5 The word maintanah in ashab al-maimanah, in the original, stay have been derived from Yamin, which means the right hand, and also from yumn, which means good omen. If it is taken to be derived from yamin, ashab almaimanah would mean: `those of the right hand." This, however, dces not imply its lexical meaning, but it signifies the people of exalted rank and position. The Arabs regarded the right hand as a symbol of strength and eminence and honour, and therefore would seat a person whom they wished to do honour, on the right hand, in the assemblies. And if it is taken as derived from yumn, ashab almaimanah would mean fortunate and blessed people.
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :5
اصل میں لفظ اَصْحَابُ لْمَیْمَنَہ استعمال ہوا ہے ۔ میمنہ عربی قاعدے کے مطابق یمین سے بھی ہو سکتا ہے جس کے معنی سیدھے ہاتھ کے ہیں ، اور یُمن سے بھی ہو سکتا ہے جس کے معنی ہیں چال نیک ۔ اگر اس کو یمین سے ماخوذ مانا جائے تو اصحاب المیمنہ کے معنی ہوں گے سیدھے ہاتھ والے لیکن اس سے لغوی معنی مراد نہیں ہیں بلکہ اس کا مطلب ہے عالی مرتبہ لوگ ، اہل عرب سیدھے ہاتھ کو قوت اور رفعت اور عزت کا نشان سمجھتے تھے ۔ جس کا احترام مقصود ہوتا تھا اسے مجلس میں سیدھے ہاتھ پر بٹھاتے تھے ۔ کسی کے متعلق یہ کہنا ہوتا کہ میرے دل میں اس کی بڑی عزت ہے تو کہتے فلانٌ مِنِّی بالیمین ، وہ تو میرے سیدھے ہاتھ کی طرف ہے اردو میں بھی کسی شخص کو کسی بڑی ہستی کا دست راست اس معنی میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس کا خاص آدمی ہے ۔ اور اگر اس کو یُمن سے ماخوذ مانا جائے تو اصحاب المیمنہ کے معنی ہوں گے خوش نصیب اور نیک بخت لوگ ۔