Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلرَّجُّ (م ن) اس کے معنی کسی چیز کو ہلانے او رجنبش دینے کے ہیں او راڑْتِجَاج (افتعال) اس کا مطاوع ہے جس کے معنٰی ہلنے اور مضطرب ہونے کے ہیں۔ جیسے رَجَّہٗ فَاَرْتَجَّ: اسے ہلایا چنانچہ وہ وہ ہلنے لگا۔ قرآن پاک میں ہے: (اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ) (۵۶:۴) اور قیامت اس وقت واقع ہوگی۔ جب کہ زمین بڑے زور سے ہلنے لگے گی۔ اسی کو دوسرے مقام پر: (اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ ) (۹۹:۱) (جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی۔ سے تعبیر کیا ہے۔ اَلرَّجْرَجَۃُ: اضطراب۔ کَتِیبَۃٌ رَجْرَاجَۃٌ: لشکر جرار۔ جَارِیَۃٌ رَجْرَاجَۃٌ: تھتھرا کر چلنے والی چھوکری۔ اِرْتَجَّ کَلَامُہٗ: کلام کرتے وقت آواز میں گونج اور لہر پیدا ہونا۔ رِجْرِجَۃ: تھوڑا سا پانی جو ہلانے سے گدلا ہوجائے۔
Surah:56Verse:4 |
ہلائی جائے گی
will be shaken
|