Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 176

سورة النساء

یَسۡتَفۡتُوۡنَکَ ؕ قُلِ اللّٰہُ یُفۡتِیۡکُمۡ فِی الۡکَلٰلَۃِ ؕ اِنِ امۡرُؤٌا ہَلَکَ لَیۡسَ لَہٗ وَلَدٌ وَّ لَہٗۤ اُخۡتٌ فَلَہَا نِصۡفُ مَا تَرَکَ ۚ وَ ہُوَ یَرِثُہَاۤ اِنۡ لَّمۡ یَکُنۡ لَّہَا وَلَدٌ ؕ فَاِنۡ کَانَتَا اثۡنَتَیۡنِ فَلَہُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَکَ ؕ وَ اِنۡ کَانُوۡۤا اِخۡوَۃً رِّجَالًا وَّ نِسَآءً فَلِلذَّکَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ؕ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمۡ اَنۡ تَضِلُّوۡا ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۱۷۶﴾٪  4

They request from you a [legal] ruling. Say, " Allah gives you a ruling concerning one having neither descendants nor ascendants [as heirs]." If a man dies, leaving no child but [only] a sister, she will have half of what he left. And he inherits from her if she [dies and] has no child. But if there are two sisters [or more], they will have two-thirds of what he left. If there are both brothers and sisters, the male will have the share of two females. Allah makes clear to you [His law], lest you go astray. And Allah is Knowing of all things.

آپ سے فتو یٰ پوچھتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ تعالٰی ( خود ) تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے ۔ اگر کوئی شخص مر جائے جس کی اولاد نہ ہو اور ایک بہن ہو تو اس کے لیئے چھوڑے ہوئے مال کا آدھا حصہ ہے اور وہ بھائی اس بہن کا وارث ہوگا اگر اس کے اولاد نہ ہو پس اگر بہنیں دو ہوں تو انہیں کل چھوڑے ہوئے کا دو تہائی ملے گا اور اگر کئی شخص اس ناطے کے ہیں مرد بھی اورعورتیں بھی تو مرد کے لئے حصہ ہے مثل دو عورتوں ، کے اللہ تعالٰی تمہارے لئے بیان فرما رہا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ تم بہک جاؤ اور اللہ تعالٰی ہرچیز سے واقف ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

This is the Last Ayah Ever Revealed, the Ruling on Al-Kalalah Al-Bukhari recorded that; Al-Bara' said that the last Surah to be revealed was Surah Bara'ah (Surah 9) and the last Ayah to be revealed was, يَسْتَفْتُونَكَ (They ask you for a legal verdict...). Imam Ahmad recorded that Jabir bin Abdullah said, "The Messenger of Allah came visiting me when I was so ill that I fell unconscious. He performed ablution and poured the remaining water on me, or had it poured on me. When I regained consciousness, I said, `I will only leave inheritance through Kalalah, so what about the inheritance that I leave behind.' Allah later revealed the Ayah about Fara'id (inheritance (4:11)."' The Two Sahihs and also the Group recorded it. In one of the wordings, Jabir said that the Ayah on inheritance was revealed; يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَلَةِ ... They ask you for a legal verdict. Say: "Allah directs (thus) about Al-Kalalah. The wording of the Ayah indicates that the question was about the Kalalah, قُلِ اللّهُ يُفْتِيكُمْ (Say: "Allah directs (thus)...). We mentioned the meaning of Kalalah before, that it means the crown that surrounds the head from all sides. This is why the scholars stated that; Kalalah pertains to one who dies and leaves behind neither descendants, nor ascendants. Some said that; the Kalalah pertains to one who has no offspring, as the Ayah states. ... إِنِ امْرُوٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ .. If it is a man that dies, leaving no child, The meaning and ruling of Kalalah was somewhat confusing to the Leader of the Faithful Umar bin Al-Khattab. It is recorded in the Two Sahihs that Umar said, "There are three matters that I wished the Messenger of Allah had explained to us, so that we could abide by his explanation. They are: (the share in the inheritance of) the grandfather, the Kalalah and a certain type of Riba." Imam Ahmad recorded that Ma`dan bin Abi Talhah said that Umar bin Al-Khattab said, "There is nothing that I asked the Messenger of Allah about its meaning more than the Kalalah, until he stabbed me with his finger in my chest and said, يَكْفِيكَ ايَةُ الصَّيْفِ الَّتِي فِي اخِرِ سُورَةِ النِّسَاء The Ayah that is in the end of Surah An-Nisa' should suffice for you." Ahmad mentioned this short narration for this Hadith, Muslim recorded a longer form of it. The Meaning of This Ayah Allah said, ... إِنِ امْرُوٌ هَلَكَ ... If it is a man that dies. Allah said in another Ayah, كُلُّ شَىْءٍ هَالِكٌ إِلاَّ وَجْهَهُ Everything will perish save His Face. (28:88) Therefore, everything and everyone dies and perishes except Allah, the Exalted and Most Honored. Allah said, كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلْـلِ وَالاِكْرَامِ Whatsoever is on it (the earth) will perish. And the Face of your Lord full of majesty and honor will remain forever. (55:26-27) Allah said here, ... لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ ... leaving no child, referring to the person who has neither children, nor parents. What testifies to this, is that Allah said afterwards, ... وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ ... Leaving a sister, she shall have half the inheritance. Had there been a surviving ascendant, the sister would not have inherited anything, and there is a consensus on this point. Therefore, this Ayah is referring to the man who dies leaving behind neither descendants nor ascendants, as is apparent for those who contemplate its meaning. This is because when there is a surviving parent, the sister does not inherit anything, let alone half of the inheritance. Ibn Jarir and others mentioned that; Ibn Abbas and Ibn Az-Zubayr used to judge that if a person dies and leaves behind a daughter and a sister, the sister does not inherit anything. They would recite, إِنِ امْرُوٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ (If it is a man that dies, leaving a sister, but no child, she shall have half the inheritance). They said that; if one leaves behind a daughter, then he has left behind a child. Therefore the sister does not get anything. The majority of scholars disagreed with them, saying the daughter gets one half and the sister the other half, relying on other evidence. This Ayah (4:176 above) gives the sister half of the inheritance in the case that it specifies. As for giving the sister half in other cases, Al-Bukhari recorded that Sulayman said that Ibrahim reported to Al-Aswad that he said, "During the time of the Messenger of Allah, Mu`adh bin Jabal gave a judgment that the daughter gets one half and the sister the other half." Al-Bukhari recorded that Huzayl bin Shurahbil said, "Abu Musa Al-Ash`ari was asked about the case when there was a daughter, grand-daughter and sister to inherit. He said, `The daughter gets one-half and the sister one-half.' Go and ask Ibn Mas`ud, although I think he is going to agree with me.' So Ibn Mas`ud was asked and was told about Abu Musa's answer, and Ibn Mas`ud commented, `I would have deviated then and would not have become among those who are rightly guided. I will give a judgment similar to the judgment given by the Prophet. The daughter gets one-half, the grand-daughter gets one-sixth, and these two shares will add up to two-thirds. Whatever is left will be for the sister.' We went back to Abu Musa and conveyed to him Ibn Mas`ud's answer and he said, `Do not ask me (for legal verdicts) as long as this scholar is still among you."' Allah then said, ... وَهُوَ يَرِثُهَأ إِن لَّمْ يَكُن لَّهَا وَلَدٌ ... ... and he will be her heir if she has no children. This Ayah means, the brother inherits all of that his sister leaves behind if she has no surviving offspring or parents. If she has a surviving parent, her brother would not inherit anything. If there is someone who gets a fixed share in the inheritance, such as a husband or half brother from the mother's side, they take their share and the rest goes to the brother. It is recorded in the Two Sahihs that Ibn Abbas said that the Messenger of Allah said, ألْحِقُوا الْفَرَايِضَ بِأَهْلِهَا فَمَا أَبْقَتِ الْفَرايِضُ فَلَِوْلَى رَجُلٍ ذَكَر Give the Farai'd to its people, and whatever is left is the share of the nearest male relative. Allah said, ... فَإِن كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَكَ ... If there are two sisters, they shall have two-thirds of the inheritance; meaning, if the person who dies in Kalalah has two sisters, they get two-thirds of the inheritance. More than two sisters share in the two-thirds. From this Ayah, the scholars took the ruling regarding the two daughters, or more, that they share in the two-thirds, just as the share of the sisters (two or more) was taken from the Ayah about the daughters, فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ (if (there are) only daughters, two or more, their share is two thirds of the inheritance. (4:11) Allah said, ... وَإِن كَانُواْ إِخْوَةً رِّجَالاً وَنِسَاء فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الاُنثَيَيْنِ ... if there are brothers and sisters, the male will have twice the share of the female. This is the share that the male relatives (sons, grandsons, brothers) regularly get, that is, twice as much as the female gets. Allah said, ... يُبَيِّنُ اللّهُ لَكُمْ ... (Thus) does Allah make clear to you..., His Law and set limits, clarifying His legislation, ... أَن تَضِلُّواْ ... Lest you go astray. from the truth after this explanation. ... وَاللّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ And Allah is the All-Knower of everything. Allah has perfect knowledge in the consequences of everything and in the benefit that each matter carries for His servants. He also knows what each of the relatives deserves from the inheritance, according to the degree of relation he or she has with the deceased. Ibn Jarir recorded that Tariq bin Shihab said that; Umar gathered the Companions of the Messenger of Allah once and said, "I will give a ruling concerning the Kalalah that even women will talk about it in their bedrooms." A snake then appeared in the house and the gathering had to disperse. Umar commented, `Had Allah willed this (Umar's verdict regarding the Kalalah) to happen, it would have happened." The chain of narration for this story is authentic. Al-Hakim, Abu Abdullah An-Naysaburi recorded that; Umar bin Al-Khattab said, `Had I asked the Messenger of Allah regarding three things, it would have been better for me than red camels. They are: who should be the Khalifah after him; about a people who said, `We agree to pay Zakah, but not to you (meaning to the Khalifah),' if we are allowed to fight them; and about the Kalalah." Al-Hakim said, "Its chain is Sahih according to the Two Sheikhs, and they did not recorded it." Ibn Jarir also said that it was reported that Umar said, "I feel shy to change a ruling that Abu Bakr issued. Abu Bakr used to say that the Kalalah is the person who has no descendants or ascendants." Abu Bakr's saying is what the majority of scholars among the Companions, their followers and the earlier and later Imams agree with. This is also the ruling that the Qur'an indicates. For Allah stated that He has explained and made plain the ruling of the Kalalah, when He said, يُبَيِّنُ اللّهُ لَكُمْ أَن تَضِلُّواْ وَاللّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ((Thus) does Allah makes clear to you (His Law) lest you go astray. And Allah is the All-Knower of everything). And Allah knows best. This is the end of the Tafsir of Surah Al-Nisa'. Allah, may He be glorified and exalted, is the Guide to the right way. Top

