Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 23

سورة النساء

حُرِّمَتۡ عَلَیۡکُمۡ اُمَّہٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُکُمۡ وَ اَخَوٰتُکُمۡ وَ عَمّٰتُکُمۡ وَ خٰلٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُ الۡاَخِ وَ بَنٰتُ الۡاُخۡتِ وَ اُمَّہٰتُکُمُ الّٰتِیۡۤ اَرۡضَعۡنَکُمۡ وَ اَخَوٰتُکُمۡ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَ اُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمۡ وَ رَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیۡ فِیۡ حُجُوۡرِکُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیۡ دَخَلۡتُمۡ بِہِنَّ ۫ فَاِنۡ لَّمۡ تَکُوۡنُوۡا دَخَلۡتُمۡ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ ۫ وَ حَلَآئِلُ اَبۡنَآئِکُمُ الَّذِیۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِکُمۡ ۙ وَ اَنۡ تَجۡمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخۡتَیۡنِ اِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿ۙ۲۳﴾

Prohibited to you [for marriage] are your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters, your mother's sisters, your brother's daughters, your sister's daughters, your [milk] mothers who nursed you, your sisters through nursing, your wives' mothers, and your step-daughters under your guardianship [born] of your wives unto whom you have gone in. But if you have not gone in unto them, there is no sin upon you. And [also prohibited are] the wives of your sons who are from your [own] loins, and that you take [in marriage] two sisters simultaneously, except for what has already occurred. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.

حرام کی گئیں ہیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری لڑکیاں اور تمہاری بہنیں تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھائی کی لڑکیاں اور بہن کی لڑکیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری ساس اور تمہاری وہ پرورش کردہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں ، تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول کرچکے ہو ، ہاں اگر تم نے ان سے جماع نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور تمہارےصلبی سگے بیٹوں کی بیویاں اور تمہارا دو بہنوں کا جمع کرنا ہاں جو گُزر چکا سو گُزر چکا یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والامہربان ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Degrees of Women Never Eligible for One to Marry Allah said حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالاَتُكُمْ وَبَنَاتُ الاَخِ وَبَنَاتُ الاُخْتِ ... Forbidden to you (for marriage) are: your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters, your mother's sisters, your brother's daughters, your sister's daughters, This honorable Ayah is the Ayah that establishes the degrees of women relatives who are never eligible for one to marry, because of blood relations, relations established by suckling or marriage. Ibn Abi Hatim recorded that Ibn Abbas said, "(Allah said) I have prohibited for you seven types of relatives by blood and seven by marriage." Ibn Abbas then recited the Ayah, حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ (Forbidden to you (for marriage) are: your mothers, your daughters, your sisters...). At-Tabari recorded that Ibn Abbas said, "Seven degrees of blood relation and seven degrees of marriage relation are prohibited (for marriage)." He then recited the Ayah, حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالاَتُكُمْ وَبَنَاتُ الاَخِ وَبَنَاتُ الاُخْتِ ... Forbidden to you (for marriage) are: your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters, your mother's sisters, your brother's daughters, your sister's daughters and these are the types prohibited by blood relation." Allah's statement, ... وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ ... Your foster mothers who suckled you, your foster milk suckling sisters, means, just as your mother who bore you is prohibited for you in marriage, so is your mother from suckling prohibited for you. Al-Bukhari and Muslim recorded that Aishah, the Mother of the Faithful, said that the Messenger of Allah said, إِنَّ الرَّضَاعَةَ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلاَدَة Suckling prohibits what birth prohibits. In another narration reported by Muslim, يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَب Suckling establishes prohibited degrees just as blood does. `Suckling' that Establishes Prohibition for Marriage Less than five incidents of suckling will not establish prohibition for marriage. In his Sahih, Muslim recorded that A'ishah said, "Among the parts of the Qur'an that were revealed, is the statement, `Ten incidents of suckling establishes the prohibition (concerning marriage).' It was later abrogated with five, and the Messenger of Allah died while this statement was still recited as part of the Qur'an."' A Hadith that Sahlah bint Suhayl narrated states, "the Messenger of Allah ordered her to suckle Salim the freed slave of Abu Hudhayfah with five." We should assert that the suckling mentioned here must occur before the age of two, as we stated when we explained the Ayah in Surah Al-Baqarah, يُرْضِعْنَ أَوْلَـدَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَن يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ (The mothers) should suckle their children for two whole years, (that is) for those (parents) who desire to complete the term of suckling. (2:233) The Mother-in-Law and Stepdaughter are Prohibited in Marriage Allah said next, ... وَأُمَّهَاتُ نِسَأيِكُمْ وَرَبَايِبُكُمُ اللَّتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَأيِكُمُ اللَّتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُواْ دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ ... Your wives' mothers, your stepdaughters under your guardianship, born of your wives unto whom you have gone in - but there is no sin on you if you have not gone in unto them, As for the mother of the wife, she becomes prohibited for marriage for her son-in-law when the marriage is conducted, whether the son-in-law has sexual relations with her daughter or not. As for the wife's daughter, she becomes prohibited for her stepfather when he has sexual relations with her mother, after the marriage contract is ratified. If the man divorces the mother before having sexual relations with her, he is allowed to marry her daughter. So Allah said; وَرَبَايِبُكُمُ اللَّتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَأيِكُمُ اللَّتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُواْ دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَ جُنَاحَ عَلَيْكُم (Your stepdaughters under your guardianship, born of your wives unto whom you have gone in -- but there is no sin on you if you have not gone in unto them), to marry the stepdaughter. The Stepdaughter is Prohibited in Marriage Even if She Was Not Under the Guardianship of Her Stepfather Allah said, ... وَرَبَايِبُكُمُ اللَّتِي فِي حُجُورِكُم ... ...your stepdaughters under your guardianship, The majority of scholars state that the stepdaughter is prohibited in marriage for her stepfather (who consummated his marriage to her mother) whether she was under his guardianship or not. The Two Sahih recorded that Umm Habibah said, "O Messenger of Allah! Marry my sister, the daughter of Abu Sufyan (and in one narration `Azzah bint Abu Sufyan)." He said, أَوَ تُحِبِّينَ ذلِك "Do you like that I do that?" She said, "I would not give you up for anything, but the best of whom I like to share with me in that which is righteously good, is my sister." فَإِنَّ ذلِكِ لاَإ يَحِلُّ لِي He said, "That is not allowed for me." She said, "We were told that you want to marry the daughter of Abu Salamah." بِنْتَ أُمِّ سَلَمَة He asked, "The daughter of Umm Salamah" She said, "Yes." إِنَّهَا لَوْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حِجْرِي مَا حَلَّتْ لِي إِنَّهَا لَبِنْتُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَا سَلَمَةَ ثُوَيْبَةُ فَلَ تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلاَ أَخَوَاتِكُن He said, "Even if she was not my stepdaughter and under my guardianship, she is still not allowed for me because she is my niece from suckling, for Thuwaybah suckled me and Abu Salamah. Therefore, do not offer me to marry your daughters or sisters." In another narration from Al-Bukhari, إِنِّي لَوْ لَمْ أَتَزَوَّجْ أُمَّ سَلَمَةَ مَا حَلَّتْ لِي Had I not married Umm Salamah, her daughter would not have been allowed for me anyway. Consequently, the Messenger stated that his marriage to Umm Salamah was the real reason behind that prohibition. Meaning of `gone in unto them The Ayah continues, ... اللَّتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ ... Your wives unto whom you have gone in, According to Ibn Abbas and several others, meaning, had sexual relations with them. Prohibiting the Daughter-in-Law for Marriage Allah said, ... وَحَلَيِلُ أَبْنَايِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَبِكُمْ ... The wives of your sons who (spring) from your own loins, Therefore, you are prohibited to marry the wives of your own sons, but not the wives of your adopted sons, as adoption was common practice in Jahiliyyah. Allah said, فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَراً زَوَّجْنَـكَهَا لِكَىْ لاَ يَكُونَ عَلَى الْمُوْمِنِينَ حَرَجٌ فِى أَزْوَاجِ أَدْعِيَأيِهِمْ So when Zayd had accomplished his desire from her (i.e. divorced her), We gave her to you in marriage, so that (in future) there may be no difficulty to the believers in respect of (the marriage of) the wives of their adopted sons when the latter have no desire to keep them (i.e. they had divorced them). (33:37) Ibn Jurayj said, "I asked Ata about Allah's statement, وَحَلَيِلُ أَبْنَايِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَبِكُمْ (The wives of your sons who (spring) from your own loins), He said, `We were told that when the Prophet married the ex-wife of Zayd (who was the Prophet's adopted son before Islam prohibited this practice), the idolators in Makkah criticized him. Allah sent down the Ayat: وَحَلَـيِلُ أَبْنَأيِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَـبِكُمْ The wives of your sons who (spring) from your own loins, وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَأءَكُمْ أَبْنَأءَكُمْ nor has He made your adopted sons your real sons. (33:4) and, مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَأ أَحَدٍ مّن رِّجَالِكُمْ Muhammad is not the father of any of your men. (33:40)"' Ibn Abi Hatim recorded that Al-Hasan bin Muhammad said, "These Ayat are encompassing, وَحَلَيِلُ أَبْنَايِكُمُ (the wives of your sons), and وَأُمَّهَاتُ نِسَأيِكُمْ (your wives' mothers). This is also the explanation of Tawus, Ibrahim, Az-Zuhri and Makhul. It means that these two Ayat encompass these types of women, whether the marriage was consummated or not, and there is a consensus on this ruling. A Doubt and Rebuttal Why is the wife of one's son from suckling prohibited for him for marriage - that is, if she is no longer married to his son from suckling - as the majority of scholars state, although they are not related by blood! The answer is the Prophet's statement, يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَب Suckling prohibits what blood relations prohibit. The Prohibition of Taking Two Sisters as Rival Wives Allah said, ... وَأَن تَجْمَعُواْ بَيْنَ الاُخْتَيْنِ إَلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ ... ...and two sisters in wedlock at the same time, except for what has already passed; The Ayah commands: you are prohibited to take two sisters as rival wives, or rival female-servants, except for what had happened to you during the time of Jahiliyyah, which We have forgiven and erased. Therefore, no one is allowed to take or keep two sisters as rival wives, according to the consensus of the scholars of the Companions, their followers, and the Imams of old and present. They all stated that taking two sisters as rival wives is prohibited, and that whoever embraces Islam while married to two sisters at the same time is given the choice to keep one of them and divorce the other. Imam Ahmad recorded that Ad-Dahhak bin Fayruz said that his father said, "I embraced Islam while married to two sisters at the same time and the Prophet commanded me to divorce one of them." ... إِنَّ اللّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا verily, Allah is Oft- Forgiving, Most Merciful.

کون سی عورتیں مردوں پر حرام ہیں؟ نسبی ، رضاعی اور سسرالی رشتے سے جو عورتیں مرد پر حرام ہیں ان کا بیان آیہ کریمہ میں ہو رہا ہے ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں سات عورتیں بوجہ نسب حرام ہیں اور سات بوجہ سسرال کے پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت کی جس میں بہن کی لڑکیوں تک نسبی رشتوں کا ذکر ہے جمہور علماء کرام نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ زنا سے جو لڑکی پیدا ہوئی وہ بھی اس زانی پر حرام ہے کیونکہ یہ بھی بیٹی ہے اور بیٹیاں حرام ہیں ، یہی مذہب ابو حنیفہ مالک اور احمد بن حنبل کا ہے ، امام شافعی سے کچھ اس کی اباحت میں بھی بحث کی گئی ہے اس لئے کہ شرعاً یہ بیٹی نہیں پس جیسے کہ ورثے کے حوالے سے یہ بیٹی کے حکم سے خارج ہے اور ورثہ نہیں پاتی اسی طرح اس آیت حرمت میں بھی وہ داخل نہیں ہے واللہ اعلم ، ( صحیح مذہب وہی ہے جس پر جمہور ہیں ۔ ( مترجم ) پھر فرماتا ہے کہ جس طرح تم پر تمہاری سگی ماں حرام ہے اسی طرح رضاعی ماں بھی حرام ہے بخاری و مسلم میں ہے کہ رضاعت بھی اسے حرام کرتی ہے جسے ولادت حرام کرتی ہے صحیح مسلم میں ہے رضاعت سے بھی وہ حرام ہے جو نسب سے ہے ، بعض فقہاء نے اس میں سے چار صورتیں بعض نے چھ صورتیں مخصوص کی ہیں جو احکام کی فروع کی کتابوں میں مذکور ہیں لیکن تحقیقی بات یہ ہے کہ اس میں سے کچھ بھی مخصوص نہیں اس لئے کہ اسی کے مانند بعض صورتیں نسبت میں بھی پائی جاتی ہیں اور ان صورتوں میں سے بعض صرف سسرالی رشتہ کی وجہ سے حرام ہیں لہذا حدیث پر اعتراض خارج از بحث ہے والحمد للہ ۔ آئمہ کا اس میں بھی اختلاف ہے کہ کتنی مرتبہ دودھ پینے سے حرمت ثبات ہوتی ہے ، بعض تو کہتے ہیں کہ تعداد معین نہیں دودھ پیتے ہی حرمت ثابت ہو گئی امام مالک یہی فرماتے ہیں ، ابن عمر سعید بن مسیب عروہ بن زبیر اور زہری کا قول بھی یہی ہے ، دلیل یہ ہے کہ رضاعت یہاں عام ہے بعض کہتے ہیں تین مرتبہ جب پئے تو حرمت ثابت ہو گئی ، جیسے کہ صحیح مسلم میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مرتبہ کا چوسنا یا دو مرتبہ کا پی لینا حرام نہیں کرتا یہ حدیث مختلف الفاظ سے مروی ہے ، امام احمد ، اسحاق بن راہویہ ، ابو عبیدہ ، ابو ثور بھی یہی فرماتے ہیں ، حضرت علی ، حضرت عائشہ ، حضرت ام الفضل ، حضرت ابن زبیر ، سلیمان بن یسار ، سعید بن جبیر رحمہم اللہ سے بھی یہی مروی ہے بعض کہتے ہیں پانچ مرتبہ کے دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوتی ہے اس سے کم نہیں ، اس کی دلیل صحیح مسلم کی یہ روایت ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ پہلے قرآن میں دس مرتبہ کی دودھ پلائی پر حرمت کا حکم اترا تھا پھر وہ منسوخ ہو کر پانچ رہ گئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہونے تک وہ قرآن میں پڑھا جاتا رہا دوسری دلیل سہلہ بنت سہیل کی روایت ہے کہ ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ حضرت سالم کو جو حضرت ابو حذیفہ کے مولی تھے پانچ مرتبہ دودھ پلا دیں ، حضرت عائشہ اسی حدیث کے مطابق جس عورت کے گھر کسی کا آنا جانا دیکھتیں اسے یہی حکم دیتیں ، امام شافعی اور ان کے اصحاب کا فرمان بھی یہی ہے کہ پانچ مرتبہ دودھ پینا معتبر ہے ( مترجم کی تحقیق میں بھی راجح قول یہی ہے واللہ اعلم ) یہ بھی یاد رہے کہ جمہور کا مذہب یہ ہے کہ یہ رضاعت دودھ چھٹنے سے پہلے یعنی دو سال کے اندر اندر کی عمر میں ہو ، اس کا مفصل بیان آیت ( حولین کاملین ) کی تفسیر میں سورۃ بقرہ میں گزر چکا ہے ، پھر اس میں بھی اختلاف ہے کہ اس رضاعت کا اثر رضاعی ماں کے خاوند تک بھی پہنچے گا یا نہیں؟ تو جمہور کا اور آئمہ اربعہ کا فرمان تو یہ ہے کہ پہنچے گا اور بعض سلف کا قول ہے کہ صرف دودھ پلانے والی تک ہی رہے گا اور رضاعی باپ تک نہیں پہنچے گا اس کی تفصیل کی جگہ احکام کی بڑے بڑی کتابیں ہیں نہ کہ تفسیر ( صحیح قول جمہور کا ہے واللہ اعلم ۔ مترجم ) پھر فرماتا ہے ساس حرام ہے جس لڑکی سے نکاح ہوا مجرد نکاح ہونے کے سبب اس کی ماں اس پر حرام ہو گئی خواہ صحبت کرے یا نہ کرے ، ہاں جس عورت کے ساتھ نکاح کرتا ہے اور اس کی لڑکی اس کے اگلے خاوند سے اس کے ساتھ ہے تو اگر اس سے صحبت کی تو وہ لڑکی حرام ہو گی اگر مجامعت سے پہلے ہی اس عورت کو طلاق دے دی تو وہ لڑکی اس پر حرام نہیں ، اسی لئے اس آیت میں یہ قید لگائی بعض لوگوں نے ضمیر کو ساس اور اس کی پرورش کی ہوئی لڑکیوں دونوں کی طرف لوٹایا ہے وہ کہتے ہیں کہ ساس بھی اس وقت حرام ہوتی ہے جب اس کی لڑکی سے اس کے داماد نے خلوت کی ورنہ نہیں ، صرف عقد سے نہ تو عورت کی ماں حرام ہوتی ہے نہ عورت کی بیٹی ، حضرت علی فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کسی لڑکی سے نکاح کیا پھر دخول سے پہلے ہی طلاق دے دی تو وہ اس کی ماں سے نکاح کر سکتا ہے جیسے کہ ربیبہ لڑکی سے اس کی ماں کو اسی طرح کی طلاق دینے کے بعد نکاح کر سکتا ہے حضرت زید بن ثابت سے بھی یہی منقول ہے ایک اور روایت میں بھی آپ سے مروی ہے آپ فرماتے تھے جب وہ عورت غیر مدخولہ مر جائے اور یہ خاوند اس کی میراث لے لے تو پھر اس کی ماں کو لانا مکروہ ہے ہاں اگر دخول سے پہلے طلاق دے دی ہے تو اگر چاہے نکاح کر سکتا ہے حضرت ابو بکر بن کنانہ فرماتے ہیں کہ میرا نکاح میرے باپ نے طائف کی ایک عورت سے کرایا ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ اس کا باپ میرا چچا فوت ہو گیا اس کی بیوی یعنی میری ساس بیوہ ہو گئی وہ بہت مالدار تھیں میرے باپ نے مجھے مشورہ دیا کہ اس لڑکی کو چھوڑ دوں اور اس کی ماں سے نکاح کر لوں میں نے حضرت ابن عباس سے یہ مسئلہ پوچھا تو آپ نے فرمایا تمہارے لئے یہ جائز ہے پھر میں نے حضرت ابن عمر سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا یہ جائز نہیں میں نے اپنے والد سے ذکر کیا انہوں نے تو امیر معاویہ کو ہی سوال کیا حضرت امیر معاویہ نے تحریر فرمایا کہ میں نہ تو حرام کو حلال کروں نہ حلال کر حرام تم جانو اور تمہارا کام تم حالت دیکھ رہے ہو معاملہ کے تمام پہلو تمہاری نگاہوں کے سامنے ہیں ۔ عورتیں اس کے علاوہ بھی بہت ہیں ۔ غرض نہ اجازت دی نہ انکار کیا چنانچہ میرے باپ نے اپنا خیال اس کی ماں کی طرف سے ہٹا لیا حضرت عبداللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ عورت کی لڑکی اور عورت کی ماں کا حکم ایک ہی ہے اگر عورت سے دخول نہ کیا ہو تو یہ دونوں حلال ہیں ، لیکن اس کی اسناد میں مبہم راوی ہے ، حضرت مجاہد کا بھی یہی قول ہے ، ابن جبیر اور حضرت ابن عباس بھی اسی طرف گئے ہیں ، حضرت معاویہ نے اس میں توقف فرمایا ہے شافعیوں میں سے ابو الحسن احمد بن محمد بن صابونی سے بھی بقول رافعی یہی مروی ہے حضرت عبداللہ بن مسعود سے بھی اسی کے مثل مروی ہے لیکن پھر آپ نے اپنے اس قول سے رجوع کر لیا ہے طبرانی میں ہے کہ قبیلہ فزارہ کی شاخ قبیلہ بنو کمخ کے ایک شخص نے ایک عورت سے نکاح کیا پھر اس کی بیوہ ماں کے حسن پر فریفتہ ہوا تو حضرت ابن مسعود سے مسئلہ پوچھا کہ کیا مجھے اس کی ماں سے نکاح کرنا جائز ہے آپ نے فرمایا ہاں چنانچہ اس نے اس لڑکی کو طلاق دے کر اس کی ماں سے نکاح کر لیا اس سے اولاد بھی ہوئی پھر حضرت ابن مسعود مدینہ آئے اور اس مسئلہ کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ حلال نہیں چنانچہ آپ واپس کوفے گئے اور اس سے کہا کہ اس عورت کو الگ کر دے یہ تجھ پر حرام ہے اس نے اس فرمان کی تعمیل کی اور اسے الگ کر دیا جمہور علماء اس طرف ہیں لڑکی تو صرف عقد نکاح سے حرام نہیں ہوتی تاوقتیکہ اس کی ماں سے مباشرت نہ کی ہو ہاں ماں صرف لڑکی کے عقد نکاح ہوتے ہی حرام ہو جاتی ہے گو مباشرت نہ ہوئی ہو ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے طلاق دے دے یا وہ عورت مر جائے تو اس کی ماں اس پر حلال نہیں چونکہ مبہم ہے اس لئے اسے ناپسند فرمایا ، حضرت ابن مسعود ، عمران بن حصین ، مسروق ، طاؤس ، عکرمہ ، عطا ، حسن ، مکحول ، ابن سیرین ، قتادہ اور زہری سے بھی اسی طرح مروی ہے ، چاروں اماموں ساتوں فقہاء اور جمہور علماء سلف و خلف کا یہی مذہب ہے والحمد للہ امام ابن جریج فرماتے ہیں ٹھیک قول انہی حضرات کا ہے جو ساس کو دونوں صورتوں میں حرام بتلاتے ہیں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی حرمت کے ساتھ دخول کی شرط نہیں لگائی جیسے کہ لڑکی کی ماں کے لئے یہ شرط لگائی ہے پھر اس پر اجماع ہے جو ایسی دلیل ہے کہ اس کا خلاف کرنا اس وقت جائز ہی نہیں جب کہ اس پر اتفاق ہو اور ایک غریب حدیث میں بھی یہ مروی ہے گو اس کی سند میں کلام ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جبکہ کوئی مرد کسی عورت سے نکاح کرے اگر اس نے اس کی ماں سے نکاح کیا ہے پھر ملنے سے پہلے ہی اسے طلاق دے دی ہے تو اگر چاہے اس کی لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے ، گو اس حدیث کی سند کمزور ہے لیکن اس مسئلہ پر اجماع ہو چکا ہے جو اس کی صحت پر ایسا گواہ ہے جس کے بعد دوسری گواہی کی ضرورت نہیں ، ( ٹھیک مسئلہ یہی ہے واللہ اعلم ۔ مترجم ) پھر فرماتا ہے تمہاری پرورش کی ہوئی وہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہوں وہ بھی تم پر حرام ہیں بشرطیکہ تم نے ان سوتیلی لڑکیوں کی ماں سے صحبت کی ہو جمہور کا فرمان ہے کہ خواہ گود میں پلی ہوں حرام ہیں چونکہ عموماً ایسی لڑکیاں اپنی ماں کے ساتھ ہی ہوتی ہیں اور اپنے سوتیلے باپوں کے ہاں ہی پرورش پاتی ہیں اس لئے یہ کہہ دیا گیا ہے یہ کوئی قید نہیں جیسے اس آیت میں ہے آیت ( ولا تکرہوا فتیاتکم علی البغاء ان اردن تحصنا ) یعنی تمہاری لونڈیاں اگر پاکدامن رہنا چاہتی ہوں تو تم انہیں بدکاری پر بےبس نہ کرو ، یہاں بھی یہ قید کہ اگر وہ پاکدامن رہنا چاہیں صرف بااعتبار واقعہ کے غلبہ کے ہے یہ نہیں کہ اگر وہ خود ایسی نہ ہوں تو انہیں بدکاری پر آمادہ کرو ، اسی طرح اس آیت میں ہے کہ گود میں چاہے نہ ہوں پھر بھی حرام ہی ہیں ۔ بخاری و مسلم میں ہے کہ حضرت ام حبیبہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ میری بہن ابو سفیان کی لڑکی عزہ سے نکاح کر لیجئے ۔ آپ نے فرمایا کیا تم یہ چاہتی ہو؟ ام المومنین نے کہا ہاں میں آپ کو خالی تو رکھ نہیں سکتی پھر میں اس بھلائی میں اپنی بہن کو ہی کیوں نہ شامل کروں؟ آپ نے فرمایا ان کی وہ بیٹی جو ام سلمہ سے ہے؟ کہا ہاں ۔ فرمایا اولاً تو وہ مجھ پر اس وجہ سے حرام ہے کہ وہ میری ربیبہ ہے جو میرے ہاں پرورش پا رہی ہے دوسری یہ کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو بھی وہ مجھ پر حرام تھیں اس لئے کہ وہ میرے دودھ شریک بھائی کی بیٹی میری بھتیجی ہیں ۔ مجھے اور اس کے باپ ابو سلمہ کو ثوبیہ نے دودھ پلایا ہے ۔ خبردار اپنی بیٹیاں اور اپنی بہنیں مجھ پر پیش نہ کرو ، بخاری کی روایت ہے یہ الفاظ ہیں کہ اگر میرا نکاح ام سلمہ جسے نہ ہوا ہوتا تو بھی وہ مجھ پر حلال نہ تھیں ، یعنی صرف نکاح کو آپ نے حرمت کا اصل قرار دیا ، یہی مذہب چاروں اماموں ساتوں فقیہوں اور جمہور سلف و خلف کا ہے ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس کے ہاں پر پرورش پاتی ہو تو بھی حرام ہے ورنہ نہیں ، حضرت مالک بن اوس بن حدثان فرماتے ہیں میری بیوی اولاد چھوڑ کر مر گئیں مجھے ان سے بہت محبت تھی اس وجہ سے ان کی موت کا مجھے بڑا صدمہ ہوا حضرت علی سے میری اتفاقیہ ملاقات ہوئی تو آپ نے مجھے مغموم پا کر دریافت کیا کہ کیا بات ہے؟ میں نے واقعہ سنایا تو آپ نے فرمایا تجھ سے پہلے خاوند سے بھی اس کی کوئی اولاد ہے؟ میں نے کہا ہاں ایک لڑکی ہے اور وہ طائف میں رہتی ہے فرمایا پھر اس سے نکاح کر لو میں نے قرآن کریم کی آیت پڑھی کہ پھر اس کا کیا مطلب ہوگا ؟ آپ نے فرمایا یہ تو اس وقت ہے جبکہ اس نے تیرے ہاں پرورش پائی ہو اور وہ بقول تمہارے طائف میں رہتی ہے تیرے پاس ہے ہی نہیں گو اس کی اسناد صحیح ہے لیکن یہ قول بالکل غریب ہے ، حضرت امام مالک کا بھی یہی قول بتایا ہے ، ابن حزم نے بھی اسی کو اختیار کیا ہے ، ہمارے شیخ حافظ ابو عبداللہ نسبی نے ہم سے کہا کہ میں نے یہ بات شیخ امام تقی الدین ابن تیمیہ کے سامنے پیش کی تو آپ نے اسے بہت مشکل محسوس کیا اور توقف فرمایا واللہ اعلم ۔ حجور سے مراد گھر ہے جیسے کہ حضرت ابو عبیدہ سے مروی ہے کہ ہاں جو کنیز ملکیت میں ہو اور اس کے ساتھ اس کی لڑکی ہو اس کے بارے میں حضرت عمر سے سوال ہوا کہ ایک کے بعد دوسری جائز ہو گی یا نہیں؟ تو آپ نے فرمایا اسے پسند نہیں کرتا ، اس کی سند منقطع ہے ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ایسے ہی سوال کے جواب میں فرمایا ہے ایک آیت سے یہ حلال معلوم ہوتی ہے دوسری آیت سے حرام اس لئے میں تو ایسا ہرگز نہ کروں ، شیخ ابو عمر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ علماء میں اس مسئلہ میں کوئی اختلاف نہیں کہ کسی کو حلال نہیں کہ کسی عورت سے پھر اس کی لڑکی سے بھی اسی ملکیت کی بنا پر وطی کرے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے نکاح میں بھی حرام قرار دے دیا ہے یہ آیت ملاحظہ ہو اور علماء کے نزدیک ملکیت احکام نکاح کے تابع ہے مگر جو روایت حضرت عمر اور حضرت ابن عباس سے کی جاتی ہے لیکن آئمہ فتاویٰ اور ان کے تابعین میں سے کوئی بھی اس پر متفق نہیں ۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں ربیبہ کی لڑکی اور اس لڑکی کی لڑکی اس طرح جس قدر نیچے یہ رشتہ چلا جائے سب حرام ہیں ، حضرت ابو العالیہ سے بھی اسی طرح یہ روایت قتادہ مروی ہے آیت ( دخلتم بہن ) سے مراد حضرت ابن عباس تو فرماتے ہیں ان سے نکاح کرنا ہے حضرت عطا فرماتے ہیں کہ وہ رخصت کر دئے جائیں کپڑا ہٹا دیا جائے چھیڑ ہو جائے اور ارادے سے مرد بیٹھ جائے ابن جریج نے سوال کیا کہ اگر یہ کام عورت ہی کے گھر میں ہوا ہو فرمایا وہاں یہاں دونوں کا حکم ایک ہی ہے ایسا اگر ہو گیا تو اس کی لڑکی اس پر حرام ہو گئی ۔ امام ابن جریر فرماتے ہیں کہ صرف خلوت اور تنہائی ہو جانے سے اس کی لڑکی کی حرمت ثابت نہیں ہوتی اگر مباشرت کرنے اور ہاتھ لگانے سے اور شہوت سے اس کے عضو کی طرف دیکھنے سے پہلے ہی طلاق دے دی ہے تو تمام کے اجماع سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ لڑکی اس پر حرام نہ ہو گی تاوقتیکہ جماع نہ ہوا ہو ۔ پھر فرمایا تمہاری بہوئیں بھی تم پر حرام ہیں جو تمہاری اولاد کی بیویاں ہوں یعنی لے پالک لڑکوں کی بیویاں حرام نہیں ، ہاں سگے لڑکے کی بیوی یعنی بہو اپنے کسر پر حرام ہے جیسے اور جگہ ہے آیت ( فلما قضی زید منہا وطرا زوجنکہا لکیلا یکون علی المومنین حرج فی ازواج ادعیائہم الخ ، یعنی جب زید نے اس سے اپنی حاجت پوری کر لی تو ہم نے اسے تیرے نکاح میں دے دیا تا کہ مومنوں پر ان کے لے پالک لڑکوں کی بیویوں کے بارے میں کوئی تنگی نہ رہے ، حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہم سنا کرتے تھے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید کی بیوی سے نکاح کر لیا تو مکہ کے مشرکوں نے کائیں کائیں شروع کر دی اس پر یہ آیت اور آیت ( وَمَا جَعَلَ اَدْعِيَاۗءَكُمْ اَبْنَاۗءَكُمْ ) 33 ۔ الاحزاب:4 ) اور آیت ( مَا كَانَ مُحَـمَّـدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّـبِيّٖنَ ۭ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِــيْمًا ) 33 ۔ الاحزاب:40 ) نازل ہوئیں یعنی بیشک صلبی لڑکے کی بیوی حرام ہے ۔ تمہارے لئے پالک لڑکے شرعاً تمہاری اولاد کے حکم میں نہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ، حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ یہ آیتیں مبہم ہیں جیسے تمہارے لڑکوں کی بیویاں تمہاری ساسیں ، حضرت طاؤس ابراہیم زہری اور مکحول سے بھی اسی طرح مروی ہے میرے خیال میں مبہم سے مراد عام ہیں ۔ یعنی مدخول بہا اور غیر مدخول دونوں ہی شامل ہیں اور صرف نکاح کرتے ہی حرمت ثابت ہو جاتی ہے ۔ خواہ صحبت ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو اس مسئلہ پر اتفاق ہے اگر کوئی شخص سوال کرے کہ رضاعی بیٹے کی حرمت کیسے ثابت ہو گی کیونکہ آیت میں تو صلبی بیٹے کا ذکر ہے تو جواب یہ ہے کہ وہ حرمت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا رضاعت سے وہ حرام ہے جو نسبت سے حرام ہے ۔ جمہور کا مذہب یہی ہے کہ رضاعی بیٹے کی بیوی بھی حرام ہے بعض لوگوں نے تو اس پر اجماع نقل کیا ہے ۔ پھر فرماتا ہے دو بہنوں کا نکاح میں جمع کرنا بھی تم پر حرام ہے اسی طرح ملکیت کی لونڈیوں کا حکم ہے کہ دو بہنوں سے ایک ہی وقت وطی حرام ہے مگر جاہلیت کے زمانہ میں جو ہو چکا اس سے ہم درگزر کرتے ہیں پس معلوم ہوا کہ اب یہ کام آئندہ کسی وقت جائز نہیں ، جیسے اور جگہ ہے آیت ( لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى ۚ وَوَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ ) 44 ۔ الدخان:56 ) یعنی وہاں موت نہیں آئے گی ہاں پہلی موت جو آنی تھی سو آچکی تو معلوم ہوا کہ اب آئندہ کبھی موت نہیں آئے گی ، صحابہ تابعین ائمہ اور سلف و خلف کے علماء کرام کا اجماع ہے کہ دو بہنوں سے ایک ساتھ نکاح کرنا حرام ہے اور جو شخص مسلمان ہو اور اس کے نکاح میں دو بہنیں ہوں تو اسے اختیار دیا جائے گا کہ ایک کو رکھ لے اور دوسری کو طلاق دے دے اور یہ اسے کرنا ہی پڑے گا حضرت فیروز فرماتے ہیں میں جب مسلمان ہوا تو میرے نکاح میں دو عورتیں تھیں جو آپس میں بہنیں تھیں پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ ان میں سے ایک کو طلاق دے دو ( مسند احمد ) ابن ماجہ ابو داؤد اور ترمذی میں بھی یہ حدیث ہے ترمذی میں بھی یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان میں سے جسے چاہو ایک کو رکھ لو اور ایک کو طلاق دے دو ، امام ترمذی اسے حسن کہتے ہیں ، ابن ماجہ میں ابو خراش کا ایسا واقعہ بھی مذکور ہے ممکن ہے کہ ضحاک بن فیروز کی کنیت ابو خراش ہو اور یہ واقعہ ایک ہی ہو اور اس کے خلاف بھی ممکن ہے حضرت دیلمی نے رسول مقبول صلعم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے نکاح میں دو بہنیں ہیں آپ نے فرمایا ان سے جسے چاہو ایک کو طلاق دے دو ( ابن مردویہ ) پس دیلمی سے مراد ضحاک بن فیروز ہیں رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ یمن کے ان سرداروں میں سے تھے جنہوں نے اسود عنسی متنبی ملعون کو قتل کیا چنانچہ دو لونڈیوں کو جو آپس میں سگی بہنیں ہوں ایک ساتھ جمع کرنا ان سے وطی کرنا بھی حرام ہے ، اس کی دلیل اس آیت کا عموم ہے جو بیویوں اور اور لونڈیوں پر مشتمل ہے حضرت ابن مسعود سے اس کا سوال ہوا تو آپ نے مکروہ بتایا سائل نے کہا قرآن میں جو ہے آیت ( اِلَّا مَامَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ ) 4 ۔ النسآء:24 ) یعنی وہ جو جن کے تمہارے دائیں ہاتھ مالک ہیں اس پر حضرت ابن مسعود نے فرمایا تیرا اونٹ بھی تو تیرے داہنے ہاتھ کی ملکیت میں ہے جمہور کا قول بھی یہی مشہور ہے اور آئمہ اربعہ وغیرہ بھی یہی فرماتے ہیں گو بعض سلف نے اس مسئلہ میں توقف فرمایا ہے حضرت عثمان بن عفان سے جب یہ مسئلہ پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا ایک آیت اسے حلال کرتی ہے دوسری حرام میں تو اس سے منع کرتا سائل وہاں سے نکلا تو راستے میں ایک صحابی سے ملاقات ہوئی اس نے ان سے بھی یہی سوال کیا انہوں نے فرمایا اگر مجھے کچھ اختیار ہوتا تو میں ایسا کرنے والے کو عبرت ناک سزا دیتا ، حضرت امام مالک فرماتے ہیں میرا گمان ہے کہ یہ فرمانے والے غالباً علی کا نام اس لئے نہیں لیا کہ وہ عبدالملک بن مروان کا مصاحب تھا اور ان لوگوں پر آپ کا نام بھاری پڑتا تھا حضرت الیاس بن عامر کہتے ہیں میں نے حضرت علی بن ابی طالب سے سوال کیا کہ میری ملکیت میں دو لونڈیاں ہیں دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں ایک سے میں نے تعلقات قائم کر رکھے ہیں اور میرے ہاں اس سے اولاد بھی ہوئی ہے اب میرا جی چاہتا ہے کہ اس کی بہن سے جو میری لونڈی ہے اپنے تعلقات قائم کروں تو فرمائیے شریعت کا اس میں کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا پہلی لونڈی کو آزاد کر کے پھر اس کی بہن سے یہ تعلقات قائم کر سکتے ہو ، اس نے کہا اور لوگ تو کہتے ہیں کہ میں اس کا نکاح کرا دوں پھر اس کی بہن سے مل سکتا ہوں ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا دیکھو اس صورت میں بھی خرابی ہے وہ یہ کہ اگر اس کا خاوند اسے طلاق دے دے یا انتقال کر جائے تو وہ پھر لوٹ کر تمہاری طرف آجائے گی ، اسے تو آزاد کر دینے میں ہی سلامتی ہے ، پھر آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا سنو آزاد عورتوں اور لونڈیوں کے احکام حلت و حرمت کے لحاظ سے یکساں ہیں ہاں البتہ تعداد میں فرق ہے یعنی آزاد عورتیں چار سے زیادہ جمع نہیں کر سکتے اور لونڈیوں میں کوئی تعداد کی قید نہیں اور دودھ پلائی کے رشتہ سے بھی اس رشتہ کی وہ تمام عورتیں حرام ہو جاتی ہیں جو نسل اور نسب کی وجہ سے حرام ہیں ( اس کے بعد تفسیر ابن کثیر کے اصل عربی نسخے میں کچھ عبارت چھوٹی ہوئی ہے بہ ظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ عبارت یوں ہو گی کہ یہ روایت ایسی ہے کہ اگر کوئی شخص مشرق سے یا مغرب سے صرف اس روایت کو سننے کے لئے سفر کر کے آئے اور سن کے جائے تو بھی اس کا سفر اس کے لئے سود مند رہے گا اور اس نے گویا بہت سستے داموں بیش بہا چیز حاصل کی ۔ واللہ اعلم ۔ مترجم ) یہ یاد رہے کہ حصرت علی سے بھی اسی طرح مروی ہی جس طرح حصرت عثمان سے مروی ہے چنانچہ ابن مردونیہ میں ہے کہ آپ نے فرمایا دو لونڈیوں کو جو آپس میں بہنیں ہوں ایک ہی وقت جمع کر کے ان سے مباشرت کرنا ایک آیت سے حرام ہوتا ہے اور دوسری سے حلال حضرت ابن عباس فرماتے ہیں لونڈیاں مجھ پر میری قرابت کی وجہ سے جو ان سے ہے بعض اور لونڈیوں کو حرام کر دیتی ہیں لیکن انہیں خود آپس میں جو قرابت ہو اس سے مجھ پر حرام نہیں ہوتیں ، جاہلیت والے بھی ان عورتوں کو حرام سمجھتے تھے جنہیں تم حرام سمجھتے ہو مگر اپنے باپ کی بیوی کو جو ان کی سگی ماں نہ ہو اور دو بہنوں کو ایک ساتھ ایک وقت میں نکاح میں جمع کرنا وہ حرام نہیں سمجھتے تھے لیکن اسلام نے آکر ان دونوں کو بھی حرام قرار دیا اس وجہ سے ان دونوں کی حرمت کے بیان کے ساتھ ہی فرما دیا کہ جو نکاح ہو چکے وہ ہو چکے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جو آزاد عورتیں حرام ہیں وہی لونڈیاں بھی حرام ہیں ہاں تعداد میں حکم ایک نہیں یعنی آزاد عورتیں چار سے زیادہ جمع نہیں کر سکتے لونڈیوں کے لئے یہ حد نہیں ، حضرت شعی بھی یہی فرماتے ہیں ابو عمرو فرماتے ہیں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس بارے میں جو فرمایا ہے وہی سلف کی ایک جماعت بھی کہتی ہے جن میں سے حضرت ابن عباس بھی ہیں لیکن اولاً تو اس کی نقل میں خود انہی حضرات سے بہت کچھ اختلاف ہوا ہے دوسرے یہ کہ اس قول کی طرف سمجھدار پختہ کار علماء کرام نے مطلقاً توجہ نہیں فرمائی اور نہ اسے قبول کیا حجاز عراق شام بلکہ مشرق و مغرب کے تمام فقہاء اس کے خلاف ہیں سوائے ان چند کے جنہوں نے الفاظ کو دیکھ ، سوچ سمجھ اور غور و خوض کئے بغیر ان سے علیحدگی اختیار کی ہے اور اس اجماع کی مخالفت کی ہے کامل علم والوں اور سچی سمجھ بوجھ والوں کا تو اتفاق ہے کہ دو بہنوں کو جس طرح نکاح میں جمع نہیں کر سکتے دو لونڈیوں کو بھی جو آپس میں بہنیں ہوں بہ وجہ ملکیت کے ایک ساتھ نکاح میں نہیں لا سکتے اسی طرح مسلمانوں کا اجماع ہے کہ اس آیت میں ماں بیٹی بہن وغیرہ حرام کی گئی ہیں ان سے جس طرح نکاح حرام ہے اسی طرح اگر یہ لونڈیاں بن کر ما تحتی میں ہوں تو بھی جنسی اختلاط حرام ہے غرض نکاح اور ملکیت کے بعد کی دونوں حالتوں میں یہ سب کی سب برابر ہیں ، نہ ان سے نکاح کر کے میل جول حلال نہ ملکیت کے بعد میل جول حلال اسی طرح ٹھیک یہی حکم ہے کہ دو بہنوں کے جمع کرنے ساس اور دوسرے خاوند سے اپنی عورت کی لڑکی ہو اس کے بارے میں خود ان کے جمہور کا بھی یہی مذہب ہے اور یہی دلیل ان چند مخالفین پر پوری سند اور کامل حجت ہے الغرض دو بہنوں کو ایک وقت نکاح میں رکھنا بھی حرام اور دو بہنوں کو بطور لونڈی کہہ کر ان سے ملنا جلنا بھی حرام ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

