Surat un Najam

Surah: 53

Verse: 32

سورة النجم

اَلَّذِیۡنَ یَجۡتَنِبُوۡنَ کَبٰٓئِرَ الۡاِثۡمِ وَ الۡفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ ؕ اِنَّ رَبَّکَ وَاسِعُ الۡمَغۡفِرَۃِ ؕ ہُوَ اَعۡلَمُ بِکُمۡ اِذۡ اَنۡشَاَکُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَ اِذۡ اَنۡتُمۡ اَجِنَّۃٌ فِیۡ بُطُوۡنِ اُمَّہٰتِکُمۡ ۚ فَلَا تُزَکُّوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ ؕ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی ٪﴿۳۲﴾  6

Those who avoid the major sins and immoralities, only [committing] slight ones. Indeed, your Lord is vast in forgiveness. He was most knowing of you when He produced you from the earth and when you were fetuses in the wombs of your mothers. So do not claim yourselves to be pure; He is most knowing of who fears Him.

ان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی سوائے کسی چھوٹے سے گناہ کے بیشک تیرا رب بہت کشادہ مغفرت والا ہے ، وہ تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو ۔ وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَجۡتَنِبُوۡنَ
اجتناب کرتے ہیں
کَبٰٓئِرَ
کبیرہ
الۡاِثۡمِ
گناہوں سے
وَالۡفَوَاحِشَ
اور بے حیائی سے
اِلَّا
سوائے
اللَّمَمَ
چھوٹے گناہوں کے
اِنَّ
بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
وَاسِعُ
وسیع
الۡمَغۡفِرَۃِ
مغفرت والا ہے
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِکُمۡ
تمہیں
اِذۡ
جب
اَنۡشَاَکُمۡ
اس نے پیدا کیا تمہیں
مِّنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
وَاِذۡ
اور جب
اَنۡتُمۡ
تم
اَجِنَّۃٌ
جنین تھے
فِیۡ بُطُوۡنِ
پیٹوں میں
اُمَّہٰتِکُمۡ
اپنی ماؤں کے
فَلَا
پس نہ
تُزَکُّوۡۤا
تم پاک ٹھہراؤ
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے نفسوں کو
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَنِ
اسے جس نے
اتَّقٰی
تقوی اختیار کیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَجۡتَنِبُوۡنَ
بچتے ہیں
کَبٰٓئِرَ
بڑے
الۡاِثۡمِ
گناہوں سے
وَالۡفَوَاحِشَ
اور بے حیائیوں سے
اِلَّا
مگر
اللَّمَمَ
چھوٹے گناہ
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
تیرا رب
وَاسِعُ الۡمَغۡفِرَۃِ
وسیع مغفرت والا ہے
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِکُمۡ
تم سب کو
اِذۡاَنۡشَاَکُمۡ
جب اس نے پیدا کیا تم سب کو
مِّنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
وَاِذۡ
اور جب
اَنۡتُمۡ
تم سب
اَجِنَّۃٌ
بچے تھے
فِیۡ بُطُوۡنِ
پیٹوں میں
اُمَّہٰتِکُمۡ
اپنی ماؤں کے
فَلَا
سونہ
تُزَکُّوۡۤا
تم پاکیزگی کے دعوے کرو
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے نفس کی
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِمَنِ
اس کو جس نے
اتَّقٰی
تقویٰ اختیار کیا
Translated by

Juna Garhi

Those who avoid the major sins and immoralities, only [committing] slight ones. Indeed, your Lord is vast in forgiveness. He was most knowing of you when He produced you from the earth and when you were fetuses in the wombs of your mothers. So do not claim yourselves to be pure; He is most knowing of who fears Him.

ان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی سوائے کسی چھوٹے سے گناہ کے بیشک تیرا رب بہت کشادہ مغفرت والا ہے ، وہ تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو ۔ وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کبیرہ گنا ہوں اور بےحیائی کے کاموں سے بچتے ہیں الا یہ کہ چھوٹے گناہ (ان سے سرزدہوجائیں) بلاشبہ آپ کے پروردگار کی مغفرت بہت وسیع ہے۔ وہ تمہاری اس حالت کو بھی خوب جانتا ہے جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس حالت کو بھی جب تم اپنی ماؤں کے بطنوں میں جنین تھے لہذا تم اپنے پاک ہونے کا دعویٰ نہ کرو۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ کون پرہیزگار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جوکسی چھوٹے سے گناہ کے سوا بڑے گناہوں اوربے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں،یقیناتیرارب وسیع مغفرت والا ہے، وہ تمہیں اُس وقت سے زیادہ جاننے والاہے جب اُس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں بچے تھے، سو اپنے نفس کی پاکیزگی کے دعوے نہ کرو،وہ زیادہ جاننے والاہے ، اس کوجس نے تقویٰ اختیارکیا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who abstain from the major sins and from shameful acts, except minor involvements. Indeed your Lord is One of extensive forgiveness. He knows you more than anyone else (from a time) when He created you from the earth and when you were embryos in the wombs of your mothers. So, do not claim purity (from faults) for your selves. He knows best who is God-fearing.

