Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 18

سورة محمد

فَہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا السَّاعَۃَ اَنۡ تَاۡتِیَہُمۡ بَغۡتَۃً ۚ فَقَدۡ جَآءَ اَشۡرَاطُہَا ۚ فَاَنّٰی لَہُمۡ اِذَا جَآءَتۡہُمۡ ذِکۡرٰىہُمۡ ﴿۱۸﴾

Then do they await except that the Hour should come upon them unexpectedly? But already there have come [some of] its indications. Then what good to them, when it has come, will be their remembrance?

تو کیا یہ قیامت کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ان کے پاس اچانک آجائے یقیناً اس کی علامتیں تو آچکی ہیں پھر جبکہ ان کے پاس قیامت آجائے انہیں نصیحت کرنا کہاں ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَہَلۡ
تو نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کرتے
اِلَّا
مگر
السَّاعَۃَ
قیامت کا
اَنۡ
کہ
تَاۡتِیَہُمۡ
وہ آجائے ان کے پاس
بَغۡتَۃً
اچانک
فَقَدۡ
تو تحقیق
جَآءَ
آ چکیں
اَشۡرَاطُہَا
علامات اس کی
فَاَنّٰی
تو کہاں سے ہو گی
لَہُمۡ
ان کے لیے
اِذَا
جب
جَآءَتۡہُمۡ
آ جائے گی ان کے پاس
ذِکۡرٰىہُمۡ
نصیحت ان کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَہَلۡ
تو نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کر رہے
اِلَّا
سوائے
السَّاعَۃَ
قیامت کا
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡتِیَہُمۡ
وہ آئے ان کے پاس
بَغۡتَۃً
اچانک
فَقَدۡ
بےشک
جَآءَ
آچکیں
اَشۡرَاطُہَا
علامات اس کی
فَاَنّٰی
پھر کیسے ہو گی
لَہُمۡ
ان کے لیے
اِذَا
جب
جَآءَتۡہُمۡ
وہ آ جائےگی ان کے پاس
ذِکۡرٰىہُمۡ
نصیحت ان کی
Translated by

Juna Garhi

Then do they await except that the Hour should come upon them unexpectedly? But already there have come [some of] its indications. Then what good to them, when it has come, will be their remembrance?

تو کیا یہ قیامت کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ان کے پاس اچانک آجائے یقیناً اس کی علامتیں تو آچکی ہیں پھر جبکہ ان کے پاس قیامت آجائے انہیں نصیحت کرنا کہاں ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا اب یہ لوگ بس قیامت کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ یکدم ان پر آپڑے ؟ اس کی نشانیاں تو آچکی ہیں جب قیامت آجائے گی تو پھر ان کے لئے نصیحت قبول کرنے کا کون سا موقع باقی رہ جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سو وہ اپنے پاس قیامت ہی کے اچانک آنے کاانتظارکررہے ہیں،بے شک اس کی علامات تو آچکیں ،پھرجب وہ ان کے پاس آجائے گی ان کے لیے نصیحت کیسے ممکن ہوگی؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are waiting for nothing but the Hour that it should come upon them suddenly. So, its signs have already come. Then, once it will come upon them, how would they have an opportunity to accept the advice (already) given to them?

اب یہی انتظار کرتے ہیں قیامت کا کہ آ کھڑی ہو ان پر اچانک سو آ چکی ہیں اس کی نشانیاں پھر کہاں نصیب ہوگا ان کو جب وہ آپہنچے ان پر سمجھ پکڑنا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو یہ لوگ اب کس چیز کے منتظر ہیں سوائے قیامت کے کہ وہ آدھمکے ان پر اچانک ؟ پس اس کی علامات تو ظاہر ہو ہی چکی ہیں تو جب وہ ان پر آدھمکے گی تو اس وقت ان کا نصیحت حاصل کرنا کس کام کا ہوگا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are they waiting, then, for anything else than the Last Hour to suddenly come upon them? Already some of its tokens have come. But when it does actually come upon them, where will any time be left for them to take heed?

