Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 2

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُحِلُّوۡا شَعَآئِرَ اللّٰہِ وَ لَا الشَّہۡرَ الۡحَرَامَ وَ لَا الۡہَدۡیَ وَ لَا الۡقَلَآئِدَ وَ لَاۤ آٰمِّیۡنَ الۡبَیۡتَ الۡحَرَامَ یَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَ رِضۡوَانًا ؕ وَ اِذَا حَلَلۡتُمۡ فَاصۡطَادُوۡا ؕ وَ لَا یَجۡرِمَنَّکُمۡ شَنَاٰنُ قَوۡمٍ اَنۡ صَدُّوۡکُمۡ عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ اَنۡ تَعۡتَدُوۡا ۘ وَ تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡبِرِّ وَ التَّقۡوٰی ۪ وَ لَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ ۪ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿۲﴾ الرّبع

O you who have believed, do not violate the rites of Allah or [the sanctity of] the sacred month or [neglect the marking of] the sacrificial animals and garlanding [them] or [violate the safety of] those coming to the Sacred House seeking bounty from their Lord and [His] approval. But when you come out of ihram, then [you may] hunt. And do not let the hatred of a people for having obstructed you from al-Masjid al-Haram lead you to transgress. And cooperate in righteousness and piety, but do not cooperate in sin and aggression. And fear Allah ; indeed, Allah is severe in penalty.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی کے شعائر کی بے حرمتی نہ کرو نہ ادب والے مہینوں کی نہ حرم میں قربان ہونے والے اور پٹے پہنائے گئے جانوروں کی جو کعبہ کو جا رہے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو بیت اللہ کے قصد سے اپنے رب تعالٰی کے فضل اور اس کی رضا جوئی کی نیت سے جا رہے ہوں ہاں جب تم احرام اتار ڈالو تو شکار کھیل سکتے ہو جن لوگوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا ان کی دشمنی تمہیں اس بات پر امادہ نہ کرے کہ تم حد سے گزر جاؤ نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی امداد کرتے رہو اور گناہ اورظلم زیادتی میں مدد نہ کرو اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، بیشک اللہ تعالٰی سخت سزا دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتُحِلُّوۡا
نہ تم حلال کرو
شَعَآئِرَ
نشانیوں کو
اللّٰہِ
اللہ کی
وَلَا
اور نہ
الشَّہۡرَ
ماہ
الۡحَرَامَ
حرام کو
وَلَا
اور نہ
الۡہَدۡیَ
قربانی کے جانور کو
وَلَا
اور نہ
الۡقَلَآئِدَ
پٹے والےجانوروں کو
وَلَاۤ
اور نہ
آٰمِّیۡنَ
ارادہ کرنے والوں کو
الۡبَیۡتَ الۡحَرَامَ
بیت حرام کا
یَبۡتَغُوۡنَ
جو چاہتے ہیں
فَضۡلًا
فضل
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَرِضۡوَانًا
اور رضا مندی
وَاِذَا
اور جب
حَلَلۡتُمۡ
حلال ہوجاؤ تم
فَاصۡطَادُوۡا
تو شکار کرو (اگر تم چاہو)
وَلَا
اور نہ
یَجۡرِمَنَّکُمۡ
آمادہ کرے تمہیں
شَنَاٰنُ
دشمنی
قَوۡمٍ
کسی قوم کی
اَنۡ
کہ
صَدُّوۡکُمۡ
انہوں نے روکا تمہیں
عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد حرام سے
اَنۡ
کہ
تَعۡتَدُوۡا
تم زیادتی کرو
وَتَعَاوَنُوۡا
اور تعاون کرو
عَلَی الۡبِرِّ
نیکی پر
وَالتَّقۡوٰی
اور تقوی ٰپر
وَلَا
اور نہ
تَعَاوَنُوۡا
تم تعاون کرو
عَلَی الۡاِثۡمِ
گناہ پر
وَالۡعُدۡوَانِ
اور زیادتی پر
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
شَدِیۡدُ
سخت
الۡعِقَابِ
سزاوالا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتُحِلُّوۡا
نہ بےحرمتی کرو
شَعَآئِرَ
نشانیوں کی
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
وَلَا الشَّہۡرَ الۡحَرَامَ
اور نہ حرمت والے مہینوں کی
وَلَا الۡہَدۡیَ
اور نہ حرم کی قربانی کی
وَلَا
اور نہ
الۡقَلَآئِدَ
پٹےڈالےگئے جانوروں کی
وَلَاۤ آٰمِّیۡنَ
اور نہ ارادہ کرنے والوں کی
الۡبَیۡتَ الۡحَرَامَ
حرمت والے گھرکا
یَبۡتَغُوۡنَ
وہ تلاش کرتے ہیں
فَضۡلًا
فضل
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
اپنے رب کی جانب سے
وَرِضۡوَانًا
اور رضامندی
وَاِذَا
اور جب
حَلَلۡتُمۡ
احرام کھول دہ تم
فَاصۡطَادُوۡا
تو تم شکار کرو
وَلَا یَجۡرِمَنَّکُمۡ
اور ہرگز نہ مجرم بنا دے تمہیں
شَنَاٰنُ
دشمنی
قَوۡمٍ
کسی قوم کی