23۔ 1 جن عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے ان کی تفصیل بیان کی جارہی ہے۔ ان میں سات محرمات نسبی، اور سات رضاعی اور چار سسرالی بھی ہیں۔ ان کے علاوہ حدیث رسول سے ثابت ہے کہ بھتیجی اور پھوپھی اور بھانجی اور خالہ کو ایک نکاح میں جمع کرنا حرام ہے۔ سات نسبی محرمات میں مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں بھتیجی اور بھانجی ہیں اور سات رضاعی محرمات میں رضاعی مائیں، رضاعی بیٹیاں، رضاعی بہنیں، رضاعی پھوپھیاں، رضاعی خالائیں رضاعی بھتیجیاں اور رضاعی بھانجیاں اور سسرالی محرمات میں ساس، (مدخولہ بیوی کے پہلے خاوند کی لڑکیاں) ، بہو اور دو سگی بہنوں کا جمع کرنا ہے ان کے علاوہ باب کی منکوحہ (جس کا ذکر اس سے پہلی آیات میں ہے) اور حدیث کے مطابق بیوی جب تک عقد نکاح میں ہے اس کی پھوپھی اور اس کی خالہ اور اس کی بھتیجی اور اس کی بھانجی سے بھی نکاح حرام ہے محرمات نسبی کی تفصیل امھات (مائیں) میں ماؤں کی مائیں (نانیاں) ان کی دادیاں اور باپ کی مائیں (دادیاں، پردادیاں اور ان سے آگے تک) شامل ہیں بنات (بیٹیاں) میں پوتیاں نواسیاں اور پوتیوں، نواسیوں کی بیٹیاں (نیچے تک) شامل ہیں زنا سے پیدا ہونے والی لڑکی بیٹی میں شامل ہے یا نہیں اس میں اختلاف ہے ائمہ ثلاثہ اسے بیٹی میں شامل کرتے ہیں اور اس سے نکاح کو حرام سمجھتے ہیں البتہ امام شافعی کہتے ہیں کہ وہ بنت شرعی نہیں ہے پس جس طرح (يُوْصِيْكُمُ اللّٰهُ فِيْٓ اَوْلَادِكُمْ ) 004:011 (اللہ تعالیٰ تمہیں اولاد میں مال متروکہ تقسیم کرنے کا حکم دیتا ہے) میں داخل نہیں اور بالاجماع وہ وارث نہیں اسی طرح وہ اس آیت میں بھی داخل نہیں۔ واللہ اعلم (ابن کثیر) اخوات (بہنیں) عینی ہوں یا اخیافی و علاتی، عمات (پھوپھیاں) اس میں باپ کی سب مذکر اصول یعنی نانا، دادا کی تینوں قسموں کی بہنیں شامل ہیں۔ خالات (خلائیں) اس میں ماں کی سب مؤنث اصول (یعنی نانی دادی) کی تینوں قسموں کی بہنیں شامل ہیں۔ بھتیجیاں، اس میں تینوں قسم کے بھائیوں کی اولاد بواسطہ اور بلاواسطہ (یا صلبی و فرعی) شامل ہیں۔ بھانجیاں اس میں تینوں قسم کی بہنوں کی اولاد بواسطہ و بلاواسطہ یا صلبی و فرعی) شامل ہیں۔ قسم دوم، محرمات رضاعیہ : رضاعی ماں، جس کا دودھ تم نے مدت رضاعت (یعنی ڈھائی سال) کے اندر پیا ہو۔ رضاعی بہن، وہ عورت جسے تمہاری حقیقی یا رضاعی ماں نے دودھ پلایا، تمہارے ساتھ پلایا یا تم سے پہلے یا بعد میں تمہارے اور بہن بھائیوں کے ساتھ پلایا۔ یا جس عورت کی حقیقی ماں نے تمہیں دودھ پلایا، چاہے مختلف اوقات میں پلایا ہو۔ رضاعت سے بھی وہ تمام رشتے حرام ہوجائیں گے جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ رضاعی ماں بننے والی عورت کی نسبی و رضاعی اولاد دودھ پینے والے بچے کی بہن بھائی، اس عورت کا شوہر اس کا باپ اور اس مرد کی بہنیں اس کی پھوپھیاں اس عورت کی بہنیں خالائیں اور اس عورت کے جیٹھ، دیور اس کے رضاعی چچا، تایا بن جائیں گے اور اس دودھ پینے والے بچے کی نسبی بہن بھائی وغیرہ اس گھرانہ پر رضاعت کی بنا پر حرام نہ ہونگے۔ قسم سوم سسرالی محرمات : بیوی کی ماں یعنی ساس (اس میں بیوی کی نانی دادی بھی داخل ہے) ، اگر کسی عورت سے نکاح کر کے بغیر ہم بستری کے ہی طلاق دے دی ہو تب بھی اس کی ماں (ساس) سے نکاح حرام ہوگا۔ التبہ کسی عورت سے نکاح کر کے اسے بغیر مباشرت کے طلاق دے دی ہو تو اس کی لڑکی سے اس کا نکاح جائز ہوگا۔ (فتح القدیر) ربیبۃ : بیوی کے پہلے خاوند سے لڑکی۔ اسکی حرمت مشروط ہے۔ یعنی اس کی ماں سے اگر مباشرت کرلی گئی ہوگی تو ربیبہ سے نکاح حرام بصورت دیگر حلال ہوگا۔ فی حجورکم (وہ ربیبہ جو تمہاری گود میں پرورش پائیں) یہ قید غالب احوال کے اعتبار سے ہے بطور شرط کے نہیں ہے اگر یہ لڑکی کسی اور جگہ بھی زیر پرورش یا مقیم ہوگی۔ تب بھی اس سے نکاح حرام ہوگا۔ حلائل یہ حلیلۃ کی جمع ہے یہ حل یحل (اترنا) ہے فعیلۃ کے وزن پر بمعنی فاعلۃ ہے۔ بیوی کو حلیلہ اس لئے کہا گیا ہے کہ اس کا محل (جائے قیام) خاوند کے ساتھ ہی ہوتا ہے یعنی جہاں خاوند اترتا یا قیام کرتا ہے یہ بھی وہیں اترتی یا قیام کرتی ہے، بیٹوں میں پوتے نواسے بھی داخل ہیں یعنی انکی بیویوں سے بھی نکاح حرام ہوگا، اسی طرح رضاعی اولاد کے جوڑے بھی حرام ہوں گے، من اصلابکم (تمہارے صلبی بیٹوں کی بیویوں) کی قید سے یہ واضح ہوگیا کہ لے پالک بیٹوں کی بیویوں سے نکاح حرام نہیں ہے، دو بہنیں (رضاعی ہوں یا نسبی) ان سے بیک وقت نکاح حرام ہے البتہ ایک کی وفات کے بعد یا طلاق کی صورت میں عدت گزرنے کے بعد دوسری بہن سے نکاح جائز ہے۔ اسی طرح چار بیویوں میں سے ایک کو طلاق دینے سے پانچویں نکاح کی اجازت نہیں جب تک طلاق یافتہ عورت عدت سے فارغ نہ ہوجائے۔ ملحوظہ : زنا سے حرمت ثابت ہوگی یا نہیں ؟ اس میں اہل علم کا ختلاف ہے اکثر اہل علم کا قول ہے کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے بدکاری کی تو اس بدکاری کی وجہ سے وہ عورت اس پر حرام نہیں ہوگی اسی طرح اگر اپنی بیوی کی ماں (ساس) سے یا اسکی بیٹی سے (جو دوسرے خاوند سے ہو) زنا کرلے گا تو اسکی بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی (دلائل کے لئے دیکھئے، فتح القدیر) احناف اور دیگر بعض علماء کی رائے میں زنا کاری سے بھی حرمت ثابت ہوجائے گی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٧] رضاعت کے رشتوں کی حرمت سے متعلق درج ذیل احادیث نبویہ بھی ملاحظہ فرمائیں : ١۔ سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا & جو رشتے نسب کی رو سے حرام ہیں وہ رضاعت سے حرام ہوجاتے ہیں & (بخاری، کتاب الشہادات، باب الشہادت علی الانساب) [٣] رضاعت کے رشتے اور احکام رضاعت :۔ ٢۔ عقبہ بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے ابو اہاب بن عزیز کی بیٹی سے نکاح کیا۔ پھر ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ & میں نے عقبہ اور اس کی بیوی دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ & میں نے اسے کہا & میں تو نہیں سمجھتا کہ تو نے مجھے دودھ پلایا ہے نہ ہی تو نے مجھے کبھی بتایا۔ & پھر میں سوار ہو کر مدینہ آپ کے پاس پہنچا اور آپ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا : & اب یہ نکاح کیسے رہ سکتا ہے جبکہ ایسی بات کہی گئی ہے۔ & چناچہ میں نے اسے چھوڑ دیا اور کسی دوسری سے نکاح کرلیا۔ (بخاری، کتاب العلم، باب الرحلۃ فی المسئلۃ النازلۃ) ٣۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ آپ نے فرمایا & رضاعت وہی معتبر ہے جو کم سنی میں بھوک بند کرے & (بخاری کتاب النکاح، باب من قال لارضاع بعد حولین) ٤۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ افلح ابو قعیس کا بھائی میرا رضاعی چچا تھا۔ وہ میرے ہاں آیا اور اندر آنے کی اجازت چاہی۔ یہ واقعہ پردہ کا حکم آنے کے بعد کا ہے۔ لہذا میں نے اسے اجازت نہ دی۔ پھر جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو میں نے آپ سے بیان کیا۔ آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں اسے اندر آنے کی اجازت دے دوں۔ (بخاری، کتاب النکاح، باب لبن الفحل) ٥۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ ایک بار یا دو بار دودھ چوسنے سے رضاعت کی حرمت ثابت نہیں ہوتی۔ & (ترمذی، ابو اب الرضاع، باب لاتحرم المصۃ ولا المصتان) ٦۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ قرآن میں ایک آیت اتری تھی عشر رضعات معلومات یعنی دس بار دودھ چوسنے سے حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے۔ پھر وہ منسوخ ہوگئی اور پانچ بار کا حکم باقی رہا اور یہی حکم آپ کی وفات تک رہا۔ اور اسی کے مطابق سیدہ عائشہ (رض) فتویٰ دیا کرتی تھیں (جائزۃ الشعوذی، جامع ترمذی۔ ابو اب الرضاع، باب لاتحرم المصۃ ولا المصتان) رہی رضاعت کی مدت جس کے اندر دودھ چوسنے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے تو وہ بموجب (حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ ٢٣٣۔ ) 2 ۔ البقرة :233) دو سال تک ہے اور ابوحنیفہ (رح) کے سوا تمام فقہا اسی کے قائل ہیں۔ البتہ امام ابوحنیفہ (رح) رضاعت کی مدت اڑھائی سال قرار دیتے ہیں۔ نیز ان کے نزدیک ایک دفعہ چوسنے یا ایک گھونٹ سے بھی رضاعت ثابت ہوجاتی ہے۔ [٣٨] سنت کی رو سے حرام رشتے :۔ قرآن میں صرف دو حقیقی بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کی ممانعت مذکور ہے جبکہ حدیث میں پھوپھی بھتیجی اور خالہ بھانجی کو بھی جمع کرنے کی ممانعت آئی ہے۔ چناچہ سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا & پھوپھی بھتیجی اور خالہ بھانجی کو بھی نکاح میں جمع نہ کیا جائے۔ & (بخاری، کتاب النکاح، باب لاینکح المراۃ علی عمتھا۔ مسلم، کتاب النکاح & باب تحریم الجمع بین المرأۃ و عمتھا) [٣٩] حرام رشتوں کی تفصیل :۔ آیت نمبر ٢٣ کی رو سے درج ذیل عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے اور سنت سے اس کی مزید وضاحتیں کی گئی ہیں : ١۔ مائیں۔ اور ان میں دادیاں نانیاں بھی شامل ہیں۔۔ تاآخر۔ ٢۔ بیٹیاں۔ اور ان میں پوتیاں، نواسیاں بھی شامل ہیں۔۔ تاآخر۔ ٣۔ بہنیں۔ اور ان میں سگی، علاتی اور اخیافی بہنیں سب شامل ہیں۔ ٤۔ پھوپھیاں۔ ٥۔ خالائیں۔ خواہ یہ سگی ہوں یا اخیافی یا علاتی، سب حرام ہیں۔ ٦۔ بھتیجیاں اور ان کی بیٹیاں۔ ٧۔ بھانجیاں اور ان کی بیٹیاں۔ ٨۔ رضاعی مائیں۔ ٩۔ رضاعی بہنیں۔ اور رضاعت کی رو سے وہ سب رشتے حرام ہیں جو نسب کی رو سے حرام ہیں۔ ١٠۔ ساس، اور سالیاں جب تک کہ ان کی بہن نکاح میں ہو۔ ١١۔ بیٹیاں اور سوتیلی بیٹیاں۔ ١٢۔ بہو (حقیقی بیٹے کی بیوہ) سے نکاح حرام ہے۔ ١٣۔ دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں جمع کرنا حرام ہے۔ اس حکم کے بعد فوراً ایک کو طلاق دے دی جائے گی۔ ١٤۔ اور اگلی آیت نمبر ٢٤ کی رو سے تمام شوہر والی عورتیں بھی حرام ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ اُمَّھٰتُكُمْ : جن عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے ان کی تفصیل بیان کی جا رہی ہے، ایک تو پچھلی آیت میں بیان ہوا کہ باپ کی منکوحہ سے نکاح کرنا حرام ہے، اب یہاں نسب کے سات حرام رشتوں کا ذکر ہے : 1 ماں : اس کے حکم میں نانی اور دادی اوپر تک، مثلاً ، پڑدادی، پڑنانی شامل ہیں۔ 2 بیٹی : اس کے حکم میں پوتی اور نواسی نیچے تک آجاتی ہیں۔ 3 بہن : سگی ہو یا علاتی یا اخیافی، بہرحال حرام ہے۔ 4 پھوپھی میں دادا کی بہن اور نانا کی بہن بھی داخل ہے۔ 5 خالہ کا لفظ ماں، نانی اور دادی سب کی بہنوں کو شامل ہے۔ (٦، ٧) بھتیجی اور بھانجی کے حکم میں ان کی بیٹیاں نیچے تک آجاتی ہیں۔ (قرطبی) وَاُمَّھٰتُكُمُ الّٰتِيْٓ اَرْضَعْنَكُمْ ۔۔ : یعنی نسبی ماں اور بہن کی طرح دودھ کی ماں اور بہن بھی حرام ہیں۔ یہاں دو رشتوں کا ذکر ہے، مگر حدیث کی رو سے وہ ساتوں رشتے جو نسب سے حرام ہیں، دودھ سے بھی حرام ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” رضاعت سے بھی وہ رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو نسب سے حرام ہیں۔ “ [ بخاری، النکاح، باب : (وَاُمَّھٰتُكُمُ الّٰتِيْٓ اَرْضَعْنَكُمْ ) : ٥٠٩٩، عن عائشۃ ] قرآن مجید نے دودھ پینے کو حرمت کا سبب قرار دیا ہے، یہ وضاحت نہیں فرمائی کہ کم از کم کتنی دفعہ دودھ پیا ہو، مگر مسلم میں ام الفضل اور عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک یا دو دفعہ دودھ پینا حرمت کا باعث نہیں ہوتا۔ “ [ صحیح مسلم، الرضاع، باب المصۃ والمصتان : ١٤٥٠، ١٤٥١ ] عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ قرآن میں اترنے والے حکم میں تھا کہ دس دفعہ دودھ پینا، جو معلوم ہو، حرام کرتا ہے، پھر وہ پانچ کے ساتھ منسوخ ہوگیا، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے اور وہ قرآن میں پڑھے جاتے تھے۔ [ مسلم، الرضاع، باب التحریم بخمس رضعات : ١٤٥٢ ] یاد رہے کہ یہ دودھ پلانا اسی وقت معتبر ہوگا، جب دودھ پلانے کی مدت، یعنی دو سال کے اندر ہو۔ وَاُمَّھٰتُ نِسَاۗىِٕكُمْ : اس میں بیویوں کی نانیاں اور دادیاں بھی اوپر تک شامل ہیں۔ بیوی کی ماں (ساس) حرام ہے، خواہ بیوی کو جماع سے پہلے طلاق دے دی ہو، یا اس کا انتقال ہوگیا ہو۔ وَرَبَاۗىِٕبُكُمُ الّٰتِيْ فِيْ حُجُوْرِكُمْ : ” رَبَاءِبُ “ یہ ” رَبِیْبَۃٌ“ کی جمع ہے، یعنی بیوی کی دوسرے خاوند سے جو لڑکی ہو وہ بھی حرام ہے، بشرطیکہ اپنی بیوی ( اس لڑکی کی ماں) سے جماع کرلیا ہو، اگر قبل از جماع طلاق دے دی تو عورت کی لڑکی سے نکاح جائز ہے، اس پر علماء کا اتفاق ہے۔ (قرطبی۔ ابن کثیر) ” فِيْ حُجُوْرِكُمْ “ (تمھاری گود میں) کی قید شرط کے طور پر نہیں، بلکہ اتفاقی ہے یعنی عام حالات میں ایسا ہوتا ہے، ورنہ اگر اس کی پرورش کسی اور جگہ ہوئی ہو تو بھی وہ حرام ہے۔ وَحَلَاۗىِٕلُ اَبْنَاۗىِٕكُمُ : حلائل، حلیلۃ کی جمع ہے۔ یعنی صلبی بیٹوں کی بیویاں نہ کہ منہ بولے بیٹوں کی بیویاں۔ ( دیکھیے سورة احزاب (٢٧) وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَيْنَ الْاُخْتَيْنِ ۔۔ : یہ محل رفع میں ہے، یعنی ” حُرِّمَ عَلَیْکُمُ الْجَمْعُ بَیْنَ الْاَخْتَیْنِ “ کہ دو بہنوں کو، صلبی ہوں یا رضاعی، ایک وقت میں نکاح میں جمع رکھنا حرام ہے۔ قرآن مجید میں صرف دو بہنوں کو جمع کرنا منع ہے، مگر حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پھوپھی بھتیجی اور خالہ بھانجی کو ایک نکاح میں جمع نہ کیا جائے۔ “ [ بخاری، النکاح، باب لا تنکح المرأۃ علی عمتھا : ٥١٠٩، عن أبی ہریرہ ] اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کے علاوہ سنت بھی شریعت کا مستقل ماخذ ہے، قرآن میں صرف دو بہنوں کو جمع کرنا منع آیا ہے اور حدیث میں پھوپھی بھتیجی اور خالہ بھانجی کو جمع کرنا بھی منع آیا ہے، یہ بھی ماننا پڑے گا۔ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ۭ: یعنی پہلے جو رشتے ایسے ہوچکے ان کا کچھ گناہ نہیں، اس کے یہ معنی نہیں کہ ان کو برقرار رکھا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If the father has fallen into illicit relations with some woman, even then it will not be permissible for the son to marry that woman. حُرِّ‌مَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ (Prohibited for you are your mothers): It means that it is unlawful to marry one&s own mother and the word, أُمَّهَاتُكُمُ |"ummahatukum|" (your mothers), includes all grandmothers, paternal or maternal وَبَنَاتُكُمْ and your daughters) means that it is unlawful to marry one&s own real daughter, and the daughter of the daughter, and the daughter of the son. In short, marrying a daughter, grand-daughter, great-grand¬daughter; maternal grand-daughter, great-grand-daughter is all unlawful. As for marrying a step-daughter, from a different husband, whom the wife has brought with her, there are details which will appear later. As regards the son or daughter who are not real but have been adopted, it is permissible to marry them or their offspring, subject to the provision that such marriage is not unlawful due to some other consideration. Similarly, if a person fathers a daughter by indulging in zina with a woman, the girl thus born will be governed by the rule which applies to a daughter and marriage with her too will not be correct. وَأَخَوَاتُكُمْ (and your sisters): Marrying one&s own real sister is unlawful, as well as marrying an ` allati sister (half-sister from the same father but different mother), and also marrying an akhya-fi sister (half-sister from the same mother but different father). وَعَمَّاتُكُمْ (and your paternal aunts): Marriage with the real sister of one&s father, his half-sister from their father&s side and his half-sister from their mother&s side is unlawful. It means that one cannot marry any paternal aunt from the three kinds described above. وَخَالَاتُكُمْ (and your maternal aunts): Marriage with a sister of one s mother, whether real (haqiqi) or half-sister from their father&s side (allati) or half-sister from their mother&s side (akhyafi), is unlawful. وَبَنَاتُ الْأَخِ (and daughters of brother): It means that marriage with one&s nieces is also unlawful, whether they be haqiqi, allati or akhyafi. Marriage with the daughters of all three types of brothers, real or half, as given above, is not lawful. وَبَنَاتُ الْأُخْتِ (and daughters of sister): It means that marriage with one&s maternal nieces is also unlawful, whether the sisters be haqiqi or ` allata or akhyafi The daughters of such sisters cannot be taken in marriage. وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْ‌ضَعْنَكُمْ (and your mothers who suckled you): This refers to women who, even though they are not the real mothers, are treated in Shari&ah like mothers in the sense that marriage with them is as prohibited as with one&s real mother. The quantity or the frequency of feed makes no difference; the said unlawfulness stands established under all eventualities. Muslim jurists refer to this as the unlawful¬ness through fosterage. However, it is necessary to remember that this unlawfulness through fosterage gets established when suckling takes place at a time which is the usual time for it during childhood. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: اِنَّما الرَّضاعَۃُ من امَجَاعَۃِ Fosterage is only from hunger|" which means that the unlawfulness that becomes established through suckling shall come into effect only when suckling has taken place at a time when the child has no other option but to suckle and grow through it. (al-Bukhri and Muslim) According to Imam Abu Hanifah (رح) ، this period ranges between the birth of the child and when he or she is two and a half years old. According to other Muslim jurists which includes his special disciples, Imam Abu Yusuf and Imam Muhammad رحمۃ اللہ علیہما the period of suckling is two years only, therefore, if a boy or girl suckles at the breast of a woman after the age of two years, the prohibition of marriage due to fosterage will not come into effect. وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّ‌ضَاعَةِ (and your sisters through suckling): It means that marriage with sisters related through the bond of fosterage is also unlawful. Going in details, it works out that a woman who suckles a boy or girl during the days of suckling becomes their foster-mother, and her husband becomes their foster-father, and the offspring of that woman become his brothers and sisters, and the sisters of that woman become their maternal aunts, and the elder and younger brothers of her husband become the foster-uncles of these children, and the sisters of the husband of that woman become the paternal aunts of these chil¬dren; and thus, in between all of them, the relationship of fosterage resulting in prohibition of marriage is established. The marriage which is mutually unlawful as based on the relation of kinship becomes equally unlawful as based on the relation of suckling. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: یحرم من الرضاعۃ ما یحرم من الولادۃ (Bukhari) (That which becomes unlawful by kinship becomes unlawful by fosterage). Another narration from the Sahih of Muslim as in Mishkat, page 273, says: ان اللہ حرم من الرضاعۃ ما حرم من النسب (Surely, Allah has prohibited through fosterage what He has prohibited through kinship.) Rulings: 1. If a boy and a girl were suckled by a certain woman, the two of them cannot be married to each other. Similarly, marriage with the daughter of a foster-brother and foster-sister is also not possible. 2. Marriage with the lineal mother of foster-brother and foster-sister is permissible. It is also lawful to marry the foster-mother of the lineal sister of foster-sister; and the foster-sister of the lineal sister. 3. The unlawfulness of marriage becomes established if the feed is received by the child during the days of suckling either through the mouth, or the nose. Should it be that the feed is given to the child by any other inlet, or it is injected in, then, the unlawfulness of fosterage will not come to be established. 4. No feed other than the feed from the woman suckling the child (for example, milk from animals or male humans), establishes fosterage. 5. If the feed is mixed in medicine or in milk from a goat, cow or buffalo, the unlawfulness of marriage as based on suckling shall be established only when the quantity of the woman&s feed measures more, or when it is at least equal. But, if the woman&s feed-is less than that, this unlawfulness shall not come to be established 6. If male mammalian glands happen to lactate, it does not go on to prove the unlawfulness of marriage from suckling. 7. If a woman lets a child mouth her nipple, but there is no certainty that the child has sucked the feed in, then this will not establish the unlawfulness through suckling and it will not affect the lawfulness of marriage, because the prohibition of marriage is not established where actual suckling is doubtful. 8. If a man marries a certain woman while some other woman claims that she has suckled both of them, then, should both of them confirm it, it will be decided that the marriage was incorrect. However, should both of them reject the claim it will not be mandatory on the spouses to vacate the marriage, however, if the woman appears to be God-fearing and a practicing Muslim, it is preferable for the spouses to opt for separation through divorce. 9. The witness of two practicing Muslims is necessary in order to prove unlawfulness through suckling. This will not be proved by the witness of one man or one woman. But, since this is a very serious matter involving the whole life being halal or Haram a precautionary attitude will always be advisable. Therefore, some Muslim jurists have ruled that if one intends to marry a woman, and only one practicing Muslim testifies that they are foster brother and sister, it will not be permissible for them to contract marriage. And if the evidence of one witness, male or female, comes forth after they have married each other, even then, it will be safe and prudent for them to opt for volun¬tary separation. 10. According to the recognized rules of evidence, the testimony of one man and two women is equal to that of two male witnesses. Therefore, even if one man and two women testify the fact of suckling, the foster-relationship will stand proved. وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ (and the mothers of your wives): Also unlawful to husbands are the mothers of their wives. Here too, the word, |"ummahat|" includes all grandmothers of wives, maternal, paternal, lineal or foster. Ruling: 1. Just as the mother of a legally wedded wife is unlawful, very similarly, equally unlawful is the mother of a woman with whom one has slept assuming her to be his wife, (while, in fact, she was not his wife) or with whom zina (adultery) has been committed, or who has been touched lustfully. 2. The initial bond or marriage, in itself, renders the mother of one&s wife unlawful for him. It means that even if the husband has never slept with his wife, her mother is still unlawful for him to marry. وَرَ‌بَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِ‌كُم مِّن نِّسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ (and your step-daughters under your care who are born of your women with whom you have had intercourse): When one marries a woman and sleeps with her after the marriage, the daughter of that woman from another husband becomes unlawful for him, and so do her granddaughters, both paternal and maternal. Marriage with them is not permissible. But, if the husband has not yet slept with his wife and has divorced her after the contract of marriage, then her daughter or grand-daughter will not be unlawful for him. But, following nikah, if one touches his wife lustfully, or looks at her private part with sexual desire, then this too, will be taken as having sex with her, therefore, it will make the daughter of that woman unlawful. The words |"your women|" used in this context are general. There-fore, it is not the legally wedded wife only whose daughters are unlawful for the husband, but the same rule applies to a woman who is not really wedded to the person, but he has had sexual intercourse with her either under the wrong impression that she is his wife, or in adultery. The daughter and grand-daughter of such women will also become unlawful for him. وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ (and the wives of your sons from your [ own ] loins): The wife of one&s own son is unlawful, and the universality of °son° includes grandsons, paternal or maternal. So, marriage with their wives shall not be permissible. مِنْ أَصْلَابِكُمْ (from your loins): This particular restriction is used here to exclude the adopted son. Marriage with his wife is lawful. As far as a foster son is concerned, he is governed by the rule which governs the lineal son, therefore, marriage with his wife too is unlawful. وَأَن تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ (and that you combine two sisters in wedlock): Also unlawful is the combining of two sisters in the bond of marriage. They may be real sisters or half sisters from the father&s side or sisters from the mother&s side (haqiqi, &allati, akhyafi). They may be sisters by lineage or sisters by fosterage. This rule covers all of them. However, when one sister has been divorced it is permissible to marry another sister, but this permissibility becomes effective only after the period of ` iddah has expired. Marriage during ` iddah is not permissible. Rulings: 1. Just as one cannot combine two sisters in his marriage, it is also unlawful for him to combine a paternal aunt and her niece, and a maternal aunt and her niece. They too cannot be combined in marriage with any one person. As reported in al-Bukhari and Muslim, the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم has said: لا یُجمَعُ بین المرأَۃِ و عَمَّتِھا ولا بین المرأَۃِ و خالَتِھا (بخاری و مسلم) Do not combine a woman with her paternal aunt, nor a woman with her maternal aunt 2. Muslim jurists have mentioned the general principle that any two women, out of whom, if one was supposed to be a male, then, their marriage with each other would turn out to be incorrect according to Islamic law, thus two women of this kind cannot be combined in marriage with one man. اِلَّا ما قد سلف (except what has passed): It means that whatever has been the practice during Jahiliyyah will not be called to account. These words have also appeared in verse 22. There too, the meaning is the same, that is, that which came to pass during Jahiliyyah has passed. Now that Islam has been embraced, past deeds will not be taken into account, but it is necessary to abstain from them in future. In the same way, it is necessary at this time of the revelation of what was unlawful that separation be made if one holds the wife of his father, or two sisters, in marriage. In the case of two sisters, it is compulsory that one sister be separated. As narrated by the blessed Companion, Sayyidna Bard Ibn ` Azib (رض) ، the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had sent Sayyidna Abu Burdah ibn Niyar (رض) to execute a man because he had married the wife of his father. (Mishkat, p. 274) Ibn Firoz Dailami narrates from his father: &When I embraced Islam, I had two sisters married to me. I went to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) with the problem.& He said: |"Separate by divorcing one and keeping the other.|" (Mishkat, p. 274) These narrations tell us that just as it is not lawful, after embracing Islam; to contract marriage with father&s wife or to combine two sisters in marriage, similarly it is also unlawful to maintain such marriages, if they have been contracted by someone before he embraced Islam. إِنَّ اللَّـهَ كَانَ غَفُورً‌ا رَّ‌حِيمًا (Surely, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful) means that anything people did erroneously before the advent of Islam will be overlooked by Allah Almighty once they have embraced Islam and they can be sure that He will turn to them with the great reach of His mercy.