عصبہ اور کلالہ کی وضاحت! مسائل وراثت حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں سورتوں میں سب سے آخری سورت سورہ برأت اتری ہے اور آیتوں میں سب سے آخری آیت ( یستفتونک ) اتری ہے ، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں بیماری کے سبب بیہوش پڑا تھا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لئے تشریف لائے ، آپ نے وضو کیا اور وہی پانی مجھ پر ڈالا ، جس سے مجھے افاقہ ہوا اور میں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم وارثوں کے لحاظ سے میں کلالہ ہوں ، میری میراث کیسے بٹے گی؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت فرائض نازل فرمائی ( بخاری و مسلم ) اور روایت میں بھی اسی آیت کا اترنا آیا ہے ۔ پس اللہ فرماتا ہے کہ لوگ تجھ سے پوچھتے ہیں یعنی کلالہ کے بارے میں ۔ پہلے یہ بیان گذر چکا ہے کہ لفظ کلالہ اکیل سے ماخوذ ہے جو کہ سر کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہوتا ہے ۔ اکثر علماء نے کہا ہے کہ کلالہ وہ ہے جس میت کے لڑکے پوتے نہ ہوں اور بعض کا قول یہ بھی ہے کہ جس کے لڑکے نہ ہوں ، جیسے کہا آیت میں ہے آیت ( ولیس لہ ولد ) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے جو مشکل مسائل آئے تھے ، ان میں ایک یہ مسئلہ بھی تھا ۔ چنانچہ بخاری و مسلم میں ہے کہ آپ نے فرمایا تین چیزوں کی نسبت میری تمنا رہ گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں ہماری طرف کوئی ایسا عہد کرتے کہ ہم اسی کی طرف رجوع کرتے دادا کی میراث ، کلالہ اور سود کے ابو اب اور روایت میں ہے ، آپ فرماتے یہیں کہ کلالہ کے بارے میں میں نے جس قدر سوالات حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے ، اتنے کسی اور مسئلہ میں نہیں کئے یہاں تک کہ آپ نے اپنی انگلی سے میرے سینے میں کچوکا لگا کر فرمایا کہ تجھے گرمیوں کی وہ آیت کافی ہے ، جو سورہ نساء کے آخر میں ہے اور حدیث میں ہے اگر میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مزید اطمینان کر لیا ہوتا تو وہ میرے لئے سرخ اونٹوں کے ملنے سے زیادہ بہتر تھا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا مطلب یہ ہے کہ یہ آیت موسم گرما میں نازل ہوئی ہو گی واللہ اعلم اور چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سمجھنے کی طرف رہنمائی کی تھی اور اسی کو مسئلہ کا کافی حل بتایا تھا ، لہذا فاروق اعظم اس کے معنی پوچھنے بھول گئے ، جس پر اظہار افسوس کر رہے ہیں ۔ ابن جریر میں ہے کہ جناب فاروق نے حضور سے کلالہ کے بارے میں سوال کیا پس فرمایا کیا اللہ نے اسے بیان نہیں فرمایا ۔ پس یہ آیت اتری ۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے خطبے میں فرماتے ہیں جو آیت سورہ نساء کے شروع میں فرائض کے بارے میں ہے ، وہ ولد و والد کے لئے ہے اور دوسری آیت میاں بیوی کے لئے ہے اور ماں زاد بہنوں کے لئے اور جس آیت سے سورہ نساء کو ختم کیا ہے وہ سگے بہن بھائیوں کے بارے میں ہے جو رحمی رشتہ عصبہ میں شمار ہوتا ہے ( ابن جریر ) اس آیت کے معنی ھلک کے معنی ہیں مر گیا ، جیسے فرمان ہے حدیث ( كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗ ) 28 ۔ القصص:88 ) یعنی ہر چیز فنا ہونے والی ہے سوائے ذات الٰہی کے جو ہمیشہ باقی رہنے والا ہے ۔ جیسے اور آیت میں فرمایا آیت ( كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ 26۝ښ وَّيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ 27۝ۚ ) 55 ۔ الرحمن:26 ۔ 27 ) یعنی ہر ایک جو اس پر ہے فانی یہ اور تیرے رب کا چہرہ ہی باقی رہے گا جو جلال و اکرام والا ہے ۔ پھر فرمایا اس کا ولد نہ ہو ، اس سے بعض لوگوں نے دلیل لی ہے کہ کلالہ کی شرط میں باپ کا نہ ہونا نہیں بلکہ جس کی اولاد نہ ہو وہ کلالہ ہے ، بروایت ابن جریر حضرت عمر بن خطاب سے بھی یہی مروی ہے لیکن صحیح قول جمہور کا ہے اور حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فیصلہ بھی یہی ہے کہ کلالہ وہ ہے جس کا نہ ولد ہو ، نہ والد اور اس کی دلیل آیت میں اس کے بعد کے الفاظ سے بھی ثابت ہوتی ہے جو فرمایا آیت ( وَّلَهٗٓ اُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ ) 4 ۔ النسآء:176 ) یعنی اس کی بہن ہو تو اس کے لئے کل چھوڑے ہوئے ، مال کا آدھوں آدھ ہے اور اگر بہن باپ کے ساتھ ہو تو باپ اسے ورثہ پانے سے روک دیتا ہے اور اسے کچھ بھی اجماعاً نہیں ملتا ، پس ثابت ہوا کہ کلالہ وہ ہے جس کا ولد نہ ہو جو نص سے ثابت ہے اور باپ بھی نہ ہو یہ بھی نص سے ثابت ہوتا ہے لیکن قدرے غور کے بعد ، اس لئے کہ بہن کا نصف حصہ باپ کی موجودگی میں ہوتا ہی نہیں بلکہ وہ ورثے سے محروم ہوتی ہے ۔ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مسئلہ پوچھا جاتا ہے کہ ایک عورت مر گئی ہے اس کا خاوند ہے اور ایک سگی بہن ہے تو آپ نے فرمایا آدھا بہن کو دے دو اور آدھا خاوند کو جب آپ سے اس کی دلیل پوچھی گئی تو آپ نے فرمایا میری موجودگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی صورت میں یہی فیصلہ صادر فرمایا تھا ( احمد ) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ابن جریر میں منقول ہے کہ ان دونوں کا فتویٰ صادر فرمایا تھا ( احمد ) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ابن جریر میں منقول ہے کہ ان دونوں کا فتویٰ اس میت کے بارے میں جو ایک لڑکی اور ایک بہن چھوڑ جائے ، یہ تھا کہ اس صورت میں بہن محروم رہے گی ، اسے کچھ بھی نہ ملے گا ، اسی لئے کہ قرآن کی اس آیت میں بہن کو آدھا ملنے کی صورت یہ بیان کی گئی ہے کہ میت کی اولاد نہ ہو اور یہاں اولاد ہے ۔ لیکن جمہور ان کے خلاف ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس صورت میں بھی آدھا لڑکی کو ملے گا اور بہ سبب فرض اور عصبہ آدھا بہن کو بھی ملے گا ۔ ابراہیم اسود کہتے ہیں ہم میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں فیصلہ کیا کہ آدھا لڑکی کا اور آدھا بہن کا ۔ صحیح بخاری کی ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لڑکی اور پوتی اور بہن کے بارے میں فتویٰ دیا کہ آدھا لڑکی کو اور آدھا بہن کو پھر فرمایا ذرا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بھی ہو آؤ وہ بھی میری موافقت ہی کریں گے ، لیکن جب حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال ہوا اور حضرت ابو موسیٰ کا فیصلہ بھی انہیں سنایا گیا تو آپ نے فرمایا ان سے اتفاق کی صورت میں گمراہ ہو جاؤں گا اور راہ یافتہ لوگوں میں میرا شمار نہیں رہے گا ، سنو میں اس بارے میں وہ فیصلہ کرتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے آدھا تو بیٹی کو اور چھٹا حصہ پوتی کو تو دو ثلث پورے ہو گئے اور جو باقی بچا وہ بہن کو ۔ ہم پھر واپس آئے اور حضرت ابو موسیٰ کو یہ خبر دی تو آپ نے فرمایا جب تک یہ علامہ تم میں موجود ہیں ، مجھ سے مسائل نہ پوچھا کرو ۔ پھر فرمان ہے کہ یہ اس کا وارث ہو گا اگر اس کی اولاد نہ ہو ، یعنی بھائی اپنی بہن کے کل مال کا وارث ہے جبکہ وہ کلالہ مرے یعنی اس کی اولاد اور باپ نہ ہو ، اس لئے کہ باپ کی موجودگی میں تو بھائی کو ورثے میں سے کچھ بھی نہ ملے گا ۔ ہاں اگر بھائی کے ساتھ ہی اور کوئی مقررہ حصے والا اور وارث ہو جیسے خاوند یا ماں جایا بھائی تو اسے اس کا حصہ دے دیا جائے گا اور باقی کا وارث بھائی ہو گا ۔ صحیح بخاری میں ہے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں فرائض کو ان کے اہل سے ملا دو ، پھر جو باقی بچے وہ اس مرد کا ہے جو سب سے زیادہ قریب ہو ۔ پھر فرماتا ہے اگر بہنیں دو ہوں تو انہیں مال متروکہ کے دو ثلث ملیں گے ۔ یہی حکم دو سے زیادہ بہنوں کا بھی ہے ، یہیں سے ایک جماعت نے دو بیٹیوں کا حکم لیا ہے ۔ جیسے کہ دو سے زیادہ بہنوں کا حکم لڑکیوں کے حکم سے لیا ہے جس آیت کے الفاظ یہ ہیں آیت ( فَاِنْ كُنَّ نِسَاۗءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَھُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ ) 4 ۔ النسآء:11 ) پھر فرماتا ہے اگر بہن بھائی دونوں ہوں تو ہر مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے ، یہی حکم عصبات کا ہے خواہ لڑکے ہوں یا پوتے ہوں یا بھائی ہوں ، جب کہ ان میں مرد و عورت دونوں موجود ہوں ۔ تو جتنا دو عورتوں کو ملے گا اتنا ایک مرد کو ۔ اللہ اپنے فرائض بیان فرما رہا ہے ، اپنی حدیں مقرر کر رہا ہے ، اپنی شریعت واضح کر رہا ہے ۔ تاکہ تم بہک نہ جاؤ ۔ اللہ تعالیٰ تمام کاموں کے انجام سے واقف اور ہر مصلحت سے دانا ، بندوں کی بھلائی برائی کا جاننے والا ، مستحق کے استحقاق کو پہچاننے والا ہے ۔ ابن جریر کی روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کہیں سفر میں جا رہے تھے ۔ حذیفہ کی سواری کے دوسرے سوار کے پاس تھا جو یہ آیت اتری پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حذیفہ کو سنائی اور حضرت حذیفہ نے حضرت فاروق اعظم کو اس کے بعد پھر حضرت عمر نے جب اس کے بارے میں سوال کیا تو کہا واللہ تم بےسمجھ ہو ، اس لئے کہ جیسے مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سنائی ویسے ہی میں نے آپ کو سنا دی ، واللہ میں تو اس پر کوئی زیادتی نہیں کر سکتا ، پس حضرت فاروق فرمایا کرتے تھے الٰہی اگرچہ تو نے ظاہر کر دیا ہو مگر مجھ پر تو کھلا نہیں ۔ لیکن یہ روایت منقطع ہے اسی روایت کی اور سند میں ہے کہ حضرت عمر نے دوبارہ یہ سوال اپنی خلافت کے زمانے میں کیا تھا اور حدیث میں ہے کہ حضرت عمر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا کہ کلالہ کا ورثہ کس طرح تقسیم ہو گا ؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری لیکن چونکہ حضرت کی پوری تشفی نہ ہوئی تھی ، اس لئے اپنی صاحبزادی زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حفصہ سے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوشی میں ہوں تو تم پوچھ لینا ۔ چنانچہ حضرت حفصہ نے ایک روز ایسا ہی موقعہ پا کر دریافت کیا تو آپ نے فرمایا شاید تیرے باپ نے تجھے اس کے پوچھنے کی ہدایت کی ہے میرا خیال ہے کہ وہ اسے معلوم نہ کر سکیں گے ۔ حضرت عمر نے جب یہ سنا تو فرمانے لگے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرما دیا تو بس میں اب اسے جان ہی نہیں سکتا اور روایت میں ہے کہ حضرت عمر کے حکم پر جب حضرت حفصہ نے سوال کیا تو آپ نے ایک کنگھے پر یہ آیت لکھوا دی ، پھر فرمایا کیا عمر نے تم سے اس کے پوچھنے کو کہا تھا ؟ میرا خیال ہے کہ وہ اسے ٹھیک ٹھاک نہ کر سکیں گے ۔ کیا انہیں گرمی کی وہ آیت جو سورہ نساء میں ہے کافی نہیں؟ وہ آیت ( وَاِنْ كَانَ رَجُلٌ يُّوْرَثُ كَلٰلَةً ) 4 ۔ النسآء:12 ) ہے پھر جب لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو وہ آیت اتری جو سورہ نساء کے خاتمہ پر ہے اور کنگھی پھینک دی ۔ یہ حدیث مرسل ہے ۔ ایک مرتبہ حضرت عمر نے صحابہ کو جمع کر کے کنگھے کے ایک ٹکڑے کو لے کر فرمایا میں کلالہ کے بارے میں آج ایسا فیصلہ کر دونگا کہ پردہ نشین عورتوں تک کو معلوم رہے ، اسی وقت گھر میں سے ایک سانپ نکل آیا اور سب لوگ ادھر ادھر ہو گئے ، پس آپ نے فرمایا اگر اللہ عزوجل کا ارادہ اس کام کو پورا کرنے کا ہوتا تو اسے پورا کر لینے دیتا ۔ اس کی اسناد صحیح ہے ، مستدرک حاکم میں ہے حضرت عمر نے فرمایا کاش میں تین مسئلے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر لیتا تو مجھے سرخ اونٹوں کے لنے سے بھی زیادہ محبوب ہوتا ۔ ایک تو یہ کہ آپ کے بعد خلیفہ کون ہو گا ؟ دوسرے یہ کہ جو لوگ زکوٰۃ کے ایک تو قائل ہوں لیکن کہیں کہ ہم تجھے ادا نہیں کریں گے ان سے لڑنا حلال ہے یا نہیں؟ تیسرے کلالہ کے بارے میں ایک اور حدیث میں بجائے زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے سودی مسائل کا بیان ہے ۔ ابن عباس فرماتے ہیں حضرت عمر کے آخری وقت میں نے آپ سے سنا فرماتے تھے قول وہی ہے جو میں نے کہا ، تو میں نے پوچھا وہ کیا ؟ فرمایا یہ کہ کلالہ وہ ہے جس کی اولاد نہ وہ ۔ ایک اور روایت میں ہے حضرت فاروق فرماتے ہیں میرے اور حضرت صدیق کے درمیان کلالہ کے بارے میں اختلاف ہوا اور بات وہی تھی جو میں کہتا تھا ۔ حضرت عمر نے سگے بھائیوں اور ماں زاد بھائیوں کو جبکہ وہ جمع ہوں ، ثالث میں شریک کیا تھا اور حضرت ابو بکر اس کے خلاف تھے ۔ ابن جریر میں ہے کہ خلیفتہ المومنین جناب فاروق نے ایک رقعہ پر دادا کے ورثے اور کلالہ کے بارے میں کچھ لکھا پھر استخارہ کیا اور ٹھہرے رہے اور اللہ سے دعا کی کہ پروردگار اگر تیرے علم میں اس میں بہتری ہے تو تو اسے جاری کر دے پھر جب آپ کو زخم لگایا گیا تو آپ نے اس رقعہ کو منگوا کر مٹا دیا اور کسی کو علم نہ ہوا کہ اس میں کیا تحریر تھا پھر خود فرمایا کہ میں نے اس میں دادا کا اور کلالہ کا لکھا تھا اور میں نے استخارہ کیا تھا پھر میرا خیال یہی ہوا کہ تمہیں اسی پر چھوڑ دوں جس پر تم ہو ۔ ابن جریر میں ہے میں اس بارے میں ابو بکر کے خلاف کرتے ہوئے شرماتا ہوں اور ابو بکر کا فرمان تھا کہ کلالہ وہ ہے جس کا ولد و والد نہ ہو ۔ اور اسی پر جمہور صحابہ اور تابعین اور ائمہ دین ہیں اور یہی چاروں اماموں اور ساتوں فقہاء کا مذہب ہے اور اسی پر قرآن کریم کی دلالت ہے جیسے کہ باری تعالیٰ عزاسمہ نے اسے واضح کر کے فرمایا اللہ تمہارے لئے کھول کھول کر بیان فرما رہا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہو جاؤ اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے ، واللہ اعلم ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

176۔ 1 کلالہ کے بارے میں پہلے گزر چکا ہے کہ اس مرنے والے کو کہا جاتا ہے۔ جس کا باپ ہو نہ بیٹا یہاں پھر اس کی میراث کا ذکر ہو رہا ہے۔ بعض لوگوں نے کلالہ اس شخص کو قرار دی ہے جس کا صرف بیٹا نہ ہو۔ یعنی باپ موجود ہو۔ لیکن یہ صحیح نہیں۔ کلالہ کی پہلی تعریف ہی صحیح ہے کیونکہ باپ کی موجودگی میں بہن سرے سے وارث ہی نہیں ہوتی۔ باپ اس کے حق میں حاجب بن جاتا ہے۔ لیکن یہاں اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ اگر اس کی بہن ہو تو وہ اس کے نصف مال کی وارث ہوگی۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کلالہ وہ ہے کہ بیٹے کے ساتھ جس کا باپ بھی نہ ہو۔ یعنی بیٹے کی نفی تو نص سے ثابت ہے اور باپ کی نفی اشارۃ النص سے ثابت ہوجاتی ہے۔ 176۔ 2 اسی طرح باپ بھی نہ ہو۔ اس لئے باپ بھائی کے قریب ہے، باپ کی موجودگی میں بھائی وارث ہی نہیں ہوتا اگر اس کا کلالہ عورت کا خاوند یا کوئی ماں جایا بھائی ہوگا تو ان کا حصہ نکالنے کے بعد باقی مال کا وارث بھائی قرار پائے گا۔ (ابن کثیر) 176۔ 3 یہی حکم دو سے زائد بہنوں کی صورت میں بھی ہوگا۔ گویا مطلب یہ ہوا کہ کلالہ شخص کی دو یا دو سے زائد بہنیں ہوں تو انہیں کل مال کا دو تہائی حصۃ ملے گا 176۔ 4 یعنی کلالہ کے وارث مخلوط (مرد اور عورت دونوں) ہوں تو پھر ' ایک مرد دو عورت کے برابر کے اصول پر ورثے کی تقسیم ہوگی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٣٣] یہ آیت آپ کی زندگی کے آخری ایام میں نازل ہوئی جس وقت سورة نساء مکمل ہوچکی تھی۔ اس میں کلالہ کی میراث کے ایک دوسرے پہلو کا ذکر ہے جس کے متعلق صحابہ کرام نے آپ سے استفسار کیا تھا۔ چونکہ کلالہ کی میراث کا حکم اسی سورة کی آیت نمبر ١٢ میں مذکور ہے اور باقی احکام میراث بھی اسی سورة کی آیت نمبر ١١، ١٢ میں بیان ہوئے ہیں۔ اس لیے اس آیت کو بھی بطور تتمہ اسی سورة کے آخر میں شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ کسی بھی سورة کی آیات میں ربط اور ان کی ترتیب توقیفی ہے۔ یعنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وحی الٰہی کی روشنی میں سب آیات کو اپنے مناسب مقام پر رکھا ہے۔ [٢٣٤] کلالہ کی میراث کی تقسیم :۔ اولاد تین قسم کی ہوتی ہیں (١) عینی یا حقیقی یا سگے بہن بھائی جن کے ماں اور باپ ایک ہوں۔ (٢) علاتی یا سوتیلے جن کا باپ تو ایک ہو اور مائیں الگ الگ ہوں۔ (٣) اخیافی یا ماں جائے۔ جن کی ماں ایک ہو اور باپ الگ الگ ہوں۔ اسی سورة کی آیت نمبر ١٢ میں جو کلالہ کی میراث کے احکام بیان ہوئے تھے وہ اخیافی بہن بھائیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور جو اس آیت نمبر ١٧٦ میں بیان ہو رہے ہیں یہ حقیقی یا سوتیلے بہن بھائیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کلالہ کی میراث کی تقسیم میں دو باتوں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے، ایک یہ کہ اگر کلالہ کے حقیقی بہن بھائی بھی موجود ہوں اور سوتیلے بھی تو حقیقی بہن بھائیوں کی موجودگی میں سوتیلے محروم رہیں گے اور اگر حقیقی نہ ہوں تو پھر سوتیلوں میں جائیداد تقسیم ہوگی۔ اور دوسرے یہ کہ کلالہ کے بہن بھائیوں میں تقسیم میراث کی بالکل وہی صورت ہوگی جو اولاد کی صورت میں ہوتی ہے۔ یعنی اگر صرف ایک بہن ہو تو اس کو آدھا حصہ ملے گا۔ دو ہوں یا دو سے زیادہ بہنیں ہوں تو ان کو دو تہائی ملے گا اور اگر صرف بھائی ہی ہو تو تمام ترکہ کا واحد وارث ہوگا اور اگر بہن بھائی ملے جلے ہوں تو ان میں سے ہر مرد کو ٢ حصے اور ہر عورت کو ایک حصہ ملے گا۔ کلالہ اس مرد یا عورت کو کہتے ہیں جس کی نہ تو اولاد ہو اور نہ ماں باپ، بلکہ آباء کی جانب میں کوئی رشتہ دار موجود نہ ہو۔ اب کلالہ کی بھی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ عورت ہو اور اس کا خاوند بھی موجود نہ ہو یا مرد ہو اور اس کی بیوی بھی نہ ہو۔ اور دوسری یہ کہ میت مرد ہو اور اس کی بیوی موجود ہو۔ یا میت عورت ہو تو اس کا خاوند موجود ہو۔ دوسری صورت میں زوجین بھی وراثت میں مقررہ حصہ کے حقدار ہوں گے۔ مثلاً کلالہ عورت ہے جس کا خاوند موجود ہے اور اس کی ایک بہن بھی زندہ ہے تو آدھا حصہ خاوند کو اور آدھا بہن کو مل جائے گا۔ اور اگر بہنیں دو یا دو سے زیادہ ہوں تو پھر عول کے طریقہ پر کل جائیداد کے چھ کے بجائے سات حصے کر کے تین حصے خاوند کو اور چار حصے بہنوں کو مل جائیں گے اور اگر بہن بھائی ملے جلے ہیں تو حسب قاعدہ للذکر مثل حظ الانثیین آدھی میراث ان میں تقسیم ہوگی۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر پہلی صورت ہو یعنی کلالہ عورت کا خاوند بھی نہ ہو یا مرد کی بیوی بھی نہ ہو اور اس کی صرف ایک بہن ہو تو آدھا تو اس کو مل گیا۔ باقی آدھا کسے ملے گا ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ آدھا رد کے طور پر بہن کو بھی دیا جاسکتا ہے اور ذوی الارحام (یعنی ایسے رشتہ دار جو ذوی الفروض ہوں اور نہ عصبہ) یعنی دور کے رشتہ داروں مثلاً ماموں، پھوپھی وغیرہ یا ان کی اولاد موجود ہو تو انہیں ملے گا۔ اور اگر وہ بھی نہ ہوں تو بقایا آدھا حصہ بیت المال میں بھی جمع کرایا جاسکتا ہے اور ایسے حالات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔ [٢٣٥] یعنی صحابہ کرام کو کلالہ کی میراث کی تقسیم کے بعض پہلوؤں میں جو پریشانی ہوئی تھی اس کا حل اللہ تعالیٰ نے بتادیا ہے لہذا اب تمہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ضمناً اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جب صحابہ کرام آپ سے کوئی مسئلہ پوچھتے تو آپ از خود اس کا جواب دینے کے بجائے وحی الٰہی کا انتظار کرتے رہتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

