Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 38

سورة الطور

اَمۡ لَہُمۡ سُلَّمٌ یَّسۡتَمِعُوۡنَ فِیۡہِ ۚ فَلۡیَاۡتِ مُسۡتَمِعُہُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ؕ۳۸﴾

Or have they a stairway [into the heaven] upon which they listen? Then let their listener produce a clear authority.

یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں؟ ( اگر ایسا ہے ) تو ان کا سننے والا کوئی روشن دلیل پیش کرے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے لیے
سُلَّمٌ
کوئی سیڑھی ہے
یَّسۡتَمِعُوۡنَ
وہ غور سے سنتے ہوں
فِیۡہِ
اس میں(چڑھ کر)
فَلۡیَاۡتِ
پس چاہئے کہ لائے
مُسۡتَمِعُہُمۡ
ان کا سننے والا
بِسُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے پاس
سُلَّمٌ
کوئی سیڑھی ہے
یَّسۡتَمِعُوۡنَ
وہ غور سے سنتے ہوں
فِیۡہِ
جس پر(چڑھ کر)
فَلۡیَاۡتِ
تو چاہئے کہ لے آئے
مُسۡتَمِعُہُمۡ
ان کا سننے والا
بِسُلۡطٰنٍ
دلیل
مُّبِیۡنٍ
واضح
Translated by

Juna Garhi

Or have they a stairway [into the heaven] upon which they listen? Then let their listener produce a clear authority.

یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں؟ ( اگر ایسا ہے ) تو ان کا سننے والا کوئی روشن دلیل پیش کرے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر وہ (عالم بالا کی) باتیں سن آتے ہیں ؟ (اگر ایسی بات ہو) تو ان میں سے کوئی سننے والا صریح سند کے ساتھ وہ بات پیش کرے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا اُن کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر)وہ غور سے سنتے ہیں؟توان کے سننے والے کوچاہیے کہ واضح دلیل لائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or have they a stairway (to the heavens) by means of which they listen (to the divine decrees)? If so, their listener must bring a clear proof.2

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر سن آتے ہیں تو چاہئے لے آئے جو سنتا ہے ان میں ایک سند کھلی ہوئی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ان کے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے جس کے ذریعے سے یہ آسمان کی خبریں سن لیتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے والا کوئی واضح دلیل لائے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or do they have a ladder whereon they can climb and attempt to listen (to what is transpiring in the Higher Realm)? Then, let any of them who has listened to it produce a clear proof of it.

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی سن گن لیتے ہیں ؟ ان میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی کھلی دلیل ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا ان کے کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ ( عالم بالا کی باتیں ) سن لیتے ہیں ۔ اگر ایسا ہے تو ان میں سے جو سنتا ہو وہ کوئی واضح ثبوت تو لائے ۔ ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(وہ جو پیغمبر سے جھگڑتے ہیں تو) کیا ان کے 17 پاس کوئی ایسی لمبی سیڑھی ہے 18 جس پر چڑھ کر وہ آسمان کی باتیں سن لیتے ہیں اگر ایسا ہی ہے تو جو کوئی ان میں سے آسمان کی باتیں سن کر آتا ہے وہ کوئی کھلی سند پیش کرے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں تو ان میں جو سن آتا ہے وہ صاف دلیل پیش کرے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ان کے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے کہ وہ (آسمانوں پر جا کر) باتیں سنتے ہیں ؟ پھر (اگر ایسا ہے تو ) وہ سننے والا کوئی مضبوط اور واضح دلیل پیش کرے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they a stairway whereby they overhear? Then let their listener bring an authority manifest.

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے کہ اس کے ذریعہ سے باتیں سن لیا کرتے ہیں ؟ تو ان میں سے جو سن آتا ہو وہ لائے (اپنے دعوی پر) کوئی کھلی دلیل ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان کے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے ، جس پر ( چڑھ کر ) وہ ( آسمان کی باتیں ) سن لیتے ہیں؟ ( اگر ایسا ہے ) تو ان کا سننے والا کوئی واضح دلیل پیش کرے!

Translated by

Mufti Naeem

یا ان کے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے جس میں ( آسمان پر چڑھ کر غیب کی باتیں ) سنتے ہیں ، پس ( اگر ان کا یہ دعویٰ ہے تو ) ان میں سے سننے والا واضح دلیل لے آئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا ان کے پاس سیڑھی ہے کہ جس پر چڑھ کر آسمان سے باتیں سن آتے ہیں ؟ تو جو سن آتا ہے وہ پکی سند دکھائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ لوگ (عالم بالا کی باتیں) سن لیتے ہیں ؟ تو لے آئے ان کا سننے والا کوئی کھلی سند

Translated by

Noor ul Amin

کیا ان کے پاس سیڑھی ہے جس پر چڑھ کروہ ( آسما ن کی ) باتیں سنتے ہیں یاان میں سے کوئی سننے والا ہےجو کھلی دلیل پیش کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا ان کے پاس کوئی زینہ ہے ( ف٤۸ ) جس میں چڑھ کر سن لیتے ہیں ( ف٤۹ ) تو ان کا سننے والا کوئی روشن سند لائے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یا اُن کے پاس کوئی سیڑھی ہے ( جس پر چڑھ کر ) وہ اُس ( آسمان ) میں کان لگا کر باتیں سن لیتے ہیں؟ سو جو اُن میں سے سننے والا ہے اُسے چاہئے کہ روشن دلیل لائے

Translated by

Hussain Najfi

یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے ( جس پر چڑھ کر ) وہ ( آسمانی خفیہ باتیں ) سن لیتے ہیں؟ ( اگر ایسا ہے ) تو پھر ان کا سننے والا کوئی کھلی ہوئی دلیل پیش کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or have they a ladder, by which they can (climb up to heaven and) listen (to its secrets)? Then let (such a) listener of theirs produce a manifest proof.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they have a ladder (by which they can climb up to the heavens) and listen (to the angels) and come back to the rest of the people with clear authority?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or have they a stairway (to heaven), by means of which they listen Then let their listener produce some manifest proof.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or have they the means by which they listen? Then let their listener bring a clear authority.

Translated by

William Pickthall

Or have they any stairway (unto heaven) by means of which they overhear (decrees). Then let their listener produce some warrant manifest!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या उन के पास कोई सीढ़ी है जिस पर चढ़कर वे (कान लगाकर) सुन लेते हैं? फिर उन में से जिस ने सुन लिया हो तो वह ले आए स्पष्ट प्रमाण

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے کہ اسپر (چڑھ کر آسمان کی) باتیں سن لیا کرتے ہیں تو ان میں جو (وہاں کی) باتیں سن کر آتا ہو وہ (اس دعوے پر) کوئی صاف دلیل پیش کرے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر اوپر کی باتیں سن لیتے ہیں ؟ ان میں سے کسی نے کوئی بات سنی ہے تو وہ اس کا ٹھوس ثبوت پیش کرے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی سن گن لیتے ہیں ؟ ان میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی کھلی دلیل۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا کیا ان کے پاس کوئی زینہ ہے جس سے باتیں سنتے ہیں، سو ان کا سننے والا کوئی واضح دلیل لے آئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر سن آتے ہیں تو چاہیے لے آئے جو سنتا ہے ان میں ایک سند کھلی ہوئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر آسمان کی باتیں سن آیا کرتے ہیں اگر ایسا نہیں ہے تو ان میں سے جو سن کر آنے والا ہے وہ کوئی واضح دلیل پیش کرے۔