Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 163

سورة النساء

اِنَّاۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ کَمَاۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی نُوۡحٍ وَّ النَّبِیّٖنَ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ ۚ وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰۤی اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ وَ الۡاَسۡبَاطِ وَ عِیۡسٰی وَ اَیُّوۡبَ وَ یُوۡنُسَ وَ ہٰرُوۡنَ وَ سُلَیۡمٰنَ ۚ وَ اٰتَیۡنَا دَاوٗدَ زَبُوۡرًا ﴿۱۶۳﴾ۚ

Indeed, We have revealed to you, [O Muhammad], as We revealed to Noah and the prophets after him. And we revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, the Descendants, Jesus, Job, Jonah, Aaron, and Solomon, and to David We gave the book [of Psalms].

یقیناً ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے کہ نوح ( علیہ السلام ) اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف کی ، اور ہم نے وحی کی ابرا ہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اُن کی اولاد پر اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف اور ہم نےداؤد ( علیہ السلام ) کو زبور عطا فرمائی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّاۤ
بیشک ہم نے
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلٰی
طرف
نُوۡحٍ
نوح کے
وَّالنَّبِیّٖنَ
اور نبیوں کے
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلٰۤی
طرف
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
وَالۡاَسۡبَاطِ
اور اولاد یعقوب کے
وَعِیۡسٰی
اور عیسیٰ کے
وَاَیُّوۡبَ
اور ایوب
وَیُوۡنُسَ
اور یونس
وَہٰرُوۡنَ
اور ہارون
وَسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان کے
وَاٰتَیۡنَا
اور دی ہم نے
دَاوٗدَ
داؤد کو
زَبُوۡرًا
زبور
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّاۤ
بلاشبہ ہم
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہے ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
کَمَاۤ
جیسے
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلٰی
طرف
نُوۡحٍ
نوح کی
وَّالنَّبِیّٖنَ
اور نبیوں کی
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعداس کے
وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی تھی ہم نے
اِلٰۤی
طرف
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم ؑ کی
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیلؑ کی
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاقؑ کی
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوبؑ کی
وَالۡاَسۡبَاطِ
اور اولادِ یعقوب کی
وَعِیۡسٰی
اور عیسیٰ ؑکی
وَاَیُّوۡبَ
اور ایوبؑ کی
وَیُوۡنُسَ
اور یونس ؑکی
وَہٰرُوۡنَ
اور ہارونؑ کی
وَسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان ؑکی
وَاٰتَیۡنَا
اور عطا کی ہم نے
دَاوٗدَ
داؤدؑکو
زَبُوۡرًا
زبور
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We have revealed to you, [O Muhammad], as We revealed to Noah and the prophets after him. And we revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, the Descendants, Jesus, Job, Jonah, Aaron, and Solomon, and to David We gave the book [of Psalms].

یقیناً ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے کہ نوح ( علیہ السلام ) اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف کی ، اور ہم نے وحی کی ابرا ہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اُن کی اولاد پر اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف اور ہم نےداؤد ( علیہ السلام ) کو زبور عطا فرمائی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے۔ جیسے نوح اور انکے بعد آنے والے انبیاء کی طرف کی تھی۔ نیز ہم نے ابراہیم، اسمٰعیل، اسحق، یعقوب، اس کی اولاد، عیسیٰ ، ایوب، یونس، ہارون، اور سلیمان کی طرف وحی کی اور داؤد، کو زبور عطا کی تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم نے آپ کی طرف بھی بلاشبہ ایسے ہی وحی کی ہے جیسے ہم نے نوح اوراس کے بعد کے نبیوں کی طرف کی تھی اورہم نے ابراہیم اوراسماعیل اوراسحٰق اوریعقوب اور اولادِ یعقوب اورعیسیٰ اورایوب اوریونس اورہارون اورسلیمان کی طرف وحی کی تھی اور ہم نے داؤدکو زبور عطاکی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, We have revealed to you as We have revealed to Nuh (Noah) and to the prophets after him; and We have revealed to Ibrahim, Ismail, Ishaq, Ya` qub and their chil¬dren, and to ` Isa, Ayyub, Yunus, Harun and Sulayman. And We have given Zabur to Dawud1.

ہم نے وحی بھیجی تیری (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طرف جیسے وحی بھیجی نوح (علیہ السلام) پر اور ان نبیوں (علیہ السلام) پر جو ان کے بعد ہوئے اور وحی بھیجی ابراہیم (علیہ السلام) پر اور اسماعیل (علیہ السلام) پر اور اسحاق (علیہ السلام) پر اور یعقوب (علیہ السلام) اور اس کی اولاد پر اور عیسیٰ (علیہ السلام) پر اور ایوب (علیہ السلام) پر اور یونس (علیہ السلام) پر اور ہارون (علیہ السلام) پر اور سلیمان (علیہ السلام) پر اور ہم نے دی داؤد (علیہ السلام) کو زبور

