ConjunctionVerbPersonal PronounPersonal Pronoun

وَعَزَّرْتُمُوهُمْ

and you assist them

اور تعظیم کی تم نے ان کی۔ مدد کی تم نے ان

Verb Form 2
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
عَزَّرَ
يُعَزِّرُ
عَزِّرْ
مُعَزِّر
مُعَزَّر
تَعْزِيْر
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلتَّعْزِیْرُ: اس مدد کو کہتے ہیں جو جذبہ تعظیم کے ساتھ ہو۔ قرآن پاک میں ہے: (وَتُعَزِّرُوْہُ) (۴۸:۹) اور اس کی مدد کرو۔ (وَ عَزَّرۡتُمُوۡہُمۡ ) (۵:۱۲) اور ان کی مدد کروگے۔ اَلتَّعْزِیْرُ: (ایضًا) کسی کو حد شرعی سے کم سزا دینا یہ بھی دراصل پہلے معنی کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کیونکہ تادیبی سزا بھی درحقیقت اس شخص کی اصلاح کے لیے ایک قسم کی مدد ہوتی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ پہلے معنی کا تعلق کسی مضر چیز کو روکنے سے ہوتا ہے اور تادیب میں کسی شخص کو مضر چیز سے روکا جاتا ہے اوریہ ظاہر ہے کہ کسی کو مضر چیز سے روک دینا بھی اس کی مدد میں شامل ہے۔(1) اسی بنا پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا: (2) (۱۴۳) (اُنْصُرْ اَخَاکَ ظَالِمًا اَوْ مُظُلُوْمًا) اپنے بھائی کی مدد کرو، وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ یہ سن کر ایک شخص نے عرض کی اے اﷲ کے رسول ﷺ! مظلمو کی مدد کرنا تو سمجھ میں آتا ہے مگر اس کے ظالم ہونے کی صورت میں اس کی مدد کرنے کے کیا معنی ہیں آنحضرت ﷺ نے فرمایا اسے ظلم سے روک کر۔ آیت کریمہ: (وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ عُزَیۡرُۨ ابۡنُ اللّٰہِ ) (۹:۳۰) اور یہود کہتے ہیں کہ عزیز علیہ السلام اﷲ کے بیٹے ہیں۔ میں عزیر علیہ السلام ایک پیغمبر کا نام ہے۔

Lemma/Derivative

3 Results
عَزَّرُ
Surah:5
Verse:12
اور تعظیم کی تم نے ان کی۔ مدد کی تم نے ان
and you assist them
Surah:7
Verse:157
اور انہوں نے قوت دی اس کو
and honor him
Surah:48
Verse:9
اور تم قوت دو اس کو
and (may) honor him