اَنۡ
یہ کہ
صَدُّوۡکُمۡ
اس نے روکا تمہیں
عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد حرام سے
اَنۡ
۔(اس بات پر )کہ
تَعۡتَدُوۡا
تم حد سے بڑھ جاؤ
وَتَعَاوَنُوۡا
اور تم تعاون کرو
عَلَی الۡبِرِّ
نیکی پر
وَالتَّقۡوٰی
اور تقویٰ پر
وَلَا تَعَاوَنُوۡا
اور نہ تم تعاون کرو
عَلَی الۡاِثۡمِ
گناہ پر
وَالۡعُدۡوَانِ
اورزیادتی پر
وَاتَّقُوا
اور تم ڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنَّ
بلا شبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
شَدِیۡدُ
سخت ہے
الۡعِقَابِ
سزا دینے والا
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not violate the rites of Allah or [the sanctity of] the sacred month or [neglect the marking of] the sacrificial animals and garlanding [them] or [violate the safety of] those coming to the Sacred House seeking bounty from their Lord and [His] approval. But when you come out of ihram, then [you may] hunt. And do not let the hatred of a people for having obstructed you from al-Masjid al-Haram lead you to transgress. And cooperate in righteousness and piety, but do not cooperate in sin and aggression. And fear Allah ; indeed, Allah is severe in penalty.

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی کے شعائر کی بے حرمتی نہ کرو نہ ادب والے مہینوں کی نہ حرم میں قربان ہونے والے اور پٹے پہنائے گئے جانوروں کی جو کعبہ کو جا رہے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو بیت اللہ کے قصد سے اپنے رب تعالٰی کے فضل اور اس کی رضا جوئی کی نیت سے جا رہے ہوں ہاں جب تم احرام اتار ڈالو تو شکار کھیل سکتے ہو جن لوگوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا ان کی دشمنی تمہیں اس بات پر امادہ نہ کرے کہ تم حد سے گزر جاؤ نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی امداد کرتے رہو اور گناہ اورظلم زیادتی میں مدد نہ کرو اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، بیشک اللہ تعالٰی سخت سزا دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ کے شعائر کی بےحرمتی نہ کرو، نہ حرمت والے مہینہ کی، نہ قربانی کی اور نہ پٹے والے جانوروں کی اور نہ ہی ان لوگوں کو (تنگ کرو) جو اپنے پروردگار کی رضا اور اس کے فضل کی تلاش میں بیت اللہ کے حج کے قصد سے جارہے ہوں۔ اور جب تم احرام کھول دو تو شکار کرسکتے ہو اور دیکھو اگر کسی قوم نے تمہیں مسجد حرام سے روک دیا ہو تو اس کی دشمنی تمہیں ناروا زیادتی پر مشتعل نہ کردے۔ نیز نیکی اور خدا ترسی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو، گناہ اور سرکشی کے کاموں میں نہ کرو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کا عذاب بہت سخت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو! اﷲ تعالیٰ کی نشانیوں کی بے حُرمتی نہ کرواورنہ حر مت والے مہینوں کی اورنہ حرم کی قربانی کی اورنہ پٹے ڈالے گئے جانوروں کی اورنہ حرمت والے گھر جانے کا ارادہ کرنے والوں کی ،جو اپنے رب کا فضل اوررضامندی تلاش کرتے ہیں،اورجب تم احرام کھول دوتو شکار کرواورکسی قوم کی دشمنی کہ اس نے تمہیں مسجدِحرام سے روکاتھا تمہیں ہرگز اس بات کامجرم نہ بنادے کہ تم حدسے بڑھ جاؤ، اور تم نیکی اور تقویٰ پرایک دوسرے سے تعاون کرواورگناہ اورزیادتی پر ایک دوسرے سے تعاون نہ کرو،اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرو، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ سخت سزادینے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, do not violate (the sanctity) of the Marks of Allah, nor of the sacred month, nor of the sacrificial animal, nor of the garlands, nor of those proceeding to the Sacred House, seeking the grace of their Lord, and Pleasure. When you are out of Ihram, you may hunt. And malice against a people for their having prevented you from al-Masjid al-Haram, should not cause you to cross the limits. Help each other in righteousness and piety, and do not help each other in sin and aggression. And fear Allah. Surely, Allah is severe at punishment.

