Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 93

سورة الأنعام

وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوۡ قَالَ اُوۡحِیَ اِلَیَّ وَ لَمۡ یُوۡحَ اِلَیۡہِ شَیۡءٌ وَّ مَنۡ قَالَ سَاُنۡزِلُ مِثۡلَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ ؕ وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذِ الظّٰلِمُوۡنَ فِیۡ غَمَرٰتِ الۡمَوۡتِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ بَاسِطُوۡۤا اَیۡدِیۡہِمۡ ۚ اَخۡرِجُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ ؕ اَلۡیَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ الۡہُوۡنِ بِمَا کُنۡتُمۡ تَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ غَیۡرَ الۡحَقِّ وَ کُنۡتُمۡ عَنۡ اٰیٰتِہٖ تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿۹۳﴾

And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or says, "It has been inspired to me," while nothing has been inspired to him, and one who says, "I will reveal [something] like what Allah revealed." And if you could but see when the wrongdoers are in the overwhelming pangs of death while the angels extend their hands, [saying], "Discharge your souls! Today you will be awarded the punishment of [extreme] humiliation for what you used to say against Allah other than the truth and [that] you were, toward His verses, being arrogant."

اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ تہمت لگائے یا یوں کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے حالانکہ اس کے پاس کسی بات کی بھی وحی نہیں آئی اور جو شخص یوں کہے کہ جیسا کلام اللہ نے نازل کیا ہے اسی طرح کا میں بھی لاتا ہوں اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہونگے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہونگے کہ ہاں اپنی جانیں نکالو ، آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی اس سبب سے کہ تم اللہ تعالٰی کے ذمہ جھوٹی باتیں لگاتے تھے اور تم اللہ تعالٰی کی آیات سے تکبر کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑ لے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَوۡ
یا
قَالَ
کہے
اُوۡحِیَ
وحی کی گئی
اِلَیَّ
طرف میرے
وَلَمۡ
حالانکہ نہیں
یُوۡحَ
وحی کی گئی
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
شَیۡءٌ
کوئی چیز
وَّمَنۡ
اور جو
قَالَ
کہے
سَاُنۡزِلُ
ضرور میں نازل کروں گا
مِثۡلَ
مانند
مَاۤ
اس کے جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذِ
جب
الظّٰلِمُوۡنَ
ظلم
فِیۡ غَمَرٰتِ
سختیوں میں ہوں گے
الۡمَوۡتِ
موت کی
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
بَاسِطُوۡۤا
پھیلائے ہ وئے ہوں گے
اَیۡدِیۡہِمۡ
اپنے ہاتھوں کو
اَخۡرِجُوۡۤا
نکالو
اَنۡفُسَکُمۡ
جانیں اپنی
اَلۡیَوۡمَ
آج
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیئے جاؤ گے
عَذَابَ
عذاب
الۡہُوۡنِ
رسوائی کا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
غَیۡرَ الۡحَقِّ
ناحق
وَ کُنۡتُمۡ
اور تھے تم
عَنۡ اٰیٰتِہٖ
اس کی آیات سے
تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تم تکبر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اُس سے جو
افۡتَرٰی
وہ باندھے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَوۡ
یا
قَالَ
کہے
اُوۡحِیَ
وحی کی گئی ہے
اِلَیَّ
مجھ پر
وَلَمۡ
حالانکہ نہیں
یُوۡحَ
وحی کی گئی
اِلَیۡہِ
اُس پر
شَیۡءٌ
کچھ بھی
وَّمَنۡ
اور جو
قَالَ
کہے
سَاُنۡزِلُ
جلد ہی میں اتاروں گا
مِثۡلَ
جیسا
مَاۤ
اس کے جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھیں
اِذِ
جب
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
فِیۡ غَمَرٰتِ
سختیوں میں ہوتے ہیں
الۡمَوۡتِ
موت کی
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
بَاسِطُوۡۤا
پھیلانے والے
اَیۡدِیۡہِمۡ
اپنے ہاتھوں کو
اَخۡرِجُوۡۤا
تم نکالو
اَنۡفُسَکُمۡ
جانیں اپنی
اَلۡیَوۡمَ
آج
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیے جاؤ گے
عَذَابَ
عذاب کا
الۡہُوۡنِ
ذلت کے
بِمَا
اس وجہ سے کہ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
غَیۡرَ الۡحَقِّ
نا حق
وَ کُنۡتُمۡ
اور تھے تم
عَنۡ اٰیٰتِہٖ
اس کی آیات سے
تَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
تم تکبر کرتے
Translated by

Juna Garhi

And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or says, "It has been inspired to me," while nothing has been inspired to him, and one who says, "I will reveal [something] like what Allah revealed." And if you could but see when the wrongdoers are in the overwhelming pangs of death while the angels extend their hands, [saying], "Discharge your souls! Today you will be awarded the punishment of [extreme] humiliation for what you used to say against Allah other than the truth and [that] you were, toward His verses, being arrogant."

اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ تہمت لگائے یا یوں کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے حالانکہ اس کے پاس کسی بات کی بھی وحی نہیں آئی اور جو شخص یوں کہے کہ جیسا کلام اللہ نے نازل کیا ہے اسی طرح کا میں بھی لاتا ہوں اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہونگے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہونگے کہ ہاں اپنی جانیں نکالو ، آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی اس سبب سے کہ تم اللہ تعالٰی کے ذمہ جھوٹی باتیں لگاتے تھے اور تم اللہ تعالٰی کی آیات سے تکبر کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوسکتا ہے جس نے اللہ پر بہتان باندھا یا جس نے کہا کہ میری طرف وحی کی گئی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہ کی گئی ہو، یا جو کہتا ہے کہ میں بھی ایسی چیز نازل کرسکتا ہوں جو اللہ نے نازل کی ہے ؟ کاش آپ ان ظالموں کو دیکھیں جب وہ موت کی سختیوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور فرشتے ان کی طرف اپنے ہاتھ پھیلائے ہوتے ہیں (اور کہتے ہیں) : لاؤ، اپنی جانیں نکالو۔ آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا کیونکہ تم ناحق باتیں اللہ کے ذمہ لگاتے تھے اور اس کی آیتوں (کو ماننے کے بجائے ان) سے تکبر کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس سے بڑاظالم اور کون ہوگا جو اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھے؟یاکہے کہ مجھ پروحی کی گئی حالانکہ اس پر کچھ وحی نہ کیا گیا ہواورجوکہے کہ جیساکلام اﷲ تعالیٰ نے نازل کیا ہے جلد ہی میں بھی ویساہی اُتاروں گا، اورکاش آپ دیکھیں جب یہ ظالم موت کی سختیوں میں ہوتے ہیں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلانے والے ہوتے ہیں کہ’’نکالواپنی جانیں،آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا اس وجہ سے کہ تم اﷲ تعالیٰ پرناحق باتیں کہتے تھے اوراس کی آیات سے تکبر کیا کرتے تھے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more unjust than the one who fabricates a lie against Allah or says, |"Revelation has been sent to me|" whereas no revelation has been sent to him, and the one who says, |"I would reveal just as Allah has re¬vealed.|" And if you could witness when the unjust are in the throes of death, and the angels stretch their hands (and say,) |"Out with your souls. Today, you shall have your punishment, a punishment of humiliation, because you have been saying about Allah what is not true, and rejecting His verses arrogantly.|"

اور اس سے زیادہ ظالم کون جو باندھے اللہ پر بہتان یا کہے مجھ پر وحی اتری اور اس پر وحی نہیں اتری کچھ بھی اور جو کہے کہ میں بھی اتارتا ہوں مثل اس کے جو اللہ نے اتارا اور اگر تو دیکھے جس وقت کہ ظالم ہوں موت کی سختیوں میں اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہیں کہ نکالو اپنی جانیں آج تم کو بدلے میں ملے گا ذلت کا عذاب اس سبب سے کہ تم کہتے تھے اللہ پر جھوٹی باتیں اور اس کی آیتوں سے تکبر کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جس نے کوئی بات گھڑ کر اللہ سے منسوب کردی یا ( اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا) جو یہ کہے کہ مجھ پر وحی کی گئی ہے جب کہ اس پر کچھ بھی وحی نہ کی گئی ہو اور جو کہے کہ میں بھی اتار سکتا ہوں جیسا کلام اللہ نے اتارا ہے اور کاش تم دیکھ سکتے جبکہ یہ ظالم موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ آگے بڑھا رہے ہوں گے (اور کہہ رہے ہوں گے) کہ نکالو اپنی جانیں آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا بسبب اس کے جو تم کہتے رہے تھے اللہ کی طرف منسوب کر کے ناحق باتیں اور جو تم اللہ کی آیات سے متکبرانہ اعراض کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who can be more unjust than he who places a lie on Allah and who says: 'Revelation has come to me' when in fact nothing was revealed to him, and who says: 'I will produce the like of what Allah has revealed?' If you could but see the wrongdoers in the agonies of death, and the angels stretching out their hands (saying): 'Yield up your souls! Today you will be recompensed with the chastisement of humiliation for the lie you spoke concerning Allah, and for you waxing proud against His signs.'

