Surat ur Rehman

Surah: 55

Verse: 41

سورة الرحمن

یُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِیۡمٰہُمۡ فَیُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِیۡ وَ الۡاَقۡدَامِ ﴿ۚ۴۱﴾

The criminals will be known by their marks, and they will be seized by the forelocks and the feet.

گناہگار صرف حلیہ سے ہی پہچان لیے جائیں گے اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُعۡرَفُ
پہچانے جائیں گے
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرم
بِسِیۡمٰہُمۡ
اپنے چہروں کی علامت سے
فَیُؤۡخَذُ
تو وہ پکڑے جائیں گے
بِالنَّوَاصِیۡ
پیشانی کے بالوں سے
وَالۡاَقۡدَامِ
اور قدموں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُعۡرَفُ
پہچان لیا جائے گا
الۡمُجۡرِمُوۡنَ
مجرموں کو
بِسِیۡمٰہُمۡ
ان کی علامت سے
فَیُؤۡخَذُ
سوانہیں پکڑا جائے گا
بِالنَّوَاصِیۡ
پیشانی کے بالوں سے
وَالۡاَقۡدَامِ
اور قدموں سے
Translated by

Juna Garhi

The criminals will be known by their marks, and they will be seized by the forelocks and the feet.

گناہگار صرف حلیہ سے ہی پہچان لیے جائیں گے اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مجرم اپنے چہرے کے نشانوں سے پہچان لئے جائیں گے تو ان کی پیشانی کے بالوں اور قدموں کو پکڑ لیا جائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مجرموں کو ان کی علامت ہی سے پہچان لیاجائے گا،پھراُ نہیں ان کی پیشانی کے بالوں اورقدموں سے پکڑا جائے گا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The guilty ones will be recognized (by the angels) by their marks and will be seized by foreheads and feet.

پہچانے پڑیں گے گنہگار اپنے چہرے سے پھر پکڑا جائے گا پیشانی کے بال سے اور پاؤں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پہچان لیے جائیں گے مجرم اپنے چہروں سے پھر ان کو پکڑ اجائے گا پیشانی (کے بالوں) سے اور پائوں سے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The culprits shall be known by their marks, and shall be seized by their forelocks and their feet.

مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیئے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مجرم لوگوں کو ان کی علامتوں سے پہچان لیا جائے گا ، پھر اہیں سر کے بالوں اور پاؤں سے پکڑا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس دن گنہگار (کافر اور مشرک) اپنے چہرے سے پہچان لئے جائیں گے 12(منہ کالا آنکھیں نیلی اور پیشانی اور پائوں (ملا کر) پکڑ لئے جائیں گے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

گنہگار اپنے چہرے سے ہی پہچان لئے جائیں گے پھر پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

گناہگار اپنے چہروں کی علامت سے پہچان لئے جائیں گے۔ پھر ان کو پیشانی کے بالوں اور پائوں سے پکڑ لیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The culprits will be recognised by their marks, and will be lain hold of by the forelocks and the feet.

مجرم لوگ تو اپنے حلیہ ہی سے پہچان لئے جائیں گے اور پھر پیشانیوں اور پیروں کے بل پکڑ لئے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مجرم پہچان لیے جائیں گے اپنی علامتوں سے ، پس پکڑے جائیں گے چٹیا اور پاؤں سے ( اور جہنم میں پھینک دیے جائیں گے )

Translated by

Mufti Naeem

مجرم لوگ اپنے چہروں کے نشانات سے پہچان لیے جائیں گے پس انہیں پیشانی ( کے بالوں ) اور ٹانگوں سے پکڑ لیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لیے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لیے جائیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مجرموں کو وہاں پر پہچان لیا جائے گا ان (کے چہروں) کی نشانیوں سے پھر ان کو (دوزخ میں پھینکنے کے لئے) پکڑا جائے گا ان کی پیشانیوں (کے بالوں) اور پاؤں سے

Translated by

Noor ul Amin

مجرم اپنے چہرے کے نشانوں سے پہچانے جائیں گے انہیں پیشانی کے بالوں اور قدموں سے پکڑا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے ( ف۳۳ ) تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے ( ف۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

مجرِم لوگ اپنے چہروں کی سیاہی سے پہچان لئے جائیں گے پس انہیں پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ کر کھینچا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

مجرم اپنے چہروں ( اپنی علامتوں ) سے پہچان لئے جائیں گے اور پھر پیشانیوں اور پاؤں سے پکڑے جائیں گے ( اور جہنم میں پھینک دئیے جائیں گے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(For) the sinners will be known by their marks: and they will be seized by their forelocks and their feet.

Translated by

Muhammad Sarwar

The guilty ones will be recognized by their faces and will be seized by their forelocks and feet.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The criminals will be known by their marks, and they will be seized by their foreheads and feet.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The guilty shall be recognized by their marks, so they shall be seized by the forelocks and the feet.

Translated by

William Pickthall

The guilty will be known by their marks, and will be taken by the forelocks and the feet.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अपराधी अपने चहरों से पहचान लिए जाएँगे और उन के माथे के बालों और टाँगों द्वारा पकड़ लिया जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مجرم لوگ اپنے حلیہ سے (کہ سیاہی چہرہ ونیلگوں چشم ہے) پہچانے جاوینگے سو (ان کے) سرکے بال اور پاؤں پکڑ لئے جاویں گے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مجرم وہاں اپنے چہروں کے نشان سے پہچان لیے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ کر گھسیٹا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لئے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مجرم لوگ اپنی نشانی کے ذریعے پہچانے جائیں گے۔ سو پیشانیوں اور قدموں سے پکڑا جائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پہچانے پڑیں گے گناہ گار اپنے چہرے سے پھر پکڑا جائے گا پیشانی کے بال سے اور پاؤں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

گناہ گار اپنے چہرے کی علامت سے پہچان لئے جائیں گے پھر اس گناہگار کو اس کی پیشانی کے بال اور اس کے پائوں ملا کر پکڑا جائے گا۔