Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 42

سورة الأنعام

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰۤی اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَاَخَذۡنٰہُمۡ بِالۡبَاۡسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّہُمۡ یَتَضَرَّعُوۡنَ ﴿۴۲﴾

And We have already sent [messengers] to nations before you, [O Muhammad]; then We seized them with poverty and hardship that perhaps they might humble themselves [to Us].

اور ہم نے اور امتوں کی طرف بھی جو کہ آپ سے پہلے گزر چکی ہیں پیغمبر بھیجے تھے ، سو ہم نے ان کو تنگدستی اور بیماری سے پکڑا ، تاکہ وہ اظہار عجز کر سکیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَلَقَدْ أَرْسَلنَأ إِلَى أُمَمٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَخَذْنَاهُمْ بِالْبَأْسَاء ... Verily, We sent (Messengers) to many nations before you. And We seized them with extreme poverty... That is, loss of wealth and diminished provisions, ... وَالضَّرَّاء ... and loss of health, various illnesses, diseases and pain, ... لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ so that they might believe with humility. and call Allah and supplicate to Him with humbleness and humility. Allah said;

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ ۔۔ : ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ان قوموں کا ذکر فرمایا ہے جن کے دل ایسے سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے بداعمال کو ان کے لیے ایسا خوبصورت بنادیا کہ وہ اللہ کا عذاب آنے پر بھی اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کے بجائے دنیاوی اسباب ہی کو اس عذاب کا نتیجہ قرار دیتے رہے۔ حالانکہ مصائب و آفات بھیجنے کا مقصد لوگوں کو اپنی روش سے باز آنے کا موقع فراہم کرنا ہوتا ہے، لیکن وہ اس موقع کو بھی گنوا دیتے ہیں۔ کیا آج کل ہم مسلمانوں کی اکثریت کا یہ حال نہیں ہوگیا کہ جب کوئی جنگ یا قحط یا سیلاب یا زلزلہ یا کوئی دوسری اجتماعی آفت ہم پر نازل ہوتی ہے تو ہم میں سے کئی افراد اسے محض مادی اسباب کا نتیجہ سمجھتے ہیں اور اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تنبیہ اور سزا سمجھنے کو جہالت اور بےوقوفی قرار دیتے ہیں، خصوصاً منکرین حدیث اور کفار سے مرعوب لوگوں کا یہی حال ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary The verses cited above, if seen in the context of verses appearing immediately previous to them, will show the particular mode in which Shirk and Kufr have been refuted and Tauhid, affirmed. First, the dis¬believers of Makkah have been asked: If you are hit by a calamity now, for example, the punishment of Allah descends on you right here in this world or comes death or the very Day of Doom breaks loose, then think and answer who it will be you would call for help to keep this ca¬lamity away from you or who it would be you will hope to deliver you from this terrible punishment? Do you think these self-sculpted idols in stone or any others from among the creation of Allah you have given His status would come out to help you in your hour of trial? And then, would you still address your cry of distress to them, or would you rath¬er appeal to none but Allah, the One, the All-Powerful? There can be no better answer from any sensible human being which was given by Allah Ta` ala Himself on behalf of them - that, at a time of such mass calamity, even the greatest Mushrik will forget all about his idols and self-appointed objects of worship and would call none but Allah. If so, the outcome is obvious. These idols of yours, and the objects of worship whom you have given the status of Allah Ta` ala and whom alone you regard as your problem solvers and grant¬ers of wishes, in fact, did not come to help you in your distress, nor could you muster the courage to call them up to help you out. Now then, when would it be that your devotion to them as objects of wor¬ship and their role of problems solvers assigned to them by you will start working for you? What has been said here is a gist of immediately previous verses. Stated here as a matter of supposition is that punishment could befall them within the life of this world as an outcome of their disbelief and disobedience. And, again as a matter of supposition, if the punish¬ment does not visit them in the present life, then, the coming of the Qiyamah is certain after all when account will be taken from all hu¬man beings of their deeds and put in effect shall be the law of reward and punishment against these. ` Qiyamah& here could mean the commonly acknowledged Qiyamah or the Day of Doom. It is also possible that, by the particular use of the word, ` As-Sa` ah& (The Hour) -[ 41], the sense could be that of ` The Small¬er Doom& (al-Qiyamatus-Sughra) which stands activated for every hu¬man being immediately after his or her death - as the saying is: مَن مَّاتَ فَقد قَامَت قِیَامَتُہ (For one who dies, his or her ` Qiyamah& (Doom) stands es¬tablished right then) because a preliminary sampling of the ultimate reckoning of the Qiyamah will come before the deceased in his or her ` Qabr& (burial place) and in the state of Barzakh (the post-death - pre-Qiyamah state) and the sampling of the ultimate reward and punish¬ment due ` there& would start showing up right from ` here.& (Not too diffi¬cult to visualize for those familiar with ` testers& and ` samples& provided on perfume counters in alcoves of major mega stores which are meant to tell the visitor: ` WYSIWYG!& That is, ` what you see is what you get.& - Tr.) But, despite warnings given in these verses to disobedient people against their attitude of complacency - lest there comes upon them some sudden Divine punishment as has come on past communities, or death, or ultimately the very reckoning after Qiyamah about which there is no doubt - such people have a mind of their own. They tend to take the whole world on the analogy of their limited experience in the already limited time of their life which makes them compulsive excuse seekers in such matters. Present before them the warnings and inti¬mations given by blessed prophets and they will bypass them as am¬biguous thinking, specially at times, and which reappear in all ages, when there are people around who, in spite of their open disobedience to Allah and His Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، keep prospering in wealth, property, influence, recognition and power, almost everything. So, on the one hand, here is what they witness with their own eyes, while, on the other hand, is the word of the blessed messenger of Allah who tells them that punishments do come upon the disobedient as it is the cus¬tomary practice of the One they disobey. Now, as they look at the two sides of the argument simultaneously, then, their own excuse seeking disposition and, of course, the Satan hoodwinks them into believing that the word of the prophet is a deception or delusion. Now, for an answer, we can turn to the present verses where Al-mighty Allah has pointed out to the law which applies to what happened to past communities. It was said: وَلَقَدْ أَرْ‌سَلْنَا إِلَىٰ أُمَمٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَخَذْنَاهُم بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّ‌اءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّ‌عُونَ ﴿٤٢﴾. It means that Allah did send, before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، His prophets to other communities which were tested in two ways. Firstly, they were tested with hardships and sufferings to see if these would become the cause of their turning to Allah. But, when they failed in this test and, rather than turn to Allah and abandon disobedi¬ence, became all the more engrossed in it, then, they were subjected to a different kind of test. The doors of worldly comforts were opened to them. They had everything they could wish for in the material world so that through these blessings they could recognize their Benefactor and remember Him. But they, rather than be grateful to Him, were so lost in the labyrinth of luxury that they forgot all about the messages and teachings of Allah and His Messenger. Thus, having traded their souls for the glitter of fleeting comforts, they failed in both tests, and their case before Allah became conclusively established against them. So, they were seized by the punishment of Allah suddenly which de¬stroyed them to the last man. This punishment had come upon earlier communities too, down from the heavens and up from beneath the earth, and such mass punishments have come in other ways too which had reduced whole peoples and nations to ashes. The people of Sayy¬idna Nuh (علیہ السلام) were deluged in the great flood which did not spare even mountain peaks. The people of عَاد ` Ad were hit by an eight-day long wind storm which left not one survivor. The people of Thamud were destroyed through a terrifying sound. The entire habitation of the people of Sayyidna Lut (علیہ السلام) was overturned, the remnants of which still exist in the west of Jordan in the form of a low lying water level which is not conducive. to the survival of any sea life. Therefore, it is called The Dead Sea, and also the Sea of Lut. In short, these were some forms in which Divine punishment befell past communities as a result of their disobedience destroying whole nations and peoples in one stroke. However, it has also happened that such people died away naturally leaving no one behind to remember them. Also clarified in these verses is that Almighty Allah does not send down His punishment upon any people all of a sudden. Instead, pun¬ishments come at the level of admonitions the purpose of which is to make it possible for people to shed their heedlessness and take to the correct path. We also know from here that the hardship or distress which is sent to people on the earth as punishment for them, though outwardly looks like punishment but, in reality, it is not. Instead of that, it serves the purpose of a wake-up call designed to shake people out of their heedlessness. As such, it is nothing but mercy. Says another verse of the Qur&an وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَىٰ دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ‌ لَعَلَّهُمْ يَرْ‌جِعُونَ ﴿٢١﴾, that is, We will make them taste a lesser punishment, leaving the greatest punishment aside, so that they may return - 32:21. Removed from these very verses is the doubt about this world which is no place for rewards (Darul-Jaza& ), but a place where one must do what one should (Darul-` Amal). What then is the sense of be¬ing punished in this world where good and bad seem to be weighed on the same scale and where, in fact, the evil ones fare better than the good? The answer is clear. The real reward and punishment will come on that one day of Qiyamah, which is known as the very Day of Judgement (Yowmud-DIn) or the Day of Retribution (Yowm al-Jaza& ).. But, some hardships are sent in this world as a sample of punishment (Adhab) and some comforts as a sample of reward (Thawab) which are a token of mercy from Allah. Some spiritual masters have even said that all comforts of the world are indicators of the comforts of Paradise so that one learns to long for them. As for all those hardships and sor¬rows that afflict man in this world, they too are indicators of the pun¬ishment of the Hereafter so that man prepares to stay safe against them. Unless there is a sample or model-in sight, no one can be pursu¬aded towards anything, nor can anyone be detracted from any impending danger or evil. So, the comforts and discomforts of this mortal life are not rewards and punishments as such. They are, rather, samples or tokens of re-wards and punishments. We may say that this whole world is a show room of Akhirah (the Hereafter) where the trader displays the demon¬stration pieces of his merchandise in front of his store or shop so that they could attract the buyer. Thus, we can see that worldly prosperity or poverty, happiness or sorrow are not reward and punishment in the real sense. Actually, they are a method of bringing the creation of Al¬lah alienated from its Creator back to His fold. At the end of verse 42 itself, this element of wisdom finds expression through the words: لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّ‌عُونَ (so that they may supplicate in hu¬mility). It means that the hardship inflicted on them during their life in the present world was really not aimed at punishing them. Since everyone turns to Allah naturally when in distress, the purpose was to make people turn to Allah through a little hardship. This tells us that the hardship or pain which visits a person or group as punishment is, in a sense, the working of Divine mercy.