اب کیا یہ لوگ بس قیامت ہی کے منتظر ہیں کہ وہ اچانک ان پر آ جاۓ29؟ اس کی علامات تو آچکی ہیں 30 ۔ جب وہ خود آجائے گی تو ان کے لیے نصیحت قبول کرنے کا کونسا موقع باقی رہ جائے گا ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب کیا یہ ( کافر ) لوگ قیامت ہی کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ یکایک ان پر آن پڑے؟ ( اگر ایسا ہے ) تو اس کی علامتیں تو آچکی ہیں ۔ پھر جب وہ آہی جائے گی تو اس وقت ان کے لیے نصیحت ماننے کا موقع کہاں سے آئے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) یہ ( مکہ کے کافر کس بات کے منتظر ہیں بس اسی کا رستہ دیکھ رہے ہیں 13 کہ ایک ہی بار قیامت انکے سر پر آن کھڑی ہو تو قیامت کی بھی نشانیاں آچکی ہیں پھر جب قیامت خود ہی آن پڑے گی اس وقت سمجھنے کا ان کو کیا موقع رہے گا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا یہ قیامت کو دیکھ رہے ہیں کہ ان پر اچانک آجائے ۔ سو اس کی نشانیاں تو آچکی ہیں تو جب یہ (قیامت) ان کے سامنے آکھڑی ہوئی تو اس وقت ان کو نصیحت کہاں سے ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا یہ لوگ اس گھڑی کے (قیامت کے) منتظر ہیں ؟ (یادرکھو) وہ اچانک آئے گی بیشک اس کی علامتیں توآہی چکی ہیں۔ پھر ان کو اس کے آنے کے بعد سمجھنے کا کہاں موقع ملے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اب تو یہ لوگ قیامت ہی کو دیکھ رہے ہیں کہ ناگہاں ان پر آ واقع ہو۔ سو اس کی نشانیاں (وقوع میں) آچکی ہیں۔ پھر جب وہ ان پر آ نازل ہوگی اس وقت انہیں نصیحت کہاں (مفید ہوسکے گی؟)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Await they but the Hour, that it should come upon them on a sudden? Tokens thereof are already come, so how shall it be with them when there cometh Unto them their admonition!

سو یہ لوگ بس قیامت ہی کے منتظر ہیں کہ ان پر دفعۃ آپڑے سو اس کے آثار تو پیدا ہی ہوچکے ہیں سو جب وہ ان کے سامنے آکھڑی ہوگی تو ان کو سمجھنا کہاں میسر ہوگا ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ تو بس اسی بات کہ منتظر ہیں کہ قیامت ان پر اچانک آدھمکے ۔ ( سو یاد رکھیں کہ ) اس کی علامتیں ظاہر ہوچکی ہیں تو جب وہ گھڑی آہی جائے گی تو ان کیلئے نصیحت حاصل کرنے کا موقع کہاں باقی رہے گا؟

Translated by

Mufti Naeem

پس کیا یہ لوگ قیامت کا انتظار کررہے ہیں کہ ان پر اچانک آپڑے ، پس تحقیق اس کی ( کئی ) علامتیں ظاہر ہوچکی ہیں ، پس جس وقت وہ ( قیامت ) آجائے گی تو ان کے لیے نصیحت قبول کرنے کا موقع کہاں؟ ( ہوگا )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اب تو یہ لوگ قیامت ہی کو دیکھتے ہیں کہ اچانک ان پر آجائے سو اس کی نشانیاں وجود میں آچکی ہیں پھر جب وہ ان پر نازل ہوگی اسوقت انہیں نصیحت کوئی کام نہ دے سکے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا اب یہ لوگ (قیامت کی) اس ہولناک گھڑی ہی کے متنظر ہیں کہ وہ ان پر اچانک ٹوٹ پڑے ؟ سو اس کی نشانیاں تو آہی چکی ہیں پھر جب وہ خود آپہنچے گی تو پھر ان کو کیا فائدہ اس وقت کے ان کے سمجھنے کا ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا اب یہ قیامت کا انتظارکررہے ہیں کہ وہ یک دم آن پڑے چنانچہ اس کی نشانیاں توآہی گئیں ، پھرجب قیامت آجائے گی توان کے لیے قبول نصیحت کا کون ساموقع ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کاہے کے انتظار میں ہیں ( ف٤۸ ) مگر قیامت کے کہ ان پر اچانک آجائے ، کہ اس کی علامتیں تو آہی چکی ہیں ( ف٤۹ ) پھر جب آجائے گی تو کہاں وہ اور کہاں ان کا سمجھنا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تو اب یہ ( منکر ) لوگ صرف قیامت ہی کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ان پر اچانک آپہنچے؟ سو واقعی اس کی نشانیاں ( قریب ) آپہنچی ہیں ، پھر انہیں ان کی نصیحت کہاں ( مفید ) ہوگی جب ( خود ) قیامت ( ہی ) آپہنچے گے