اے ایمان والو حلال نہ سمجھو اللہ کی نشانیوں کو اور نہ ادب والے مہینہ کو اور نہ اس جانور کو جو نیاز کعبہ کی ہو اور نہ جن کے گلے پٹا ڈال کر لیجائیں کعبہ کو اور نہ آنیوالوں کو حرمت والے گھر کی طرف جو ڈھونڈھتے ہیں فضل اپنے رب کا اور اس کی خوشی اور جب احرام سے نکلو تو شکار کرلو اور باعث نہ ہو تم کو اس قوم کی دشمنی جو کہ تم کو روکتی تھی حرمت والی مسجد سے اس پر کہ زیادتی کرنے لگو اور آپس میں مدد کرو نیک کام پر اور پرہیزگاری پر اور مدد نہ کرو گناہ پر اور ظلم پر اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) اے اہل ایمان ! مت بےحرمتی کرو اللہ کے شعائر کی اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ ہدی کے جانوروں کی (بےحرمتی کرو) اور نہ عازمین بیت الحرام (کی عزت و احترام میں فرق آئے) وہ طلب گار ہیں اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کے ہاں جب تم حلال ہوجاؤ (احرام کھول دو ) تو پھر تم شکار کرو اور تمہیں آمادہ نہ کر دے کسی قوم کی دشمنی کہ انہوں نے روکے رکھا تمہیں مسجد حرام سے کہ (تم بھی ان پر) زیادتی کرنے لگو اور تم نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تعاون کرو اور گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں میں تعاون مت کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقیناً اللہ تعالیٰ سزا دینے میں بہت سخت ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Neither desecrate the symbols of (devotion to) Allah, nor the holy month, nor the animals of offering, nor the animals wearing collars indicating they are for sacrifice, nor ill-treat those who have set out for the Holy House seeking from their Lord His bounty and good pleasure. But once you are free from Pilgrimage obligations, you are free to hunt. Do not let your wrath against the people who have barred you from the Holy Mosque move you to commit undue transgressions; rather, help one another in acts of righteousness and piety, and do not help one another in sin and transgression. Fear Allah. Surely Allah is severe in retribution.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، خدا پرستی کی نشانیوں کو بے حرمت نہ کرو ۔ ۔ ۔ ۔ 5 نہ حرام مہینوں میں سے کسی کو حلال کرلو ، نہ قربانی کے جانوروں پر دست درازی کرو ، نہ ان جانوروں پر ہاتھ ڈالو جن کی گردنوں میں نذرِ خداوندی کی علامت کے طور پر پٹے پڑے ہوئے ہوں ، نہ ان لوگوں کو چھیڑو جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کی تلاش میں مکانِ محترم ﴿کعبہ﴾ کی طرف جا رہے ہوں ۔ 6 ہاں جب احرام کی حالت ختم ہوجائے تو شکار تم کر سکتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔ 7 اور دیکھو ، ایک گروہ نے جو تمہارے لیے مسجد حرام کا راستہ بند کر دیا ہے تو اس پر تمہارا غصّہ تمہیں اتنا مشتعل نہ کر دے کہ تم بھی ان کے مقابلہ میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو ۔ 8 نہیں ! جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو ۔ اللہ سے ڈرو ، اس کی سزا بہت سخت ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! نہ اللہ کی نشانیوں کی بے حرمتی کرو ، نہ حرمت والے مہینے کی ، نہ ان جانوروں کی جو قربانی کے لیے حرم لے جائے جائیں ، نہ ان پٹوں کی جو ان کے گلے میں پڑے ہوں ، اور نہ ان لوگوں کی جو اللہ کا فضل اور اس کی رضامندی حاصل کرنے کی خاطر بیت حرام کا ارادہ لے کر جارہے ہوں ۔ اور جب تم احرام کھول دو تو شکار کرسکتے ہو ۔ اور کسی قوم کے ساتھ تمہاری یہ دشمنی کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ( ان پر ) زیادتی کرنے لگو ( ٥ ) اور نیکی اور تقوی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو ، اور گناہ اور ظلم میں تعاون نہ کرو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانوں اللہ کی نشانیاں اور اس کے حکموں کی بےعزتی نہ کرو 7 نہ حرمت والے مہینے کی 8 نہ نیاز کے جانور کی اف 9 نہ ان جا نوروں کی جن کے گلے میں شکن ہوں 10 نہ ان لوگوں کو جو عزت والے گھر خانہ کعبہ کو جارہے ہوں اپنے ما لک کا فضل اور اس کی راضامنی چاہتے ہوں 11 اور جب احرام کھول ڈالو تو شکار کرو 13 اور جن لوگوں نے تم کو مسجد حرام میں آنے سے روکا تھا حدیبیہ کے سال ان کی دشمنی تم سے زیادتی نہ کرئے 3 اور آپس میں ایک دوسرے کی نیکی اور پرہیز گاروں میں مدد کر وف 1 ور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہو بیشک اللہ تعالیٰ کا عذاب سخت ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اللہ کی نشانیوں کی بےحرمتی نہ کرو اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی جن کے گلے میں پٹہ دیا گیا ہو اور نہ ان لوگوں کی جو بیت الحرام کے ارادے سے جا رہے ہوں (اور) اپنے رب کے فضل اور رضامندی کے طالب ہوں اور جب تم حلال ہوجاؤ (احرام سے باہر آجاؤ) تو شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روک دیا تھا تمہارے لئے حد سے نکل جانے کا سبب نہ بنے اور نیکی اور پرہیزگاری میں اعانت کرو اور گناہ اور حد سے گزرنے میں مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو بلا شبہ اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم اللہ کی مقرر کی ہوئی نشانیوں کی بےحرمتی نہ کرو۔ نہ حرمت والے مہینوں کی اور نہ اس قربانی کے جانور کی جسے قربانی کیلئے حرم میں لے جایا جا رہا ہو۔ نہ ان جانوروں کی جن کے گلے میں نذر و قربانی کے پٹے پڑے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لئے بہت الحرام کا ارادہ رکھتے ہوں۔ اور جب تم احرام سے نکل آؤ تو شکار کرسکتے ہو اور تم جذبات میں اتنا بھڑک نہ جاؤ کہ اس قوم کے خلاف زیادتی کرنے لگو جس نے تم پر مسجد حرام کا راستہ بند کر رکھا تھا۔ نیکی اور اللہ کی عبادت کے کام میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاؤ۔ گناہ اور ظلم کے کام میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔ اور اللہ ہی سے ڈرتے رہو۔ یقیناً اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کر دیئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! profane not the landmarks of Allah nor any sacred month nor the offering nor the victims with the garlands nor those repairing to the Sacred House seeking the grace of their Lord and His goodwill. And when ye have put off the state of sanctity, ye may chase. And let not the hatred against a people, because they kept you from the Sacred Mosque, incite you to trespass. Assist each other to virtue and piety, and assist not each other to sin and transgression, Fear Allah: verily Allah is Severe in chastising.

