Surat ul Waqiya

Surah: 56

Verse: 85

سورة الواقعة

وَ نَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَیۡہِ مِنۡکُمۡ وَ لٰکِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۸۵﴾

And Our angels are nearer to him than you, but you do not see -

ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَحۡنُ
اور ہم
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب ہوتے ہیں
اِلَیۡہِ
اس کے
مِنۡکُمۡ
تم سے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّا
نہیں
تُبۡصِرُوۡنَ
تم دیکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَحۡنُ
اور ہم
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب ہوتے ہیں
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
مِنۡکُمۡ
تم سے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّاتُبۡصِرُوۡنَ
نہیں تم دیکھتے
Translated by

Juna Garhi

And Our angels are nearer to him than you, but you do not see -

ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم اس وقت تم سے بھی زیادہ اس جان کے نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں سکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم تم سے زیادہ اُس کے قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We are closer to him than you, but you do not perceive.

اور ہم اس کے پاس ہیں تم سے زیادہ پر تم نہیں دیکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم تمہارے مقابلے میں اس سے قریب تر ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں پاتے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

– at that moment when We are closer to him than you, although you do not see (Us)

تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے اور تم آنکھوں دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم سے زیادہ ہم اس کے قریب ہوتے ہیں ، مگر تمہیں نظر نہیں آتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم تم سے زیادہ اس بیمار کے قریب ہوتے ہیں 1 لیکن تم نہیں جانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ہم (اس وقت) اس شخص کے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں و لیکن تم دیکھ نہیں سکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم (اس مرنے والے کے) تم سے زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں سکتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We are nigher Unto him than ye are, but ye behold not-

اور ہم تم سے بھی زیادہ قریب اس شخص کے ہوتے ہیں البتہ تم نہیں سمجھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم اس ( جان کنی میں مبتلا ) سے تمہاری نسبت زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ پاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم اس ( مریض / مردے ) کے تم سے زیادہ قریب ہوتے ہیں ، اور لیکن تم نہیں دیکھ سکتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم اس مرنے والے سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم (اس وقت) اس کے تم سے بھی کہیں زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم اس وقت تم سے بھی زیادہ اس کے قریب ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم ( ف٦۷ ) اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نہیں ( ف٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم اس ( مرنے والے ) سے تمہاری نسبت زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم ( ہمیں ) دیکھتے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اس وقت ہم تم سے زیادہ مرنے والے کے قریب ہوتے ہیں مگر تم دیکھتے نہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But We are nearer to him than ye, and yet see not,-

Translated by

Muhammad Sarwar

We are closer to him than you, but you cannot see.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But We are nearer to him than you, but you see not,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We are nearer to it than you, but you do not see--

Translated by

William Pickthall

- And We are nearer unto him than ye are, but ye see not -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम तुम्हारी अपेक्षा उस से अधिक निकट होते हैं। किन्तु तुम देखते नहीं –

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم (اس وقت) اس (مرنے والے) شخص کے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم سمجھتے نہیں ہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت تمہاری نسبت ہم اس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تمہیں نظر نہیں آتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم تم سے بھی زیادہ اس کے نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم سمجھتے نہیں ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم اس کے پاس ہیں تم سے زیادہ پر تم نہیں دیکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم اس مرنے والے کے تم سے زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم ہمارے قرب کو سمجھ نہیں سکتے۔