A little after the beginning of Surah al-Nis-a&, there appeared some injunctions relating to inheritance. Then, after a considerable gap, the text returned to the injunction of inheritance alongwith others. Now, at the end of the Surah, the text reverts to the subject once again. Perhaps the wisdom behind this scattering of the subject at three different places could be the consideration of prevailing injustice in matters of inheritance before the advent of Islam. By taking it up in the beginning, then in the middle,. and finally in the end. it was hoped that the addressees would be gradually alerted to the need of justice in this area and would this be enabled to show their maximum concern. Summary of the Rulings given2 The verse (176) was revealed in answer to the question posed by some Companions of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) regarding the inheritance of a Kalalah. Kalalah means a person who dies leaving neither children nor parents. The verse has clarified that the property left by a Kalalah shall be distributed in the following manner: (1) If the Kalalah has left one real sister, or one half sister from father&s side, 3 then, after settling the preferential rights (such as debts, wills, burial expenses) she will get one half of the property. The other half will be given to the heirs falling in the category of Asbat. If no heir from the category of Asbat is alive, then this half, too, will be given back to the sister of the deceased (meaning thereby that she will secure the whole property). 1. Kalalah: A person who has no ascendent or descendent at the time of his death. 2. This summary is based on the given in the original, without translating it word-by-word. (Muhammad Taqi Usmani) 3. As for a half sister from mother&s side, her share has already been mentioned in 4:12 as being one sixth if she is alone. And if there are two or more such sisters or brothers, they will share one third of the property equally. (Muhammad Taqi Usmani) (2) If the sister referred to in Para (1) above dies, and leaves children, and her brother is alive, then he will get the whole property left by her. (3) If a Kalalah, male or female, dies and leaves two or more sisters, either real sisters or half-sisters from fathers side then they shall get two thirds of the property left by the Kalalah.|" The remaining one third will be given to Asbat, if any, and in the absence of Asbat this one third will also be given to the sisters who will distribute their share among themselves equally. (4) If a Kalalah leaves behind a combination of brothers and sisters (either real or from fathers side only), then the whole property, after satisfying the preferential rights, shall be distributed between them on the principle that every brother will get twice the share of every sister. Important Notes 1. The cause of revelation and the injunction of Kalalah described in the verse beginning with: يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّـهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ (They seek a ruling from you. Say, |"Allah gives you the ruling concerning kalalah|" ) provides us with information on certain important aspects. To be noted first is a comparison between two examples given earlier in the text. In verse 170 وَإِن تَكْفُرُ‌وا فَإِنَّ لِلَّـهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضِ (And if you disbelieve, then, to Allah belongs what is in the heavens and the earth), there was the condition of disbelievers. Then came a similar statement in Verse 175: فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ الخ (Now those who believe in Allah and hold on to Him) which presented the model of the noble Companions of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . These two parallel but divergent states of the believers and the disbelievers were brought into focus so that people can fully understand how astray and evil were those who turned away from the revelation (wahy) and how true and virtuous were those who followed it. 2. Subsequent to observations made above, it also becomes obvious that the People of the Book did something terrible when they made the abomination of suggesting a partner and son in the purest conceivable divinity of Almighty Allah an article of their faith. They also went as far as taking a blatant position against the Divine revelation. Quite contrary to this is the life style of the nobel Companions of the Messenger of Allah, may the blessing of Allah and peace be upon him. Not to say much about their consistent concern for the fundamen¬tals of Faith and the most devoted performance of acts of worship, they would be equally inquisitive and eager to find out their obligations in matters subsidiary and commonplace such as those of inheritance and marriage. They would wait for Wahy, the command of Allah through revelation and they would look for guidance from the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in everything they did. Though, it is easier to do your own bidding under the dictate of reason or desire, yet they did not elect to be ruled by their personal desire or reason. If they did not understand some-thing at a given time, they would return to the Prophet to recheck until they were satisfied. Here are two sets of people, so different and so apart! 3. This also tells us that our noble Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) would not give a decision on his own without the guiding command of Wahy (revelation). If there was no standing guidance revealed through Wahy present in a certain case, he would put his decision on hold and wait for the coming of Wahy. When it did, he gave his verdict. In addition to that, there is a subtle hint here in the direction of the wisdom behind the gradual revelation of the Qur&an. If the whole Book was revealed all at one fixed time as demanded by the People of the Book, it would have not carried the same benefits as there are in the fact that the Qur&an was revealed as needed and when appropriate, all functionally spaced out. This modality accommodated the requirements of addressees who could ask a question out of some necessity and be answered through the recited revelation (al-Wahy al-Matluww). An example of this methodology appears right here in the present verse while others appear at several other occasions in the Qur&an. No doubt, this form is far beneficial, but the core of its distinction lies elsewhere. That is because of the most refined sublimity of men and women of faith who turn to Allah in remembrance and are honoured by being addressed by their most exalted Creator. This is indeed a great honour never granted to any other community. Certainly no grace is greater than the grace granted by Allah, the ultimate dispenser. Now, any verse of the Qur&an which was revealed in the favour of or in answer to the question of a particular Companion is treasured as a testament of his virtues. And a Wahy which came favouring the position taken by one of them on the occasion of some matter causing difference of opinion is sufficient to keep the name and merit of that Companion alive right upto the Day of Doom. Thus, by referring to the question and answer regarding Kalalah, hint has been given towards similar questions and answers elsewhere. (Exegetical notes, Tafsir ` Usmani by Maulana Shabbir Ahmad ` Usmni) Praised be Allah. Surah al-Nis-a& ends here وَ للہِ الحَمدُ اَوَّلَہ و آخِرَہ

ربط آیات : شروع سورت کے ذرا بعد میراث کے احکام مذکور تھے، پھر وہاں سے تقریباً ایک پارہ کے بعد دوسرے احکام کے ساتھ حکم میراث کی طرف پھر عود ہوا تھا، اب ختم سورت پر پھر عود ہے، اسی کی طرف شاید تین جگہ اس کے متفرق کردینے میں حکمت یہ ہے کہ اسلام سے پہلے میراث کے باب میں بہت ظلم تھا، پس سورت کے اول میں، وسط میں، آخر میں اس کے ذکر فرمانے سے مخاطبین کا اہتمام بلیغ اس بات میں مفہوم ہوگا جس سے وہ بھی زیادہ اہتمام کریں۔ خلاصہ تفسیر لوگ آپ سے (میراث کلالہ کے باب میں یعنی جس کے نہ اولاد ہو نہ ماں باپ ہوں) حکم دریافت کرتے ہیں آپ (جواب میں) فرما دیجئے کہ اللہ تعالیٰ تم کو کلالہ کے باب میں حکم دیتا ہے (وہ یہ ہے کہ) اگر کوئی شخص مر جائے جس کی اولاد نہ ہو (یعنی نہ مذکر نہ مونث اور نہ ماں باپ ہں) اور اس کے ایک (عینی یا علاتی) بہن ہو تو اس (بہن) کو اس کے تمام ترکہ کا نصف ملے گا (یعنی بعد حقوق متقدمہ اور بقیہ نصف اگر کئی عصبہ ہوا اس کو دیا جائے گا ورنہ پھر اسی پر رد ہوجائے گا) اور وہ شخص اس (اپنی بہن) کا وارث (کل ترکہ کا) ہوگا، اگر (وہ بہن مر جائے اور) اس کے اولاد نہ ہو (اور والدین بھی نہ ہوں) اور اگر (ایسی) بہنیں دو (یا زیادہ) ہوں تو ان کو اس کے کل ترکہ میں سے دو تہائی ملیں گے (اور ایک تہائی عصبہ کو وہ بطور رد کے انہی کو مل جائے گا) اور اگر (ایسی میت کے جس کے نہ اولاد ہے نہ والدین خواہ وہ میت مذکر ہو یا مونث) وارث چند (یعنی ایک سے زیادہ ایسے ہی) بھائی بہن ہوں مرد اور عورت تو (ترکہ اس طرح تقسیم ہوگا کہ) ایک مرد کو دو عورتوں کے حصہ کے برابر (یعنی بھائی کو دوہرا بہن کو اکہرا لیکن عینی بھائی سے علاتی بھائی بہن سب ساقط ہوجاتے ہیں اور عینی بہن سے کبھی وہ ساقط ہوجاتے ہیں کبھی حصہ گھٹ جاتا ہے، جس کی تفصیل کتب فرائض میں نہیں اللہ تعالیٰ تم سے (دین کی باتیں) اس لئے بیان کرتے ہیں کہ تم (ناواقفی سے) گمراہی میں نہ پڑو (یہ تو تذکیر احسان ہے) اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں، (پس احکام کی مصلحتوں سے بھی مطلع ہیں اور احکام میں ان کی رعایت کی جاتی ہے، یہ حکمت کا بیان ہے۔ ) معارف ومسائل فوائد مہمہ :۔ (١) قولہ تعالیٰ یستفتونک قل اللہ یفتیکم فی الکلة اس جگہ کلالہ کے حکم اور اس کے سبب نزول بیان فرمانے سے چند باتیں معلوم ہوئیں اول یہ کہ جیسا پہلے وان تکفروافان للہ ما فی السموت وما فی الارض فرما کر اس کے بعد بطریق تمثیل اہل کتاب کا حال ذکر فرمایا تھا ایسے ہی ارشاد فاما الذین امنوا باللہ واعتصمو بہ الخ کے بعد اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا تاکہ وحی سے انحراف کرنے والوں کی گمراہی اور برائی اور وحی کا اتباع کرنے والوں کی حقانیت اور بھلائی خوب سمجھ میں آجائے۔ (٢) اسی کے ذیل میں دوسری بات یہ بھی ظاہر ہوگئی کہ اہل کتاب نے تو یہ غضب کیا کہ ذات اقدس سبحانہ و تعالیٰ کے لئے شریک اور اولاد جیسے شنیع امر کو تمثنیل کو اپنا ایمان بنا لیا اور وحی الہی کا خم ٹھونک کر خلاف کیا اور اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ حالت ہے کہ اصول ایمان اور عبادات تو درکنار معاملات جزئیہ اور معمولی مسائل متعلقہ میراث نکاح وغیرہ میں بھی وحی کے متجسس اور منتظر رہتے ہیں اور ہر امر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دیکھتے ہیں، اپنی عقل اور خواہش کو حاکم نہیں سمجھتے، اگر ایک دفعہ میں تشفی نہ ہوئی تو مکرر حاضر خدمت ہو کر دریافت کرتے ہیں۔ بیبیں تفات رہ از کجاست تابہ کجا۔ اور یہ بھی معلوم ہوگیا کہ حضرت سید المرسلین بھی بلا حکم وحی اپنی طرف سے حکم نہ فرماتے تھے، اگر کسی امر میں حکم وحی موجود نہ ہوتا تو حکم فرمانے میں نزول وحی کا انتظار فرماتے، جب وحی آتی تب حکم فرماتے، نیز اشارہ ہے اس طرف کہ ایک دفعہ تمام کتاب کے نازل ہونے میں جیسا کہ اہل کتاب درخواست کرتے ہیں وہ خوبی نہیں تھی جو بوقت حاجت اور حسب موقع متفرق نازل ہونے میں ہے، کیونکہ ہر کوئی اپنی ضرورت کے موافق اس صورت میں سوال کرسکتا ہے اور بذریعہ وحی متلو اس کا جواب مل سکتا ہے، جیسا کہ اس موقع میں اور قرآن مجید کے بہت سے مواقع میں موجود ہے اور یہ صورت مفید تر ہونے کے علاوہ بوجہ شرافت ذکر خداوندی و عزت خطاب حق و عزجل ایسے فخر عظیم پر مشتمل ہے جو کسی امت کو نصیب نہیں ہوا، واللہ ذوالفضل العظیم، جس صحابی کی بھلائی میں یا اس کے سوال کے جواب میں کوئی آیت نازل ہوئی وہ اس کے مناقب میں شمار ہوتی ہے اور اختلاف کے موقع میں جس کی رائے یا جس کے قول کے موافق وحی نازل ہوگئی قیامت تک ان کی خوبی اور نیک نام باقی رہے گا، سوکلالہ کے متعلق سوال و جواب کا ذکر فرما کر اس طرح کے بالعموم سوالات اور جوابات کی طرف اشارہ فرما دیا۔ (فوائد عثمانی) تمت سورة النسآء واللہ الحمد اولہ واخرہ