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جانب بھی وحی کی ہے جیسے ہم نے نوح ( علیہ السلام) اور ان کے بعد بہت سے انبیاء پر وحی کی تھی اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اسماعیل ( علیہ السلام) اسحاق ( علیہ السلام) یعقوب ( علیہ السلام) اور ان کی اولاد کی طرف بھی وحی کی اور عیسیٰ ( علیہ السلام) ایوب ( علیہ السلام) یونس ( علیہ السلام) ہارون ( علیہ السلام) اور سلیمان ( علیہ السلام) کی طرف (بھی وحی کی ) ۔ اور داؤد ( علیہ السلام) کو تو ہم نے زبور (جیسی کتاب ) عطا فرمائی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad!) We have revealed to you as We revealed to Noah and the Prophets after him, and We revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob and the offspring of Jacob, and Jesus and Job, and Jonah, and Aaron and Solomon, and We gave to David Psalms.

اے محمد ! ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور اس کے بعد کے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی ۔ 204 ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اولاد یعقوب ، عیسٰی ، ایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان کی طرف وحی بھیجی ۔ ہم نے داؤد کو زبور دی ۔ 205

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہارے پاس اسی طرح وحی بھیجی ہے جیسے نوح اور ان کے بعد دوسرے نبیوں کے پاس بھیجی تھی ، اور ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی اولاد کے پاس ، اور عیسیٰ ، ایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان کے پاس بھی وحی بھیجی تھی ، اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک ہم نے وحی بھیجی تیری طرف جیسے ہم نے وحی بھیجی نوح ( علیہ السلام) او اس کے بعد دوسرے پیغمبر کی طرف 6 اور ہم نے وحی بھیجیں ابراہیم ( علیہ السلام) اور اسمعیل ( علیہ السلام) اراسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد اور عیسیٰ ٰ اور ایوب اور یونس ( علیہ السلام) اور ہارون ( علیہ السلام) اور سلیمان ( علیہ السلام) کی طرف اور ہم نے داؤد کو زبور عنایت کی 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی جس طرح ہم نے نوح (علیہ السلام) اور ان کے بعد کے پیغمبروں کیطرف بھیجی تھی اور وحی کی ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کی طرف اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد کی طرف اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلمان (علیہ السلام) کی طرف اور داؤد (علیہ السلام) کو ہم نے زبور دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جس طرح ہم نے آپ پر وحی بھیجی اسی طرح ہم نے نوح (علیہ السلام) پر اور ان کے بعد والے نبیوں پر وحی بھیجی ہے۔ اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور ان کی اولادوں پر اور عیسیٰ (علیہ السلام) اور ایوب (علیہ السلام) اور یونس (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) پر بھی وحی بھیجی تھی۔ اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا کی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور ان سے پچھلے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ اور ابراہیم اور اسمعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اولاد یعقوب اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف بھی ہم نے وحی بھیجی تھی اور داؤد کو ہم نے زبور بھی عنایت کی تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We have revealed unto thee even as We revealed unto Nuh and the prophets after him, and as We revealed unto Ibrahim and Isma'il and Is-haq and Ya'qub and the tribes, and 'Isa and Ayyub and Yunus and Harun and Sulaiman, and unto Daud We vouchsafed a Scripture.

یقیناً ہم نے آپ پر وحی بھیجی ہے جیسی کہ ہم نے نوح (علیہ السلام) اور ان کے بعد کے نبیوں کی طرف وحی بھیجی تھی اور ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد یعقوب (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) اور ایوب (علیہ السلام) اور یونس (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) پر وحی بھیجی تھی ۔ اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو ایک صحیفہ دیا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی کی ہے ، جس طرح نوح اور اس کے بعد آنے والے نبیوں کی طرف وحی کی اور ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب ، اولادِ یعقوب ، عیسیٰ ، ایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان پر وحی بھیجی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک ہم نے آپ کے پاس وحی بھیجی کہ ہم نے نوح اور ان کے بعد کے نبیوں کے پاس وحی بھیجی تھی اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحق اور یعقوب اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمٰن ( علیہ السلام ) کے پاس وحی تھی اور ہم نے دائود کو زبور عطا فرمائی تھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور اس کے بعد کے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ ہم نے ابراہیم، اسماعیل، اسحق، یعقوب اور اولاد یعقوب، یونس، ہارون، اور سلیمان؊ کی طرف وحی بھیجی اور ہم نے دائود (علیہ السلام) کو زبور دی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ہم نے وحی بھیجی آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) جس طرح کہ ہم (اس سے پہلے) وحی بھیج چکے ہیں نوح، اور ان کے بعد (آنے والے دوسرے) نبیوں کی طرف، اور (اسی طرح) ہم نے وحی بھیجی ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کی اولاد (نبیوں) کی طرف، اور عیسیٰ ایوب، یونس، ہارون، اور سلیمٰن کی طرف بھی (ہم نے وحی بھیجی) اور ہم ہی نے داؤد کو زبور عطا کی،

