Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
دَعَّ |
يَدُعُّ |
دُعَّ/اُدْعُعْ |
دَاعّ |
مَدْعُوْع |
دَعّ |
اَلدَّعُّ: کے معنیٰ سختی کے ساتھ دھکا دینے کے ہیں۔اصل میں یہ کلمۂ زجر ہے جس طرح پھسلنے والے کو بطور دعا،لَعا کہا جاتا ہے اسی طرح دَعْ دَعْ بھی کہا جاتا ہے۔قرآن پاک میں ہے: (یَوۡمَ یُدَعُّوۡنَ اِلٰی نَارِ جَہَنَّمَ دَعًّا ) (۵۲۔۱۳) جس دن وہ آتش جہنم کی طرف نہایت سختی سے دھکیلے جائیں گے۔ (فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الۡیَتِیۡمَ ۙ) (۱۰۷۔۲) یہ وہی (بدبخت) ہے جو یتیم کودھکے دیتا ہے۔شاعر نے کہا ہے(1) : (۱۵۴) دَعِّ الْوَصِیَّ عَلٰی قَفَائِ یَتِیمِہٖ جیسا کہ وصی یتیم کو گُدّی پر گھونسا مارتا اور اسے دھکے دیتا ہے۔
Surah:52Verse:13 |
دھکے دیئے جائیں گے ان کو
they will be thrust
|
|
Surah:107Verse:2 |
جو دھکے دیتا ہے
repulses
|