہمت لگا دے کسی بےگناہ پر تو اس نے اپنے سر دھرا طوفان اور گناہ صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص کوئی صغیرہ یا کبیرہ گناہ کرے پھر اس گناہ کی تہمت کسی ناکردہ گناہ کے ذمے لگا دے تو یقینا ایسے شخص نے بہت بڑے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اپنے سر پر دھر لیا۔