36 This is being explained by the subsequent sentence: "The culprits there shall be recognized by their faces." It means that in that great assembly where aII the former and the latter generations will have gathered together, there will be no need to ask as to who are the culprits, nor will any man or jinn need be asked whether he is a culprit or not. The dejected faces of the culprits, their terr... or-stricken eyes, their disturbed and alarmed countenances will themselves be enough to expose the secret that they are the culprits. When a crowd comprising both the guilty and the innocent people, is encircled by the police, the calm and tranquil of the innocent people and the bewildered and disturbed state of the guilty ones tell at one glance as to who in the crowd is the culprit and who is innocent. This general rule is in most cases belied in the world, because the worldly police do not enjoy the reputation of being fair and just, rather on many an occasion they have turned out to be more bothersome for the gentle and innocent people than for the culprits. Therefore, here it is possible that when encircled by the police the gentle and innocent people might become even more terror-stricken than the criminals, but in the Hereafter, when every noble person will have complete faith in the justice of AIlah, bewilderment will afflict only those whose conscience will be conscious of their being the culprits themselves, and who on their very arrival in the Court of God will become certain of their doom, which they had regarded as impossible or doubtful in the world and so had been committing every heinous sin and crime. Show more
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :36
اس کی تشریح آگے کا یہ فقرہ کر رہا ہے کہ مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیے جائیں گے ۔ مطلب یہ ہے کہ اس عظیم الشان مجمع میں جہاں تمام اولین و آخرین اکٹھے ہوں گے ، یہ پوچھتے پھرنے کی ضرورت نہ ہوگی کہ کون کون لوگ مجرم ہیں ۔ نہ کسی انسان یا جن سے یہ دریافت کرنے کی ... ضرورت پیش آئے گی کہ وہ مجرم ہے یا نہیں ۔ مجرموں کے اترے ہوئے چہرے اور ان کی خوف زدہ آنکھیں اور ان کی گھبرائی ہوئی صورتیں اور ان کے چھوٹتے ہوئے پسینے خود ہی یہ راز فاش کر دینے کے لیے کافی ہوں گے کہ وہ مجرم ہیں ۔ پولیس کے گھیرے میں اگر ایک ایسا مجمع آ جائے جس میں بے گناہ اور مجرم ، دونوں قسم کے لوگ ہوں ، تو بے گناہوں کے چہرے کا اطمینان اور مجرموں کے چہروں کا اضطراب بیک نظر بتا دیتا ہے کہ اس مجمع میں مجرم کون ہے اور بے گناہ کون ۔ دنیا میں یہ کلیہ بسا اوقات اس لیے غلط ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کی پولیس کے لیے بے لاگ انصاف پسند ہونے پر لوگوں کو بھروسا نہیں ہوتا ، بلکہ بار ہا اس کے ہاتھوں مجرموں کی بہ نسبت شریف لوگ زیادہ پریشان ہوتے ہیں ، اس لیے یہاں یہ ممکن ہے کہ اس پولیس کے گھیرے میں آ کر شریف لوگ مجرموں سے بھی زیادہ خوف زدہ ہو جائیں ۔ مگر آخرت میں ، جہاں ہر شریف آدمی کو اللہ تعالیٰ کے انصاف پر کامل اعتماد ہو گا ، یہ گھبراہٹ صرف ایک ان ہی لوگوں پر طاری ہو گی جن کے ضمیر خود اپنے مجرم ہونے سے آگاہ ہونگے اور جنہیں میدان حشر میں پہنچتے ہی یقین ہو جائے گا کہ اب ان کی وہ شامت آ گئی ہے جسے ناممکن یا مشتبہ سمجھ کر وہ دنیا میں جرائم کرتے رہے تھے ۔ Show more