اے ایمان والو بےحرمتی نہ کرو اللہ کی نشانیوں کی اور نہ حرمت والے مہینوں کی اور نہ (حرم میں) قربانی والے جانوروں کی اور نہ گلے میں پٹے پڑے ہوئے جانوروں کی اور نہ بیت الحرام کے قصد کرنے والوں کی جو اپنے پروردگار کے فضل اور رضا مندی کے طالب رہتے ہیں ۔ اور جب تم احرام کھول چکو تو اب تم شکار کرسکتے ہو ۔ اور ایسا نہ ہونا چاہیے کہ کسی قوم سے جو تمہیں بیزاری اس بنا پر ہے کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روک دیا تھا تو تم (اس بیزاری کے باعث) زیادتی کرنے لگو ۔ ایک دوسرے کی مدد نیکی اور تقوی میں کرتے رہو اور گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! شعائرِ الہٰی کی بے حرمتی نہ کیجیو ، نہ محترم مہینوں کی ، نہ قربانیوں کی ، نہ پٹے بندھے ہوئے نیاز کے جانوروں کی ، نہ بیت اللہ کے عازمین کی ، جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طالب بن کر نکلتے ہیں اور جب تم حالتِ احرام سے باہر آجاؤ تو شکار کرو اور کسی قوم کی دشمنی ، کہ اس نے تمہیں مسجدِ حرام سے روکا ہے ، تمہیں اس بات پر نہ ابھارے کہ تم حدود سے تجاوز کرو اور تم نیکی اور تقویٰ میں تعاون کرو ، گناہ اور تعدی میں تعاون نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! تم اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کی ، اور عزت والے مہینے کی اور حرم میں بھیجی ہوئی قربانیوں کی اور گلے میں پٹے پڑے ہوئے جانوروں کی اور جو لوگ اپنے رب کے فضل اور رضامندی کی تلاش میں بیت الحرام ( خانہ کعبہ ) کا قصد کئے ہوئوں کی بے حرمتی نہ کرو ۔ اور جب تم احرام کھول چکو تو شکار کرسکتے ہو اور کسی قوم کی دشمنی اس سبب سے کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کرنے لگو ۔ اور آپس میں نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور برائی اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! اللہ کی نشانیوں کی بےحرمتی نہ کرو، نہ ادب والے مہینوں کی، نہ حرم میں قربان ہونے والے اور پٹے پہنائے گئے جانوروں کی جو کعبہ کو جارہے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو بیت اللہ کے ارادہ سے اپنے رب کے فضل اور اسکی رضا حاصل کرنے کے لیے جارہے ہوں۔ ہاں ! جب تم احرام اتار ڈالو تو شکار کرسکتے ہو۔ جن لوگوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا انکی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم حد سے گزر جاؤ نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہو مگر گناہ اور ظلم و زیادتی میں مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، تم حلال نہ سمجھ لینا اللہ کی نشانیوں (کی بےحرمتی) کو، اور نہ ہی حرمت والے مہینے کو، اور نہ حرم میں قربانی ہونے والے جانور کو، اور نہ ان جانوروں کو جن کے گلے میں (قربانی کی نشانی کے طور پر) پٹے ڈالے ہوں، اور نہ ان لوگوں کو (چھیڑنا) جو اپنے رب کے فضل اور اس کی رضامندی کی تلاش میں اس حرمت والے گھر (بیت اللہ) کی طرف جا رہے ہوں، اور جب تم احرام سے نکل جاؤ تو تم شکار کرسکتے ہو، اور دیکھو کسی قوم کی دشمنی کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا تم کو اس بات پر ابھارنے نہ پائے کہ تم زیادتی کرنے لگو، اور آپس میں نیکی اور پرہیزگاری (کی بنیاد) پر ایک دوسرے کی مدد کرو، اور گناہ اور زیادتی (کی بنیاد) پر ایک دوسرے کی مدد مت کرنا، اور اللہ سے ڈرتے رہنا کہ بیشک اللہ کا عذاب بڑا ہی سخت ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! اللہ کی ( مقررکردہ ) نشانیوں ( مناسک حج ) کی بے حرمتی نہ کرواور ، نہ ادب والے مہینے ( یعنی کہ حج کے مہینہ ) کی ، نہ قربانی اور نہ پٹے پہنائے گئے جانوروں کی جو کعبہ کو جا رہے ہوں اور نہ ان لوگوں کو ( تنگ ) کروجواپنے رب کی رضااور اس کی فضل کی تلا ش میں بیت اللہ کی طرف حج کی نیت سے جا رہے ہوں ، اور ہاں جب تم احرام اتار ڈالو توشکارکرسکتے ہو اور دیکھوجن لوگوں نے تمہیں مسجدحرام سے روکاتھاان کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم حدسے گزرجائونیزنیکی اور خداترسی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو ، گناہ اور سرکشی کے کاموں میں تعاون نہ کیا کرواوراللہ سے ڈرتے رہوبلاشبہ اللہ کا عذاب بڑاسخت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! حلال نہ ٹھہرالو اللہ کے نشان ( ف۵ ) اور نہ ادب والے مہینے ( ف٦ ) اور نہ حرم کو بھیجی ہوئی قربانیاں اور نہ ( ف۷ ) جن کے گلے میں علامتیں آویزاں ( ف۸ ) اور نہ ان کا مال و آبرو جو عزت والے گھر کا قصد کرکے آئیں ( ف۹ ) اپنے رب کا فضل اور اس کی خوشی چاہتے اور جب احرام سے نکلو تو شکار کرسکتے ہو ( ف۱۰ ) اور تمہیں کسی قوم کی عداوت کہ انہوں نے تم کو مسجد حرام سے روکا تھا ، زیادتی کرنے پر نہ ابھارے ( ف۱۱ ) اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو ( ف۱۲ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اﷲ کی نشانیوں کی بے حرمتی نہ کرو اور نہ حرمت ( و ادب ) والے مہینے کی ( یعنی ذوالقعدہ ، ذوالحجہ ، محرم اور رجب میں سے کسی ماہ کی ) اور نہ حرمِ کعبہ کو بھیجے ہوئے قربانی کے جانوروں کی اور نہ مکّہ لائے جانے والے ان جانوروں کی جن کے گلے میں علامتی پٹے ہوں اور نہ حرمت والے گھر ( یعنی خانہ کعبہ ) کا قصد کرکے آنے والوں ( کے جان و مال اور عزت و آبرو ) کی ( بے حرمتی کرو کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں ) جو اپنے رب کا فضل اور رضا تلاش کر رہے ہیں ، اور جب تم حالتِ اِحرام سے باہر نکل آؤ تو تم شکار کرسکتے ہو ، اور تمہیں کسی قوم کی ( یہ ) دشمنی کہ انہوں نے تم کو مسجدِ حرام ( یعنی خانہ کعبہ کی حاضری ) سے روکا تھا اس بات پر ہرگز نہ ابھارے کہ تم ( ان کے ساتھ ) زیادتی کرو ، اور نیکی اور پرہیزگاری ( کے کاموں ) پر ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم ( کے کاموں ) پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اﷲ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اﷲ ( نافرمانی کرنے والوں کو ) سخت سزا دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! خدا کی نشانیوں کی بے حرمتی نہ کرو ۔ اور نہ حرمت والے مہینہ کی اور نہ قربانی والے جانور کی اور نہ گلے میں پٹے ڈالے ہوئے جانوروں کی اور نہ ان لوگوں کی ( بے حرمتی کرو ) جو اپنے پروردگار کا فضل و کرم اور اس کی رضامندی کے طلبگار بن کر بیت الحرام ( مقدس گھر ) کی طرف جا رہے ہیں اور جب احرام ختم ہو جائے ( یا حرم سے باہر نکل جاؤ ) تو شکار کر سکتے ہو ۔ اور خبردار ، تمہیں کسی قوم سے عداوت کہ اس نے تمہیں مسجد الحرام سے روک دیا تھا ۔ اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ( اس پر ) ظلم و زیادتی کرو ۔ اور نیکی و پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو ۔ اور اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو بے شک اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Violate not the sanctity of the symbols of Allah, nor of the sacred month, nor of the animals brought for sacrifice, nor the garlands that mark out such animals, nor the people resorting to the sacred house, seeking of the bounty and good pleasure of their Lord. But when ye are clear of the sacred precincts and of pilgrim garb, ye may hunt and let not the hatred of some people in (once) shutting you out of the Sacred Mosque lead you to transgression (and hostility on your part). Help ye one another in righteousness and piety, but help ye not one another in sin and rancour: fear Allah: for Allah is strict in punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not disrespect the reminders of God, the sacred months, the animals brought for sacrifice, or what is marked for sacrificial offering or the people heading to the precinct of the Sacred House to seek the favor and pleasure of their