حرمت علیکم امھاتکم یعنی اپنی والدہ سے نکاح کرنا حرام ہے اور لفظ امھاتکم کے عموم میں دادیاں اور نانیاں سب داخل ہیں۔ وبنتکم، اپنی صلبی لڑکی سے نکاح کرنا حرام ہے اور لڑکی کی لڑکی سے بھی اور بیٹے کی لڑکی سے بھی۔ خلاصہ یہ ہے کہ بیٹی، پوتی، پر پوتی، نواسی، پڑنواسی، ان سب سے نکاح کرنا حرام ہے اور سوتیلی لڑکی جو دوسرے شوہر کی ہو اور بیوی ساتھ لائی ہو اس سے نکاح کرنے نہ کرنے میں تفصیل ہے جو اگٓے آ رہی ہے اور جو لڑکا لڑکی صلبی نہ ہو بلکہ گودلے کر پال لیا ہو ان سے اور ان کی اولاد سے نکاح جائز ہے، بشرطیکہ کسی دوسرے طریقہ سے حرمت نہ آئی ہو، اسی طرح اگر کسی شخص نے کسی عورت سے زنا کیا تو اس نطفہ سے جو لڑکی پیدا ہو وہ بھی بیٹی کے حکم میں ہے اس سے بھی نکاح درست نہیں۔ واخواتکم، اپنی حقیقی بہن سے نکاح کرنا حرام ہے، اور اس بہن سے بھی جو علاتی (باپ شریک) اور اس بہن سے بھی جو اخیافی (ماں شریک) ہو۔ وعمتکم، اپنے باپ کی حقیقی بہن، علاتی، اخیافی بہن، ان تینوں سے نکاح حرام ہے، غرض کہ تینوں طرح کی پھوپھیوں سے نکاح نہیں ہو سکتا۔ وخلتکم، اپنی والدہ کی بہن، حقیقی بہن، علاتی، اخیافی بہن، ان تینوں سے نکاح حرام ہے، غرض کہ تینوں طرح کی پھوپھیوں سے نکاح نہیں ہو سکتا۔ وبنت الاخ، بھائی کی لڑکیوں یعنی بھتیجیوں سے بھی نکاح حرام ہے، حقیقی ہو علاتی ہو یا اخیافی ہو، تینوں طرح کے بھائیوں کی لڑکیوں سے نکاح حلال نہیں ہے۔ وبنت الاخت، بہن کی لڑکیوں یعنی بھانجیوں سے بھی نکاح حرام ہے اور یہاں بھی وہی تعمیم ہے کہ بہنیں خواہ حقیقی ہوں، علاتی ہوں یا اخیافی ان کی لڑکیاں شرعاً نکاح میں نہیں آسکتیں۔ وامھتکم التی ارضعتکم جن عورتوں کا دودھ پیا ہے اگرچہ وہ حقیقی مائیں نہ ہوں وہ بھی حرمت نکاح کے بارے میں والدہ کے حکم میں ہیں اور ان سے بھی نکاح حرام ہے، تھوڑا سا دودھ پیا ہو یا زیادہ، ایک مرتبہ پیا ہو یا متعدد دفعہ پیا ہو، ہر صورت میں یہ حرمت ثابت ہوجاتی ہے، فقہاء کی اصطلاح میں اس کو حرمت رضاعت سے تعبیر کرتے ہیں۔ البتہ اتنی بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ حرمت رضاعت اسی زمانہ میں دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے جو بچپن میں دودھ پینے کا زمانہ ہوتا ہے، حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : انما الرضاعة من المجاعة یعنی رضاعت سے جو حرمت ثابت ہوگی، وہ اسی زمانہ کے دودھ پینے سے ہوگی جس زمانہ میں دودھ پینے ہی سے بچے کا نشو و نما ہوتا ہے (بخاری و مسلم) اور یہ مدت امام ابوحنیفہ کے نزدیک بچے کی پیدائش سے لے کر ڈھائی سال تک ہے اور دیگر فقہاء کے نزدیک جن میں امام ابوحنیفہ کے مخصوص شاگرد امام ابویوسف اور امام محمد (رح) تعالیٰ بھی ہیں، صرف دو سال کی مدت تک رضاعت ثابت ہو سکتی ہے اور اسی پر امام محمد کا فتوی بھی ہے اگر کسی لڑکے لڑکی نے اس عمر کے بعد کسی عورت کا دودھ پیا تو اس سے حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی۔ اخواتکم من الرضاعة یعنی رضاعت کے شرتہ سے جو بہنیں ہیں ان سے بھی نکاح کرنا حرام ہے، تفصیل اس کی یوں ہے کہ جب کسی لڑکی یا لڑکے نے ایام رضاع میں کسی عورت کا دوھ پی لیا، وہ عورت ان کی رضاعی والدہ بن گئی اور اس عورت کا شوہر اس کا باپ بن گیا اور اس عورت کی نسبی اولاد اس کے بہن بھائی بن گئے اور اس عورت کی بہنیں ان کی خالائیں بن گئیں، اور اس عورت کا جیٹھ دیور ان بچوں کے رضاعی چچا بن گئے، اور اس عورت کے شوہر کی بہنیں ان بچوں کی پھوپھیاں بن گئیں، اور باہم ان سب میں حرمت رضاعت ثابت ہوگئی، نسب کے رشتہ سے جو نکاح آپس میں حرام ہے رضاعت کے رشتہ سے بھی حرام ہوجاتا ہے، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : یحرم من الرضاعة ما یحرم من الولادة (بخاری) اور مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے : ان اللہ حرم من الرضاعة ماحرم من النسب (بحوالہ مشکوة ص ٣٧٢) مسئلہ : اگر ایک لڑکے اور ایک لڑکی نے کسی عورت کا دودھ پیا تو ان دونوں کا آپس میں نکاح نہیں ہو سکتا، اسی طرح رضاعی بھائی اور رضاعی بہن کی لڑکی سے بھی نکاح نہیں ہو سکتا۔ مسئلہ :۔ رضاعی بھائی یا رضاعی بہن کی نسبی ماں سے نکاح جائز ہے اور نسبی بہن کی رضاعی ماں سے بھی حلال ہے اور رضاعی بہن کی نسبی بہن سے بھی اور نسبی بہن کی رضاعی بہن سے بھی نکاح جائز ہے۔ مسئلہ :۔ منہ یا ناک کے ذریعہ ایام رضاع میں دودھ اندر جانے سے حرمت ثابت ہوتی ہے اور اگر اور کسی راستے سے دودھ اندر پہنچا دیا جائے یا دودھ کا انجکشن دے دیا جائے تو حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی۔ مسئلہ :۔ عورت کے دودھ کے علاوہ کسی اور دودھ (مثلاً چوپائے کا دودھ یا کسی مرد کا) سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ مسئلہ :۔ دوھ اگر دوا میں یا بکری، گائے، بھینس کے دودھ میں ملا ہوا ہو تو اس سے حرمت رضاعت اس وقت ثابت ہوگی، جب کہ عورت کا دودھ غالب ہو اور اگر دونوں برابر ہوں تب بھی حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے لیکن اگر عورت کا دودھ کم ہے تو یہ حرمت ثابت نہ ہوگی۔ مسئلہ :۔ اگر مرد کے دودھ نکل آئے تو اس سے حرمت رضاع ثابت نہیں ہوتی۔ اگر کسی عورت نے کسی بچے کے منہ میں پستان دیا، لیکن دودھ جانے کا یقین نہ ہو تو اس سے حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی اور نکاح کی حلت پر اس کا اثر نہ پڑے گا۔ مسئلہ :۔ اگر شخص نے کسی عورت سے نکاح کرلیا اور کسی اور عورت نے کہا کہ میں نے تم دونوں کو دوھ پلایا ہے تو اگر دونوں اس کی تصدیق کریں تو نکاح کے فاسد ہونے کا فیصلہ کرلیا جائے گا اور اگر یہ دونوں اس کی تکذیب کریں اور عورت دیندار خدا ترس ہو تو فساد نکاح کا فیصلہ نہ ہوگا، لیکن طلاق دے کر مفارقت کرلینا پھر بھی افضل ہے۔ مسئلہ :۔ حرمت رضاع کے ثبوت کے لئے دو دین دار مردوں کی گواہی ضروری ہے، ایک مرد یا عورت کی گواہی سے رضاعت ثابت نہ ہوگی، لیکن چونکہ معاملہ حرام و حلال سے متعلق ہے، اس لئے احتیاط کرنا افضل ہے، حتی کہ بعض فقہاء نے یہ تفصیل لکھی کہ اگر کسی عورت سے نکاح کرنا ہو اور ایک دین دار مرد گواہی دے کر یہ دونوں رضاعی بہن بھائی ہیں تو نکاح کرنا جائز نہیں اور اگر نکاح کے بعد ہو تو احتیاط جدا ہونے میں ہے، بلکہ اگر ایک عورت بھی کہہ دے تب بھی احتیاط اسی میں ہے کہ مفارقت اختیار کرلیں۔ مسئلہ :۔ جس طرح دو دین دار مردوں کی گواہی سے حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے اسی طرح ایک دیندار مرد اور دو دیندار عورتوں کی گواہی سے بھی اس کا ثبوت ہوجاتا ہے۔ البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ اگر نصاب شہادت پورا نہ ہو تب بھی شک سے بچنے کے لئے حرمت کو ترجیح دی جائے۔ وامھت نسآئکم، بیویوں کے مائیں بھی شوہروں پر حرام ہیں، یہاں بھی امہات میں تفصیل ہے۔ اس میں بیویوں کی نانیاں، دادیاں نسبی ہوں یا رضاعی سب داخل ہیں۔ مسئلہ :۔ جس طرح منکوحہ بیوی کی ماں حرام ہے، اسی طرح اس عورت کی ماں بھی حرام ہے جس کے ساتھ شبہ میں ہمبستری کی ہو، یا جس کے ساتھ زنا کیا ہو، یا اس کو شہوت کے ساتھ چھوا ہے۔ مسئلہ :۔ نفس نکاح ہی سے بیوی کی ماں حرام ہوجاتی ہے، حرمت کے لئے دخول وغیرہ ضروری نہیں۔ وربآئبکم التی فی حجورکم من نسآئکم التی دخلتم بھن جس عورت کے ساتھ نکاح کیا اور نکاح کے بعد ہمبستری بھی کی تو اس عورت کی لڑکی جو دوسرے شوہر سے ہے اسی طرح اس کی پوتی، نواسی حرام ہوگئیں، ان سے نکاح کرنا جائز نہیں، لیکن اگر ہمبستری نہیں کی صرف نکاح ہوا تو صرف نکاح سے مذکورہ قسمیں حرام نہیں ہوجاتیں، لیکن نکاح کے بعد اگر اس کو شہوت کے ساتھ چھوا، یا اس کے اندام نہانی کی طرف شہوت کی نگاہ سے دیکھا تو یہ بھی ہمبستری کے حکم میں ہے، اس سے بھی اس عورت کی لڑکی وغیرہ حرام ہوجاتی ہے۔ مسئلہ :۔ یہاں بھی نساء کم میں تعمیم ہے، لہٰذا اس عورت کی لڑکی پوتی اور نواسی بھی حرام ہوگئیں، جس کے ساتھ شبہ میں ہمبستری کی ہو یا اس کے ساتھ زنا کیا ہو۔ وحلآئل ابنآئکم الذین من اصلابکم، بیٹے کی بیوی حرام ہے اور بیٹے کے عموم میں پوتا، نواسا بھی داخل ہیں، لہٰذا ان کی بیویوں سے نکاح جائز نہ ہوگا۔ من اصلابکم کی قید سے متبنی (لے پالک) کو نکالنا مقصود ہے، اس کی بیوی سے نکاح حلال ہے اور رضاعی بیٹا بھی نسبی بیٹے کے حکم میں ہے، لہٰذا اس کی بیوی سے بھی نکاح کرنا حرام ہے۔ وان تجمعوا بین الاختین، دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنا بھی حرام ہے۔ حقیقی بہنیں ہوں یا علاتی ہوں یا اخیافی، نسب کے اعتبار سے ہوں یا رضاعی بہنیں ہوں، یہ حکم سب کو شامل ہے، البتہ طلاق ہوجانے کے بعد دوسری بہن سے نکاح جائز ہے لیکن یہ جو از عدت گزرنے کے بعد ہے عدت کے دوران نکاح جائز نہیں ہے۔ مسئلہ :۔ جس طرح ایک ساتھ دو بہنوں کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنا حرام ہے۔ اسی طرح پھوپھی، بھتیجی اور خالہ بھانجی کو بھی کسی ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنا حرام ہے۔ قال النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لایجمع بین المرءہ وعمیتھا ولابین المرئة وخالتھا (بخاری ومسلم) مسئلہ : فقہائے کرام نے بطور قاعدہ کلیہ یہ لکھا ہے کہ ہر ایسی دو عورتیں جن میں سے اگر کسی ایک کو مذکر فرض کیا جائے تو شرعاً ان دونوں کا آپس میں نکاح درست نہ ہو، اس طرح کی دو عورتیں ایک مرد کے نکاح میں جمع نہیں ہو سکتیں۔ الا ماقد سلف یعنی جاہلیت میں جو کچھ ہوتا رہا اس کا مواخذہ نہیں ہوگا یہ الفاظ ولاتنکحوا مانکح آباؤ کم کی آیت میں بھی ذکر ہوئے ہیں اور وہاں پر بھی یہی معنی ہیں کہ جاہلیت میں جو کچھ تم سے صادر ہوا سو ہوا، اب اسلام لانے کے بعد اس کا مواخذہ نہیں ہوگا اور آئندہ کے لئے اجتناب لازم ہے۔ اسی طرح اگر نزول تحریم کے اس وقت میں باپ کی منکوحہ یا دو بہنیں نکاح میں ہوں تو تفریق ضروری ہے اور دو بہنوں کی صورت میں ایک بہن کو الگ کردینا لازم ہے۔ حضرت براء بن عازب کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوہریرہ بن نیار کو ایک آدمی کے قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا، اس لئے کہ اس شخص نے باپ کی بیوی سے نکاح کرلیا تھا (مشکوة، ص ٤٧٢) ابن فیروز دیلمی کی روایت ہے وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ جب میں اسلام لے آیا تو دو بہنیں میرے نکاح میں تھیں، میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے فرمایا ان میں سے ایک کو طلاق دے کر جدا کردو اور ایک کو باقی رکھ لو (حوالہ بالا) ان روایات سے معلوم ہوا کہ جس طرح حالت اسلام میں ابتداً منکوحتہ الاب اور جمع بین الاختین جائز نہیں، اسی طرح اگر حالت کفر میں نکاح کی یہ صورت واقع ہوئی ہو تو اسلام لانے کے بعد اس کو باقی رکھناجائز نہ ہوگا۔ ان اللہ کان غفوراً رحیماً اسلام سے پہلے جو کچھ انہوں نے حماقت میں کیا، اب اسلام لانے کے بعد اللہ جل شانہ ان سے درگزر کرے گا اور ان کی طرف اپنی رحمت کے ساتھ متوجہ ہوگا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ اُمَّھٰتُكُمْ وَبَنٰتُكُمْ وَاَخَوٰتُكُمْ وَعَمّٰـتُكُمْ وَخٰلٰتُكُمْ وَبَنٰتُ الْاَخِ وَبَنٰتُ الْاُخْتِ وَاُمَّھٰتُكُمُ الّٰتِيْٓ اَرْضَعْنَكُمْ وَاَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَاُمَّھٰتُ نِسَاۗىِٕكُمْ وَرَبَاۗىِٕبُكُمُ الّٰتِيْ فِيْ حُجُوْرِكُمْ مِّنْ نِّسَاۗىِٕكُمُ الّٰتِيْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّ۝ ٠ ۡفَاِنْ لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ۝ ٠ ۡ وَحَلَاۗىِٕلُ اَبْنَاۗىِٕكُمُ الَّذِيْنَ مِنْ اَصْلَابِكُمْ۝ ٠ ۙ وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَيْنَ الْاُخْتَيْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ۝ ٠ ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِـيْمًا۝ ٢٣ ۙ حرم الحرام : الممنوع منه إمّا بتسخیر إلهي وإمّا بشريّ ، وإما بمنع قهريّ ، وإمّا بمنع من جهة العقل أو من جهة الشرع، أو من جهة من يرتسم أمره، فقوله تعالی: وَحَرَّمْنا عَلَيْهِ الْمَراضِعَ [ القصص/ 12] ، فذلک تحریم بتسخیر، وقد حمل علی ذلك : وَحَرامٌ عَلى قَرْيَةٍ أَهْلَكْناها [ الأنبیاء/ 95] ، وقوله تعالی: فَإِنَّها مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً [ المائدة/ 26] ، وقیل : بل کان حراما عليهم من جهة القهر لا بالتسخیر الإلهي، وقوله تعالی: إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ [ المائدة/ 72] ، فهذا من جهة القهر بالمنع، وکذلک قوله تعالی: إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُما عَلَى الْكافِرِينَ [ الأعراف/ 50] ، والمُحرَّم بالشرع : کتحریم بيع الطعام بالطعام متفاضلا، وقوله عزّ وجلّ : وَإِنْ يَأْتُوكُمْ أُساری تُفادُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْراجُهُمْ [ البقرة/ 85] ، فهذا کان محرّما عليهم بحکم شرعهم، ونحو قوله تعالی: قُلْ : لا أَجِدُ فِي ما أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّماً عَلى طاعِمٍ يَطْعَمُهُ ... الآية [ الأنعام/ 145] ، وَعَلَى الَّذِينَ هادُوا حَرَّمْنا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ [ الأنعام/ 146] ، وسوط مُحَرَّم : لم يدبغ جلده، كأنه لم يحلّ بالدباغ الذي اقتضاه قول النبي صلّى اللہ عليه وسلم : «أيّما إهاب دبغ فقد طهر» . وقیل : بل المحرّم الذي لم يليّن، والحَرَمُ : سمّي بذلک لتحریم اللہ تعالیٰ فيه كثيرا مما ليس بمحرّم في غيره من المواضع وکذلک الشهر الحرام، وقیل : رجل حَرَام و حلال، ومحلّ ومُحْرِم، قال اللہ تعالی: يا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ ما أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضاتَ أَزْواجِكَ [ التحریم/ 1] ، أي : لم تحکم بتحریم ذلک ؟ وكلّ تحریم ليس من قبل اللہ تعالیٰ فلیس بشیء، نحو : وَأَنْعامٌ حُرِّمَتْ ظُهُورُها [ الأنعام/ 138] ، وقوله تعالی: بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ [ الواقعة/ 67] ، أي : ممنوعون من جهة الجدّ ، وقوله : لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ [ الذاریات/ 19] ، أي : الذي لم يوسّع عليه الرزق کما وسّع علی غيره . ومن قال : أراد به الکلب فلم يعن أنّ ذلک اسم الکلب کما ظنّه بعض من ردّ عليه، وإنما ذلک منه ضرب مثال بشیء، لأنّ الکلب کثيرا ما يحرمه الناس، أي : يمنعونه . والمَحْرَمَة والمَحْرُمَة والحُرْمَة، واستحرمت الماعز کناية عن إرادتها الفحل . ( ح ر م ) الحرام ( ح ر م ) الحرام وہ ہے جس سے روک دیا گیا ہو خواہ یہ ممانعت تسخیری یا جبری ، یا عقل کی رو س ہو اور یا پھر شرع کی جانب سے ہو اور یا اس شخص کی جانب سے ہو جو حکم شرع کو بجالاتا ہے پس آیت کریمہ ؛۔ وَحَرَّمْنا عَلَيْهِ الْمَراضِعَ [ القصص/ 12] اور ہم نے پہلے ہی سے اس پر ( دوائیوں کے ) دودھ حرام کردیتے تھے ۔ میں حرمت تسخیری مراد ہے ۔ اور آیت کریمہ :۔ وَحَرامٌ عَلى قَرْيَةٍ أَهْلَكْناها [ الأنبیاء/ 95] اور جس بستی ( والوں ) کو ہم نے ہلاک کردیا محال ہے کہ ( وہ دنیا کی طرف رجوع کریں ۔ کو بھی اسی معنی پر حمل کیا گیا ہے اور بعض کے نزدیک آیت کریمہ ؛فَإِنَّها مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً [ المائدة/ 26] کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لئے حرام کردیا گیا ۔ میں بھی تحریم تسخیری مراد ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ منع جبری پر محمول ہے اور آیت کریمہ :۔ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ [ المائدة/ 72] جو شخص خدا کے ساتھ شرگ کریگا ۔ خدا اس پر بہشت کو حرام کردے گا ۔ میں بھی حرمت جبری مراد ہے اسی طرح آیت :۔ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُما عَلَى الْكافِرِينَ [ الأعراف/ 50] کہ خدا نے بہشت کا پانی اور رزق کا فروں پر حرام کردیا ہے ۔ میں تحریم بواسطہ منع جبری ہے اور حرمت شرعی جیسے (77) آنحضرت نے طعام کی طعام کے ساتھ بیع میں تفاضل کو حرام قرار دیا ہے ۔ اور آیت کریمہ ؛ وَإِنْ يَأْتُوكُمْ أُساری تُفادُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْراجُهُمْ [ البقرة/ 85] اور اگر وہ تمہارے پاس قید ہوکر آئیں تو بدلادے کر ان کو چھڑی ابھی لیتے ہو حالانکہ ان کے نکال دینا ہی تم پر حرام تھا ۔ میں بھی تحریم شرعی مراد ہے کیونکہ ان کی شریعت میں یہ چیزیں ان پر حرام کردی گئی ۔ تھیں ۔ نیز تحریم شرعی کے متعلق فرمایا ۔ قُلْ : لا أَجِدُ فِي ما أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّماً عَلى طاعِمٍ يَطْعَمُهُ ... الآية [ الأنعام/ 145] الآیۃ کہو کہ ج و احکام مجھ پر نازل ہوئے ہیں ان کو کوئی چیز جسے کھانے والا حرام نہیں پاتا ۔ وَعَلَى الَّذِينَ هادُوا حَرَّمْنا كُلَّ ذِي ظُفُرٍ [ الأنعام/ 146] اور یہودیوں پر ہم نے سب ناخن والے جانور حرام کردیئے ۔ سوط محرم بےدباغت چمڑے کا گوڑا ۔ گویا دباغت سے وہ حلال نہیں ہوا جو کہ حدیث کل اھاب دبغ فقد طھر کا مقتضی ہے اور بعض کہتے ہیں کہ محرم اس کوڑے کو کہتے ہیں ۔ جو نرم نہ کیا گیا ہو ۔ الحرم کو حرام اس لئے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے اس کے اندر بہت سی چیزیں حرام کردی ہیں جو دوسری جگہ حرام نہیں ہیں اور یہی معنی الشہر الحرام کے ہیں یعنی وہ شخص جو حالت احرام میں ہو اس کے بالمقابل رجل حلال ومحل ہے اور آیت کریمہ : يا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ ما أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضاتَ أَزْواجِكَ [ التحریم/ 1] کے معنی یہ ہیں کہ تم اس چیز کی تحریم کا حکم کیون لگاتے ہو جو اللہ نے حرام نہیں کی کیونکہ جو چیز اللہ تعالیٰ نے حرام نہ کی ہو وہ کسی کے حرام کرنے سے حرام نہیں ہوجاتی جیسا کہ آیت : ۔ وَأَنْعامٌ حُرِّمَتْ ظُهُورُها [ الأنعام/ 138] اور ( بعض ) چار پائے ایسے ہیں کہ ان کی پیٹھ پر چڑھنا حرام کردیا گیا ہے ۔ میں مذکور ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ [ الواقعة/ 67] بلکہ ہم ( برکشتہ نصیب ) بےنصیب ہیں ان کے محروم ہونے سے بد نصیبی مراد ہے ۔ اور آیت کریمہ : لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ [ الذاریات/ 19] مانگنے والے اور نہ مانگنے ( دونوں ) میں محروم سے مراد وہ شخص ہے جو خوشحالی اور وسعت رزق سے محروم ہو اور بعض نے کہا ہے المحروم سے کتا مراد ہے تو اس کے معنی نہیں ہیں کہ محروم کتے کو کہتے ہیں جیسا ان کی تردید کرنے والوں نے سمجھا ہے بلکہ انہوں نے کتے کو بطور مثال ذکر کیا ہے کیونکہ عام طور پر کتے کو لوگ دور ہٹاتے ہیں اور اسے کچھ نہیں دیتے ۔ المحرمۃ والمحرمۃ کے معنی حرمت کے ہیں ۔ استحرمت الما ر عذ بکری نے نر کی خواہش کی دیہ حرمۃ سے ہے جس کے معنی بکری کی جنس خواہش کے ہیں ۔ أمّ الأُمُّ بإزاء الأب، وهي الوالدة القریبة التي ولدته، والبعیدة التي ولدت من ولدته . ولهذا قيل لحوّاء : هي أمنا، وإن کان بيننا وبینها وسائط . ويقال لکل ما کان أصلا لوجود شيء أو تربیته أو إصلاحه أو مبدئه أمّ ، قال الخلیل : كلّ شيء ضمّ إليه سائر ما يليه يسمّى أمّا قال تعالی: وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتابِ [ الزخرف/ 4] أي : اللوح المحفوظ وذلک لکون العلوم کلها منسوبة إليه ومتولّدة منه . وقیل لمكة أم القری، وذلک لما روي : (أنّ الدنیا دحیت من تحتها) وقال تعالی: لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرى وَمَنْ حَوْلَها [ الأنعام/ 92] ، وأمّ النجوم : المجرّة . قال : 23 ۔ بحیث اهتدت أمّ النجوم الشوابک وقیل : أم الأضياف وأم المساکين کقولهم : أبو الأضياف ويقال للرئيس : أمّ الجیش کقول الشاعر : وأمّ عيال قد شهدت نفوسهم وقیل لفاتحة الکتاب : أمّ الکتاب لکونها مبدأ الکتاب، وقوله تعالی: فَأُمُّهُ هاوِيَةٌ [ القارعة/ 9] أي : مثواه النار فجعلها أمّا له، قال : وهو نحو مَأْواكُمُ النَّارُ [ الحدید/ 15] ، وسمّى اللہ تعالیٰ أزواج النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم أمهات المؤمنین فقال : وَأَزْواجُهُ أُمَّهاتُهُمْ [ الأحزاب/ 6] لما تقدّم في الأب، وقال : ابْنَ أُمَ [ طه/ 94] ولم يقل : ابن أب، ولا أمّ له يقال علی سبیل الذم، وعلی سبیل المدح، وکذا قوله : ويل أمّه وکذا : هوت أمّه والأمّ قيل : أصله : أمّهة، لقولهم جمعا : أمهات، وفي التصغیر : أميهة . وقیل : أصله من المضاعف لقولهم : أمّات وأميمة . قال بعضهم : أكثر ما يقال أمّات في البهائم ونحوها، وأمهات في الإنسان . ( ا م م ) الام یہ اب کا بالمقابل ہے اور ماں قریبی حقیقی ماں اور بعیدہ یعنی نانی پر نانی وغیرہ سب کو ام کہاجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ حضرت حواء کو امنا کہا گیا ہے اگرچہ ہمارا ان سے بہت دور کا تعلق ہے ۔ پھر ہر اس چیز کو ام کہا جاتا ہے ۔ جو کسی دوسری چیز کے وجود میں آنے یا اس کی اصلاح وتربیت کا سبب ہو یا اس کے آغاز کا مبداء بنے ۔ خلیل قول ہے کہ ہر وہ چیز جس کے اندر اس کے جملہ متعلقات منضم ہوجائیں یا سما جائیں ۔۔ وہ ان کی ام کہلاتی ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ { وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ } ( سورة الزخرف 4) اور یہ اصل نوشتہ ( یعنی لوح محفوظ ) میں ہے ۔ میں ام الکتاب سے مراد لوح محفوظ ہے کیونکہ وہ وہ تمام علوم کا منبع ہے اور اسی کی طرف تمام علوم منسوب ہوتے ہیں اور مکہ مکرمہ کو ام القریٰ کہا گیا ہے ( کیونکہ وہ خطبہ عرب کا مرکز تھا ) اور بموجب روایت تمام روئے زمین اس کے نیچے سے بچھائی گئی ہے ( اور یہ ساری دنیا کا دینی مرکز ہے ) قرآن میں ہے :۔ { لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا } ( سورة الشوری 7) تاکہ تو مکہ کے رہنے والوں کے انجام سے ڈرائے ۔ ام النجوم ۔ کہکشاں ۔ شاعر نے کہا ہے ( طویل ) (23) بحیث اھتدت ام النجوم الشو ایک یعنی جہان کہ کہکشاں راہ پاتی ہے ام الاضیاف ۔ مہمان نواز ۔ ام المساکین ۔ مسکین نواز ۔ مسکینوں کا سہارا ۔ ایسے ہی جیسے بہت زیادہ مہمان نواز کو ، ، ابوالاضیاف کہا جاتا ہے اور رئیس جیش کو ام الجیش ۔ شاعر نے کہا ہے ( طویل ) (24) وام عیال قدشھدت تقوتھم ، ، اور وہ اپنی قوم کے لئے بمنزلہ ام عیال ہے جو ان کو رزق دیتا ہے ۔ ام الکتاب ۔ سورة فاتحہ کا نام ہے ۔ کیونکہ وہ قرآن کے لئے بمنزلہ اور مقدمہ ہے ۔ اور آیت کریمہ :۔ { فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ } ( سورة القارعة 9) مثویٰ یعنی رہنے کی جگہ کے ہیں ۔ جیسے دوسری جگہ دوزخ کے متعلق { وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ } ( سورة العنْکبوت 25) فرمایا ہے ( اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ امہ ھاویۃ ایک محاورہ ہو ) جس طرح کہ ویل امہ وھوت امہ ہے یعنی اس کیلئے ہلاکت ہو ۔ اور اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ :۔ { وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ } ( سورة الأحزاب 6) میں ازواج مطہرات کو امہات المومنین قرار دیا ہے ۔ جس کی وجہ بحث اب میں گزرچکی ہے ۔ نیز فرمایا ۔ { يَا ابْنَ أُمَّ } ( سورة طه 94) کہ بھائی ۔ ام ۔ ( کی اصل میں اختلاف پایا جاتا ہے ) بعض نے کہا ہے کہ ام اصل میں امھۃ ہے کیونکہ اس کی جمع امھات اور تصغیر امیھۃ ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اصل میں مضاعف ہی ہے کیونکہ اس کی جمع امات اور تصغیر امیمۃ آتی ہے ۔ بعض کا قول ہے کہ عام طور پر حیونات وغیرہ کے لئے امات اور انسان کے لئے امھات کا لفظ بولا جاتا ہے ۔ ( ابْنُ ) أصله : بنو، لقولهم في الجمع : أَبْنَاء، وفي التصغیر : بُنَيّ ، قال تعالی: يا بُنَيَّ لا تَقْصُصْ رُؤْياكَ عَلى إِخْوَتِكَ [يوسف/ 5] ، يا بُنَيَّ إِنِّي أَرى فِي الْمَنامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ [ الصافات/ 102] ، يا بُنَيَّ لا تُشْرِكْ بِاللَّهِ [ لقمان/ 13] ، يا بنيّ لا تعبد الشیطان، وسماه بذلک لکونه بناء للأب، فإنّ الأب هو الذي بناه وجعله اللہ بناء في إيجاده، ويقال لكلّ ما يحصل من جهة شيء أو من تربیته، أو بتفقده أو كثرة خدمته له أو قيامه بأمره : هو ابنه، نحو : فلان ابن الحرب، وابن السبیل للمسافر، وابن اللیل، وابن العلم، قال الشاعر أولاک بنو خير وشرّ كليهما وفلان ابن بطنه وابن فرجه : إذا کان همّه مصروفا إليهما، وابن يومه : إذا لم يتفكّر في غده . قال تعالی: وَقالَتِ الْيَهُودُ : عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ ، وَقالَتِ النَّصاری: الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ [ التوبة/ 30] وقال تعالی: إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي [هود/ 45] ، إِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ [يوسف/ 81] ، وجمع ابْن : أَبْنَاء وبَنُون، قال عزّ وجل : وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَزْواجِكُمْ بَنِينَ وَحَفَدَةً [ النحل/ 72] ، وقال عزّ وجلّ : يا بَنِيَّ لا تَدْخُلُوا مِنْ بابٍ واحِدٍ [يوسف/ 67] ، يا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ [ الأعراف/ 31] ، يا بَنِي آدَمَ لا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطانُ [ الأعراف/ 27] ، ويقال في مؤنث ابن : ابْنَة وبِنْت، وقوله تعالی: هؤُلاءِ بَناتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ [هود/ 78] ، وقوله : لَقَدْ عَلِمْتَ ما لَنا فِي بَناتِكَ مِنْ حَقٍّ [هود/ 79] ، فقد قيل : خاطب بذلک أکابر القوم وعرض عليهم بناته «1» لا أهل قریته كلهم، فإنه محال أن يعرض بنات له قلیلة علی الجمّ الغفیر، وقیل : بل أشار بالبنات إلى نساء أمته، وسماهنّ بنات له لکون کلّ نبيّ بمنزلة الأب لأمته، بل لکونه أكبر وأجل الأبوین لهم كما تقدّم في ذکر الأب، وقوله تعالی: وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَناتِ [ النحل/ 57] ، هو قولهم عن اللہ : إنّ الملائكة بنات اللہ . الابن ۔ یہ اصل میں بنو ہے کیونکہ اس کی جمع ابناء اور تصغیر بنی آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : يا بُنَيَّ لا تَقْصُصْ رُؤْياكَ عَلى إِخْوَتِكَ [يوسف/ 5] کہ بیٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا ۔ يا بُنَيَّ إِنِّي أَرى فِي الْمَنامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ [ الصافات/ 102] کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ ( گویا ) تم کو ذبح کررہاہوں ۔ يا بُنَيَّ لا تُشْرِكْ بِاللَّهِ [ لقمان/ 13] کہ بیٹا خدا کے ساتھ شریک نہ کرنا ۔ يا بنيّ لا تعبد الشیطانبیٹا شیطان کی عبادت نہ کرنا ۔ اور بیٹا بھی چونکہ اپنے باپ کی عمارت ہوتا ہے اس لئے اسے ابن کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ باپ کو اللہ تعالٰٰ نے اس کا بانی بنایا ہے اور بیٹے کی تکلیف میں باپ بمنزلہ معمار کے ہوتا ہے اور ہر وہ چیز جو دوسرے کے سبب اس کی تربیت دیکھ بھال اور نگرانی سے حاصل ہو اسے اس کا ابن کہا جاتا ہے ۔ نیز جسے کسی چیز سے لگاؤ ہوا است بھی اس کا بن کہا جاتا جسے : فلان ابن حرب ۔ فلان جنگ جو ہے ۔ ابن السبیل مسافر ابن اللیل چور ۔ ابن العلم پروردگار وہ علم ۔ شاعر نے کہا ہے ع ( طویل ) یہ لوگ خیر وزر یعنی ہر حالت میں اچھے ہیں ۔ فلان ابن بطنہ پیٹ پرست فلان ابن فرجہ شہوت پرست ۔ ابن یومہ جو کل کی فکر نہ کرے ۔ قرآن میں ہے : وَقالَتِ الْيَهُودُ : عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ ، وَقالَتِ النَّصاری: الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ [ التوبة/ 30] اور یہود کہتے ہیں کہ عزیز خدا کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے میں کہ مسیح خدا کے بیٹے ہیں ۔ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي [هود/ 45] میرا بیٹا بھی میرے گھر والوں میں ہے ۔ إِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ [يوسف/ 81] کہ اب آپکے صاحبزادے نے ( وہاں جاکر ) چوری کی ۔ ابن کی جمع ابناء اور بنون آتی ہے قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَزْواجِكُمْ بَنِينَ وَحَفَدَةً [ النحل/ 72] اور عورتوں سے تمہارے بیٹے اور پوتے پیدا کئے يا بَنِيَّ لا تَدْخُلُوا مِنْ بابٍ واحِدٍ [يوسف/ 67] کہ بیٹا ایک ہی دروازے سے داخل نہ ہونا ۔ يا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ [ الأعراف/ 31] ( 3 ) اے نبی آدم ہر نماز کے وقت اپنے تیئں مزین کیا کرو ۔ يا بَنِي آدَمَ لا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطانُ [ الأعراف/ 27] اے نبی آدم ( دیکھنا کہیں ) شیطان تمہیں بہکانہ دے ۔ اور ابن کی موئث ابنۃ وبنت اور ان کی جمع اور ابن کی موئث ابنۃ وبنت اور ان کی جمع بنات آتی ہے قرآن میں ہے : ۔ هؤُلاءِ بَناتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ [هود/ 78] ( جو ) میری ) قوم کی ) لڑکیاں ہیں تمہارے لئے جائز اور ) پاک ہیں ۔ لَقَدْ عَلِمْتَ ما لَنا فِي بَناتِكَ مِنْ حَقٍّ [هود/ 79] تمہاری ۃ قوم کی ) بیٹیوں کی ہمیں کچھ حاجت نہیں ۔ بعض کہتے ہیں کہ حضرت لوط (علیہ السلام) نے اکابر قوم خطاب کیا تھا اور ان کے سامنے اپنی بیٹیاں پیش کی تھیں ۔ مگر یہ ناممکن سی بات ہے کیونکہ نبی کی شان سے بعید ہے کہ وہ اپنی چند لڑکیاں مجمع کثیر کے سامنے پیش کرے اور بعض نے کہا ہے کہ بنات سے ان کی قوم کی عورتیں مراد ہیں اور ان کو بناتی اس لئے کہا ہے کہ ہر نبی اپنی قوم کے لئے بمنزلہ باپ کے ہوتا ہے بلکہ والدین سے بھی اس کا مرتبہ بڑا ہوتا ہے جیسا کہ اب کی تشریح میں گزر چکا ہے اور آیت کریمہ : وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَناتِ [ النحل/ 57] اور یہ لوگ خدا کے لئے تو بیٹیاں تجویز کرتے ہیں ۔ کے مونی یہ ہیں کہ وہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتی ہیں ۔ عم العَمُّ : أخو الأب، والعَمَّةُ أخته . قال تعالی: أَوْ بُيُوتِ أَعْمامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّاتِكُمْ [ النور/ 61] ، ورجل مُعِمٌّ مُخْوِلٌ «1» ، واسْتَعَمَّ عَمّاً ، وتَعَمَّمَهُ ، أي : اتّخذه عَمّاً ، وأصل ذلک من العُمُومِ ، وهو الشّمول وذلک باعتبار الکثرة . ويقال : عَمَّهُمْ كذا، وعَمَّهُمْ بکذا . عَمّاً وعُمُوماً ، والعَامَّةُ سمّوا بذلک لکثرتهم وعُمُومِهِمْ في البلد، وباعتبار الشّمول سُمِّيَ المِشْوَذُ «2» العِمَامَةَ ، فقیل : تَعَمَّمَ نحو : تقنّع، وتقمّص، وعَمَّمْتُهُ ، وكنّي بذلک عن السّيادة . وشاة مُعَمَّمَةٌ: مُبْيَضَّةُ الرّأس، كأنّ عليها عِمَامَةً نحو : مقنّعة ومخمّرة . قال الشاعر : يا عامر بن مالک يا عمّا ... أفنیت عمّا وجبرت عمّا أي : يا عمّاه سلبت قوما، وأعطیت قوما . وقوله : عَمَّ يَتَساءَلُونَ [ عمّ/ 1] ، أي : عن ما، ولیس من هذا الباب . ( ع م م ) العم ( چچا ) باپ کا بھائی ( جمع اعمام ) العمۃ ( پھو پھی ) باپ کی بہن ( جمیع عمات ) قرآن میں ہے : أَوْ بُيُوتِ أَعْمامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّاتِكُمْ [ النور/یا اپنے چچا ئیوں کے گھر سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے ۔ رجل معم محول وہ شخص جس کے چچا اور ماموں ہوں یعنی نہیاں اور دوھیال کی طرف قوی ہو۔ استعم عما وتعممہ کسی کو چچا بناتا دراصل یہ عممو م سے ہے جس کے معنی شامل ہونے کے ہیں اور یہ شامل باعتبار کثرت ہوتا ہے ۔ چناچہ محاورہ ہے : ۔ یعنی وہ چیز عام ہوگئی اور پبلک کو العامۃ کہا جاتا ہے کیونکہ شہروں میں وعامی لوگوں کی اکثریت ہوتی ہے اور معنی شمول یعنی لپیٹنے کے اعتبار سے پگڑی کو العامۃ کہا جاتا ہے اور تعمہ کے معنی سر پر پگڑی لپیٹنے کے ہیں جس طرح کہ تفعم وتقمص کے معنی چہرہ پر پر دہ ڈالنا یا قمیص پہننا کے آتے ہیں عممتہ میں نے اسے عمامہ پہنایا ۔ اور کنایہ اس کے معنی کسی کو سردار بنانا بھی آتے ہیں شاۃ معمۃ سفید سر والی بکری گویا اس کے سر پر عمامہ بند ھا ہوا ہے ۔ اور یہ مقتعۃ ومخمرۃ کی طرح استعمال ہوتا ہے کسی شاعر نے کہا ہے ( 321 ) یا عامر بن مالک یا عما اننیت عما وجبرت عما اے میرے چچا عامر بن مالک تو نے بہت سے لوگوں کو فنا اور بہت سے لوگوں پر بخشش کی ۔ اور آیت کریمہ : ۔ عَمَّ يَتَساءَلُونَ [ عمّ/ 1]( یہ لوگ کیس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں ۔ میں عم اصل میں عن ماتھا ۔ اور یہ اس باب ( ع م م ) سے نہیں ہے ۔ رضع يقال : رَضَعَ المولود يَرْضِعُ ورَضِعَ يَرْضَعُ رَضَاعاً ورَضَاعَةً ، وعنه استعیر : لئيم رَاضِعٌ: لمن تناهى لؤمه، وإن کان في الأصل لمن يرضع غنمه ليلا، لئلّا يسمع صوت شخبه فلمّا تعورف في ذلک قيل : رَضُعَ فلان، نحو : لؤم، وسمّي الثّنيّتان من الأسنان الرَّاضِعَتَيْنِ ، لاستعانة الصّبيّ بهما في الرّضع، قال تعالی: وَالْوالِداتُ يُرْضِعْنَ أَوْلادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كامِلَيْنِ لِمَنْ أَرادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضاعَةَ [ البقرة/ 233] ، فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَ [ الطلاق/ 6] ، ويقال : فلان أخو فلان من الرّضاعة، وقال صلّى اللہ عليه وسلم : «يحرم من الرَّضَاعِ ما يحرم من النّسب» وقال تعالی: وَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلادَكُمْ [ البقرة/ 233] ، أي : تسومونهنّ إرضاع أولادکم . ( ر ض ع ) بچے کا دودھ پینا ۔ اسی سے استعارہ کے طور پر انتہائی کمینے کو لئیم راضع کہا جاتا ہے ۔ درا صل یہ لفظ اس کنجوس شخص پر بولا جاتا ہے جو انتہائی بخل کی وجہ سے رات کے وقت اپنی بکریوں کے پستانوں سے دودھ چوس لے تاکہ کوئی ضرورت مند دودھ دوہنے کی آواز سنکر سوال نہ کرے ۔ پھر اس سے رضع فلان بمعنی لئم استعمال ہونے لگا ہے راضعتان بچے کے اگلے دو دانت جن کے ذریعے وپ مال کی چھاتی سے دودھ چوستا ہے ۔ اور ارضاع ( افعال ) کے معنی دودھ پلانا کے ہیں چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَالْوالِداتُ يُرْضِعْنَ أَوْلادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كامِلَيْنِ لِمَنْ أَرادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضاعَةَ [ البقرة/ 233] اور جو شخص پوری مدت تک دودھ پلانا چاہے تو اس کی خاطر مائیں اپنی اولاد کو پورے دو برس دودھ پلائیں ۔ نیز فرمایا : ۔ فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَ [ الطلاق/ 6] اگر وہ ( بچے کو ) تمہارے لئے دودھ پلانا چاہیں تو انہیں ان کی دودھ پلائی دو ۔ عام محاورہ ہے : ۔ فلان اخوہ من الرضاعۃ : ( بضم الراء ) وہ فلاں کا رضاعی بھائی ہے ۔ حدیث میں ہے : یحرم من الرضاعۃ ما یحرم من النسب ۔ جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں وہ بوجہ رضاعت کے بھی حرام ہوجاتے ہیں ۔ الاسترضاع کسی سے دودھ پلوانا ۔ قرآن میں ہے ۔ وَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلادَكُمْ [ البقرة/ 233] اگر تم اپنی اولاد کو ( کسی دایہ سے ) دودھ پلوانا چاہو ۔ یعنی انہیں مزدوری دے کر دودھ پلوانے کا ارادہ ہو ۔ رّبيب الرِّبَابَةُ ، ولما يجمع فيه القدح ربابة، واختصّ الرّابّ والرّابّة بأحد الزّوجین إذا تولّى تربية الولد من زوج کان قبله، والرّبيب والرّبيبة بذلک الولد، قال تعالی: وَرَبائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ [ النساء/ 23] ، وربّبت الأديم بالسّمن، والدّواء بالعسل، وسقاء مربوب، قال الشاعر : فکوني له کالسّمن ربّت بالأدم رابۃ وہ بیوی جو پہلے شوہر سے اپنی اولاد کی تربیت کررہی ہو ۔ اس کا مذکر راب ہے ۔ لیکن وہ اولاد جو پہلے شوہر سے ہو اور دوسرے شوہر کی زیر تربیت ہو یا پہلی بیوی سے ہو اور دوسری بیوی کی آغوش میں پرورش پا رہی ہو ۔ اسے ربیب یا ربیبۃ کہا جاتا ہے اس کی جمع ربائب آتی ہے قرآن میں ہے : وَرَبائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ [ النساء/ 23] اور تمہاری بیویوں کی ( پچھلی ) اولاد جو تمہاری گودوں میں ( پرورش پاتی ) ہے ۔ ربیت الادیم بالسمن میں نے چمڑے کو گھی لگا کر نرم کیا ۔ حجر ( گود) وفلان في حَجْرِ فلان، أي : في منع منه عن التصرف في ماله وكثير من أحواله، وجمعه : حُجُور، قال تعالی: وَرَبائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ [ النساء/ 23] اس کی طرف سے اس کے مال اور دیگر اختیارات پر پابندی ہے اس کی جمع حجور آتی ہے ۔ قرآن میں ہے ۔ وَرَبائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ [ النساء/ 23] اور وہ لڑکیاں جنہیں تم پرورش کرتے ہو جناح وسمي الإثم المائل بالإنسان عن الحق جناحا ثم سمّي كلّ إثم جُنَاحاً ، نحو قوله تعالی: لا جُناحَ عَلَيْكُمْ في غير موضع، وجوانح الصدر : الأضلاع المتصلة رؤوسها في وسط الزور، الواحدة : جَانِحَة، وذلک لما فيها من المیل اسی لئے ہر وہ گناہ جو انسان کو حق سے مائل کردے اسے جناح کہا جاتا ہے ۔ پھر عام گناہ کے معنی میں یہ لفظ استعمال ہونے لگا ہے ۔ قرآن میں متعدد مواضع پر آیا ہے پسلیاں جن کے سرے سینے کے وسط میں باہم متصل ہوتے ہیں اس کا واحد جانحۃ ہے اور ان پسلیوں کو جو انح اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ان میں میلان یعنی خم ہوتا ہے ۔ حَلِيلَةُ : الزوجة، وجمعها حَلَائِل، قال اللہ تعالی: وَحَلائِلُ أَبْنائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلابِكُمْ [ النساء/ 23] ، والحُلَّة : إزار ورداء، والإحلیل : مخرج البول لکونه محلول العقدة . الحلیل خاوند مؤنث حلیلۃ میاں بیوی کو حلیل وحلیلۃ یا تو اس لئے کہا جاتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک دوسرے کے لئے اپنی چادر کھولتا ہے اور یا اس لئے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں اسی لئے جو شخص کسی کے ساتھ ایک ایک ہی مکان میں رہتا ہو وہ اس کا حلیل کہلاتا ہے اور یا یہ حلال سے ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کیلئے حلال ہیں ۔ اور حلیمۃ کی جمع الحلائل ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَحَلائِلُ أَبْنائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلابِكُمْ [ النساء/ 23] اور تمہارے صلبی بیٹوں کی عورتیں بھی الحلبۃ ( کپڑوں کا جوڑا ) ازار اور رواء ( اوپر اور نیچے کی چادریں ) الا حلیل پیشاب نکلنے کا سوراخ کیونکہ پیشاب کے وقت اس کی گرہ کھل جاتی ہے صلب والصَّلَبُ والاصْطِلَابُ : استخراج الودک من العظم، والصَّلْبُ الذي هو تعلیق الإنسان للقتل، قيل : هو شدّ صُلْبِهِ علی خشب، وقیل : إنما هو من صَلْبِ الوَدَكِ. قال تعالی: وَما قَتَلُوهُ وَما صَلَبُوهُ [ النساء/ 157] ، وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ [ الشعراء/ 49] والصَّلِيبُ : أصله الخشب الذي يُصْلَبُ عليه، والصَّلِيبُ : الذي يتقرّب به النّصاری، هو لکونه علی هيئة الخشب الّذي زعموا أنه صُلِبَ عليه عيسى عليه السلام، ( ص ل ب ) الصلب الصلب والاصطلاب کے معنی ہڈیوں سے چکنائی نکالنا کے ہیں اور صلب جس کے معنی قتل کرنے کے لئے لٹکا دینا کے ہیں ۔ بقول بعض اسے صلب اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں اس شخص کی پیٹھ لکڑی کے ساتھ باندھ دی جاتی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ صلب الودک سے ہے جس کے معنی ہڈیوں سے چکنائی نکالنا گے ہیں قرآن میں ہے : وَما قَتَلُوهُ وَما صَلَبُوهُ [ النساء/ 157] اور انہوں نے عیسٰی کو قتل نہیں کیا اور نہ سول پر چڑ ھایا ۔ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ [ الشعراء/ 49] اور کھجور کے تنوں پر سولی چڑھوادوں گا ۔ ۔ الصلیب اصل میں سوئی کی لکڑی کو کہتے ہیں نیز صلیب اس لکڑی کو بھی کہتے ہیں جو عیسائی بطور عبادت کے گلے میں اس خیال پر باندھ لیتے ہیں کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کو اس پر سولی لٹکایا گیا تھا ۔ اور جس کپڑے پر صلیب کے نشانات بنے ہوئے ہوں اسے مصلب کہاجاتا ہے ۔ صالب سخت بخار جو پیٹھ کو چور کردے یا پسینہ کے ذریعہ انسان کی چربی نکال لائے ۔ جمع الجَمْع : ضمّ الشیء بتقریب بعضه من بعض، يقال : جَمَعْتُهُ فَاجْتَمَعَ ، وقال عزّ وجل : وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ [ القیامة/ 9] ، وَجَمَعَ فَأَوْعى [ المعارج/ 18] ، جَمَعَ مالًا وَعَدَّدَهُ [ الهمزة/ 2] ( ج م ع ) الجمع ( ف ) کے معنی ہیں متفرق چیزوں کو ایک دوسرے کے قریب لاکر ملا دینا ۔ محاورہ ہے : ۔ چناچہ وہ اکٹھا ہوگیا ۔ قرآن میں ہے ۔ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ [ القیامة/ 9] اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے ۔ ( مال ) جمع کیا اور بند رکھا ۔ جَمَعَ مالًا وَعَدَّدَهُ [ الهمزة/ 2] مال جمع کرتا ہے اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے ( قَدْ ) : حرف يختصّ بالفعل، والنّحويّون يقولون : هو للتّوقّع . وحقیقته أنه إذا دخل علی فعل ماض فإنما يدخل علی كلّ فعل متجدّد، نحو قوله : قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنا [يوسف/ 90] وإذا دخل ( قَدْ ) علی المستقبَل من الفعل فذلک الفعل يكون في حالة دون حالة . نحو : قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِواذاً [ النور/ 63] ، أي : قد يتسلّلون أحيانا فيما علم اللہ . و ( قَدْ ) و ( قط) يکونان اسما للفعل بمعنی حسب، يقال : قَدْنِي كذا، وقطني كذا، وحكي : قَدِي . وحكى الفرّاء : قَدْ زيدا، وجعل ذلک مقیسا علی ما سمع من قولهم : قدني وقدک، والصحیح أنّ ذلک لا يستعمل مع الظاهر، وإنما جاء عنهم في المضمر . ( قد ) یہ حرف تحقیق ہے اور فعل کے ساتھ مخصوص ہے علماء نحو کے نزدیک یہ حرف توقع ہے اور اصل میں جب یہ فعل ماضی پر آئے تو تجدد اور حدوث کے معنی دیتا ہے جیسے فرمایا : قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنا [يوسف/ 90] خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے اگر ، ، قد فعل مستقل پر داخل ہو تو تقلیل کا فائدہ دیتا ہے یعنی کبھی وہ فعل واقع ہوتا ہے اور کبھی واقع نہیں ہوتا اور آیت کریمہ : قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِواذاً [ النور/ 63] خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں ۔ کی تقدیریوں ہے قد یتسللون احیانا فیما علم اللہ ( تو یہ بہت آیت بھی ماسبق کی طرح موؤل ہوگی اور قد کا تعلق تسلل کے ساتھ ہوگا ۔ قدوقط یہ دونوں اسم فعل بمعنی حسب کے آتے ہیں جیسے محاورہ ہے قد فی کذا اوقطنی کذا اور قدی ( بدون نون وقایہ ا کا محاورہ بھی حکایت کیا گیا ہے فراء نے قدنی اور قدک پر قیاس کرکے قدر زید ا بھی حکایت کیا ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ قد ( قسم فعل اسم ظاہر کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا بلکہ صرف اسم مضمر کے ساتھ آتا ہے ۔ غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔ رحم والرَّحْمَةُ رقّة تقتضي الإحسان إلى الْمَرْحُومِ ، وقد تستعمل تارة في الرّقّة المجرّدة، وتارة في الإحسان المجرّد عن الرّقّة، وعلی هذا قول النّبيّ صلّى اللہ عليه وسلم ذاکرا عن ربّه «أنّه لمّا خلق الرَّحِمَ قال له : أنا الرّحمن، وأنت الرّحم، شققت اسمک من اسمي، فمن وصلک وصلته، ومن قطعک بتتّه» فذلک إشارة إلى ما تقدّم، وهو أنّ الرَّحْمَةَ منطوية علی معنيين : الرّقّة والإحسان، فركّز تعالیٰ في طبائع الناس الرّقّة، وتفرّد بالإحسان، فصار کما أنّ لفظ الرَّحِمِ من الرّحمة، فمعناه الموجود في الناس من المعنی الموجود لله تعالی، فتناسب معناهما تناسب لفظيهما . والرَّحْمَنُ والرَّحِيمُ ، نحو : ندمان وندیم، ولا يطلق الرَّحْمَنُ إلّا علی اللہ تعالیٰ من حيث إنّ معناه لا يصحّ إلّا له، إذ هو الذي وسع کلّ شيء رَحْمَةً ، والرَّحِيمُ يستعمل في غيره وهو الذي کثرت رحمته، قال تعالی: إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [ البقرة/ 182] ، وقال في صفة النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم : لَقَدْ جاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ [ التوبة/ 128] ، وقیل : إنّ اللہ تعالی: هو رحمن الدّنيا، ورحیم الآخرة، وذلک أنّ إحسانه في الدّنيا يعمّ المؤمنین والکافرین، وفي الآخرة يختصّ بالمؤمنین، وعلی هذا قال : وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُها لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأعراف/ 156] ، تنبيها أنها في الدّنيا عامّة للمؤمنین والکافرین، وفي الآخرة مختصّة بالمؤمنین . ( ر ح م ) الرحم ۔ الرحمۃ وہ رقت قلب جو مرحوم ( یعنی جس پر رحم کیا جائے ) پر احسان کی مقتضی ہو ۔ پھر کبھی اس کا استعمال صرف رقت قلب کے معنی میں ہوتا ہے اور کبھی صرف احسان کے معنی میں خواہ رقت کی وجہ سے نہ ہو ۔ اسی معنی میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حدیث قدسی میں فرمایا ہے (152) انہ لما خلق اللہ الرحم قال لہ انا الرحمن وانت الرحم شفقت اسمک میں اسمی فمن وصلک وصلتہ ومن قطعت قطعتۃ ۔ کہ جب اللہ تعالیٰ نے رحم پیدا کیا تو اس سے فرمایا :۔ تین رحمان ہوں اور تو رحم ہے ۔ میں نے تیرے نام کو اپنے نام سے اخذ کیا ہے ۔ پس جو تجھے ملائے گا ۔ ( یعنی صلہ رحمی کرے گا ) میں بھی اسے ملاؤں گا اور جو تجھے قطع کرلیگا میں اسے پارہ پارہ کردوں گا ، ، اس حدیث میں بھی معنی سابق کی طرف اشارہ ہے کہ رحمت میں رقت اور احسان دونوں معنی پائے جاتے ہیں ۔ پس رقت تو اللہ تعالیٰ نے طبائع مخلوق میں ودیعت کردی ہے احسان کو اپنے لئے خاص کرلیا ہے ۔ تو جس طرح لفظ رحم رحمت سے مشتق ہے اسی طرح اسکا وہ معنی جو لوگوں میں پایا جاتا ہے ۔ وہ بھی اس معنی سے ماخوذ ہے ۔ جو اللہ تعالیٰ میں پایا جاتا ہے اور ان دونوں کے معنی میں بھی وہی تناسب پایا جاتا ہے جو ان کے لفظوں میں ہے : یہ دونوں فعلان و فعیل کے وزن پر مبالغہ کے صیغے ہیں جیسے ندمان و ندیم پھر رحمن کا اطلاق ذات پر ہوتا ہے جس نے اپنی رحمت کی وسعت میں ہر چیز کو سما لیا ہو ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی پر اس لفظ کا اطلاق جائز نہیں ہے اور رحیم بھی اسماء حسنیٰ سے ہے اور اس کے معنی بہت زیادہ رحمت کرنے والے کے ہیں اور اس کا اطلاق دوسروں پر جائز نہیں ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے :َ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ [ البقرة/ 182] بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔ اور آنحضرت کے متعلق فرمایا ُ : لَقَدْ جاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ ما عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَحِيمٌ [ التوبة/ 128] لوگو ! تمہارے پاس تمہیں سے ایک رسول آئے ہیں ۔ تمہاری تکلیف ان پر شاق گزرتی ہے ( اور ) ان کو تمہاری بہبود کا ہو کا ہے اور مسلمانوں پر نہایت درجے شفیق ( اور ) مہربان ہیں ۔ بعض نے رحمن اور رحیم میں یہ فرق بیان کیا ہے کہ رحمن کا لفظ دنیوی رحمت کے اعتبار سے بولا جاتا ہے ۔ جو مومن اور کافر دونوں کو شامل ہے اور رحیم اخروی رحمت کے اعتبار سے جو خاص کر مومنین پر ہوگی ۔ جیسا کہ آیت :۔ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُها لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ [ الأعراف/ 156] ہماری جو رحمت ہے وہ ( اہل ونا اہل ) سب چیزوں کو شامل ہے ۔ پھر اس کو خاص کر ان لوگوں کے نام لکھ لیں گے ۔ جو پرہیزگاری اختیار کریں گے ۔ میں اس بات پر متنبہ کیا ہے کہ دنیا میں رحمت الہی عام ہے اور مومن و کافروں دونوں کو شامل ہے لیکن آخرت میں مومنین کے ساتھ مختص ہوگی اور کفار اس سے کلیۃ محروم ہوں گے ) الحمد لله پاره مکمل هوا

