Surat Ha meem Assajdah

Surah: 41

Verse: 39

سورة حم السجدہ

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖۤ اَنَّکَ تَرَی الۡاَرۡضَ خَاشِعَۃً فَاِذَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡہَا الۡمَآءَ اہۡتَزَّتۡ وَ رَبَتۡ ؕ اِنَّ الَّذِیۡۤ اَحۡیَاہَا لَمُحۡیِ الۡمَوۡتٰی ؕ اِنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۳۹﴾

And of His signs is that you see the earth stilled, but when We send down upon it rain, it quivers and grows. Indeed, He who has given it life is the Giver of Life to the dead. Indeed, He is over all things competent.

اس اللہ کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ تو زمین کو دبی دبائی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو وہ ترو تازہ ہو کر ابھرنے لگتی ہے جس نے اسے زندہ کیا وہ یقینی طور پر مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے بیشک وہ ہر ( ہر ) چیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖۤ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے
اَنَّکَ
بےشک آپ
تَرَی
آپ دیکھتے ہیں
الۡاَرۡضَ
زمین کو
خَاشِعَۃً
دبی ہوئی
فَاِذَاۤ
پھر جب
اَنۡزَلۡنَا
اتارتے ہیں ہم
عَلَیۡہَا
اس پر
الۡمَآءَ
پانی
اہۡتَزَّتۡ
وہ تروتازہ ہو جاتی ہے
وَرَبَتۡ
اور وہ ابھر آتی ہے
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡۤ
وہ جس نے
اَحۡیَاہَا
زندہ کیا اسے
لَمُحۡیِ
البتہ زندہ کرنے والا ہے
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
اِنَّہٗ
بےشک وہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ اٰیٰتِہٖۤ
اوراس کی نشانیوں میں سے ہے
اَنَّکَ
بلاشبہ آپ
تَرَی
دیکھتے ہیں
الۡاَرۡضَ
زمین کو
خَاشِعَۃً
دبی ہوئی (بنجر)
فَاِذَاۤ
پھرجب
اَنۡزَلۡنَا
نازل کرتے ہیں ہم
عَلَیۡہَا
اس پر
الۡمَآءَ
پانی
اہۡتَزَّتۡ
وہ لہلہاتی ہے
وَرَبَتۡ
اورپھولتی ہے
اِنَّ
بے شک
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَحۡیَاہَا
زندہ کیااس کو
لَمُحۡیِ
یقیناًزندہ کرنے والاہے
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزپر
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

And of His signs is that you see the earth stilled, but when We send down upon it rain, it quivers and grows. Indeed, He who has given it life is the Giver of Life to the dead. Indeed, He is over all things competent.

اس اللہ کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ تو زمین کو دبی دبائی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو وہ ترو تازہ ہو کر ابھرنے لگتی ہے جس نے اسے زندہ کیا وہ یقینی طور پر مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے بیشک وہ ہر ( ہر ) چیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو کہ زمین سونی (بےآباد) پڑی ہوئی ہے۔ پھر ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ حرکت میں آتی ہے اور پھول جاتی ہے۔ جس (اللہ) نے اس زمین کو زندہ کیا وہ یقیناً مردوں کو بھی زندہ کرسکتا ہے کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ بلاشبہ آپ زمین کوبنجردیکھتے ہیں پھر جب ہم اُس پرپانی نازل کرتے ہیں تووہ لہلہاتی اورپھولتی ہے،بے شک جس نے اُس کو زندہ کیا، یقیناًوہی مُردوں کوزندہ کرنے والاہے،یقیناوہ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among His signs is that you see the land inactive, Then, once We send down water thereto, it gets excited and swells. Surely, the One who has given life to it is the One who gives life to the dead. No doubt, He is powerful to do everything.

اور ایک اس کی نشانی یہ کہ تو دیکھتا ہے زمین کو دبی پڑی پھر جب اتارا ہم نے اس پر پانی تازی ہوئی اور ابھری بیشک جس نے اس کو زندہ کیا وہ زندہ کرے گا مردوں کو وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم زمین کو دیکھتے ہو کہ وہ دبی پڑی ہے پھر جب ہم اس پر پانی برسادیتے ہیں تو اس میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور وہ ابھر آتی ہے۔ یقینا وہ (اللہ) جس نے اس کو زندہ کیا ہے وہی ُ مردوں کو بھی زندہ کرے گا۔ یقینا وہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And of His Signs is that you see the earth withered, then We send down water upon it, and lo! it quivers and swells. Surely He Who gives life to the dead earth will also give life to the dead. Surely He has power over everything.

اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو زمین سونی پڑی ہوئی ہے ، پھر جونہی کہ ہم نے اس پر پانی برسایا ، یکایک وہ بھبک اٹھتی ہے اور پھول جاتی ہے ۔ یقینا جو خدا اس مری ہوئی زمین کو جلا اٹھاتا ہے وہ مردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے 47 ۔ یقینا وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم زمین کو دیکھتے ہو کہ وہ مرجھائی پڑی ہے ۔ پھر جونہی ہم نے اس پر پانی اتارا ، وہ حرکت میں آگئی ، اور اس میں بڑھوتری پیدا ہوگئی ، حقیقت یہ ہے کہ جس نے اس زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے ۔ یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر اس کی قدرت کی) نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تو زمین کو دیکھتا ہے دبی ہوئی (سوکھی) 8 جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو لہلہانے لگتی ہے اور ابھر آتی ہے 9 بیشک جس (خدا) نے اس زمین کو (جو مردہ پڑی تھی پانی برسا کر) جلایا وہی اور امردوں کو بھی جلائے گا بیشک وہ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کی دبی ہوئی (خشک) دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی برسادیتے ہیں تو وہ شاداب ہوجاتی ہے اور پھولنے لگتی ہے۔ بیشک جس نے اس کو زندہ فرمایا تو وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ایک زمین ہے جو بالکل ویران پڑی ہوئی تھی ۔ پھر جیسے ہی ہم نے اس پر پانی برسایا تو وہ لہلہانے اور ابھرنے لگی ۔ بیشک وہ جس نے مردہ زمین کو زندہ کردیا وہی مردوں کو زندہ کرے گا بیشک وہی ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے بندے یہ) اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی (یعنی خشک) دیکھتا ہے۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of His signs is that thou beholdest the earth lowly, and when We send down thereon water, it stirreth to life and groweth. Verily He who quickeneth is the Quickener of the dead. Verily He is over everything Potent.

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تو زمین کو دیکھتا ہے دبی دبائی پڑی ہے لیکن جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو وہ ابھرتی اور پھولتی ہے تو وہی جس نے اس (زمین) کو جی اٹھایا وہی مردوں کو بھی جی کھڑا کرے گا بیشک وہی ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ چیز بھی ہے کہ تم زمین کو دیکھتے ہو بالکل بے جان ، پس جب ہم اس پر پانی برسادیتے ہیں تو وہ متحرک ہوجاتی اور پھول جاتی ہے ۔ بیشک جس نے اس کو زندہ کردیا اور مردوں کو بھی زندہ کردینے والا ہے ۔ بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ آپ زمین کو خشک دیکھتے ہیں پھر جب ہم اس پر پانی ( بارش ) نازل فرماتے ہیں تو سرسبز ہوجاتی اور بڑھنے لگیتی ہے ، بلاشبہ جس ذات نے اس ( زمین ) کو زندگی دی وہ مردوں کو ( بھی ضرور ) زندہ کرے گا ، بے شک وہ ہرچیز پر قادر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے بندے یہ اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی یعنی خشک دیکھتا ہے۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم اس زمین کو سونی پڑی ہوئی دیکھتے ہو پھر جونہی ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو یہ ابھر اٹھتی ہے اور پھول پڑتی ہے بلاشبہ جو اس مری ہوئی زمین کو جلا اٹھاتا ہے وہ قطعی طور پر مردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے بلاشبہ اس کو ہر چیز پر پوری پوری قدرت ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تم دیکھتے ہوکہ زمین مردہ ہے پھرہم اس پر پانی برساتے ہیں تووہ حرکت میں آتی اور پھول جاتی ہے جس نے اس زمین کو زندہ کیا وہ یقینامردوں کو بھی زندہ کرسکتا ہے کیونکہ وہ ہرچیزپرقادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تو زمین کو دیکھے بےقدر پڑی ( ف۸۹ ) پھر جب ہم نے اس پر پانی اتارا ( ف۹۰ ) تر و تازہ ہوئی اور بڑھ چلی ، بیشک جس نے اسے جِلایا ضرور مردے جِلائے گا ، بیشک وہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آپ ( پہلے ) زمین کو خشک ( اور بے قدر ) دیکھتے ہیں پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ سرسبز و شاداب ہو جاتی ہے اور نمو پانے لگتی ہے ، بے شک وہ ذات جس نے اس ( مردہ زمین ) کو زندہ کیا ہے یقیناً وہی ( روزِ قیامت ) مُردوں کو زندہ فرمانے والا ہے ۔ بے شک وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تم دیکھتے ہو کہ زمین جمود اور افسردگی کی حالت میں پڑی ہے اور جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو جنبش میں آتی ہے ( ابھرتی ہے ) اور اس میں بالیدگی آجاتی ہے ( پھول جاتی ہے ) بیشک جس نے اسے زندہ کیا ہے وہی مُردوں کو زندہ کرنے والا ہے بلاشبہ وہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And among His Signs in this: thou seest the earth barren and desolate; but when We send down rain to it, it is stirred to life and yields increase. Truly, He Who gives life to the (dead) earth can surely give life to (men) who are dead. For He has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Further evidence is that (at times) you find the earth to be barren. When it is watered it moves and swells (to let the plants grow). The One who brings it back to life will also bring the dead back to life. He has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among His signs; that you see the earth barren, but when We send down water to it, it is stirred to life and growth. Verily, He Who gives it life, surely is able to give life to the dead. Indeed He is Able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And among His signs is this, that you see the earth still, but when We send down on it the water, it stirs and swells: most surely He Who gives it life is the Giver of life to the dead; surely He has power over all things.