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يَسْتَـفْتُوْنَكَ۝ ٠ۭ قُلِ اللہُ يُفْتِيْكُمْ فِي الْكَلٰلَۃِ۝ ٠ۭ اِنِ امْرُؤٌا ہَلَكَ لَيْسَ لَہٗ وَلَدٌ وَّلَہٗٓ اُخْتٌ فَلَہَا نِصْفُ مَا تَرَكَ۝ ٠ۚ وَہُوَيَرِثُہَآ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّہَا وَلَدٌ۝ ٠ۭ فَاِنْ كَانَتَا اثْنَـتَيْنِ فَلَہُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَ۝ ٠ۭ وَاِنْ كَانُوْٓا اِخْوَۃً رِّجَالًا وَّنِسَاۗءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَـيَيْنِ۝ ٠ۭ يُـبَيِّنُ اللہُ لَكُمْ اَنْ تَضِلُّوْا۝ ٠ۭ وَاللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ۝ ١٧٦ۧ استفتا الجواب عمّا يشكل من الأحكام، ويقال : اسْتَفْتَيْتُهُ فَأَفْتَانِي بکذا . قال : وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّساءِ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ [ النساء/ 127] ، فَاسْتَفْتِهِمْ [ الصافات/ 11] ، استفتا اور کسی مشکل مسلہ کے جواب کو فتیا وفتوی کہا جاتا ہے ۔ استفتاہ کے معنی فتوی طلب کرنے اور افتاہ ( افعال ) کے معنی فتی دینے کے ہیں جیسے فرمایا : ۔ وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّساءِ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ [ النساء/ 127]( اے پیغمبر ) لوگ تم سے ( یتیم ) عورتوں کے بارے میں فتوی طلب کرتے ہیں کہدو کہ خدا تم کو ان کے ( ساتھ نکاح کرنے کے ) معاملے میں فتوی اجازت دیتا ہے فَاسْتَفْتِهِمْ [ الصافات/ 11] تو ان سے پوچھو۔ کلالَةُ : اسم لما عدا الولد والوالد من الورثة، وقال ابن عباس : هو اسم لمن عدا الولد ، وروي أنّ النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم سئل عن الكَلَالَةِ فقال : «من مات ولیس له ولد ولا والد» «فجعله اسما للميّت، وکلا القولین صحیح . فإنّ الكَلَالَةَ مصدر يجمع الوارث والموروث جمیعا، وتسمیتها بذلک، إمّا لأنّ النّسب کلّ عن اللّحوق به، أو لأنّه قد لحق به بالعرض من أحد طرفيه، وذلک لأنّ الانتساب ضربان : أحدهما : بالعمق کنسبة الأب والابن . والثاني : بالعرض کنسبة الأخ والعمّ ، قال قطرب : الكَلَالَةُ : اسم لما عدا الأبوین والأخ، ولیس بشیء، الکلالۃ باپ اور اولاد کے علاوہ جو وارث بھی ہو وہ کلالۃ ہے ابن عباس (رض) کا قول ہے کہ کلالۃ ہر اس وارث کو کہتے ہیں جو اولاد کے علاوہ ہو ۔ ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت سے کلا لۃ کے متعلق در یافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ۔ من مات ولیس لہ ولد والا والد کہ گلالۃ ہر اس میت کو کہتے ہیں جس کا باپ اور اولاد زندہ نہ ہوں ۔ اس حدیث میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود میت کو کو کلالہ قرار دیا ہے اور کلالہ کے یہ دونوں معنی صحیح ہیں کیونکہ کلالۃ مصدر ہے جو وارث اور مورث دو نوں پر بولاجا سکتا ہے گویا کلالہ یا تو اس لئے کہتے ہیں کہ سلسلہ نسب اس تک پہنچنے سے عاجز ہوگیا ہے اور یا اس لئے کہ وہ نسب کسی ایک جانب یعنی جانب اصل یا جانب فرع سے اس کے ساتھ با لواسطہ پہنچتا ہے اور یہ یعنی دو احتمال اس لئے ہیں کہ نسبی تعلق دو قسم پر ہے امتساب با لعمق ( یعنی بارہ راست تعلق ) جیسے باپ بیٹے کا باہمی تعلق نسبت بالعرض یعنی بالواسطہ جیسے بھائی یا چچا کے ساتھ ( ر شتے کی نسبت ) قطر ب کا قول ہے کہ والدین اور بھائی کے علاوہ باقی رشتہ دروں کو کلالۃ کہا جاتا لیکن یہ قول بلا دلیل ہے بعض نے کہا ہے کہ کلا لۃ کا لفظ ہر وارث پر بولا جاتا ہے هلك الْهَلَاكُ علی ثلاثة أوجه : افتقاد الشیء عنك، وهو عند غيرک موجود کقوله تعالی: هَلَكَ عَنِّي سُلْطانِيَهْ [ الحاقة/ 29] - وهَلَاكِ الشیء باستحالة و فساد کقوله : وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ [ البقرة/ 205] ويقال : هَلَكَ الطعام . والثالث : الموت کقوله : إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ [ النساء/ 176] وقال تعالیٰ مخبرا عن الکفّار : وَما يُهْلِكُنا إِلَّا الدَّهْرُ [ الجاثية/ 24] . ( ھ ل ک ) الھلاک یہ کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے ایک یہ کہ کسی چیز کا اپنے پاس سے جاتے رہنا خواہ وہ دوسرے کے پاس موجود ہو جیسے فرمایا : هَلَكَ عَنِّي سُلْطانِيَهْ [ الحاقة/ 29] ہائے میری سلطنت خاک میں مل گئی ۔ دوسرے یہ کہ کسی چیز میں خرابی اور تغیر پیدا ہوجانا جیسا کہ طعام ( کھانا ) کے خراب ہونے پر ھلک الطعام بولا جاتا ہے قرآن میں ہے : ۔ وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ [ البقرة/ 205] اور کھیتی کو بر باد اور انسانوں اور حیوانوں کی نسل کو نابود کردی ۔ موت کے معنی میں جیسے فرمایا : ۔ إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ [ النساء/ 176] اگر کوئی ایسا مرد جائے ۔ ولد الوَلَدُ : المَوْلُودُ. يقال للواحد والجمع والصّغير والکبير . قال اللہ تعالی: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلَدٌ [ النساء/ 11] ( و ل د ) الولد ۔ جو جنا گیا ہو یہ لفظ واحد جمع مذکر مونث چھوٹے بڑے سب پر بولاجاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلَدٌ [ النساء/ 11] اور اگر اولاد نہ ہو ۔ نصف نِصْفُ الشیءِ : شطْرُه . قال تعالی: وَلَكُمْ نِصْفُ ما تَرَكَ أَزْواجُكُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُنَّ وَلَدٌ [ النساء/ 12] ، وَإِنْ كانَتْ واحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ [ النساء/ 11] ، فَلَها نِصْفُ ما تَرَكَ [ النساء/ 176] ، وإِنَاءٌ نَصْفَانُ : بلغ ما فيه نِصْفَهُ ، ونَصَفَ النهارُ وانْتَصَفَ : بلغ نصْفَهُ ، ونَصَفَ الإزارُ ساقَهُ ، والنَّصِيفُ : مِكْيالٌ ، كأنه نِصْفُ المکيالِ الأكبرِ ، ومِقْنَعَةُ النِّساء كأنها نِصْفٌ من المِقْنَعَةِ الكبيرةِ ، قال الشاعر : سَقَطَ النَّصِيفُ وَلَمْ تُرِدْ إِسْقَاطَهُ ... فَتَنَاوَلَتْهُ وَاتَّقَتْنَا بِالْيَدِوبلغْنا مَنْصَفَ الطریقِ. والنَّصَفُ : المرأةُ التي بيْنَ الصغیرةِ والکبيرةِ ، والمُنَصَّفُ من الشراب : ما طُبِخَ فذهب منه نِصْفُهُ ، والإِنْصَافُ في المُعامَلة : العدالةُ ، وذلک أن لا يأخُذَ من صاحبه من المنافع إِلَّا مثْلَ ما يعطيه، ولا يُنِيلُهُ من المضارِّ إلَّا مثْلَ ما يَنالُهُ منه، واستُعْمِل النَّصَفَةُ في الخدمة، فقیل للخادم : نَاصِفٌ ، وجمعه : نُصُفٌ ، وهو أن يعطي صاحبَه ما عليه بإِزاء ما يأخذ من النَّفع . والانْتِصَافُ والاسْتِنْصَافُ : طَلَبُ النَّصَفَةِ. ( ن ص ف ) نصف الشئیء کے منعی حصہ کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ وَلَكُمْ نِصْفُ ما تَرَكَ أَزْواجُكُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُنَّ وَلَدٌ [ النساء/ 12] اور جو مال تمہاری عورتیں چھوڑ مریں اگر ان کے اولاد نہ ہو تو اس میں نصف حصہ تمہارا ہے وَإِنْ كانَتْ واحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ [ النساء/ 11] اور اگر صرف ایک لڑکی ہو تو اس کا حصہ نصف فَلَها نِصْفُ ما تَرَكَ [ النساء/ 176] تو اس کو بھائی کے تر کہ میں سے آدھا حصہ ملے گا ۔ اناء نصفان آدھا بھرا ہو بر تن نصف النھار وانتصف دن کا نصف ہوجانا دو پہر کا وقت نصف الا زار ساقۃ ازار کا نصف پنڈلی تک ہونا ۔ نصیف غلہ ناپنے کے ایک پیمانے کا نما ہے گویا وہ مکیال اکبر ( بڑا پیمانہ ) کا نصف ہے اور اس کے معنی عورتوں کی اوڑ ھنی یا دو پٹہ بھی آتے ہیں ۔ چناچہ شاعر نے کہا ہے ( 469 ) سقط النصیب ولم تردا سقاطہ فتنا ولتہ واتقتنا بالید اوڑھنی سر سے گر می اور اس نے عمدا نہیں گرائی تھی پھر اس نے بد حواسی میں ) اسے سنبھالا اور ہاتھ کے ذریعے ہم سے پر دہ کیا ۔ بلغنا منصب الطریق ہم نے آدھا سفر طے کرلیا لنصف متوسط عمر کی عورت ادھیڑ عمر & المنصف شراب جو آگ پر پکانے کے بعد آدھا رہ گیا ہو ۔ الانصاب کے معنی کسی معاملہ عدل سے کام لینے کے ہیں یعنی دوسرے سے صرف اسی قدر فائدے حاصل کرے جتنا کہ اسے پہنچا ہے ۔ اور نصفۃ کے معنی خدمت بھی آتے ہیں ۔ اور خادم کو ناصف کہا جاتا ہے اس کی جمع نصف آتی ہے اس نام میں اشارہ ہے کہ خدام کو حق خدمت پورا پورا ملنا چاہیئے ۔ الا نتصاف والا ستنصاب طلب خد مت کرنا ترك تَرْكُ الشیء : رفضه قصدا واختیارا، أو قهرا واضطرارا، فمن الأول : وَتَرَكْنا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ [ الكهف/ 99] ، وقوله : وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْواً [ الدخان/ 24] ، ومن الثاني : كَمْ تَرَكُوا مِنْ جَنَّاتٍ [ الدخان/ 25] ( ت ر ک) ترک الشیئء کے معنی کسی چیز کو چھوڑ دینا کے ہیں خواہ وہ چھوڑنا ارادہ اختیار سے ہو اور خواہ مجبورا چناچہ ارادۃ اور اختیار کے ساتھ چھوڑنے کے متعلق فرمایا : ۔ وَتَرَكْنا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ [ الكهف/ 99] اس روز ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ ور وئے زمین پر پھل کر ( ایک دوسری میں گھسن جائیں وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْواً [ الدخان/ 24] اور دریا سے ( کہ ) خشک ( ہورہا ہوگا ) پاور ہوجاؤ ۔ اور بحالت مجبوری چھوڑ نے کے متعلق فرمایا : كَمْ تَرَكُوا مِنْ جَنَّاتٍ [ الدخان/ 25] وہ لوگ بہت سے جب باغ چھوڑ گئے ۔ ورث الوِرَاثَةُ والإِرْثُ : انتقال قنية إليك عن غيرک من غير عقد، ولا ما يجري مجری العقد، وسمّي بذلک المنتقل عن الميّت فيقال للقنيةِ المَوْرُوثَةِ : مِيرَاثٌ وإِرْثٌ. وتُرَاثٌ أصله وُرَاثٌ ، فقلبت الواو ألفا وتاء، قال تعالی: وَتَأْكُلُونَ التُّراثَ [ الفجر/ 19] وقال عليه الصلاة والسلام : «اثبتوا علی مشاعرکم فإنّكم علی إِرْثِ أبيكم» أي : أصله وبقيّته ( ور ث ) الوارثۃ والا رث کے معنی عقد شرعی یا جو عقد کے قائم مقام ہے جو کے بغیر کسی چیز کے ایک عقد کے قائم مقام ہے کے بغیر کسی چیز کے ایک شخص کی ملکیت سے نکل کر دسرے کی ملکیت میں چلے جانا کئے ہیں اسی سے میت کی جانب سے جو مال ورثاء کی طرف منتقل ہوتا ہے اسے تراث اور کیراث کہا جاتا ہے اور تراث اصل میں وراث ہے واؤ مضموم کے شروع میں آنے کی وجہ سے اسے تا سے تبدیل کرلو اسے چناچہ قرآن میں سے ۔ وَتَأْكُلُونَ التُّراثَ [ الفجر/ 19] اور حج کے موقعہ پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ۔«اثبتوا علی مشاعرکم فإنّكم علی إِرْثِ أبيكم» کہ اپنے مشاعر ( مواضع نسکہ ) پر ٹھہرے رہو تم اپنے باپ ( ابراہیم کے ورثہ پر ہو ۔ تو یہاں ارث کے معنی اصل اور بقیہ نشان کے ہیں ۔ رجل الرَّجُلُ : مختصّ بالذّكر من الناس، ولذلک قال تعالی: وَلَوْ جَعَلْناهُ مَلَكاً لَجَعَلْناهُ رَجُلًا [ الأنعام/ 9] ( ر ج ل ) الرجل کے معنی مرد کے ہیں اس بنا پر قرآن میں ہے : ۔ وَلَوْ جَعَلْناهُ مَلَكاً لَجَعَلْناهُ رَجُلًا[ الأنعام/ 9] اگر ہم رسول کا مدد گار ) کوئی فرشتہ بناتے تو اس کو بھی آدمی ہی بناتے ۔ نِّسَاءُ والنِّسْوَان والنِّسْوَة جمعُ المرأةِ من غير لفظها، کالقومِ في جمعِ المَرْءِ ، قال تعالی: لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ إلى قوله : وَلا نِساءٌ مِنْ نِساءٍ [ الحجرات/ 11] ما بال النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ [يوسف/ 50] النساء والنسوان والنسوۃ یہ تینوں امراءۃ کی جمع من غیر لفظہ ہیں ۔ جیسے مرء کی جمع قوم آجاتی ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ إلى قوله : وَلا نِساءٌ مِنْ نِساءٍ [ الحجرات/ 11] اور نہ عورتیں عورتوں سے تمسخر کریں ما بال النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ [يوسف/ 50] کہ ان عورتوں کا کیا حال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کا ٹ لئے تھے ۔ ذَّكَرُ ( مذکر) والذَّكَرُ : ضدّ الأنثی، قال تعالی: وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنْثى [ آل عمران/ 36] ، وقال : آلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنْثَيَيْنِ [ الأنعام/ 144] ، وجمعه : ذُكُور وذُكْرَان، قال تعالی: ذُكْراناً وَإِناثاً [ الشوری/ 50] ، وجعل الذَّكَر كناية عن العضو المخصوص . والمُذْكِرُ : المرأة التي ولدت ذکرا، والمِذْكَار : التي عادتها أن تذكر، وناقة مُذَكَّرَة : تشبه الذّكر في عظم خلقها، وسیف ذو ذُكْرٍ ، ومُذَكَّر : صارم، تشبيها بالذّكر، وذُكُورُ البقل : ما غلظ منه الذکر ۔ تو یہ انثی ( مادہ ) کی ضد ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنْثى [ آل عمران/ 36] اور ( نذر کے لئے ) لڑکا ( موزون تھا کہ وہ ) لڑکی کی طرح ( ناتواں ) نہیں ہوتا آلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنْثَيَيْنِ [ الأنعام/ 144] کہ ( خدا نے ) دونوں ( کے ) نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں ( کی ) مادینوں کو ۔ ذکر کی جمع ذکور و ذکران آتی ہے ۔ چناچہ فرمایا :۔ ذُكْراناً وَإِناثاً [ الشوری/ 50] بیٹے اور بیٹیاں ۔ اور ذکر کا لفظ بطور کنایہ عضو تناسل پر بھی بولاجاتا ہے ۔ اور عورت نرینہ بچہ دے اسے مذکر کہاجاتا ہے مگر المذکار وہ ہے ۔ جس کی عادت نرینہ اولاد کی جنم دینا ہو ۔ ناقۃ مذکرۃ ۔ وہ اونٹنی جو عظمت جثہ میں اونٹ کے مشابہ ہو ۔ سیف ذوذکر ومذکر ۔ آبدار اور تیر تلوار ، صارم ذکور البقل ۔ وہ ترکاریاں جو لمبی اور سخت دلدار ہوں ۔ مثل والمَثَلُ عبارة عن قول في شيء يشبه قولا في شيء آخر بينهما مشابهة، ليبيّن أحدهما الآخر ويصوّره . فقال : وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] ، وفي أخری: وَما يَعْقِلُها إِلَّا الْعالِمُونَ [ العنکبوت/ 43] . ( م ث ل ) مثل ( ک ) المثل کے معنی ہیں ایسی بات کے جو کسی دوسری بات سے ملتی جلتی ہو ۔ اور ان میں سے کسی ایک کے ذریعہ دوسری کا مطلب واضح ہوجاتا ہو ۔ اور معاملہ کی شکل سامنے آجاتی ہو ۔ مثلا عین ضرورت پر کسی چیز کو کھودینے کے لئے الصیف ضیعت اللبن کا محاورہ وہ ضرب المثل ہے ۔ چناچہ قرآن میں امثال بیان کرنے کی غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا : ۔ وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ فکر نہ کریں ۔ حظَّ الحَظُّ : النصیب المقدّر، وقد حَظِظْتُ وحُظِظْتُ فأنا مَحْظُوظ، وقیل في جمعه : أَحَاظّ وأُحُظّ ، قال اللہ تعالی: فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ [ المائدة/ 14] ، وقال تعالی: لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ [ النساء/ 11] . ( ح ظ ظ ) الحظ کے معنی معین حصہ کے ہیں ۔ کہا جاتا ہے ۔ حظظ واحظ فھو محظوظ ۔ حط کی جمع احاظ و احظ آتی ہے قرآن میں ہے ۔ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ [ المائدة/ 14] مگر انہوں نے بھی اس نصیحت کا جوان کو کی گئی تھی ایک حصہ فراموش کردیا (5 ۔ 14) لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ [ النساء/ 11] کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے ۔ أنث الأنثی: خلاف الذکر، ويقالان في الأصل اعتبارا بالفرجین، قال عزّ وجلّ : وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحاتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثى [ النساء/ 124] ( ان ث) الانثی ( مادہ ) بہ ذکر یعنی نر کی ضد ہے اصل میں انثیٰ و ذکر عورت اور مرد کی شرمگاہوں کے نام ہیں پھر اس معنی کے لحاظ سے ( مجازا) یہ دونوں نر اور مادہ پر بولے جاتے ہیں ۔ قرآن میں ہے :۔{ وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى } ( سورة النساء 124) ۔ جو نیک کام کریگا مرد یا عورت (4 ۔ 124) ( ضل)إِضْلَالُ والإِضْلَالُ ضربان : أحدهما : أن يكون سببه الضَّلَالُ ، وذلک علی وجهين : إمّا بأن يَضِلَّ عنک الشیءُ کقولک : أَضْلَلْتُ البعیرَ ، أي : ضَلَّ عنّي، وإمّا أن تحکم بِضَلَالِهِ ، والضَّلَالُ في هذين سبب الإِضْلَالِ. والضّرب الثاني : أن يكون الإِضْلَالُ سببا لِلضَّلَالِ ، وهو أن يزيّن للإنسان الباطل ليضلّ کقوله : لَهَمَّتْ طائِفَةٌ مِنْهُمْ أَنْ يُضِلُّوكَ وَما يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ [ النساء/ 113] ، أي يتحرّون أفعالا يقصدون بها أن تَضِلَّ ، فلا يحصل من فعلهم ذلك إلّا ما فيه ضَلَالُ أنفسِهِم، وقال عن الشیطان : وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ [ النساء/ 119] ، وقال في الشّيطان : وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيراً [يس/ 62] ، وَيُرِيدُ الشَّيْطانُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلالًا بَعِيداً [ النساء/ 60] ، وَلا تَتَّبِعِ الْهَوى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ [ ص/ 26] ، وإِضْلَالُ اللهِ تعالیٰ للإنسان علی أحد وجهين : أحدهما أن يكون سببُهُ الضَّلَالَ ، وهو أن يَضِلَّ الإنسانُ فيحكم اللہ عليه بذلک في الدّنيا، ويعدل به عن طریق الجنّة إلى النار في الآخرة، وذلک إِضْلَالٌ هو حقٌّ وعدلٌ ، فالحکم علی الضَّالِّ بضَلَالِهِ والعدول به عن طریق الجنّة إلى النار عدل وحقّ. والثاني من إِضْلَالِ اللهِ : هو أنّ اللہ تعالیٰ وضع جبلّة الإنسان علی هيئة إذا راعی طریقا، محمودا کان أو مذموما، ألفه واستطابه ولزمه، وتعذّر صرفه وانصرافه عنه، ويصير ذلک کالطّبع الذي يأبى علی الناقل، ولذلک قيل : العادة طبع ثان «2» . وهذه القوّة في الإنسان فعل إلهيّ ، وإذا کان کذلک۔ وقد ذکر في غير هذا الموضع أنّ كلّ شيء يكون سببا في وقوع فعل۔ صحّ نسبة ذلک الفعل إليه، فصحّ أن ينسب ضلال العبد إلى اللہ من هذا الوجه، فيقال : أَضَلَّهُ اللهُ لا علی الوجه الذي يتصوّره الجهلة، ولما قلناه جعل الإِضْلَالَ المنسوب إلى نفسه للکافر والفاسق دون المؤمن، بل نفی عن نفسه إِضْلَالَ المؤمنِ فقال : وَما کانَ اللَّهُ لِيُضِلَّ قَوْماً بَعْدَ إِذْ هَداهُمْ [ التوبة/ 115] ، فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمالَهُمْ سَيَهْدِيهِمْ [ محمد/ 4- 5] ، وقال في الکافروالفاسق : فَتَعْساً لَهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمالَهُمْ [ محمد/ 8] ، وما يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفاسِقِينَ [ البقرة/ 26] ، كَذلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الْكافِرِينَ [ غافر/ 74] ، وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ [إبراهيم/ 27] ، وعلی هذا النّحو تقلیب الأفئدة في قوله : وَنُقَلِّبُ أَفْئِدَتَهُمْ [ الأنعام/ 110] ، والختم علی القلب في قوله : خَتَمَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ [ البقرة/ 7] ، وزیادة المرض في قوله : فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزادَهُمُ اللَّهُ مَرَضاً [ البقرة/ 10] . الاضلال ( یعنی دوسرے کو گمراہ کرنے ) کی دوصورتیں ہوسکتی ہیں ۔ ایک یہ کہ اس کا سبب خود اپنی ضلالت ہو یہ دو قسم پر ہے ۔ (1) ایک یہ کہ کوئی چیز ضائع ہوجائے مثلا کہاجاتا ہے اضللت البعیر ۔ میرا اونٹ کھو گیا ۔ (2) دوم کہ دوسرے پر ضلالت کا حکم لگانا ان دونوں صورتوں میں اضلال کا سبب ضلالۃ ہی ہوتی ہے ۔ دوسری صورت اضلال کا سبب ضلالۃ ہی ہوتی ہے ۔ دوسری صورت اضلال کی پہلی کے برعکس ہے یعنی اضلال بذاتہ ضلالۃ کا سبب بنے اسی طرح پر کہ کسی انسان کو گمراہ کرنے کے لئے باطل اس کے سامنے پر فریب اور جاذب انداز میں پیش کیا جائے جیسے فرمایا : لَهَمَّتْ طائِفَةٌ مِنْهُمْ أَنْ يُضِلُّوكَ وَما يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ [ النساء/ 113] ، ان میں سے ایک جماعت تم کو بہکانے کا قصد کرچکی تھی اور یہ اپنے سوا کسی کو بہکا نہیں سکتے۔ یعنی وہ اپنے اعمال سے تجھے گمراہ کرنے کی کوشش میں ہیں مگر وہ اپنے اس کردار سے خود ہی گمراہ ہو رہے ہیں ۔ اور شیطان کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا : وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ [ النساء/ 119] اور ان کو گمراہ کرتا اور امیدیں دلاتا رہوں گا ۔ اور شیطان کے بارے میں فرمایا : ۔ وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيراً [يس/ 62] اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا ۔ وَيُرِيدُ الشَّيْطانُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلالًا بَعِيداً [ النساء/ 60] اور شیطان تو چاہتا ہے کہ ان کو بہکا کر رستے سے دور ڈال دے ۔ وَلا تَتَّبِعِ الْهَوى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ [ ص/ 26] اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکادے گی ۔ اللہ تعالیٰ کے انسان کو گمراہ کرنے کی دو صورتیں ہی ہوسکتی ہیں ( 1 ) ایک یہ کہ اس کا سبب انسان کی خود اپنی ضلالت ہو اس صورت میں اللہ تعالیٰ کی طرف اضلال کی نسبت کے یہ معنی ہوں گے کہ جب انسان از خود گمرہ ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں اس پر گمراہی کا حکم ثبت ہوجاتا ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آخرت کے دن اسے جنت کے راستہ سے ہٹا کر دوزخ کے راستہ پر ڈال دیا جائے گا ۔ ( 2 ) اور اللہ تعالٰ کی طرف اضلال کی نسببت کے دوسرے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ باری تعالیٰ نے انسان کی جبلت ہی کچھ اس قسم کی بنائی ہے کہ جب انسان کسی اچھے یا برے راستہ کو اختیار کرلیتا ہے تو اس سے مانوس ہوجاتا ہے اور اسے اچھا سمجھنے لگتا ہے اور آخر کا اس پر اتنی مضبوطی سے جم جاتا ہے کہ اس راہ سے ہٹا نایا اس کا خود اسے چھوڑ دینا دشوار ہوجاتا ہے اور وہ اعمال اس کی طبیعت ثانیہ بن جاتے ہیں اسی اعتبار سے کہا گیا ہے کہ عادت طبعہ ثانیہ ہے ۔ پھر جب انسان کی اس قسم کی فطرت اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی ہے اور دوسرے مقام پر ہم بیان کرچکے ہیں کہ فعل کی نسبت اس کے سبب کی طرف بھی ہوسکتی ہے لہذا اضلال کی نسبت اللہ تعالیٰ کیطرف بھی ہوسکتی ہے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے گمراہکر دیا ور نہ باری تعالیٰ کے گمراہ کر نیکے وہ معنی نہیں ہیں جو عوام جہلاء سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ قرآن نے اللہ تعالیٰ کی طرف گمراہ کرنے کینسبت اسی جگہ کی ہے جہاں کافر اور فاسق لوگ مراد ہیں نہ کہ مومن بلکہ حق تعالیٰ نے مومنین کو گمراہ کرنے کی اپنی ذات سے نفی فرمائی ہے چناچہ ارشاد ہے ۔ وَما کانَ اللَّهُ لِيُضِلَّ قَوْماً بَعْدَ إِذْ هَداهُمْ [ التوبة/ 115] اور خدا ایسا نہیں ہے کہ کسی قومکو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کردے ۔ فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمالَهُمْ سَيَهْدِيهِمْ [ محمد/ 4- 5] ان کے عملوں کر ہر گز ضائع نہ کریگا بلکہ ان کو سیدھے رستے پر چلائے گا ۔ اور کافر اور فاسق لوگوں کے متعلق فرمایا : فَتَعْساً لَهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمالَهُمْ [ محمد/ 8] ان کے لئے ہلاکت ہے اور وہ ان کے اعمال کو برباد کردیگا : وما يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفاسِقِينَ [ البقرة/ 26] اور گمراہ بھی کرتا ہے تو نافرمانوں ہی کو ۔ كَذلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الْكافِرِينَ [ غافر/ 74] اسی طرح خدا کافررں کو گمراہ کرتا ہے ۔ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ [إبراهيم/ 27] اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کردیتا ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَنُقَلِّبُ أَفْئِدَتَهُمْ [ الأنعام/ 110] اور ہم ان کے دلوں کو الٹ دیں گے ۔ خَتَمَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ [ البقرة/ 7] خدا نے انکے دلوں پر مہر لگا رکھی ہے ۔ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزادَهُمُ اللَّهُ مَرَضاً [ البقرة/ 10] ان کے دلوں میں ( کفر کا ) مرض تھا خدا نے ان کا مرض اور زیادہ کردیا ۔ میں دلوں کے پھیر دینے اور ان پر مہر لگا دینے اور ان کی مرض میں اضافہ کردینے سے بھی یہی معنی مراد ہیں ۔ الله الله : قيل : أصله إله فحذفت همزته، وأدخل عليها الألف واللام، فخصّ بالباري تعالی، ولتخصصه به قال تعالی: هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا [ مریم/ 65] . ( ا ل ہ ) اللہ (1) بعض کا قول ہے کہ اللہ کا لفظ اصل میں الہ ہے ہمزہ ( تخفیفا) حذف کردیا گیا ہے اور اس پر الف لام ( تعریف) لاکر باری تعالیٰ کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے اسی تخصیص کی بناء پر فرمایا :۔ { هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا } ( سورة مریم 65) کیا تمہیں اس کے کسی ہمنام کا علم ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے یبین اللہ لکم ان تصلوا۔ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے احکام کی توضیح کرتا ہے تاکہ تم بھٹکتے نہ پھرو) آیت کی تفسیر میں ایک قول ہے کہ ان تضلوا بمعنی لئلا تضلوا، ہے یعنی ” تاکہ تم بھٹکتے نہ پھرو “۔ یہاں حرف لا اسی طرح محذوف ہے جس طرح قسم کی صورت میں محذوف ہوتا ہے مثلاً آپ کہیں ” واللہ ابرح قاعداً ۔ (بخدا میں تو بیٹھا ہی رہوں گا) اس قول میں اصل ترکیب کے لحاظ سے فقرہ یوں ہے ۔” واللہ لاابرح قاعداً ۔ شاعر کا قول ہے۔ تاللہ یبقی علی الایامرذوحید۔ بخدا، زمانے کی گردشوں کے مقابلے میں تو جنگلی بیل بھی باقی نہیں رہتا (انسان کی کیا حقیقت ہے) یہاں یبقی کے معنی لایبقی کے ہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ آیت کا مفہوم ہے ” تمہاری گمراہی کو ناپسند کرنے کی بنا پر اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے احکام کی توضیح کرتا ہے جس طرح قول ہے واسئل القیۃ۔ گائوں سے پوچھو) یعنی گائوں والوں سے پوچھو۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٧٦) یہ آیت جابر بن عبداللہ (رض) کے بارے میں نازل ہوئی ہے انہوں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا تھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری ایک بہن ہے اس کے مرنے پر مجھے کیا حصہ ملے گا، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت میراث نازل فرمائی کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ سے کلالہ کی میراث کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے کلالہ کی میراث بیان فرماتا ہے، کلالہ وہ ہے، جس کے نہ اولاد ہو اور نہ ماں باپ ہوں، اگر کوئی شخص مرجائے جس کے نہ اولاد ہو اور نہ ماں باپ ہو اور ایک عینی یا علاتی بہن ہو تو اس بہن کو مرنے والے کے کل ترکہ میں سے آدھا ملے گا اور اگر یہ کلالہ بہن مرجائے تو وہ شخص اس بہن کے تمام ترکہ کا وارث ہوگا، اور اگر علاتی یا عینی دو بہنیں ہوں تو ان کو مرنے والے کے کل ترکہ میں سے دو تہائی ملیں گے اور اگر اس کلالہ کے چند عینی یا علاتی بھائی بہن ہوں تو پھر میراث کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ بھائی کو دہرا اور بہن کو اکہرا حصہ ملے گا (مگر عینی بھائی سے علاتی بہن بھائی سب ساقط ہوجاتے ہیں اور عینی بہن سے کبھی وہ ساقط ہوجاتے ہیں اور کبھی حصہ گھٹ جاتا ہے) اور اللہ تعالیٰ یہ چیزیں اس لیے بیان فرماتے ہیں تاکہ تم میراث وغیرہ کی تقسیم میں غلطی نہ کرو اور وہ ان تمام باتوں کو جاننے والا ہے۔ شان نزول : (آیت) ” یستفتونک قل اللہ “۔ (الخ) امام نسائی (رح) نے ابو الزبیر (رض) کے واسطہ سے حضرت جابر (رض) سے روایت نقل کی ہے فرماتے ہیں کہ میں بیمار ہوا تو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بہنوں کے لیے تہائی مال کی وصیت کرنا چاہتا ہوں، آپ نے فرمایا بہت اچھا ہے، پھر میں نے عرض کیا کہ آدھے مال کی وصیت کرنا چاہتا ہوں، آپ نے فرمایا بہت ہی اچھا ہے، اس کے بعد آپ باہر تشریف لے گئے پھر میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ تمہیں اس بیماری موت نہیں آئے گی اور تمہاری بہنوں کو جو حصہ ملنا چاہیے اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم نازل فرمادیا اور وہ دو ثلث ہے۔ حضرت جابر (رض) فرمایا کرتے تھے کہ یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی ہے، یعنی لوگ آپ سے حکم دریافت کرتے ہیں، آپ فرمادیجیے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں کلالہ کے بارے میں حکم دیتا ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی (رح) فرماتے ہیں، اس سورت کے شروع میں جو حضرت جابر (رض) کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ یہ اس کے علاوہ دوسرا واقعہ ہے۔ اور ابن مردویہ (رح) نے حضرت عمر (رض) سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ کلالہ کی میراث کا کیا ہوگا، اس پر اللہ تعالیٰ یہ آیت نازل فرمائی کہ لوگ آپ سے حکم دریافت کرتے ہیں۔ (الخ) جب تم اس سورت کی تمام آیات کے ان اسباب نزول پر غور کرو گے تو ہم نے بیان کیے ہیں تو اس قول کی تردید سے اچھی طرح واقف ہوجاؤ گے جو سورة نساء کو مکی سورت کہتا ہے۔ (یعنی یہ مدنی سورة ہے نہ کہ مکی)

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس آخری آیت میں پھر ایک استفتاء ہے۔ آیت ١٢ میں قانون وراثت کے ضمن میں ایک لفظ آیا تھا کلالہ ‘ یعنی وہ مرد یا عورت جس کے نہ تو والدین زندہ ہوں اور نہ اس کی کوئی اولاد ہو۔ اس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اگر اس کے بہن بھائی ہوں تو اس کی وراثت کا حکم یہ ہے۔ لیکن وہ حکم لوگوں پر واضح نہیں ہوسکا تھا۔ لہٰذا یہاں اس حکم کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔ آیت ١٢ کے حکم کو صرف اخیافی بہن بھائیوں کے ساتھ مخصوص مان لینے کے بعد اس توضیحی حکم میں کلالہ کی وراثت کا ہر پہلو واضح ہوجاتا ہے۔ آیت ١٧٦ (یَسْتَفْتُوْنَکَط قُلِ اللّٰہُ یُفْتِیْکُمْ فِی الْْکَلٰلَۃِ ط) (اِنِ امْرُؤٌ ہَلَکَ لَیْسَ لَہٗ وَلَدٌ وَّلَہٓٗ اُخْتٌ فَلَہَا نِصْفُ مَا تَرَکَج ) ایسی صورت میں اس کی بہن ایسے ہی ہے جیسے ایک بیٹی ہو تو اسے ترکے میں سے آدھا حصہ ملے گا۔ (وَہُوَ یَرِثُہَآ اِنْ لَّمْ یَکُنْ لَّہَا وَلَدٌ ط) ۔ یعنی اگر کلالہ عورت تھی جس کی کوئی اولاد نہیں ‘ کوئی والدین نہیں تو اس کا وارث اس کا بھائی بن جائے گا ‘ اس کی پوری وراثت اس کے بھائی کو چلی جائے گی۔ (فَاِنْ کَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَہُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَکَ ط) (وَاِنْ کَانُوْٓا اِخْوَۃً رِّجَالاً وَّنِسَآءً فَلِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ ط) یعنی بھائی کو بہن سے دو گنا ملے گا۔ البتہ یہ بات اہم ہے کہ آیت ١٢ میں جو حکم دیا گیا تھا وہ اخیافی بہن بھائیوں کے بارے میں تھا۔ یعنی ایسے بہن بھائی جن کی ماں ایک ہو اور باپ علیحدہ علیحدہ ہوں۔ اس زمانے کے عرب معاشرے میں تعدّ دازواج کے عام رواج کی وجہ سے ایسے مسائل معمولات کا حصہ تھے۔ باقی عینی یا علاتی بہن بھائیوں (جن کے ماں اور باپ ایک ہی ہوں یا مائیں الگ الگ ہوں اور باپ ایک ہی ہو) کا وہی عام قانون ہوگا جو بیٹے اور بیٹی کا ہے۔ جس نسبت سے بیٹے اور بیٹی میں وراثت تقسیم ہوتی ہے ایسے ہی ان بہن بھائیوں میں ہوگی۔ (یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمْ اَنْ تَضِلُّوْاط واللّٰہُ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ ) ۔ تعارف قرآن کے دوران میں نے بتایا تھا کہ قرآن حکیم کی ایک تقسیم سات احزاب یا منزلوں کی ہے۔ اس اعتبار سے سورة النساء پر پہلی منزل ختم ہوگئی ہے۔ فالحمد للّٰہ علی ذٰلک !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