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

سات نسبی اور سات سسرالی رشتے حرام ہیں قول باری ہے (محرمت علیکم امھا تکم وبناتکم، تم پر تمہاری مائیں اور تمھاری بیٹیاں حرام کردی گئی ہیں) تاآخر آیت۔ ہمیں عبدالباقی بن قانع نے روایت بیان کی ، انہیں محمد بن الفضل بن سلمہ نے انہیں سنیدبن داؤدنے، انہیں وکیع نے ، انہیں علی بن صالح نے سماک سے، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے کہ قول باری (حرمت علیکم امھاتکم، تاقول باری (وینات الاخت، اور بہن کی بیٹیاں کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے سات نسبی رشتے اور مصاہرت کی بناپرحاصل ہونے والے سات سسترالی رشتے حرام کردیئے ہیں۔ پھر فرمایا (کتاب اللہ علیکم واحل لکم ماوراء ذلکم، اللہ تعالیٰ کا قانون ہے جس کی پابندی تم پر فرض کردی گئی ہے اور ان کے ماسواجتنی عورتیں ہیں انہیں تمہارے لیے حلال کردیا گیا ہے) یعن ان محرمات کے ماسوا۔ پھر فرمایا (وامھا تکم اللانی اد ضعنکم واخواتکم منالرضاعۃ اور تمھاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے اور تمہاری رضاعی بہنیں) تاقول باری (والمحصنات من النساء الا ماملکت ایمانکم، اور وہ عورتیں جو دوسروں کے نکاح میں ہوں البتہ ایسی عورتیں اس سے مستثنیٰ ہیں جو جنگ میں تمہارے ہاتھ آئیں) یعنی جنگ میں گرفتارشدہ عورتیں۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ قول باری (حرمت علیکم) میں ان تمام خواتین کے لیے عموم ہے جو حقیقت کے لحاظ سے اس اسم کے تحت آتی ہوں۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ نانیاں خواہ واسطوں کے لحاظ سے کتنی دورکیوں نہ ہوں حرام ہیں۔ آیت میں ان کا ذکر نہیں ہے اور صرف ماؤں کے ذکرپراکتفا کیا گیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ امھات کا لفظ ان سب کو شامل ہے جس طرح آباء کا لفظ دادوں کو شامل ہے خواہ واسطوں کے (رح) لحاظ سے وہ کتنی دورکیوں نہ ہوں۔ قول باری (ولاتنکحوامانکح اباء کم ) سے خودیہ بات سمجھ میں آتی تھی کہ دادوں کے عقد میں آنے والی خواتین حرام ہیں اگرچہ جد کے لیے خاص اسم ہے جس میں باپ شامل نہیں ہوتالیکن ایک اسم عام یعنی ابوت (نسبت پدری) ان سب کو اپنے احاطے میں لیے ہوئے ہے۔ اس طرح قول باری (وبناتکم) بیٹوں کے علاوہ اولاد کی بیٹیوں یعنی پوتیوں اور نواسیوں کو بھی شامل ہے خواہ واسطوں کے لحاظ سے وہ کس قدرنیچے کیوں نہ ہوں اس لیے کہ بنات کا اسم انہیں شامل ہے جس طرح آیاء کا اسم اجداد کو شامل ہے۔ قول باری ہے (واخواتکم وعماتکم وخالاتکم وبنات الاخ وبنات الاخت، اور تمھاری ب نہیں، تمہاری پھوپھیاں، تمہاری خالائیں، بھتیجیاں اور بھانجیاں) بھتیجیوں اور بھانجیوں کا الگ سے ذکر کیا اس لیے کہ بھائی اور بہن کا اسم ان کو شامل نہیں تھا جس طرح بنات کا اسم اولاد کی بنات کو شامل تھا۔ نسب کی جہت سے یہ وہ سات خواتین ہیں جو نص قرانی کی بنیاد پر محرمات قراردی گئیں۔ پھر فرمایا (وامھا تکم اللاتی ارضعنکم واخواتکم من الرضاعۃ وامھات نساء کم ورباء بکم اللاتی فی حجورکم من نساء کم اللاتی دخلتم بھن فان لم تکونوا دخلتم بھن فلاجناح علیکم وحلائل ابناء کم الذین من اصلابکم فان تجمعوا بین الاختین الاماقد سلف۔ اورتمھاریوہمائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایاہو اورتمھاری دودھ شریک ب نہیں اور تمھاری بیویوں کی مائیں اور تمھاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے، ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمھاراتعلق زن وشوہوچکا ہو ورنہ اگر (صرف نکاح ہواہو اور) تعلق زن وشونہ ہواہو توا نہیں چھوڑکران کی لرکیوں سے نکاح کرلینے میں) تم پر کوئی مواخذہ نہیں اور تمھارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمھاری صلت سے ہوں اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرومگرجوپہلے ہوچکاسوہوچکا) ۔ اس سے پہلے فرمایا (وماتنکحوامانکح اباء کم من النساء، جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں ، ان سے ہرگز نکاح نہ کرو) یہ سات عورتیں ہوگئیں جو سسرالی رشتے کی جہت سے محرمات قراردی گئیں۔ قول باری (وبنات الاخ وبنات الاخت) سے یہ بات خود سمجھ میں آگئی کہ ان میں وہ عورتیں بھی شامل ہیں جوان سے نچے طبقوں میں ہوں گی جس طرح قول باری (امھاتکم) وہ عورتیں بھی ان میں شامل سمجھی گئیں جوان سے اونچے طبقوں میں ہوں گے۔ یہی بات قول باری (بناتکم) سے بھی سمجھ میں آگئی کہ ان میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جوان سے نچلے طبقوں میں ہوں گی، نیزقول باری (وعماتکم) سے باپ اور ماں کی پھوپھیوں کی تحریم بھی سمجھ آگئی اسی طرح قول باری (وخالاتکم) سے باپ اور ماں کی خالاؤں کی تحریم معلوم ہوگئی جس طرح باپ کی امھات یعنی دادی، پڑدادی اوپرتک کی تحریم کا حکم معلوم ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ نے پھوپھیوں اور خالاؤ کو تحریم کے حکم ساتھ خاص کردیا، ان کی اولاد کو اس میں شامل نہیں کیا۔ پھوپھی اور خالہ کی بیٹیوں سے نکاح کے جواز میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ قول باری ہے (وامھاتکم اللاتی ارضعنکم واخواتکم من الرضاعۃ) یہ بات تو واضح ہے کہ امومت (مادری نسبت) اور اخوت (خواہری نسبت) کی علامت کا استحقاق رضاعت کی بناپرہوا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے اس علامت اور نشان کو رضاعت کے فعل کے ساتھ ملحق کردیاتویہ نشان رضاعت کے وجود کے ساتھ امومت اور اخوت کے اسم کا مقتضی ہوگیا یہ چیز قلیل مقدار میں بھی رضاعت کی بناپرتحریم کی مقتضی ہے کیونکہ اس صورت پر بھی رضاعت کے اسم کا اطلاق ہوتا ہے۔ اگریہ کہاجائے کہ قول باری (وامھاتکم اللاتی ارضعنکم) قائل کے اس قول کی طرح ہے۔ ، وامھاتکم اللاتی اعطینکم، وامھاتکم اللاتی کسونکم، (تمھاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں عطیے دیئے یالباس پہنایا) اس صورت میں ہمیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت پیش آئے گی کہ وہ اس صفت کی بناپرماں قرارپائی ہے تاکہ اس دودھ پلایاوہ تمہاری مائیں ہیں، اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ یہ بات اس وجہ سے غلط ہے کہ خودرضاعت کے فعل نے دودھ پلانے والی عورت کو مال ہونے کانشان دلوایا ہے اس لیے جب رضاعت کے وجود کی بناپر اس اسم کا استحقاق پیدا ہواتو اس کے ساتھ حکم کا تعلق بھی ہوگیا۔ شریعت اور لغت دونوں کے لحاظ سے رضاعت کا اسم قلیل وکثیر دونوں کو شامل ہے اس لیے یہ ضروری ہوگیا کہ دودھ پلانے والی عورت رضاعت کے وجود کے ساتھ ہی ماں کا درجہ حاصل کرلے۔ کیونکہ قول باری ہے (وامھاتکم اللاتی ارضعنکم۔ معترض نے قائل کے قول کی جو مثال دی ہے اس کی حیثیت یہ نہیں ہے کیونکہ لباس مہیا کرنے کے وجود کے ساتھ امومت کے اسم کا کوئی تعلق نہیں ہے جس طرح اس کا رضاعت کے ساتھ تعلق ہے۔ اس بناپر ہمیں اسم اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے فعل کے حصول کی ضرورت پیش آئی۔ اسی طرح قول باری (واخواتکم من الرضاعۃ) کی کیفیت ہے کہ اس کا ظاہر رضاعت کے وجود کے ساتھ ہی دودھ شریک بچی کے رضاعی بہن بن جانے کا متقاضی ہے ۔ کیونکہ اخوت کے اسم کا حصول رضاعت ہی کی بناپرہوا ہے کسی اور چیز کی بنیاد پر نہیں۔ یہی خطاب باری کا مفہوم اور قول باری کا مقتضیٰ ہے۔ اس پر وہ روایت بھی دلالت کرتی ہے۔ جسے عبدالوہاب بن عطاء نے ابولربیع سے، اور انہوں نے عمروبن دینار سے نقل کیا ہے کہ ایک شخص حضرت ابن عمر (رض) سے آکرکہنے لگا کہ عبداللہ بن زبیر (رض) یہ کہتے ہیں ایک یادومرتبہ دودھ پلانے میں کوئی حرج نہیں یعنی اس سے تحریم واقع نہیں ہوتی یہ سن کر حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا : اللہ کا فیصلہ حضرت ابن الزبیر (رض) کے فیصلے سے بہتر ہے اللہ نے فرمادیا (واخواتکم من الرضاعۃ) اس طرح حضرت ابن عمر (رض) نے آیت کے ظاہر لفظ سے قلیل رضاعت کی بناپر تحریم کا مفہوم اخذ کرلیا۔ سلف نیز ان کے بعد آنے والے اہل علم کے مابین قلیل رضاعت کی بناپرتحریم کے بارے میں اختلاف رائے ہے حضرت عمر (رض) حضرت علی (رض) حضرت ابن عباس (رض) ، حضرت ابن عمر (رض) ، حسن، سعیدبن المسیب، طاؤس، ابراہیم نخعی، زہری اور شعبی سے مروی ہے کہ دوسالوں کے اندرقلیل وکثیررضاعت سے تحریم واقع ہوجاتی ہے۔ امام ابوحنیفہ ، امام ابویوسف ، امام محمد، زفر، امام مالک، ثوری، اور زاعی اور لیث بن سعد کا یہی قول ہے۔ لیث بن سعدکاکہنا ہے کہ مسلمان اس پر مفق ہیں کہ قلیل وکثیر رضاعت پن گھوڑے میں تحریم کی موجب ہوجاتی ہے۔ جبکہ مقداراتنی ہو جس سے روزہ دارکاروزہ کھل جائے۔ حضرت ابن الزبیر (رض) حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) اور حضرت زید بن ثابت (رض) کا قول ہے کہ ایک یادودفعہ کی رضاعت تحریم کی موجب نہیں ہوتی۔ امام شافعی کا قول ہے کہ جب تک متفرق اوقات میں پانچ مرتبہ رضاعت نہ ہو اس وقت تک تحریم واقع نہیں ہوتی۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ ہم نے سورة بقرہ میں رضاعت کی مدت اور اس کے متعلق اہل علم کے مابین اختلاف رائے پر گفتگو کی ہے۔ قلیل مقدار میں رضاعت کی صورت میں ایجاب تحریم پر آیت کی دلالت کا ہم پہلے ذکرکر آئے ہیں۔ ہم یہاں یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کسی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ تحریم کی موجب رضاعت کی تحدید کتاب اللہ یاسنت متواترہ کے علاوہ کسی اور ذریعے سے کرے کیونکہ یہی دونوں چیزیں صحیح علم کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ ہمارے نزدیک قلیل رضاعت کی بناپرتحریم کی موجب آیت کے حکم کی اخبارآحاد کے ذریعے تخصیص قابل قبول نہیں ہے۔ اس لیے کہ یہ ایک محکم آیت ہے۔ اس کے معنی میں کوئی خفاء نہیں اور اس سے لی گئی مراد بھی واضح ہے نیز اس کی تخصیص کے عدم ثبوت پر بھی اتفاق ہے۔ اس لیے جو آیت ان صفات کی حامل ہو اس کے حکم کی تخصیص خبرواحد یاقیاس کے ذریعے درست نہیں ہوتی۔ سنت کی جہت سے بھی اس پر وہ روایت دلالت کررہی ہے جس کے راوی مسروق ہیں۔ جنہوں نے حضرت عائشہ (رض) سے یہ نقل کیا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (انماالرضاعۃ منا لمجاعۃ، رضاعت وہ ہے جو بھوک کی بناپرہوتی ہے) اس ارشاد میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قلیل وکثیررضاعت کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا اس لیے آپ کے اس ارشاد کو دونوں صورتوں پر محمول کیا جائے گا۔ اس پر وہ حدیث بھی دلالت کرتی ہے جس کی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تواتر کی صورت میں بکثرت روایت ہوئی ہے۔ آپ کا ارشاد ہے (یحرم امن الرضاع مایحرم من النسب، رضاعت کی بناپروہ رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو نسب کی بناپرہوتے ہیں۔ حضرت علی (رض) ، حضرت ابن عباس (رض) ، حضرت عائشہ (رض) اور حضرت حفصہ (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی روایت کی ہے۔ نیزاہل علم نے اسے قبول کرکے اس پر عمل کیا۔ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رضاعت کے سبب وہ رشتے حرام قراردے دیئے جو نسب کے سبب حرام ہیں اور یہ بات واضح ہے کہ اگر ایک جہت سے نسب کا ثبوت ہوجائے تو یہ موجب تحریم ہوجاتا ہے خواہ دوسری جہت سے اس کا ثبوت نہ بھی ہو۔ تواب یہ ضروری ہوگیا کہ رضاعت کا بھی یہی حکم ہو اور ایک دفعہ کی رضاعت تحریم کی موجب بن جائے اس لیے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ تحریم کے حکم کو متعلق کرتے ہوئے ان دونوں کو یکساں مقام پر رکھا ہے۔ امام شافعی نے پانچ دفعہ متفرق طورپررضاعت کو تحریم کا سبب قراردینے میں اس روایت سے استدلال کیا ہے جو حضرت عائشہ (رض) ، حضرت ابن الزبیر (رض) اور حضرت الفضل (رض) سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لاتحرم المصۃ ولاالمصتان، ایک یادودفعہ دودھ چوسنے سے تحریم نہیں ہوتی) نیزان کا حضرت عائشہ (رض) کے اس قول سے بھی استدلال ہے کہ قرآن مجید میں رضاعت کی بناپرتحریم کے سلسلے میں پہلے دس متعین مرتبہ دودھ پینے کا حکم نازل ہوا تھا پھر یہ منسوخ ہوکرپانچ متعین دفعہ کا حکم باقی رہ گیا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے انتقال کے وقت قرآن کی آیتوں میں اس کی تلاوت ہوتی تھی۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ ان روایات کو ظاہرقول باری (وامھاتکم اللاتی ارضعنکم واخواتکم من الرضاعۃ کے عموم میں رکاوٹ کا ذریعہ بنانا جائز نہیں ہے کیونکہ ہم نے پہلے بیان کردیا ہے کہ ایسا ظاہر قرآن جس کا خصوص ثابت نہ ہواہو اور اس کے معانی واضح اور اس سے لی گئی مراد بھی واضح اور بین ہو، اخبارآحاد کے ذریعے اس کی تخصیص جائز نہیں ہے یہ تو ایک وجہ ہوئی جس کی بناپر خبرواحد کے ذریعے اس کے عموم میں رکاوٹ پیدا کرنے کا اقدام غلط ہوگیا۔ اس کی ایک اور وجہ بھی ہے، ہمیں ابوالحسن کر فی نے روایت بیان کی ہے ، انہیں الحضرمی نے، انہیں عبداللہ بن سعید نے، انہیں ابوخالد نے حجاج سے انہوں نے حبیب بن ابی ثابت سے، انہوں نے طاؤس سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے کہ رضاعت کے متعلق گفتگو کے سلسلے میں (طاؤس) نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ایک یادومرتبہ کی رضاعت موجوب تحریم نہیں ہوتی۔ یہ سن کر حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : ایک یادومرتبہ کی رضاعت کی بات پہلے تھی اب تو ایک دفعہ کی رضاعت بھی موجب تحریم ہے۔ محمد بن شجاع نے ایک روایت بیان کی ہے جسے انہیں اسحاق بن سلیمان نے حنظلہ سے اور انہوں نے طاوس سے نقل کیا کہ پہلے دس مرتبہ رضاعت کی شرط تھی پھر یہ کہہ دیا گیا کہ ایک مرتبہ کی رضاعت بھی تحریم کی موجب ہے۔ درج بالادونوں روایتوں سے یہ بات سامنے آئی کہ حضرت ابن عباس (رض) اور طاؤس نے رضاعت کی تعداد کے متعلق روایت کی تصدیق کی اور یہ بتایا کہ یہ تعداد اب ایک دفعہ کی رضاعت کی بناپرتحریم کے حکم کی وجہ سے منسوخ ہوچکی ہے۔ اس میں اس تاویل کی بھی گنجائش ہے کہ تحدید کی شرط بالغ کو دودھ پلانے کے سلسلے میں تھی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بالغ کو دودھ پلانے کی روایت بھی موجود ہے۔ اگرچہ فقہاء امصار کے نزدیک یہ حکم اب منسوخ ہوچکا ہے اس لیے ہوسکتا ہے کہ رضاعت میں تحدید کا تعلق بالغ کو دودھ پلانے کے حکم سے ہو۔ پھرجب یہ حکم منسوخ ہوگیا توتحدید بھی ختم ہوگئی کیونکہ تحدید اس حکم میں شرط تھی۔ ایک اور پہلو سے غورکیاجائے تو امام شافعی پر تین دفعہرضاعت کی وجہ سے تحریم کا ایجاب لازم آتا ہے کیونکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد (لاتحرم الرضعۃ ولاالرضعتان، کی اس پر دلالت ہورہی ہے کہ اس مخصوص صورت میں بیان کردہ تعداد سے زائد پر ایجاب تحریم کا حکم عائدہوجائے۔ رہ گئی حضرت عائشہ کی روایت تو اس کے انداز بیان سے اس کی صحت کا اعتقاد جائز نظر نہیں آتا اس لیے کہ ان کے قول کے مباطق رضاعت کی جو تعداد قرآن میں نازل ہوئی تھی وہ دس تھی پھر یہ منسوخ ہوکرپانچ رہ گئی اور جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوئی تو اس تعداد کی قرآن کی آیتوں میں تلاوت ہوتی تھی۔ حالانکہ کوئی بھی مسلمان حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد قرآن کی کسی آیت کے نسخ کے جواز کا قائل نہیں اگر قرآن میں پانچ کی تعدادوالی آیت موجود ہوتی اور حکم کا ثبوت ہوتاتو اس آیت کی بھی تلاوت کی جاتی۔ اب جبکہ اس کی تلاوت بھی موجود نہیں اور دوسری طرف حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد کسی قرانی آیت کے نسخ کا جواز بھی نہیں تو اس روایت کے متعلق دو میں سے ایک بات ضرور کہی جاسکتی ہے۔ یاتویہ روایت اصل کے لحاظ سے موخول ہے جس کے حکم کا کوئی ثبوت نہیں ہے یا یہ کہ اگر اس کا حکم ثابت بھی تھا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں ہی یہ منسوخ ہوچکا تھا اور ایسے حکم پر عمل ساقط ہوجاتا ہے۔ اس میں یہ گنجائش بھی ہے کہ اس میں دراصل بالغ کے رضاعت کی تحدید کی گئی ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات میں صرف حضرت عائشہ (رض) ہی بالغ کی رضاعت کی صورت میں ایجاب تحریم کی قائل تھیں۔ ہمارے ہاں نیزامام شافعی کے ہاں بھی بالغ کی رضاعت کے حکم نسخ ثابت ہوچکا ہے۔ اس لیے حضرت عائشہ (رض) کی روایت میں مذکورتحدید کا حکم ساقط ہوگیا۔ اس کے باوجود بھی یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ خبرواحدہونے کی حیثیت سے اسے ظاہر قرآن کے عموم کی سدراہ نہیں بنایا جاسکتا جبکہ اس کے مفہوم میں عدم امکان اور احتمال کا پہلو بھی موجود ہے جس کی طرف ہم سابقہ سطور میں اشارہ کر آئے ہیں۔ تحدید کے اعتبار کے سقوط پر یہ بات بھی دلالت کرتی ہے کہ رضاعت ہمیشہ کی تحریم کی موجب ہے اس لیے یہ اس ہمبستری کی مشابہ ہوگئی جو موطوء ہ کی ماں اور بیٹی کی تحریم کی موجب ہے نیز اس عقد کی بھی جو مثلا بیٹیوں کی بیویوں اور باپ کی منکوحات کی تحریم کی موجب ہے۔ جب تحریم کے حکم کے لزوم کے (رح) لحاظ سے اس ہمبستری اور عقد کی قلیل صورت اس کی کثیر صورت کی طرح ہے توا س سے یہ بات لازم ہوگئی کہ ضمناعت کی کثیر اور قلیل مقدار کی بناپرتحریم کا بھی یہی حکم ہو۔ لبن فحل کے حکم کے متعلق بھی اہل علم میں اختلاف رائے ہے لبن فحل کی یہ صورت ہے۔ ایک شخص کسی عورت سے نکاح کرلیتا ہے اور پھر عورت کے بطن سے اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوجاتی ہے اور اس کے ساتھ عورت کے دودھ بھی اترآتا ہے عورت اپنا یہ دودھ کسی اور بچے کو بھی پلادیتی ہے۔ جوحضرات لبن فحل کی تحریم کے قائل ہیں ان کے نزدیک اس شخص کی اولاد پر اس بچے کی تحریم کا حکم عائد کرتے ہیں خواہ اس کی یہ اولاد کسی اور بیوی سے کیوں نہ ہو اس کے برعکس جو حضرات لبن فحل کی تحریم کا اعتبار نہیں کرتے ان کے نزدیک اس شخص کی کسی بیوی سے پیدا ہونے والی اولاد پر یہ بچہ حرام نہیں ہوتا۔ حضرت ابن عباس (رض) پہلے مسلک کے قائل تھے۔ زہری نے عمروبن الشرید کے واسطے سے حضرت ابن عباس (رض) سے یہ نقل کیا ہے کہ جب آپ سے ایک شخص کے متعلق مسئلہ پوچھا گیا جس کی دوبیویاں تھیں ایک نے ایک لڑکے کو دودھ پلایا تھا اور دوسری نے ایک لڑکی کو، آیا اس لڑکی کے ساتھ اس لڑکے کا نکاح ہوسکتا ہے تو آپ نے جواب میں فرمایا تھا : نہیں ہوسکتا کیونکہ دونوں عورتوں کو جاگ تو ایک ہی مرد کا لگا ہے۔ قاسم سالم، عطاء اور طاؤس کا بھی یہی قول ہے۔ خفاف نے سعید سے اور انہوں نے ابن سیرین سے اس کے متعلق نقل کیا ہے کہ کچھ لوگوں نے اسے ناپسند کیا ہے اور کچھ لوگوں کو اس میں کوئی حرج کی بات نظر نہیں آئی، تاہم ناپسند کرنے والے حضرات دوسروں کے مقابلے میں زیادہ فقاہت کے مالک تھے۔ عبادبن منصورنے ذکرکیا ہے کہ میں نے قاسم بن محمد سے پوچھا کہ میرے والد کی بیوی نے ایک بچی کو میرے بھائی بہن کے ساتھ وہ دودھ پلایا تھا جو میرے والد کے واسطے سے اس کے پستانوں میں اترآیا تھا، آیا اس بچی سے میرانکاح حلال ہوگا ؟ انہوں نے جواب میں کہا : نہیں۔ تمھارباپ اس بچی کا بھی باپ ہے۔ میں نے یہی مسئلہ پھر طاؤس اور حسن سے بھی پوچھاتو انہوں نے بھی یہی جواب دیا۔ مجاہد نے اس مسئلے کے متعلق فرمایا۔ اس مسئلے میں فقہاء کا اختلاف ہے اس لیے اس کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں نے محمد بن سیرین سے جب یہی بات پوچھی تو انہوں نے بھی مجاہد کی طرح جواب دیا۔ میں نے جب یوسف بن ماھک سے یہ سوال کیا تو انہوں نے ابوقیس کی حدیث کا ذکر کیا۔ امام ابوحنیفہ، امام یوسف امام محمد، زفر، امام مالک، امام شافعی، سفیان ثوری، اور زعی اور لیث بن سعد کا قول ہے کہ لبن فحل موجب تحریم ہے۔ سعیدبن المسیب، ابراہیم نخعی، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عطاء ، بن یسار اور سلیمان بن یسارکاقول ہے کہ لبن فحل مردوں کی جانب سے کسی تحریم کا موجب نہیں ہوتا۔ حضرت رافع بن خد (رض) یج سے اسی قسم کا قول منقول ہے۔ رضاعی چچا سے پردہ نہیں پہلے مسلک کی صحت کی دلیل زہری اور ہشام بن عروہ کی وہ روایت ہے جو انہوں نے عروہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ سے نقل کی ہے کہ ابوقعیس کا بھائی افلح جو حضرت عائشہ (رض) کا رضاعی چچالگتا تھا، پردہ کا حکم نازل ہونے کے بعد حضرت عائشہ کے پاس آیا اور اندرآنے کی اجازت طلب کی ، حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے اسے اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے تو میں نے آپ کو یہ بات بتائی۔ آپ نے سن کر فرمایا : وہ بیشک اندر آجائے آخروہ تمھاراچچا ہے۔ میں نے عرض کیا : مجھے تو عورت نے دودھ پلایا تھا، مردنے نہیں، آپ نے یہ سن کر فریاما : بھلی مانس، اسے اندرآجانے دو ، وہ تمھاراچچا ہے، ابوقعیس اس عورت کا شوہر تھا جس نے حضرت عائشہ (رض) کو دودھ پلایا تھا۔ عقلی طورپر بھی اس پر یہ بات دلالت کرتی ہے کہ چھاتی میں دودھ اترآنے کا سبب مرد اور عورت کا جنسی ملاپ ہے۔ اس لیے کہ حمل کے استقرار میں دونوں کی شرکت ہوتی ہے۔ تو جس طرح بچے کی پیدائش کے معاملے میں دونوں شریک ہوتے ہیں اسی طرح رضاعت میں بھی دونوں کو شریک قراردینا ضروری ہے اگرچہ اس سلسلے میں دونوں کا کردارمختلف ہوتا ہے۔ اگریہ کہاجائے کہ امام مالک نے عبدالرحمن بن القاسم سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عائشہ سے یہ روایت کی ہے کہ جن بچوں کو آپ کی بہنوں اور آپ کو بھتیجیوں نے دودھ پلایا تھا ان سے آپ پردہ نہیں کرتی تھیں البتہ ان لوگوں سے پردہ کرتی تھیں جو آپ کے بھائیوں کی جو پوں کادودھ چکے تھے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ یہ بات لبن فحل کے متعلق واردروایت کے خلاف نہیں جاتی اس لیے کہ یہ حضرت عائشہ (رض) کی اپنی مرضی تھی کہ اپنے محارم میں سے جس سے چاہیں پردہ کرلیں اور جسے چاہیں اندرآنے کی اجازت دے دیں یعنی پردہ نہ کریں۔ عقلی طورپر بھی اس پر اس پہلو سے دلالت ہورہی ہے کہ بیٹی دادا پر حرام ہوتی ہے ۔ حالانکہ اس کے وجود میں دادا کے نطفے کو کوئی دخل نہیں ہوتا۔ داداتو اس کے باپ کے وجود کا سبب بنا تھا اور اس کے باپ کی پیدائش دادا کے نطفے سے ہوئی تھی۔ اسی طرح جب ایک شخص عورت کے دودھ اترنے کا سبب بن جائے تو اس کے ساتھ تحریم کے حکم کا متعلق ہوجانا ضروری ہوجاتا ہے۔ اگرچہ یہ دودھ مرد کے نہیں اترا تھا مرد تو صرف اس کا سبب بنا تھا۔ جس طرح ماں کی طرف سے تحریم کا حکم اس کے ساتھ لازم ہوجاتا ہے۔ رضاعت کے سلسلے میں قرآن کے اندرصرف رجاعی ماؤں اور بہنوں نے کامنصوص طریقے پر ذکرہوا ہے۔ تاہم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بکثرت روایت یعنی نقل مستفیض کے ذریعے جو موجب علم ہے۔ یہ بات ثابت ہے کہ نسب کی بنیادپرجورشتے حرام ہوجاتے ہیں وہ رشتے رضاعت کی بنیاد پر بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ اس حدیث پر عمل کے متعلق فقہاء کے درمیان اتفاق رائے بھی ہے۔ واللہ اعلم۔ بیویوں کی مائیں اور گودوں میں پرورش پانے والی لڑکیاں قول باری ہے (وامھات نساء کم وربائبکم اللاتی فی حجور کم من انساء کم اللاتی دخلتم بھن، اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمھاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہاراتعلق زن وشوہوچکاہو۔ ) امت میں اس بارے اختلاف نہیں ہے کہ ربائب (گودوں میں پرورش پانے والی لڑکیاں) کی مال سے عقد کی بناپرتحریم نہیں ہوتی جب تک کہ اس سے اگلامرحلہ یعنی تعلق زن وشومکمل نہ ہوجائے یا مرد کی طرف سے شہوت کے تحت لمس یا نظر کا عمل رونمانہ ہوجائے جو موجب تحریم ہے جیسا کہ ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔ نص تنزیل یعنی قول باری (فان لم تکونوادخلتم بھن فلاجناح علیکم، اگر تمھارا ان کے ساتھ تعلق زن وشونہ ہواہو وا نہیں چھوڑکران کی لڑکیوں سے نکاح کرلینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں) میں یہ بات مذکور ہے۔ بیویوں کی ماؤ کے متعلق اس مسئلے میں سلف درمیان اختلاف رائے ہے کہ آیایہ عقد نکاح کے ساتھ ہی حرام ہوجاتی ہیں یا نہیں ؟ حمادبن سلمہ نے قتادہ سے، انہوں نے خلاس سے یہ روایت کی ہے کہ حضرت علی (رض) نے اس شخص کے متعلق یہ فرمایا تھا جس نے اپنی بیوی کو تعلق زن وشوقائم ہونے سے پہلے ہی طلاق دے دی تھی کہ وہ مطلقہ کی ماں سے نکاح کرسکتا ہے اور اگر اس نے اس کی ماں سے نکاح کرکے دخول سے پہلے ہی اسے طلاق دے دی ہو تو وہ اس کی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہے ان دونوں کا معاملہ یکساں ہے۔ لیکن فن روایت کے ماہرین کے نزدیک حضرت علی (رض) سے خلاس کی روایتیں ضعیف شمار ہوتی ہیں۔ حضرت جابربن عبداللہ (رض) سے بھی اسی قسم کی روایت منقول ہے۔ مجاد اورحضرت عبداللہ بن الزبیر (رض) کا بھی یہی قول ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) سے دوروایتیں ہیں۔ ایک روایت ابن جریج نے ابوبکربن حفص سے نقل کی ہے، انہوں نے عمروبن مسلم بن عویمر بن الاجدع سے انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے کہ بیوی کی ماں صرف دخول یعنی ہمبستری کی صورت میں شوہرپرحرام ہوجاتی ہے۔ دوسری روایت عکرمہ نے حضرت ابن عباس (رض) سے نقل کی ہے کہ نفس عقد کے ساتھ ہی ساس دامادپرحرام ہوجاتی ہے۔ حضرت عمر (رض) ، حضرت ابن مسعو (رض) د، حضرت عمران بن صین (رض) ، مسروق، عطاء، حسن اور عکرمہ کا قول ہے کہ عقد کے ساتھ ہی تحریم ہوجاتی ہے خواہ تعلق زن وشوہویانہ ہو۔ ابواسامہ نے سفیان سے انہوں نے ابوفروہ سے انہوں نے ابوعمروشیبانی سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعو (رض) د سے روایت کی ہے۔ کہ حضرت عبداللہ (رض) نے ایک عورت کے متعلق جسے ایک شخص نے نکاح کے بعد ہمبستری سے قبل طلاق دے دی تھی یا عورت کی وفات ہوگئی تھی یہ فتوی دیا تھا کہ اگر شوہر اس کی ماں سے نکاح کرلے تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن جب حضرت ابن مسعو (رض) مدینہ منورہ واپس آگئے تو اپنے قول سے رجوع کرکے لوگوں کو اس سے رک جانے کا فتوی دیا اس وقت تک اس عورت کے بطن سے کئی بچے پیدا ہوچکے تھے۔ ابراہیم نے قاضی شریح سے یہ روایت کی ہے کہ حضرت ابن مسعو (رض) د بیویوں کی ماؤں سے نکاح کے مسئلے میں پہلے حضرت علی (رض) کے مسلک کے قائل تھے اور اسی کے مطابق فتوے دیتے تھے پھر حج کے دوران دیگر صحابہ سے ان کی ملاقائیں ہوئیں اور اس مسئلے پر تبادلہ خیال ہواصحابہ کرام نے اس نکاح پر اپنی ناپسندید گی کا اظہار کیا۔ جب حضرت ابن مسعو (رض) دواپس ہوئے تو اپ نے جن لوگون کو اس قسم کے نکاح کے جو ازکا فتوی دیا تھا انہیں اس روک دیا۔ یہ لوگ بنوفزاردہ کے مختلف خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان سے آپ نے یہ فرمایا کہ میں اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس مسئلے پر گفتگو کی تھی۔ ان سب نے اسے ناپسند کیا تھا۔ قفادہ نے سعید بن المیسب سے روایت کی ہے کہ حضرت زیدبن ثابت (رض) نے ایک شخص کے متعلق فرمایا تھا جس نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے طلاق دے کر اس کی ماں سے نکاح کا ارادہ ظاہر اور اگر اس کی بیوی مرگئی ہو تو وہ اس کی ماں سے نکاح نہیں کرسکتا۔ تاہم اصحاب حدیث سعیدبن المسیب سے قتادہ کی اس روایت کو ضعیف قراردیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سعید بن المسیب سے قتادہ کی اکثرروایتوں میں درمیان سے راوی غائب ہوتے ہیں نیز سعید سے قتادہ کی روایتیں ان کے اکثر ثقہ شاگردوں کی روایتوں کی مخالف ہوتی ہیں۔ عبدالرحمن بن مہدی کا قول ہے کہ مجھے سعیدبن المسیب سے امام مالک کی روایتیں ان سے قتادہ کی روایتوں کی بہ نسبت زیادہ پسند ہیں۔ یحییٰ بن سعید انصاری نے حضرت زیدبن ثابت (رض) سے قتادہ کی روایت کے برعکس روایت کی ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ یحییٰ کی روایت اگرچہ مرسل ہوتی ہے۔ لیکن سعید سے قتادہ کی روایت کے مقابلے میں زیادہ قوی ہوتی ہے۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ درج بالاامورکاتعلق اصحاب حدیث کے طریق کار سے ہے ، فقہاء کے نزدیک روایات کو قبول کرنے یا نہ کرنے کے سلسلے میں اس طریق کارکا کوئی اعتبار نہیں کیا جاتا۔ ہم نے یہاں ان امورکاذکر صرف اس مقصد کے تحت کیا ہے کہ اس کے ذریعے اصحاب حدیث کا طریق کار واضح ہوجائے۔ یہ مقصد ہرگز نہیں کہ یہ طریق کا رقابل اعتبار سمجھا گیا اور اس پر عمل کیا جاتا ہے۔ حضرت زیدبن ثابت (رض) نے تحریم کے سلسلے میں طلاق اور موت کی صورتوں کے درمیان فرق کیا ہے۔ یہ شاید اس لیے کہ ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں دخول یعنی ہمبستری سے متعلقہ احکام میں سے کوئی حکم بھی لازم نہیں ہوتا۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اس صورت مٰن مرد پر نصف مہرواجب ہوتا ہے اور عورت پر عدت واجب نہیں ہوتی لیکن جہاں تک موت کا تعلق ہے۔ وہ مہر کے استحقاق اور وجوب عد ت کے لحاظ سے چونکہ ہمبستری کے حکم میں ہوتی ہے اس لیے حضرت زید نے تحریم کے حکم کے اندر بھی اسے یہی حیثیت دے دی۔ بیویوں کی مائیں عقد نکاح کے ساتھ ہی حرام ہوجاتی ہیں اس کی دلیل یہ قول باری ہے۔ (وامھات نساء کم) اس میں ابہام اور عموم ہے جس طرح کہ یہ قول باری ہے۔ (وحلال ئل ابناء کم) یا (ولاتنکحوامانکح اباء کم من النساء۔ ان آیات میں جو عموم ہے کسی دلالت کے بغیر اس کی تخصیص جائز نہیں نہیں ہے۔ اور قول باری (وربائبکم اللاتی فی حجورکم من نساء کم اللاتی دخلتم بھن) میں جو حکم ہے وہ ربائب یعنی گودوں میں پرورش پانے والی لڑکیوں تک محدود ہے۔ بیویوں کی ماؤں سے اس حکم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کی کئی وجوہ ہیں۔ اول یہ کہ قول باری (وامھات نساء کم) اور قول باری (وربائبکم اللاتی فی حجورکم من نساء کم اللاتی دخلتم بھن) میں سے ہر ایک اس حکم کے ایجاب میں خود کفالت کی صفت کا حامل ہے جو اس میں مذکورہوا ہے اور ہر ایسا کلام جو کسی اور کلام کی تضمین اور اس پر محمول ہوئے بغیر اپنے مفہوم کو ادا کرنے میں خود کفیل ہوا سے دوسرے کلام کے ساتھ جوڑنے اور ملحق کرنے کی بجائے اس کے الفاظ کے مقتضیٰ پرچلاناواجب ہوتا ہے۔ اب جبکہ قول باری (وامھات نساء کم) ایک خود مکتفی فقرہ ہے جس کا عموم تعلق زن وشو کے جود اورعدم دونوں صورتوں میں بیویوں کی ماؤں کی تحریم کا مقتضی ہے۔ اوردوسری طرف قول باری (وربا ئبکم اللاتی فی حجورکم من نساء کم اللاتی دخلتم بھن) بھی دخول کی اس شرط کے ساتھ جو اس میں مذکور ہے اپنی جگہ قائم بالذات ہے تو ایسی صورت میں ہمارے لیے ایک فقرے کو دوسرے فقرے پر مبنی کرنا درست نہیں ہوگابل کہ یہ لازم ہوگا کہ مطلق کو اطلاق کی حالت میں رہنے دیاجائے اور مقید کو اس کی تقیید اور شرط کے بموجب لیا جائے۔ الایہ کہ کوئی ایسی دلالت قائم ہوجائے جس سے یہ معلوم کرلیاجائے کہ ایک فقرہ دوسرے فقرے پر مبنی ہے نیز اس کی شرط پر محمول ہورہا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ قول باری (وربائبکم اللاتی فی حجورکم من نساء کم اللاتی دخلتم بھن فان لم تکونوادخلتم بھن فلاجناح علیکم) میں مذکورہ شرط استثناء کا مفہوم اداکررہی ہے، گویا یوں فرمایا گیا : اورتمھاری گودوں میں پرورش پانے والی لڑ کیا جو تمھاری بیویوں کے بطن سے پیداہوئی ہوں مگر وہ بیویاں جن سے تمھاراتعلق زن وشونہ ہواہو۔ استثناء کے اس مفہوم کی وجہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے بعض صورتوں کو خارج کردیاگیا ہے جو عموم میں داخل تھیں جب مذکورہ شرط استثناء کے معنوں میں ہے اور استثناء کا ایک اصول یہ ہے کہ وہ فقرے کے اس حصے کی طرف راجع ہوتا ہے جو اس سے متصل ہوتا ہے۔ الایہ کہ کسی دلالت کی بناپریہ ثابت ہوجائے کہ وہ گذشتہ کلام کی طرف راجع ہے۔ اس لیے اس کے حکم کو ربائب تک محدود رکھنا واجب ہے۔ اور اسے کسی دلالت کے بغیر گذشتہ فقرے کی طرف راجع کرنا درست نہیں ہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ ہمبستری کی شرط لفظ کے عموم کی تخصیص کا باعث ہے۔ ربائب کے سلسلے میں اس کا مؤثرہونا ایک تویقینی ام رہے لیکن بیویوں کی ماؤں کی طرف اس کاراجع ہونا ایک مشکوک ام رہے، اور شک کی بناء پر عموم کی تخصیص جائز نہیں ہوتی۔ اس لیے عموم کو اس کی اصل حالت پر برقراررکھتے ہوئے بیویوں کو ماؤں کی تحریم میں اس کا اعتبار کرنا ضروری ہے۔ چوتھی وجہ یہ ہے کہ امھات النساء، میں النساء کے ساتھ ہمبستری کی شرط کو محذوف ماننا درست نہیں ہے اس لیے کہ امھات النساء کو (من نساء کم اللاتی دخلتم بھن) کے ساتھ الفاظ میں ظاہر کرنے کی صورت میں فقرے کا مفہوم درست نہیں رہا۔ فقرے کی یہ ساخت صحیح نہیں ہے، وامھات نساء کم من نساء کم اللاتی دخلتم بھن، کیونکہ ہماری عورتوں کی مائیں ہماری عورتوں میں سے نہیں ہوتیں البتہ ربائب ہماری عورتوں میں سے ہوتی ہیں۔ اس لیے کہ بیٹی ماں سے ہوتی ہے، ماں بیٹی سے نہیں ہوتی۔ جب شرط کے ساتھ امھات النساء، کو الفاظ میں ظاہر کرنے کی بناپرمفہوم درست نہیں رہتا۔ تو اس کے ساتھ اس کا اضمار یعنی محذوف ماننا بھی درست نہیں ہوگا۔ اس وضاحت سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ قول باری (من نساء کم اللاتی دخلتم بھن) دراصل ربائب کا وصف ہے بیویوں کی ماؤں کا نہیں ۔ اس کے علاوہ یہ وجہ بھی ہے کہ اگر ہم قول باری (من نساء کم اللاتی دخلتم بھن) کو، امھات النساء، کی صفت قراردیں اور فقرے کی ساخت یہ تسلیم کرلیں کہ ، وامھات نساء کم من نساء کم اللاتی دخلتم بھن، تو اس صورت میں ربائب اس حکم سے خارج ہوجائیں گیا ور شرط صرف بیویوں کی ماؤں کی حدتک موثر رہے گی۔ یہ بات سراسر نص قرانی کے خلاف ہے۔ اس لیے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ہم بستری کی شرط صرف ربائب کے حکم تک محدود ہے ہویوں کو ماؤں کی تحریم کے حکم ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمیں عبدالباقی بن قانع نے روایت بیان کی ، انہیں اسماعیل بن الفضل نے، انہیں قتیبہ بن سعید نے انہیں ابن لھیعہ نے عمروبن شعیب سے، انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہ آپ نے فرمایا۔ (ایمارجل نکح امراۃ فدخل بھافلایحل لہ نکاح ابن تھا وان لم یدخل بھا فلینکح ابن تھا وایمارجل نکح امراۃ فدخل بھا اولم یدخل بھافلایحل لہ نکاح امھا جس شخص نے کسی عورت سے نکاح کرلیا اور ہمبستری بھی کرلی تواب اس کی بیٹی سے اس کا نکاح حلال نہیں ہوگا۔ اگرہمبستری نہ کی ہو تو اس کی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہے اور جس شخص نے کسی عورت سے نکاح کرلیا پھر ہمبستری کی یا نہ کی اب اس کی ماں کے ساتھ اس کا نکاح حلال ہوگا۔ ربیبہ کے حکم کے متعلق بھی سلف سے اختلاف رائے منقول ہے۔ ابن جریج نے ابراہیم بن عبیدبن رفاعہ سے انہوں نے مالک بن اوس سے اور انہوں نے حضرت علی (رض) سے یہ نقل کیا ہے کہ اگر ربیبہ شوہر کی گود میں پرورش نہ پارہی ہوبل کہ کسی اور شہر میں ہو پھر شوہر نے اپنی بیوی یعنی ربیبہ کی ماں سے تعلق زن وشوہوجانے کے بعد علیحد گی اختیار کرلی ہو تو اس صورت میں اس ربیبہ سے اس کا نکاح جائز ہوگا۔ محدث عبدالرزاق نے اس روایت کے ایک راوی ابراہیم کا نسب بیان کرتے ہوئے ایک دوسری روایت میں اسے ابراہیم بن عبید بتایا ہے یہ ایک مجہول شخص ہے اور راوی کی روایت کی بناپر کوئی حکم ثابت نہیں ہوسکتا۔ اہل علم نے اسے رد کردیا ہے اور اسے سند قبولیت عطاء نہیں کی ہے۔ قتادہ نے خلاص سے روایت کی ہے کہ حضرت علی (رض) کا قول ہے : ربیبہ اور ماں دونوں کا معاملہ یکساں حکم رکھتا ہے۔ یہ بات مذکورہ بالاروایت کے خلاف ہے کیونکہ بیٹی کے ساتھ ہمبستری کے بعد ماں لامحالہ حرام ہوجاتی ہے اور حضرت علی (رض) نے ربیبہ کو ماں کی طرح قراردیا ہے۔ اس کا تقاضا یہ ہے کہ ماں کے ساتھ ہمبستری کے بعد بیٹی کی تحریم ہوجائے گی خواہ یہ بیٹی اپنی ماں کے شوہر کی گود میں پرورشی پارہی ہویا نہیں۔ ابراہیم کی مذکورہ بالاروایت میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ حضرت علی (رض) نے اس مسئلے میں قول باری (وربا ئبکم اللاتی فی حجورکم) سے استدلال کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر ربیبہ گود میں پرورش نہ پارہی ہو تو حرام نہیں ہوگی۔ اس استدلال کی حکایت ہی اس روایت کے ضعف اور اس کے کھوکھلے پن پر دلالت کرتی ہے کیونکہ حضرت علی (رض) سے ایسے استدلال کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں (وربائبکم) کے الفاظ سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ ماں کے شوہرکا اسے اپنی پرورش میں رکھنا تحریم میں شرط نہیں ہے۔ اور یہ کہ اگر وہ اس کی پرورش نہیں کرے گا تو وہ اس پر حرام نہیں ہوگی بیوی کی بیٹی کو ربیبہ کا نام اس لیے دیا گیا کہ اکثر اوقات اور عام حالات میں شوہرہی اس کی پرورش کرتا ہے۔ پھر یہ بھی معلوم ہے کہ اسم کی اس معنی پر دلالت تحریم میں شوہر کی پرورش کو شرط قرار دینے کی موجب نہیں اسی طرح (فی حجورکم) اکثراوقات اور عام حالات کے تحت شوہر کی گود میں پرورش پانے کے مفہوم پر دلالت کرتا ہے اور یہ صفت تحریم کے لیے شرط نہیں ہے۔ جس طرح شوہر کی پرورش اس حکم کے لیے شرط نہیں ہے۔ یہ بات حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس قول کی طرح ہے کہ پچیس اونٹوں میں ایک بنت مخاض اور تینتیس میں ایک بنت لبون زکواۃ کے طورپرنکالی جائے گی آپ کے اس قول میں ماں یعنی اونٹنی کا دردزہ میں مبتلاہونایادودھ کا تھنوں میں موجودہونا، زکواۃ میں نکالی جانے والی بنت مخاص یابنت لبون کے لیے شرط نہیں ہے۔ آپ نے اس لیے یہ فرمایا کہ اکثراوقات اور عام حالات میں جب اونٹنی کی مادہ بچی دوسرے سال میں داخل ہوتی ہے تو اس کی ماں بچہ دینے کے قریب ہوتی ہے اور جب وہ تیسرے سال میں داخل ہوتی ہے۔ تو اس وقت اس کی ماں دودھ دے رہی ہوتی ہے۔ اس طرح آپ کا یہ قول عام حالات کے تحت ہے، ٹھیک اسی طرح قول باری (فی حجورکم) کا بھی یہی مفہوم ہے۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ ان رشتوں کی تحریم کے مسئلے میں اہل علم کے مابین کوئی اختلاف رائے نہیں ہے جن کا پہلے ذکرہوچکا ہے اور جو ملکیت میں آنے کی بعد ملکیت حاصل کرنے والے رشتہ دارپراز خودآزاد نہیں ہوجاتے نیز یہ کہ رضاعی ماں اور رضاعی بہن ملک یمین کی بناپر اسی طرح حرام ہیں جس طرح نکاح کی بناپر۔ اسی طرح بیوی کی ماں اور بیوی کی بیٹی بھی حرام ہوجاتی ہیں بشرطیکہ ہمبستری ہوچکی ہو۔ ان دونوں میں سے ہر ایک ہمیشہ کے لیے اس وقت حرام ہوجاتی ہے جب دوسری کے ساتھ ہمبستری ہوجائے۔ اہل علم کے درمیان ملک یمین کے تحت ماں اور بیٹی کو اکٹھا کرنے کے عدم جو ازپر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔ حضرت عمر (رض) ، حضرت ابن عباس (رض) ، حضرت ابن عمر (رض) اور حضرت عائشہ سے یہی منقول ہے۔ نیز یہ بھی ایک متفق علیہ مسئلہ ہے کہ ملک یمین کے تحت ہمبستری سے وہ تمام رشتے ہمیشہ کے لیے حرام ہوجاتے ہیں۔ جو نکاح کے تحت ہمبستری سے ہوتے ہیں۔ قول باری ہے (وحلال ئل ابناء کم الذین من اصلابکم، اور ان بیٹوں کی بیویاں جو تمھارے صلب سے ہوں۔ ) عطاء بن ابی رباح کا قول ہے کہ یہ آیت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق اس وقت نازل ہوئی جب آپ نے زید (رض) کی بیوی سے جنہیں طلاق ہوگئی نکاح کرلیا۔ نیز یہ آیتیں بھی نازل ہوئیں (وماجعل ادعیاکم ابناء کم ، اللہ تعالیٰ نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمھارے بیٹے قرار نہیں دیا) اور (ماکا محمد ابااحدمن رجالکم، محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں) ۔ حضرت زید (رض) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ بولے بیٹے تھے اور انہیں زید (رض) بن محمد ( (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نام سے پکاراجاتا تھا۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ م، حلیلۃ الابن ، بیٹے کی بیوی کو کہتے ہیں۔ ایک قول کے مطابق اسے حلیلہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ایک بستر پر اس کے ساتھ شب باشی حلال ہوتی ہے ایک اور قول کے مطابق وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ عقد نکاح کی بناپرہمستری حلال ہوتی ہے اس کے برعکس لونڈی حلیلہ نہیں کہلاتی اگرچہ مالک یمین کی بناپر اس کی شرمگاہ اس کے لیے حلال قرارپاتی ہے۔ ان دونوں میں ایک اور فرق ہے وہ یہ کہ لونڈی اس وقت تک باپ کے لیے حرام نہیں ہوتی جب تک بیٹے نے اس کے ساتھ ہمبستری نہ کی ہو جب کہ حلیلہ کے ساتھ عقدنکاح ہوتے ہی وہ اس کے باپ پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوجاتی ہے۔ اس سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ حلیلہ کا اسم صرف بیوی کے ساتھ مختص ہے۔ ملک یمین کے ساتھ نہیں ۔ اب جبکہ آیت میں تحریم کے حکم کو نام کے ساتھ ملحق کردیا گیا اور ہمبستری کا ذکر نہیں کیا گیا تویہ اس بات کا مقتضی ہوگیا کہ باپ کے لیے بیٹوں کی بیویاں عقدنکاح کے ساتھ ہی حرام ہوجاتی ہیں۔ اس تحریم کے لیے ہمبستری کی کوئی شرط نہیں ہے۔ اگر ہم ہمبستری کی بھی شرط ہو تو اس سے نص پر اجافہ لازم آئے گاجونسخ کا موجب بن جائے گا۔ کیونکہ یہ اضافہ اس حکم کو منسوخ کردے گا جس کی آیت میں ممانعت کی گئی ہے۔ اس کے متعلق مسلمانوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ قول باری (الذین من اصلابکم) سب کے نزدیک پوتے کی بیوی کی داداپرتحریم کو بھی شامل ہے۔ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ پوتے پر یہ اطلاق ہوسکتا ہے کہ وہ دادا کے صلب سے ہے اس لیے کہ سب کے نزدیک آیت کا اطلاق اس بات کا مقتضی ہے۔ اس میں یہ دلالت بھی موجود ہے کہ پوتا ولادت کی بناپردادا کی طرف منسوب ہوتا ہے۔ آیت میں بیٹے کی بیوی کی تحریم کے حکم میں بیٹے کے صلبی ہونے کی جو تخصیص کی گئی ہے اس سے یہ آیت اس قول باری (فلماقضی زید منھا وطرا زوجنکھا لکیلا یکون علی المؤمنین حرج فی ازواج ادعیاء ھم اذاقضوا منھن وطرا۔ جب زید کا اس سے جی بھرگیا تو ہم نے اس سے تمھارانکاح کرادیا۔ تاکہ اہل ایمان پر اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں سے نکاح کے سلسلے میں کوئی تنگی نہ ہو جب ان سے ان کاجی بھرجائے) کے ہم معنی ہوگئی کیونکہ یہ دوسری آیت متبنیٰ کی بیوی سے نکاح کی اباحت کو متضمن ہے۔ قول باری (فی ازواج ادعیاء ھم) اس پر دلالت کرتا ہے کہ، حلیلۃ الابن، بیٹے کی بیوی کو کہتے ہیں۔ کیونکہ اس مقام پر ان بیویوں کو ازواج کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے اور پہلی آیت میں حلائل کے نام سے ان کا ذکر کیا گیا ہے۔ قول باری ہے (وان تجمعوابین الاختین الاماقدسلف) اور یہ کہ تم ایک نکاح میں دو بہنیں جمع کردومگر جو پہلے ہوچکاسوہوچکا) ۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ آیت دو بہنوں کو جمع کرنے کی تمام صورتوں کی تحریم کی مقتضی ہے کیونکہ آیت کے الفاظ میں عموم ہے۔ جمع بین الاختین کی کوئی صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ دو بہنوں سے ایک ساتھ عقدنکاح کرلے اس صورت میں کسی کے ساتھ نکاح درست نہیں ہوگا اس لیے کہ اس نے دونوں کو جمع کردیا اور عقدنکاح کے لیے ان دونوں میں سے کوئی بھی دوسری سے بڑھ کر نہیں ہے اور ان دونوں کے نکاح کو درست قراردیناجائز نہیں ہوگاجب کہ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کواکٹھا کردینے کے فعل کو حرام قراردیا ہے۔ ان دونوں میں سے کسی ایک کو پسند کرلینے کا شوہر کو اختیاردینا بھی جائز نہیں ہوگا۔ اس لیے کہ نکاح کا انعقادہی فاسد بنیاد پر ہوا تھا اور اس کی وہی حیثیت تھی جو عدت نکاح کی یاشوہر والی عورت سے نکاح کی ہوتی ہے ۔ اس لیے یہ نکاح کبھی بھی درست نہیں ہوسکتا۔ جمع بین الاختین کی ایک صورت یہ ہے کہ پہلے ایک بہن سے نکاح کرلے اور پھر دوسری بہن کو عقدنکاح میں لے آئے۔ اس میں دوسری کے ساتھ نکاح درست نہیں ہوگا۔ اس لیے کہ اس نے یہ قدم اٹھاکرجمع بین الاختین کی صورت پیداکردی۔ اور دوسری سے نکاح ایک ممنوع شکل میں وقوع پذیرہواجب کہ پہلی سے نکاح مباح شکل میں عمل میں آیا۔ اس لیے شوہر اور دوسری بہن کے درمیان علیحد گی کردی جائے گی۔ جمع کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ ملک یمین کے تحت ہمبستری میں دونوں کو اکٹھاکردے کہ پہلی کے ساتھ ہمبستری کرنے کے بعد اسے اپنی ملکیت سے نکالے بغیر دوسری کے ساتھ ہمبستری کرلے۔ یہ بھی جمع کی ایک قسم ہے۔ اس مسئلے میں سلف کے درمیان پہلے اختلاف رائے تھا جو بعد میں ختم ہوگیا اور ملک یمین کے تحت دو بہنوں کو اکٹھا کرنے کی تحریم پر سب کا اجماع ہوگیا۔ حضرت عثمان (رض) اور حضرت ابن عباس (رض) سے اس کی اباحت مروی ہے۔ ان دونوں کا قول ہے کہ ایک آیت نے اسے مباح قراردیا ہے اور دوسری آیت نے اس کی تحریم کی ہے۔ حضرت عمر (رض) ، حضرت علی (رض) ، حضرت ابن مسعو (رض) د، حضرت زبیر (رض) ، حضرت ابن عمر (رض) ، حضرت عمار (رض) اور حضرت زیدبن ثابت (رض) کا قول ہے کہ ملک یمین کے تحت دو بہنوں کو جمع کردینا جائز نہیں ہے۔ شعبی کا قول ہے کہ حضرت علی (رض) سے اس کے متعلق جب پوچھاگیا تو آپ نے فرمایا کہ ایک آیت نے اسے حلال قراردیا ہے اور دوسری آیت نے اسے حرام قراردیا ہے۔ جب ایک آیت سے حلت اور دوسری سے حرمت ثابت ہورہی ہوتوحرام اولیٰ ہوگا۔ عبدالرحمن المقری نے کہا ہے کہ ہمیں موسیٰ بن ایوب الغافتی نے یہ روایت بیان کی ہے اور انہیں ان کے چچا ایاس بن عامرنے کی میں نے حضرت علی (رض) سے ملک یمین کے تحت دو بہنوں کو جمع کردینے کے متعلق دریافت کیا نیز یہ کہ ایک سے ہمبستری ہوچکی ہے۔ آیاوہ دوسری سے ہمبستری کرسکتا ہے ؟ تو آپ نے فرمایا، جس کے ساتھ ہمبستری کی ہے اسے آزاد کردے پھر دوسری کے ساتھ ہمبستری کرلے، اور فرمایا : اللہ تعالیٰ نے آزادعورتوں کے سلسلے میں جو چیزحرام کردی ہے۔ لونڈیوں کے سلسلے میں بھی اسے حرام قراردیا ہے۔ صرف چارشادیوں کا حکم اس سے مستثنیٰ ہے۔ حضرت عما (رض) رسے بھی اس قسم کی روایت ہے۔ ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ ملک یمین کے تحت دو بہنوں کو جمع کرنے کی حلت سے اس قول باری (والمحصنات من النساء الا ماملکت ایمانکم، اور جو عورتیں کسی دوسرے کے نکاح میں ہوں البتہ ایسی عورتیں اس سے مستثنیٰ ہیں جو جنگ میں تمہارے ہاتھ آئیں) کی طرف اشارہ ہے۔ اور حرمت کی آیت سے یہ قول باری (وان تجمعو ابین الاختین) مراد ہے۔ حضرت عثمان (رض) سے اس کی اباحت مروی ہے، آپ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے تحریم اور تحلیل دونوں کا ذکر کردیا اور پھر فرمایا : نہ میں اس کا حکم دیتاہوں اور نہ ہی اس سے روکتا ہوں۔ آپ کا یہ قول اس پر دلالت کرتا ہے کہ آپ اس مسئلے میں غوروفکرکے مرحلے ہی میں رہے اور تحریم وتحلیل کے متعلق کسی قطعی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ اس لیے یہ کہنے کی گنجائش ہے کہ پہلے آپ اس کی اباحت کے قائل تھے پھر تو قف کیا اور تحریم کے متعلق آپ کی رائے قطعی ہوگئی۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ آپ کا مسلک یہ تھا کہ جب اباحت اور ممانعت دونوں پائی جائیں اور ان میں سبب کی یکسانیت ہو تو ممانعت کا حکم اولی ہوگا۔ اس لیے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول روایات میں ان دونوں کے حکم کا بھی اسی طرح ہوناضروری ہے۔ ہمارے اصحاب کا مسلک بھی اس پر دلالت کرتا ہے کہ ان حضرات کا قول بھی یہی ہے۔ اسے ہم نے اصول فقہ میں بیان کردیا ہے۔ ایا س بن عامرنے روایت بیان کی ہے کہ انہوں نے حضرت علی (رض) سے کہا کہ آپ کا قول لوگ نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک آیت نے ان دونوں کو حلال کردیا اور دوسری آیت نے انہیں حرام کردیا ہے۔ حضرت علی (رض) نے جواب میں فرمایا کہ لوگ جھوٹ کہتے ہیں، آپ کے اس قول میں یہ احتمال ہے کہ آپ کی مراد دونوں آیتوں کے مقتضیٰ میں یکساں نیت کی نفی کرنا ہے۔ نیزان لوگوں کے مسلک کا ابطال مقصود ہے جو اس میں توقف کے قائل ہیں۔ جیسا کہ حضرت عثمان (رض) سے مروی ہے ۔ کیونکہ شعبی کی روایت کے مطابق حضرت علی (رض) نے فرمایا تھا کہ ایک آیت نے اسے حرام قراردیا ہے اور دوسری نے حلال اور تحریم اولیٰ ہے اب تحلیل وتحریم کی ان آیتوں سے آپ کا انکار اس وجہ سے ہے کہ یہ دونوں آیتیں اپنے اپنے مقتضی کے لحاظ سے یکساں نہیں ہیں ۔ اور تحریم تحلیل کے مقابلہ میں اولی ہے۔ ایک اور جہت سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ مطلقایہ کہنا کہ ایک آیت اس کی تحلیل کرتی ہے اور دوسری تحریم ایک ناپسند یدہ بات ہے کیونکہ اس قول کا مقتضیٰ یہ ہوگا کہ ایک چیز بیک وقت مباح بھی ہو اور ممنوع بھی۔ اس لیے یہ کہنے کی گنچائش موجود ہے کہ شاید حضرت علی (رض) نے اس وجہ کی بناپرعلی الاطلاق یہ کہنا پسند نہ کیا ہو کہ ایک آیت تحلیل کی مقتضی ہے اور دوسری آیت تحریم کی۔ البتہ جب بات علی الاطلاق نہ کی جائے بلکہ اسے کسی ایک وجہ کی قطعیت کے ساتھ مقید کرکے بیان کیا جائے تو یہ صورت درست ہوگی جیسا کہ آپ سے دوسری ایک روایت میں منقول ہے۔ اگر دوآیتیں ایجاب حکم کے لحاظ سے یکساں ہوں تو تحریم اولیٰ ہوتی ہے۔ اس پر یہ بات دلالت کرتی ہے کہ ایک شخص ممنوع کام کرنے پر سزاکا مستحق ہوجاتا ہے جبکہ مباح کے ترک سے کسی سزاکاسزاوار نہیں ہوتا اب احتیاط اسی میں ہے کہ جو کام کرکے سزا سے بچنے کا امکان نہ ہو اس کام سے پرہیز کیا جائے۔ عقل کی عدالت کا یہی فیصلہ ہے۔ اس میں ایک اور پہلو بھی ہے۔ دونوں آیتیں تحلیل وتحریم کی ایجاب میں یکساں نہیں ہیں اب ایک کے ذریعے دوسری پر اعتراض کرنا جائز نہیں ہوگا اس لیے کہ ان میں سے ہر ایک آیت دوسری آیت سے مختلف سبب کے تحت نازل ہوئی ہے کیونکہ قول باری (وان تجمعوابین الاختین) تحریم کے سلسلے میں نازل ہوئی ہے۔ جس طرح کہ قول باری (وحلال ئل ابناء کم) اور قول باری (وامھات نساء کم) اور باقی ماندہ تمام محرمات کے بیان پر مشتمل آیتیں تحریم کے سلسلے میں نازل ہوئیں لیکن (والمحصنات من النساء الا ماملکت ایمانکم) کا نزول اس گرفتار شدہ عورت کی اباحت کے سلسلے میں ہوا۔ جس کا شوہردارلحرب میں موجود ہوتا ہے ۔ اس آیت نے یہ بتادیا کہ اس گرفتارشدہ عورت کی اپنے شوہر سے علیحد گی ہوگئی اور میاں بیوی کے درمیان ایک دوسرے کے ذریعے بچاؤ کا جوبندھن تھا وہ ٹوٹ چکا۔ اس لیے اس آیت پر اسی صورت کے بموجب عمل ہوگا جس میں اس کا نزول ہواتھا یعنی گرفتار شدہ عورت اور اس کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی اور یہ اپنے مالک کے لیے مباح ہوجائے گی اس لیے اس آیت کے ذریعے جمع بین الاختین کی تحریم والی آیت پر اعتراض کرنا درست نہ ہوگا کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک آیت کا جو سبب نزول ہے وہ دوسری آیت کے سبب نزول سے مختلف ہے اس لیے ہر ایک آیت پر اس کے نزول کے سبب کے دائرے میں عمل ہوگا۔ اس پر یہ ات بھی دلالت کرتی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اس مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ہے کہ قول باری (والمحصنات من النساء الا ماملکت ایمانکم) بیٹوں کی بیویوں ، بیویوں کی ماؤں اور ان تمام عورتوں کے حکم میں آڑے نہیں آیاجن کی تحریم کا ذکر آیت میں ہوا ہے نیز اس پر بھی اتفاق ہے کہ ملک یمین کے تحت بیٹے کی بیوی اور بیوی کی ماں سے ہمبستری جائز نہیں ہے۔ قول باری (الاماملکت ایمانکم) ان کی تخصیص کا موجب نہیں بناکیون کہ اس کا نزول ایسے سبب کے تحت ہوا تھا جو دوسری آیت کے نزول کے سبب سے مختلف تھا اس لیے جمع بین لاختین کی تحریم کے حکم میں بھی اس آیت کو آڑے نہیں آنا چاہیے۔ حضرت علی (رض) اور ان کے ہم خیال صحابہ کرام کی طرف سے جمع بین الاختین کی تحریم کے حکم میں بھی اس آیت کو آڑے نہ آنے دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دوآیتوں کا حکم جب دواسباب کے تحت نازل ہواہو اور ایک آیت تحلیل کی موجب ہو اوردوسری تحریم کی تو ایسی صورت میں ہر آیت کے حکم کو اس کے سبب نزول تک محدودرکھا جائے گا اور اس کے حکم کو دوسری آیت کے حکم کے آڑے آنے نہیں دیاجائے گا۔ یہی طرز عمل ایسی دوردایتوں کے متعلق بھی اختیار کرنا چاہیے جو درج بالا کیفیت کے اندر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہوئی ہوں۔ ہم نے اصول فقہ میں اس بات کی پوری وضاحت کردی ہے۔ اس پر ایک اور پہلو سے غورکیجیئے، ہمیں اس بات میں مسلمانوں کے درمیان کسی اختلاف کا علم نہیں کہ دو بہنوں کو اس طرح جمع کرنے کی بھی ممانعت ہے کہ ایک عقدنکاح کے تحت آئی ہو اور دوسری ملک یمین کے تحت، مثلاایک شخص کے عقد میں کوئی عورت ہو اور وہ اپنی سالی کو لونڈی ہونے کی بناپرخرید لائے تواب ان دونوں سے ہمبستری جائز نہیں ہوگی۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ جمع بین الاختین کی تحریم کا حکم نکاح کی طرح ملک یمین کے تحت جمع کو بھی شامل ہے اور قول باری (وان تجمعوابین الاختین) کا عموم جمع کی تمام صورتوں کی تحریم کا متقاضی ہے۔ نیز یہ مطلقہ بیوی کی عدت میں اس کی بہن سے نکاح کی تحریم کا بھی موجب ہے، اس لیے یہ اس لحاظ سے جمع بین الاختین کی صورت ہے کیونکہ اس شکل میں دونوں بہنوں کی اولاد کو باپ سے اپنا سلسلہ نسب قائم کرنے کا حق حاصل ہوجاتا ہے۔ اور شوہر پر دونوں بہنوں کانان ونفقہ اور رہائش نکاح کی طرح واجب ہوجاتی ہے یہ تمام باتیں جمع کی صورتیں ہیں۔ اس لیے اسے ممنوع قراردینا اور اس کی نفی کرنا واجب ہے کیونکہ اس نے ان دونوں کو بیک وقت اپنے عقد میں رکھ کر قول باری میں واردتحریم کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ اگریہ کہا جائے کہ قول باری (وان تجمعو ابین الاختین) نکاح تک محدود ہے۔ اس میں اس کے علاوہ اور کوئی صورت داخل نہیں ہے۔ اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ یہ بات غلط ہے کیونکہ ملک یمین کے تحت دو بہنوں کو جمع کرنے کی تحریم پر فقہاء امصار کا اتفاق ہے جیسا کہ ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔ حالانکہ ملک یمین نکاح کی صورت نہیں ہوتی اس سے ہمیں یہ بات معلوم ہوگئی کہ جمع بین الاختین کی تحریم کا حکم صرف نکاح تک محدود نہیں ہے۔ نیز جمع بین الاختین کی دوسری تمام صورتوں کو چھوڑکرتحریم کے حکم کو صرف نکاح تک محدود کرنا کسی دلالت کے بغیر حکم میں تخصیص کے مترادف ہے جس کی اجازت کسی کو بھی حاصل نہیں ہے تاہم اس مسئلے میں سلف اور فقہاء امصار کے درمیان اختلاف رائے ہے۔ حضرت علی (رض) ، حضرت ابن عباس (رض) ، حضرت زیدثابت، عبید ہ سلمانی ، عطاء، محمد بن سیرین، مجاہدنیزدوسرے تابعین کا قول ہے کہ مطلقہ کی عدت کے اندراس کی بہن سے نکاح نہیں کرسکتا اسی طرح چوتھی بیوی کی عدت کے دوران پانچویں عورت سے عقد نہیں کرسکتا۔ ان میں بعض حضرات نے عدت کو مطلق رکھا ہے یعنی یہ عدت خواہ کسی قسم کی طلاق کی وجہ سے لازم ہوئی ہو۔ یہی امام ابوحنیفہ، امام ابویوسف، امام محمد، زفر، ثوری اور حسن بن صالح کا قول ہے، عروہ بن الزبیر، قاسم بن محمد اور خلاس سے مروی ہے کہ اگر عورت طلاق بائن کی وجہ سے عدت گزاررہی ہو تو اس کی بہن سے نکاھ کرسکتا ہے۔ امام مالک، اوزاعی، لیث بن سعد اور امام شافعی کا یہی قول ہے سعید بن المسیب، حسن اور عطاء سے اس مسئلے میں دوروایتیں منقول ہیں ایک یہ کہ نکاح کرسکتا ہے اور دوسری یہ کہ نکاح نہیں کرسکتا۔ قتادہ کا قول ہے کہ بہن کی عدت کے اندردوسری بہن سے نکاح کرنے کے جواز کے قول سے حسن نے رجوع کرلیا تھا ہم نے تحریم جمع بین الاختین پر آیت کی جس دلالت اور عموم کا ذکرگذشتہ سطور میں کیا ہے وہ ایک بہن کی عدت کے اختتام تک دوسری بہن سے نکاح کی تحریم کے ایجاب کے حق میں جاتا ہے۔ عقلی طورپر بھی یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ ملک یمین کے تحت آنے والی دو بہنوں سے ہمبستری کی تحریم پر سب کا اتفاق ہے۔ اس میں قابل غوربات یہ ہے کہ ہم بستری کی اباحت نکاح سے تعلق رکھنے والے احکام میں سے ایک حکم ہے۔ خواہ نکاح یاعقدنہ بھی ہواہو۔ اس بناپرایسی دو بہنوں کو جمع کرنے کی تحریم کے حکم کا بھی نکاح کے احکام میں شمارہونا واجب ہے۔ جب استحقاق نسب ، نان ونفقہ اور رہائش کا وجوب بھی نکاح کے احکام میں شمار ہوتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ اسے نکاح کے تحت ایسی دو بہنوں کو جمع کرنے سے روک دیاجائے۔ اگریہ کہاجائے کہ ایک بہن کی عدت میں دوسری بہن سے نکاح کرلینے کی صورت میں وہ جمع بین الاختین کا مرتکب کیسے قرارپائے گا جب کہ طلاق کی وجہ سے ایک بہن سے زوجیت کا تعلق ختم ہوکر وہ اس کے لیے اجنبی عورت بن چکی ہوتی ہے۔ اگر تین طلاقوں کی صورت میں عدت کے دوران وہ اس سے ہمبستری کرلیتا ہے تو اس پر حدزنا واجب ہوجاتی ہے۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ مطلقہ اس کے لیے اجنبی عورت بن جاتی ہے۔ اس لیے اسے اس کی بہن سے نکاح کرلینے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ حد کے وجوب میں دونوں یکساں ہوتے ہیں۔ اس ہمبستری کی بناپرجس طرح مرد پر حدواجب ہوگی۔ اسی طرح عورت پر بھی واجب ہوگی۔ لیکن اس کے باوجود عورت کے لیے اس حالت عدت میں نکاح کرلینا جائز نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ درست ہوگا کہ پہلے نکاح کے حقوق کی موجودگی میں کوئی اور شوہر کرلے۔ ہمبستری کے عمل میں مرد کا ساتھ دینے اور ضامند ہوجانے کی بناپروجوب حد کسی اور مرد سے اس کے نکاح کی اباحت کا موجب نہیں بن سکے گا بل کہ دوسراشوہر کرلینے کی ممانعت میں اس کی حیثیت اس عورت جیسی ہوگی اس کے شوہر کے حبالہ عقد میں ہے ٹھیک اسی طرح شوہر کے لیے بھی اس حالت میں اس کی بہن کو اپنے حبالہ عقد میں لے آنادرست نہیں ہوگا جبکہ نکاح کے قوق ابھی باقی ہیں اگرچہ اس حالت میں اس کے ساتھ ہمبستری حد کی موجوب بن جائے گی۔ ایک دلیل اور بھی ہے وہ یہ کہ جب بیوی کی بہن سے جمع بین الاختین کی صورت میں نکاح کی تحریم ہے یعنی ایک عورت کا بیک وقت دوشوہروں کے عقد رہن احرام ہے۔ پھرہم نے یہ بھی دیکھا کہ عدت جمع بین الاختین کی ان صورتوں کے لیے مانع بن جاتی ہے تو ان امور کی روشنی میں یہ بات بھی واجب ہوجاتی ہے جن کے لیے خود نکاح مانع ہوتا ہے کہ شوہر بھی بیوی کی عدت کے اندراس کی بہن کے ساتھ نکاح سے اسی طرح باز رہے جس طرح نکاح باقی رہنے کی صورت میں اس سے باز رہتا ہے۔ کیونکہ عدت بھی جمع بین الاختین کی ان تمام صورتوں کے لیے اسی طرح مانع ہے جس طرح خود نکاح مانع ہوتا ہے۔ اور جس طرح عدت کی مدت کے اختتام سے پہلے مطلقہ کو کسی اور شخص سے نکاح کرنے کی ممانعت میں عدت کی وہی حیثیت ہے جو نکاح کی ہے۔ اگریہ کہاجائے کہ مطلقہ کی عدت کے اختتام تک شوہر کو اس کی بہن کے ساتھ نکاح سے روک کر آپ نے ایک طرح شوہر کو عدت گذار نے پر لگادیاتو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ نکاح کی تحریم کا قتصارعدت پر نہیں ہوتا کہ اگر ہم مطلقہ بیوی کی عدت کے اختتام تک شوہر کو اس کی بہن کے ساتھ نکاح سے روک دیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم نے اسے عدت میں بٹھا دیا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ طلاق رجعی کی بناپر عدت گزارنے والی بیوی کی بہن سے شوہر کو نکاح کی ممانعت ہے اور یہ بات شوہر کو عدت گزارنے پر لگانے کی موجب نہیں ہے اور اسی طرح طلاق سے قبل میاں بیوی میں سے ہر ایک کو اس بات کی ممانعت ہے کہ شوہربیوی کی بہن سے عقد کرلے اور بیوی کوئی دوسراشوہر کرلے حالانکہ ان میں سے کوئی بھی عدت میں نہیں ہوتا۔ قول باری ہے (الاماقد سلف) البتہ جو کچھ پہلے ہوچکاسوہوچکا) ابوبکرجصا ص کہتے ہیں کہ ہم نے آیت کے اس ٹکڑے کا مفہوم قول باری (ولاتنکحوامانکح اباء کم من النساء الاماقد سلف) کی تفسیر کے دوران بیان کردیا ہے۔ نیزہم نے اس مقام پر اس کی تاویل کے متعلق مختلف اقوال واحتمالات کا بھی تذکرہ کردیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے جمع بین الاختین کی تحریم کا حکم بیان کرتے ہوئے پھر اس فقرے کا اعادہ فرمایا۔ اس مقام پر بھی اس کے معانی میں وہی احتمالات ہیں جو پہلے مقام میں تھے۔ تاہم اس میں ایک اور معنی کا احتمال موجود ہے جو وہاں نہیں تھا وہ یہ کہ دو بہنوں کے ساتھ ہونے والے سابق نکاح فسخ نہیں ہوں گے اور شوہر کو ان میں سے کسی ایک کے اتخاب کا حق ہوگا۔ اس پر ابودھب الحیبشانی کی روایت دلالت کرتی ہے جو انہوں نے ضحاک بن فیروزدیلمی سے اور انہوں نے اپنے والد سے کی ہے وہ کہتے ہیں کہ جب میں مسلمان ہوا اس وقت دوسگی بہنیں میرے عقد میں تھیں میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہو اتو آپ نے ان میں سے ایک کو طلاق دے دینے کا حکم دیا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ان میں جسے چاہوطلاق دے دو ۔ آپ نے انہیں دونوں سے علیحد گی کا حکم نہیں دیا۔ اگر دونوں کے ساتھ بیک وقت عقد ہوا تھا اور علیحدہ علیحدہ عقد کی صورت میں دوسری کو رخصت کردینے کا حکم نہیں دیابل کہ آپ نے اس کے متعلق ان سے استفسار بھی نہیں کیا۔ اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ آپ نے انہیں یہ فرماکر کہ ان میں سے جسے چاہوطلاق دے دو یہ واضح کردیا کہ دونوں کے ساتھ ان کا نکاح باقی تھا۔ جس سے یہ دلالت حاصل ہوتی ہے کہ نزول تحریم سے پہلے تک دونوں کے ساتھ ان کا عقو درست تھا اور یہ کہ لوگوں کو ان کے سابقہ عقودپر اس وقت تک برقراررکھاگیا تھا جب تک ان عقود کے بطلان کی سماعی حجت قائم نہیں ہوگئی۔ اگر ایک شخص مسلمان ہوجائے اور اس کے عقد میں دو بہنیں یاپانچ ہو یاں ہوں تو ان کا کیا حکم ہوگا ؟ اس بارے میں سلف کے اندراختلاف رائے ہے، امام ابوحنیفہ امام ابویوسف اور سفیان ثوری کا قول ہے کہ پانچ بیویوں کی صورت می پہلی چارکورکھ کرپانچویں سے علیحدگی اختیار کرلے گا اور دو بہنوں کی صورت میں پہلی کو رکھے گا اور دوسری سے علیحد گی اختیار کرلے گا۔ اگر ایک ہی عقد میں پانچوں یادوبہنوں سے نکاح ہواہوتوتمام بیویوں سے اسے علیحدہ کردیاجائے گا۔ امام محمد بن احسن، امام مالک، لیث بن سعد، اوزاعی اور امام شافعی کا قول ہے کہ پانچوں میں سے اپنے پسند کی چار اور دو بہنوں میں اپنی پسند کی ایک کو عقد میں رکھ لے گا۔ تاہم بہنوں کی صورت میں اوزاعی کا قول ہے کہ پہلی بہن اس کی بیوی رہے گی اور دوسری سے علیحدگی اختیار کرلے گا۔ حسن بن صالح کا قول ہے کہ پہلی چارکوعقد میں رکھے گا۔ اگر ا سے یہ معلوم نہ ہو کہ پہلی کون کون سی ہیں تو ہر ایک کو طلاق دے دے گا اور عدت گزرنے کے بعدان میں سے چار کے ساتھ دوبارہ نکاح کرلے گا۔ پہلے قول کی صحت کی دلیل قول باری (وان تجمعوابین الاختین) ہے۔ یہ تمام مکلفین کو خطاب عام ہے۔ اس لیے نزول تحریم کے بعد فاسد ہونے کے حکم میں کافرکادوبہنوں کے ساتھ عقد مسلمان کے عقد کی طرح تھا۔ اس لیے دوسری سے اسے علیحدہ کردینا اس بناپرواجب ہوگیا کہ نص قرانی کی رو سے یہ فاسدعقد تھا جس طرح اس صورت میں تفریق واجب ہوجاتی ہے اگر اسلام لانے کے بعد وہ دوسری سے نکاح کرلیتا کیونکہ قول باری ہے (وان تجمعو ابین الاختین) اور دوسری کے ساتھ نکاح کرنے کی وجہ سے جمع بین الاختین کی صورت پیدا ہوگئی تھی۔ اگر اس نے دونوں بہنوں کے ساتھ ایک ہی عقد میں نکاح کیا تھا تو دونوں کے ساتھ اس بناپرعقدفاسد ہوجائے گا کہ یہ عقد ایسی صورت میں ہواتھاجس کی ظاہر قرآن کی رو سے ممانعت تھی۔ یہ چیزدو وجوہ سے ہماری ذکرکردہ وضاحت پر دلالت کرتی ہے۔ اول یہ کہ یہ عقدایسی صورت میں ہواھتاجس کی ممانعت تھی اور ہمارے نزدیک نہی یعنی ممانعت فساد کی مقتضیٰ ہوتی ہے۔ دوم یہ کہ اسے ہر حال میں جمع بین الاختین کرنے کی ممانعت تھی اب اگر ہم شوہر کے مسلمان ہوجانے کے بعد بھی اس عقدکوباقی رکھیں گے توہم اس جمع بین الاختین کے اثبات کے مرتکب قرارپائیں گے۔ جس کی اللہ تعالیٰ نے نفی کردی تھی۔ یہ چیز اس عقد کے بطلان پر دلالت کرتی ہے جس کے ذریعے جمع بین الاختین کا فعل عمل میں آیا تھا۔ عقلی طورپر بھی اگر دیکھاجائے تو یہ معلوم ہوگا کہ جب مسلمان کے لیے شروع سے دو بہنوں کے ساتھ عقد نکاح جائز نہیں کہ اس کا یہ عقد باقی رہے۔ اگرچہ یہ دونوں عورتیں عقد کے وقت بہنیں نہ بھی ہوں مثلا کوئی شخص دوددوھ پیتی بچیوں سے نکاح کرلے اور پھر ان دونوں کو ایک عورت اپنا دودھ پلائے۔ اس طرح ان دونوں کو جمع کرنے کی نفی کے اندرابتداء اور بقادونوں کا حکم یکساں ہوکرابتدا اور بقا کی حالت کی یکسانیت میں محرم عورتوں کے ساتھ نکاح کے مشابہ ہوگیا۔ اس لیے جب حالت کفر اورحالت اسلام میں عقد کے وقوع یذیر ہونے کے لحاظ سے اس کے حکم میں کوئی فرق نہیں پڑا اور اسلام میں آتے ہی تفریق واجب ہوگئی اور اس کی حیثیت اسلام لانے کے بعد کیئے جانے والے عقد کی طرح ہوگئی تو دونوں بہنوں یا چار سے زائد عورتوں کے ساتھ نکاح کا بھی یہی حکم واجب ہوگیا اور جس طرح محرم عورتوں کے ساتھ عقد کی طرح دو بہنوں کے ساتھ بقا اور ابتدا میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ اسی طرح اسلام لانے کے بعد اس عقد کے فاسد ہونے کا حکم لگانا بھی واجب ہوگیا جیسا کہ ہم نے محرم عورتوں کے ساتھ عقد کے بارے میں ذکر کیا ہے۔ جو لوگ اسلام لانے کے بعد شوہرکواختیاردینے کے قائل ہیں ان کا استدلال فیروزویلمی کی اس روایت پر ہے جس کا ہم نے پہلے ذکرکر دیا ہے۔ نیز انہوں نے اس روایت سے بھی استدلال کیا ہے جسے ابن ابی لیلیٰ نے خمیصہ بن شمرول سے اور انہوں نے حرث بن قیس سے نقل کیا ہے۔ حرث کہتے ہیں کہ جب میں مسلمان ہواتومیری آٹھ بیویاں تھیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ان میں سے چارکومتنخب کرلینے کا حکم دیا۔ اسی طرح اس روایت سے استدلال کیا گیا جسے معمرنے زہری سے ، اور انہوں نے سالم سے، اور انہوں نے حضرت ابن عمر (رض) سے نقل کیا ہے کہ غیلان سلمہ جب مسلمان ہوئے تو ان کی دس بیویاں تھیں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے چاررکھ لو۔ اس استدلال کا یہ جواب دیاجائے گا کہ فیروزدیلمی کی روایت کے الفاظ میں عقد کی صحت پر دلالت موجود ہے اور یہ عقدنزول تحریم سے قبل وقوع پذیرہوا تھا۔ اس لیے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا تھا کہ ان میں سے اپنی پسند کی ایک رکھ لو۔ یہ الفاظ فیروز کے مسلمان ہوجانے کے بعد بھی دونوں بہنوں کے ساتھ عقد کی بقاء پر دلالت کرتے ہیں۔ حارث بن قیس کی روایت میں یہ احتمال ہے کہ شاید نزول تحریم سے پہلے عقد وقوع پذیر ہوا تھا اور پھر تحریم کے آنے تک درست رہا اس لیے اس پر، ان میں سے چارکورکھ کر باقی ماندہ بیویوں سے علیحد گی لازم ہوگئی جس طرح کہ ایک شخص کے عقد میں دوبیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک غیر متعین کو تین طلاق دے بیٹھے تو ایسی صورت میں اس سے یہ کہاجائے گا کہ ان میں سے جسے چاہومتنخب کرلواس لیے کہ تحریم کے آنے تک ان دونوں کے ساتھ عقد کی صورت درست تھی۔ اگریہ کہا ہمارے کہ وقت عقد کے لحاظ سے اگر اس حکم میں فرق ہوتاتو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حارث بن قیس سے عقد کا وقت ضرور پوچھتے تو اس کا یہ جواب دیا جائے گا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات کا علم تھا اس لیے آپ نے اسی پر اکتفاء کرتے ہوئے اس سے اس کے متعلق کوئی سوال نہیں کیا۔ معمرکی زہری سے۔ ان کی سالم سے اور ان کی اپنے والد سے غیلان کی بیویوں کے متعلق جو روایت ہے تورادیوں کو اس بات کے متعلق کوئی شک نہیں ہے کہ معمر سے بصرہ میں یہ روایت بیان کرتے ہوئے غلطی ہوئی ہے اور زہری سے یہ روایت اصل کے اعتبار سے مقطوع ہے اسے امام مالک نے زہری سے نقل کیا ہے۔ زہری کے الفاظ یہ ہیں ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ثقیف کے ایک شخص سے جس کی دس بیویاں تھیں مسلمان ہونے پر فرمایا تھا کہ ان میں سے اپنی پسند کی چاررکھولو۔ زہری سے عقیل بن خالد کی روایت میں الفاظ یہ ہیں : ہمیں عثمان بن محمد بن ابی سوید سے یہ خبرپہنچی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غیلان بن سلمہ سے کہا۔ اب زہری کو سالم سے اور انہیں اپنے والد سے اس روایت کا متصل سند کی صورت میں پہنچنا کی سے درست ہوسکتا ہے۔ جبکہ خودزہری اس روایت کو، بلغناعن عثمان بن محمد بن ابی سوید، (ہمیں عثمان بن محمد بن ابی سوید سے یہ خبرپہنچی ہے) کے الفاظ میں ذکرکر رہے ہیں ایک قول یہ ہے کہ اس روایت میں معمر کی جانب سے غلطی ہوئی ہے۔ معمر کے پاس غیلان کے سلسلے میں زہری سے دوردایتیں تھیں۔ ایک تو یہ روایت جس کی سند کے الفاظ وہ تھے جو اوپر درج ہوئے اور دوسری سالم کی اپنے والد سے جس میں یہ ذک رہے کہ غیلان بن مسلمہ نے حضرت عمر (رض) کے زمانے میں اپنی بیویوں کو طلاق دے دی تھی اور اپناسارامال اپنے ورثاء میں تقسیم کردیا تھا۔ حضرت عمر (رض) نے اس سے فرمایا تھا کہ اگر تم اپنی بیویوں سے رجوع نہیں کروگے اور اس دوران تمہاری موت واقع ہوجائے گی تو میں تمہاری ان مطلقہ بیویوں کو وارث قراردوں گا اور پھر تمہاری قبرپراسی طرح سنگیا ری کروں گا جس طرح ابورغال کی قبرپرپتھربرسائے گئے تھے۔ معمر کو غلطی لگی اور انہوں نے اس روایت کی سند کو غیلان بن سلمہ کے مسلمان ہونے والے واقعہ کی روایت سے جوڑدیا۔ فصل ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ کتاب میں جس امر کی تحریم منصوص ہے وہ جمع بین الاختین ہے تاہم ایک عورت اور اس کی پھوپھی یاخالہ کو بیک وقت عقد میں رکھنے کی تحریم روایت میں وارد ہوئی ہے جن کی حیثیت متواتراحادیث کی ہے۔ حضرت علی (رض) ، حضرت ابن عباس (رض) ، حضرت جابر (رض) ، حضرت ابن عمر (رض) ، حضرت ابوموسیٰ ، حضرت ابوسعید خدری، حضرت ابوہر (رض) یرہ، حضرت عائشہ (رض) اور حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لاتنکح المرا ۃ علی عمتھاولا علی خالتھا ولا علی بنت اخیھاولا علی بنت اختھا، کسی عورت سے نکاح نہ کیا جائے جبکہ اس کی پھوپھی، اس کی خالہ، اس کی بھتیجی یاس کی بھابحی پہلے ہی اس شخص کے عقد میں موجودہو۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں (ولاالصغری علی الکبری ولاالکبری علی الصغری۔ نہ چھوٹی ہوتے ہوئے بری سے اور نہ بڑی کے ہوتے ہوئے چھوٹی سے نکاح کیا جائے۔ ان روایات میں الفاظ کے لحاظ سے اگرچہ اختلاف ہے لیکن معنی اور مفہوم کے لحاظ سے یکسانیت ہے اور ان کے تواتر اورکثرت روایت کی بناپراہل علم نے انہیں نہ صرف ہاتھوں ہاتھ لیابل کہ انہیں قبول کرکے ان پر عمل بھی کیا۔ یہ روایات علم وعمل کی موجب ہیں اس لیے ان روایات پر آیت کے ساتھ ساتھ عمل واجب ہے۔ تاہم خوارج کا ایک گروہ اس مسئلے میں پوری امت سے کٹ کر بہنوں کے سواباقی ماندہ عورتوں کا جن کا ذخراوپر ہوچکا ہے، بیک وقت عقدنکاح میں رکھنے کے جواز کا قائل ہوگیا اور اس قول باری (واحل لکم ماوراء ذلکم، ان کے ماسوا عورتیں تم پر حلال کردی گئی ہیں) سے اپنے قول کے حق میں استدلال کیا۔ لیکن انہیں اس بارے میں غلطی لگی اور وہ اس غلطی کی بناپر سیدھے راستے سے بھٹک گئے کیونکہ اللہ نے جس طرح یہ فرمایا کہ (واحل لکم ماوراء ذلکم) اسی طرح یہ بھی فرمایا (ما اتاکم الرسول فخذوہ ومانھاکم عنہ فانتھوا، رسول تمہیں جس کام کا حکم دیں اسے اختیارکر لو اور جس کام سے روکیں اس سے رک جار) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان عورتوں کو بیک وقت عقد میں رکھنے کی تحریم کا حکم ثابت ہوچکا ہے جن کا ہم نے اوپر ذکرکیا ہے۔ اس لیے اس حکم کو بھی آیت کے حکم میں ضم کردیناواجب ہے اور اس طرح قول باری (واحل لکم ماوراء ذلکم) پر ان صورتوں میں عمل کیا جائے گا جو دو بہنوں کو جمع کرنے نیز حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ممنوعہ صورتوں کے علاوہ ہوں گی۔ قول باری (واحل لکم ماوراء ذلکم) یا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ان عورتوں کو ایک عقد کے تحت رکھنے کی تحریم کا حکم ملنے سے قبل یا اس کے ساتھ یا اس کے بعدنال ہوا تھا۔ یہ تو درست نہیں ہوسکتا کہ اس آیت کا نزول حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد کے بعدہواہو۔ اس لیے کہ یہ قول باری ان عورتوں سے نکاح کی تحریم کے حکم پر مرتب ہے جن کی تحریم کا پہلے ذکرہوچکا ہے ۔ یعنی ترتیب میں تحلیل کا یہ حکم تحریم کے حکم کے بعد دارد ہوا ہے اس لیے کہ قول باری (ماوراء ذلکم) سے مراد ان عورتوں کے ماسوا ہے جن کی تحریم کا ذکر پہلے گذر چکا ہے۔ اور جمع بین الاختین کی تحریم سے قبل یہ تمام عورتیں مباح تھیں۔ اس سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی کہ روایات میں جن عورتوں کو بیک وقت عقد میں رکھنے کا تحریم ہے وہ جمع بین الاختین کی تحریم کے حکم سے پہلے کی نہیں ہے جب آیت سے پہلے) روایات ک اورودمتمنع ہوگیا تواب یہ روایات یا تو آیت کے نزول کے ساتھ ہی وارد ہوئیں یا ان کا دردو آیت کے نزول کے بعدہوا۔ اگرپہلی صورت ہو تو پھر آیت کا درددصرف ان عورتوں کے ساتھ مخصوص تسلیم کیا جائے گاجوحدیث میں مذکورہ عورتوں کے علاوہ ہوں گی اور ہمیں یہ بات معلوم ہوگئی کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آیت کی تلاوت کے بعد مذکورہ بالاحدیث کے ذریعے آیت میں اللہ تعالیٰ کی مراد بیان کردی ہوگی اور سننے والوں نے آیت کے حکم کو اسی طرح صرف ایک حکم خاص سمجھا ہوگاجیسا کہ ہم نے بیان کیا۔ اگردوسری صورت کی بناپر آیت کا حکم اپنے عموم لفظ کے مقتضیٰ پر قرارپکڑچکا تھا اور اس کے بعدحدیث ک اورددہواتویہ نسخ کی صورت میں ہواہوگا اور اس جیسی حدیث کے ذریعے قرآن کانسخ جائز ہے کہ کیونکہ اس حدیث میں تواتر کی صفت موجود ہے۔ نیز اس میں استفاضہ اور کثرت روایت ہے اور اس کی حیثیت علم اور عمل کے موجب کی ہے۔ اگر ہمارے پاس نزول علم اور عمل کے موجب کی ہے۔ اگر ہمارے پاس نزول آیت اور درددحدیث کی تاریخوں کا کوئی ثبوت نہ بھی ہو لیکن یہ یقین حاصل ہوچکاہو کہ آیت کی بناپر اس حدیث کانسخ عمل میں نہیں آیاکیون کہ اس کا درودآیت کے نزول سے پہلے نہیں ہوا تھا جیسا کہ ہم نے ابھی ذکر کیا ہے تو اس صورت میں آیت کے ساتھ ساتھ اس حدیث پر عمل کرنا بھی واجب ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں بہترین بات یہی ہوگی کہ آیت کے نزول اور حدیث کے دردد کے زمانے کو ایک تسلیم کرلیاجائے۔ کیونکہ ہمیں ان دونوں کی آمد کی تاریخ کا علم نہیں ہے اور ہمارے لیے یہ بھی درست نہیں ہے کہ ہم حدیث پر آیت کے نزول کے بعد واردہونے کا حکم لگاکر آیت کے بعض احکام کو اس کی وجہ سے منسوخ تسلیم کرلیں کیونکہ نسخ اسی صورت میں درست ہوسکتا ہے جبکہ یہ آیت کہ حکم کے استقرار کے بعد واردہواہو۔ لیکن ہمیں اس کا علم نہیں ہے کہ آیت کا حکم اپنے عموم پر قرارپکڑچکا تھا اور پھر اس پر نسخ واردہوا اس لیے ضروری ہوگیا کہ ان دونوں کے ایک ساتھ وردد کا حکم لگایاجائے۔ نیز ایک وجہ یہ بھی ہے جب آیت کے نزول اور حدیث کے دردد کی تاریخوں کا علم نہ ہو تو اس صورت میں دونوں کے مطابق حکم لگاناضروری ہوجاتا ہے۔ جس طرح کہ ایک ساتھ ڈوب جانے والوں اور ایک ساتھ کسی مکان کے نیچے دب کرمربمانے والوں کا حکم ہوتا ہے۔ چونکہ ان کے متعلق یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون کس سے پہلے مرا ہے اس لیے یہ حکم لگایاجاتا ہے کہ گویا سب کے سب اکھٹے مرے ہیں۔ (واللہ اعلم)