Translated by

Noor ul Amin

( اے محمد ) ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے نوح اوران کے بعد والے انبیاء کی طرف کی تھی نیز ہم نے ابراہیم ، اسمٰعیل ، اسحٰق ، یعقوب اور اس کی اولاد ، اور عیسیٰ ، اورایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان کی طرف وحی کی اور ہم نے دائود کو زبورعطاکی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اے محبوب! ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی جیسے دحی نوح اور اس کے بعد پیغمبروں کو بھیجی ( ف٤۰۹ ) اور ہم نے ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کو وحی کی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) بیشک ہم نے آپ کی طرف ( اُسی طرح ) وحی بھیجی ہے جیسے ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کی طرف اور ان کے بعد ( دوسرے ) پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی ۔ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل اور اسحاق و یعقوب اور ( ان کی ) اولاد اور عیسٰی اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان ( علیھم السلام ) کی طرف ( بھی ) وحی فرمائی ، اور ہم نے داؤد ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) زبور عطا کی تھی

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے ۔ جس طرح ( جناب ) نوح اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف بھیجی تھی ۔ اور ہم نے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب ، اولادِ یعقوب ، عیسیٰ ، ایوب ، یونس ، ہارون اور سلیمان کی طرف وحی بھیجی تھی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have sent thee inspiration, as We sent it to Noah and the Messengers after him: we sent inspiration to Abraham, Isma'il, Isaac, Jacob and the Tribes, to Jesus, Job, Jonah, Aaron, and solomon, and to David We gave the Psalms.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), We have sent revelations to you just as were sent to Noah and the Prophets who lived after him and to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, his descendants, Jesus, Job, Jonah, Aaron, and Solomon. We gave the Psalms to David.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We have sent the revelation to you as We sent the revelation to Nuh and the Prophets after him; We (also) sent the revelation to Ibrahim, Isma`il, Ishaq, Ya`qub, and Al-Asbat, (the offspring of the twelve sons of Ya`qub) `Isa, Ayyub, Yunus, Harun, and Sulayman; and to Dawud We gave the Zabur.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We have revealed to you as We revealed to Nuh, and the prophets after him, and We revealed to Ibrahim and Ismail and Ishaq and Yaqoub and the tribes, and Isa and Ayub and Yunus and Haroun and Sulaiman and We gave to Dawood

Translated by

William Pickthall

Lo! We inspire thee as We inspired Noah and the prophets after him, as We inspired Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the tribes, and Jesus and Job and Jonah and Aaron and Solomon, and as We imparted unto David the Psalms;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमने आप की तरफ़ वह्य भेजी है जिस तरह हमने नूह (अलै॰) और उनके बाद के नबियों की तरफ़ वह्य भेजी थी, और हमने वह्य भेजी थी इब्राहीम और इस्माईल और इसहाक़ और याक़ूब और औलादे-याक़ूब और ईसा और अय्यूब और यूनुस और हारून और सुलेमान (अलैहिमुस्सलाम) की तरफ़, और हमने दाऊद (अलै॰) को ज़बूर अता की।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے آپ کے پاس وحی بھیجی ہے جیسے نوح کے پاس بھیجی تھی۔ اور ان کے بعد اور پیغمبروں کے پاس اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور اولاد (یعقوب) اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کے پاس وحی بھیجی تھی اور ہم نے داؤد کو زبور دی تھی۔ (163)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یقیناً ہم نے آپ کی طرف وحی کی، جیسے ہم نے نوح اور اس کے بعد دوسرے انبیاء کی طرف وحی کی اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اس کی اولاد اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف وحی کی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی۔ (١٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ! ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی جس طرح نوح (علیہ السلام) اور اس کے بعد کے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی ۔ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) ‘ اسماعیل (علیہ السلام) ‘ اسحاق (علیہ السلام) ‘ یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد یعقوب (علیہ السلام) ‘ عیسیٰ (علیہ السلام) ‘ ایوب (علیہ السلام) یونس (علیہ السلام) ‘ ہارون (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی ۔ ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور دی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی جیسا کہ وحی بھیجی نوح کی طرف اور ان نبیوں کی طرف جو ان کے بعد آئے اور ہم نے وحی بھیجی ابراہیم اور اسمعٰیل اور اسحاق اور یعقوب کی طرف اور یعقوب کی اولاد کی طرف اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف، اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے وحی بھیجی تیری طرف جیسے وحی بھیجی نوح پر اور ان نبیوں پر جو اس کے بعد ہوئے  اور وحی بھیجی ابراہیم پر اور اسماعیل پر اور اسحاق پر اور یعقوب پر اور اس کی اولاد پر اور عیسیٰ پر اور ایوب پر اور یونس پر اور ہارون پر اور سلیمان پر اور ہم نے دی داؤد کو زبور

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی ہم نے آپ کی طرف ایسی ہی وحی بھیجی ہے جیسی وحی ہم نے نوح (علیہ السلام) اور نوح (علیہ السلام) کے بعد آنے والے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی اور جیسا کہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اور اولاد یعقوب (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) اور ایوب (علیہ السلام) اور یونس (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) اور سلیمان (علیہ السلام) کی جانب وحی بھیجی تھی اور اسی طرح ہم نے دائود (علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی