Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 40

سورة النساء

اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظۡلِمُ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ ۚ وَ اِنۡ تَکُ حَسَنَۃً یُّضٰعِفۡہَا وَ یُؤۡتِ مِنۡ لَّدُنۡہُ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۴۰﴾

Indeed, Allah does not do injustice, [even] as much as an atom's weight; while if there is a good deed, He multiplies it and gives from Himself a great reward.

بیشک اللہ تعالٰی ایک ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا اور اگر نیکی ہو تو اسے دوگنی کر دیتا ہے اور خاص اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَایَظۡلِمُ
نہیں وہ ظلم کرتا
مِثۡقَالَ
برابر
ذَرَّۃٍ
ذرے کے
وَاِنۡ
اور اگر
تَکُ
ہو
حَسَنَۃً
ایک نیکی
یُّضٰعِفۡہَا
وہ دو گنا کرے گا اسے
وَیُؤۡتِ
اور وہ دے گا
مِنۡ لَّدُنۡہُ
اپنے پاس سے
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایَظۡلِمُ
نہیں ظلم کرتا
مِثۡقَالَ
برابر
ذَرَّۃٍ
ذرے کے
وَاِنۡ
اور اگر
تَکُ
ہو گی
حَسَنَۃً
ایک نیکی
یُّضٰعِفۡہَا
وہ دو گنا کر دے گااس کو
وَیُؤۡتِ
وہ عطا فرمائے گا
مِنۡ لَّدُنۡہُ
اپنے پاس سے
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah does not do injustice, [even] as much as an atom's weight; while if there is a good deed, He multiplies it and gives from Himself a great reward.

بیشک اللہ تعالٰی ایک ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا اور اگر نیکی ہو تو اسے دوگنی کر دیتا ہے اور خاص اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تو کسی پر ذرہ بھر بھی ظلم نہیں کرتا۔ اگر کسی نے کوئی نیکی کی ہو تو اللہ اسے دگنا چوگنا کردے گا اور اپنے ہاں سے بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ اﷲ تعالیٰ کسی پرذرہ برابربھی ظلم نہیں کرتا اوراگرایک نیکی ہوئی تواس کودو گنا کر دے گااوراپنے پاس سے بہت بڑا اجر عطافرمائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah does not wrong even to the measure of a particle, And if it be a good deed, He multiplies it and gives a .great reward out of His Own pleasure.

بیشک اللہ حق نہیں رکھتا کسی کا ایک ذرہ برابر اور اگر نیکی ہو تو اس کو دونا کردیتا ہے اور دیتا ہے اپنے پاس سے بڑا ثواب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ کسی پر ذرّے کے ہم وزن بھی ظلم نہیں کرے گا اگر ایک نیکی ہوگی تو اس کو کئی گنا بڑھائے گا اور خاص اپنے خزانۂ فضل سے مزید بہت بڑا اجر دے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed Allah wrongs none, not even as much as an atom's weight. Whenever a man does good, He multiplies it two-fold, and bestows out of His grace a mighty reward.

اللہ کسی پر ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا ۔ اگر کوئی ایک نیکی کرے تو اللہ اسے دو چند کرتا ہے اور پھر اپنی طرف سے بڑا اجر عطا فرماتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ذرہ برابر بھی کسی پر ظلم نہیں کرتا ، اور اگر کوئی نیکی ہو تو اسے کئی گنا کردیتا ہے ، اور خود اپنے پاس سے عظیم ثواب دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور بلکہ اگر کوئی نیکی ہو تو اس کو دونا کر دتیا ہے اور اس کے علاوہ اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا اللہ ذرہ برابر بھی زیادتی نہیں کرتے اور اگر (کوئی) نیکی ہوگی تو اس کو دو چند کردیں گے اور اپنے پاس سے بہت بڑا اجر (ثواب) عطا فرمائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور اگر ایک چھوٹی سی نیکی بھی ہوتی ہے تو اللہ اس کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے اور اپنے پاس سے اجر عظیم عطا کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کسی کی ذرا بھی حق تلفی نہیں کرتا اور اگر نیکی (کی) ہوگی تو اس کو دوچند کردے گا اور اپنے ہاں سے اجرعظیم بخشے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah wrongeth not any one a grain's weight, and if there is a virtue He shall multiply it and give from His presence a mighty hire.

