Surat un Najam

Surah: 53

Verse: 30

سورة النجم

ذٰلِکَ مَبۡلَغُہُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ ؕ اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ ۙ وَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اہۡتَدٰی ﴿۳۰﴾ الرّبع

That is their sum of knowledge. Indeed, your Lord is most knowing of who strays from His way, and He is most knowing of who is guided.

یہی ان کے علم کی انتہا ہے ۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہے اس سے بھی جو راہ یافتہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہی
مَبۡلَغُہُمۡ
انتہا ہے ان کی
مِّنَ الۡعِلۡمِ
علم میں
اِنَّ
بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَنۡ
اسے جو
ضَلَّ
بھٹک گیا
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے سے
وَہُوَ
اور وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَنِ
اسے جو
اہۡتَدٰی
ہدایت پا گیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
مَبۡلَغُہُمۡ
حد ہے اُن کی
مِّنَ الۡعِلۡمِ
علم میں
اِنَّ
بلاشبہ
رَبَّکَ
آپ کا رب
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِمَنۡ
اس کوجو
ضَلَّ
بھٹک گیا
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اُس کے راستے سے
وَہُوَ
اور وہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِمَنِ
اس کو جو
اہۡتَدٰی
راہِ راست پر ہے
Translated by

Juna Garhi

That is their sum of knowledge. Indeed, your Lord is most knowing of who strays from His way, and He is most knowing of who is guided.

یہی ان کے علم کی انتہا ہے ۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہے اس سے بھی جو راہ یافتہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے علم کی پرواز بس یہیں تک ہے۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ گم کئے ہوئے ہے اور کون ٹھیک راہ پر چل رہا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اُن کے علم کی حدہے،بلاشبہ آپ کا رب ہی خوب جانتاہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اوروہی خوب جانتا ہے کہ راہِ راست پرکون ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is the limit of their excess in knowledge. Indeed only your Lord knows well about the one who has gone astray from his way, and He knows well about the one who has adopted the right path.

بس یہیں تک پہنچی ان کی سمجھ تحقیق تیرا رب ہی خوب جانے اس کو جو بہکا اس کی راہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہے ان کے علم کی رسائی کی حد یقینا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ربّ خوب جانتا ہے ان کو بھی جو اس کی راہ سے بھٹک گئے ہیں اور وہ خوب جانتا ہے ان کو بھی جو ہدایت پر ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

that being the utmost of their knowledge. Surely your Lord fully knows those who have strayed away from His Path and He also fully knows those who are rightly guided.

ان لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے ۔ 27 یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایسے لوگوں کے علم کی پہنچ بس یہیں تک ہے ۔ ( ١٥ ) تمہارا پروردگار ہی خوب جانتا ہے کہ کون اس کے ر استے سے بھٹک چکا ہے ، اور وہی خوب جانتا ہے کون راہ پا گیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کی عقل یہیں تک پہونچی ہے 3 بیشک تیرا مالک خوب جانتا ہے کون اس کی سچی راہ سے بھٹک گیا ہے اور وہ یہ بھی خوب جانتا ہے کہ کون سچی راہ پر آگیا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے علم کی یہی انتہا ہے۔ بیشک آپ کا پروردگار اس کو خوب جانتا ہے جو اس کے راستے سے بھٹک گیا ہے اور وہ اس سے بھی خوب واقف ہے جو ہدایت پر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے علم کی انتہا یہیں تک ہے۔ آپ کا پروردگار اچھی طرح جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے بھٹک گیا اور کون شخص ہے جس نے ہدایت حاصل کرلی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is their highest point of knowledge. Verily thine Lord! it is He Who is the Best Knower of him who strayeth from His way, and He is the Best Knower of him who letteth himself be guided.

ان لوگوں کے علم کی رسائی کی حد بھی بس یہی ہے ۔ آپ کا پروردگار ہی بیشک خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہی اس کو بھی خوب جانتا ہے جو راہ راست پر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے علم کی رسائی بس یہیں تک ہے ۔ بیشک تیرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہ ان کو بھی خوب جانتا ہے جو راہ یاب ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی ( دنیا ) ان کے علم کی انتہا ہے ، بلاشبہ آپ کے رب ہی اس شخص کو خوب جانتے ہیں جو اس کے راستے سے بھٹک گیا اور وہی اس شخص کو ( بھی ) خوب جانتے ہیں جو ہدایت پر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے علم کی یہی انتہا ہے۔ تمہارا رب اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ ہے رسائی (اور پہنچ) ایسے لوگوں کے علم (و ہنر) کی بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹک گیا اور وہی خوب جانتا ہے کہ کون سیدھی راہ پر ہے

Translated by

Noor ul Amin

ان کے علم کی یہی انتہا ہے بلاشبہ آپکارب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہےاور اس شخص کو بھی خوب جانتا ہےجو ہدایت پر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے ( ف۳۵ ) بیشک تمہارا خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُن لوگوں کے علم کی رسائی کی یہی حد ہے ، بیشک آپ کا رب اس شخص کو ( بھی ) خوب جانتا ہے جو اُس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور اس شخص کو ( بھی ) خوب جانتا ہے جِس نے ہدایت پا لی ہے

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں کامبلغ علم یہی ہے ( ان کے علم کی رسائی کی حد یہی ہے ) آپ ( ص ) کا پروردگار ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کے راستہ سے بھٹکا ہوا کون ہے؟ اور وہی بہتر جانتا ہے کہ راہِ راست پر کون ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is as far as knowledge will reach them. Verily thy Lord knoweth best those who stray from His Path, and He knoweth best those who receive guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is what the extent of their knowledge amounts to. Your Lord knows best who has gone astray from His path and who has been rightly guided.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is what they could reach of knowledge. Verily, your Lord is He, Who knows best him who goes astray from His path, and He knows best him who receives guidance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is their goal of knowledge; surely your Lord knows best him who goes astray from His path and He knows best him who follows the right direction.

Translated by

William Pickthall

Such is their sum of knowledge. Lo! thy Lord is Best Aware of him who strayeth, and He is Best Aware of him whom goeth right.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसे लोगों के ज्ञान की पहुँच बस यहीं तक है। निश्चय ही तुम्हारा रब ही उसे भली-भाँति जानता है जो उस के मार्ग से भटक गया और वही उसे भी भली-भाँति जानता है जिस ने सीधा मार्ग अपनाया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں کی فہم کی رسائی کی حد بس یہی (دنیوی زندگی ہے) (5) تمہارا پروردگار خوب جاتنا ہے کہ کون اس کے رستہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہی اس کو بھی خوب جانتا ہے جو راہ راست پر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کا مبلغ علم بس اتنا ہے۔ یہ بات آپ کا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اس کے راستے سے کون بھٹک گیا اور کون سیدھے راستے پر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے۔ یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ان کے علم کی حد ہے بیشک آپ کا رب اسے خوب جانتا ہے جو اس کے راستہ سے بھٹکا اور وہ اسے خوب جانتا ہے جس نے ہدایت پائی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بس یہیں تک پہنچی ان کی سمجھ تحقیق تیرا رب ہی خوب جانے اس کو جو بہکا اس کی راہ سے اور وہی خوب جانے اس کو جو راہ پر آیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس ان لوگوں کے فہم کی رسائی یہیں تک ہے بیشک آپ کا رب ہی اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا اور وہی اس سے بھی خوب واقف ہے جس نے صحیح راہ پائی۔