اور اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑے ، یا کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے درآں حالے کہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گئی ہو ، یا جو اللہ کی نازل کردہ چیز کے مقابلہ میں کہے کہ میں بھی ایسی چیز نازل کر کے دکھا دوں گا ؟ کاش تم ظالموں کو اس حالت میں دیکھ سکو جب کہ وہ سکراتِ موت میں ڈبکیاں کھا رہے ہوتے ہیں اور فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھا کر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ لاؤ ، نِکالو اپنی جان ، آج تمہیں ان باتون کی پاداش میں ذِلّت کا عذاب دیا جائے گا جو تم اللہ پر تہمت رکھ کر ناحق بکا کرتے تھے اور اس کی آیات کے مقابلہ میں سرکشی دکھاتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے ، یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی نازل کی گئی ہے ، حالانکہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گئی ہو ، اور اسی طرح وہ جو یہ کہے کہ میں بھی ویسا ہی کلام نازل کردوں گا جیسا اللہ نے نازل کیا ہے ؟ اور اگر تم وہ وقت دیکھو ( تو بڑا ہولناک منظر نظر آئے ) جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں گرفتار ہوں گے ، اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ( کہہ رہے ہوں گے کہ ) اپنی جانیں نکالو ، آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا ، اس لیے کہ تم جھوٹی باتیں اللہ کے ذمے لگاتے تھے ، اور اس لئے کہ تم اس کی نشانیوں کے خلاف تکبرکا رویہ اختیار کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے (پیغمبر نہ ہو اور پیغمبری کا دعوے کرے) یا یوں کہے کہ مجھ پر (اللہ کی طرف سے) وحی آئی اور اس پر کوئی وحی نہ آئی ہو 1 اور (اسی طرح اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا) جو کہے میں بھی ایسا ہی (قرآن اتار دوں گا 2 جیسے اللہ نے اتارا کاش تو ان ظالموں کو اس وقت دیکھے جب موت کی سختیوں (سکرات) میں پڑے ہوں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے (کہہ رہے ہوں) اپنی جانیں نکالو 3 آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا ملے گی 4 اس لیے کہ تم خدا پر جھوٹ بولتے تھے 5 اور تم اس کی آیتوں پر اکڑ جاتے تھے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان لگایا یا کہا مجھ پر وحی آتی ہے اور اس کے پاس کسی بات کی بھی وحی نہیں آتی اور جو کہے کہ جس طرح کی (کتاب) اللہ نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب یہ ظالم موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے (کہ ہاں) اپنی جانیں نکالو آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی اس وجہ سے کہ تم اللہ کے ذمہ جھوٹی باتیں کہتے تھے اور تم اس کی نشانیوں سے تکبر کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑ تا ہے یا دعویٰ کرتا ہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے جب کہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گئی ہو یا وہ دعویٰ کرے کہ میں بھی نازل شدہ وحی کی طرح اپنی نازل شدہ چیز پیش کرسکوں گا۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کاش اپنے آپ پر ظلم کرنے والے لوگوں کو آپ اس حالت میں دیکھ سکتے جبکہ وہ موت کی سختیوں میں پڑے ہاتھ پائوں ما رہے ہوں گے اور فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھا کر انہیں ڈانٹ رہے ہوں گے کہ چلو ادھر نکالو اپنی جان۔ آج تمہیں اس ناحق بکواس کے عوض جو تم اللہ پر تمہمت دھرا کرتے تھے۔ اور اس کی آیات کے مقابلے میں بڑی رعونت دکھایا کرتے تھے ذلت کا عذاب دیاجائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے۔ یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو اور جو یہ کہے کہ جس طرح کی کتاب خدا نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں۔ اور کاش تم ان ظالم (یعنی مشرک) لوگوں کو اس وقت دیکھو جب موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں اور فرشتے (ان کی طرف عذاب کے لئے) ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپنی جانیں۔ آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس لئے کہ تم خدا پر جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے سرکشی کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who is a greater wrong-doer than one who fabricateth a lie against Allah, or saith: a Revelation hath came to me, whereas no Revelation hath come to him in aught, and one who saith: I shall send down the like of that which God hath sent down? Would that thou souldst see what time the wrong-doers are in the pangs of death while the angels are stretching forth their hands saying: yield up your souls; to-day ye will be awarded a torment of ignomity for that which ye have been saying of Allah other than the truth, and against His signs ye were wont to be stiff-necked.