بیشک اللہ ذرہ بھر سے ظلم نہیں کرے گا ۔ اور اگر ایک نیکی ہوگئی تو اسے دوگنا کردے گا اور اپنے پاس سے اجر عظیم دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ذرا بھی کسی کی حق تلفی نہیں کرے گا ۔ اگر ایک نیکی ہوگی تو اس کو کئی گنا بڑھائے گا اور خاص اپنے پاس سے بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک اﷲ تعالیٰ ذرہ برابر ظلم نہیں فرمائیں گے اور اگر ایک نیکی ہوگی تو اسے کئی گنا فرمادیں گے اور اپنے پاس سے ( اس کے علاوہ ) اجرعظیم دیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا۔ اگر کوئی ایک نیکی کرے تو اللہ اسے دو چند کرتا ہے اور پھر اپنی طرف سے بڑا اجر عطا فرماتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ ذرہ برابر (کسی پر) ظلم نہیں کرتا، اور (ظلم تو کجا اسکے شان کرم تو یہ ہے کہ) اگر (کسی کی) کوئی ایک نیکی بھی ہوگی، تو وہ اس کو کئی گناہ بڑھا دے گا، اور وہ (اسکے علاوہ بھی) اس کو اپنے یہاں سے ایک عظیم اجر عطا فرمائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کسی پر ذرہ برابرظلم نہیں کرتااوراگرکسی نے کوئی نیکی کی ہوتواللہ اسے دوچند کر دے گا اور اپنے ہاں سے بہت بڑا اجر عطافرمائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ایک ذرہ بھر ظلم نہیں فرماتا اور اگر کوئی نیکی ہو تو اسے دونی کرتا اور اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا ، اور اگر کوئی نیکی ہو تو اسے دوگنا کر دیتا ہے اور اپنے پاس سے بڑا اجر عطا فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اللہ ذرہ برابر ( کسی پر ) ظلم نہیں کرتا اور اگر وہ ( ذرہ برابر ) نیکی ہو تو اسے دوگنا ( بلکہ چوگنا ) کر دیتا ہے اور اپنی طرف سے بہت بڑا اجر عطا فرماتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah is never unjust in the least degree: If there is any good (done), He doubleth it, and giveth from His own presence a great reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

God does not do even an atom's weight of injustice. A good deed is multiplied by God and richly rewarded.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Surely! Allah wrongs not even of the weight of a speck of dust, but if there is any good (done), He doubles it, and gives from Him a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah does not do injustice to the weight of an atom, and if it is a good deed He multiplies it and gives from Himself a great reward.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah wrongeth not even of the weight of an ant; and if there is a good deed, He will double it and will give (the doer) from His presence an immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक अल्लाह किसी पर ज़र्रा बराबर भी ज़ुल्म नहीं करेगा, अगर नेकी हो तो वह उसको दोगुना बढ़ा देता है और अपने पास से बहुत बड़ा सवाब देता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ اللہ تعالیٰ ایک ذرہ برابر بھی ظلم نہ کریں گے ا اور اگر ایک نیکی ہوگی تو اس کو کئی گناہ کردیں گے اور اپنے پاس سے اور اجرعظیم دیں گے۔ (6) (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک اللہ تعالیٰ ایک ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا اور اگر نیکی ہو تو اسے بڑھا دیتا ہے اور مزید اپنی طرف سے اجر عطا فرماتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا ‘ اگر کوئی ایک نیکی کرے تو اللہ اسے دوچند کرتا ہے اور پھر اپنی طرف سے بڑا اجر عطا فرماتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک اللہ ظلم نہیں فرمائے گا ذرہ برابر بھی، اور اگر نیکی ہوگی تو اس کو چند در چند کردے گا، اور اپنے پاس سے بڑا ثواب عطا فرمائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک اللہ حق نہیں رکھتا کسی کا ایک ذرہ برابر اور اگر نیکی ہو تو اس کو دونا کردیتا ہے اور دیتا ہے اپنے پاس سے بڑا ثواب  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقین مانو اللہ تعالیٰ کسی شخص پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور اگر ایک چھوٹی سی نیکی بھی ہوئی تو اللہ تعالیٰ اس کو کئی گنا بڑھا دے گا اور اپنے پاس سے مزید اجر عظیم عطا فرمائے گا۔