219. This verse was revealed long after the revelation of the rest of this surah. According to certain traditions, this verse was the very last Qur'anic verse to be revealed. (For these traditions, see Ibn Kathir's comments on this verse - Ed.) Even if this is disputed, it shows at least that this verse was revealed in 9 A.H., whereas the Muslims had been reciting the present surah, al-Nisa, for quite some time before that. It was for this reason that this verse was not included among the verses relating to inheritance mentioned at the beginning of the surah, but was attached to it at the end as an appendix. 220. There is disagreement about the meaning of the word kalalah. According to some scholars, it means one who dies leaving neither issue nor father nor grandfather. According to others, it refers to those who die without issue (regardless of whether succeeded by either father or grand father). On this question 'Umar remained undecided up to the last. But the majority of jurists accept the opinion of Abu Bakr that the former meaning is correct. The Qur'an also seems to support this, for here the sister of the kalalah has been apportioned half of the inheritance whereas, had his father been alive, the sister would not have inherited from him at all. (For relevant traditions on the subject see the commentary on this verse by Ibn Kathir. For legal discussion on the question see the commentaries of Jassas and Qurtubi - Ed.) 221. The apportioned shares in inheritance mentioned here are those of brothers and sisters, whether related through both parents or through a common father only. Abu Bakr gave this interpretation in one of his pronouncements and none of the Companions expressed any dissent. This view is, therefore, considered to be supported by consensus (ijma'). 222. This means that if there is no other legal heir the brother will receive the entire inheritance. In the presence of other heirs (such as husband), the brother will receive all the residual inheritance after the other heirs have received their apportioned shares. 223. The same also applies to more than two sisters.

سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :219 یہ آیت اس سورہ کے نزول سے بہت بعد نازل ہوئی ہے ۔ بعض روایات سے تو یہاں تک معلوم ہوتا ہے کہ یہ قرآن کی سب سے آخری آیت ہے ۔ یہ بیان اگر صحیح نہ بھی ہو تب بھی کم از کم اتنا تو ثابت ہے کہ یہ آیت سن ۹ ہجری میں نازل ہوئی ۔ اور سورہ نساء اس سے بہت پہلے ایک مکمل سورہ کی حیثیت سے پڑھی جا رہی تھی ۔ اسی وجہ سے اس آیت کو ان آیات کے سلسلہ میں شامل نہیں کیا گیا جو احکام میراث کے متعلق سورہ کے آغاز میں ارشاد ہوئی ہیں ، بلکہ اسے ضمیمہ کے طور پر آخر میں لگا دیا گیا ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :220 کَلَالہ کے معنی میں اختلاف ہے ۔ بعض کی رائے میں کَلَالہ وہ شخص ہے جو لا ولد بھی ہو اور جس کے باپ اور دادا بھی زندہ نہ ہوں ۔ اور بعض کے نزدیک محض لا ولد مرنے والے کو کلالہ کہا جاتا ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ آخر وقت تک اس معاملہ میں متردد رہے ۔ لیکن عامہ فقہاء نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اس رائے کو تسلیم کرلیا ہے کہ اس کا اطلاق پہلی صورت پر ہی ہوتا ہے ۔ اور خود قرآن سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے ، کیونکہ یہاں کلالہ کی بہن کو نصف ترکہ کا وارث قرار دیا گیا ہے ، حالانکہ اگر کلالہ کا باپ زندہ ہو تو بہن کو سرے سے کوئی حصہ پہنچتا ہی نہیں ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :221 یہاں ان بھائی بہنوں کی میراث کا ذکر ہو رہا ہے جو میت کے ساتھ ماں اور باپ دونوں میں ، یا صرف باپ میں مشترک ہوں ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ ایک خطبہ میں اس معنی کی تصریح کی تھی اور صحابہ میں سے کسی نے اس سے اختلاف نہ کیا ، اس بنا پر یہ مُجْمَع علیہ مسئلہ ہے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :222 یعنی بھائی اس کے پورے مال کا وارث ہوگا اگر کوئی اور صاحب فریضہ نہ ہو ۔ اور اگر کوئی صاحب فریضہ موجود ہو ، مثلاً شوہر ، تو اس کا حصہ ادا کرنے کے بعد باقی تمام ترکہ بھائی کو ملے گا ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :223 یہی حکم دو سے زائد بہنوں کا بھی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

95: کلالہ اس شخص کو کہتے ہیں جس کے انتقال کے وقت نہ اس کا باپ یا دادا زندہ ہو، نہ کوئی بیٹا یا پوتا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