Translated by

Hussain Najfi

سو یہ لوگ تو بس اب قیامت کا انتظار کر رہے ہیں کہ اچانک ان پر آجائے تو اس کے آثار و علا مات تو آہی چکے ہیں اور جب وہ آجائے گی تو پھر ان کو نصیحت حاصل کرنے کاموقع کہاں رہے گا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they then only wait for the Hour,- that it should come on them of a sudden? But already have come some tokens thereof, and when it (actually) is on them, how can they benefit then by their admonition?

Translated by

Muhammad Sarwar

Are they waiting for the Hour of Doom to suddenly approach them? Its signs have already appeared. How will they then come to their senses when the Hour itself will approach them?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they then await except that the Hour should come upon them suddenly But already there have come (some of) its portents; and when it (actually) is on them, how can they benefit then by their reminder

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they then wait for aught but the hour that it should come to them all of a sudden? Now indeed the tokens of it have (already) come, but how shall they have their reminder when it comes on them?

Translated by

William Pickthall

Await they aught save the Hour, that it should come upon them unawares? And the beginnings thereof have already come. But how, when it hath come upon them, can they take their warning?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब क्या वे लोग बस उस घड़ी की प्रतीक्षा कर रहे हैं कि वह उन पर अचानक आ जाए? उस के लक्षण तो सामने आ चुके हैं, जब वह स्वयं भी उन पर आ जाएगी तो फिर उन के लिए होश में आने का अवसर कहाँ शेष रहेगा?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو یہ لوگ بس قیامت تک منتظر ہیں کہ وہ ان پر دفعتہ آپڑے (9) سو اسکی علامتیں تو آچکی ہیں (1) تو جب (قیامت) انکے سامنے آکھڑی ہوئی اس وقت انکو سمجھنا کہاں میسر ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سو وہ لوگ قیامت کے علاوہ کسی بات کا انتظار نہیں کرتے کہ وہ ان پر اچانک آپڑے ؟ اس کی نشانیاں تو آچکی ہیں۔ جب قیامت آئے گی تو ان کے لیے نصیحت قبول کرنے کا موقع نہیں ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب کیا یہ لوگ بس قیامت ہی کے منتظر ہیں کہ وہ اچانک ان پر آجائے ؟ اس کی علامات تو آچکی ہیں ۔ جب وہ خود آجائے گی تو ان کے لئے نصیحت قبول کرنے کا کون سا موقع باقی رہ جائے گا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو یہ لوگ بس قیامت کے منتظر ہیں کہ وہ ان پر دفعتہً آپڑے، سو اس کی علامتیں تو آچکی ہیں سو جب قیامت ان کے سامنے آکھڑی ہوئی اس وقت ان کو سمجھنا کہاں میسر ہوگا ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب یہی انتظار کرتے ہیں قیامت کا کہ آکھڑی ہوں ان پر اچانک سو آچکی ہیں اس کی نشانیاں پھر کہاں نصیب ہوگا ان کو جب وہ آپہنچے ان پر سمجھ پکڑنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب کیا یہ لوگ صرف قیامت کے منتظر ہیں کہ وہ ان پر اچانک آجائے بیشک اس کی علامتیں تو آہی چکی ہیں پھر جب وہ قیامت ان پر آپہنچے گی تو اس وقت ان کو سمجھنا کہاں میسر ہوگا۔