خلاصہ تفسیر اور ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تھے (مگر انہوں نے ان کو نہ مانا) تو ہم نے ان کو تنگدستی اور بیماری سے پکڑا تاکہ وہ ڈھیلے پڑجاویں (اور اپنے کفر و معصیت سے توبہ کرلیں) سو جب ان کو ہماری سزا پہنچی تھی وہ ڈھیلے کیوں نہ پڑے (کہ ان کا جرم معاف ہوجاتا) لیکن ان کے قلوب تو (ویسے ہی) سخت (کے سخت) رہے، اور شیطان ان کے اعمال بد کو ان کے خیال میں (بدستور) آراستہ (و مستحسن) کرکے دکھاتا رہا۔ پھر جب وہ لوگ (بدستور) ان چیزوں کو بھولے (اور چھوڑے) رہے، جن کی ان کو (پیغمبروں کی طرف سے) نصیحت کی جاتی تھی (یعنی ایمان و اطاعت) تو تم نے ان پر (عیش و عشرت کی) ہر چیز کے دروازے کھول دئیے یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملی تھیں وہ خوب اترا گئے (اور غفلت و سستی میں ان کا کفر اور بڑھ گیا، اس وقت) ہم نے ان کو دفعةً (بےگمان عذاب میں) پکڑ لیا (اور عذاب شدید نازل کیا جس کا ذکر قرآن میں جابجا آیا ہے) پھر (اس عذاب سے) ظالم لوگوں کی جڑ (تک) کٹ گئی اور اللہ کا شکر ہے جو تمام عالم کا پروردگار ہے (کہ ایسے ظالموں کا پاپ کٹا جن کی وجہ سے دنیا میں نحوست پھیلی تھی) ۔ معارف ومسائل آیات مذکورہ میں شرک و کفر کا ابطال اور توحید کا اثبات ایک خاص انداز میں کیا گیا ہے کہ پہلے مشرکین مکہ سے سوال کیا گیا کہ اگر تم پر آج کوئی مصیبت آپڑے، مثلاً خدا تعالیٰ کا عذاب اسی دنیا میں تم پر آجائے، یا موت یا قیامت کا ہولناک ہنگامہ برپا ہوجائے، تو اپنے دلوں میں غور کرکے بتلاؤ کہ تم اس وقت اپنی مصیبت کو دور کرنے کے لئے کس کو پکارو گے اور کس سے امید رکھو گے کہ وہ تمہیں عذاب اور مصیبت سے نجات دلائے، کیا یہ پتھر کے خود تراشیدہ بت یا مخلوق میں سے دوسرے لوگ جن کو تم نے خدا تعالیٰ کی حیثیت دے رکھی ہے، اس وقت تمہارے کام آئیں گے ؟ اور تم ان سے فریاد کرو گے یا صرف ایک اللہ جل شانہ، کو ہی اس وقت پکارو گے۔ اس کا جواب کسی ذی ہوش انسان کی طرف سے بجز اس کے ہو ہی نہیں سکتا جو خود حق تعالیٰ نے ان کی طرف سے ذکر فرمایا کہ اس عام مصیبت کے وقت بڑے سے بڑا مشرک بھی سب بتوں اور خود تراشیدہ معبودوں کو بھول جائے گا، اور صرف خدا تعالیٰ کو پکارے گا، تو اب نتیجہ ظاہر ہے کہ یہ تمہارے بت اور وہ معبود جن کو تم نے خدا تعالیٰ کی حیثیت دے رکھی ہے اور ان کو ہی اپنا مشکل کشا اور حاجت روا جانتے اور کہتے ہو جب اس بڑی مصیبت کے وقت تمہارے کام نہ آئے اور تمہیں یہ جرأت و ہمت بھی نہ ہوسکی کہ ان کو اپنی امداد کے لئے بلاؤ، تو پھر ان کی عبادت اور ان کی مشکل کشائی کس دن کام آئے گی۔ یہ مضمون سابقہ آیات کا خلاصہ ہے، ان میں بطور فرض کے یہ بتلایا گیا کہ تمہارے کفر و شرک اور نافرمانی کی سزا میں تم پر اسی دنیا کی زندگی میں بھی عذاب آسکتا ہے، اور بالفرض زندگی میں عذاب نہ آیا تو قیامت کا آنا تو یقینی ہے، جہاں انسان کے سب اعمال و افعال کا جائزہ لیا جائے گا، اور جزاء و سزا کے احکام نافذ ہوں گے۔ یہاں قیامت سے مراد متعارف معنی قیامت کے بھی ہوسکتے ہیں، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ لفظ ساعت سے اس جگہ قیامت صغریٰ مراد ہو جو ہر انسان کی موت پر قائم ہوجاتی ہے جیسا کہ معروف ہے کہ من مات فقل قامت قیامتہ، ” یعنی جو شخص مرگیا اس کی قیامت تو آج ہی قائم ہوگئی “۔ کیونکہ قیامت کے حساب و کتاب کا ابتدائی نمونہ بھی قبر و برزخ میں سامنے آجائے گا اور وہاں کی جزاء و سزاء کے نمونے بھی یہیں سے شروع ہوجائیں گے۔ حاصل یہ ہے کہ نافرمانی کرنے والوں کو ان آیات میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اپنی اس نافرمانی کے ساتھ بےفکر ہو کر مت بیٹھو، ہوسکتا ہے کہ اسی دنیا کی زندگی میں تم پر اللہ تعالیٰ کا کوئی عذاب آجائے، جیسا پچھلی امتوں پر آیا ہے، اور یہ بھی نہ ہو تو پھر موت یا قیامت کے بعد کا حساب تو یقینی ہے۔ لیکن اپنی زندگی کے محدود اوقات اور اس میں پیش آنے والے نہایت محدود تجربات پر پوری دنیا اور پورے عالم کو قیاس کونے والے انسان کی طبیعت ایسی چیزوں میں حیلہ جو ہوتی ہے وہ انبیاء (علیہم السلام) کے انزار اور تنبیہات کو موہوم خیالات کہہ کر ٹال جاتے ہیں، خصوصاً جب کہ ایسے حالات بھی ہر زمانہ میں سامنے آتے ہیں کہ یہت سے لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کھلی نافرمانیوں کے باوجود پھول پھل رہے ہیں، دنیا میں مال و دولت، عزت و شوکت سب کچھ ان کو حاصل ہے، ایک طرف یہ مشاہدہ اور دوسری طرف اللہ کے پیغمبر کی یہ تخویف کہ نافرمانی کرنے والوں پر عذاب آیا کرتے ہیں، جب ان دونوں کو ملا کر دیکھتے ہیں تو ان کی حیلہ جو طبیعت اور شیطان ان کو یہی سکھاتا ہے کہ پیغمبر کا قول ایک فریب یا موہوم خیال ہے۔ اس کے جواب کے لئے مذکور الصدر آیات میں حق تعالیٰ نے پچھلی امتوں کے واقعات اور ان پر جاری ہونے والا قانون قدرت بیان فرمایا ہے، ارشاد فرمایا : وَلَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ ” یعنی ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے بھی اپنے رسول دوسری امتوں کی طرف بھیجے، اور دو طرح سے ان کا امتحان لیا گیا، اول کچھ سختی اور تکلیف ان پر ڈال کر یہ دیکھا گیا کہ تکلیف و مصیبت سے گھبرا کر بھی یہ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں یا نہیں، جب وہ اس میں فیل ہوئے اور بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہونے اور سرکشی سے باز آنے کے وہ زیادہ اس میں منہمک ہوگئے، تو اب ان کا دوسری قسم کا امتحان لیا گیا کہ ان پر دنیوی عیش و راحت کے دروازے کھول دئیے گئے، اور حیات دنیا سے متعلق ان کو سب کچھ دے دیا گیا کہ شاید یہ لوگ نعمتوں کو دیکھ کر اپنے منعم اور محسن کو پہچانیں۔ اور اس طرح ان کو خدا یاد آجائے، لیکن وہ اس امتحان میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ اپنے محسن و منعم کو پہچاننے اور اس کا شکر ادا کرنے کے بجائے وہ عیش و عشرت کی بھول بھلیاں میں ایسے کھوئے گئے کہ اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیغامات وتعلیمات کو یکسر بھلا بیٹھے، اور چند روزہ عیش میں بدمست ہوگئے تو دونوں طرح کے امتحان و آزمائش میں ناکام رہنے کے بعد ان پر ہر طرح کی حجت تمام ہوگئی تو اللہ تعالیٰ کے عذاب میں دفعةً پکڑ لئے گئے، اور ایسے نیست و نابود کردیے گئے کہ ان کا سلسلہ نسل بھی باقی نہ رہا، یہ عذاب پچھلی امتوں پر اکثر اس طرح آیا کہ کبھی آسمان سے کبھی زمین سے کبھی کسی دوسری صورت سے ایک عذاب عام آیا اور پوری قوم کی قوم اس میں بھسم ہو کر رہ گئی۔ نوح (علیہ السلام) کی پوری قوم کو پانی کے ایسے طوفان عام نے گھیر لیا جس سے پہاڑوں کی چوٹیاں بھی محفوظ نہ رہ سکیں، قوم عاد پر ہوا کا شدید طوفان آٹھ دن تک مسلسل رہا جس سے ان کا کوئی فرد باقی نہ بچا۔ قوم ثمود کو ایک خوفناک آواز کے ذریعہ تباہ کردیا گیا۔ قوم لوط (علیہ السلام) کی پوری بستی کو الٹ دیا گیا جو آج تک اردن کے علاقہ میں ایک عجیب قسم کے پانی کی صورت میں موجود ہے، جس میں کوئی جانور مینڈک مچھلی وغیرہ زندہ نہیں رہ سکتی، اسی لئے اس کو بحر میّت کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے، اور بحر لوط کے نام سے بھی۔ غرض پچھلی امتوں کی نافرمانیوں کی سزا اکثر تو ان مختلف قسم کے عذاب کی شکل میں آئی جس میں بیک وقت پوری قوم تباہ و برباد ہوگئی اور کبھی ایسا بھی ہوا کہ وہ بظاہر طبعی موت مرگئے اور آگے کوئی ان کا نام لینے والا بھی باقی نہ رہا۔ آیت مذکورہ میں یہ بھی بتلا دیا کہ اللہ رب العالمین کسی قوم پر عذاب عام دفعةً نہیں بھیجتے بلکہ بطور تنبیہ کے تھوڑی تھوڑی سزائیں نازل فرماتے ہیں، جن کے ذریعہ سعید و نیک بخت لوگ اپنی غفلت سے باز آکر صحیح راستہ پر لگ سکیں۔ اور یہ بھی معلوم ہوگیا کہ جو تکلیف اور مصیبت دنیا میں بطور سزا کے دی جاتی ہے اس کی صورت اگرچہ سزاء کی ہوتی ہے لیکن حقیقت اس کی بھی سزا نہیں ہوتی، بلکہ غفلت سے چونکانے اور بیدار کرنے کے لئے ہوتی ہے، جو عین تقاضائے رحمت ہے۔ قرآن مجید کی ایک دوسری آیت میں ارشاد ہے) (آیت) ولنذیقنھم من العذاب الادنی دون، ” یعنی ہم ان کو عذاب اکبر چکھانے سے پہلے ایک عذاب ادنیٰ چکھاتے ہیں تاکہ وہ اب بھی حقیقت کو سمجھ کر اپنے غلط راستہ سے باز آجائیں “۔ انہی آیات سے یہ شبہ بھی دور ہوگیا کہ یہ دنیا تو دار الجزاء نہیں بلکہ دار العمل ہے، یہاں تو نیک و بد اور خیر و شر ایک ہی پلے میں تلتے ہیں، بلکہ بد نیکوں سے اچھے رہتے ہیں، پھر اس دنیا میں سزا جاری ہونے کا کیا مطلب ہے ؟ جواب واضح ہے کہ اصل جزاء و سزاء تو اسی روز قیامت میں ہوگی، جس کا نام ہی یوم الدین یعنی روز جزاء ہے، لیکن کچھ تکلیفیں بطور نمونہ عذاب کے، اور کچھ راحتیں بطور نمونہ ثواب کے اس دنیا میں بمقتضائے رحمت بھیج دی جاتی ہیں اور بعض عارفین نے تو یہ فرمایا ہے کہ دنیا کی جتنی لذتیں اور راحتیں ہیں، وہ بھی سب نمونہ ہیں۔ جنت کی راحتوں کا، تاکہ انسان کو ان کی طرف رغبت پیدا ہو، اور جتنی تکالیف، پریشانیاں، رنج و غم اس دنیا میں ہیں وہ بھی سب کے سب نمونہ ہیں عذاب آخرت کے، تاکہ انسان کو ان سے بچنے کا اہتمام پیدا ہو، ورنہ بغیر کسی نمونہ کے نہ کسی چیز کی طرف کسی کو رغبت دلائی جاسکتی ہے اور نہ کسی چیز سے ڈرایا جاسکتا ہے۔ الغرض دنیا کی راحت و کلفت در حقیقت سزاء و جزاء کے نمونے ہیں، اور یہ پوری دنیا آخرت کا شو روم ہے جس میں تاجر اپنے مال کے نمونے دکھانے کے لئے دکان کے سامنے لگاتا ہے، کہ ان کو دیکھ کر خریدار کو رغبت پیدا ہو، معلوم ہوا کہ دنیا کا رنج و راحت در حقیقت سزاء و جزاء نہیں بلکہ خالق سے کٹی ہوئی مخلوق کا رشتہ پھر اپنے خالق سے جوڑنے کی ایک تدبیر ہے خلق رابا تو چنیں بدخوکنند تاترا نا چار روآں سو کنند خود آیت مذکورہ کے آخر میں بھی اس حکمت کا ذکر لعلہم یتضرعون کے جملہ میں فرمایا گیا ہے، یعنی ہم نے ان پر جو محنت و مصیبت دنیا میں ڈالی اس کا منشاء درحقیقت عذاب دینا نہ تھا بلکہ یہ تھا کہ مصیبت میں طبعی طور پر شخص کو خدا یاد آیا کرتا ہے، اس لئے اس محنت میں ڈال کر اپنی طرف متوجہ کرنا مقصود تھا، اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں جو تکلیف و مصیبت بطور عذاب کے بھی کسی شخص یا جماعت پر آتی ہے اس میں بھی ایک پہلو سے رحمت الٓہی کار فرما ہوتی ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَخَذْنٰہُمْ بِالْبَاْسَاۗءِ وَالضَّرَّاۗءِ لَعَلَّہُمْ يَتَضَرَّعُوْنَ۝ ٤٢ رسل أصل الرِّسْلِ : الانبعاث علی التّؤدة وجمع الرّسول رُسُلٌ. ورُسُلُ اللہ تارة يراد بها الملائكة، وتارة يراد بها الأنبیاء، فمن الملائكة قوله تعالی: إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] ، وقوله : إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ومن الأنبیاء قوله : وَما مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ [ آل عمران/ 144] ( ر س ل ) الرسل الرسل ۔ اصل میں اس کے معنی آہستہ اور نرمی کے ساتھ چل پڑنے کے ہیں۔ اور رسول کی جمع رسل آتہ ہے اور قرآن پاک میں رسول اور رسل اللہ سے مراد کبھی فرشتے ہوتے ہیں جیسے فرمایا : إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] کہ یہ ( قرآن ) بیشک معزز فرشتے ( یعنی جبریل ) کا ( پہنچایا ہوا ) پیام ہے ۔ إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ہم تمہارے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہی یہ لوگ تم تک نہیں پہنچ پائیں گے ۔ اور کبھی اس سے مراد انبیا (علیہ السلام) ہوتے ہیں جیسے فرماٰیا وَما مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ [ آل عمران/ 144] اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے بڑھ کر اور کیا کہ ایک رسول ہے اور بس الأُمّة : كل جماعة يجمعهم أمر ما إمّا دين واحد، أو زمان واحد، أو مکان واحد سواء کان ذلک الأمر الجامع تسخیرا أو اختیارا، وجمعها : أمم، وقوله تعالی: وَما مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلا طائِرٍ يَطِيرُ بِجَناحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثالُكُمْ [ الأنعام/ 38] أي : كل نوع منها علی طریقة قد سخرها اللہ عليها بالطبع، فهي من بين ناسجة کالعنکبوت، وبانية کالسّرفة «4» ، ومدّخرة کالنمل ومعتمدة علی قوت وقته کالعصفور والحمام، إلى غير ذلک من الطبائع التي تخصص بها كل نوع . وقوله تعالی: كانَ النَّاسُ أُمَّةً واحِدَةً [ البقرة/ 213] أي : صنفا واحدا وعلی طریقة واحدة في الضلال والکفر، وقوله : وَلَوْ شاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً واحِدَةً [هود/ 118] أي : في الإيمان، وقوله : وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ [ آل عمران/ 104] أي : جماعة يتخيّرون العلم والعمل الصالح يکونون أسوة لغیرهم، وقوله : إِنَّا وَجَدْنا آباءَنا عَلى أُمَّةٍ [ الزخرف/ 22] أي : علی دين مجتمع . قال : وهل يأثمن ذو أمّة وهو طائع وقوله تعالی: وَادَّكَرَ بَعْدَ أُمَّةٍ [يوسف/ 45] أي : حين، وقرئ ( بعد أمه) أي : بعد نسیان . وحقیقة ذلك : بعد انقضاء أهل عصر أو أهل دين . وقوله : إِنَّ إِبْراهِيمَ كانَ أُمَّةً قانِتاً لِلَّهِ [ النحل/ 120] أي : قائما مقام جماعة في عبادة الله، نحو قولهم : فلان في نفسه قبیلة . وروي :«أنه يحشر زيد بن عمرو بن نفیل أمّة وحده» وقوله تعالی: لَيْسُوا سَواءً مِنْ أَهْلِ الْكِتابِ أُمَّةٌ قائِمَةٌ [ آل عمران/ 113] أي : جماعة، وجعلها الزجاج هاهنا للاستقامة، وقال : تقدیره : ذو طریقة واحدة فترک الإضمار أولی. الامۃ ہر وہ جماعت جن کے مابین رشتہ دینی ہو یا وہ جغرافیائی اور عصری وحدت میں منسلک ہوں پھر وہ رشتہ اور تعلق اختیاری اس کی جمع امم آتی ہے اور آیت کریمہ :۔ { وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ } ( سورة الأَنعام 38) اور زمین پر جو چلنے پھر نے والے ( حیوان ) دو پروں سے اڑنے والے پرند ہیں وہ بھی تمہاری طرح جماعتیں ہیں ۔ میں امم سے ہر وہ نوع حیوان مراد ہے جو فطری اور ت سخیری طور پر خاص قسم کی زندگی بسر کر رہی ہو ۔ مثلا مکڑی جالا بنتی ہے اور سرفۃ ( مور سپید تنکوں سے ) اپنا گھر بناتی ہے اور چیونٹی ذخیرہ اندوزی میں لگی رہتی ہے اور چڑیا کبوتر وغیرہ وقتی غذا پر بھروسہ کرتے ہیں الغرض ہر نوع حیوان اپنی طبیعت اور فطرت کے مطابق ایک خاص قسم کی زندگی بسر کر رہی ہے اور آیت کریمہ :۔ { كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً } ( سورة البقرة 213) ( پہلے تو سب ) لوگ ایک امت تھے ۔ کے معنی یہ ہیں کہ تما لوگ صنف واحد اور ضلالت و کفر کے ہی کے مسلک گامزن تھے اور آیت کریمہ :۔ { وَلَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً } ( سورة المائدة 48) اور اگر خدا چاہتا تو تم سب کو ہی شریعت پر کردیتا ۔ میں امۃ واحدۃ سے وحدۃ بحاظ ایمان مراد ہے ۔ اور آیت کریمہ ؛۔ { وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ } ( سورة آل عمران 104) کے معنی یہ ہیں کہ تم میں سے ایک جماعت ایسی بھی ہونی چاہیے جو علم اور عمل صالح کا راستہ اختیار کرے اور دوسروں کے لئے اسوۃ بنے اور آیت کریمہ ؛۔ { إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَى أُمَّةٍ } ( سورة الزخرف 22 - 23) ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک متفقہ دین پر پایا ہے ۔ میں امۃ کے معنی دین کے ہیں ۔ چناچہ شاعر نے کہا ہی ع (25) وھل یاثمن ذوامۃ وھوطائع ( طویل ) بھلا کوئی متدین آدمی رضا اور رغبت سے گناہ کرسکتا ہے اور آیت کریمہ :۔ { وَادَّكَرَ بَعْدَ أُمَّةٍ } ( سورة يوسف 45) میں امۃ کے معنی حین یعنی عرصہ دارز کے ہیں اور ایک قرات میں بعد امہ ( ربالھاء ) ہے یعنی نسیان کے بعد جب اسے یاد آیا ۔ اصل میں بعد امۃ کے معنی ہیں ایک دور یا کسی ایک مذہب کے متبعین کا دورگزر جانے کے بعد اور آیت کریمہ :۔ { إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا } ( سورة النحل 120) کے معنی یہ ہیں کہ حضرت ابراہیم عبادت الہی میں ایک جماعت اور قوم بمنزلہ تھے ۔ جس طرح کہ محاورہ ہے ۔ فلان فی نفسہ قبیلۃ کہ فلاں بذات خود ایک قبیلہ ہے یعنی ایک قبیلہ کے قائم مقام ہے (13) وروی انہ یحشر زیدبن عمرابن نفیل امۃ وحدہ اورا یک روایت میں ہے کہ حشر کے دن زید بن عمر و بن نفیل اکیلا ہی امت ہوگا ۔ اور آیت کریمہ :۔ { لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ } ( سورة آل عمران 113) وہ سب ایک جیسے نہیں ہیں ان اہل کتاب میں کچھ لوگ ( حکم خدا پر ) قائم بھی ہیں ۔ میں امۃ بمعنی جماعت ہے زجاج کے نزدیک یہاں قائمۃ بمعنی استقامت ہے یعنی ذو و طریقہ واحدۃ تو یہاں مضمر متردک ہے أخذ الأَخْذُ : حوز الشیء وتحصیله، وذلک تارةً بالتناول نحو : مَعاذَ اللَّهِ أَنْ نَأْخُذَ إِلَّا مَنْ وَجَدْنا مَتاعَنا عِنْدَهُ [يوسف/ 79] ، وتارةً بالقهر نحو قوله تعالی: لا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَوْمٌ [ البقرة/ 255] ( اخ ذ) الاخذ ۔ کے معنی ہیں کسی چیز کو حاصل کرلینا جمع کرلینا اور احاطہ میں لے لینا اور یہ حصول کبھی کسی چیز کو پکڑلینے کی صورت میں ہوتا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ { مَعَاذَ اللهِ أَنْ نَأْخُذَ إِلَّا مَنْ وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهُ } ( سورة يوسف 79) خدا پناہ میں رکھے کہ جس شخص کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سو اہم کسی اور پکڑ لیں اور کبھی غلبہ اور قہر کی صورت میں جیسے فرمایا :۔ { لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ } ( سورة البقرة 255) نہ اس پر اونگھ غالب آسکتی اور نہ ہ نیند ۔ محاورہ ہے ۔ بؤس البُؤْسُ والبَأْسُ والبَأْسَاءُ : الشدة والمکروه، إلا أنّ البؤس في الفقر والحرب أكثر، والبأس والبأساء في النکاية، نحو : وَاللَّهُ أَشَدُّ بَأْساً وَأَشَدُّ تَنْكِيلًا [ النساء/ 84] ، فَأَخَذْناهُمْ بِالْبَأْساءِ وَالضَّرَّاءِ [ الأنعام/ 42] ، وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْساءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ [ البقرة/ 177] ، وقال تعالی: بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ [ الحشر/ 14] ، وقد بَؤُسَ يَبْؤُسُ ، وبِعَذابٍ بَئِيسٍ [ الأعراف/ 165] ، فعیل من البأس أو من البؤس، فَلا تَبْتَئِسْ [هود/ 36] ، أي : لا تلزم البؤس ولا تحزن، ( ب ء س) البؤس والباس البُؤْسُ والبَأْسُ والبَأْسَاءُ ۔ تینوں میں سختی اور ناگواری کے معنی پائے جاتے ہیں مگر بؤس کا لفظ زیادہ تر فقرو فاقہ اور لڑائی کی سختی پر بولاجاتا ہے اور الباس والباساء ۔ بمعنی نکایہ ( یعنی جسمانی زخم اور نقصان کیلئے آتا ہے قرآن میں ہے { وَاللهُ أَشَدُّ بَأْسًا وَأَشَدُّ تَنْكِيلًا } ( سورة النساء 84) اور خدا لڑائی کے اعتبار سے بہت سخت ہے اور سزا کے لحاظ سے بھی بہت سخت ہے { فَأَخَذْنَاهُمْ بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ } ( سورة الأَنعام 42) پھر ( ان کی نافرمانیوں کے سبب ) ہم انہیوں سختیوں اور تکلیفوں میں پکڑتے رہے { وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ } ( سورة البقرة 177) اور سختی اور تکلیف میں اور ( معرکہ ) کا رزا ر کے وقت ثابت قدم رہیں ۔۔ { بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ } ( سورة الحشر 14) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے ۔ بؤس یبوس ( باشا) بہادر اور مضبوط ہونا ۔ اور آیت کریمہ ۔ { بِعَذَابٍ بَئِيسٍ } ( سورة الأَعراف 165) بروزن فعیل ہے اور یہ باس یابوس سے مشتق ہے یعنی سخت عذاب میں اور آیت کریمہ ؛۔ { فَلَا تَبْتَئِسْ } ( سورة هود 36) کے معنی یہ ہیں کہ غمگین اور رنجیدہ رہنے کے عادی نہ بن جاؤ۔ سراء، ضراء والنعماء والضراء قيل انها مصادر بمعنی المسرة والنعمة والمضرة والصواب انها أسماء للمصادر ولیست أنفسها فالسراء الرخاء والنعماء النعمة والضراء الشدة فهي أسماء لهذه المعاني فإذا قلنا إنها مصادر کانت عبارة عن نفس الفعل الذي هو المعنی وإذا کانت أسماء لها کانت عبارة عن المحصّل لهذه المعاني . لعل لَعَلَّ : طمع وإشفاق، وذکر بعض المفسّرين أنّ «لَعَلَّ» من اللہ واجب، وفسّر في كثير من المواضع ب «كي» ، وقالوا : إنّ الطّمع والإشفاق لا يصحّ علی اللہ تعالی، و «لعلّ» وإن کان طمعا فإن ذلك يقتضي في کلامهم تارة طمع المخاطب، وتارة طمع غيرهما . فقوله تعالیٰ فيما ذکر عن قوم فرعون : لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ [ الشعراء/ 40] ( لعل ) لعل ( حرف ) یہ طمع اور اشفاق ( دڑتے ہوئے چاہنے ) کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے ۔ بعض مفسرین کا قول ہے کہ جب یہ لفظ اللہ تعالیٰ اپنے لئے استعمال کرے تو اس کے معنی میں قطیعت آجاتی ہے اس بنا پر بہت سی آیات میں لفظ کی سے اس کی تفسیر کی گئی ہے کیونکہ ذات باری تعالیٰ کے حق میں توقع اور اندیشے کے معنی صحیح نہیں ہیں ۔ اور گو لعل کے معنی توقع اور امید کے ہوتے ہیں مگر کبھی اس کا تعلق مخاطب سے ہوتا ہے اور کبھی متکلم سے اور کبھی ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے شخص سے ہوتا ہے ۔ لہذا آیت کریمہ : لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ [ الشعراء/ 40] تاکہ ہم ان جادو گروں کے پیرو ہوجائیں ۔ میں توقع کا تعلق قوم فرعون سے ہے ۔ ضرع الضَّرْعُ : ضَرْعُ الناقةِ ، والشاة، وغیرهما، وأَضْرَعَتِ الشاةُ : نزل اللّبن في ضَرْعِهَا لقرب نتاجها، وذلک نحو : أتمر، وألبن : إذا کثر تمره ولبنه، وشاةٌ ضَرِيعٌ: عظیمةُ الضَّرْعِ ، وأما قوله : لَيْسَ لَهُمْ طَعامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ [ الغاشية/ 6] ، فقیل : هو يَبِيسُ الشَّبْرَقِ «1» ، وقیل : نباتٌ أحمرُ منتنُ الرّيحِ يرمي به البحر، وكيفما کان فإشارة إلى شيء منكر . وضَرَعَ إليهم : تناول ضَرْعَ أُمِّهِ ، وقیل منه : ضَرَعَ الرّجلُ ضَرَاعَةً : ضَعُفَ وذَلَّ ، فهو ضَارِعٌ ، وضَرِعٌ ، وتَضَرّعَ : أظهر الضَّرَاعَةَ. قال تعالی: تَضَرُّعاً وَخُفْيَةً [ الأنعام/ 63] ، لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ [ الأنعام/ 42] ، لَعَلَّهُمْ يَضَّرَّعُونَ [ الأعراف/ 94] ، أي : يَتَضَرَّعُونَ فأدغم، فَلَوْلا إِذْ جاءَهُمْ بَأْسُنا تَضَرَّعُوا[ الأنعام/ 43] ، والمُضَارَعَةُ أصلُها : التّشارک في الضَّرَاعَةِ ، ثمّ جرّد للمشارکة، ومنه استعار النّحويّون لفظَ الفعلِ المُضَارِعِ. ( ض ر ع ) الضرع اونٹنی اور بکری وغیرہ کے تھن اضرعت الشاۃ قرب دلادت کی وجہ سے بکری کے تھنوں میں دودھ اتر آیا یہ اتمر والبن کی طرح کا محاورہ ہے جس کے معنی ہیں زیادہ دودھ یا کھجوروں والا ہونا اور شاۃ ضریع کے معنی بڑے تھنوں والی بکری کے ہیں مگر آیت کریمہ : ۔ لَيْسَ لَهُمْ طَعامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ [ الغاشية/ 6] اور خار جھاڑ کے سوا ان کے لئے کوئی کھانا نہیں ہوگا میں بعض نے کہا ہے کہ یہاں ضریع سے خشک شبرق مراد ہے اور بعض نے سرخ بدبو دار گھاس مراد لی ہے ۔ جسے سمندر باہر پھینک دیتا ہے بہر حال جو معنی بھی کیا جائے اس سے کسی مکرو ہ چیز کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے ۔ ضرع البھم چوپایہ کے بچہ نے اپنی ماں کے تھن کو منہ میں لے لیا بعض کے نزدیک اسی سے ضرع الرجل ضراعۃ کا محاورہ ہے جس کے معنی کمزور ہونے اور ذلت کا اظہار کرنے کے ہیں الضارع والضرع ( صفت فاعلی کمزور اور نحیف آدمی تضرع اس نے عجز وتزلل کا اظہار کیا ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ تَضَرُّعاً وَخُفْيَةً [ الأنعام/ 63] عاجزی اور نیاز پنہانی سے ۔ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ [ الأنعام/ 42] تاکہ عاجزی کریں لَعَلَّهُمْ يَضَّرَّعُونَ [ الأعراف/ 94] تاکہ اور زاری کریں ۔ یہ اصل میں یتضرعون ہے تاء کو ضاد میں ادغام کردیا گیا ہے ۔ نیز فرمایا : ۔ فَلَوْلا إِذْ جاءَهُمْ بَأْسُنا تَضَرَّعُوا[ الأنعام/ 43] تو جب ان پر ہمارا عذاب آتا رہا کیوں نہیں عاجزی کرتے رہے ۔ المضارعۃ کے اصل معنی ضراعۃ یعنی عمز و تذلل میں باہم شریک ہونے کے ہیں ۔ پھر محض شرکت کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے اسی سے علماء نحو نے الفعل المضارع کی اصطلاح قائم کی ہے کیونکہ اس میں دوز مانے پائے جاتے ہیں )

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٤٢۔ ٤٣) جیسا کہ آپ کو آپ کی قوم کی طرف ہم نے بھیجا، چناچہ جو ایمان نہیں لائے تو ان میں سے بعض کو بعض کا خوف دلا کر اور مصیبتوں اور بیماریوں، تکالیف اور آزمائشوں میں مبتلا کیا تاکہ وہ اللہ کے حضور دعا کریں اور ایمان لائیں کہ پھر ان سے عذاب کو دور کیا جائے تو پھر کیوں نہیں وہ ہمارے عذاب پر ایمان قبول کرتے لیکن ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دل سخت ہوگئے تو دنیا کی حالت یہی ہے کبھی سختی تو پھر کبھی خوشحالی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٤٢ (وَلَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلآی اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِکَ فَاَخَذْنٰہُمْ بالْبَاْسَآءِ وَالضَّرَّآءِ لَعَلَّہُمْ یَتَضَرَّعُوْنَ ) یہاں رسولوں کے بارے میں ایک اہم قانون بیان ہو رہا ہے (واضح رہے کہ یہاں انبیاء نہیں بلکہ رسول مراد ہیں۔ ) جب بھی کسی قوم کی طرف کوئی رسول بھیجا جاتا تھا تو اس قوم کو خواب غفلت سے جگانے کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے چھوٹے چھوٹے عذاب آتے تھے ‘ لیکن اگر وہ قوم اس کے باوجود بھی نہ سنبھلتی اور اپنے رسول پر ایمان نہ لاتی ‘ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی رسّی ڈھیلی کردی جاتی تھی ‘ تاکہ جو چند دن کی مہلت ہے اس میں وہ خوب دل کھول کر من مانیاں کرلیں۔ پھر اچانک اللہ کا بڑا عذاب ان کو آ پکڑتا تھا جس سے وہ قوم نیست و نابود کردی جاتی تھی۔ یہ مضمون اصل میں سورة الاعراف کا عمود ہے اور وہاں بڑی تفصیل سے بیان ہوا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(6:42) باسائ۔ سختی ۔ فقر۔ اسم مؤنث۔ بؤس سے مشتق ہے۔ الضرائ۔ تکلیف۔ سختی۔ تنگی۔ بیماری۔ مصیبت۔ اسم ہے۔ باساء اور الضراء دونوں مؤنث ہیں۔ اور ان کا مذکر نہیں آتا۔ یتضرعون۔ مضارع جمع مذکر غائب۔ تضرع (تفعل) مصدر۔ عاجزی کرتے ہیں گڑگڑاتے ہیں۔ تاکہ عاجزی کریں۔ آیۃ میں فاخذنھم سے قبل فکفروا و کذبوا محذوف ہے۔ یعنی ہم نے رسول بھیجے لیکن انہوں نے انکار کیا اور ان کی نافرمانی کی اور تکذیب کی تو ہم نے ان کو تکالیف میں مبتلا کیا۔ (بیضاوی) لیکن اگر متن کو بعینہٖ لیا جاوے تو معانی ہونگے ہم نے ان کی طرف رسول بھیجے اور ان کو مصائب و آلام میں مبتلا کیا تاکہ وہ عاجزی کے ساتھ ہمارے سامنے جھک جائیں (تفہیم القرآن) ۔ صاحب کشاف اور صاحب روح المعانی نے اول الذکر کو اختیار کیا ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رکوع نمبر 5 آیات 42 تا 50: اسرار و معارف : اس کے باوجود دل کی تاریکی اور سختی ایسا شدید مرض ہے کہ وہ اپنی اس بات پہ بھی قائم نہیں رہ سکتے اور پھر کفر و شرک کی دلدل میں گر جاتے ہیں ان لوگوں اور پہلی امتوں کے حالات بھی اس پہ گواہ ہیں جو آپ سے پہلے دنیا میں تھیں ہم نے ان کی طرف رسول بھیجے ان کے انکار پر انہیں مختلف مصائب میں گرفتار کیا کبھی بھوک اور افلاس یا فصلوں وغیرہ کی بربادی کا شکار ہوئے کبھی مختلف امراض میں مبتلا کئے گئے یہ بھی ان کے حق میں رحمت ہی کا ایک کرشمہ تھا مراد یہ تھی کہ اس طرح سے ان کی وہ فطری صلاحیت بیدار ہو اور وہ اللہ کے سامنے گڑ گڑائیں مگر وہ اس مقصد کو حاصل نہ کرسکے اور کیوں نہ کرسکے کیوں اللہ کو نہ پکارا کیوں اس کی بارگاہ میں توبہ نہ کی اس لیے کہ ان کے قلوب سخت ہوچکے تھے اس قدر سخت کہ مصائب میں گرفتار ہو کر بھی اللہ کی یاد سے محروم ہی رہے یعنی دل کی سختی اور تاریکی اتنا عجیب مرض ہے کہ انسان فطری صلاحیتوں سے محروم ہوجاتا ہے بلکہ وہ کچھ دیکھتا ہے جو ابلیس اسے دکھاتا ہے اور یوں شیطان کو موقع ملتا ہے کہ برائیوں کو سجا کر انہیں دکھاتا ہے پھر ایسے لوگ قتل و غارتگری اور دوسرے ظالمانہ اعمال پر شرمندہ ہونے کی بجائے ان پر فخر کرتے ہیں۔ اس طرح جب لوگ احکام الہی کو بالکل فراموش کردیں تو بعض اوقات دنیوی دولت ان پر عام کردی جاتی ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے کہ شدت میں نہ سہی تو نعمت کی فراوانی میں جذبہ تشکر ہی بیدار ہوجائے اور اپنے مالک حقیقی کے شکر گذار بندے بن جائیں مگر یہ سب کچھ تو دل کی سیاہی میں ڈوب چکا ہوتا ہے لہذا ایسے بد نصیب لوگ اسے بھی اپنا کمال سمجھ کر اس پر فخر کرنے اور اکڑنے لگتے ہیں حدیث شریف میں وارد ہے کہ کسی کے پاس دنیا کی نعمتیں بھی ہیں اور وہ بدستور گناہ کر رہا ہے تو سمجھ لو کہ اللہ کی گرفت میں آنے کو ہے۔ یوں جب دونوں طرح سے وہ لوگ ناکام رہے نہ توبہ نصیب ہوئی نہ دلوں کی اصلاح کرسکے تو اچانک عذاب الہی نے آ لیا کوئی قوم غرق ہوئی کسی پر آگ برسائی گئی کہیں زمین ہی الٹ دی گئی الغرض متعدد اقوام کی تباہی کے حالات بیان ہوئے ہیں ان سب کے ساتھ یہی کچھ ہوا اور جب پکڑے گئے تو پھر کوئی آسرا تک باقی نہ تھا یعنی ان کے دامن میں سوائے نا امیدی کے کچھ نہ تھا اس طرح غلط کار لوگ اپنے کردار کے انجام کو پہنچے کہ ان کے نشاں تک مٹ گئے اور یوں تمام طرح کی خوبیاں صرف اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے یعنی ظالموں کی تباہی بھی دوسری مخلوق کے لیے اس کی رحمت اور تقاضائے ربوبیت ہے لہذا اسی کی حمد بیان کی جانی چاہئے۔ آپ انہیں یاد دلائیے کہ یہ سماعت بصارت اگر اللہ کریم واپس لے لیں جس نے انسان کو یہ حسیں دی ہیں اگر وہی سلب کرے یا جس طرح ظاہر کی آنکھ یا کان ہے اسی طرح دل میں بھی سننے اور دیکھنے کی قوت ہے بات سمجھنے کی استعداد ہے یہ سارے اوصاف جو بدن کو عطا ہوئے ہیں علیحدہ سے انسانی دل کو بھی بخشے گئے ہیں لہذا اگر ظاہر کے اوصاف تو باقی رہنے دے مگر بد اعمالی سے خفا ہو کر دل پر مہر کردے یعنی دل کو ان اوصاف سے محروم کردے تو اللہ کے سوا کوئی معبود تمہاری نظر میں ہے جو پھر سے یہ نعمتیں اللہ کے مقابلے میں عطا کردے گا ؟ یقیناً نہیں جب یہ بات ممکن نہیں تو یہ بھی ہرگز درست نہ ہوگی کہ اللہ کو چھوڑ کر یا اس کے برابر جان کر کسی کی عبادت و اطاعت کی جائے دیکھئے ہم کس قدر صاف اور واضح دلائل بیان کرتے ہیں مگر یہ ان سے فائدہ حاصل نہیں کرتے اور محرومی کا شکار ہیں۔ تکالیف نیک لوگوں پر بھی آتی ہیں : شاید انہیں یہ خیال ہوگا کہ عذاب آیا تو کیا فرق پڑے گا نیک و بد سب ہلاکت کا شکار ہوں گے انہیں کہئے ایسا اندھیر نہیں ہوا کرتا بلکہ تباہی اچانک آ لے یا دیکھتے دیکھتے آجائے یہ ہمیشہ بدکاروں پہ آتی ہے اور اللہ کے اطاعت شعار بندے اس سے محفوظ رہتے ہیں چونکہ مسلط ہی بطور سزا کی جاتی ہے اس لیے نیک کام کرنے والے اس کا نشانہ نہیں بنتے یہ حال ان قوموں کی تاریخ سے عیاں ہے جن پر عمومی عذاب مسلط کیے گئے رہ گئی یہ بات کہ تکالیف تو نیک بندوں پہ بھی آتی ہیں تو وہ بطور سزا نہیں بلکہ مزید انعام کا ذریعہ بنتی ہیں اور تلافی مافات و ترقی درجات میں سے ایک پہلے اپنے اندر لیے ہوئے ہوتی ہیں۔ جبکہ بدکاروں اور کافروں پہ تکالیف از قسم عقوبات یعنی بطور سزا وارد ہوتی ہیں۔ نبی کیلئے اظہار معجزہ ضروری نہیں نہ ولی کیلئے اظہار کرامت : نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وجود باجود خود ایک بہت بڑا معجزہ تھا آپ کا بچپن لڑکپن اور بےمثال جوانی آپ کا حسن آپ کا خلق اور آپ کے کمالا جن کا اظہار وقتاً فوقتاً اہل مکہ کے روبرو ہوتا رہا پھر یکایک ایسا کلام آپ کی زبان پاک پر جاری ہو جو حق بھی تھا اور حسن کلام کے اعتبار سے بھی اس نے عرب کے فصحاء کو خاموش کردیا واقعہ معراج شریف ، مشرکین کے سوالات بیت المقدس اور قافلہ کے بارے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوابات جو سو فیصد درست تھے پھر بیشمار معجزات ایک شق القمر ہی کو لیجئے تو چاند کو دو ٹکڑوں میں صرف اہل مکہ ہی نے نہ دیکھا دنیا سے اس کی شہادت ملتی ہے حتی کہ آج جو تصاویر اتاری گئی ہیں ان میں بھی ایک خط واضح ہے کہ کبھی دو ٹکڑے ہو کر جڑا ہو۔ یہ سب درست مگر اس کے باوجود منصب رسالت کی وضاحت فرماتے ہوئے ارشاد ہوتا ہے کہ بنبی یا رسول کا ہرگز یہ کام نہیں کہ جو واہی تباہی مطالبات کفار کی طرف سے ہوں انہیں ضرور پورا کرے یا اس سے ان معجزات کا اظہار ضرور ہو یہ تو محض اللہ کی رحمت ہوتی ہے کہ لوگوں کی ہدایت کا مزید سامان کردیا جاتا ہے اور فعل باری کا ظہور نبی کے ہاتھ پر ہوتا ہے لیکن اگر کسی نبی سے زندگی بھر کوئی معجزہ ظاہر نہ ہو کیا وہ نبی نہ ہوگا یہ درست نہیں وہ ضرور نبی ہوگا بشرطیکہ اللہ کی طرف سے مبعوث کیا گیا ہو جس کی دلیل وہ علوم ہیں جنہیں اصطلاحاً الہیات کا نام دیا جاتا ہے یعنی ذات وصفات باری دنیا و آخرت عقائد اعمال اور ان کے نتائج کا علم لہذا منصب نبوت کا فریضہ یہ ہے کہ صحیح عقیدہ تعلیم فرمایا جائے اور درست اعمال کی طرف راہنمائی فرما کر ان کے نتائج کی خوش خبری بھی دے اور غلط نظریات نیز اعمال بد کی سزا سے بروقت متنبہ کردے اس کے بعد فیصلہ کرنا ہر آدمی کا اپنا کام ہے جو ان کی بات کا یقین کرکے اپنی اصلاح کرلیتے ہیں وہ کامیاب رہتے ہیں کہ نہ گذشتہ پہ پشیطمان ہوں گے نہ آئندہ سے خوفزدہ اور جو اس کے خلاف فیصلہ کرتے ہیں وہ در اصل ہماری بات کو جھٹلاتے ہیں کہ نبی اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا اللہ کا پیغام پہنچاتا ہے لہذا اس نافرمانی کے نتیجے میں انہیں عذاب ہی سے دوچار ہونا ہے دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں تو واضح عذاب ہوگا اور یہی کام مشائخ بہ نیابت نبی انجام دیتے ہیں۔ انبیاء دنیوی حاجات پوری کرنے کیلئے مبعوث نہیں ہوتے : اسی طرح انبیاء سے یہ مطالبہ کہ مانے والوں کا گھر دولت سے بھر دیں یا آئندہ کے حالات سے ضرور باخبر کریں کہ کل برزخ کیا ہوں گے یا کونسی چیز خریدی جائے تو زیادہ نفع ہوگا وغیرہ یہ سب جہالت ہے اگرچہ یہ سب نعمتیں نصیب بھی ہوں مگر آپ فرمائیے میرا یہ دعوی نہیں ہے کہ اللہ کے خزانے میرے پاس ہیں یا میں غیب کا علم رکھتا ہوں۔ کہانت وغیرہ : یاد رہے کہ برکات ہوں یا علوم اللہ کی طرف سے جس قدر یہ نعمتیں سب مخلوق کو تقسیم فرمائی گئیں۔ نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات گرامی کو اکیلے ان سب کے مجموعے سے بھی بڑھ کر عطا ہوئیں کتنی زیادہ یہ اندازہ کرنا بھی انسانی بس سے بہر ہے اس سب کے باوجود نہ نبی یہ دعوی لیکر مبعوث ہوتا ہے کہ اللہ کے خزانے میرے ذاتی اختیار میں ہیں اور نہ اس شرط پہ ایمان قبول ہوتا ہے کہ اگر دنیا کی دولت ملے تب تو ہم ایمان لاتے ہیں ورنہ نہیں یہ تو مذاہب باطلہ کی خصوصیت ہے کہ عبادات و عقائد کے ساتھ دنیا کی نعمتوں کو جوڑ کر لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے دوسری بات جو مذاہب باطلہ کے کمالات میں شمار ہوتی ہے وہ کہانت اور جفر و رمل وغیرہ علوم ہیں جن میں سے بعض تو محض شیطانی قوتوں کی کارستانی شمار ہوتے اور بعض علم طب کی طرح انسانی تجربات اور اندازوں پہ انحصار رکھتے ہیں ان علوم کے ماہرین بعض ایسی باتیں بیان کردیتے ہیں جو دوسروں کے علم میں نہیں ہوتیں اس لیے لوگ ان کی غیب دانی کے قائل ہوجاتے ہیں۔ حالانکہ نہ یہ علم غیب ہے اور نہ وہ علوم جو انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو عطا ہوتے ہیں نہ ان کی وجہ سے وہ عالم الغیب کہلاتے ہیں اگرچہ وہ علوم غیبیہ ہوتے ہیں کاہن یا جوتشی وغیرہ کے علوم کی حد تو وہی ہے جو آلات سے بھی انسانی رسائی کے اندر ہو جیسے یہاں بیٹھ کر دوسرے شہر کی بات زمین پر واقع ہونے والی بات جو گذر چکی ہو یا کبھی کبھائی کوئی اندازہ آئندہ کے بارے مگر آسمان کے دروازے ان پر نہیں کھلتے مگر جو علوم انبیاء کے ہیں اگرچہ امور غیب سے متعلق ہوتے ہیں جیسے ذات باری فرشتے آخرت برزخ ثواب و عذاب وغیرہ مگر قرآنی اصطلاح میں اسے اطلاع عن الغیب (یعنی غیب پر اطلاع پانا ) کہا گیا اور علم غیب صرف اللہ کا وصف ہے کہ وہ ذاتی طور پر جانتا ہے کسی ذریعے اور سبب کا محتاج نہیں اس طرح اگرچہ یہ بھی تمام امت کا متفقہ عقیدہ ہے کہ جس قدر لوم اللہ کی طرف سے تقسیم ہوئے ان سب کے مجموعے سے بھی زیادہ علوم نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا ہوئے مگر یہ سب اطلاع عن الغیب ہے اس لیے فرمایا انہیں کے لیے میرا یہ دعوی بھی نہیں کہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں اور یہ جو تم ایک فرضی تصور رکھتے ہو کہ اگر نبی ہوتا تو کھاتا پیتا کیوں یا شادی کیوں کرتا یا سوتا جاگتا نہیں تو یہ اوصاف انسانی ہیں اور میرا یہ دعوی بھی نہیں کہ میں فرشتہ ہوں یا مجھ میں سرے سے انسانی اوصاف نہیں ہیں میرا ایک ہی دعوی ہے کہ مجھ پر اللہ کی طرف سے وحٰ نازل ہوتی ہے اور اس کی آزمائش یہ ہے کہ اگر میں جس بات کا حکم دیتا ہوں اس پر خود عمل نہ کرتا تو تم کہہ سکتے تھے کہ اگر یہ بات اللہ کی طرف سے ہوتی اور یہ بندہ اللہ کا رسول ہوتا تو اس پر ضرور عمل کرتا لہذا میرا دعوی بھی تمہارے سامنے ہے اور میرا عمل بھی یہی میری سب سے بڑی پہچان ہے کسی کو دعا دیتا ہوں ، فتح کی بشارت دیتا ہوں یا عذاب سے متنبہ کرتا ہوں تو اپنی طرف سے نہیں کرتا اللہ کی بات ہوتی ہے جو میں اس تک پہنچاتا ہوں اور یہی سب سے بڑا کمال بھی ہے دولت کا اہتمام تو شاید کوئی بادشاہ بھی کرسکے دنیا کے کاموں میں تو کسی امیر کی سفارش بھی کام آسکتی ہے مگر اللہ تعالیٰ سے شرف ہمکلامی صرف اور صرف بواسطہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نصیب ہوسکتی ہے یہ تعلق کا اصل سبب ہے اس کے ساتھ جو نفع دنیا میں ہوتا ہے وہ شرط نہیں ہاں زائد ہے اور ضرور ہوتا ہے۔ ولی کی پہچان : یہاں سے اصول ہاتھ آیا کہ اولیاء اللہ کے بارے میں جو تصور ہے کہ ان کے پاس جانے سے دولت ملتی ہے یا اولاد ملتی ہے یا یہ غائبانہ مدد کرتے ہیں یہ بھی یکسر باطل ہے اور یہ بھی غلط ہے کہ وہ عام انسانوں سے مختلف ہوتے ہیں اور جنگلوں میں پائے جاتے ہیں کچھ کھاتے پیتے نہیں بلکہ ان کی بھی صرف ایک ہی پہچان ہے کہ ان کے دل اس نور سے روشن ہوتے ہیں جو نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تقسیم فرمایا اور ان کے پاس بیٹھنے سے دل منور ہوجاتا ہے وہ خود اطاعت شعار ہوتے ہیں ان کے پاس بیٹھنے والوں کو توفیق اطاعت ارزاں ہوتی ہے اور یہی بہت بڑی نعمت بھی ہے۔ ان سے کہئے کہ وحی الہی کا اتباع کرنے والا دو عالم میں دیکھنے والا اور بینا ہوتا ہے اور اس کا انکار کرنے والا اندھا مومن ہر کام کے اس انجام پہ بھی نظر رکھتا ہے جو قیامت کے روز پیش آئے گا مگر کافر اس انجام سے بھی بیخبر ہے جو دنیا میں سامنے آنے والا ہے لہذا سوچو اور فکر کرو کہ اندھے اور بینا کبھی ایک جیسے نہیں ہوا کرتے ابھی دار دنیا میں ہو توبہ کی فرصت ہے شاید تمہاری فکر کسی کام آجائے اور تمہیں توبہ نصیب ہوجائے کہ دل کا اندھا پن سب سے تباہ کن مرض ہے۔ اللہ اس سے پناہ دے آمین۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 42 تا 45 : الباسآء (باس) سختیاں ( یتضرعون) وہ عاجزی کرتے ہیں ‘ قست ( سخت ہوگئے) ‘ زین (خوبصورت ہوگئے) ‘ نسوا (وہ بھول گئے) فتحنا ( ہم نے کھول دیا) ‘ ابواب (دروازے) فرحوا ( وہ خوش ہوگئے) ‘ اوتوا (دیئے گئے) اخذنا ( ہم نے پکڑ لیا) مبلسون ( مایوس ہوجانے والے) قطع ( کاٹ دیا گیا) ‘ دابرالقوم (قوم کی جڑ) ۔ تشریح : آیت نمبر 42 تا 45 : اللہ کی طرف سے انسانی فرد یا جماعت کی آزمائش دو طرح سے ہوتی ہے۔ مصیبتوں کے ذریعہ یا عیش عشرت کے ذریعہ ‘ مصیبت کے وقت اس کے سامنے دوراستے کھلے ہوتے ہیں یا تو اللہ کے سامنے روئے ‘ عاجزی کرے ‘ گڑ گڑائے ‘ توبہ کرے ‘ معافی مانگے ‘ یہی وہ راستہ ہے جدھر اللہ کے رسول اور انبیاء بلاتے ہیں۔ دوسرا یہ راستہ ہے کہ ہٹ دھرمی دکھائے ‘ بغاوت کرے ‘ ضد اور سر کشی سے گردن اکڑائے۔ دل اور سخت کرلے۔ یہی وہ راستہ ہے جسے شیطان ان کی نگاہوں میں حسین اور دلکش بنا کر پیش کرتا ہے ہے کہ جو کچھ تم کررہے ہو وہی عاقلانہ ہے۔ اسی لئے کہا گیا ہے کہ جب کسی کو بلاوجہ گھمنڈ ہوجائے کہ میں عقل مند ہوں ‘ سمجھ لینا چاہیے کہ شیطان اسے بیوقوف بنارہا ہے۔ دوسرا امتحان زیادہ خطرناک ہے امام احمد حنبل (رح) جب قید اور کوڑوں کی سزاؤں سے کامیاب گزر گئے تب ان پر شاہی عنایات کی بارش ہونے لگی۔ اس وقت انہوں نے یہی کہا کہ یہ تو زیادہ شدید امتحان ہے۔ یہ دوسرا امتحان یوں زیادہ خطرناک ہے کہ اللہ تعالیٰ اس فرد یا اس قوم کو غلط فہمی میں مبتلا رکھنے کے لئے اپنی بخششوں کا دروازہ اور زیادہ کھول دیتا ہے۔ وہ قوم عنایات میں گم ہو کر بد مست ہوجاتی ہے یہاں تک کہ ایک دن اللہ کا عذاب اچانک پکڑ لیتا تاریخ انسانی ایسے ہزاروں واقعات سے بھری پڑی ہے۔ جن اہم ترین سوالات کا جواب دینے سے سائنس آج تک کترارہی ہے اور نہ جانے کب تک کتراتی رہے گی۔ اسلام نے ان کا بہتر ینجواب چودہ سو سال پہلے ہی دیدیا ہے۔ یہ کائنات بیشمار لا تعداد چھوٹی بڑی ” کائناتوں “ پر مشتمل ہے۔ یہ ذیلی کائناتیں ایک دوسرے سے ربط ضبط ‘ سبب اور نتیجہ کے رشتوں میں بندھی ہوئی ہیں اور اس طرح ایک مکمل نظام ہیں۔ خواہ وہ رشتے ہمیں نظرآئیں یا نہ آئیں۔ یہ دنیائیں زمان و مکان کے ساتھ بد لتی رہتی ہیں۔ ہر تبدیلی اپنی جگہ ایک کائنات ہے اب چار سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ (1) کیا بنایا ؟ اپنے تمام اجسام ‘ تمام باہمی حرکات ‘ رابطے ضابطے ‘ اور تمام تبدیلیوں کے ساتھ ایک مکمل نظام بنا دیا۔ (2) کس نے بنایا ؟ اللہ نے (3) کیو بنایا ؟ ربوبیت کے لئے۔ اس نے دعوت غور و فکر کے ساتھ تمام سائنس کے پہلو آجاتے ہیں۔ (4) کیسا بنایا ؟ تعریف ہی تعریف ‘ دعوت مطالعہ و مشاہدہ کے ساتھ تمام آرٹس کے پہلو آجاتے ہیں۔ یہ چار لفظی آیت جواب دیتی ہے کیا ‘ کون ‘ کیوں اور کیسا۔ یہاں پر جو یہ آیت آئی ہے تو کہنا یہ ہے کہ یہ آزمائشیں کبھی سختیوں کے ذریعہ ‘ کبھی آسائشوں کے ذریعہ آتی ہیں اسی طرح پیغمبروں کی نصیحتیں ‘ یہ شیطان کا طلسم و فریب ‘ یہ انعامات اور یہ سزائیں دنیا میں اور آخرت میں۔ یہ سب اللہ کے نظام کا حصہ ہے۔ دنیا کا نظام اسی طرح چلایا جارہا ہے۔ اور اجمالی طور پر بہت خوب چلایا جارہا ہے۔ تمام تعریفیں صرف اللہ ہی کے لئے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : حقیقت کا انکار کرنے والوں کا دنیا میں انجام جب ان پر ہلکا اور بھاری عذاب آیا تو ان کی قلبی کیفیت اور رد عمل جیسا کہ آیت ٣٧ میں کفار کے مطالبہ کا ذکر ہوا۔ جس میں انھوں نے نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کسی معجزہ یا نشانی کا مطالبہ کیا اس کے جواب میں فرمایا گیا کہ اگر اللہ تعالیٰ کا عذاب یا جس قیامت کی آمد کا تم مطالبہ کرتے ہو وہ یکایک تم پر نازل ہوجائے تو کیا پھر بھی تم اللہ تعالیٰ کے سوا اپنے معبود ان باطل سے مدد طلب کرو گے ؟ ہرگز نہیں تمہاری حالت یہ ہوگی کہ تم سب کچھ بھول کر صرف ایک رب کو پکارو گے۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ کی نشانی یا اس کے عذاب کا معاملہ ہے تو جان رکھو اس کے عذاب کی مختلف صورتیں ہوا کرتی ہیں۔ جن میں ابتدائی شکل یہ ہوتی ہے اللہ تعالیٰ غربت و افلاس، تنگی اور حالات کی ترشی کے ذریعے لوگوں کو جھنجھوڑتا ہے تاکہ لوگ اپنی روش پر نظر ثانی کریں۔ اس ہلکی پھلکی گرفت میں اس کی رحمت پنہاں ہوتی ہے کہ جو میرے بندے مجھ سے دور اور میری رحمت سے محروم ہوچکے ہیں انھیں معمولی جھٹکے کے ذریعے احساس دلایا جائے کہ تمہیں ادھر ادھر کے سہارے تلاش کرنے اور دوسروں کو خوش کرنے کی بجائے صرف اپنے رب کا سہارا اور اسی کو خوش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ لیکن مسلسل گناہوں کی وجہ سے جب لوگوں کے دل سخت ہوجائیں اور وہ ہلکے پھلکے عذاب سے سبق حاصل کرنے کی بجائے گناہوں اور جرائم کے اس قدر دلدادہ ہوجائیں کہ برائی اور بےحیائی ان کی زندگی کا معمول اور فیشن بن جائے تو ان کو شیطانی کام خوبصورت دکھائی دیتے ہیں گویا کہ شیطان پوری طرح ان پر حاوی اور غالب ہوچکا ہوتا ہے۔ جب یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی ہدایات اور نصائح کو مسلسل نظر انداز کردینے کا وطیرہ اختیار کرتے ہیں تو پھر ان پر دنیا کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں تاکہ گناہ کرنے میں ان کی کوئی حسرت باقی نہ رہے۔ جب یہ اپنی طرز زندگی پر پوری طرح شاداں وفرحاں اور مطمئن ہوجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا عذاب اچانک انھیں آلیتا ہے۔ پھر ایسی قوم کو صفحۂ ہستی سے ناپید کردیا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف ان کے نشانات اور اثرات ختم ہوجاتے ہیں بلکہ مدت دراز تک لوگ ان پر حسرت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مجرموں سے اللہ کی زمین پاک ہوئی، مظلوموں اور مجبوروں کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہوا۔ قرآن مجید کے مطالعہ سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اکثر قومیں جن پر عذاب نازل ہوئے وہ غریب ہونے کے بجائے دولت مند اور ترقی یافتہ ہوا کرتی تھیں۔ ( عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ بْنِ رِبْعِیٍّ الْأَنْصَارِیِّ أَنَّہُ کَانَ یُحَدِّثُ أَنَّ رَسُول اللّٰہِ صَلّٰی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُرَّ عَلَیْہِ بِجِنَازَۃٍ فَقَالَ مُسْتَرِیحٌ وَمُسْتَرَاحٌ مِنْہُ قَالُوا یَا رَسُول اللّٰہِ مَا الْمُسْتَرِیحُ وَالْمُسْتَرَاحُ مِنْہُ قَالَ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ یَسْتَرِیحُ مِنْ نَصَبِ الدُّنْیَا وَأَذَاہَا إِلَی رَحْمَۃِ اللّٰہِ وَالْعَبْدُ الْفَاجِرُ یَسْتَرِیحُ مِنْہُ الْعِبَادُ وَالْبِلَادُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ )[ رواہ البخاری : کتاب الرقاق، باب سکرات الموت ] ” حضرت ابو قتادہ بن ربعی الانصاری (رض) بیان کیا کرتے تھے رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے جنازہ گزرا نبی محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ راحت پا گیا اور اس سے سکون پاگئے صحابہ کرام (رض) نے استفسار کیا اے اللہ کے رسول کون سکون پا گیا اور کس نے اس سے سکون پایا فرمایا ؟ آپ نے فرمایا بندہ مومن جب فوت ہوتا ہے تو دنیا کے مصائب اور اذیتوں سے اللہ کی رحمت کی طرف راحت میں چلا جاتا ہے جبکہ ایک فاجر آدمی کی موت سے لوگ، علاقہ، درخت اور جانور سکون محسوس کرتے ہیں۔ “ مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ تنگدستی و تکلیف کے ذریعے لوگوں کو احساس دلاتے ہیں ٢۔ مصیبت میں لوگوں کو اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں کرنی چاہییں۔ ٣۔ دلوں کے سخت ہونے سے پناہ مانگنی چاہیے۔ ٤۔ دنیا کی خوشحالی حق و صداقت کا معیار نہیں ہے۔ ٥۔ ظالم لوگ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے دو چار ہوتے ہیں۔ تفسیر بالقرآن نافرمان لوگوں کے دل سخت ہوجاتے ہیں : ١۔ یہودیوں کے دل پتھروں کی طرح سخت ہوگئے۔ (البقرۃ : ٧٤) ٢۔ ان کے دل سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال خوبصورت بنا دیے۔ (الانعام : ٤٣) ٣۔ ان کے دل سخت اور عمر لمبی ہوگئی۔ (الحدید : ١٦) ٤۔ ان کے دلوں میں بیماری اور سختی ہے۔ (الحج : ٥٣) ٥۔ سخت دل والوں کے لیے جہنم ہے۔ (الزمر : ٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(آیت) ” نمبر ٤٢ تا ٤٥۔ یہ لہر عذاب الہی کی ایک جھلکی ہے اور انسان کی تاریخ کی واقعی صورت حال کی طرف اشارہ ہے لیکن اس میں کسی واقعہ کے بجائے یہ بتایا گیا ہے کہ لوگ عذاب الہی کی زد میں کس طرح آتے ہیں ۔ اور ان کا انجام کیا ہوتا ہے ۔ عذاب سے پہلے اللہ تعالیٰ کس طرح انہیں مہلت کے بعد مہلت دیتا چلا جاتا ہے اور کس طرح ان کی تنبیہ کے بعد تنبیہ کی جاتی رہتی ہے ۔ لیکن وہ بھلاتے ہی چلے جاتے ہیں اور بعض اوقات شدید سے شدید عذاب بھی انہیں خواب غفلت سے نہیں جگا سکتا ۔ اور جب ان پر انعامات واکرامات کی بارش کردی جاتی ہے تو وہ شکر ادا نہیں کرتے یا زوال نعمت اور فتنوں سے نہیں ڈرتے ۔ ان کی فطرت اس قدر بگڑ جاتی ہے کہ اب وہ لاعلاج ہوجاتے ہیں ۔ ان کی زندگی میں اس قدر عمل بگاڑ رونما ہوجاتا ہے کہ اب اصلاح احوال ممکن ہی نہیں رہتی ۔ ایسے لوگوں پر حجت تمام ہوجاتی ہے اور ان پر اللہ کا ایسا عذاب آتا ہے کہ پھر ان میں کا کوئی متنفس زندہ نہیں رہتا ۔ (آیت) ” وَلَقَدْ أَرْسَلنَا إِلَی أُمَمٍ مِّن قَبْلِکَ فَأَخَذْنَاہُمْ بِالْبَأْسَاء وَالضَّرَّاء لَعَلَّہُمْ یَتَضَرَّعُونَ (42) فَلَوْلا إِذْ جَاء ہُمْ بَأْسُنَا تَضَرَّعُواْ وَلَـکِن قَسَتْ قُلُوبُہُمْ وَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیْْطَانُ مَا کَانُواْ یَعْمَلُونَ (43) ” تم سے پہلے بہت سی قوموں کی طرف ہم نے رسول بھیجے اور ان قوموں کو مصائب وآلام میں مبتلا کیا تاکہ وہ عاجزی کے ساتھ جھک جائیں ۔ پس جب ہماری طرف سے ان پر سختی آئی تو کیوں نہ انہوں نے عاجزی اختیار کی ؟ مگر ان کے دل تو وہ سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کو اطمینان دلایا کہ جو کچھ تم کر رہے ہو خوب کر رہے ہو ۔ انسانی تاریخ میں ایسی اقوام بکثرت موجود ہیں اور ان میں سے بیشمار قرآن کریم نے انسانوں کو گنوا کر انکے حالات بتائے ہیں ۔ قرآن نے یہ حالات اس وقت بتائے جب انسانی تاریخ ابھی مدون ہی نہ ہوئی تھی ۔ تاریخ کی جن کتابوں کو انسانوں نے مرتب کیا ہے وہ تو بہت ہی قریبی ادوار سے متعلق ہیں وہ حدیث السن اور نومولود ہے ۔ ہماری تاریخ انسان کی طویل ترین تاریخ کو سمجھنے سمجھانے کی اہل نہیں ہے کیونکہ کرہ ارض پر انسان کے بسنے کی تاریخ بہت ہی طویل ہے اور انسان نے جو تاریخ مرتب کی ہے یہ تو جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ وہ ہے بھی بہت ہی مختصر اور اس کے اندر تاریخ کے اصل عوام اور اسباب کا احاطہ ہی نہیں کیا سکا ۔ ان تاریخی عوامل میں سے بعض تو نفس انسانی کی گہرائیوں میں پوشیدہ ہیں اور بعض ایسے اسباب ہیں جو پردہ غیب میں مستور ہیں اور ان میں سے نہایت ہی قلیل حصہ انسان پر ظاہر ہوا ہے ۔ پھر جو بعض انسانوں پر ظاہر بھی ہوئے ہیں انسانوں نے ان کے جمع وتدوین میں غلطی کی ۔ ٹھیک طور پر واقعات جمع کر بھی لئے گئے تو ان کے سمجھنے میں غلطیاں کی گئیں اور ان میں سے سچے اور جھوٹے واقعات واسباب کو ایک دوسرے سے جدا نہ کیا جاسکا ۔ صرف چند واقعات کا درست تجزیہ ہوسکا ۔ لہذا کسی انسان کی جانب سے یہ دعوی کرنا کہ اس نے پوری انسانی تاریخ کے واقعات واسباب کا احاطہ کرلیا ہے اور یہ کہ وہ ان واقعات کی سائنٹیفک تفسیر کرسکتا ہے اور یہ کہ وہ تاریخ کے مستقبل کے رخ کو بھی صحیح طرح متعین کرسکتا اور نتائج اخذ کرسکتا ہے تو یہ بہت ہی بڑا جھوٹ ہے جو کوئی بول سکتا ہے ۔ ایک نہایت ہی تعجب انگیز بات یہ ہے کہ بعض لوگ ایسے جھوٹ کا دعوی کرتے نہیں شرماتے ۔ اگر ایسے لوگ یہ کہتے کہ مستقبل میں یہ واقعات ظاہر ہونے کی توقع ہے تو ان کی بات معقول ہوتی لیکن اگر کسی جھوٹے شخص کو ایسے افراد مل رہے ہوں جو اس کے جھوٹ کی تصدیق کے لئے ہر وقت تیار ہوں تو اسے جھوٹ سے باز رہنے کی ضرورت ہی کیا رہ جاتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ بہرحال سچائی بیان کرتا ہے اور صادق القول ہے ۔ اللہ جانتا ہے کہ دنیا میں کیا واقعات ہو گزرے ہیں ۔ اور اپنی مہربانی اور فضل کی وجہ سے وہ بندوں کے سامنے ان حقائق کو بیان کرتا ہے ۔ کلام الہی اللہ کی تقدیر ‘ اس کے فیصلوں اور اس کائنات میں اس کی سنت پر مشتمل ہوتا ہے تاکہ لوگ احتیاط کریں اور واقعات سے عبرت حاصل کریں ۔ وہ اس حقیقت کو سمجھ سکیں کہ ان واقعات کے پیچھے کی اسباب وعوام کارفرما تھے اور ظاہری اسباب کیا نظر آتے تھے ۔ تاکہ وہ ان تاریخی واقعات کو صحیح طرح سمجھ سکیں اور ان کی تشریح تجزیہ اور تحلیل کرسکیں ۔ پھر آئندہ تاریخ پر پڑنے والے اثرات اور نکلنے والے نتائم کو سمجھ سکیں اور ان کا استدلال سنت الہیہ کی روشنی میں ہو جس کے اصول یہاں اللہ نے اپنی کتاب میں بیان کئے ہیں ۔ آیات زیر بحث میں ایسے واقعات کی صورت گری کی گئی ہے جو مختلف اقوام میں بار بار پیش آتے رہے ہیں ۔ ان اقوام کے پاس اللہ کی طرف سے بھیجے گئے رسول آئے ‘ لیکن انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے انہیں مشکلات اور تکالیف کے ذریعے ابتلاء میں ڈالا گیا ۔ یہ مشکلات مالی بھی تھیں اور جانی بھی ۔ ان کو مشکل حالات اور مشکل مسائل میں مبتلا کردیا گیا لیکن یہ مشکلات ابھی عذاب الہی کی حد تک نہ پہنچی تھیں ‘ جن کا ذکر اس سے قبل کی آیات میں آگیا ہے ۔ یعنی یہ مشکلات تباہی اور بربادی کی حد تک نہ تھیں ۔ قرآن کریم نے ان اقوام کے بعض نمونے پیش کئے ہیں اور ان مشکلات اور مصائب کا ذکر بھی کیا ہے جو ان پر ڈالے گئے ان میں سے فرعون اور اس کے ساتھیوں کا قصہ بہت ہی مشہور ہے ۔ (آیت) ” وَلَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَونَ بِالسِّنِیْنَ وَنَقْصٍ مِّن الثَّمَرَاتِ لَعَلَّہُمْ یَذَّکَّرُونَ (130) فَإِذَا جَاء تْہُمُ الْحَسَنَۃُ قَالُواْ لَنَا ہَـذِہِ وَإِن تُصِبْہُمْ سَیِّئَۃٌ یَطَّیَّرُواْ بِمُوسَی وَمَن مَّعَہُ أَلا إِنَّمَا طَائِرُہُمْ عِندَ اللّہُ وَلَـکِنَّ أَکْثَرَہُمْ لاَ یَعْلَمُونَ (131) وَقَالُواْ مَہْمَا تَأْتِنَا بِہِ مِن آیَۃٍ لِّتَسْحَرَنَا بِہَا فَمَا نَحْنُ لَکَ بِمُؤْمِنِیْنَ (132) فَأَرْسَلْنَا عَلَیْْہِمُ الطُّوفَانَ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ آیَاتٍ مُّفَصَّلاَتٍ فَاسْتَکْبَرُواْ وَکَانُواْ قَوْماً مُّجْرِمِیْنَ (133) ” ہم نے فرعون کے لوگوں کو کئی سال تک قحط اور پیداوار کی کمی میں مبتلا رکھا کہ شاید ان کو ہوش آجائے ۔ مگر ان کا حال یہ تھا کہ جب اچھا زمانہ آتا تو کہتے کہ ہم اسی کے مستحق ہیں اور جب برا زمانہ آتا تو موسیٰ (علیہ السلام) اور اس کے ساتھیوں کو اپنے لئے فال بد ٹھہراتے ‘ حالانکہ درحقیقت ان کی فال بد تو اللہ کے پاس تھی ‘ مگر ان میں سے اکثر بےعلم تھے ۔ انہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا :” تو ہمیں مسحور کرنے کے لئے خواہ کوئی نشانی لے آئے ہم تو تیری بات ماننے والے نہیں ہیں ۔ “ آخرکار ہم نے ان پر طوفان بھیجا ‘ ٹڈی دل چھوڑے ‘ سرسریاں پھیلائیں ‘ مینڈک نکالے اور خون برسایا ۔ یہ سب نشانیاں الگ الگ کرکے دکھائیں مگر وہ سرکشی کئے چلے گئے “۔ یہ ہے ایک نمونہ ان واقعات کا ‘ جس کی طرف یہ آیت اشارہ کر رہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو مشکلات ومصائب سے محض اس لئے دو چار کیا کہ وہ ذرا ہوش میں آجائیں ‘ وہ ذرا اپنے ضمیر میں جھانکیں اور اپنے حالات پر غوروفکر کریں محض اس لئے کہ ان شدائد کی وجہ سے شاید وہ اللہ کے سامنے عاجزی کرنے لگیں اور اپنے آپ کو اللہ کے سامنے ذلیل وجھکنے والے بنا دیں ۔ وہ اپنے کبر و غرور کو چھور کر سنجیدہ رویہ اختیار کریں اور اخلاص سے دعا کریں کہ اللہ ان پر سے یہ مشکلات دور کر دے ۔ ان کے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے ‘ لیکن ان کے لئے جو مناسب تھا وہ انہوں نے نہ کیا ۔ انہوں نے اللہ کی پناہ میں داخل ہونے سے انکار کردیا اور اپنے عناد اور سرکشی کو جاری رکھا اور ان مشکلات کی وجہ سے بھی ان کی سوچ اس طرف نہ لوٹی ۔ ان کی چشم بصیرت وا نہ ہوئی اور ان کے دل نرم نہ ہوئے ۔ شیطان ان کے پیچھے خوب لگا ہوا تھا وہ ان کے لئے ان کی ضلالت اور سرکشی کو مزین کر رہا تھا ۔ ” مگر ان کے دل تو اور سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کو اطمینان دلا دیا کہ جو کچھ تم کر رہے ہو خوب کر رہے ہو ۔ “ وہ دل جو شدائد مصائب کے باوجود رجوع الی اللہ اختیار نہیں کرتا وہ دل میں اس طرح خشک ہوگیا ہے جس طرح پتھر خشک ہوتا ہے اور اس کے اندر رس کا ایک قطرہ بھی نہیں ہوتا جسے شدائد اور مصائب نچوڑ سکیں ۔ یہ دل مر گیا ہے اور اس پر جس قدر دباؤ آئے اسے احساس نہ ہوگا ۔ اس دل کے اندر سے قبولیت حق کا تمام مواد خارج ہوچکا ہے ۔ وہ پوری طرح مرچکا ہے اس لئے اس کو احساس دلانے کے لئے چاہے جس قدر چٹکیاں بھریں اسے کوئی فائدہ نہ ہوگا ۔ حالانکہ زندہ دل ایسے جھٹکوں کے نتیجے میں بیدار ہوجاتے ہیں اور اللہ کی جانب سے اس قسم کے مصائب آتے ہی حق کو قبول کرلیتے ہیں ۔ وہ جاگ اٹھتے ہیں اور ان کے دریچے کھل جاتے ہیں اور یوں ان کو رجوع الی اللہ نصیب ہوجاتا ہے ۔ وہ اس رحمت اور رافت اور جود وکرم کے مستحق ہوجاتے ہیں جسے اللہ نے اپنے اوپر فرض کرلیا ہے ۔ جو شخص مر چکا ہو یہ مشکلات اس کے لئے محاسبہ اور سزا ہوتے ہیں اور ان سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ الٹا اس شخص کے تمام عذرات ختم ہوجاتے ہیں اور تمام دلائل بیکار جاتے ہیں ۔ وہ انجام بد اور شقاوت کا مستحق قرار پاتا ہے ۔ لہذا اللہ کا عذاب اس کے لئے طے ہوجاتا ہے ۔ یہ امم سابقہ جن کی خبریں اللہ تعالیٰ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کرتے ہیں اور آپ کے واسطے سے ہمیں پہنچاتے ہیں ‘ انہوں نے ان مصائب وشدائد سے کوئی عبرت نہ پکڑی ۔ انہوں نے رجوع الی اللہ اختیار نہ کیا اور نہ اللہ کے سامنے بدست بدعا ہوئے ۔ شیطان نے ان کے لئے روگردانی اور عناد کو مزین کردیا ہے وہ اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ ایسی اقوام کو اللہ تعالیٰ مہلت دیتے ہیں اور انہیں آزاد چھوڑے دیتے ہیں اور وہ حدوں سے گزر جاتے ہیں ۔ (آیت) ” فَلَمَّا نَسُواْ مَا ذُکِّرُواْ بِہِ فَتَحْنَا عَلَیْْہِمْ أَبْوَابَ کُلِّ شَیْْء ٍ حَتَّی إِذَا فَرِحُواْ بِمَا أُوتُواْ أَخَذْنَاہُم بَغْتَۃً فَإِذَا ہُم مُّبْلِسُونَ (44) فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُواْ وَالْحَمْدُ لِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ (45) ” پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو انہیں کی گئی تھی ‘ بھلا دیا تو ہم نے ہر طرح کی خوشحالیوں کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے ‘ یہاں تک کہ جب ان بخششوں میں جو انہیں عطا کی گئی تھیں وہ خوب مگن ہوگئے تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ ہو ہر چیز سے مایوس تھے ۔ اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا ، اور تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہے ۔ (کہ اس نے ان کی جڑ کاٹ دی) “۔ خوشحالی بھی دراصل ابتلاء ہے جس طرح مصائب اور شدائد ابتلاء ہیں لیکن خوشحالی غربت اور بدحالی کے مقابلے میں شدید ہے ۔ اللہ تعالیٰ انسانوں کو جس طرح بدحالی سے آزماتا ہے اسی طرح خوشحالی سے بھی آزماتا ہے ۔ جب کسی مومن پر بدحالی آجائے اور وہ آزمائش میں مبتلا ہوجائے تو وہ صبر کرتا ہے اور اگر مومن پر خوشحالی آجائے تو وہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اس لئے وہ ہر حالت میں اچھا رہتا ہے ۔ حدیث شریف میں آتا ہے : ” مومن بھی عجیب ہے کہ اس کے تمام حالات خیر ہی خیر ہوتے ہیں اور یہ خصوصیت صرف مومن کو حاصل ہے ۔ اگر اسے خوشحالی نصیب ہو اور وہ اس کا شکر ادا کرے تو یہ اس کے لئے خیر ہے اور اگر وہ بدحال ہو اور صبر کرے تو بھی اس کے لئے خیر ہے ۔ “ (روایت مسلم) رہیں وہ اقوام جنہوں نے اپنے رسولوں کی تکذیب کی اور جن کی کہانیاں اللہ نے یہاں بیان کیں تو انہوں نے اس ہدایت کو بھلا دیا جو انہیں دی گئی تھی ۔ اللہ تعالیٰ کو اس بات کا علم تھا کہ اب وہ ہلاکت سے دو چار ہونے ہی والے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ان میں سے بعض کو شدائد ومصائب میں ڈالا تو بھی انہیں ہوش نہ آیا ۔ اور ان میں سے بعض پر انعامات کے دروازے کھول دیئے اور ہر چیز کی فراوانی کردی اور ان کے لئے میدان کھلا چھوڑ دیا تاکہ وہ سرکشی میں خوب آگے بڑھ جائیں ۔ یہاں قرآن کا انداز تعبیر بھی نہایت ہی خوبصورت ہے ۔ (آیت) ” فَتَحْنَا عَلَیْْہِمْ أَبْوَابَ کُلِّ شَیْْء ٍ (٦ : ٤٤) ” ہم نے ہر طرح کی خوشحالیوں کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے “ اس کے اندر ہر قسم کی بھلائیاں ہر قسم کے ضروریات ‘ سازوسامان اور عزت وشان کی بڑی فروانی کے ساتھ شامل ہیں ۔ یعنی ہر چیز سیلاب کی طرح بہتات ہیں ‘ بغیر رکاوٹ اور پابندی کے ان کے لئے عام کردی نعمت انہیں بسہولت ارزاں ملتی رہی بغیر کسی محنت ومشقت کے ۔ فی الحقیقت یہ ایک نہایت ہی موثر منظر ہے ۔ قرآن کریم کے فنی انداز تعبیر کا یہ ایک نادر نمونہ ہے ۔ (دیکھئے میری کتاب التصویر الغنی میں باب طریقۃ القرآن) (آیت) ” حَتَّی إِذَا فَرِحُواْ بِمَا أُوتُواْ (٦ : ٤٤۔ ٤٥) ‘ یہاں تک کہ جب ان بخششوں میں جو انہیں عطا کی گئی تھیں وہ خوب مگن ہوگئے “۔ ہر قسم کی بھلائیوں اور سازوسامان کی بہتات میں وہ غرق ہوگئے اور عیش و عشرت میں مگن ہوگئے ۔ انہوں نے ایسے حالات میں نہ خدا کو یاد کیا اور نہ اس کا شکر ادا کیا اور ان کے دلوں سے منعم حقیقی کا تصور محو ہوگیا اور خشیت الہی سے انکے دل خالی ہوگئے ۔ وہ عیش کوشی اور کام ودہن کی لذت کوشی میں مکمل طور پر گھر گئے اور اپنے آپ کو مکمل طور پر ان چیزوں کے حوالے کردیا ۔ ان کی زندگی میں اعلی اقدام کی کوئی اہمیت نہ رہی اور یہ لہو ولعب اور عیش طرب میں غرق لوگوں کی عام عادت ہوتی ہے کہ ان میں سے اعلی قدریں غائب ہوجاتی ہیں ۔ اس کے بعد ان کی سوسائٹی سے نظم اور اچھی عادات غائب ہوجاتی ہیں اور وہ اخلاقی اعتبار سے مکمل طور پر تباہ جاتے ہیں ۔ یوں ان کے یہ حالات اس پر منتج ہوتے ہیں کہ ان کی پوری زندگی تباہ ہوجاتی ہے اور اب یہ تباہی قدرتی ہوتی ہے ۔ یہ عین سنت الہیہ ہے ۔ (آیت) ” أَخَذْنَاہُم بَغْتَۃً فَإِذَا ہُم مُّبْلِسُونَ (44) ” تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ ہو ہر چیز سے مایوس تھے ۔ اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا “۔ کسی قوم کا دابر اس شخص کو کہا جاتا ہے جو سب سے پیچھے آتا ہے یعنی ان کا آخری آدمی ۔ جب آخری آدمی ہی کٹ گیا تو اس سے پہلے کے بدرجہ اولی کٹ گئے ۔ (آیت) ” ِ الَّذِیْنَ ظَلَمُواْ “۔ (٦ : ٤٥) ، سے یہاں وہ لوگ مراد ہیں جنہوں نے شرک کیا اس لئے قرآن کریم بیشتر مقامات پر مشرکین کو ظال میں سے تعبیر کرتا ہے اور شرک پر ظلم کے لفظ کا اطلاق کرتا ہے ۔ (آیت) ” وَالْحَمْدُ لِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ (45) اور تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہے “۔ یہ تبصرہ ہے اس بات پر کہ اللہ نے مشرکین کی جڑ کاٹ دی اور یوں انہیں مہلت دیتے دیتے اچانک پکڑ لیا ۔ سوا یہ ہے کہ اللہ کی حمد تو اللہ کے انعام واکرام پر ہوتی ہے ؟ ہاں ‘ لیکن اللہ کی زمین کا تو ظالموں سے پاک ہونا بھی ایک گونہ نعمت ہے ۔ نیز اللہ کی حمد اس کی رحمت پر ہوتی ہے تو زمین کو پاک کردینا بھی سب سے بڑی رحمت ہے ۔ اللہ نے نوح (علیہ السلام) ‘ ہود (علیہ السلام) صالح (علیہ السلام) اور لوط (علیہ السلام) کی اقوام کو پکڑا ۔ فرعون اور اہل یونان اور اہل روما کر پکڑا اور اسی سنت کے مطابق اس نے دوسری اقوام کو بھی عروج کے بعد پکڑا ۔ پہلے ان کی تہذیب و تمدن کو خوب ترقی دی اور پھر انہیں تباہ وبرباد کردیا ۔ یہ بہرحال اللہ کی تقدیروں کے راز ہیں ۔ لیکن سنت الہیہ عروج وزوال کی اس داستان میں ظاہر ہے اور اللہ اسی کی داستاں یہاں اس اصولی انداز میں ثبت فرماتے ہیں ۔ ان اقوام کی اپنی اپنی تہذبییں تھیں اور اپنے وقت میں ان کو بڑا عروج تھا ۔ ان کو بڑی فراوانی اور دولتمندی حاصل تھی ۔ بعض پہلوؤں سے وہ آج کے ترقی یافتہ دور سے بھی زیادہ خوشحال تھے انہوں نے شان و شوکت اور سازو سامان اور فراوانی حاصل تھی اور وہ اس دھوکے میں تھے کہ وہ یوں ہی رہیں گے ۔ یہ اقوام ان دوسری اقوام کو بھی دھوکے دے رہی تھیں جو خوشحالی اور ترقی کے بارے میں سنت الہیہ سے واقف نہ تھیں ۔ یہ اقوام اس بات کو نہ سمجھ سکیں کہ اس کائنات میں سنت الہیہ کام کرتی ہے ۔ وہ یہ بات بھی نہ سمجھ سکیں کہ انہیں ڈھیل دی جاری ہے ‘ اس سنت کی پالیسی کے عین مطابق ۔ جو لوگ سنت الہیہ کے آسمان میں گردش کر رہے تھے اللہ کی نعمتوں کی بارش نے ان کی آنکھیں چندھیا دی تھیں ۔ شوکت وقوت نے ان کے اندر بہت ہی زیادہ اعتماد پیدا کردیا تھا اور ان خوشحال اقوام کو جو مہلت اور ڈھیل دی گئی تھی اس کی وجہ سے وہ دھوکے میں پڑگئے تھے ۔ یہ لوگ نہ اللہ کی عبادت کرتے تھے اور نہ انہیں اللہ کی معرفت حاصل تھی ۔ یہ لوگ اللہ کی حاکمیت کے خلاف باغی ہوگئے تھے بلکہ انہوں نے حق حاکمیت کا دعوی خود کیا تھا حالانکہ حاکمیت الوہیت کی خصوصیات میں سے ایک اہم خصوصیت ہے ۔ یہ لوگ زمین میں فساد پھیلاتے تھے ‘ لوگوں پر مظالم ڈھاتے تھے اس لئے کہ انہوں نے اللہ کے مقابلے میں حاکمیت کا دعوی خود کرلیا تھا ۔ جب میں امریکہ میں تھا تو میں نے اپنی آنکھوں سے جو کچھ دیکھا وہ اس آیت کا مصداق تھا ۔ (آیت) ” فَلَمَّا نَسُواْ مَا ذُکِّرُواْ بِہِ فَتَحْنَا عَلَیْْہِمْ أَبْوَابَ کُلِّ شَیْْء ٍ “ (٦ : ٤٤) ” پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو انہیں کی گئی تھی ‘ بھلا دیا تو ہم نے ہر طرح کی خوشحالیوں کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے ‘ ‘۔ یہ منظر جس کی تصویر کشی اس آیت میں کی گئی ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان لوگوں پر رزق کی فراوانی تھی اور ہر جانب سے بلاحساب سہولیات کا سیلاب تھا جو امڈتا چلا آرہا تھا ۔ یہ منظر امریکہ میں پوری طرح عروج پر تھا ۔ میں نے دیکھا کہ یہ قوم اس خوشحالی پر بےحد مغرور بھی ہے اور ان کے شعور میں یہ بات پوری طرح بیٹھی ہوئی نظر آتی تھی کہ سہولتوں کی یہ بہتات صرف سفید رنگ کے لوگوں کے لئے مخصوص ہے ۔ رنگ دار لوگوں کے ساتھ انکا طرز عمل نہایت متکبرانہ اور وحشیانہ ہوتا ہے ۔ امریکی پورے کرہ ارض کے لوگوں کو اس قدر کم وقعت سمجھتے ہیں جس کے مقابلے میں یہودیوں کا نازی ازم بھی کچھ وقعت نہیں رکھتا حالانکہ یہودی اس کے بارے میں بہت مشہور ہیں اور قومی اور نسلی افتخار ان کا طرہ امتیاز ہے ۔ سفید رنگ امریکیوں کا رویہ رنگ دار امریکیوں کی نسبت یہودیوں سے بھی زیادہ برا اور زیادہ سخت ہے ۔ یہ سختی خصوصا اور زیادہ ہوجاتی ہے جب رنگ دار لوگ مسلمان ہوں۔ امریکہ میں ‘ میں یہ سب کچھ دیکھتا رہا اور یہ توقع کرتا رہا کہ سنت الہیہ ایک دن ضرور اپنا کام کرے گی ۔ مجھے نظر آرہا ہے کہ سنت الہیہ امریکی سوسائٹی کی طرف دھیمی رفتار سے بڑی رھی ہی ہے ۔ (آیت) ’ حَتَّی إِذَا فَرِحُواْ بِمَا أُوتُواْ أَخَذْنَاہُم بَغْتَۃً فَإِذَا ہُم مُّبْلِسُونَ (44) فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُواْ وَالْحَمْدُ لِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ (45) ” یہاں تک کہ جب ان بخششوں میں جو انہیں عطا کی گئی تھیں وہ خوب مگن ہوگئے تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ ہو ہر چیز سے مایوس تھے ۔ اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا ، اور تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہے “۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کے بعد اللہ تعالیٰ نے اقوام عالم پر یہ رحم فرمایا کہ اب ان کو مسخ نہ کیا جائے گا اور نہ انہیں بیخ وبن سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے گا ۔ لیکن اللہ کے عذابوں کی کئی اقسام اب بھی آتی رہتی ہیں خصوصا ان اقوام پر جنہیں خوشحالی اور فراوانی دی گئی ہے ۔ ان پر انواع و اقسام کے عذاب آئے دن آتے رہتے ہیں ‘ اس کے باوجود کہ انکے ہاں ضروریات زندگی کی پیداوار حد سے زیادہ ہوچکی ہے اور انہیں رزق اور سہولیات کی بہتات سے نوازا گیا ہے۔ نفسیاتی عذاب ‘ روحانی بےچینی ‘ جنسی بےراہ روی اور اخلاقی بگاڑ جیسے عذابوں نے انہیں تباہ کردیا ہے اور ان کی اس خوشحالی اور مادی پیداوار اور سازوسامان میں بھی ان کے لئے کوئی ذریعہ اطمینان نہیں ہے اور قریب ہے کہ ان کی پوری زندگی بدبختی ‘ قلق و پریشانی میں ڈوب جائے ۔ (دیکھئے میری کتاب اسلام اور مشکلات تہذیب کا باب خبط و اضطراب) اس خوشحالی کے باوجود ان لوگوں کی اخلاقی حالت یہ ہے کہ بڑے بڑے سیاسی راز چند ٹکوں میں بیچ دیئے جاتے ہیں اور پوری قوم کے خلاف جرم خیانت کا ارتکاب کیا جاتا ہے اور حاصل کیا ہوتا ہے چند لمحوں کی عیاشی ‘ جنسی لذت اور چند ٹکے اور یہ ایسی علامات ہیں کہ مستقبل قریب میں ایسی اقوام کے لئے شدید خطرے کی نشان دہی کرتی ہیں۔ اقوام مغرب کی تباہی کے یہ بالکل ابتدائی آثار ہیں ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بالکل سچ فرمایا :” جب تم دیکھو کہ جب اللہ کسی کو اس کی بدکرداری کے باوجود سب کچھ دے جو وہ چاہتا ہو ‘ تو سمجھ لو کہ یہ اسے ڈھیل دی جارہی ہے ۔ “ اس کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت فرمائی “ یہاں تک کہ جب ان بخششوں میں جو انہیں عطا کی گئی تھیں وہ خوب مگن ہوگئے تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ ہو ہر چیز سے مایوس ہوگئے ۔ اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا ، اور تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہے ۔ (ابن جریر ابن ابی حاتم) لیکن یہ بات بھی نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ اہل باطل کو ہلاک کرنے کا اصول اور سنت الہیہ کو اسکیم میں صرف یہ نہیں ہوتا کہ اہل باطل کو نیست ونابود کردیا جائے بلکہ یہ امر بھی اس کا حصہ ہوتا ہے کہ اہل حق قائم اور غالب کردیا جائے اور یہ اہل حق ایک امت کی شکل میں نمودار ہوں ۔ اصل اصول یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سچائی کے ذریعے اور اہل حق کے ذریعے باطل پر وار کرتا ہے اور باطل کا سر پھوڑ کر رکھ دیتا ہے ۔ باطل نابود ہوجاتا ہے لہذا اہل حق کو ڈھیلے ہو کر بیٹھ نہ جانا چاہیے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر صرف سنت الہیہ کا انتظار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ سنت الہیہ بھی اسلامی جدوجہد کے نتیجے میں روبعمل ہوتی ہے ۔ اگر اہل حق بےعمل ہو کر بیٹھ جائیں تو وہ اہل حق نہ رہیں گے اور وہ غلبہ اور باطل کا سر پھوڑنے کے قابل ہی نہ رہیں گے ۔ خصوصا جبکہ وہ سست اور بےعمل ہو کر بیٹھ جائیں ۔ حق تو ایسی امت کی شکل میں نمودار ہوتا ہے جو کرہ ارض پر اللہ کی حاکمیت کے مقام کے لئے جدوجہد کر رہی ہوتی ہے اور ان لوگوں کے مقابلے میں دفاع کررہی ہوتی ہے جنہوں نے اللہ کے مقابلے میں اپنی حاکمیت قائم کی ہوئی ہوتی ہے جبکہ حاکمیت الہیہ خصائص الوہیت میں سے ایک خاصہ ہے ۔ یہ ہے اصلی اور بنیادی سچائی ۔ (آیت) ” ولولا دفع اللہ الناس بعضھم ببعض لفسدت الارض “۔ (اگر اللہ بعض لوگوں کو بعض دوسروں کے ذریعے نہ روکتا تو زمین میں فساد برپا ہوجاتا) اب سیاق کلام مشرکین کو عذاب الہی کے سامنے لاکر کھڑا کردیتا ہے اور عذاب کی یہ مجوزہ شکل ان کی ذات اور ان کے نفوس کے ساتھ متعلق ہے ۔ اس کا تعلق ان کی قوت باصرہ ‘ قوت سامعہ اور قوت ادراک کے ساتھ ہے ۔ تجویز یہ ہے کہ اگر اللہ ان قوتوں کو سلب کرے تو کون ہے جو تمہیں یہ قوتیں لوٹا کر دے دے ‘ کوئی نہیں ہے ۔ اب سوچنے کے بعد وہ بھی یقین کرلیتے ہیں کہ کوئی نہ ہوگا جو انہیں ‘ قوت سماعت ‘ قوت باصرہ اور قوت ادراک دے سکے اگر اللہ ان قوتوں کو چھین لے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سابقہ امتوں کا تذکرہ جو خوشحالی پر اترانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں ان آیات میں پچھلی امتوں کا حال بتایا اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کرکے فرمایا کہ آپ سے پہلے جو امتیں گزری ہیں ہم نے ان کے پاس بھی اپنے رسول بھیجے انہوں نے ان کو جھٹلایا لہٰذا ہم نے ان کو سختی اور دکھ تکلیف کے ذریعہ پکڑ لیا لفظ (بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ ) کے عموم میں وہ سب تکلیفیں داخل ہیں جو عام طور پر اہل دنیا کو انفرادی اور اجتماعی طور پر وقتاً فوقتاً پہنچتی رہتی ہیں۔ قحط، بھوک، مہنگائی، وبائی امراض جانوں اور مالوں کا نقصان یہ سب چیزیں ان دونوں لفظوں کے عموم میں آجاتی ہیں۔ جب ان چیزوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ان کی گرفت فرمائی تاکہ عاجزی کریں اور گڑگڑائیں اور اپنے کفر سے توبہ کریں تو وہ الٹی چال چلے اور بجائے تضرع وزاری کے اور توبہ اور عاجزی کے اپنی گمراہی اور معصیت میں ہی لگے رہے ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کی نظروں میں اچھا کر کے دکھایا اور بتایا کہ تم جس طریقہ پر ہو یہ خوب اور بہتر ہے۔ جب مصائب اور تکالیف کے باو جود حق کو اختیار نہ کیا اور کفر سے باز نہ آئے اور حضرات انبیاء (علیہ السلام) کی تعلیم اور تبلیغ کو بھول بھلیاں کردیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ہر چیز کے دروازے کھول دیئے یعنی بہت زیادہ نعمتیں دیدیں اور مال و متاع سے نواز دیا۔ خوب آرام و راحت سے عیش و عشرت کی زندگی گزارنے لگے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی بجائے نعمتوں پر اترانے لگے اور ایسے اترائے کہ نعمتیں دینے والے کو بھول ہی گئے۔ یعنی یہ خیال ہی نہ رہا کہ جس ذات پاک نے یہ نعمتیں عطا فرمائی ہیں اس کے حضور میں جھکیں جب یہ حال ہوگیا تو اللہ پاک نے اچانک ان کی گرفت فرمائی اور عذاب میں مبتلا فرما دیا۔ اور اب بالکل ہی رحمت سے ناامید ہوگئے۔ اور اس طرح سے ظالموں کی جڑ کٹ گئی اور ان کا کوئی فرد باقی نہ رہا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

49 یہ تخویف دنیوی ہے یعنی جن امتوں نے آپ سے پہلے ہمارے رسولوں کو جھٹلایا ہم نے دنیا میں ان کو جسمانی بیماریوں اور مالی پریشانیوں میں مبتلا کردیا تاکہ وہ ضد سے باز آجائیں اور عاجزی اختیار کریں اور کفر و انکار سے توبہ کرلیں۔ الْباْسَا سے قحط اور تنگدستی مراد ہے اور الضَّرَّاء سے بیماری اور مال وجان کا نقصان الاول القحط والجوع والثانی المرض و نقصان الانفس والموال (مدارک ج 2 ص 10) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

42 اور بلاشبہ ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سی قوموں کی طرف جو آپ سے پہلے ہو گذری ہیں رسول بھیجے تھے پھر ان قوموں نے پیغمبروں کی تکذیب کی تو ہم نے ان کو اس تکذیب کے باعث مختلئف مصائب و آلام میں مبتلا کیا اور ان کو فقر و تنگ دستی اور بیماریوں میں ڈالا تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے گریہ وزاری کریں اور خدا کے روبرو عاجزی اور نیاز مندی کا اظہار کریں۔