صحیحین اور نسائی وغیرہ میں حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ یہ آیت ان کے باب میں اتری ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں بیمار تھا آنحضرت میری خبر کو تشریف لائے میں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ میں اپنی بہنوں کو تیرے حصہ مال کی وصیت کرتا ہوں اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ٣۔ امام بخاری نے صحیح بخاری میں کلالہ کی تفسیر میں کہا ہے کہ کلالہ وہ شخص ہے کہ جس کے وارثوں میں باپ نہ ہو بیٹا ١ امام بخاری نے کلالہ کے معنی جو بیان کئے ہیں جمہور صحابہ تابعین اور ائمہ اربعہ کا یہی قول ہے اسی کے موافق حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے فیصلہ بھی کیا ہے اور اس قول کی تائید میں حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کی صحیحین کی حدیث سے بھی ہوتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اہل فرائض سے جو مال بچ یجائے وہ عصبہ کے طور پر اس مرد کو دیناجائے جو میت سے قریب رشتہ رکھتا ہو ٢۔ اب یہ ظاہرے کہ باپ بہ نسبت بھائی بہن کے میت سے زیادہ قریب ہے اس لئے صحابہ کا اس پر اتفاق ہے کہ باپ کے موجود ہوتے ہوئے میت سے زیادہ قریب ہے اس لئے صحابہ کا اس پر اتفاق ہے کہ باپ کے موجود ہوتے ہوئے میت کے بھائی بہن کو کچھ نہیں ملتا۔ اوپر جو حضرت جابر (رض) کی روایت سے اس آیت کی شان نزول گزری ہے وہ بھی اسی معنی کی موید ہے جو امام بخاری (رح) نے بیان کئے ہیں کیونکہ حضرت جابر (رض) کے باپ آیت کے نازل ہونے کے وقت زندہ نہیں تھے احد کی لڑائی کے وقت شہید ہوچکے تھے اور یہ آیت حجۃ الوداع کے راستہ میں نازل ہوئی ہے۔ ان احادیث اور اس اجماع کی بنا پر معنی آیت کے یہ ہیں کہ ایک شخص مرجائے اور وارثوں میں اس کا باپ ہو نہ بیٹا تو اس کی سگی یا باپ کی شریک بہن کا نصف حصہ ہے اور ماں کی شریک بہن کا چھٹا حصہ ہے جس کا ذکر اوپر گزرچکا اسی طرح جب بہن مرے اور وارثوں میں اس کا باپ ہو نہ بیٹا تو بھائی سارے ترکہ کا وارث ہوجائے گا اور بہن کی اولاد میں اگر لڑکا ہو تو بھائی کو کچھ نہیں ملنے کا۔ ہاں اگر لڑکی ہو تو اس لڑکے کے حصہ کے بعد جو کچھ باقی رہے گا وہ بھائی کو ملے گا اگر کلالہ کی دو یا دو سے زیادہ بہنیں ہوں تو ان کو دو تہائی مال ملے گا۔ اور اگر بھائی بہن دونوں ہوں تو مرد کو دوہرا اور عورت کو اکہرا حصہ ملے گا۔ کلالہ کی لڑکی اور بہن دونوں ہوں تو نصفا نصفی مال دونوں کو ملے گا۔ جنانچہ معاذ بن جبل (رض) کا وہ فیصلہ اس باب میں مشہور ہے جو انہوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں کیا تھا جو بلا اعتراض نافد رہا ٣۔ لیکن یہ صورت بہن کے عصبہ ہونے کی ہے اور آیت میں جو صورت ہے وہ اس کے حصہ دار ہونے کی ہے یہ کلالہ کا مسئلہ صحابہ میں بڑا مشکل مسئلہ مشہور تھا اس لئے کہ میراث کے باب میں یہ آخری آیت ہے جو حجۃ الوداع کے راستہ میں نازل ہوئی ہے۔ اور اس کی سب صورتیں تفصیل سے صحابہ میں پھیلنی نہ پائی تھیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی حضرت عمر (رض) نے اس مسئلہ کی تفصیل میں ایک کتاب لکھی تھی لیکن اپنی وفات سے پہلے انہوں نے اس کتاب کو ضائع کردیا لوگوں میں اس کو شائع نہیں کیا ١ اس مسئلہ کے مشکل ہونے کے سبب سے آخر کو فرمایا کہ اللہ نے اس مسئلہ کو اس لئے بیان کردیا کہ تم اس میں بہک نہ جاؤ پھر فرمایا اللہ اپنے بندوں کی سب ضرورتوں اور مصلحتوں سے واقف ہے اسی واسطے اس نے ہر طرح کے میراث کے مسئلے اپنی کتاب میں بیان فرمائے ہیں اور ہر ایک قرابت دار کا حصہ مصلحت کے موافق ٹھہرایا ہے جس مصلحت کو اللہ ہی خوب جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(4:176) یستفتونک۔ استفتاء (استفعال) مضارع جمع مذکر غائب۔ ک ضمیر مفعول واحد مذکر حاضر۔ وہ آپ سے فتوی چاہتے ہیں۔ آپ سے مسئلہ معلوم کرتے ہیں ۔ آپ سے حکم پوچھتے ہیں ۔ اس کے بعد فی الکلۃ محذوف کردیا گیا۔ یفتیکم۔ وہ تم کو فتویٰ دیتا ہے حکم دیتا ہے۔ مضارع واحد مذکر غائب کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ الکلۃ۔ وہ لوگ جو منقطع الطرفین ہوں۔ یعنی نہ اس کے والدین ہوں اور نہ ان کی اولاد ہو۔ حدیث شریف میں ہے کہ کلالہ وہ میت ہے جس کی نہ اولاد ہو نہ باپ بعض اہل لغت نے لکھا ہے کو کلالہ اس وارث کو کہتے ہیں جو میت کا نہ باپ ہو نہ اولاد۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ کلالہ اولاد کے علاوہ دوسرے وارثوں کو کہتے ہیں۔ (4:176) ان تصلوا۔ ان نافیہ ہے۔ کہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ۔ تم بھٹک نہ جاؤ۔ تم ٹھیک راہ پر نہ چلو۔ صلال سے جمع مذکر حاضر۔ مضارع معروف۔ اصل میں تضلون تھا۔ ان ناصبہ ہے سبب سے نون اعرابی گرگیا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 5 سورت کی ابتدا احکام اموال سے ہوئی تھی اب آخرت انہی احکام کے ساتھ سورت کے ختم کیا جارہا ہے درمیان سورت میں مخالفین سے مجادلہ اور ان کی تردید ہے (رازی) کلالہ پر بحث آیت 11 میں گزر چکی ہے، بخاری ومسلم اور حدیث کی دوسری کتابوں میں حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ میں بیمار ہوا اور بیہوش تھا َ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری عیادت کے لیے تشریف لائے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو فرمایا اور وضو سے بچے ہوئے پانی کے میرے منہ پر چھینٹے دیئے۔ جس میں مجھ ہوش آگیا میں نے عرض کی میں کلالہ میری میراث کیسے تقسیم ہوگی۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی (ابن جریر)6 بعض علمانے اس سے استدلال کیا ہے کہ جن کی اولاد نہ ہو خواہ اس کا باپ زندہ یہ ہو اسے کلالہ کہ جائے گا مگر جمہور علمائے کے نزدیک اس یہ ہے من لا ولد لہ الا والد کہ جس کی نہ اولاد ہو اور با نہ باپ اس لیے تشریح میں نہ باپ کا لفظ بڑھا دیا ہے۔ ، مزید دیکھئے آیت 11 (ابن کثیر)7 یہا بہن سے عینی یا علاتی بہن صرف باپ کی طرف سے) مراد ہے کیونکہ اخیافی بہن ( جو صرف ماں کی طرف سے ہو) کا حکم سے پہلے گزرچکا ہے۔ (ان کثیر)8 ولد کا لفظ بیٹا بیٹی پر بولا جاتا ہے۔ اس بنا پر بعض نے کہا ہے کہ بیٹی صورت میں بہن محرم رہیگی حضرت ابن عباس (رض) امام داود ظاہر اور علما کی ایک جماعت کا یہی مسلک ہے لیکن اکثر صحابہ تابعین اور بع کے اہل علم کا مسلک یہ ہے کہ بیٹی کی موجودگی میں بہن بحیثیت حصہ اپنا حصہ لے گی جیسا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں حضرت معاذ (رض) نے بیٹی کو نصف اور باقی بہن و بطور عصبہ یا۔ اور دوسری صحیح حدیث میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود بیٹی کو نصف پوتی کو سد میں اور باقی ماندہ بہن کردیا۔ یہاں ولد سے مراد صرف لڑکے ہیں (شوکانی ) 1 اور یہی حکم دو سے زیادہ بہنوں کا ہے۔ (شوکانی )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آیت نمبر 176 لغات القرآن : ھلک، ہالک ہوگیا، مرگیا۔ کانتا، دونوں ہوں۔ اثنتین، دو ۔ الثلثن، دوتہائی۔ تشریح : اس آیت سے اسلام کی دو عظیم شانیں نظر آتی ہیں۔ نمبر ایک تقسیم میراث ہے۔ اسلام امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر نہیں بنانا چاہتا۔ وہ دولت کا پھیلاؤ چاہتا ہے جس کی ایک اہم شکل ہے کسی کی دولت کو اس کے مرنے کے بعد اس کے ورثا میں تقسیم کردینا۔ کچھ اس طرح کہ انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے اور کسی کو شکایت نہ ہو۔ اور عورتوں کو بھی مراث میں پورا پورا حق ملے۔ دوسری شان اس آیت سے یہ ظاہر ہے کہ اگرچہ بات ہو رہی ہے تقسیم میراث کی جو بڑا خشک اور بےمزہ مسئلہ ہے لیکن طرز بیان وہی ادیبانہ شان لئے ہوئے ہے جو قرآن میں ہر جگہ ہے۔ یہ قرآن کا معجزہ ہے کہ موضوع ہزار خشک بلکہ تلخ سہی، کہنے کا طریقہ وہی ادب و انشا کی چاشنی اور حلاوت میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس سے لطیف تر انداز انسانی طاقت سے باہر ہے۔ الحمداللہ سورة نساء کا ترجمہ اور تشریح مکمل ہوگئی ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان تمام باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو ہم نے اس سورت کے ترجمہ اور تفسیر میں پڑھی ہیں۔ آمین ثم آمین۔ واخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ سبب اس آیت کے نزول کا استفتاء حضرت جابر (رض) کا ہے کہ اس وقت صرف ان کی بہنیں وراث تھیں رواہ النسائی۔ اور لباب میں ابن مردویہ سے حضرت عمر (رض) کا سوال کرنا بھی نقل ہے۔ 2۔ کلالہ یعنی جس کے نہ اولاد ہو نہ ماں باپ ہوں۔ 3۔ چونکہ سورت ہذا میں یہاں تک اصول و فروع کثیرہ کی تفصیل ہے اس لیے آخر میں ایک مجمل عنوان سے متام تر تفصیل کو مکرر یاد دلاکر اپنی منت اور احسان بیان شرائع میں رعایت حکمت ان شرائع میں ذکر فرما کر سورت کو ختم فرماتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اس سورة کی ابتدا معاشرہ کے پسماندہ طبقہ یعنی یتیموں کے مالی حقوق سے ہوئی تھی اور اس کا اختتام بھی معاشرتی اعتبار سے کمزور افراد کے مالی تحفظ سے کیا گیا ہے۔ سورۃ النساء کی ابتدا میں بنی نوع انسان کو ایک کنبہ قرار دیتے ہوئے یتیموں اور عورتوں کے حقوق کا خیال رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اب اس سورة کا اختتام خاندانی لحاظ سے کمزور ترین انسان کے متعلقہ مسائل سے کیا جا رہا ہے۔ جسے قرآن نے کلالہ کے نام سے متعارف کروایا ہے۔ کلالہ کی تعریف : کلالہ وہ شخص ہے جس کے نہ والدین ہوں نہ دادا، دادی اور نہ اولاد اور نہ پوتے پوتیاں، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔ بیشک اس کے بہن بھائی ہوں کلالہ ہی تصور ہوگا۔ اخیافی بہن بھائیوں کا حصہ 1/3 ہے۔ اور اگر ایک بہن اور ایک بھائی ہو تو ہر ایک کا 1/6 ہے۔ اور اگر بہن بھائی زیادہ ہوں تو بھی انھیں 1/3 سے زیادہ نہیں ملے گا اور یہ 1/3 ان میں برابر تقسیم ہوگا۔ مرد کو عورت سے دو گنا نہیں ملے گا۔ اور اگر صرف ایک ہی بھائی یا صرف ایک ہی بہن ہو تو اسے 1/6 ملے گا۔ باقی پہلی صورت میں 2/3 اور دوسری صورت میں 5/6 بچ جائے گا۔ کلالہ باقی حصہ کے متعلق وصیت کرسکتا ہے یا پھر یہ حصہ ذوی الارحام میں تقسیم ہوگا بشرطیکہ کوئی عصبہ نہ مل رہا ہو۔ اولاد کی تین قسمیں ہیں : ١۔ عینی : وہ بہن بھائی جو سگے ہوں۔ ٢۔ علاتی : جن کا باپ ایک ہو اور مائیں الگ الگ ہوں۔ ٣۔ اخیافی : جن کی ماں ایک اور باپ الگ الگ ہو۔ اخیافی بہن بھائیوں کے متعلق احکامات اسی سورت کی آیت نمبر ١٢ میں بیان ہوچکے ہیں۔ جو اس آیت ١٧٦ میں بیان ہو رہے ہیں یہ حقیقی یا سوتیلے بہن بھائیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کلالہ کی میراث کی تقسیم میں دو باتوں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ ایک یہ کہ اگر کلالہ کے حقیقی اور سوتیلے دونوں قسم کے بہن بھائی موجود ہوں تو سوتیلے کو محروم رکھا جائے گا۔ اور اگر حقیقی نہ ہوں تو پھر سوتیلے بہن بھائیوں میں جائیداد تقسیم ہوگی۔ دوسرا یہ کہ کلالہ کے بہن بھائیوں میں تقسیم میراث کی بالکل وہی صورت ہوگی جو اولاد کی صورت میں ہوتی ہے۔ یعنی اگر صرف ایک بہن ہو تو اس کو آدھا حصہ ملے گا۔ دو یا دو سے زیادہ بہنیں ہوں تو ان کو دو تہائی ملے گا۔ اگر صرف بھائی ہی ہو تو تمام تر کہ کا واحد وارث ہوگا۔ اگر بہن بھائی ملے جلے ہوں تو ان میں سے ہر مرد کو دو حصے اور ہر عورت کو ایک حصہ ملے گا۔ یہاں یعنی آیت ١٧٦ میں بہن سے مراد سگی اور باپ کی طرف سے جو بہن ہو اس کا ذکر ہو رہا ہے۔ ایسی بہن کو نصف ترکہ ملے گا اور بقیہ نصف اگر کوئی عصبہ ہو یعنی چچا، چچا زاد بھائی تو ان کو یہ نصف ملے گا ورنہ یہ نصف بھی بہن کی طرف لوٹ آئے گا۔ پھر اگر دو بہنیں ہوں تو ان کو دو تہائی ملے گا اور بقیہ ثلث عصبہ کو ملے گا اور اگر عصبہ کوئی نہ ہو تو یہ بھی ثلث ان کو ملے گا۔ دو یا دو سے زیادہ بہنوں کا یہی حکم ہے۔ اگر کلالہ کے وارثوں میں بھائی اور بہن دونوں ہوں تو بھائی کو دو حصے اور بہن کو ایک حصہ ملے گا۔ مسائل ١۔ کلالہ کی صرف بہن ہو تو وہ نصف ترکہ کی مالک ہوگی۔ ٢۔ اگر کلالہ کی دو بہنیں ہیں تو ان کے لیے دو تہائی ہے۔ ٣۔ اگر کلالہ کے بہن بھائی ہوں تو ” للذکر مثل حظ الانثیین “ کے تحت وراثت تقسیم ہوگی۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” نمبر ١٧٦۔ یہ اس سورة کا آخری سبق ہے اس سورة کا آغاز خاندانی تعلقات کی استواری سے ہوا تھا ۔ افراد خاندان کے درمیان تعلقات کی درستی سے ہوا تھا اور اس کے درمیان بعض اہم اجتماعی معاملات کا بیان بھی ہوا تھا ۔ اب یہ آخری سبق میراث کلالہ کے بارے میں ۔ حضرت ابوبکر (رض) اور دوسرے اصحاب کے مطابق کلالہ وہ ہے جس کی کوئی اولاد نہ ہو اور نہ اس کے والدین ہوں ۔ کلالہ کے بارے میں بعض احکام سورة کے آغاز میں بیان میراث کے وقت آگئے تھے ۔ مثلا یہ کہ اگر کلالہ کے عصبات نہ ہوں اور اس کی میراث کے حقدار صرف ماں کی طرف سے بہن بھائی ہوں ۔ وہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا ۔ (آیت) ” وان کان رجل یورث کللۃ اوامراۃ ولہ اخ او اخت فلکل واحد منھما السدس فان کانوا اکثر من ذلک فھم شرکآء فی الثلث من بعد وصیۃ یوصی بھا اودین غیر مضآر وصیۃ من اللہ ، واللہ علیم حلیم “۔ ( سورة نمبر ١٢ آیت نمبر ١٢ آخری حصہ) ” اور اگر وہ مرد یا عورت جس کی میراث تقسیم طلب ہے بےاولاد ہو اور اس کے ماں باپ بھی زندہ نہ ہوں مگر اس کا ایک بھائی یا بہن موجود ہو تو بھائی بہن ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا ۔ اور اگر بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو تو کل ترکہ کے ایک تہائی میں وہ سب شریک ہوں گے ۔ جب کہ وصیت جو کی گئی ہو پوری کردی جائے اور قرض جو میت نے چھوڑا ہو ادا کردیا جائے بشرطیکہ وہ ضرر رساں نہ ہو ۔ یہ حکم ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ دانا اور بینا اور نرم خو ہے ۔ “ (آیت) ” ١١ ‘ ١٢) اب کلالہ کی دوسری شکل کا بیان کیا جاتا ہے جو وہاں نہ کیا گیا تھا ۔ اگر متوفی کے والدین اور اولاد نہ ہو اور صرف ایک حقیقی بہن ہو یا باپ کی طرف سے بہن ہو تو وہ نصف ترکہ کی حقدار ہوگی ۔ لیکن اگر ایسی بہن مر جائے تو اس کا تمام ترکہ یہ بھائی لے گا۔ اصحاب قروض کے حصص کے سوا اگر اس عورت کے والدین اور اولاد نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں اگر میت کی ایک کے بجائے دو بہنیں ہوں حقیقی ہوں یا صرف باپ کی طرف سے ہوں تو وہ دو تہائی کی حقدار ہوں گی ۔ اگر بہت سے بھائی بہن موجود ہوں تو مطابق اصول مرد کا حصہ عورت کے دو حصوں کے برابر ہوگا ۔ ہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اگر حقیقی بہن بھائی موجود ہوں تو پھر صرف باپ میں شریک بہن یا بھائی محروم ہوجائیں گے ۔ یہ آیت میراث ختم ہوجاتی ہے اور اس پر اس سورة کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے ۔ اور آخر میں وہی قرآنی تنبیہ اور اختتامیہ آتا ہے کہ تمام باتوں کا مآل اور مرجع اللہ ہی کی طرف ہے اس طرح تمام حقوق واوجبات اور تمام مالی اور غیر مالی امور میں شریعت کی پابندی کو لازمی کردیا جاتا ہے ۔ (آیت) ” یبین اللہ لکم ان تضلوا ، واللہ بکل شیء علیم (٤ : ١٧٦) ” اللہ تمہارے لئے احکام کی توضیح کرتا ہے کہ تم بھٹکتے نہ پھرو اور اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے “۔ یہ نہایت ہی جامع آیت ہے ۔ اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے میراث میراث کا بھی اور دوسرے امور کا بھی ، خاندانی تعلقات کا بھی اور اجتماعی امور کا بھی ۔ احکام کا بھی اور قانون سازی کا بھی ، یا تو تم ہر معاملے میں اللہ کے احکام کی تابعداری کرو گے یا پھر گمراہی میں پڑو گے ۔ تمہارے زندگی بسر کرنے کے صرف دو طریقے ہیں ۔ کوئی تیسر اطریقہ نہیں ہے ۔ یا تو طریقہ ہدایت ہے ۔ جو اللہ نے بیان کیا ہے اور یا کوئی دوسرا طریقہ ہے جو گمراہی ہے ۔ اللہ نے سچ کہا ہے ۔ (آیت) ” فما ذا بعد الحق الا الضلال “ ” سچائی کے علاوہ گمراہی کے سوا اور کیا ہے “۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حقیقی اور علاتی بہن بھائی کی میراث کے مسائل اس آیت پر سورة نساء ختم ہوگئی سورة نساء کے پہلے رکوع میں یتیموں کے حقوق اور اموال کی نگہداشت کا حکم فرمایا تھا۔ اور اجمالی طور پر مرنے والوں کی میراث جاری کرنے کا حکم تھا۔ اور دوسرے رکوع میں اولاد اور ماں باپ اور شوہر بیوی کے حصے بیان فرمائے جو انہیں میراث میں پہنچتے ہیں پھر وہیں کلالہ کی میراث کا ذکر فرمایا۔ کلالہ اس کو کہتے ہیں جس کے نہ اصول ہوں اور نہ فروع ہوں۔ یعنی نہ ماں باپ ہو، نہ دادا اور نہ اولاد ہو اور نہ بیٹے کی اولاد ہو۔ ایسا شخص اگر مرجائے اور اس نے بہن بھائی چھوڑے ہوں تو ان کو جو میراث ملے گی اس کا کچھ بیان سورة نساء کے رکوع ٢ میں بیان فرمایا اور کچھ یہاں سورة نساء کے آخر میں بیان فرمایا ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ بہن بھائی تین قسم کے ہوتے ہیں۔ عینی (یعنی سگے بہن بھائی) علاتی (یعنی وہ بہن بھائی جو باپ شریک ہو) اخیافی یعنی وہ بہن بھائی جو صرف ماں شریک ہوں۔ ان میں سے آخر الذکر یعنی اخیافی بہن بھائی کا حصہ سورة نساء کے دوسرے رکوع میں بتادیا اور وہ یہ کہ جب کسی کلالہ مرد یا عورت کی وفات ہوجائے اور اس نے ماں شریک ایک بھائی اور ایک بہن چھوڑی ہو تو ہر ایک کو مرنے والے کے مال سے چھٹا چھٹا حصہ ملے گا اور اگر ان کی تعداد اس سے زیادہ ہو مثلاً دو بہنیں ہوں یا اس سے زیادہ ہوں یا دو بھائی ہوں یا اس سے زیادہ ہوں یا ایک بھائی ہو اور بہنیں ایک سے زیادہ ہوں۔ اور یا ایک بہن ہو اور بھائی ایک سے زیادہ ہوں تو یہ سب لوگ مرنے والے کے تہائی مال میں برابر کے شریک ہوں گے اور ان میں مرد عورت کا حصہ برابر ہوگا لڑکے کو لڑکی سے دگنا نہ ملے گا۔ اور باقی مال دوسرے وارثوں کو پہنچ جائے گا۔ اور یہاں سورة نساء کے آخر میں عینی اور علاتی یعنی سگے بہن بھائی اور باپ شریک بہن بھائی کا حصہ بتایا ہے جس کی تشریح یہ ہے کہ اگر کوئی ایسا شخص مرجائے جو کلالہ ہو اور اس نے ایک بہن چھوڑی جو عینی ہو یا علاتی ہو تو اس بہن کو (بعد اداء ماھو مقدم علی المیراث و نفاذ و صیت در تہائی مال) کل مال کا آدھا ملے گا اور اگر کسی ایسی عورت کی وفات ہوگئی جو کلالہ تھی اور اس نے ایک بھائی عینی یا علاتی چھوڑا تو وہ (بعد اداء حقوق متقدمہ علی المیراث و انفاذ وصیۃ در تہائی مال) اپنی مذکورہ بہن کے کل مال کا وارث ہوگا۔ اگر کسی مرد کلالہ نے دو عینی یا علاتی بہنیں چھوڑیں تو ان کو مرنے والے کے مال سے دو تہائی ملے گا۔ اور اگر عینی یا علاتی متعدد بہن بھائی چھوڑے تو مرنے والے کا مال ان بہن بھائیوں پر اس طرح تقسیم ہوگا کہ ایک مرد کو دو عورتوں کے برابر حصہ دے دیا جائے گا۔ البتہ عینی بھائی کی وجہ سے علاتی بہن بھائی سب ساقط ہوجاتے ہیں۔ اور عینی بہن کی وجہ سے علاتی بہن بھائی کا حصہ کبھی ساقط ہوجاتا ہے اور کبھی گھٹ جاتا ہے جس کی تفصیل کتب فرائض میں مذکور ہے۔ آخر میں فرمایا (یُبَیّنُ اللّٰہُ لَکُمْ اَنْ تَضِلُّوْا) کہ اللہ تمہارے لیے بیان فرماتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ (وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ) اور اللہ ہر چیز کو جانتا ہے اسے اپنی مخلوق کا سب حال معلوم ہے سب کے لیے احکام بیان فرماتا ہے اور ان سب احکام میں حکمت ہے اور مخلوق کی رعایت ہے وہ احکام و مسائل بیان فرما کر تمہیں گمراہی سے بچاتا ہے ایسے مہربان علیم وخبیر کے احکام پر دل و جان سے عمل کرنا چاہیے۔ و قدتم تفسیر سورة النساء لعاشر صفر الخیر ١٤١١ ھ من شھورا السنۃ الحادیۃ عشر بعد الفٍ و اربع ماءۃ من ھجرۃ سید المرسلین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) والحمد للّٰہ اولاً واٰخرًا والصلوٰۃ والسلام علی من ارسل طیبًا وطاھرًا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