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٣) یہ تمام نسبتی رشتے تم پر حرام ہیں خواہ کسی بھی طریقہ سے ہوں اور اسی طرح جب کہ مدت رضاعت میں دودھ پیا ہو تو یہ رشتہ حرام ہے، اور تمہاری بیبیوں کی مائیں بھی تم پر حرام ہیں، خواہ تم نے ان بیبیوں کے ساتھ صحبت کی ہو یا صحبت نہ کی وہ اور تمہاری عورتوں کی وہ لڑکیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں اور تم نے ان کی ماں کے ساتھ صحبت بھی کی ہو تو وہ بھی حرام ہیں اور اگر تم نے ان کے ساتھ صحبت نہیں کی تو ان کی ماں طلاق دے کر ان کی لڑکیوں کی شادی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اور تمہارے نسبی بیٹوں کی بیبیاں بھی تم پر حرام ہیں اور اسی طرح دو بہنوں کا خواہ وہ آزاد ہوں یا باندیاں ایک ساتھ رکھنا حرام ہے مگر زمانہ جاہلیت میں جو کچھ ہوگیا اور اسلام میں داخل ہو کر اس سے توبہ کرلی تو اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والے ہیں۔ شان نزول : (آیت) ” وحلآئل ابنآئکم “۔ (الخ) ابن جریر (رح) نے ابن جریج (رح) سے نقل کیا ہے فرماتے ہیں کہ میں نے اس آیت کے بارے میں عطا سے دریافت کیا وہ بولے ہم آپس میں گفتگو کرتے تھے کہ یہ آیت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں نازل ہوئی ہے جس وقت آپ نے زیدبن حارثہ (رض) کی بیوی سے شادی کی اور مشرکین میں اس پر چہ مگوئیاں ہوئیں تو یہ آیت نازل ہوئی۔ (لباب النقول فی اسباب النزول از علامہ سیوطی (رح )

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(وَاُمَّہٰتُ نِسَآءِکُمْ ) جن کو ہم ساس یا خوش دامن کہتے ہیں۔ (وَرَبَآءِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ ) (مِّنْ نِّسَآءِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّز) (فَاِنْ لَّمْ تَکُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ ز) ربیبہبیوی کی اس لڑکی کو کہا جاتا ہے جو اس کے سابق شوہر سے ہو۔ اگر موجودہ شوہر اس بیوی سے تعلق زن و شو قائم ہونے کے بعد اس کو طلاق دے دے تو ربیبہ کو اپنے نکاح میں نہیں لاسکتا ‘ یہ اس کے لیے حرام ہے۔ لیکن اگر اس بیوی کے ساتھ تعلق زن و شو قائم نہیں ہوا اور اسے طلاق دے دی تو پھر ربیبہ کے ساتھ نکاح ہوسکتا ہے۔ چناچہ فرمایا کہ اگر تم نے ان بیویوں کے ساتھ مقاربت نہ کی ہو تو پھر (انہیں چھوڑ کر ان کی لڑکیوں سے نکاح کرلینے میں) تم پر کوئی گناہ نہیں۔ ِ (وَحَلَآءِلُ اَ بْنَآءِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلاَبِکُمْ لا) جن کو ہم بہوئیں کہتے ہیں۔ اپنے صلبی بیٹے کی بیوی سے نکاح حرام ہے۔ البتہ منہ بولے بیٹے کی مطلقہ بیوی سے نکاح میں کوئی حرج نہیں۔ (وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ ) (اِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ ط) (اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا ) جو پہلے ہوگیا سو ہوگیا۔ اب گڑے مردے تو اکھاڑے نہیں جاسکتے۔ لیکن آئندہ کے لیے یہ محرمات ابدیہ ہیں۔ اس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اضافہ کیا ہے کہ جس طرح دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتے اسی طرح خالہ بھانجی کو اور پھوپھی بھتیجی کو بھی بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتے۔ یہ محرمات ابدیہ ہیں کہ جن کے ساتھ کسی حال میں ‘ کسی وقت شادی نہیں ہوسکتی۔ اب وہ محرمات بیان ہو رہی ہیں جو عارضی ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

34. The word 'mother' applies to one's step-mother as well as to one's real mother. Hence the prohibition extends to both. This injunction also includes prohibition of the grandmother, both paternal and maternal. There is disagreement on whether a woman with whom a father has had an unlawful sexual relationship is prohibited to his son or not. There are some among the early authorities who do not believe in such prohibition. But there are others who go so far as to say that a woman whom a father has touched with sexual desire becomes prohibited to the son. Likewise, there is disagreement among the scholars of the early period of Islam in regard to a woman with whom a person has had an illegitimate sexual relationship whether she is prohibited to his father or not. In the same way there has been disagreement in regard to a man with whom a mother or daughter has had an illegitimate sexual relationship, whether or not marriage with him is prohibited for both the mother and daughter. (See Jassas, vol. 2, pp. 113 ff., and Bidayat al-Mujtahid, vol. 2, pp. 33 f. - Ed.) There is a great deal of formal, legal discussion on this point. But even a little reflection makes it evident that if a man marries a woman who is at once the object of the desire of either his father or his son, and if a man marries a woman and is attracted to either her mother or daughter, this militates against the requirements of a righteous society. The spirit of the Law is opposed to the legal hair-splitting which makes a distinction between sexual relations that take place either within the marital framework or outside it, and between either touching or looking with desire and so on. The plain fact is that if the sexual passions of both the father and the son are focused on the same woman, or conversely, if the sexual passions of both the mother and daughter are focused on the same man, this situation is full of evil and mischief for family life and the Law can never tolerate it. The Prophet (peace be on him) has said: 'Whoever looks at the genitals of a woman, both the mother and daughter of that woman become prohibited for him.' In another tradition, the Prophet (peace-be on him) said: 'God will not even care to look at the person who casts his look at the genitals of a woman as well as those of her daughter.' (Jassas, Ahkam al-Qur'an, vol. IV, p. 141.) These traditions bring out the intent of the Law very clearly. 35. The injunction with regard to daughters applies to grand-daughters on both the paternal and maternal sides as well. There is disagreement, however, whether a daughter born of an illegitimate relationship becomes prohibited or not. According to Abu Hanifah, Malik and Ahmad b. Hanbal such a daughter is prohibited in the same way as a daughter born in wedlock; Shafi'i, however, is of the opinion that such daughters are not prohibited. The very idea, however, of marrying a girl who was born of one's own semen would be repulsive to any decent person. 36. This applies to full sisters as well as to half-sisters. 37. In all these relationships, no distinction is made between the full and step-relationships. The sister of a man's father or mother, whether full sister or step-sister, is prohibited to him. Likewise, the daughters of a man's brothers and sisters are prohibited just as if they were one's own daughters. (See Bidayat al-Mujtahid, vol. 2, pp. 31 ff. - Ed.) 38. There is consensus among Muslims that if a boy or girl is breast-fed by a woman, that woman attains the status of mother, and her husband the status of father. It is forbidden to marry relatives through milk where the degree of relationship is such as /to constitute a bar to marriage in the case of blood-relations. The basis of this rule is the saying of the Prophet (peace be on him): 'Whatever is rendered prohibited by descent (nasab) is likewise rendered prohibited by breast-feeding.' (Bukhari, 'Shahadat', 4, 7,13,14; Muslim, 'Rida'ah', 1-14,26-30; etc. - Ed.) According to Abu Hanifah and Malik prohibition is established if a child suckles milk from a woman's breast equal to that minimum quantity which nullifies fasting. But according to Ahmad b. Hanbal, it is established by three sucklings; and according to Shafi'i by five. There is also disagreement about the maximum age up to which breast-feeding leads to prohibition of marriage with the woman concerned. In this connection, jurists have expressed the following opinions: (1) Suckling is of legal significance only when it occurs before a child has been weaned, and when milk is its main source of nourishment. If a child suckles from a woman's breast after having been weaned, this is legally no different from drinking anything else. This is the opinion of Umm Salamah and Ibn 'Abbas, and a tradition to this effect has also been reported from 'Ali. This is also the view of al-Zuhri, Hasan al-Basri, Qatadah, 'Ikrimah and Awza'i. (2) Prohibition is established by breast-feeding during the first two years of a child's life. This is the view of 'Umar, Ibn Mas'ud, Abu Hurayrah and 'Abd Allah b. 'Umar. Among jurists, Shafi'i, Ahmad b. Hanbal, Abu Yusuf, Muhammad b. al-Hasan al-Shaybani and Sufyan al-Thawri followed this view; and according to a report, so did Abu Hanifah. Malik largely followed this view, but he was of the opinion that if breast-feeding took place a month or two after the age of two, the prohibition would still remain in effect. (3) The generally-reported opinion of Abu Hanifah and Zufar is that a bar to marriage is created by breast-feeding up to an age limit of two and a half years. (4) Some other jurists are of the opinion that the prohibition comes into effect irrespective of the age when breast-feeding takes place. This opinion is based on the view that the effective cause of the prohibition is a woman's milk, rather than the age of the person fed. Hence, even in the case of an older person, the same prohibition would apply as in the case of an infant. This is the view of 'A'ishah and this has been supported on the basis of a tradition from 'Ali, which is presumably .authentic. Among the jurists this opinion has been followed by 'Urwah b. al-Zubayr, 'Ata', Layth b. Sa'd and Ibn Hazm. (On this subject see Jassas, vol. 2, pp. 124 ff.; and Ibn Rushd, Biddyat al-Mujtahid, vol. 2,'pp'. 35 ff. -Ed.) 39. There is disagreement about prohibition in respect of the mother of the woman with whom one has merely contracted marriage (without having consummated it). Abu Hanifah, Malik, Ahmad b. Hanbal and Shafi'i believe that such a relationship is prohibited. 'Ali, however, holds the opinion that unless the marriage has been consummated the mother of one's wife does not become prohibited. 40. The prohibitive restriction in regard to such girls is not based on the consideration of their having been brought up in the house of a step-father. The reference to the child's upbringing in his house points to the delicacy of this relationship. The jurists are almost unanimous that it is prohibited to marry one's step-daughter irrespective of whether or not she has been raised in the step-father's house. 41. This restriction has been added because the widow of one's adopted son is, according to Islam, not prohibited. It is only the wife of one's own son who is prohibited. Likewise, the wives of grandsons (paternal and maternal) are prohibited to grandfathers (on both the mother's and father's side). 42. The Prophet (peace be on him) has taught that it is prohibited for a man to combine in marriage an aunt - whether maternal or paternal - with her niece. The guiding principle is that it is prohibited to have as wives two women who, if one were male, would be prohibited to each other. (See Bidayat al-Mujtahid, vol. 2, p. 41 - Ed.) 43. This is an assurance that God would not call them to task for such misdeeds of the Jahiliyah period as combining two sisters in matrimony, provided they abstained from doing so in the future. (See also n. 32 above.) For this reason a man with two sisters as his wives is required to divorce one of them when he embraces Islam.

سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :34 ماں کا اطلاق سگی اور سوتیلی ، دونوں قسم کی ماؤں پر ہوتا ہے اس لیے دونوں حرام ہیں ۔ نیز اسی حکم میں باپ کی ماں اور ماں کی ماں بھی شامل ہے ۔ اس امر میں اختلاف ہے کہ جس عورت سے باپ کا ناجائز تعلق ہو چکا ہو وہ بھی بیٹے پر حرام ہے یا نہیں ۔ سلف میں سے بعض اس کی حرمت کے قائل نہیں ہیں ، اور بعض اسے بھی حرام قرار دیتے ہیں ، بلکہ ان کے نزدیک جس عورت کو باپ نے شہوت سے ہاتھ لگایا ہو وہ بھی بیٹے پر حرام ہے ۔ اسی طرح سلف میں اس امر پر بھی اختلاف رہا ہے کہ جس عورت سے بیٹے کا ناجائز تعلق ہو چکا ہو ، وہ باپ پر حرام ہے یا نہیں ۔ اور جس مرد سے ماں یا بیٹی کا ناجائز تعلق رہا ہو یا بعد میں ہو جائے اس سے نکاح ماں اور بیٹی دونوں کے لیے حرام ہے یا نہیں ۔ اس باب میں فقیہانہ بحثیں بہت طویل ہیں ، مگر یہ بات بادنیٰ تامل سمجھ میں آسکتی ہے کہ کسی شخص کے نکاح میں ایسی عورت کا ہونا جس پر اس کا باپ یا اس کا بیٹا بھی نظر رکھتا ہو ، یا جس کی ماں یا بیٹی پر بھی اس کی نگاہ ہو ، ایک صالح معاشرت کے لیے کسی طرح مناسب نہیں ہو سکتا ۔ شریعت الہٰی کا مزاج اس معاملہ میں ان قانونی موشگافیوں کو قبول نہیں کرتا جن کی بنا پر نکاح اور غیر نکاح اور قبل نکاح اور بعد نکاح اور لمس اور نظر وغیرہ میں فرق کیا جاتا ہے ۔ سیدھی اور صاف بات یہ ہے کہ خاندانی زندگی میں ایک ہی عورت کے ساتھ باپ اور بیٹے کے ، یا ایک ہی مرد کے ساتھ ماں اور بیٹی کے شہوانی جذبات کا وابستہ ہونا سخت مفاسد کا موجب ہے اور شریعت اسے ہرگز برداشت نہیں کر سکتی ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ من نظر الیٰ فرج امرأة حرمت علیہ امھا و ابنتھا ۔ ”جس شخص نے کسی عورت کے اعضاء صنفی پر نظر ڈالی ہو اس کی ماں اور بیٹی دونوں اس پر حرام ہیں ۔ “ اور لا ینظر اللہ الیٰ رجل نظر الیٰ فرج امرأة و ابنتھا ، ” خدا اس شخص کی صورت دیکھنا پسند نہیں کرتا جو بیک وقت ماں اور بیٹی دونوں کے اعضاء صنفی پر نظر ڈالے ۔ “ ان روایات سے شریعت کا منشاء صاف واضح ہوجاتا ہے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :35 بیٹی کے حکم میں پوتی اور نواسی بھی شامل ہیں ۔ البتہ اس امر میں اختلاف ہے کہ ناجائز تعلقات کے نتیجہ میں جو لڑکی ہوئی ہو وہ بھی حرام ہے یا نہیں ۔ امام ابو حنیفہ ، مالک اور احمد بن حنبل رحمہم اللہ کے نزدیک وہ بھی ناجائز بیٹی کی طرح محرمات میں سے ہے ، اور امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک وہ محرمات میں سے نہیں ہے ۔ مگر درحقیقت یہ تصور بھی ذوق سلیم پر بار ہے کہ جس لڑکی کے متعلق آدمی یہ جانتا ہو کہ وہ اسی کے نطفہ سے پیدا ہوئی ہے اس کے ساتھ نکاح کرنا اس کے لیے جائز ہو ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :36 سگی بہن اور ماں شریک بہن اور باپ شریک بہن تینوں اس حکم میں یکساں ہیں ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :37 ان سب رشتوں میں بھی سگے اور سوتیلے کے درمیان کوئی فرق نہیں ۔ باپ اور ماں کی بہن خواہ سگی ہو خواہ سوتیلی ، یا باپ شریک ، بہرحال وہ بیٹے پر حرام ہے ۔ اسی طرح بھائی اور بہن خواہ سگے ہوں یا سوتیلے یا باپ شریک ، ان کی بیٹیاں ایک شخص کے لیے اپنی بیٹی کی طرح حرام ہیں ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :38 اس امر پر امت میں اتفاق ہے کہ ایک لڑکے یا لڑکی نے جس عورت کا دودھ پیا ہو اس کے لیے وہ عورت ماں کے حکم میں اور اس کا شوہر باپ کے حکم میں ہے ، اور تمام وہ رشتے جو حقیقی ماں اور باپ کے تعلق سے حرام ہوجاتے ہیں ۔ اس حکم کا ماخذ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے کہ یحرم من الرضاع مایحرم من النسب ۔ البتہ اس امر میں اختلاف ہے کہ حرمت رضاعت کس قدر دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے ۔ امام ابو حنیفہ اور امام مالک رحمہم اللہ کے نزدیک جتنی مقدار سے روزہ دار کا روزہ ٹوٹ سکتا ہے اتنی ہی مقدار میں اگر بچہ کسی کا دودھ پی لے تو حرمت ثابت ہوجاتی ہے ۔ مگر امام احمد رحمہ اللہ کے نزدیک تین مرتبہ پینے سے اور امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک پانچ دفعہ پینے سے یہ حرمت ثابت ہوتی ہے ۔ نیز اس امر میں بھی اختلاف ہے کہ کس عمر میں پینے سے یہ رشتے حرام ہوتے ہیں ۔ اس باب میں فقہاء کے اقوال حسب ذیل ہیں: ( ١ ) اعتبار صرف اس زمانہ میں دودھ پینے کا ہے جبکہ بچہ کا دودھ چھڑایا نہ جا چکا ہو اور شیر خوارگی ہی پر اس کے تغذیہ کا انحصار ہو ۔ ورنہ دودھ چھٹائی کے بعد اگر کسی بچے نے کسی عورت کا دودھ پی لیا ہو تو اس کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے اس نے پانی پی لیا ۔ یہ رائے ام سلمہ اور ابن عباس کی ہے ۔ حضرت علی سے بھی ایک روایت اس معنی میں آئی ہے ۔ زہری ، حسن بصری ، قتادہ ، عکرمہ اور اوزاعی اسی کے قائل ہیں ۔ ( ۲ ) دوسال کی عمر کے اندر اندر جو دودھ پیا گیا ہو صرف اسی سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی ۔ یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ، ابن مسعود رضی اللہ عنہ ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، اور ابن عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے اور فقہاء میں سے امام شافعی ، امام احمد ، امام ابو یوسف ، امام محمد ، اور سفیان ثوری رحمہم اللہ نے اسے قبول کیا ہے ۔ امام ابو حنیفہ سے بھی ایک قول اسی کی تائید میں منقول ہے ۔ امام مالک بھی اسی حد کے قائل ہیں ، مگر وہ کہتے ہیں کہ دوسال سے اگر مہینہ دو مہینہ زائد عمر بھی ہو تو اس میں دودھ پینے کا وہی حکم ہے ۔ ( ۳ ) امام ابو حنیفہ اور امام زفر کا مشہور قول یہ ہے کہ زمانہ رضاعت ڈھائی سال ہے اور اس کے اندر پینے سے حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے ۔ ( ٤ ) خواہ کسی عمر میں دودھ پیے ، حرمت ثابت ہو جائے گی ۔ یعنی اس معاملہ میں اصل اعتبار دودھ کا ہے نہ کہ عمر کا ۔ پینے والا اگر بوڑھا بھی ہو تو اس کا وہی حکم ہے جو شیر خوار بچے کا ہے ۔ یہی رائے ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی صحیح تر روایت اسی کی تائید میں منقول ہے ۔ اور فقہاء میں سے عروہ بن زبیر ، عطاء ، لیث بن سعد اور ابن حزم نے اسی قول کو اختیار کیا ہے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :39 اس امر میں اختلاف ہے کہ جس عورت سے محض نکاح ہوا ہو اس کی ماں حرام ہے یا نہیں ۔ امام ابو حنیفہ ، مالک ، احمد اور شافعی رحمہم اللہ اس کی حرمت کے قائل ہیں ۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی رائے یہ ہے کہ جب تک کسی عورت سے خلوت نہ ہوئی ہو اس کی ماں حرام نہیں ہوتی ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :40 ایسی لڑکی کا حرام ہونا اس شرط پر موقوف نہیں ہے کہ اس نے سوتیلے باپ کے گھر میں پرورش پائی ہو ۔ یہ الفاظ اللہ تعالیٰ نے محض اس رشتہ کی نزاکت ظاہر کرنے کے لیے استعمال فرمائے ہیں ۔ فقہائے امت کا اس بات پر تقریباً اجماع ہے کہ سوتیلی بیٹی آدمی پر بہرحال حرام ہے خواہ اس نے سوتیلے باپ کے گھر میں پرورش پائی ہو یا نہ پائی ہو ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :41 یہ قید اس غرض کے لیے بڑھائی گئی ہے کہ جسے آدمی نے بیٹا بنا لیا ہو اس کی بیوہ یا مطلقہ آدمی پر حرام نہیں ہے ۔ حرام صرف اس بیٹے کی بیوی ہے جو آدمی کی اپنی صلب سے ہو ۔ اور بیٹے ہی کی طرح پوتے اور نواسے کی بیوی بھی دادا اور نانا پر حرام ہے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :42 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے کہ خالہ اور بھانجی اور پھوپھی اور بھتیجی کو بھی ایک ساتھ نکاح میں رکھنا حرام ہے ۔ اس معاملہ میں یہ اصول سمجھ لینا چاہیے کہ ایسی عورتوں کو جمع کرنا بہرحال حرام ہے جن میں سے کوئی ایک اگر مرد ہو تی تو اس کا نکاح دوسری سے حرام ہوتا ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :43 یعنی جاہلیت کے زمانہ میں جو ظلم تم لوگ کرتے رہے ہو کہ دو دو بہنوں سے بیک وقت نکاح کر لیتے تھے اس پر بازپرس نہ ہوگی بشرطیکہ اب اس سے باز رہو ( ملاحظہ ہو حاشیہ نمبر ۳۲ ) ۔ اسی بنا پر یہ حکم ہے کہ جس شخص نے حالت کفر میں دو بہنوں کو نکاح میں جمع کر رکھا ہو اسے اسلام لانے کے بعد ایک کو رکھنا اور ایک کو چھوڑنا ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

19: سوتیلی بیٹیاں چونکہ عام طور پر اِنسان کے زیرِ پروَرِش ہوتی ہیں اس لئے یہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں، ورنہ اگر کوئی سوتیلی بیٹی زیرِپروَرِش نہ بھی ہو تو وہ بھی حرام ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

تفسیر ابن جریر میں ابن جریج سے روایت ہے کہ میں نے عطاء ابن رباح سے اس آیت کی شان نزول پوچھی انہوں نے کہا کہ جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ میں اپنے متنبیٰ زید بن حارثہ (رض) کی بی بی زینت سے نکاح کرلیا تو مکہ میں مشرکین نے اس کا چرچہ کیا اس چرچہ کے غلط قرار دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اور آیت وَمَا جَعَلَ اَدْعِیَآ ئَ کُمْ اَبْنَآئَ کُمْ (٣٣۔ ٤) اور آیت مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِنْ رِّجَالِکُمْ ( ٣٣۔ ٤) نازل فرمائی ٢۔ اور بہو کے حرام ہونے میں بیٹے کے صلبی ہونے کی قید اس لئے لگا دی تاکہ معلوم ہوجائے کہ زمانہ جاہلیت میں متبنبیٰ بیٹے کی بی بی کو جو حرام ٹھہرانے کا دستور تھا وہ دستور ابراہیمی ملت کے برخلاف ہے اس لئے اس غلًط دستور کی پابندی کی بنا پر زید بن حارثہ (رض) کی بی بی کے نکاح ثانی کا جو کچھ چرچا ہو رہا ہے وہ غلط ہے مسند امام احمد اور سنن میں ضحاک ابن فیروز ویلمی (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ یہ ضحاک (رض) جب اسلام لائے تو جاہلیت کے دستور کے موافق ان کے جاہلی نکاح میں دو بھنیں تھیں انہوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان کا ذکر کیا آپ نے فرمایا۔ ان دونوں میں سے اپنی مرضی کے موافق خوا کوئی سی بھی ہو ایک کو رکھ کر دوسری کو طلاق دے دی جائے۔ ترمذی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے ١۔ یہ حدیث آیت کے ٹکڑے جمع بین الاختین کی گویا ایک تفسیر ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب بھی نو مسلم شخص دونوں میں سے جس کو چاہے چھوڑ سکتا ہے۔ آیت میں فقط بی بی اور سالی کے جمع کرنے کی ممانعت ہے مگر بخاری اور مسلم اور سنن میں ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس طرح دو بہنوں کا ایک ساتھ نکاح میں رکھنا منع ہے اسی طرح ایک عورت اور اس کی پھوپھی یا خالہ دونوں میں سے کوئی بھی اسی عورت کے ساتھ نکاح میں نہیں رکھی جاسکتی ٢۔ اس صورت میں یہ حدیث آیت کے ٹکڑے ممانعت جمع بین الاختین کی تفسیر ہے اور اس تفسیر کے موافق تمام علماء اہل سنت کا عمل بھی بغیر کسی اختلاف کے پایا جاتا ہے۔ ہاں فرقہ خارجیہ اور شیعہ کی جماعت اس کے مخالف ہے جن کی مخالفت اہل سنت کے نزدیک کچھ اعتبار کے قابل نہیں۔ دو سو کنوں کی باہمی عداوت ایک لازمی بات ہے اسی خیال سے بعض علماء نے اس ممانعت کا یہی سبب قرار دیا ہے کہ سو کنا پے کے سبب سے ان عورتوں میں عداوت پیدا کر کر قطع رحمی کا خوف تھا اس لئے شارع نے یہ ممانعت کی۔ حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) سے صحیح ابن حبان وغیرہ میں جو روایتیں ہیں ان سے اس قول کی تائید بھی ہوتی ہے کیونکہ ان میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بعض عورتوں سے جو فرمایا اس کا حاصل یہ ہے کہ اگر یہ ممانعت نہ کی جائے تو تم سے قطع رحمی کا اندیشہ ہے ان روایتوں کی اسناد میں ایک شخص ابو حریز عبد اللہ بن حسین ہے۔ بعض علماء نے اس کے ثقہ ہونے میں کلام کیا ہ۔ لیکنابن معین اور ابو زرعہ نے اس کو ثقہ کہا ہے ٣۔ فقط صحیح مسلم ابو داؤد و ترمذی نسائی اور مسند امام احمد بن حنبل میں حضرت ابو سعید خدری (رض) سے رو ایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اوطاس کی لڑائی پر صحابہ کرام کا ایک لشکر روانہ کیا۔ وہاں سے کچھ لونڈیاں لوٹ میں ہاتھ لگیں۔ مسلمانوں نے اس خیال سے کہ ان عورتوں کے خاوند ان کے دیس میں ہوں گے ان عورتوں کی صحبت سے پرہیز کیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ١۔ حاصل معنی آیت کے یہ ہیں کہ خاوند والی عورت سے دوسرے کو صحبت حرام ہے مگر عورتیں لوٹ میں ہاتھ آئیں وہ غنیمت کے مال کی طرح حلال ہیں مگر اتنا انتظار صحبت کے کرنے میں ضرور ہے کہ حمل کے ہونے نہ ہونے کا حال معلوم ہوجائے تاکہ آئندہ اولاد میں شبہ نہ پڑے کہ کس کی ہے۔ محصنات کا لفظ پر قرآن شریف میں سوا شوہر والی عورتوں کے اور معنوں میں بھی آیا ہے۔ مگر والمحصنات من النساء میں یہ لفظ بیاہی ہوئی عورتوں کے معنوں میں ہے۔ کتاب اللہ علیکم کا مطلب یہ ہے کہ یہاں تک وہ عورتیں جو بتلائی گئیں جن سے نکاح حرام ہے۔ یہ اللہ کا ایک حکم ہے جو اس نے اپنے بندوں پر لکھ دیا ہے جو کوئی اس کے برخلاف عمل کرے گا وہ اللہ کا گنہگار ہوگا۔ یہ جو فرمایا ” اور حلال ہوئیں تم کو جوان کے سوا ہیں “ اس کا طلب یہ ہے کہ جن عورتوں کا ذکر ان آیتوں میں ہوا یا اللہ کے رسول نے قرآن کی آیتوں کی تفسیر کے طور پر جن عورتوں کا ذکر کیا جو عورتیں ان کے سوا ہیں وہ تم پر حلال ہیں۔ آیتوں کی تفسیر کے طور اللہ کے رسول نے جن عورتوں کے حرام ہونے کا ذکر فرمایا ہے اس کی مثال اوپر گذر چکی ہے کہ مثلاً ان آیتوں میں بی بی اور سالی کے جمع کرنے کی ممانعت ہے مگر ابوہریرہ (رض) کی صحیح حدیث کے مواف بی بی کی پھوپھی اور خالہ کا بھی یہی حکم ہے ٢۔ سورة نور میں جن عورتوں کا ذکر آئے گا کہ ان کے شوہر بغیر گواہی کے ان پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور قسما قسمی ہو کر مرد اور عورت میں جدائی ہوجائے اس طرح کی عورت بھی اس قسماقسمی کرنے والے مرد پر ہمیشہ کے لئے حرام ہوجاتی ہے۔ چناچہ ابو ٣ درداء وغیرہ کی صحیح روایتوں میں اس کا ذکر ہے۔ زیادہ تفصیل اس کی سورة نور کی تفسیر میں آئے گی۔ محصنین غیر مسافحین کا مطلب یہ ہے کہ جن عورتوں کے حرام ہونے کا ذکر کیا جا کر جو عورتیں ان کے سوا تم پر حلال کی گئیں ہیں وہ اس شرط سے کہ قاعدہ شرعی کے موافق ان کا مہر اور نکاح ہونا چاہیے بدکار لوگوں کی طرح چند روزہ حاجت بشری رفع کرنے کے لئے بغیر نکاح کے ان کو نہ رکھا جائے۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(4:23) ارضعنکم۔ ماضی جمع مؤنث غائب کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ رضع (سمع) رضع (فتح) رضعا ورضعا ورضاعۃ۔ بچے کا ماں کا دودھ پینا۔ راضعہ رضاعا و مراضعۃ دودھ شریک بھائی کے ساتھ دودھ پینا۔ ارضعہ دودھ پلایا اس کو۔ ربائیکم۔ ربائب۔ ربیبۃ کی جمع ہے۔ زیر پرورش لڑکی جو اگلے شوہر سے ہو۔ ربیبہ اس لئے کہتے ہیں کہ وہ اپنی ماں کے دوسرے شوہر کی آغوش میں تربیت پاتی ہے۔ تمہاری جوروں کی پہلے خاوند سے لڑکیاں۔ فی حجورکم۔ حجور۔ حجر کی جمع۔ حفاظت۔ جو تمہاری حفاظت۔ نگرانی میں ۔ دخلتم بھن۔ جن سے تم صحبت کرچکے ہو۔ حلال۔ جمع حلیلۃ۔ واحد بمعنی زوجہ۔ حل سے مشتق ہے حل گرہ کھولنا۔ اترنا۔ جلال ہونا۔ من اصلابکم۔ اصلاب جمع صلب کی۔ بمعنی ریڑھ کی ہڈی۔ مراد تمہاری نسل سے تمہارے تخم سے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 قرآن نے چودہ ناتے حرام قرار دیئے سات نسبی اور سات رضاعی سسرال وغیرہ کی جانب سے (ابن عباس) یہاں تک سات نسبی رشتوں کی حرمیت کا بیان تھا ماں کے حکم میں نانی اور دادی بھی شامل ہیں اور بیٹی کے حکم میں پوتی اور نواسی بھی آجاتی ہے اور بہن سگی ہو یا علاتی یا اخیافی بہر حال حرام ہے اور پھو پھی میں دادا کی بہن بھی داخل ہے اور خالہ کا لفظ ماں نانی دادی سب کی بہنوں کو شامل ہے اور بھتیجی اور بھانجی کے حکم میں پوتی اور نوسی بھی آجاتی ہے (قرطبی)5 یعنی نسبی ماں اور بہن کی طرح رضاعی ماں اور بہن بھی حرام ہے ایک حدیث میں ہے ہر وہ رشتہ جو نسب سے حرام ہے رحاعت سے بھی حرام ہوجاتا ہے۔ یہ یادر رہے کہ قرآن نے مطلق رضاعت کو حرمت کا سبب قرار دیا ہے۔6 یعنی مطلقا حرام خواہ جماع سے پہلے اپنی بیوی کو طلاق دی ہو یا اس کا انتقال ہوگیا ہے جمہور سلف کا یہ مسلک ہے۔ (فتح القدیر)7 ربیبہ یعنی بیوی کے دوسرے خاوند سے جو لڑکی ہو وہ بھی حرام ہے بشرطیکہ اپنی بیوی اس لڑکی کو ماں سے جماع کرلیا ہو اگر قبل از جماع طلاق دیدی ہو تو عورت کی لڑ کی سے نکاح جائز ہے۔ اس پر علما کا اتفاق ہے۔ (ابن کثیر۔ قرطبی)8 یعنی صرف صلبی بیٹوں کی بیویاں نہ کہ منہ بو لے بیٹوں کی بیویاں دیکھئے سورت احزاب آیت 27)9 یہ محل رفع میں ہے ای و حرمت علیکم اجمع بین ا الا ختین اسی طرح آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت اور اس عورت کی پھوپھی کو بیک وقت نکاح میں رکھنے سے منع فرمایا ہے نیز حدیث کی رو سے عورت اور اس کی خالہ کو بیک وقت نکاح میں رکھنا بھی منوع ہے۔ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن کے علاوہ سنت بھی ایک مستقل مآخذ شریعت ہے ( ابن کثیر۔ قرطبی)10 یعنی پہلے جو ایسے رشتے ہوچکے ہیں ان کا کچھ گناہ نہیں ہے اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ان کو برقرار رکھا جائے گا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رکوع نمبر 4 ۔ اسرار و معارف : آیت 23 ۔ حرمت علیکم امھتکم ۔۔۔ غفورا رحیما۔ محرمات کا بیان : جب باپ کی وفات پر اس کی زندہ رہ جانے والی بیوی کا ذکر چلا تو رب کریم نے تمام محرمات کی تفصیل ارشاد فرما دی اور یہ اسلام کا عورت پہ ایک عظیم احسان تھا کہ انتہائی بےراہ روی کے دور میں انتہائی مضبوط اخلاقی بنیاد فراہم کی اور عورت کے سب سے محترم مقام یعنی ماں اور اس کی ہر حیثیت یعنی بہن ، بیوی اور بیٹی کی حفاظت کا انتظام فرما دیا جبکہ یورپ نے آج کے بزعم خود مہذب دور میں داماد کو ساس سے اور سسر کو بہو سے شادی رچانے کی اجازت دے کر رشتوں کی حرمت کو تباہ کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر مرد کو مرد سے شادی کرنے کی قانونی اجازت فرہم کی ہے جس پر ایڈز جیسی مہلک بیماری کا عذاب مرتب ہورہا ہے۔ چونکہ زمانہ جاہلیت میں بھی حال ایسا ہی تھا جس طرف یہ تہذیب جدید بڑھ رہی ہے تو رب کریم نے حدود متعین فرما کر امت مسلمہ پر احسان فرمایا سو کچھ محرمات تو ایسی ہیں جن سے کبھی نکاح نہیں ہوسکتا جو محرمات ابدیہ کہلاتی ہیں اور بعض وہ ہیں جن سے خاص حالتوں میں نکاح درست نہیں اگر وہ حال بدل جائے تو جائز ہوجاتا ہے جیسے دوسرے کی منکوحہ کہ اگر اسے طلاق ہوجائے یا شوہر مرجائے تو عدت گذارنے کے بعد نکاح ہوسکتا ہے۔ محرمات نسبی : محرمات ابدیہ تین قسم ہیں اول نسبیہ دوم رضاعیہ اور سوم بالمصاہرۃ سو اول تو باپ کی منکوحہ ہے جس میں یہ قید نہیں کہ اس سے خلوت صحیحہ ہوئی یا نہ بلکہ مطلق باپ کے نکاح میں آجانے سے بیٹے کے لیے حرام ہوجائے گی ایسے ہی اگر بیٹے نے کسی عورت سے نکاح کرلیا تو باپ کے لیے حرام ہوجائے گی جیسے علامہ شامی نے لکھا ہے کہ وتحرمہ زوجۃ الاصل والفرع لمجرد العقد دخل بھا اولا۔ باپ یا بیٹے کا صرف نکاح ایک دوسرے کے لیے عورت کو حرام کردیتا ہے وطی ہو یا نہ۔ 1 ۔ باپ نے کسی عورت سے زنا کرلیا تو بھی بیٹے کے لیے حرام ہوجائے گی اور امھاتکم میں مائیں ، دادیاں ، نانیاں سب داخل ہیں۔ وبنتکم۔ لڑکی یا اس کی لر کی یا بیٹے کی لڑکی یعنی بیٹی پوتی پڑپوتی یا پڑنواسی وغیرہ ہاں لڑکا لڑکی صلبی نہ ہوں۔ بلکہ گود لے کر پالے ہوں تو ان پر یہ حکم لاگو نہیں ہوگا بشرطیکہ کسی اور طرح سے حرمت نہ آئی ہو ایسے ہی زنا سے پیدا ہوجانے والی اولاد کا حکم بھی ہوگا کہ ان سے نکاح جائز نہیں ہوگا۔ واخواتکم یعنی بہن سے نکاح درست نہ ہوگا سگی ہو یا باپ شریک ہو یا ماں شریک اور۔ عمتکم۔ باپ کی بہن یعنی پھوپھی سے باپ کی سگی بہن ہو یا ماں شریک یا باپ شریک وخلتکم۔ ماں کی سگی بہن یا باپ شریک ہو یا ماں شریک۔ وبنت الاخ۔ بھائی کی لڑکیوں سے سگے بھائی کی ہوں یا ماں شریک یا باپ شریک بھائی کی نکاح جائز نہیں۔ وبنت الاخت۔ اور بھانجیوں سے نکاح جائز نہیں بہن سگی ہو یا علاتی یا اخیافی یہ سب محرمات نسبی اور دائمی ہیں۔ حرمت رضاعت : اب حرمت رضاعت کے بارے ارشاد وامھتکم التی ارضعنکم۔ یعنی جن عورتوں کا دودھ پیا ہے خواہ ایک بار پیا یا زیادہ وہ والدہ کے حکم میں داخل ہے البتہ یہ حرمت تب ثابت ہوگی جب اس زمانے میں دودھ پیا جس میں بچے کی پرورش دودھ پر ہوتی ہے جو علی الاختلاف ائمہ پیدائش سے لے کر دو یا اڑھائی سال کا عرصہ ہے اس کے بعد اگر کسی نے کسی عورت کا دودھ پیا تو حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی واخواتکم من الرضاعۃ۔ یعنی رضاعی بہنوں سے نکاح درست نہیں اور اس کی تفصیل یوں ہے کہ کسی لڑکے یا لڑکی نے ایام رضاعت میں کسی عورت کا دودھ پیا تو وہ اس کی رضاعی ماں بن گئی اس کا شوہر رضاعی باپ اور اس کی اولاد رضاعی بہن بھائی مگر صرف اس کے لیے جس نے دودھ پیا اس کے دوسرے بہن بھائیوں کے لیے نہیں ہاں اس کے حق میں سب وہی حکم نافذ ہوگا جو نسبی رشتے کی وجہ سے ہوتا ہے جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے۔ یحرم من الرضاعۃ ما یحرم من الولادۃ۔ یعنی جو نسب سے حرام ہے وہی حرمت رضاعت سے ثابت ہوگی اور ایک روایت ہے۔ ان اللہ حرم من الرضاعۃ ما حرم من النسب۔ اس باب میں تفصیلی بات تو کتب فقہ سے دیکھی جاسکتی ہے چند مسائل صاحب معارف القرآن نے بھی نقل فرمائے ہیں ضرورت ہو تو دیکھ لیے جائیں۔ تو چھاؤں اور گھنی ہوجاتی : حرمت مصاہرت : وامھات نسائکم۔ یعنی بیویوں کی مائیں بھی شوہروں کی نکاح میں نہیں آسکتیں اس میں ان کی نسبی یعنی نانیاں دادیاں اور رضاعی سب داخل ہیں اسی طرح جس عورت سے ہمبستری کی ہو جائز یا ناجائز اس کی ماں بھی حرام ہوگی اور اگر نکاح کیا تو مجرد نکاح کرنے سے حرمت وارد ہوجائے گی ہمبستری ہو یا نہ۔ وربائبکم التی فی حجورکم من نسائکم التی دخلتم بھن۔ جس عورت سے نکاح کی اس کی وہ لڑکی جو دوسرے شوہر سے ہے تب حرام ہوگی جب اس سے ہبستری کی صرف نکاح سے حرام نہ ہوگی اور بعد نکاح خلوت صحیحہ یا شہوت سے چھونا بھی ہمبستری کے حکم میں ہے ایسے اگر کسی عورت سے زنا بھی کیا ہو تو اس کی لڑکی سے نکاح جائز نہیں ہوگا بلکہ اس کی پوتی نواسی سب اسی حکم میں داخل ہوں گی۔ وحلائل ابنائکم۔ بیٹے کی بیوی سے بھی نکاح کبھی جائز نہ ہوگا اس میں رضاعی بیٹا یا پوتا نواسا وغیرہ سب داخل ہیں ہاں لے پالک بیٹا اس میں داخل نہ ہوگا۔ جس کا نسب یا رضاعت کچھ نہ ہو۔ وان تجمعوا بین الاختین۔ اور دو بہنوں کو بیک وقت ایک نکاح میں جمع کرنا حرام ہے خواہ نسب کے اعتبار سے ہوں یا رضاعی ہاں ایک کے بعد دوسری بعد از عدت حلال ہوگی اگر ایک بہن کو طلاق دے دی تو اس کی عدت کے دوران بھی دوسری بہن سے نکاح درست نہیں اسی طرح عورت کی پھوپھی خالہ وغیرہ بھی بلکہ فقہا نے ایک قانون لکھا ہے کہ کوئی عورتیں جن میں اگر ایک کو مرد فرض کیا جائے تو ان کا نکاح آپس میں درست نہیں دو بہنیں بھی بیک وقت ایک نکاح میں جمع نہ ہوں گی ہاں قبل اسلام جو گذر چکا اس کا مواخذہ نہ ہوگا مگر اسلام نے کے بعد ایسی کوئی بھی صورت باقی نہ رکھی جائے گی اور متعدد روایات میں ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسی صورتوں میں تفریق کرادی تھی۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

