31 The question is actually directed to the disbelievers. It means: "If the Messenger had a selfish motive and had been exerting only for a personal gain from you, there would be a rational ground for you to avoid him. But you yourselves know that he is absolutely selfless in his invitation and is exerting himself only for your own benefit and well-being. Then, how is it that you are not even inclined to listen to him with a cool mind ?" There is also a subtle hint in this question. Like the self-styled guides and guardians of religious shrines of the world, the religious guides, priests and scholars of the polytheists of Arabia also were engaged in a religious business. In view of the same, this question was put before them: "On the one hand, these dealers in religion are openly receiving gifts and offerings and fees for every religious service from you; on the other, a person who has ruined his trading business, is trying to show you the right way with highly rational arguments, absolutely selflessly. Is it not sheer senselessness that you shun him but run after them?"
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :31
سوال کا اصل روئے سخن کفار کی طرف ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ اگر رسول تم سے کوئی غرض رکھتا اور اپنی کسی ذاتی منفعت کے لیے یہ ساری دوڑ دھوپ کر رہا ہوتا تو اس سے تمہارے بھاگنے کی کم از کم ایک معقول وجہ ہوتی ۔ مگر تم خود جانتے ہو کہ وہ اپنی اس دعوت میں بالکل بے غرض ہے اور محض تمہاری بھلائی کے لیے اپنی جان کھپا رہا ہے ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ تم ٹھنڈے دل سے اس کی بات سننے تک کے روادار نہیں ہو؟ اس سوال میں ایک لطیف تعریض بھی ہے ۔ ساری دنیا کے بناوٹی پیشوا اور مذہبی آستانوں کے مجاوروں کی طرح عرب میں بھی مشرکین کے پیشوا اور پنڈت اور پروہت کھلا کھلا مذہبی کاروبار چلا رہے تھے ۔ اس پر یہ سوال ان کے سامنے رکھ دیا گیا کہ ایک طرف یہ مذہب کے تاجر ہیں جو علانیہ تم سے نذریں ، نیازیں ، اور ہر مذہبی خدمت کی اجرتیں وصول کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف ایک شخص کامل بے غرضی کے ساتھ ، بلکہ اپنے تجارتی کاروبار کو برباد کر کے تمہیں نہایت معقول دلائل سے دین کا سیدھا راستہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اب یہ صریح بے عقلی نہیں تو اور کیا ہے کہ تم اس سے بھاگتے اور ان کی طرف دوڑتے ہو ۔