Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 71

سورة الزخرف

یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِصِحَافٍ مِّنۡ ذَہَبٍ وَّ اَکۡوَابٍ ۚ وَ فِیۡہَا مَا تَشۡتَہِیۡہِ الۡاَنۡفُسُ وَ تَلَذُّ الۡاَعۡیُنُ ۚ وَ اَنۡتُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿ۚ۷۱﴾

Circulated among them will be plates and vessels of gold. And therein is whatever the souls desire and [what] delights the eyes, and you will abide therein eternally.

ان کے چاروں طرف سے سونے کی رکابیاں اور سونے کے گلاسوں کا دور چلایا جائے گا ان کے جی جس چیز کی خواہش کریں اور جس سے ان کی آنکھیں لذت پائیں ، سب وہاں ہوگا اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُطَافُ
گردش کرایا جائے گا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِصِحَافٍ
رکابیوں کو
مِّنۡ ذَہَبٍ
سونے کی
وَّاَکۡوَابٍ
اور ساغر
وَفِیۡہَا
اور اس میں ہو گا
مَا
وہ جو
تَشۡتَہِیۡہِ
خواہش کریں گے جس کی
الۡاَنۡفُسُ
دل
وَتَلَذُّ
اور لذت پائیں گی
الۡاَعۡیُنُ
نگاہیں
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
فِیۡہَا
ان میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُطَافُ
پھرائے جائیں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِصِحَافٍ
تھال
مِّنۡ ذَہَبٍ
سونے کے
وَّاَکۡوَابٍ
اورپیالے
وَفِیۡہَا
اوراس میں
مَا
جس کی
تَشۡتَہِیۡہِ
خواہش کریں گے
الۡاَنۡفُسُ
دل
وَتَلَذُّ
اورلذت پائیں گی
الۡاَعۡیُنُ
آنکھیں
وَاَنۡتُمۡ
اورتم
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

Circulated among them will be plates and vessels of gold. And therein is whatever the souls desire and [what] delights the eyes, and you will abide therein eternally.

ان کے چاروں طرف سے سونے کی رکابیاں اور سونے کے گلاسوں کا دور چلایا جائے گا ان کے جی جس چیز کی خواہش کریں اور جس سے ان کی آنکھیں لذت پائیں ، سب وہاں ہوگا اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے سامنے سونے کی پلیٹوں اور ساغر کا دور چلے گا اور وہاں وہ سب کچھ موجود ہوگا جو دلوں کو بھائے اور آنکھوں کو لذت بخشے اور تم وہاں ہمیشہ رہو گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان پر سونے کے تھال اورپیالے پھرائے جائیں گے اوراُس میں ہر وہ چیز ہو گی جس کی دل خواہش کریں گے اورآنکھیں لذت پائیں گی اور تم اُس میں ہمیشہ رہنے والے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Circulated among them will be the bowls of gold, and glasses. And therein will be whatever souls desire and that in which eyes delight. |"And you will be living in it for ever.

لئے پھریں گے ان کے پاس رکابیاں سونے کی اور آبخورے اور وہاں ہے جو دل چاہے اور جس سے آنکھیں آرام پائیں اور تم ان میں ہمیشہ رہو گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

گردش کرائے جائیں گے ان پر سونے کی طشتریاں اور پیالے اور وہاں ہوگا وہ سب کچھ جس کی طلب ہوگی انسان کے نفس کو اور جس سے نگاہیں لذت حاصل کریں گی اور تم اب اس میں ہمیشہ ہمیش رہو گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Platters and cups of gold shall be passed around them, and there shall be all that they might desire and all that their eyes might delight in. (They shall be told): “Herein shall you abide for ever.

ان کے آگے سونے کے تھال اور ساغر گردش کرائیں جائیں گے اور ہر من بھاتی اور نگاہوں کو لذت دینے والی چیز وہاں موجود ہوگی ۔ ان سے کہا جائے گا ، تم اب یہاں ہمیشہ رہو گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے آگے سونے کے پیالے اور گلاش گردش میں لائے جائیں گے ۔ اور اس جنت میں ہر وہ چیز ہوگی جس کی دلوں کو خواہش ہوگی اور جس سے آنکھوں کو لذت حاصل ہوگی ۔ ( ان سے کہا جائے گا کہ ) اس جنت میں تم ہمیشہ رہو گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان پر سونے کی رکابیوں اور کو زوں کا دور چلے گا 11 اور ان کے سوا جو ان کے جی خواہش کریں گے اور آنکھوں کو اچھا معلوم ہوگا اور وہ وہاں موجود ہوگا اور ان سے یہ بھی کہا جائے گا تم یہاں ہمیشہ رہو گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان پر سونے کی رکابیاں اور گلاس لائے جائیں گے۔ اور وہاں وہ چیزیں ملیں گی جن کو جی چاہے گا اور آنکھوں کو لذت ہوگی اور تم یہاں ہمیشہ رہو گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان ( اہل جنت) کے سامنے سونے کے برتن اور جام پیش کئے جائیں گے اور وہاں ہر وہ چیز جس کی وہ خواہش کریں گے اور جن سے آنکھیں ٹھنڈک محسوس کریں گی ان کے لئے موجود ہوں گی اور ( کہا جائے گا کہ) تم ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان پر سونے کی پرچوں اور پیالوں کا دور چلے گا۔ اور وہاں جو جی چاہے اور جو آنکھوں کو اچھا لگے (موجود ہوگا) اور (اے اہل جنت) تم اس میں ہمیشہ رہو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Passed round amongst them will be dishes of gold and goblets, and therein will be whatsoever souls desire and eyes delight in; and ye will be therein abiders.

