Surat un Najam

Surah: 53

Verse: 31

سورة النجم

وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ۙ لِیَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَ یَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰی ﴿ۚ۳۱﴾

And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth - that He may recompense those who do evil with [the penalty of] what they have done and recompense those who do good with the best [reward] -

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالٰی برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
لِیَجۡزِیَ
تا کہ وہ بدلہ دے
الَّذِیۡنَ
ان کوجنہوں نے
اَسَآءُوۡا
برا کیا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَیَجۡزِیَ
اور وہ بدلہ دے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
اَحۡسَنُوۡا
اچھا کیا
بِالۡحُسۡنٰی
ساتھ بھلائی کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
مَافِی السَّمٰوٰتِ
جوکچھ آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جوکچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
لِیَجۡزِیَ
تاکہ وہ بدلہ دے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
اَسَآءُوۡا
جنہوں نے برائیاں کیں
بِمَا
ساتھ اس کے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیا
وَیَجۡزِیَ
اور وہ بدلہ دے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
اَحۡسَنُوۡا
جنہوں نے بھلائی کی
بِالۡحُسۡنٰی
بھلائی کے ساتھ
Translated by

Juna Garhi

And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth - that He may recompense those who do evil with [the penalty of] what they have done and recompense those who do good with the best [reward] -

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالٰی برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے (جس کا تقاضا یہ ہے) کہ وہ برائی کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور جن لوگوں نے اچھے عمل کئے انہیں اچھا بدلہ دے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ ہی کاہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جوکچھ زمین میں ہے تاکہ جنہوں نے برائیاں کیں اُنہیں اس کا بدلہ دے جوانہوں نے عمل کیا اورجن لوگوں نے بھلائی کی انہیں بھلائی کے ساتھ بدلہ دے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Allah belongs whatever there is in the heavens and whatever there is in the earth, so that He gives punishment to evil-doers for what they did and rewards those who did good for their good deed,

اور وہی خوب جانے اس کو جو راہ پر آیا اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں تاکہ وہ بدلہ دے برائی والوں کو ان کے کئے کا اور بدلہ دے بھلائی والوں کو بھلائی سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ وہ بدلہ دے ان کو جنہوں نے برائیاں کمائی ہیں ان کے اعمال کا اور بدلہ دے ان کو جنہوں نے نیک کام کیے ہیں اچھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To Allah alone belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. He will requite the evil-doers for their deeds and bestow a goodly reward on those who have done good,

اور زمین اور آسمان کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے 28 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ 29 اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور ان لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں میں جو کچھ ہے وہ بھی اور زمین میں جو کچھ ہے وہ بھی اللہ ہی کا ہے ۔ نتیجہ یہ ہے کہ جنہوں نے برے کام کیے ہیں ، وہ ان کو ان کے عمل کا بھی بدلہ دے گا ، اور جنہوں نے نیک کام کیے ہیں ، ان کو بہترین بدلہ عطا کرے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور کچھ زمین میں ہے سب اللہ تعالیٰ ہی کا ہے (اسی نے آدمیوں کو بنایا) اس لئے کہ بروں کو ان کے کئے کا اور اچھوں کو اچھا بدلہ دے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کے اختیار میں ہے تاکہ جن لوگوں نے برے کام کیے ان کو ان کے کاموں کا بدلہ دیں اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ اسی کی ملکیت ہے تاکہ وہ ان لوگوں کو بدلہ دے جنہوں نے گناہ (برائی ) کی ہے اور جنہوں نے اچھے کام کئے ہیں ان کو بہترین بدلہ عطا کرے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah's is whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, that He may recompense those who do evil for that which they worked and reward those who do good with good.

اور اللہ ہی کی ملک ہے جو کچھ بھی آسمانوں میں ہے اور جو کچھ بھی زمین میں ہے ۔ انجام کار یہ ہے کہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کی پاداش میں بدلہ دے گا اور نیک کام کرنے والوں کو نیک بدلہ دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی کے اختیار میں ہے جو کچھ آسمانوں اور کچھ زمین میں ہے کہ وہ بدلہ دے ان لوگوں کو جنہوں نے برے کام کیے ہیں ان کے کیے کا اور بدلہ دے ان لوگوں کو جنہوں نے اچھے کام کیے ہیں اچھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ ( تعالیٰ ) ہی کا ہے ، تاکہ وہ برائی کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو بہترین بدلہ عطا فرمائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ اور اس نے خلقت کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا برا بدلہ دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے تاکہ اللہ (پورا پورا) بدلہ دے ان لوگوں کو جو برائی کی راہ پر چلتے رہے ان کے (زندگی بھر کے) کئے کرائے کا اور وہ بہترین جزاء سے نوازے ان (خوش نصیبوں) کو جو (زندگی بھر) چلتے رہے اچھائی اور نیکی کی راہ پر۔

Translated by

Noor ul Amin

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے ( جس کا تقاضایہ ہے ) کہ وہ برائی کرنے والوں کو ان کے اعمال کابدلہ دے اور جن لوگوں نے اچھے عمل کئے انہیں اچھابدلہ دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ برائی کرنے والوں کو ان کے کیے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ جن لوگوں نے برائیاں کیں انہیں اُن کے اعمال کا بدلہ دے اور جن لوگوں نے نیکیاں کیں انہیں اچھا اجر عطا فرمائے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ اللہ ہی کا ہے تاکہ وہ برا کام کرنے والوں کو ان کے ( برے ) کاموں کا بدلہ دے اور نیک کرنے والوں کو اچھی جزا عطا کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yea, to Allah belongs all that is in the heavens and on earth: so that He rewards those who do evil, according to their deeds, and He rewards those who do good, with what is best.

Translated by

Muhammad Sarwar

To God belongs whatever is in the heavens and the earth. In the end God will re-compense the evil doers for their deeds and reward the righteous ones for their deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Allah belongs all that is in the heavens and all that is on the earth, that He may requite those who do evil with that which they have done, and reward those who do good, with what is best.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah's is what is in the heavens and what is in the earth, that He may reward those who do evil according to what they do, and (that) He may reward those who do good with goodness.

Translated by

William Pickthall

And unto Allah belongeth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth, that He may reward those who do evil with that which they have done, and reward those who do good with goodness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही का है जो कुछ आकाशों में है और जो कुछ धरती में है, ताकि जिन लोगों ने बुराई की वह उन्हें उन के किए का बदला दे। और जिन लोगों ने भलाई की उन्हें अच्छा बदला दे;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اللہ ہی کے اختیار میں ہے انجام کار یہ ہے کہ برا کام کرنے والوں کو انکے (برے) کام کے عوض میں (خاص طور کی) جزا دیگا اور نیک کام کرنیوالوں کو انکے نیک کاموں کے عوض میں جزا دیگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہے، تاکہ وہ برائی کرنے والوں کو ان کے برے اعمال کی سزا دے اور جنہوں نے اچھائی کی ان لوگوں کو بہترین جزا دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے۔ لا کہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور ان لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے تاکہ وہ بدلہ دے برے عمل کرنے والوں کو ان کے عمل کا، اور جن لوگوں نے اچھے کام کئے ان کی اچھائی کا بدلہ دے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں تاکہ وہ بدلہ دے برائی والوں کو ان کے کیے کا اور بدلہ دے بھلائی والوں کو بھلائی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے تاکہ آخرکار جن لوگوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا ہے ان کو ان کے کئے کا بدلا دے اور جنہوں نے بھلے کام کئے ہیں ان کو اچھا صلہ عنایت فرمائے۔