Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 90

سورة المائدة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَ الۡمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾

O you who have believed, indeed, intoxicants, gambling, [sacrificing on] stone alters [to other than Allah ], and divining arrows are but defilement from the work of Satan, so avoid it that you may be successful.

اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے کے تیرپہ سب گندی باتیں ، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگوں جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِنَّمَا
بےشک
الۡخَمۡرُ
شراب(نشہ)
وَالۡمَیۡسِرُ
اور جوا
وَالۡاَنۡصَابُ
اور بت
وَالۡاَزۡلَامُ
اور فال کے تیر
رِجۡسٌ
نا پاک ہیں
مِّنۡ عَمَلِ
عمل سے ہیں
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
فَاجۡتَنِبُوۡہُ
پس بچواس سے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
تم فلاح پاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِنَّمَا
بلاشبہ
الۡخَمۡرُ
شراب
وَالۡمَیۡسِرُ
اور جوا
وَالۡاَنۡصَابُ
اور شرک کےلئے نصب کی گئی چیزیں
وَالۡاَزۡلَامُ
اور قسمت آزما تیر
رِجۡسٌ
گندے
مِّنۡ عَمَلِ
کام میں سے
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کے
فَاجۡتَنِبُوۡہُ
چنانچہ تم اجتناب کرو اس سے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
تم فلاح پاؤ
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, indeed, intoxicants, gambling, [sacrificing on] stone alters [to other than Allah ], and divining arrows are but defilement from the work of Satan, so avoid it that you may be successful.

اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے کے تیرپہ سب گندی باتیں ، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! یہ شراب اور یہ جوا یہ آستانے اور پانسے سب گندے شیطانی کام ہیں لہذا ان سے بچتے رہو تاکہ تم فلاح پاسکو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!بلاشبہ شراب اورجوااورشرک کے لیے نصب کی گئی چیزیں اور قسمت آزماتیر سب گندے شیطانی کام ہیں،چنانچہ تم ان سے اجتناب کروتاکہ تم فلاح پاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, the truth is that wine, gambling, altar-stones and divining arrows are filth, a work of Sa¬tan. Therefore, refrain from it, so that you may be suc¬cessful.

اے ایمان والو یہ جو ہے شراب اور جوا اور بت اور پانسے سب گندے کام ہیں شیطان کے سو ان سے بچتے رہو تاکہ تم نجات پاؤ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان یقینا شراب اور جوا بت اور پانسے یہ سب گندے کام ہیں شیطان کے عمل میں سے تو ان سے بچ کر رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Intoxicants, games of chance, idolatrous sacrifices at altars, and divining arrows are all abominations, the handiwork of Satan. So turn wholly away from it that you may attain to true success.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، یہ شراب اور جوا اور یہ آستانے اور پانسے ، 108 یہ سب گندے شیطانی کام ہیں ، ان سے پرہیز کرو ، امیّد ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی ۔ 109

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! شراب ، جوا ، بتوں کے تھان اور جوے کے تیر ( ٦٢ ) یہ سب ناپاک شیطانی کام ہیں ، لہذا ان سے بچو ، تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو شراب اور جوا اور بتوں کے تھان اور پانسے یہ سب پلید ہیں شیطانی کام ان سے (یعنی ان سب پلید کاموں سے بچے رہو تاکہ تم 3 مراد کو پہنچو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! یقینا شراب اور جوا اور بتوں کے تھان اور فال کے تیر ناپاک ہیں (یہ) شیطان کے کاموں میں سے ہیں سو ان سے اجتناب کرو (دور رہو) تاکہ تم فلاح (کامیابی) حاصل کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! شراب، جوا، بتوں کے تھان اور قرعہ اندازی کے تیر یہ سب گندے شیطانی کام ہیں۔ ان سے بچو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پاسے (یہ سب) ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں سو ان سے بچتے رہنا تاکہ نجات پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! wine and gambling and stone altars and divining arrows are only an abomination, a handiwork of Satan, shun it wherefore, that haply ye may fare well.