115 یہ سورت کا خاتمہ ہے اور احکام رعیت میں سے حکم وراثت پر تنویر ہے یعنی مسئلہ کلالہ پر چونکہ کلالہ کی بعض صورتیں گذشتہ آیت میں مذکور نہ تھیں اس لیے ان کے بارے میں لوگوں نے سوال کیا تو اس کے جواب میں تفصیلی شقوں کے ساتھ یہ آیت نازل ہوئی۔ نیز آیت کی ابتداء میں احکام کا بیان تھا اس لیے خاتمہ میں بھی احکام بیان کر کے اس طرف اشارہ فرمایا کہ اس سورت کا اصلی مقصد بیان احکام ہے اور اس سورت کا ربط آل عمران سے یہ بھی ہے کہ اس میں عدم اعتقاد عبادت و پکار کے اعتبار سے شرک کی نفی تھی یہاں عدم اعتقاد احکام کے اعتبار سے شرک کی نفی ہے یہی وجہ ہے احکام میراث کی مخالفت اور قتل عمد پر خلود فی النار کی وعید سنائی گئی جیسا کہ وَمَنْ یَّقْتُلْ مُوْمِناً مُتَعَمِّداً کے تحت گذر چکا ہے۔ کلالہ کا حکم پہلے رکوع 2 میں بھی گزر چکا ہے یہاں پھر اس کا حکم بیان کیا گیا ہے بظاہر دونوں حکموں میں تضاد معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں تضاد نہیں کیونکہ کلالہ یعنی جس کے اصول و فروع میں سے کوئی بھی موجود نہ ہو اگر مرجائے تو اس کی تین صورتیں ہیں اول یہ کہ اس کے مادری بھائی بہنیں اس کے وارث ہوں۔ دوم یہ کہ پدری ہوں۔ سوم یہ کہ عینی ہوں تینوں کے احکام مختلف ہیں۔ دوسرے رکوع میں پہلی صورت کا حکم بیان کیا گیا تھا اب یہاں باقی دو صورتوں کا حکم بیان کیا گیا ہے اس لیے یہاں اُخْتٌ سے عینی (ماں باپ دونوں کی طرف سے) اور پدری بہن مراد ہے۔ والمراد بالاخت الاخت من الابوین والاب لان الاخت من الام فرضھا الروس قد مر بیانہ فی صدر السورۃ الکریمۃ (روح ج 6 ص 44) اس آیت میں کلالہ کی وراثت کی چار صورتیں مذکور ہیں پہلی صورت میں صاحب فرض صرف اس کی مذکورہ بالا بہن ہی ہو تو ترکہ کا نصف اسے بطور فرض ملیگا اور باقی عصبات میں تقسیم ہوگا اگر عصبات نہ ہوں تو باقی نصف بھی بطور رد کلالہ کی بہن کو ملیگا۔ 116 یہ دوسری صورت ہے اگر بھائی وارث ہو اور اس کی بہن مرجائے اور اس کے کوئی اولاد نہ ہو تو بھائی اس کے سارے ترکہ کا وارث ہوگا ای الاخ یرث الاخت جمیعھا لھا ان قدر الامر علی العکس من موتھا او بقائہ (مدارک ج 1 ص 207) ۔ تیسری صورت فَاِنْ کَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَھُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَکَ اور اگر کلالہ کی دو بہنیں ہوں تو ان کو بدستور مذکور ترکہ کا دوتہائی ملیگا۔ چوتھی صورت وَاِنْ کَانُوْا اِخْوَۃً رِّجَالاً وَ نِسَاءً اور اگر کلالہ کے ورثاء اس کے بھائی اور بہنیں مخلوط ہوں تو ترکہ کی تقسیم لِلذَّکَرَ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ کے طریق پر ہوگی یعنی ترکہ اس طرح تقسیم کیا جائے گا کہ بہن کو بھائی سے نصف ملے۔ 117 یہاں اَنْ تَضِلُّوْا سے پہلے کراھۃ مضاف مقدر ہے اور یہ یُبَیِّنُ کا مفعول لہ ہے بصرہ کے نحویوں اور امام مبرد کی رائے یہی فقدرہ البصری والمبرد وغیرہ کراھۃ ان تضلوا (بحر ج 3 ص 409) یعنی اللہ تعالیٰ اس طرح تمہارے لیے کھول کر حال یہ بیان کرتا ہے کیونکہ وہ تمہارے سیدھی راہ سے بھٹک جانے کو پسند نہیں کرتا۔ کو فیوں کے امام فراء، زجاج اور کسائی کے نزدیک یہاں اَنْ سے پہلے لام اور اس کے بعد لا مقدر ہے ای لئلا تَضِلُّوْا (روح) یعنی اللہ تعالیٰ احکام اس لیے بیان کرتا ہے کہ تم بھول اور بھٹک نہ جاؤ۔ 118 اللہ تعالیٰ تمہاری زندگی اور موت سے متعلقہ تمام احوال و واردات کو خوب جانتا ہے اور اس کا علم ہر چیز پر حاوی ہے اس لیے وہ تمہارے لیے احکام بیان فرماتا ہے جس میں تمہاری مصلحت اور تمہارا دینی اور دنیوی فائدہ ہو۔ سورة نساء میں آیات توحید مع مختصر خلاصہ جات۔ 1 ۔ وَاعْبُدُوْا اللہَ وَ لَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا (رکوع 2) نفی شرک فی الدعاء 2 ۔ اِنَّ اللہَ لَایَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَاءُ وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللہِ فَقَدِ افْتَریٰ اِثْماً عَظِیْمًا (رکوع 7) نفی شرک ہمہ اقسام۔ 3 ۔ اَللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ (رکوع 11) نفی شرک ہمہ اقسام۔ 4 ۔ اِنَّ اللہَ لَایَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَاء وَ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالاً بَعِیْداً (رکوع 18) نفی شرک ہمہ اقسام۔ 5 ۔ اِنْ یَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ اِلّااِنٰثاً وَّ اِنْ یَّدْعُوْنَ اِلَّا شَیْطَاناً مَّرِیْداً ۔ لَّعَنَہٗ اللہُ (ایضاً ) نفی شرک اعتقادی۔ 6 ۔ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِکَ نَصِیْباً مَّفْرُوْضاً ۔ تا۔ وَمَا یَعِدُ ھُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْراً (ایضا) نفی شرک فعلی۔۔ لَّعَنَہٗ اللہُ (ایضاً ) نفی شرک اعتقادی۔ 6 ۔ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِکَ نَصِیْباً مَّفْرُوْضاً ۔ تا۔ وَمَا یَعِدُ ھُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْراً (ایضا) نفی شرک فعلی۔ 7 ۔ یَا اَھْلَ الْکِتٰبِ لَا تَغْلُوْ ا فِیْ دِیْنِکُمْ وَ لَا تَقُوْلُوْا عَلَی اللہِ اِلَّا الْحَقَّ ۔ اِنَّمَا الْمَسِیحُ عِیْسیَ ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللہِ وَ کَلِمَتُہٗ اَلْقٰہَا اِلیٰ مَرْیَمَ وَ رُوْحٌ مِّنْہُ فَاٰمِنُوْا بِا اللہ وَ رُسُلِہٖ وَلَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَۃٌ اِنْتَھُوْا خَیْراً لَّکُمْ اِنَّمَا اللہُ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ، سُبْحٰنَہٗ اَنْ یَّکُوْنَ لَہٗ وَلَدٌ۔ لَہٗ مَا فِیْ السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْض۔ وَ کَفیٰ بِاللہ وَکِیلاً (رکوع 23) نفی شرک اعتقادی و فعلی۔ 8 ۔ لَنْ یَّسْتَنْکِفَ الْمَسِیْحُ اَنْ یَّکُوْنَ عَبْداً لِّلّٰہِ وَلَا الْمَلٓئِکَۃُ الْمُقَرَّبُوْنَ وَ مَنْ یَّسْتَنْکِفَ عَنْ عِبَادَتِہٖ وَ یَسْتَکْبِْ فَسَیَحْشُرُھُمْ اِلَیْہِ جَمِیْعاً (رکوع 24) نفی شرک اعتقادی و فعلی۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1 اے پیغمبر ! لوگ آپ سے کلالہ کی میراث کا حکم دریافتک رتے ہیں آپ ان سے کہہ دیجیے کہ اللہ تعالیٰ تم کو کلالہ کے بارے میں حکم دیتا ہے وہ حکم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص مرجائے جس کے کوئی اولاد نہ ہو اور نہ اس کے ماں باپ ہوں یعنی اس کے اصول و فروغ نہ ہوں اور اس کے ایک حقیقی یا علاقی بہن ہو تو اس بہن کو اس شخص کے مال متروکہ میں سے نصف ملے گا اور وہ بھائی اس لاولد بہن کے تمام مال کا وارث ہوگا یعنی جس عورت کے اصول و فروع نہ ہوں اور وہ مرجائے تو اس کے تمام مال کا وارث اس کا بھائی ہوگا اور اگر مذکورہ بالا شخص یعنی کلالہ کی بجائے ایک بہن کے دو بہنیں ہوں تو ان دونوں بہنوں کو اس میت کے مال متروکہ میں سے دو ثلث ملے گا اور اگر بجائے ایک بہن یا دو بہنوں کے چند بھائی بہن مرد و عورت سے ملے جلے ہوں تو مرد کا حصہ دو عورتوں کے حصے کے برابر ہوگا یعنی بھائی کو دوہرا اور بہن کو اکہرا حصہ ملے گا اللہ تعالیٰ اپنے احکام تمہارے روبرو اس لئے صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنی ناواقفیت کے باعث بھٹکے نہ پھرو اور لالہ تعالیٰ ہر چیز کو اچھی طرح جانتا ہے یعنی تمام احکام کی مصالح سے خوب واقف ہے۔ (تیسیر) حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں کلالہ کے معنی ہارا ضعیف یہاں فرمایا اس کو جس کے وارثوں میں باپ اور بیٹا نہیں کہ اصل وارث وہی تھے تو اس وقت سگے بھائی بہن کو بیٹا بیٹی کا حکم ہے سگے نہ ہوں تو یہی حکم سوتیلوں کا نری ایک بہن کو آدھا اور دو کو دو تہائی اور ملے ہوں بھائی بہن تو مرد کو وہرا اور عورت کو اکہرا جو نرے بھائی ہوں تو ان کو فرمایا کہ وہ بہن کے وارث ہیں یعنی حصہ میں تعین نہیں وہ عصبہ ہیں۔ فائدہ اگر بیٹی ہو اور بہن ہو تو حصہ بیٹی کو اور بہن عصبہ ہے یعنی حصہ داروں سے بچے سو وہ لے ۔ موضح القرآن آیت کا مطلب یہ ہے کہ کلالہ کی میراث کو دریافت کرتے ہیں تو چونکہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات تمام احکام کا مرجع ہے اس لئے وہ کلالہ کی میراث بتاتا ہے ایسا شخص جس کے اصول و فروغ نہ ہوں تو اب دیکھو اس کی ایک بہن ہے یا دو بہنیں ہیں یا بہن اور بھائی ملے جلے ہیں ایک بہن ہو تو نصف مال اور اگر دو یا دو سے زیادہ بہنیں ہوں تو دو ثلث مال ان کو ملے گا اور اگر ملے جلے بھائی بہن ہوں تو مرد کو دوہرا اور عورت کو اکہرا۔ وھویرثھا کا مطلب یہ کہ اگر مرنے والی عورت کلالہ ہو اور اس کا ایک بھائی ہو وہ سب مال کا مالک ہوگا آخر میں احکام کو بیان کرنے کا احسان ظاہر کیا کہ ہم احکام کو صاف صاف تمہارے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ تم اپنی ناواقفیت کے باعث بھٹکتے نہ پھرو اور گمراہ نہ ہو جائو باقی احکام کی مصلحت اور یہ بات کو کون کس قدر مال کا مستحق ہے اور کس کو کتنا ملنا چاہئے یہ سب ہم خوب جانتے ہیں تم نہیں سمجھ سکتے تمہارا یہی فرض ہونا چاہئے کہ جس طرح ہم بتائیں اس کو قبول کرو اور اسی کے موافق مال متروکہ کو تقسیم کرو۔ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ترکہ جب ہی تقسیم ہوگا جب پہلے تجہیز و تکفین کا خرچ نکال لیا جائے اور اگر قرضہ ہو تو قرضہ ادا کیا جائے اور اگر کوئی وصیت مرنے والے نے کی ہو تو مال کے تیسرے حصہ میں سے وصیت پوری کی جائے ان ہی چیزوں کو حقوق متقدمہ علی الارث کہتے ہیں ان حقوق کو پورا کرنے کے بعد جو بچے گا وہ ورثا پر تقسیم ہوگا۔ عیسیٰ اور علاتی کی قید ہم نے اس لئے لگائی کہ ماں شریک اولاد کا ذکر اوپر گزر چکا ہے اس لئے یہاں صرف عیسیٰ اور علاقی بہنوں کا ذکر ہے۔ شاہ صاحب نے خوب خلاصہ نکالا ہے کہ جب بیٹا بیٹی اور ماں باپ نہ ہوں تو پھر حقیقی اور علاقی بہن بھائیوں کا وہی حکم ہے بہن بھائی کے ساتھ عصبہ بن جاتی ہے اور فقط بھائی ہوں تو وہ عصبہ ہوتے ہیں عصبہ کو ہم اوپر بتا چکے ہیں کہ ذوی الفروض سے جو کچھ بچے وہ عصبہ کو ملتا ہے کلالہ کی اگر صرف ایک بہن ہو تو اس کو نصف دینے کے بعد باقی عصبہ کو مل جائے گا اور اگر کوئی عصبہ نہ ہو تو باقی نصف اسی بہن پر لوٹ جائے گا اور اگر دو بہنیں ہوں یا دو بہنوں سے زائد ہوں تو ان کو دو ثلث ملے گا اور باقی ایک ثلث عصبہ کو ملے گا اور اگر کوئی عصبہ نہ ہو تو باقی ایک ثلث بھی بہنوں پر لوٹ جائے گا باقی مسائل فرائض کی کتابوں میں ملاحظہ کئے جائیں یا مقامی علماء سے دریافت کئے جائیں اگر اللہ تعالیٰ مسائل اور احکام کی تفصیل بیان نہ فرمائے تو بندوں کے پاس کوئی ذریعہ صحیح بات کے جاننے کا نہیں ہے اس لئے یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ انہوں نے اپنے احکام واضح طور پر بیان فرما دیئے کیونکہ نبی ہر چیز کو خوب جانتا ہے جس میں ترکہ کی تقسیم بھی آگئی (واللہ اعلم بالصواب وعندہ علم الکتاب) والیہ المرجع والمآب اب آگے مسلمانوں کو خطاب ہے سورة مائدہ کی ابتداء اسی خطاب سے ہوتی ہے۔ (تسہیل)