Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 29

سورة محمد

اَمۡ حَسِبَ الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ اَنۡ لَّنۡ یُّخۡرِجَ اللّٰہُ اَضۡغَانَہُمۡ ﴿۲۹﴾

Or do those in whose hearts is disease think that Allah would never expose their [feelings of] hatred?

کیا ان لوگوں نے جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اللہ ان کے کینوں کو ظاہر ہی نہ کر ے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
حَسِبَ
سمجھا ہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں میں
مَّرَضٌ
بیماری ہے
اَنۡ
کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یُّخۡرِجَ
نکالے گا
اللّٰہُ
اللہ
اَضۡغَانَہُمۡ
کینے ان کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
حَسِبَ
خیال کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
دلوں میں جن کے
مَّرَضٌ
بیماری ہے
اَنۡ
یہ کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یُّخۡرِجَ
نکالے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَضۡغَانَہُمۡ
ان کے کینوں کو
Translated by

Juna Garhi

Or do those in whose hearts is disease think that Allah would never expose their [feelings of] hatred?

کیا ان لوگوں نے جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اللہ ان کے کینوں کو ظاہر ہی نہ کر ے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں کے دلوں میں مرض ہے کیا وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اللہ ان کے کینے ظاہر نہیں کرے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاان لوگوں نے جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ خیال کیا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اُن کے کینوں کوہرگزباہرنہیں نکالے گا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do those having disease in their hearts rather think that Allah will never expose their grudges (against Islam)?

کیا خیال رکھتے ہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے کہ اللہ ظاہر نہ کردے گا ان کے کینے اور اگر ہم چاہیں تجھ کو دکھلادیں وہ لوگ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا سمجھ رکھا تھا ان لوگوں نے جن کے دلوں میں روگ ہے کہ اللہ ان کے کھوٹ کو ظاہر نہیں کرے گا ؟ اور یقینا اللہ ظاہر کر کے رہے گا سچے اہل ایمان کو اور ظاہر کر کے رہے گا منافقین کو بھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or do they, in whose hearts there is a sickness, believe that Allah will not bring their failings to light?

کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کے کھوٹ ظاہر نہیں کرے گا ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کے دلوں میں ( نفاق کا ) روگ ہے ، کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے چھپے ہوئے کینوں کو اللہ کبھی ظاہر نہیں کرے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا جن لوگوں کے دل میں (نفاق کی بیماری ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے کینوں کو کبھی نہیں کھولے گا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ یہ سوچتے ہیں کہ اللہ ان کی دلی عداوتوں کو ظاہر نہیں کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں (منافقت کا ) مرض ہے وہ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ اللہ انکے دلوں کے روگ ( کینہ پروری) کو ظاہر نہیں کرے گا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ خدا ان کے کینوں کو ظاہر نہیں کرے گا؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Deem those in whose hearts is a disease that Allah will never bring to light their secret malevolence?

کیا جن لوگوں کے دلوں میں روگ ہے وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ اللہ کبھی ان کی دلی عداوتوں کو کھول نہ دے گا ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان لوگوں نے ، جن کے دلوں میں روگ ہے ، یہ گمان کر رکھا ہے کہ اللہ ان کے کینوں کو کبھی بے نقاب نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے جن کے دلوں میں ( نفاق کا ) مرض ہے یہ گمان کر رکھا ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) ان کے ( اندرونی ) کینے کو بھی بھی ظاہر نہیںفرمائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ سوچے ہوئے ہیں کہ اللہ ان کے کینوں کو ظاہر نہیں گرے گا ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے جن کے دلوں میں روگ ہے (نفاق کا) یہ سمجھ رکھا ہے کہ اللہ ظاہر نہیں کرے گا ان کے دلوں کے کھوٹ ؟

Translated by

Noor ul Amin

جن کے دلوں میں مرض ہے کیا وہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اللہ ان کے بغض ظاہرنہیں کرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا جن کے دلوں میں بیماری ہے ( ف۷٦ ) اس گھمنڈ میں ہیں کہ اللہ ان کے چھپے بَیر ظاہر نہ فرمائے گا ( ف۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں ( نفاق کی ) بیماری ہے یہ گمان کرتے ہیں کہ اﷲ ان کے کینوں اور عداوتوں کو ہرگز ظاہر نہ فرمائے گا

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ خیال کرتے ہیں کہ اللہ کبھی ان کے ( سینوں کے ) کینوں کو ظاہر نہیں کرے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do those in whose hearts is a disease, think that Allah will not bring to light all their rancour?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do those whose hearts are sick think that God will never make their malice public?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or do those in whose hearts is a disease, think that Allah will not expose their ill--wills

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do those in whose hearts is a disease think that Allah will not bring forth their spite?

Translated by

William Pickthall

Or do those in whose hearts is a disease deem that Allah will not bring to light their (secret) hates?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या अल्लाह से कोई चीज़ छिपी है) या जिन लोगों के दिलों में रोग है वे समझ बैठे हैं कि अल्लाह उन के द्वेषों को कदापि प्रकट न करेगा?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں کے دلوں میں مرض ہے کیا یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کبھی انکی دلی عداوتوں کو ظاہر نہ کرے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی کھوٹ ظاہر نہیں کرے گا ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے ، یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کے کھوٹ ظاہر نہیں کرے گا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے خیال کیا ہے جن کے دلوں میں مرض ہے کہ اللہ ان کے کینوں کو نہ نکالے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا خیال رکھتے ہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے کہ اللہ ظاہر نہ کر دے گا ان کے کینے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کا مرض ہے کیا یہ وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی دلی عداوتوں کو کبھی ظاہر ہی نہیں کرے گا۔