5۔ ان میں سب اصول و فروع بواسطہ وبلاواسطہ سب ہیں۔ 6۔ خوہ عنی ہوں یا علاتی یا اخیافی۔ 7۔ اس میں باپ کی اور سب مذکر اصول کی تینوں قسم کی بہنیں آگئیں۔ 8۔ اس میں ماں کی اور سب مونث اصول کی تینوں قسم کی بہنیں آگئیں۔ 9۔ اس میں تینوں قسم کی بہنوں کی اولاد بواسطہ وبلاواسطہ سب آگئیں۔ 01۔ یعنی تم سے ان کی حقیقی یارضاعی ماں کا دودھ پیا ہے یا انہوں نے تمہاری حقیقی یا رضاعی ماں کا دودھ پیا ہے گومختلف وقت میں پیا ہو۔ 11۔ اس میں زوجہ کے مونث اصول آگئے۔ 21۔ اس میں زوجہ کے سب مونث فروع آگئے۔ 31۔ یعنی کسی عورت کے ساتھ صرف نکاح کرنے سے اس کی لڑکی حرام نہیں ہوتی بلکہ جب اس عورت سے صحبت ہوجاوے تب لڑکی حرام ہوجاتی ہے۔ 1۔ اس میں سب مذکر فروع کی بیبیاں آگئیں اور نسل کی قید کا مطلب یہ ہے کہ منہ بولے لے پالک جس کو متبنی کہتے ہیں اس کی بی بی حرام نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” حرمت علیکم امھتکم وبنتکم واخوتکم وعمتکم وخلتکم وبنت الاخ وبنت الاخت وامھتکم التی ارضعنکم واخوتکم من الرضاعة وامھت نسآئکم وربآئبکم التی فی حجورکم من نسآئکم التی دخلتم بھن فان لم تکونوا دخلتم بھن فلا جناح علیکم وحلآئل ابنائکم الذین من اصلابکم وان تجمعوا بین الاختین الا ما قد سلف ، ان اللہ کان غفورا رحیما (٣٢) والمحصنت من النسآء الا ملکت ایمانکم “۔ محرمات ‘ یعنی وہ عورتیں جن سے نکاح حرام ہے وہ تمام اقوام اومم میں معروف ہیں ۔ چاہے پسماندہ واقوام ہوں یا ترقی یافتہ اقوام ہوں ۔ تحریم کے اسباب اور تحریم کے درجات مختلف اقوام کے ہاں مختلف رہے ہیں ۔ قدیم پسماندہ اقوام کے اندر یہ دائرہ بہت ہی وسیع رہا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک کے اندر یہ سکڑتا رہا ہے ۔ اسلام میں آیت زیر بحث اور اس سے پہلی آیت میں محرمات کی تحدید کی گئی ہے ۔ بعض محرمات ابدی ہیں ۔ اور بعض وقتی ہیں ۔ بعض بہ سبب نسب ہیں ‘ بعض بوجہ رضاعت ہیں اور بعض بوجہ مصاہرت ہیں ۔ ان محرمات اور اسباب کے علاوہ اسلام نے تمام دوسری پابندیوں کو ختم کردیا ‘ جو دوسرے معاشروں کے اندر مروج تھیں ‘ مثلا وہ پابندیاں جو نسلی وجوہات کی بنا پر رائج تھیں ۔ قومی حد بندیوں کی وجہ سے رائج تھیں یا رنگ کی وجہ سے رائج تھیں یا وہ پابندیاں جو طبقاتی درجات کی وجہ سے رائج تھیں حالانکہ ان میں زوجین ایک نسل ‘ ایک وطن اور ایک علاقے کے باشندے ہوا کرتے تھے ۔ (١) (تفصیلات کے لئے دیکھئے ڈاکٹر عبدالواحد وافی کی کتاب ” خاندان اور معاشرہ “ ص ٦٢ تا ٦٥) قرابت داری کی وجہ سے اسلام میں چار قسم کی عورتیں حرام ہیں ۔ (١) کسی شخص کے اصول جس قدر اوپر چلتے جائیں ‘ مثلا ماں دادیاں ‘ نانی اور یہ سب ” امہات “ کے لفظ میں شامل ہیں ۔ (آیت) ” حرمت علیکم امھتکم ” تم پر تمہاری مائیں حرام ہیں ۔ “ (٢) دوسری قسم کسی شخص کے فروع ہیں جس قدر نیچے چلے جائیں ۔ مثلا بیٹیوں اور بیٹیوں کی اولاد سے نکاح حرام ہے اور یہ (آیت) ” وبنتکم “ میں داخل ہیں ۔ (٣) ماں اور باپ کے فروع جس قدر نیچے چلتے جائیں ۔ بہن ‘ بھانجی ‘ بھتیجی اور ان کی اولاد یہ (آیت) ” اخواتکم بنات الاخ اور (آیت) ” بنات الاخت “ میں داخل ہیں ۔ (٤) نانا دادا کی پھوپھیاں اور خالائیں بھی حرام ہوں گی وغیرہ یہ سب (آیت) ” عمتکم وخلتکم “۔ میں داخل ہیں۔ لیکن اجداد کی وہ اولاد جو براہ راست نہ ہو درمیان واسطہ آجائے تو وہ جائز ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چچا زاد بہن ‘ خالہ زاد ‘ پھوپی زاد کے ساتھ نکاح جائز ہے اور ان کی اولاد کے ساتھ بھی ۔ مصاہرت کی بنا پر پانچ قسم کی عورتیں حرام ہیں۔ (١) بیوی کے اصول ‘ جہاں تک اوپر کی طرف چلتے جائیں ۔ چناچہ بیوی کی ماں ‘ بیوی کی دادی ‘ بیوی کی نانی ‘ جہاں تک اوپر چلے جائیں حرام ہیں ۔ اور یہ حرمت نکاح کرتے ہیں قائم ہوجاتی ہے ۔ چاہے دخول ہوا ہو یا نہیں ۔ اور یہ (آیت) ” وامھات نسآئکم “ میں داخل ہیں۔ (٢) بیوی کی فروعات جس قدر بھی نیچے جائیں ۔ مثلا بیوی کی لڑکی حرام ہے ‘ اس کی اولاد حرام ہے ‘ مرد ہو یا عورت ۔ لیکن یہ حرمت اس وقت قائم ہوتی ہے جب بیوی کے ساتھ مباشرت ہوگئی ہو ۔ قرآن میں ہے ۔ (آیت) ” وربآئبکم التی فی حجورکم من نسآئکم التی دخلتم بھن فان لم تکونوا دخلتم بھن فلا جناح علیکم “۔ ”‘ اور تمہاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پڑورش پائی ہو ان بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا تعلق زن وشو ہوچکا ہو ورنہ اگر تعلق زن وشو نہ ہوا تو تم پر کوئی مواخذہ نہیں ہے ۔ (٣) باپ دادا اور نانا کی بیویاں ‘ جس قدر اوپر چلے جائیں ۔ چناچہ باپ کی بیوی ‘ دادا ‘ اور نانا کی بیوی سے نکاح حرام ہے ۔ (آیت) ” ولا تنکحوا ما نکح ابآء کم من النسآء الا ما قدسلف “ ” اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہیں ان سے نکاح نہ کرو ۔ مگر جو پہلے ہوچکا ۔ “ یعنی جاہلیت میں جو ہوچکا سو ہوچکا ‘ اس لئے کہ جاہلیت میں یہ جائز تھا ۔ (٤) بیٹوں کی بیویاں اور پوتوں کی بیویاں جس قدر نیچے کو چلتے جائیں ۔ اس لئے ایک شخص کے لئے اپنے صلبی بیٹے کی بیوی سے نکاح حرام ہے ۔ اسی طرح صلبی پوتے کی بیوی کے ساتھ نکاح حرام ہے ۔ اسی طرح لڑکی کے لڑکے کی بیوی کے ساتھ نکاح بھی حرام ہوگا ۔ جس قدر نیچے چلتے جائیں ۔ (آیت) ” وحلآئل ابنائکم الذین من اصلابکم “ ” اور ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہارے صلب سے ہوں “۔ اصلابکم کی شرط اس لئے عائد کی گئی ہے کہ جاہلیت میں منہ بولے بیٹے کی بیوی بھی حرام سمجھی جاتی تھی ‘ اس لئے اس کو صلبی بیٹے پوتے کے ساتھ مخصوص کردیا گیا ۔ اور حکم دیا گیا کہ منہ بولے بیٹوں کو ان کے والدین کی طرف نسبت دو ۔ ( سورة احزاب) (٥) بیوی کی بہن بھی حرام ہے لیکن یہ تحریم وقتی ہے ۔ اگر بیوی زندہ ہو اور اس کے نکاح میں ہو ۔ حرام یہ ہے کہ بیک وقت دو بہنوں کو نکاح میں رکھا جائے ۔ (آیت) ” وان تجمعوا بین الاختین الا ما قد سلف ” اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو مگر جو پہلے ہوگیا سو ہوگیا ۔ “ اس پر مواخذہ نہ ہوگا ‘ اس لئے کہ نظام جاہلیت کے اندر وہ جائز تھا ۔ اسی طرح رضاعت کے ذریعہ بھی وہ تمام عورتیں حرام ہوجاتی ہیں جو نسب اور مصاہرت کی وجہ سے حرام ہوجاتی ہیں اور یہ فہرست تو محرمات پر مشتمل ہے ۔ (١) دودھ پلانے والی ماں اور اس کی دادی نانی جس قدر بھی اوپر چلتے جائیں ۔ (آیت) ” وامھاتکم التی ارضعنکم “۔ ” اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو ۔ “ (٢) رضاعی بیٹی اور اس کی بیٹیاں جس قدر بھی نیچے چلتے جائیں ۔ رضاعی بیٹی وہ ہوتی ہے جسے کسی کی بیوی نے دودھ پلایا ہو اور وہ بیوی اس کے نکاح میں ہو ۔ (٣) رضاعی بہن اور اس کی بیٹیاں جس قدر نیچے بھی ہوں ۔ (آیت) ” واخواتکم من الرضاعة “۔ ’ اور تمہاری دودھ شریک بہنیں ۔ “۔ (٤) رضاعی چچی اور رضاعی خالہ ۔ رضاعی خالہ دودھ پلانے والی کی بہن ہوتی ہے اور رضاعی چچی دودھ پلانے والی کے خاوند کی بہن ہوتی ہے ۔ (٥) بیوی کی رضاعی ماں ۔ یہ وہ عورت ہے جس نے بیوی کو بچپن میں دودھ پلایا ۔ اس طرح اس ماں کی اصول یعنی دادی نانی جس قدر بھی اوپر کو جائیں اور یہ تحریم محض نکاح سے قائم ہوجاتی ہے ‘ جس طرح نسب میں ہوتی ہے ۔ (٦) بیوی کی رضاعی بیٹی ‘ یعنی وہ لڑکی جس کی بیوی نے اس شخص کے ساتھ نکاح کرنے سے پہلے دودھ پلایا ہو ۔ اسی طرح اس کی تمام پوتیاں جس قدر بھی نیچے چلیں ۔ البتہ یہ تحریم تب جاری ہوگی جب بیوی کی ساتھ مجامعت ہوگئی ہو ۔ (٧) یعنی رضاعی باپ اور دادا کی بیوی حرام ہے ۔ رضاعی باپ وہ ہے جس کی بیوی نے دودھ پلایا ہو ‘ اس لئے صرف وہ عورت ہی حرام نہ ہوگی جس نے دودھ پلایا وہ رضاعی ماں ہوگئی بلکہ اس کے رضاعی باپ کی منکوحہ یعنی رضاعی ماں کی سوکن بھی حرام ہوگی ۔ (٨) رضاعی بیٹے کی بیوی ‘ جس قدر نیچے چلے جائیں۔ (٩) اسی طرح بیوی اور بیوی کی رضاعی بہن بھی حرام ہوگئی ‘ بیوی کی رضاعی چچی اور خالہ بھی حرام ہوگئی یا ہر ہو عورت جو اس کے لئے رضاعت کی وجہ سے حرام ہوئیں ۔ ان محرمات میں سے قسم اول اور قسم ثالث کے بارے میں تو صراحت اس آیت میں آگئی ہے ۔ باقی فہرست حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس حدیث میں روشنی میں مرتب کی گئی ہے جس میں ہے ۔ ” رضاعت وہی محرمات ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام ہیں ۔ “ ” یحرم من الرضاعة ما یحرم من النسب (مسلم بخاری) یہ تو ہیں وہ حرام عورتیں جو شریعت نے حرام کی ہیں ۔ آیت میں اس حرمت کے لئے کوئی علت اور حکمت نہیں دی گئی ۔ نہ عام اور نہ کوئی خاص حکمت وعلت جن لوگوں نے مختلف وجوہات واسباب کا ذکر کیا ہے وہ ان کی جانب سے اجتہاد اور غوروفکر پر مبنی رائے ہے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان تمام محرمات کے لئے ایک ہی علت اور سبب ہو ‘ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض محرمات کے لئے انکے مخصوص اسباب ہوں ‘ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کئی اقسام کا باہم مشترکہ سبب بھی ہو ۔ مثلا قریبی رشتہ داروں کے اندر شادیوں کی وجہ سے بعض اوقات بچے کمزور ہوتے ہیں اور مرور زمانہ کے ساتھ ایک ضعیف نسل وجود میں آتی ہے یعنی موروثی کمزوریاں نسلا بعد نسل جمع ہوتی رہتی ہیں ۔ اس کے مقابلے میں اگر دور اقوام اور نسلوں میں شادیاں کی جائیں تو ان کے نتیجے میں ایک صحت مند نسل وجود میں آتی ہے اور دونوں کی صلاحیتیں ایک جگہ جمع ہوجاتی ہیں۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ بعض محرمات کے ساتھ نہایت ہی محبت ‘ رواداری ‘ احترام اور وقار کے تعلقات مطلوب ہوتے ہیں۔ اس لئے ان روابط کو میاں بیوی کے نازک تعلق سے دور رکھنا ضروری تھا تاکہ طلاق اور جدائی کی صورت میں تلخی پیدا نہ ہو ‘ اور وہ جذبات مجروح نہ ہوں جنہیں شریعت دائما رکھنا چاہتی ہے ۔ مثلا مائیں ، بیٹیاں ، بہنیں ، خالائیں ، پھوپھیاں ، بھانجیاں ، بھتیجیاں ، اور ان کے بالمقابل وہی رشتے رضاعت کی وجہ سے ۔ یہ سب اسی زمرے میں آتی ہیں ۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے بعض محرمات مثلا بیوی کی بیٹی ‘ بہنوں کا اجتماع ‘ باپ کی منکوحہ ‘ ان میں اگرچہ رشتے داری کے جذبات اور تعلقات میں کشیدگی کا احتمال نہیں ہے لیکن تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔ مثلا ماں کو یہ خدشہ ہوگا کہ اس کی بیٹی بھی سوکن بن سکتی ہے ۔ بہن اور اس کی بیٹی ایک جگہ اگر سوکن بن جائیں ۔ اسی طرح باپ کے اندر یہ شعور جاگ سکتا ہے کہ اس کے بعد اسکا بیٹا اس کا شریک ہو سکتا ہے یہی بات بہو کے بارے میں ہو سکتی ہے ۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ قریبی رشتہ داروں کے باہم خاندانی تعلقات تو پہلے سے موجود ہوتے ہیں ۔ شریعت کا مقصد یہ ہے کہ دور دراز خاندانوں میں رشتے ناطے ہوں اور یوں خاندانی تعلقات کا دائرہ مزید وسیع ہوجائے اور رشتہ داروں کے اندر صرف اس حد پر جا کر اجازت دی گئی ہے جہاں خاندانی رشتہ کمزور ہوجاتا ہے ۔ (Remote) غرض جو علت بھی ہو ‘ بہرحال ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی قانون بنایا ہے ‘ وہ ہر گز خالی از حکمت نہ ہوگا ۔ اس میں انسانوں کی مصلحت اور بھلائی ہوگی ، رہی ہماری دانست کی بات تو کبھی ہمیں اس کا علم ہوگا اور کبھی نہ ہوگا ۔ ہماری دانش وعلم کا اثر اللہ کی شریعت پر نہیں پڑتا ۔ نہ شریعت کے نفاذ اور اس کی اطاعت پر کوئی فرق پڑتا ہے ۔ ہمیں تسلیم ورضا کے ساتھ شریعت کی اطاعت کرنا ہے ۔ اس لئے کہ ایمان صرف دل ہی میں نہیں ہوتا ۔ اس کا تقاضا یہ بھی ہے کہ اللہ کی شریعت کی حکمرانی قائم کی جائے اور ہم مکمل طور پر سرتسلیم خم کردیں اور ہمارے دلوں میں شریعت کے احکام کے بارے میں کوئی خلجان نہ ہو ۔ اب آخری بات اور آیات کی تشریح باقی رہ گئی ‘ وہ یہ ہے کہ یہ محرمات دو کو چھوڑ کر سب کی سب جاہلیت کے رواج میں بھی محرمات تھیں ۔ جاہلیت میں ایک منکوحہ اب کے ساتھ نکاح کرلیا جاتا تھا ‘ دوسرے یہ کہ دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنا جائز سمجھا جاتا تھا ۔ اگرچہ جاہلی معاشرہ میں انہیں مکروہ سمجھتا تھا ۔ لیکن اسلام نے انہیں اس لئے نہیں حرام قرار دیا کہ دور جاہلیت میں ایسا ہوا کرتا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس حرمت کو اپنے حق حاکمیت کے حوالے سے پیش فرمایا (آیت) ” حرمت علیکم “ ’ تم پر میری جانب سے حرام کی گئی ہیں ۔ “ یہ معاملہ محض الفاظ کا نہیں ہے ‘ یہ صرف شکل و صورت کا ہے بلکہ یہ پورے دین کا معاملہ ہے ۔ اس کے عقدہ کو حل کرلینے سے پوری دین کی حقیقت سمجھ میں آجاتی ہے ۔ اور وہ اصول ہمارے ہاتھ آجاتا ہے جس پر یہ دین قائم ہے ۔ یعنی حاکمیت صرف اللہ وحدہ کا خاصہ ہے ۔ اس دین کا فیصلہ یہ ہے کہ حرام اور حلال کی حدود کے تعین کا اختیار صرف اللہ کو ہے ۔ اس لئے کہ حاکمیت الہیہ کی یہ ایک نہایت ہی بنیادی خصوصیت ہے ۔ اس لئے حلال و حرام کے تین کے لئے ضروری ہے کہ اس پر اللہ کی جانب سے کوئی سلطان و ثبوت ہو ۔ یہ وہی ذات ہے جو لوگوں کے لئے بعض چیزوں کو حرام کردیتی ہے اور بعض کو حلال کردیتی ہے اور اس ذات کے سوا کسی اور کو یہ اختیار اس نے نہیں دیا ہے ۔ نہ یہ حق کوئی اپنے لئے مخصوص کرسکتا ہے ۔ اس لئے کہ اگر حاکمیت کے اس حق کا کوئی اپنے لئے مدعی ہوگا تو وہ گویا الوہیت کا دعوی کرے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر جاہلی نظام اپنے لئے حلال و حرام خود مقر کرتا ہے ۔ اور اسلامی نظریہ حیات کے مطابق اس کے مقرر کردہ یہ حلال و حرام ابتداء ہی سے باطل (Void) اور کالعدم ہیں ۔ اس لئے جب اسلام آتا ہے تو وہ جاہلیت کے تمام ضابطوں کو کالعدم کردیتا ہے جس میں حلال بھی شامل ہیں اور حرام بھی ۔ اور ان میں سے کسی چیز کو قائم نہیں رکھتا ۔ اس لئے کہ یہ حلال و حرام اگر درست بھی ہوں ‘ لیکن ان لوگوں نے مقرر کئے تھے جنہیں اس کا اس اختیار (Jurasdiction) نہ تھا ۔ ان میں سے کوئی بھی نہ الہ ہے ۔ اس منسوخی کے بعد اسلام از خود حلال و حرام کا تعین کرتا ہے ۔ اگر جاہلیت میں کوئی چیز حلال قرار دی گئی تھی تو اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے ۔ وہی حلال ہے جسے اسلام حلال کر دے اور وہی حرام ہے جسے اسلام حرام کر دے ۔ از جانب اللہ ۔ اسلام کا یہ نظریہ حلال و حرام اس کائنات کی تمام اشیاء اور ان انسان کے تمام افعال وسرگرمیوں پر حاوی ہے ۔ اس کے دائرہ سے کوئی چیز باہر نہیں ہے ۔ اس لئے کہ اللہ کے سوا کسی اور کو حلال و حرام کے تعین کا اختیار ہی نہیں ہے ۔ نکاح و طلاق میں ‘ کھانے وپینے میں ‘ لباس و صورت میں ‘ عمل و حرکت میں ‘ تعلقات ومعاملات میں ‘ رسم و رواج میں اور قانون وجوابط میں ‘ غرض تمام معاملات میں مصدر قانون ذات باری ہے ۔ اللہ کے علاوہ جس مصدر اور جس ادارے سے بھی حلال و حرام کا تعین ہوگا وہ اپنی اصلیت کے اعتبار سے باطل (Void) ہے نہ اس کا اجراء ہوسکتا ہے نہ اس کی تصحیح (Validation) ہوسکتی ہے ۔ کیا اسلامی شریعت نے جاہلیت کے بعض احکام کو جاری رکھا ہے ؟ نہیں یہ سوچ درست نہیں ہے ۔ شریعت نے ہر چیز اپنی طرف سے از سر نو جاری کی ہے ۔ اور اس کا اجراء اللہ کی طرف سے ہوا ہے ۔ یہ سوچ درست نہیں ہے کہ بعض احکام جاہلیت کا تسلسل ہیں بلکہ اس نے از سر نو اپنے احکام جاری کئے تمام رسوم و رواج جاری کئے اور اللہ تعالیٰ کے اختیار حاکمیت کے تحت جاری کئے ۔ قرآن کریم نے اس نظریہ کی بار بار تاکید کی ہے اور اس معاملے میں وہ اہل جاہلیت کے ساتھ بار بار بحث کرتا ہے ۔ وہ بار بار چیلنج کرتا ہے کہ تمہیں کیا اختیار ہے کہ تم حلال و حرام کرتے پھرتے ہو ، کون ہے حرام کرنے والا ؟ (آیت) ” قل من حرم زینة اللہ التی اخرج لعبادہ والطیبات من الرزق “۔ ” پوچھو کون ہے جس نے اللہ کے سامان زینت کو حرام کیا ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کیا ہے اور پاکیزہ خوراک کو ۔ (آیت) ” قل تعالوا اتل ما حرم ربکم علیکم “۔ ” کہہ دو آو میں پڑھ کر سناوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کیا ہے ۔ “ (آیت) ” قل لا اجد فیما اوحی الی محرما علی طاعم یطعمہ الا ان یکون میتة او دما مسفوحا او لحم خنزیر “۔ ” کہہ دو ‘ جو کچھ میری طرف وحی کیا گیا ہے میں تو اس میں کوئی چیز نہیں پاتا ‘ جو کسی کھانے والے پر حرام کی گئی ہو ‘ جو اس چیز کو کھاتا ہے ‘ سوائے اس کے کہ وہ چیز بہا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہو ۔ “ اس بحث و تکرار کے ذریعہ قرآن کریم اہل جاہلیت کو اس اصول کی طرف لوٹا رہا تھا کہ حلال و حرام کے حدود کے تعین کا اعتبار صرف اللہ تعالیٰ کو ہے ۔ اور کسی انسان کو یہ اختیارات حاصل نہیں ہیں ۔ نہ کسی فرد کو ‘ نہ کسی طبقے کو نہ کسی قوم کو اور نہ تمام دنیا کی آبادی کو ۔ یہ اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار حاکمیت کے تحت ہی استعمال ہوسکتا ‘ اس کی شریعت کے مطابق استعمال ہو سکتا ہے ۔ شریعت تو نام ہی اجازت وممانعت کا ہے ۔ یہی تو دین اسلام ہے ‘ اس لئے جو حرام و حلال مقرر کرتا ہے گویا وہ دین کا مالک ہے ۔ اگر یہ حلال و حرام کرنے والا اللہ ہے تو پھر لوگ جو اس کو مانتے ہیں ‘ ہم کہیں گے کہ وہ اللہ کے دین پر ہیں ‘ تو پھر وہ دین اسلام میں داخل ہوں گے ۔ اگر حلال و حرام کی حدیں کسی معاشرے میں کوئی اور مقرر کررہا ہے تو ہم کہیں گے یہ لوگ اس شخص کے دین پر ہیں ۔ تو وہ پھر اس کے دین میں داکل ہوں گے ۔ دین اسلام میں داخل نہ ہوں گے ۔ یہ مسئلہ اپنے اس فریم ورک میں اللہ کی حاکمیت اور الوہیت کا مسئلہ ہے ۔ یہ دین اور اس کے مفہوم کا مسئلہ ہے ۔ یہ ایمان اور ھدود ایمان کا مسئلہ ہے ۔ میں پورے عالم اسلام میں مسلمانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس نقطہ نظر سے اپنی پوزیشن متعین کریں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں ، ان کا دین سے تعلق کیا ہے ؟ ان کا اسلام سے کیا تعلق رہا ہے ؟ کیا اس کے باوجود یہ دعوی کرتے ہیں چلے جائیں گے کہ وہ مسلمان ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن عورتوں سے نکاح حرام ہے ان کا تفصیلی بیان ان آیات میں تفصیل کے ساتھ محرمات کا تذکرہ فرمایا ہے محرمات وہ عورتیں ہیں جن سے نکاح جائز نہ ہو۔ بعض عورتیں تو وہ ہیں جن سے کبھی بھی نکاح جائز ہونے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ پہلی آیت میں ان عورتوں کا ذکر ہے اور بعض عورتیں وہ ہیں جن سے کسی موجودہ سبب کی وجہ سے نکاح جائز نہیں۔ اگر وہ سبب دور ہوجائے تو نکاح جائز ہوجاتا ہے مثلاً کوئی عورت کسی مرد کے نکاح میں ہو تو جب تک وہ عورت اس مرد کے نکاح سے نہ نکل جائے (اس مرد کی وفات ہوجانے کے بعد عدت یا طلاق دینے کی وجہ سے) اور عدت نہ گزر جائے، اس وقت تک کسی دوسرے مرد سے اس عورت کا نکاح نہیں ہوسکتا، طلاق یا موت کے بعد عدت گزر جائے تو یہ عورت ایسے مرد سے نکاح کرسکتی ہے جس سے نکاح کرنا حلال ہو۔ اسی طرح جب کسی عورت نے کسی مرد سے نکاح کرلیا تو جب تک یہ عورت اس مرد کے نکاح میں رہے گی، اس وقت تک اس عورت کی بہن سے اس مرد کا نکاح نہیں ہوسکتا، منکوحہ بہن کا شوہر طلاق دیدے یا فوت ہوجائے اور اس کی عدت گزر جائے تو اس کی بہن سے اس کے شوہر کے نکاح میں آسکتی ہے جس نے طلاق دی ہے یا فوت ہوا ہے۔ محرمات ابدیہ : جن سے کبھی بھی نکاح درست نہیں تین طرح کی ہیں : اول محرمات نسبیہ (جو نسب کے رشتے کی وجہ سے حرام ہیں) دوم محرمات رضاعیہ (جو دودھ پینے کے رشتے کی وجہ سے حرام ہیں) سوم محرمات بالمصاہرہ (جو سرالی رشتہ کی وجہ سے حرام ہیں) محرمات نسبیہ : بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا (حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ اُمَّھٰتُکُمْ ) حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں۔ اس کے عموم میں مائیں اور ماؤں کی مائیں اوپر تک جہاں تک سلسلہ چلا جائے سب کی حرمت آگئی۔ وَ بَنٰتُکُمْ (اور حرام کی گئیں تمہاری بیٹیاں) اس کے عموم میں بیٹیاں اور بیٹوں اور بیٹیوں کی بیٹیاں اور ان کی بیٹیاں سب داخل ہوگئیں۔ وَ اَخَوٰتُکُمْ (اور حرام کی گئیں تمہاری بہنیں) اس کے عموم میں سگی بہنیں باپ شریک بہنیں اور ماں شریک بہنیں سب آگئیں۔ وَ عَمّٰتُکُمْ (اور حرام کی گئیں تمہاری پھوپھیاں) اس میں باپ کی سگی بہنیں اور باپ شریک بہنیں اور ماں شریک بہنیں سب آگئیں۔ وَ خٰلٰتُکُمْ (اور حرام کی گئیں تمہاری خالائیں) اس کے عموم میں بھی ماں کی سگی بہنیں اور باپ شریک بہنیں اور ماں شریک بہنیں سب داخل ہوگئیں۔ (وَ بَنٰتُ الْاَخِ ) (اور بھائی کی بیٹیاں حرام کی گئیں) اس کے عموم میں سگے بھائی کی بیٹیاں اور باپ شریک بھائی کی بیٹیاں اور ماں شریک بھائی کی بیٹیاں سب داخل ہیں۔ (وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ ) (اور بہن کی بیٹیاں حرام کی گئیں) اس کے عموم میں سگی بہن باپ شریک بہن، ماں شریک بہن سب کی بیٹیاں داخل ہیں۔ محرمات بالرضاع : یہاں تک محرمات نسبیہ کا بیان ہوا، اس کے بعد رضاعی رشتوں کا ذکر فرمایا ارشاد ہے (وَ اُمَّھٰتُکُمُ الّٰتِیْٓ اَرْضَعْنَکُمْ ) اور حرام کی گئیں تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا۔ (وَ اَخَوٰتُکُمْ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ ) (اور حرام کی گئیں تمہاری بہنیں جو تمہاری دودھ شریک ہیں) قرآن مجید میں رضاعت کے رشتہ کو حرمت کا سبب بیان فرماتے ہوئے رضاعی ماں اور رضاعی بہن کی حرمت بیان کرنے پر اکتفا فرمایا ہے، احادیث شریفہ میں اس کا قاعدہ کلیہ بیان فرمایا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے (الرِّضَاعَۃُ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلاَدَۃُ ) یہ صحیح بخاری صفحہ ٧٦٤ کے الفاظ ہیں (مطلب یہ ہے کہ جو عورت ولادت کے رشتہ سے حرام ہے رضاعت کے رشتہ سے بھی حرام ہے) اور صحیح مسلم صفحہ ٤٦٧ میں یہ الفاظ ہیں (یَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَۃ مَا یُحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ ) (بلاشبہ رضاعت کی وجہ سے وہ سب رشتے حرام ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام ہیں) حضرت عائشہ (رض) نے بیان فرمایا کہ پردہ کا حکم نازل ہونے کے بعد میرے رضاعی چچا میرے پاس آئے جنہوں نے اندر آنے کی اجازت چاہی میں نے اجازت نہ دی اور جواب میں کہہ دیا کہ جب تک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت نہ کرلوں گی اجازت نہ دوں گی جب آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو میں نے آپ سے دریافت کیا آپ نے فرمایا وہ تمہارا رضاعی چچا ہے اس اندر آنے کی اجازت دے دو ۔ میں نے عرض کیا مجھے تو عورت نے دودھ پلایا ہے مرد نے تو دودھ نہیں پلایا آپ نے فرمایا وہ تمہارا چچا ہے تمہارے گھر میں اندر آسکتا ہے۔ (رواہ البخاری صفحہ ٧٦٤، و مسلم صفحہ ٤٦٧: ج ١) صاحب ہدایہ لکھتے ہیں کہ جب کوئی عورت کسی بچی کو دودھ پلا دے تو یہ بچی اس عورت کے شوہر پر اور اس کے باپوں پر اور اس کے بیٹوں پر حرام ہوجائے گی اور جس شوہر کے ذریعہ دودھ پلانے والی عورت کا دودھ اترا ہے وہ اس دودھ پینے والی بچی کا باپ ہوجائے گا، اور جس کسی عورت کا دودھ کسی لڑکے نے پی لیا اور اس عورت کا دودھ کسی لڑکی نے بھی پی لیا تو ان دونوں کا آپس میں نکاح نہیں ہوسکتا اور جس لڑکی نے کسی عورت کا دودھ پی لیا اس لڑکی کا دودھ پلانے والی کے لڑکے سے نکاح نہیں ہوسکتا۔ اور دودھ پلانے والی کے پوتے سے بھی اس دودھ پینے والی لڑکی کا نکاح نہیں ہوسکتا۔ اگر کسی بچہ نے کسی عورت کا دودھ پی لیا تو اس بچہ کا نکاح دودھ پلانے والی کے شوہر کی بہن سے نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ وہ اس کی رضاعی پھوپھی ہے۔ رضاعی باپ (جس کی بیوی کا دودھ پلانے والی عورت کے شوہر کا نکاح نہیں ہوسکتا) ۔ مسئلہ : ذرا سا دودھ (اگرچہ ایک ہی قطرہ ہو) اگر حلق میں صرف ایک ہی بار اتر جائے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے۔ مسئلہ : دو سال (چاند کے اعتبار سے) کی مدت کے اندر حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے اس پر سب آئمہ کا اجماع ہے، لیکن امام ابوحنیفہ (رح) کے نزدیک دودھ پلانے کی مدت ڈھائی سال ہے، اس لیے احتیاط اسی میں ہے کہ ڈھائی سال کے اندر کوئی بچہ یا بچی دودھ پی لے تو اس دودھ پینے کی وجہ سے حرمت کا فتویٰ دیا جائے۔ اکثر اماموں کے نزدیک دو سال کے بعد دودھ پینے سے اور حضرت ابوحنیفہ (رح) کے نزدیک ڈھائی سال کے بعد دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ مسئلہ : محض کسی ایک عورت یا چند عورتوں کے کہنے سے کہ فلاں عورت نے فلاں لڑکے یا لڑکی کو دودھ پلایا ہے۔ حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی بلکہ اس کے ثبوت کے لیے دو مردوں کی یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی ہونا شرط ہے، البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ اگر ایک عورت بھی کہہ دے کہ میں نے فلاں لڑکے اور لڑکی کو دودھ پلایا ہے تو ان کا آپس میں نکاح نہ کیا جائے۔ مسئلہ : اگر مرد کے دودھ اتر آئے اور وہ کسی بچہ کو پلا دیا جائے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی رضاعت سے متعلقہ مسائل میں کچھ مزید تفصیل بھی ہے اور (حرم من الرضاع ماحرم من النسب) کے عموم میں تھوڑا سا استثناء بھی ہے جو کتب فقہ میں مذکور ہے۔ محرمات بالمصاہرہ : اس کے بعد محرمات بالمصاہرہ کا تذکرہ فرمایا (وَ اُمَّھٰتُ نِسَآءِکُمْ ) یعنی تمہاری بیویوں کی مائیں تم پر حرام کی گئیں ان سے بھی نکاح نہیں ہوسکتا، کسی عورت سے نکاح ہوجانا ہی اس کی ماں سے نکاح ہونے کی حرمت کے لیے کافی ہے۔ بیوی سے خلوت ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔ (وَ رَبَآءِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَآءِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِھِنَّ فَاِنْ لَّمْ تَکُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِھِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ ) یعنی جن عورتوں سے تم نے نکاح کیا ان کی بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں جنہیں تم گودوں میں لیتے ہو، اور کھلاتے ہو ان لڑکیوں سے بھی نکاح کرنا حرام ہے، بشرطیکہ تم نے ان لڑکیوں کی ماؤں سے جماع کیا ہو۔ اگر کسی عورت سے نکاح تو کرلیا لیکن جماع نہیں کیا پھر اسے طلاق دے دی تو اس عورت کی پہلے شوہر والی لڑکی سے نکاح جائز ہے (فِیْ حُجُوْرِکُمْ ) قید احترازی نہیں ہے جس بیوی سے نکاح کرکے جماع کرلیا اس کی لڑکی سے نکاح درست نہیں اگرچہ کسی دوسرے رشتہ دار کے پاس پرورش پاتی ہو اور اس کی گود میں پلتی ہو۔ (وَ حَلَآءِلُ اَبْنَآءِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلَابِکُمْ ) یعنی تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری پشتوں سے ہیں وہ بھی تم پر حرام ہیں۔ اس میں بھی عموم ہے حرمت کے لیے صرف اتنا کافی ہے کہ بیٹے نے کسی عورت سے نکاح کرلیا ہو۔ نکاح کے بعد جماع کیا ہو یا نہ کیا ہو بہر حال اب نکاح کرنے والے کے باپ سے اس عورت کا نکاح حرام ہوگا۔ مسئلہ : پوتوں کی بیویوں سے بھی نکاح کرنا حرام ہے۔ مسئلہ : رضاعی بیٹے کی بیوی سے بھی نکاح کرنا حرام ہے۔ منہ بولے بیٹے کی بیوی سے نکاح کرنے کا حکم : مسئلہ : اگر کسی کو منہ بولا بیٹا بنا لیا جائے اور وہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے اور عدت گزر جائے تو اس کی بیوی سے نکاح کرنا جائز ہے (بشرطیکہ اور کوئی مانع نہ ہو) مفسرین نے فرمایا ہے کہ مِنْ اَصْلاَبِکُمْ کی قید ذکر فرما کر اسی مسئلے کو بیان فرمایا ہے۔ آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے متبنیٰ (منہ بولے بیٹے) حضرت زید بن حارثہ (رض) کی بیوی سے ان کے طلاق دینے کے بعد نکاح فرما لیا تھا۔ اس پر دشمنان دین نے اعتراض کیا۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی حلت کی تصریح نازل ہوئی اور فرمایا (فَلَمَّا قَضٰی زَیْدٌ مِّنْھَا وَطَرًا زَوَّجْنٰکَھَا لِکَیْ لَا یَکُوْنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ حَرَجٌ فِیْٓ اَزْوَاجِ اَدْعِیَآءِھِمْ اِذَا قَضَوْا مِنْھُنَّ وَطَرًا) (سورۃ الاحزاب ع ٥) (پھر جب زید نے اس سے اپنی حاجت پوری کرلی ہم نے اس کا آپ سے نکاح کردیا تاکہ مسلمانوں پر کسی طرح کی کوئی تنگی نہ رہے اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں سے نکاح کرنے کے بارے میں جبکہ وہ اپنی حاجت پوری کر چکیں) ۔ فائدہ : جس طرح منہ بولا بیٹا اصلی بیٹا نہیں ہوتا اسی طرح منہ بولا باپ یا منہ بولا بھائی یا بہن یا منہ بولی ماں حقیقی ماں باپ اور بھائی بہن نہیں ہوجاتے اگر کوئی دوسرا رشتہ محرمیت کا نہ ہو تو صرف منہ بولا باپ یا ماں یا بھائی یا بہن یا بیٹا یا بیٹی بنا لینے سے محرم والے احکام جاری نہیں ہوتے ان کا آپس میں پردہ کرنا واجب ہوتا ہے، اور آپس میں نکاح کرنا بھی جائز ہے (بشرطیکہ کوئی اور مانع نہ ہو) جمع بین الاختین کی حرمت : اس کے بعد ان محرمات کا ذکر فرمایا جو بعض اسباب کی وجہ سے حرام ہوتی ہوں اگر وہ عارض دور ہوجائے تو نکاح اپنی شرائط کے ساتھ جائز ہوجاتا ہے ارشاد فرمایا (وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ) کہ یہ بھی تم پر حرام کیا گیا کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرو، جب ایک بہن سے کسی نے نکاح کرلیا تو جب تک اسے طلاق نہ دیدے یا فوت نہ ہوجائے اور اس کی عدت نہ گزر جائے اس وقت تک اس کی کسی بھی بہن سے نکاح نہیں ہوسکتا، ایک بہن کے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسری بہن سے نکاح کرلیا تو شرعاً وہ نکاح نہ ہوگا۔ فائدہ : جس طرح دو بہنوں کو بیک وقت ایک مرد کے نکاح میں جمع نہیں کیا جاسکتا، اسی طرح سے پھوپھی اور بھتیجی خالہ اور بھانجی ایک مرد کے نکاح میں بیک وقت جمع نہیں ہوسکتیں، حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا کہ کسی عورت کا اس کی پھوپھی پر یا پھوپھی کا اس کے بھائی کی بیٹی پر اور کسی عورت کا اس کی خالہ پر یا خالہ کا اپنی بہن کی بیٹی پر نکاح کیا جائے نہ بڑی کا نکاح چھوٹی پر کیا جائے اور نہ چھوٹی کا بڑی پر کیا جائے۔ (رواہ الترمذی و ابو داؤد، مشکوٰۃ المصابیح صفحہ ٢٧٤، و ہوفی البخاری صفحہ ٧٦٦: ج ٢ بالاختصار) مطلب یہ ہے کہ چونکہ خالہ بھانجی اور پھوپھی بھتیجی ایک مرد کے نکاح میں بیک وقت جمع نہیں ہوسکتی ہیں اس لیے پہلے سے کسی مرد کے نکاح میں بڑی ہو تو چھوٹی سے اور چھوٹی ہو تو بڑی سے اس مرد کا نکاح نہیں ہوسکتا۔ فائدہ : حضرات فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ جن دو عورتوں میں ایسا رشتہ ہو کہ ان میں سے کسی ایک کو مرد فرض کرلیا جائے تو دونوں کا آپس میں نکاح نہ ہو سکے ایسی دو عورتیں بھی بیک وقت ایک مرد کے نکاح میں جمع نہیں ہوسکتیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 3 تم پر حسب ذیل عورتیں حرام کردی گئی ہیں یعنی ان سے نکاح کرنا حرام ہے اگر نکاح کرو گے تو وہ نکاح باطل ہوگا۔ تمہاری مائیں اور تمہاری بہنیں خواہ عینی ہوں یا باپ شریک ہوں یا ماں شریک ہوں اور تمہاری پھوپھیاں۔ خواہ وہ تمہارے باپ کی علاتی بہنیں ہوں یا حقیقی بہنیں ہوں یا اخیانی ہوں اور تمہاری خالائیں خواہ وہ تمہاری ماں کی حقیقی بہنیں ہوں خواہ علاتی ہوں خواہ اخیانی ہوں اور تمہارے بھائی کی بیٹیاں یعنی بھتیجیاں خواہ وہ حقیقی بھائی کی بیٹیاں ہوں یا علاتی کی ہوں یا اخیانی بھائی کی بیٹیاں ہوں اور تمہاری بہن کی بیٹیاں یعنی بھانجیاں خواہ وہ تمہاری حقیقی بہنوں کی بیٹیاں ہوں یا علاتی اور اخیانی بہنوں کی ہوں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہے یعنی شیر خوارگی کی حالت میں تم نے جن کا دودھ پیا ہو۔ خواہ وہ عورت کوئی رشتہ دار ہو یا غیر ہو اور تمہاری وہ بہنیں جو دودھ شریک ہوں یعنی تم نے ان کی ماں کا دودھ پیا ہو اگرچہ مختلف اوقات میں پیا ہو اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری بیویوں کی بیٹیاں جو کسی دوسرے خاوند سے ہوں اور تمہاری پرورش میں ہوں۔ جیسا کہ عام دستور ہے کہ بیوی کے ہمراہ جو اولاد آتی ہے اس کی پرورش بھی کرنی پڑتی ہے مگر اس بیوی کی بیٹی سے نکاح کرنا جب حرام ہوگا تم نے اس بیوی سے ہمبستری کی ہو اور اگر ہمبستری کی نوبت نہ آئی ہو اور ہمبستری سے پہلے ہی اس عورت کو طلاق دے دی ہو تو اس کی بیٹی سے نکاح کرنا حرام نہیں۔ غرض صرف نکاح سے گیلٹر بیٹی حرام نہیں ہوتی صحبت شرط ہے صحبت اور ہمبستری کے بعد حرام ہوجاتی ہے۔ امھٰتکم ماں کو ماں کی دادی کو سب کو شامل ہے۔ اسی طرح بیٹی نواسی اور کنواسی اور پوتی پروتی وغیرہ سب کو شامل ہے خالہ پھوپھی اور بہن بھانجیوں اور بھتیجیوں کی تفصیل ہم تیسیر میں عرض کرچکے ہیں۔ دودھ شریک بہن کا مطلب یہ ہے کہ تم نے کسی لڑکی کی حقیقی ماں کا دودھ پیا ہو یا رضاعی ماں کا دودھ پیا ہو۔ اسی طرح اس نے تمہاری حقیقی ماں کا دودھ پیا ہو یا تمہاری رضاعی ماں کا دودھ پیا ہو۔ یہ سب صورتیں حرمت کو قائم کرتی ہیں۔ بشرطیکہ شیر خوارگی کی مدت میں دودھ پیا ہو۔ حدیث میں آتا ہے یحرم من الرضاع ما یحرم من النسب یعنی نسب سے جو چیز حرام ہوتی ہے وہی دودھ پینے سے حرام ہوجاتی ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہ کا بیان ہے کہ میں نے ایک دفعہ حضرت حمزہ کی صاحبزادی کے متعلق نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مشورہ دیا تھا کہ آپ اس سے نکاح کرلیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تجھے معلوم نہیں حمزہ میرا دودھ شریک بھائی ہے اور اللہ تعالیٰ نے جو رشتے ولادت سے حرام قرار دیئے ہیں وہی رشتے دودھ سے بھی حرام کردیئے ہیں۔ (مسلم) حنفیہ کے نزدیک مدت رضاعت میں دودھ کا ایک قطرہ یا دو قطرے پی لینا بھی حرمت کے لئے کافی ہیں۔ مگر شیر خوارگی کی مدت کے بعد کسی عورت کا دودھ پینے سے حرمت قائم نہیں ہوتی۔ شیر خوارگی کی مدت دوسرے پارے میں بیان ہوچکی ہے۔ امھت نسائکم میں بھی بیوی کی ماں اور ماں کی ماں اور بیوی کی دادی وغیرہ سب شامل ہیں۔ فی حجورکم کی قید حقیقی نہیں ہے بلکہ بطور عادت ذکر کی گئی ہے جیسا کہ ہم تیسیر میں ظاہر کرچکے ہیں۔ عام قاعدہ اور دستور یہی ہے کہ دوسری بیوی کی اولاد بھی مرد کی پرورش میں ہوتی ہے اگر پرورش میں نہ ہو اور لڑکی کہیں اور رہتی ہو تب بھی یہی حکم ہے البتہ صحبت و ہم بستری شرط ہے۔ اگر دوسری بیوی سے ہم بستری کی نوبت نہ آئے اور بیوی مرجائے یا اس کو طلاق ہوجائے تو اس کی بیٹی سے نکاح جائز ہے اب آگے اور محرمات کا ذکر ہے۔ (تسہیل)