The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
نُوْحٌ:یہ ایک نبی کا نام ہے دراصل یہ نَاحَ یَنُوْحُ کا مصدر ہے جس کے معنی بلند آواز کے ساتھ گریہ کرنے کے ہیں۔محاورہ ہے۔نَاحَتِ الْحَمَامَۃُ نُوْحَا:فاختہ کا نوحہ کرنا۔نوح کے اصل معنی عورتوں کے ماتم کدہ میں جمع ہونے کے ہیں۔اور یہ تَنَاوُحٌ سے مشتق ہے جس کے معنی تَقَابَلٌ کے ہیں۔جیسے جَبَلانِ مُتَنَا وِحَان دو متقابل پہاڑ۔رِیْحَانِ یَتَنَا دَحَانِ دو متقابل ہوائیں۔ اَلنَّوَائِحُ:نوح گر عورتیں۔اَلْمَنُوْحُ:مجلس گریہ۔
43 results