PrepositionDeterminerNoun

لِلسُّحْتِ

of the forbidden

حرام

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَسْحَتَ
يُسْحِتُ
أَسْحِتْ
مُسْحِت
مُسْحَت
اِسْحَات
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلسُّحْتُ: اصل میں اس چھلکے کو کہتے ہیں جو پوری طرح اتار لیا جائے۔ (اور اس سے ہلاک کردینے کے معنیٰ میں استعمال ہونے لگا ہے) چناچنہ قرآن پاک میں ہے: (فَیُسۡحِتَکُمۡ بِعَذَابٍ) (۲۰:۶۱) ورنہ وہ (تم پر کوئی) عذاب (نازل کرکے اس) سے تم کو ملیامیٹ کردے گا۔ اس میں ایک قرأت فَیَسْحَتُکُمْ (فتح یاء کے ساتھ) بھی ہے اور سحَتَہٗ (افعال) کے ایک ہی معنیٰ آتے ہیں یعنی بیخ کنی اور استیصال کرنا۔ پھر اسی سے سُحْتٌ کا لفظ ہر اس ممنوع چیز پر بولا جانے لگا جو باعث عار ہو کیونکہ وہ انسان کے دین اور مروت کی جڑ کاٹ دیتی ہے۔ چناچنہ قرآن پاک میں ہے: (اَکّٰلُوۡنَ لِلسُّحۡتِ) (۵:۴۲) اور مال حرام کو کھاتے چلے جاتے ہیں۔ یعنی وہ چیز جو ان کے دین کا ناس کرنے والی ہے۔ ایک حدیث میں ہے: (1) (۱۷۱) کُلُّ لَحْمٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ اَوْلٰی بِہٖ … جو گوشت مال حرام کھانے سے پیدا ہو وہ آگ کے لائق ہے اور اسی سے ’’رشوت‘‘ کو سُحت کہا گیا ہے۔ (2) (۱۷۲) ایک روایت میں ہے۔ (3) (۱۷۳) کہ حجام (پچھنا لگانے ولے) کی کمائی ’’سحت‘‘ ہے تو یہاں سُحت بمعنیٰ حرام نہیں ہے۔ جو دین کو برباد کرنے والا ہو بلکہ سُحت بمعنیٰ مکروہ ہے یعنی ایسی کمائی مروت کے خلفا ہے کیونکہ آنحضرت علیہ السلام نے ایسی کمائی سے اونٹنی کو چارہ ڈالنے اور غلاموں کو کھانا کھلانے کا حکم دیا ہے۔

Lemma/Derivative

3 Results
سُحْت
Surah:5
Verse:42
حرام
of the forbidden
Surah:5
Verse:62
حرام
the forbidden
Surah:5
Verse:63
حرام کو
(of) the forbidden?