ConjunctionNoun

وَمُهَيْمِنًا

and a guardian

اور نگہبان ومحافظ

Verb Form 2
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
هَيْمَنَ
يُهَيْمِنُ
هَيْمِنْ
مُهَيْمِن
مُهَيْمَن
هَيْمَنَة
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

رَجُلٌ ھَیْمَانُ وَھَائِمٌ: سخت پیاسا آدمی۔ھَائِمٌ کی جمع ھِیْمٌ آتی ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡہِیۡمِ) (۵۶۔۵۵) اور پیوگے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں۔ اَلْھِیَامُ: اونٹ کی ایک بیماری ہے جس کی وجہ سے اسے اتنی پیاس لگتی ہے کہ سیر نہیں ہوتا اور شوریدگی عشق کے لئے یہ کلمہ ضرب المثل ہے۔ھَامَ عَلٰی وَجْھِہ سرگردان پھرنا۔قرآن پاک میں ہے: ۔ (اَلَمۡ تَرَ اَنَّہُمۡ فِیۡ کُلِّ وَادٍ یَّہِیۡمُوۡنَ ) (۶۔۲۲۵) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سرمارتے پھرتے ہیں یعنی مدح، ذم وغیرہ ہر قسم کے موضوع سخن میں وہ مبالغہ آمیزی سے کام لیتے ہیں اور اسی سے اَلْھَائِمُ عَلٰی وَجْھِہ ہے جس کے معنی سرگردان پھرنے کے بھی آتے ہیں اور شوریدہ عشق اور پیاسا ہونے کے بھی اور ھِیْمٌ کے معنی پیاسے اونٹوں کے ہیں اور خشک ریت بھی چونکہ پیاسے اونٹوں کی طرح پانی نگل لیتی ہے اس لئے خشک ریت کو اَلْھِیَام کہا جاتا ہے۔

Lemma/Derivative

2 Results
مُهَيْمِ
Surah:5
Verse:48
اور نگہبان ومحافظ
and a guardian
Surah:59
Verse:23
نگہبان
the Guardian