Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 49

سورة النساء

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ یُزَکُّوۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ بَلِ اللّٰہُ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ فَتِیۡلًا ﴿۴۹﴾

Have you not seen those who claim themselves to be pure? Rather, Allah purifies whom He wills, and injustice is not done to them, [even] as much as a thread [inside a date seed].

کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جو اپنی پاکیزگی اور ستائش خود کرتے ہیں؟ بلکہ اللہ تعالٰی جسے چاہے پاکیزہ کرتا ہے ، کسی پر ایک دھاگے کے برابر ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
طرف ان کے جو
یُزَکُّوۡنَ
پاک قرار دیتے ہیں
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
بَلِ
بلکہ
اللّٰہُ
اللہ
یُزَکِّیۡ
پاک کرتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَ لَا
اور نہ
یُظۡلَمُوۡنَ
وہ ظلم کیے جائیں گے
فَتِیۡلًا
دھاگے برابر
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کو جو
یُزَکُّوۡنَ
وہ پاک کہتے ہیں
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے آپ کو
بَلِ
بلکہ
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یُزَکِّیۡ
پاک کرتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَ لَا
اور نہیں
یُظۡلَمُوۡنَ
وہ ظلم کیے جائیں گے
فَتِیۡلًا
ایک دھاگے برابر
Translated by

Juna Garhi

Have you not seen those who claim themselves to be pure? Rather, Allah purifies whom He wills, and injustice is not done to them, [even] as much as a thread [inside a date seed].

کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جو اپنی پاکیزگی اور ستائش خود کرتے ہیں؟ بلکہ اللہ تعالٰی جسے چاہے پاکیزہ کرتا ہے ، کسی پر ایک دھاگے کے برابر ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے ان لوگوں کی حالت پر بھی غور کیا جو اپنی پاکیزگی نفس کی شیخی بگھارتے ہیں۔ حالانکہ پاک تو اللہ ہی کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ان پر ذرہ بھر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے اُن لوگوں کونہیں دیکھاجواپنے آپ کو پاک کہتے ہیں،بلکہ اﷲ تعالیٰ جس کوچاہتاہے پاک کرتاہے اوران پرایک دھاگے برابربھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen those who claim sanctity for them-selves? In fact, Allah sanctifies whom He wills and they shall not be wronged even to the measure of a thread of a date-stone.

کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جو اپنے آپ کو پاکیزہ کہتے ہیں بلکہ اللہ ہی پاکیزہ کرتا ہے جس کو چاہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جو اپنے آپ کو بڑا پاکیزہ ٹھہراتے ہیں ؟ بلکہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو پاک کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen those who boast of their righteousness, even though it is Allah Who grants righteousness to whomsoever He wills? They are not wronged even as much as the husk of a date-stone (if they do not receive righteousness).

تم نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جو بہت اپنی پاکیزگیِ نفس کا دم بھرتے ہیں؟ حالانکہ پاکیزگی تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے ، اور ﴿انہیں جو پاکیزگی نہیں ملتی تو درحقیقت﴾ ان پر ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جاتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے آپ کو بڑا پاکیزہ بتاتے ہیں؟ حالانکہ پاکیزگی تو اللہ جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے ، اور ( اس عطا میں ) ان پر ایک تاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوتا ۔ ( ٣٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے تئیں آپ پاک اور مقدس کہتے ہیں یہ سب غلط ہے بلکہ جس کو چاہتا ہے پاک اور مقدس کرتا ہے اور ایک تاگے 4 برارب بھی ان پر ظلم نہ ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم نے ایسے لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے آپ کو پاکیزہ کہتے ہیں بلکہ اللہ ہی جس کو چاہتے ہیں پاکیزہ کرتے ہیں اور ان پر دھاگے کے برابر بھی زیادتی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ نے ان لوگوں کا حال دیکھا ہے جو بڑے پاک باز بنتے ہیں ۔ حالانکہ اللہ جس کو چاہے پاک بازی عطا کردے۔ اور ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے تئیں پاکیزہ کہتے ہیں (نہیں) بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے پاکیزہ کرتا ہے اور ان پر دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hast thou not observed those who hold themselves purified Nay! Allah purifieth whomsoever He will, and they shall not be wronged a whit.

