37 This is a repetition of the same theme that has already occurred in As-Sajdah: 21 above: "Even in this world We shall make them taste (one or the other) lesser torment before that greater torment; maybe they desist (from their rebellious attitude)." That is, "We shall send down personal and national disasters from time to time in the world to remind that there is above them a superior power which is deciding their destinies and none has the power to change its decisions. But the people who are involved in ignorance have neither learnt any lesson from these events before not will learn any lesson in the future. They do not understand the meaning of the disasters and calamities occurring in the world. Therefore, they explain them away in every such way as takes than further and further away from the reality, and thou mind never turns to any' explanation, which might make the error of their atheism or polytheism manifest to them. This same thing has been explained by the Holy Prophet (upon whom be peace) in a Hadith, thus: "The example of a hypocrite who falls ill and then gets well, is of the camel whom the masters tied, but it did not understand why they had tied it, and when they untied it, it did not understand why they had untied it." (Abu Da'ud: Kitab al-.Jana'iz). For further explanation, see E.N. 45 of Al-Anbiya', E.N.,66 of An-Naml, E.N.'s 72. 73 of AI-'Ankabut).
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :37
یہ اسی مضمون کا اعادہ ہے جو سورہ السجدہ ، آیت 21 میں گزر چکا ہے کہ اس بڑے عذاب سے پہلے ہم اسی دنیا میں کسی نہ کسی چھوٹے عذاب کا مزا انہیں چکھاتے رہیں گے ، شاید کہ یہ اپنی باغیانہ روش سے باز آ جائیں ۔ یعنی دنیا میں وقتاً فوقتاً شخصی اور قومی مصیبتیں نازل کر کے ہم انہیں یہ یاد دلاتے رہیں گے کہ اوپر بالا تر طاقت ان کی قسمتوں کے فیصلے کر رہی ہے اور کوئی اس کے فیصلوں کو بدلنے کی طاقت نہیں رکھتا ۔ مگر جو لوگ جہالت میں مبتلا ہیں انہوں نے نہ پہلے کبھی ان واقعات سے سبق لیا ہے نہ آئندہ کبھی لیں گے ۔ وہ دنیا میں رونما ہونے والے حوادث کے معنی نہیں سمجھتے ، اس لیے ان کی ہر وہ تاویل کرتے ہیں جو حقیقت کے فہم سے ان کو اور زیادہ دور لے جانے والی ہو ، اور کسی ایسی تاویل کی طرف ان کا ذہن کبھی مائل نہیں ہوتا جس سے اپنی دہریت یا اپنے شرک کی غلطی ان پر واضح ہو جائے ۔ یہی بات ہے جو ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے کہ : ان المنافق اذا مرض ثم اعفی کان کالبعیر عقلہ اھلہ ثم ارسلوہ فَلَمْ یدر لِمَ عقلوہ ولم یدر لِمَ ارسلوہO ( ابو داؤد ، کتاب الجنائز ) یعنی منافق جب بیمار پڑتا ہے اور پھر اچھا ہو جاتا ہے تو اس کی مثال اس اونٹ کی سی ہوتی ہے جسے اس کے مالکوں نے باندھا تو اس کی کچھ سمجھ میں نہ آیا کہ کیوں باندھا ہے اور جب کھول دیا تو وہ کچھ نہ سمجھا کہ کیوں کھول دیا ہے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، الانبیاء ، حاشیہ 45 ۔ النمل ، حاشیہ 66 ، ۔ العنکبوت ، حاشیہ 72 ۔ 73 ) ۔