جو کہ بچتے ہیں بڑے گناہوں سے اور بےحیائی کے کاموں سے مگر کچھ آلودگی بیشک تیرے رب کی بخشش میں بڑی سمائی ہے وہ تم کو خوب جانتا ہے جب بنانکالا تم کو زمین سے اور جب تم بچے تھے ماں کے پیٹ میں سو مت بیان کرو اپنی خوبیاں وہ خوب جانتا ہے اس کو بچ کر چلا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی سے بچتے ہیں سوائے کچھ آلودگی کے۔ یقینا آپ کا ربّ بہت ہی وسیع مغفرت والا ہے۔ وہ تمہیں خوب جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے اٹھایا اور جب کہ تم اپنی مائوں کے پیٹوں میں جنین کی شکل میں تھے۔ تو تم خود کو بہت پاکباز نہ ٹھہرائو۔ وہ اسے خوب جانتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

on those who avoid grave sins and shameful deeds, even if they may sometimes stumble into lesser offences. Surely your Lord is abounding in His Forgiveness. Very well is He aware of you since He produced you from the earth, and while you were still in your mothers' wombs and not yet born. So do not boastfully claim yourselves to be purified. He fully knows those that are truly Godfearing.

جو بڑے بڑے گناہوں30 اور کھلے کھلے قبیح افعال 31 سے پرہیز کرتے ہیں ، الا یہ کہ کچھ قصور ان سے سرزد 32 ہو جائے بلاشبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے 33 ۔ وہ تمھیں اس وقت سے خوب جانتا ہے جب اس نے زمین سے تمھیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹیوں میں ابھی جنین ہی تھے ۔ پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو ، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان لوگوں کو جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں ، البتہ کبھی کبھار پھسل جانے کی بات اور ہے ۔ ( ١٦ ) یقین رکھو تمہارا پروردگار بہت وسیع مغفرت والا ہے ، وہ تمہیں خوب جانتا ہے جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا ، اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے ، لہذا تم اپنے آپ کو پاکیزہ نہ ٹھہراؤ ، وہ خوب جانتا ہے کہ کون متقی ہے ۔ ( ١٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اچھے لوگ وہ ہیں) جو بڑے بڑے گناہوں اور بےشرمی کے کاموں سے بچتے ہیں مگر چھوٹا قصور (ان سے) ہوجاتا ہے 6 بیشک (اے پیغمبر) تیرا مالک بڑا بخشنے والا ہے 7 وہ تم کو اس وقت سے خوب جانتا ہے جب اس نے تم کو زمین سے نکالا 8 اور جب تم اپنی مائوں کے پیٹ میں بچے تھے تو اپنی پاکیزگی مت جتائو وہ خوب جانتا ہے کون پرہیز گار ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے بچتے ہیں سوائے چھوٹی چھوٹی غلطیوں کے ، بیشک آپ کے پروردگار کی مغفرت بہت وسیع ہے ۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے جب تم کو مٹی سے پیدا فرمایا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے۔ تو اپنے کو پاک صاف نہ سمجھا کرو ، جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یہ وہ لوگ ہیں) جو کبیرہ گناہوں سے اور بےحیائیوں سے بچتے ہیں سوائے اس کے کہ ان سے کوئی معمولی گناہ ہوجائے۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار بہت زیادہ وسیع مغفرت کرنے والا ہے۔ وہ تمہیں جانتا ہے۔ جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا تھا اور جب تم اپنی مائوں کے پیٹ میں بچے سے تھے۔ لہذا تم زیادہ پاک باز بننے کی کوشش نہ کرو۔ وہ خوب جانتا ہے کہ کون پرہیز گار ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They are those who avoid enormities of sin and abominations save the minor offences. Verily thy Lord is of vast for giveness: He is Best Knower of you when He produced you out Of the earth, and when ye were embryos in the bellies of your mothers. So justify not yourselves; He is the Best Knower of him who feareth Him.