کیا تو نے ان پر نظر نہیں کی جو اپنے پاکیزہ ٹھہراتے ہیں ۔ حالانکہ اللہ جسے چاہے پاکیزہ ٹھہرائے ۔ اور ان پر دھاگا برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ذرا ان کو تو دیکھو جو اپنے آپ کو بڑا پاکیزہ ٹھہراتے ہیں ۔ بلکہ اللہ ہی ہے جو پاک کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے آپ کو پاکیزہ سمجھتے ہیں بلکہ اﷲ تعالیٰ جسے چاہیں پاکیزہ بنائیں اور ان پر کھجور کی گھٹلی میں پائے جانے والے ریشے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جو اپنی پاکیزگی نفس کا دم بھرتے ہیں ؟ حالانکہ پاکیزگی تو اللہ ہی جسے چاہے دیتا ہے اور (انہیں جو پاکیزگی نہیں ملتی تو درحقیقت) ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جاتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دم بھرتے ہیں اپنی پاکیزگی کا (سو مدار ان کے دعو وں پر نہیں) بلکہ اللہ ہی پاک کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ان پر ذرہ برابر کوئی ظلم نہیں ہوگا ،

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نے ان لو گوں کو نہیں دیکھاجواپنے آپ کو پاکیزہ کہتے ہیں بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے پاکیزہ بناتا ہے ، اور ان پر ذرابھرظلم نہیں کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جو خود اپنی ستھرائی بیان کرتے ہیں ( ف۱۵۲ ) بلکہ اللہ جسے چاہے ستھرا کرے اور ان پر ظلم نہ ہوگا دانہ خرما کے ڈورے برابر ( ف۱۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے ایسے لوگوں کو نہیں دیکھا جو خود کو پاک ظاہر کرتے ہیں ، بلکہ اللہ ہی جسے چاہتا ہے پاک فرماتا ہے اور ان پر ایک دھاگہ کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنی پاکیزگی بیان کرتے ہیں ( اور خود اپنی تعریف کرتے ہیں ) حالانکہ اللہ جسے چاہتا ہے پاکیزگی عطا کرتا ہے ( جس کی چاہتا ہے تعریف کرتا ہے ) ۔ اور ان پر سوت برابر ( ذرہ برابر ) ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hast thou not turned Thy vision to those who claim sanctity for themselves? Nay-but Allah Doth sanctify whom He pleaseth. But never will they fail to receive justice in the least little thing.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), have you seen those who try to purify themselves? They should know that God only purifies whomever He wants and that the slightest wrong will not be done to such people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not seen those who claim sanctity for themselves Nay, but Allah sanctifies whom He wills, and they will not be dealt with injustice even equal to the extent of a Fatil.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not considered those who attribute purity to themselves? Nay, Allah purifies whom He pleases; and they shall not be wronged the husk of a date stone.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen those who praise themselves for purity? Nay, Allah purifieth whom He will, and they will not be wronged even the hair upon a date-stone.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या आपने उन लोगों को नहीं देखा जो अपने आपको पाकीज़ा कहते हैं, बल्कि अल्लाह ही पाक करता है जिसको चाहता है, और उन पर ज़रा भी ज़ुल्म न होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کو مقدس بتلاتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہیں مقدس بنادیں اور ان پر تاگے برابر بھی ظلم نہ ہوگا۔ (49)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جو اپنی پاکیزگی کا اظہار کرتے ہیں یہ تو اللہ تعالیٰ ہے کہ جسے چاہے پاک کرتا ہے اور کسی پر دھاگے کے برابر ظلم نہیں کیا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نے ان لوگوں کو بھی دیکھا جو بہت اپنی پاکیزگی نفس کا دم بھرتے ہیں ؟ حالانکہ پاکیزگی تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور (انہیں جو پاکیزگی نہیں ملتی تو درحقیقت ان پر ذرہ برابر ظلم نہیں کیا جاتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنی جانوں کو پاکیزہ بتاتے ہیں بلکہ اللہ جس کو چاہے پاکیزہ بناتا ہے اور لوگوں پر کھجور کی گٹھلی کے تاگے کے برابر بھی ظلم نہ ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جو اپنے آپ کو پاکیزہ کہتے ہیں بلکہ اللہ ہی پاکیزہ کرتا ہے جس کو چاہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا تاگے برابر  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو بڑے پاک باز بنتے ہیں یوں نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہے پاکیزہ کر دے اور ان پر ایک تاگے کے برابر بھی ظلم نہ ہوگا۔