Lord. Once the restrictions of ihram are over, you may hunt. Do not let the hostility of a group of people keep you away from the Sacred Mosque or make you express animosity. Co-operate with each other in righteousness and piety, not in sin and hostility. Have fear of God; He is stern in His retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Violate not the sanctity of the symbols of Allah, nor of the Sacred Month, nor of the Hady brought for sacrifice, nor the garlands, nor the people coming to the Sacred House (Makkah), seeking the bounty and good pleasure of their Lord. But when you finish the Ihram, then hunt, and let not the hatred of some people in (once) stopping you from Al-Masjid Al-Haram (at Makkah) lead you to transgression. Help you one another in Al-Birr and At-Taqwa, but do not help one another in sin and transgression. And have Taqwa of Allah. Verily, Allah is severe in punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not violate the signs appointed by Allah nor the sacred month, nor (interfere with) the offerings, nor the sacrificial animals with garlands, nor those going to the sacred house seeking the grace and pleasure of their Lord; and when you are free from the obligations of the pilgrimage, then hunt, and let not hatred of a people-- because they hindered you from the Sacred Masjid-- incite you to exceed the limits, and help one another in goodness and piety, and do not help one another in sin and aggression; and be careful of (your duty to) Allah; surely Allah is severe in requiting (evil).

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Profane not Allah's monuments nor the Sacred Month nor the offerings nor the garlands, nor those repairing to the Sacred House, seeking the grace and pleasure of their Lord. But when ye have left the sacred territory, then go hunting (if ye will). And let not your hatred of a folk who (once) stopped your going to the inviolable place of worship seduce you to transgress; but help ye one another unto righteousness and pious duty. Help not one another unto sin and transgression, but keep your duty to Allah. Lo! Allah is severe in punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! बे-हुरमती न करो अल्लाह की निशानियों की और न हुरमत वाले महीनों की और न हरम में क़ुर्बानी वाले जानवरों की और न पट्टे बंधे हुए नियाज़ के जानवरों की और न हुरमत वाले घर की तरफ़ आने वालों की जो अपने रब का फ़ज़्ल और उसकी ख़ुशनूदी ढूँढने निकले हैं, और जब तुम एहराम की हालत से बाहर आ जाओ तो शिकार करो, और किसी क़ौम की दुश्मनी कि उसने तुमको मस्जिदे-हराम से रोका है तुमको इस पर न उभारे कि तुम ज़्यादती करने लगो, तुम नेकी और तक़वे में एक-दूसरे की मदद करो और गुनाह और ज़्यादती में एक-दूसरे की मदद न करो और अल्लाह से डरो, बेशक अल्लाह सख़्त अज़ाब देने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو بےحرمتی نہ کرو خدا تعالیٰ کی نشانیوں کی اور نہ حرمت والے مہینے کی۔ اور نہ حرم میں قربانی ہونے والے جانور کی اور نہ ان جانوروں کی جن کے گلے میں پٹے پڑے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو کہ بیت الحرام کے قصد سے جارہے ہوں اپنے رب کے فضل اور رضامندی کے طالب ہوں۔ اور جس وقت تم احرام سے باہر آجاؤ تو شکار کیا کرو۔ اور ایسا نہ ہو کہ تم کو کسی قوم سے (جو اس سبب سے) بغض ہے کہ انہوں نے تم کو مسجد حرام سے روک دیا تھا وہ تمہارے لیے اس کا باعث ہوجاوے کہ تم حد سے نکل جاؤ اور نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے کی اعانت کرتے رہو اور گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کی اعانت مت کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرا کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والے ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے ایمان والو ! اللہ کی نشانیوں کی بےحرمتی نہ کرو اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ حرم کی قربانی کی اور نہ پٹوں والے جانوروں کی اور نہ حرمت والے گھر کا قصد کرنے والوں کی، جو اپنے رب کا فضل اور خوشنودی تلاش کرتے ہیں اور جب احرام کھول دو تو شکار کرسکتے ہو اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر مجبور نہ کرے کہ حد سے بڑھ جاؤ، اس لیے کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا ہے نیکی اور تقوٰی پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔ گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ خدا پرستی کی نشانیوں کو بےحرمت نہ کرو ، ۔۔۔۔۔ حرام مہینوں میں کسی کو حلال نہ کرلو ‘ قربانی کے جانوروں پر دست درازی نہ کرو ‘ ان جانوروں پر ہاتھ نہ ڈالو جن کی گردنوں میں نذر خداوندی کی علامت کے طور پر پٹے پڑے ہوئے ہوں اور نہ انکو چھیڑو جو اپنے رب کے فضل اور خوشنودی کی تلاش میں مکان محترم (کعبہ) کی طرف جارہے ہوں ۔ ہاں جب احرام کی حالت ختم ہوجائے تو شکار تم کرسکتے ہو ۔۔۔۔۔۔ اور دیکھو ‘ ایک گروہ نے جو تمہارے لئے مسجد حرام کا راستہ بند کردیا ہے تو اس پر تمہارا حصہ تمہیں اتنا مشتعل نہ کر دے کہ تم بھی ان کے مقابلے میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو۔ نہیں ‘ جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو۔ نہیں ‘ جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو ۔ اللہ سے ڈرو ‘ اس کی سزا بہت سخت ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! مت حلال کرو اللہ کے شعائر کو، اور نہ حرام کو اور نہ ھدی کو اور نہ پٹے ڈالے ہوئے جانوروں کو، اور نہ ان لوگوں کو جو بیت حرام کا قصد کر کے جا رہے ہوں ! وہ اپنے رب کا فضل اور رضا مندی تلاش کرتے ہیں۔ اور جب تم حلال ہوجاؤ تو شکار کرلو۔ اور ہرگز کسی قوم کی دشمنی کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا ہے اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کرو۔ اور آپس میں نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو، اور گناہ اور زیادتی پر آپس میں مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ سخت عذاب والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو حلال نہ سمجھو اللہ کی نشانیوں کو اور نہ ادب والے مہینہ کو اور نہ اس جانور کو جو نیاز کعبہ کی ہو اور نہ جن کے گلے پٹا ڈال کر لیجاویں کعبہ کو اور نہ آنے والوں کو حرمت والے گھر کی طرف جو ڈھونڈتے ہیں فضل اپنے رب کا اور اس کی خوشی اور جب احرام سے نکلو تو شکار کرلو   اور باعث نہ ہو تم کو اس قوم کی دشمنی جو کہ تم کو روکتی تھی حرمت والی مسجد سے اس پر کہ زیادتی کرنے لگو اور آپس میں مدد کرو نیک کام پر اور پرہیزگاری پر اور مدد نہ کرو گناہ پر اور ظلم پر اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ترجمہ : اے ایمان والو اللہ کے مقرر کردہ نشانات کی بےحرمتی نہ کرو اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ اس قربانی کی جو حرم میں لیجائی جا رہی ہو اور نہ ان قربانیوں کی جن کے گلے میں قلاوہ پڑا ہوا ہو اور نہ ان لوگوں کی جو اللہ کا فضل اور اس کی رضا مندی طلب کرنے کعبہ کے ارادے سے جا رہے ہوں ۔ اور جب تم حلال ہو جائو تو پھر شکار کرلیا کرو۔ اور وہ لوگ جن سے تم کو اس بنا پر دشمنی ہے کہ انہوں نے تم کو مسجد حرام سے روکا تھا یہ دشمنی تم کو اس پر برانگیختہ نہ کردے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی آپس میں مدد کیا کرو اور گناہ اور فلم کے کاموں پر ایک دوسرے سے تعاون نہ کیا کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو یقینا اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے ۔