Noun

نَقِيرًا

(even as much as the) speck on a date seed

تل برابر

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلنَّقْرُ؛ (ن) کسی چیز کو کھٹکھٹانا حتیٰ کہ اس میں سوراخ ہوجائے۔ اَلْمِنْقَارُ:کھٹکھٹانے کا آلہ جیسے پرند کی چونچ یا چکی کو کندہ کرنے کے اوزار وغیرہ۔ نَقَرْتُ عَنِ الْاَمْرِ:کسی معاملہ کی چھان بین کرنا۔نَقَرْتُہٗ:بطور استعارہ بمعنی غیبت کرنا۔جیسا کہ ایک عورت نے اپنے خاوند سے کہا۔مُرَّبِیْ عَلٰی بَنِیْ نَظَرٍ وَّلا تَمُرَّبِیْ عَلٰی بَنَاتِ نَقْرِ۔کہ مجھے مردوں کے پاس لے کر گزرنا جو نظر ڈالتے ہیں اور عورتوں کے پاس سے لے کر نہ گزرنا جو عیب لگاتی اور غیبت کرتی ہیں۔ اَلنُّقْرَۃُ: (۱) گڑھا جس میں سیلان کا پانی باقی رہ جاتا ہے۔ (۲) گردن کے پچھے حصے کے گڑھے کو نُقْرَۃُ الْقَضَا کہا جاتا ہے۔ اَلنَّقِیْرُ:گھجور کی گٹھلی کے گڑھے کو کہتے ہیں اور یہ حقیر چیز کے لئے ضرب المثل ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ نَقِیۡرًا) (۴۔۱۲۴) اور تل برابر بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔اور اَلنَّقِیْرُ اس لکڑی کو بھی کہتے ہیں جس میں گڑھا کرکے اس میں نبیذ ڈالتے ہیں کہا جاتا ہے ھُوَ کَرِیْمٌ النَّقِیْرِ:فلاں شریف الاصل ہے یعنی بعداز تفتیش۔اَلنَّاقُوْرُ کے معنی صور یعنی بگل کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے:۔ (فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوۡرِ) (۷۴۔۸) جب صور پھونکا جائے گا۔ نَقَرْتُ الرَّجُلَ:زبان کو تالو سے لگاکر آواز نکال کر کسی آدمی کو بلانا۔ نَقَرْتُ الرَّجُلَ:کسی شخص کو جماعت سے خاص کر علیحدہ بلانا گویا زبان کے ذریعہ آواز نکال کر خاص کر اس کی طرف اشارہ کرتا ہے اور اس طور سے بلانے کو نَقْرٰی کہا جاتا ہے۔ دَعَوْتُھُمُ النَّقْرٰی:میں نے خاص طور پر انہیں بلایا۔

Lemma/Derivative

2 Results
نَقِير
Surah:4
Verse:53
تل برابر
(even as much as the) speck on a date seed
Surah:4
Verse:124
تل برابر
(even as much as) the speck on a date-seed