وہ لوگ ایسے ہیں جو کبیر گناہوں اور بےحیائیوں سے بچے رہتے ہیں مگر ہاں یہ کہ ہلکے ہلکے گناہ ہوجائیں ۔ بیشک آپ کا پروردگار بڑی وسیع مغفرت والا ہے ۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے جب کہ تم کو زمین سے پیدا کیا تھا اور جب تم ماؤں کے پیٹ میں بطور جنین کے تھے تو تم اپنے آپ کو مقدس نہ سمجھو بس وہی خوب جانتا ہے تقوی والوں کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

۔ ( یعنی ان لوگوں کو ) جو بڑے گناہوں اور کھلی بے حیائیوں سے بچتے رہے مگر یہ کہ کبھی کسی برائی پر پاؤں پڑ گئے ۔ سو تیرے رب کا دامنِ مغفرت بہت وسیع ہے ، وہ تم کو خوب جانتا ہے جبکہ اس نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں – جنین کی شکل میں – رہے ۔ تو اپنے کو پاکیزہ نہ ٹھہراؤ ۔ وہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے ، جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ بڑے گناہوں اور بے حیائی سے بچتے ہیں مگر کبھی کوئی معمولی خطا ( ہوجاتی ہے ) بلاشبہ آپ کے رب کی بخشش کشادہ ہے ، وہ تمہیں ( اس وقت بھی ) خوب جانتا تھا جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا فرمایا اور اس وقت بھی جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں بچے ( جنین ) تھے ، پس اپنی پاکیزگی بیان نہ کرو ، وہی پرہیزگاروں کو بہتر جانتا ہے کون پرہیزگار ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو چھوٹے گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے بچتے ہیں بیشک تمہارا رب بڑی بخشش والا ہے اور تم کو خوب جانتا ہے جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ جو پرہیز گار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو بچتے رہے بڑے گناہوں اور کھلی بےحیائیوں سے بجز اس کے کہ کچھ قصور ان سے سرزد ہوجائیں بلاشبہ تمہارا رب بڑا ہی بخشنے والا ہے وہ تمہیں خوب جانتا ہے اس وقت بھی کہ جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس وقت بھی کہ جب تم لوگ اپنی ماؤں کے پیٹوں میں بچے تھے پس تم لوگ اپنی پاکی کے دعوے نہ کیا کرو اسے خوب معلوم ہے کہ کون پرہیزگار ہے

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کا موں سے بچتے ہیں سوائے کچھ چھوٹے گناہوں کے بلاشبہ آپ کا رب بڑامغفرت کرنے والا ہے ، وہ تمہاری اس حالت کو بھی خوب جانتا ہے جب تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس حالت کو بھی جب تم اپنی مائوں کے پیٹ میں پلتے ہوئے بچے تھے لہٰذاتم اپنے پاک ہونے کا دعویٰ نہ کرو وہی بہترجانتا ہے کہ کون اس سے ڈرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو بڑے گناہوں اور بےحیائیوں سے بچتے ہیں ( ف۳٦ ) مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے ( ف۳۷ ) بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے ، وہ تمہیں خوب جانتا ہے ( ف۳۸ ) تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل تھے ، تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ ( ف۳۹ ) وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں ( ف٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ چھوٹے گناہوں ( اور لغزشوں ) کے سوا بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں ، بیشک آپ کا رب بخشش کی بڑی گنجائش رکھنے والا ہے ، وہ تمہیں خوب جانتا ہے جب اس نے تمہاری زندگی کی ابتداء اور نشو و نما زمین ( یعنی مٹی ) سے کی تھی اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں جَنیِن ( یعنی حمل ) کی صورت میں تھے ، پس تم اپنے آپ کو بڑا پاک و صاف مَت جتایا کرو ، وہ خوب جانتا ہے کہ ( اصل ) پرہیزگار کون ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو کہ بڑے گناہوں اور بےحیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں مگر یہ کہ کچھ ہلکے گناہ سر زد ہو جائیں ۔ بےشک آپ کا پروردگار وسیع مغفرت والا ہے وہ تمہیں ( اس وقت سے ) خوب جانتا ہے جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں جنین کی صورت میں تھے پس تم اپنے آپ کی پاکی کے دعوے نہ کرو ۔ وہ ( اللہ ) بہتر جانتا ہے کہ واقعی پرہیزگار کون ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who avoid great sins and shameful deeds, only (falling into) small faults,- verily thy Lord is ample in forgiveness. He knows you well when He brings you out of the earth, And when ye are hidden in your mothers' wombs. Therefore justify not yourselves: He knows best who it is that guards against evil.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who stay away from grave sins and indecency (should know that) for their trivial sins your Lord's forgiveness is vast. He knows best about you. When He created you from the earth and when you were embryos in your mother's wombs. Do not consider yourselves very great. God knows best who is the most righteous person.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who avoid great sins and Al-Fawahish (immoral sins) except Al-Lamam -- verily, your Lord is of vast forgiveness. He knows you well when He created you from the earth (Adam), and when you were fetuses in your mothers' wombs. So, ascribe not purity to yourselves. He knows best him who has Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who keep aloof from the great sins and the indecencies but the passing idea; surely your Lord is liberal in forgiving. He knows you best when He brings you forth from the earth and when you are embryos in the wombs of your mothers; therefore do not attribute purity to your souls; He knows him best who guards (against evil).