Translated by

William Pickthall

And of His portents (is this): that thou seest the earth lowly, but when We send down water thereon it thrilleth and groweth. Lo! He Who quickeneth it is verily the Quickener of the Dead. Lo! He is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह चीज़ भी उस की निशानियों में से है कि तुम देखते हो कि धरती दबी पड़ी है; फिर ज्यों ही हम ने उस पर पानी बरसाया कि वह फबक उठी और फूल गई। निश्चय ही जिस ने उसे जीवित किया, वही मुर्दों को जीवित करने वाला है। निस्संदेह उसे हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور منجملہ اس کی (قدرت و توحید کی) نشانیوں کے ایک یہ ہے کہ (اے مخاطب) تو زمین کو دیکھتا ہے کہ دبی دبائی پڑی ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ ابھرتی ہے (2) اور پھولتی ہے (اس سے ثابت ہوتا ہے کہ) جس نے اس زمین کو زندہ کردیا وہی مردوں کو زندہ کرے گا بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ کی نشانیوں میں سے اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو کہ زمین ویران ہوتی ہے پھر جونہی ہم اس پر بارش برساتے ہیں تو یکایک وہ پھول اٹھتی ہے اور ابھر جاتی ہے، بیشک جو اللہ مردہ زمین کو زندگی بخشتا ہے وہ مردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے، یقیناً وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو زمین سونی پڑی ہوئی ہے ، پھر جونہی کہ ہم نے اس پر پانی برسایا ، یکایک وہ پھبک اٹھتی ہے اور پھول جاتی ہے۔ یقیناً جو خدا اس مری ہوئی زمین کو جلا اٹھاتا ہے وہ مردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے۔ یقیناً وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تو زمین کو دبی ہوئی حالت میں دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی نازل کردیتے ہیں تو وہ ابھر آتی ہے اور بڑھتی ہے بلاشبہ جس نے اس کو زندہ فرما دیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایک اس کی نشانی یہ کہ تو دیکھتا ہے زمین کو دبی پڑی پھر جب اتارا ہم نے اس پر پانی تازی ہوئی اور ابھری بیشک جس نے اس کو زندہ کیا وہ زندہ کرے گا مردوں کو وہ سب کچھ کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور منجملہ اس کی قدرت کی نشانیوں کے ایک نشانی یہ ہے کہ تو زمین کو دیکھتا ہے کہ وہ دبی اور مری پڑی ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ تروتازہ ہوتی اور ابھرنے لگتی ہے بیشک جس خدا نے اس زمین کو زندہ کیا ہے وہی مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے کچھ شک نہیں کہ وہ ہرچیز پر پوری طرح قادر ہے۔