27. The Arabic word tawbah means 'to return, to come back'. A man's tawbah after he has sinned means that God's servant, who had turned away from his Master in disobedience, has repented, and has returned to obedience and service. On the other hand, tawbah on the part of God means that the attention of the Master, which had turned away from His erring servant, has once again turned towards him. In... this verse, however, God makes it clear to His servants that tawbah is acceptable only from those who commit errors inadvertently and out of ignorance. Such persons will always find the door of God open for them whenever they turn to Him in repentance.
But this tawbah is not for those who pile sin upon sin throughout their lives in sheer indifference to God and who cry for pardon as soon as they see the angel of death approaching. The Prophet (peace be on him) has warned against this attitude in the following words: 'God accepts the repentance of a slave until the gurgling (of death) begins.' (Tirmidhi, 'Da'wat', 98; Ibn Majah, 'Zuhd', 30; Ahmad b. Hanbal, Musnad, vol. 2, pp. 132 and 153, and vol. 3, pp. 425 - Ed.) For when the last leaf of a man's book of life has been turned, what opportunity remains for a man to return to righteous conduct? Likewise, if a person spends even the very last moment of his life in a state of disbelief and then on the threshold of the Next Life he comes to discover that the facts are quite contrary to what he had imagined, what sense is there for him to seek forgiveness? Show more
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :27
توبہ کے معنی پلٹنے اور رجوع کرنے کے ہیں ۔ گناہ کے بعد بندے کا خدا سے توبہ کرنا یہ معنی رکھتا ہے کہ ایک غلام ، جو اپنے آقا کا نافرمان بن کر اسے منہ پھیر گیا تھا ، اب اپنے کیے پر پشیمان ہے اور اطاعت و فرماں برداری کی طرف پلٹ آیا ہے ۔ اور خدا کی طرف سے بندے پر توبہ ی... ہ معنی رکھتی ہے کہ غلام کی طرف سے مالک کی نظر عنایت جو پھر گئی تھی وہ ازسرنو اس کی طرف منعطف ہوگئی ۔ اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ میرے ہاں معافی صرف ان بندوں کے لیے ہے جو قصداً نہیں بلکہ نادانی کی بنا پر قصور کرتے ہیں ، اور جب آنکھوں پر سے جہالت کا پردہ ہٹتا ہے تو شرمندہ ہو کر اپنے قصور کی معافی مانگ لیتے ہیں ۔ ایسے بندے جب بھی اپنی غلطی پر نادم ہو کر اپنے آقا کی طرف پلٹیں گے اس کا دروازہ کھلا پائیں گے کہ ؎
ایں درگہِ ما درگہِ نومیدی نیست
صد بار اگر توبہ شکستی باز آ
مگر توبہ ان کے لیے نہیں ہے جو اپنے خدا سے بے خوف اور بے پروا ہو کر تمام عمر گناہ پر گناہ کیے چلے جائیں اور پھر عین اس وقت جبکہ موت کا فرشتہ سامنے کھڑا ہو معافی مانگنے لگیں ۔ اسی مضمون کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ ان اللہ یقبل توبة العبد مالم یُغرغِر ۔ ” اللہ بندے کی توبہ بس اسی وقت تک قبول کرتا ہے جب تک کہ آثار موت شروع نہ ہوں“ ۔ کیونکہ امتحان کی مہلت جب پوری ہوگئی اور کتاب زندگی ختم ہو چکی تو اب پلٹنے کا کونسا موقع ہے ۔ اسی طرح جب کوئی شخص کفر کی حالت میں دنیا سے رخصت ہو جائے اور دوسری زندگی کی سرحد میں داخل ہو کر اپنی آنکھوں سے دیکھ لے کہ معاملہ اس کے برعکس ہے جو وہ دنیا میں سمجھتا رہا تو اس وقت معافی مانگنے کا کوئی موقع نہیں ۔ Show more