Translated by

William Pickthall

Those who avoid enormities of sin and abominations, save the unwilled offences - (for them) lo! thy Lord is of vast mercy. He is Best Aware of you (from the time) when He created you from the earth, and when ye were hidden in the bellies of your mothers. Therefor ascribe not purity unto yourselves. He is Best Aware of him who wardeth off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग जो बड़े गुनाहों और अश्लील कर्मों से बचते हैं, यह और बात है कि संयोगबश कोई छोटी बुराई उन से हो जाए। निश्चय ही तुम्हारा रब क्षमाशीलता मे बड़ा व्यापक है। वह तुम्हें उस समय से भली-भाँति जानता है, जबकि उस ने तुम्हें धरती से पैदा किया और जबकि तुम अपनी माँओ के पेटों में भ्रुण अवस्था में थे। अतः अपने मन की पवित्रता और निखार का दावा न करो। वह उस व्यक्ति को भली-भाँति जानता है, जिस ने डर रखा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ ایسے ہیں کہ کبیرہ گناہوں سے اور بےحیائی کی باتوں سے بچتے ہیں مگر ہلکے ہلکے گناہ (6) ۔ بلا شبہ آپ کے رب کی مغفرت بڑی وسیع ہے وہ تم کو (اور تمہارے احوال کو اس وقت سے) خوب جانتا ہے جب تم کو زمین سے پیدا کیا تھا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے۔ تو تم اپنے کو مقدس مت سمجھا کرو۔ (بس) تقویٰ والوں کو وہی خوب جانتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی سے بچتے ہیں، سوائے اس کے کہ کچھ غلطیاں سرزد ہوجائیں، بلاشبہ تمہارا رب بڑی مغفرت کا مالک ہے۔ وہ اس وقت سے جانتا ہے جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہ پرہیزگار کو بہتر جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں۔ الایہ کہ کچھ قصور ان سے سرزد ہوجائے۔ بلاشبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے۔ وہ تمہیں اس وقت سے خوب جانتا ہے جب اس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے۔ پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ ایسے ہیں جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں مگر ہلکے گناہ، بیشک آپ کا رب بڑی وسیع مغفرت والا ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا فرمایا اور جب تم ماؤں کے پیٹوں میں تھے سو تم اپنی جانوں کو پاک باز نہ بتاؤ وہ تقویٰ والوں کو خوب جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کہ بچتے ہیں بڑے گناہوں سے اور بےحیائی کے کاموں سے مگر کچھ آلودگی بیشک تیرے رب کی بخشش میں بڑی سمائی ہے وہ تم کو خوب جانتا ہے، جب بنا نکالا تم کو زمین سے اور جب تم بچے تھے ماں کے پیٹ میں سو مت بیان کرو اپنی خوبیاں وہ خوب جانتا ہے اس کو جو بچ کر چلا۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ بھلے لوگ وہ ہیں جو کبیرہ گناہوں سے اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں الا یہ کہ کوئی معمولی گناہ جو اتفاقیہ واقع ہوجائے بلا شبہ آپ کے رب کی مغفرت بڑی وسیع ہے وہ تم کو اس وقت سے اچھی طرح جانتا ہے جب اس نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور جب تم اپنی مائوں کے پیٹ میں بچے تھے لہٰذا تم خود ستائی نہ کیا کرو خدا ہی خوب جانتا ہے اس کو جو پرہیزگار ہے۔