ان کے پاس سونے کی رکابیاں لائی جائیں گی اور گلاس (بھی) اور وہاں وہ سب کچھ ملے گا جس کا چاہے گا اور جس سے آنکھوں کو لذت ملے گی اور تم یہاں ہمیشہ رہوگے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے سامنے سونے کی طشتریاں اور سونے کے پیالے پیش کیے جائیں گے اور ان میں وہ چیزیں ہوں گی ، جو دل کو پسند اور آنکھوں کیلئے لذت بخش ہوں گی اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان پر سونے کے تھال اور پیالیاں پھرائی ( پیش کی ) جائیں گی اور اس ( جنت ) میں جو ان کے دل چاہیں گے اور نگاہیں پسند کریں گی ( وہ سب ہوگا ) اور تم اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہو گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیے پھریں گے ان کے پاس سونے کی رکابیاں اور آبخورے اور وہاں جو جی چاہے اور جو آنکھوں کو اچھا لگے موجود ہوگا اور ( اے اہل جنت) تم اس میں ہمیشہ رہو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کے آگے سونے کے تھال اور (مشروبات بھرے) ساغر گردش کرائے جا رہے ہوں گے اور ان کو وہاں ہر وہ چیز ملے گی جو ان کے جی چاہیں گے اور جس سے آنکھوں کو لذت حاصل ہوگی اور (ان کو یہ بھی کہا جائے گا کہ) تم یہاں ہمیشہ رہو گے

Translated by

Noor ul Amin

ان کے سامنے سونے کی پلیٹوں اور ساغرکا دورچلے گا اور وہاں ( جنت میں ) وہ سب کچھ موجود ہوگا جس کی نفس خواہش کرے گا اور جس سے آنکھوں کو خوشی ملے گی اور تم وہاں ہمیشہ رہوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان پر دورہ ہوگا سونے کے پیالوں اور جاموں کا اور اس میں جو جی چاہے اور جس سے آنکھ کو لذت پہنچے ( ف۱۱٦ ) اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان پر سونے کی پلیٹوں اور گلاسوں کا دور چلایا جائے گا اور وہاں وہ سب چیزیں ( موجود ) ہوں گی جن کو دل چاہیں گے اور ( جن سے ) آنکھیں راحت پائیں گی اور تم وہاں ہمیشہ رہو گے

Translated by

Hussain Najfi

ان پر سو نے کے تھال اور جام گردش میں ہوں گے اور وہاں ہر وہ چیز موجود ہوگی جو دل چاہیں گے اور آنکھوں کو لذت ملے گی اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To them will be passed round, dishes and goblets of gold: there will be there all that the souls could desire, all that their eyes could delight in: and ye shall abide therein (for eye).

Translated by

Muhammad Sarwar

Golden dishes and cups will be passed among them. All that the souls may desire and that may delight their eyes will be available therein. You will live therein forever.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Trays of gold and cups will be passed round them; (there will be) therein all that their souls desire, and all that eyes could delight in and you will abide therein forever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There shall be sent round to them golden bowls and drinking-cups and therein shall be what their souls yearn after and (wherein) the eyes shall delight, and you shall abide therein.

Translated by

William Pickthall

Therein are brought round for them trays of gold and goblets, and therein is all that souls desire and eyes find sweet. And ye are immortal therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के आगे सोने की तशतरियाँ और प्याले गर्दिश करेंगे और वहाँ वह सब कुछ होगा, जो दिलों को भाए और आँखे जिस से लज़्ज़त पाएँ। "और तुम उस में सदैव रहोगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انکے پاس سونے کی رکابیاں اور گلاس لائے جاوینگے (یعنی غلمان لاوینگے) اور وہاں وہ چیزیں ملیں گی جن کو جی چاہے گا اور جن سے آنکھوں کو لذت ہوگی اور تم یہاں ہمیشہ رہوگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے سامنے سونے کے ٹرے اور ساغر پیش کیے جائیں گے اور ہر من پسند اور نگاہوں کو خوش کردینے والی چیزیں وہاں موجود ہوگی ان سے کہا جائے گا تم اس میں ہمیشہ رہو گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے آگی سونے کے تھال اور ساغر گردش کرائے جائیں گے اور ہر من بھاتی اور نگاہوں کو لذت دینے والی چیز وہاں موجود ہوگی۔ ان سے کہا جائے گا تم اب یہاں ہمیشہ رہو گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان پر سونے کی رکابیاں اور آبخورے لائے جائیں گے اور اس میں وہ چیزیں ہوں گی جنہیں نفس چاہتے ہوں گے اور جن سے آنکھیں لذت پائیں گی اور تم اس میں ہمیشہ رہنے والے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لیے پھریں گے ان کے پاس رکابیاں سونے کی اور آب خورے اور وہاں ہے جو دل چاہے اور جس سے آنکھیں آرام پائیں اور تم ان میں ہمیشہ رہو گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان اہل جنت کے روبرو سونے کی رکابیاں اور جام پیش کئے جارہے ہوں گے اور وہاں ہر وہ چیز جس کی دل خواہش کریں اور جس سے آنکھیں لذت محسوس کرتی ہوں موجود ہوں گے اور تم اس جنت میں ہمیشہ رہو گے۔