اے ایمان والو ! شراب اور جوا اور بت اور پانسے تو بس نری گندی باتیں ہیں شیطان کے کام ۔ سو اس سے بچے رہو تاکہ فلاح پاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! شراب ، جوا ، تھان اور پانسے کے تیر بالکل نجس ، شیطانی کاموں میں سے ہیں ۔ تو ان سے بچو تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور بت اور قرعہ کے تیر گندی باتیں شیطانی کام ہیں پس ان سے بچو تاکہ تم کامیاب ہو جائو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ایمان والو ! یقینا شراب، جوا، آستانے اور پانسے یہ سب گندے شیطانی کام ہیں، ان سے پرہیز کرو تاکہ تم نجات پائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو، سوائے اس کے نہیں کہ شراب، جوا اور آستانے، اور پانسے، پلید، (اور) شیطانی کام ہیں، پس تم لوگ ہمیشہ ان سے (دور ونفور اور) بچ کر رہا کرو، تاکہ تم فلاح پاسکو،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!بیشک یہ شراب اورجو اء اور وہ پتھرجن پر بتوں کے نام سے جانورذبح کئے جاتے ہیں اور فال نکالنے کے طر یقے سب گندے شیطانی کام ہیں لہٰذاان سے بچتے رہوتا کہ تم فلاح پاسکو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! بیشک شراب اور جُوا اور ( عبادت کے لئے ) نصب کئے گئے بُت اور ( قسمت معلوم کرنے کے لئے ) فال کے تیر ( سب ) ناپاک شیطانی کام ہیں ۔ سو تم ان سے ( کلیتاً ) پرہیز کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! شراب ، جوا ، بت ( یا آستانے ، اور پانسے ) سب گندے اور شیطانی کام ہیں ان سے اجتناب کرو ۔ تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Intoxicants and gambling, (dedication of) stones, and (divination by) arrows, are an abomination,- of Satan's handwork: eschew such (abomination), that ye may prosper.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, wine, gambling, the stone altars and arrows (that the pagans associate with certain divine characters) are all abominable acts associated with satanic activities. Avoid them so that you may have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Khamr, Maysir, Ansab, and Azlam are a Rijs of Shaytan's handiwork. So avoid that in order that you may be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! intoxicants and games of chance and (sacrificing to) stones set up and (dividing by) arrows are only an uncleanness, the Shaitan's work; shun it therefore that you may be successful.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Strong drink and games of chance and idols and divining arrows are only an infamy of Satan's handiwork. Leave it aside in order that ye may succeed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! बेशक शराब और जुआ और बुतों के स्थान और पाँसे सब गंदे काम हैं शैतान के पस तुम उनसे बचो; ताकि तुम कामयाब हो जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور بت وغیرہ اور قرعہ کے تیر یہ سب گندی باتیں شیطانی کام ہیں سو ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم کو فلاح ہو۔ (90)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو ! یقیناً شراب اور فال نکالنا شیطان کے گندے کاموں سے ہیں اس سے بچو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ (٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ یہ شراب جوا اور یہ آستانے اور پانسے یہ سب گندے شیطانی کام ہیں ان سے پرہیز کرو ‘ امید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور بت اور جوئے کے تیر گندی چیزیں ہیں، شیطان کے کاموں میں سے ہیں لہٰذا تم ان سے بچو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والوں یہ جو ہے شراب اور جوا اور بت اور پانسے سب گندے کام ہیں شیطان کے سو ان سے بچتے رہو تاکہ تم نجات پاؤ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! واقعی بات یہ ہے کہ شراب اور جوا اور بتوں کے تھان اور فال کھولنے کے تیر یہ سب ناپاک کام شیطان کے ہیں لہٰذا ان سے بچتے رہو شاید کہ تم اپنے مقصد میں کامیاب ہو۔