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ تہمت گڑھ لے یا کہنے لگے کہ میرے اوپر وحی آتی ہے درآنحالیکہ اس پر کچھ بھی وحی نہیں کی گئی ہے اور (اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا) جو کہے کہ جیسا (کلام) خدا نے نازل کیا ہے میں بھی (ایسا ہی) نازل کروں گا ۔ کاش آپ اس وقت دیکھیں جب (یہ) ظالم موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ (ان کی طرف) بڑھا رہے ہوں کہ اپنی جانیں (جلد) نکالو ۔ آج تمہیں ذلک کا عذاب ملے گا بہ اس کے کہ تم اللہ پر جھوٹ اور اللہ کے ذمے ناحق باتیں جوڑا کرتے تھے اور تم اللہ کی نشانیوں کے مقابلہ میں تکبر کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے ، جو اللہ پر جھوٹ تہمت باندھے یا دعویٰ کرے کہ مجھ پر وحی آئی ہے ، درآنحالیکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو اور اس سے جو دعویٰ کرے کہ جیسا کلام خدا نے اتارا ہے ، میں بھی اتار دوں گا؟ اور اگر تم دیکھ پاتے اس وقت کو جبکہ یہ ظالم موت کی جان کنیوں میں ہوں گے اور فرشتے ہاتھ بڑھائے ہوئے مطالبہ کر رہے ہوں گے کہ اپنی جانیں حوالہ کرو ۔ آج تم ذلت کا عذاب دیے جاؤ گے ، بوجہ اس کے کہ تم اللہ پر ناحق تہمت جوڑتے تھے اور تم متکبرانہ اس کی آیات سے اعراض کرتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جواﷲتعالیٰ پر جھوٹا بہتان باندھے یا یوں کہے کہ میری طرف وحی کی گئی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہیں کی گئی اور اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو کہے کہ جیسا ( اﷲ ( تعالیٰ ) نے کلام نازل کیا ہے میں بھی ویسا ہی کلام نازل کروںگا اور اگر آپ اس منظر کو دیکھیں جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میںہوں گے اور فرشتے ( ان کی طرف ) اپنے ہاتھ بڑھارہے ہوں گے کہ اپنی جانیں نکالو آج تمہیں ذلت والے عذاب کی سزا دی جائے گی تمہارے اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹی باتیں کہنے کی وجہ سے اور تم اس کی آیتوں کے ( ماننے ) سے تکبر کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا الزام لگائے یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے، حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو۔ اور جو یہ کہے کہ جیسی کتاب اللہ نے نازل کی ہے اس طرح کی میں خود بھی بنا لیتا ہوں کاش ! آپ ان ظالموں کو اس وقت دیکھو جب وہ موت کی سختیوں میں مبتلا ہوں، اور فرشتے ان کی طرف عذاب کے لیے ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپنی جانیں آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائے گا، اس لیے کہ تم اللہ پر جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے سرکشی کیا کرتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا، بہتان گھڑے یا کہے کہ مجھ پر وحی نازل کی گئی ہے، حالانکہ اس پر کسی بھی چیز کی وحی نہیں کی گئی اور جو کہے کہ میں بھی ویسی ہی چیز اتار سکتا ہوں، جیسی کہ اللہ نے اتاری ہے اور اگر تم دیکھ سکو (حال اس وقت کا) جب کہ ظالم لوگ (گرفتار) ہوں کہ موت کی سختیوں میں اور فرشتے ہاتھ بڑھائے (ان سے کہہ رہے ہوں گے کہ) نکالو تم اپنی جانوں کو آج تمہیں عذاب دیا جائے گا ذلت کا تمہاری ان ناحق باتوں کی پاداش میں جو تم لوگ بنایا کرتے تھے اللہ (کی ذات اقدس و اعلیٰ ) کے بارے میں، اور اس بناء پر کہ تم لوگ منہ موڑا کرتے تھے اس کی آیتوں (پر ایمان لانے) سے اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں،

Translated by

Noor ul Amin

اور کون اس شخص سے بڑھ کرظالم ہے جس نے اللہ پر بہتان باندھا یاکہاکہ میری طرف وحی آتی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ نہ وحی کی گئی ، یاجو کہے کہ میں بھی وہی نازل کرسکتاہوںجو اللہ نے نازل کیا ؟کاش آپ ظالموں کو دیکھیں جب وہ موت کی سختیوں میں ہوتے ہیں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلاتے ہوتے ہیں کہ:’’نکالواپنی جانیں ، آج تمہیں ذلت کاعذاب دیاجائے گاکیونکہ تم اللہ کے ذمے ناحق باتیں لگاتے تھے اور اس کی آیتوں سے تکبرکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۱۹۰ ) یا کہے مجھے وحی ہوئی اور اسے کچھ وحی نہ ہوئی ( ف۱۹۱ ) اور جو کہے ابھی میں اتارتا ہوں ایسا جیسا اللہ نے اتارا ( ف۱۹۲ ) اور کبھی تم دیکھوں جس وقت ظالم موت کی سختیوں میں ہیں اور فرشتے ہاتھ پھیلاتے ہوئے ہیں ( ف۱۹۳ ) کہ نکالو اپنی جانیں ، آج تمہیں خواری کا عذاب دیا جائے گا بدلہ اس کا کہ اللہ پر جھوٹ لگاتے تھے ( ف۱۹٤ ) اور اس کی آیتوں سے تکبر کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا ( نبوت کا جھوٹا دعوٰی کرتے ہوئے یہ ) کہے کہ میری طرف وحی کی گئی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہ کی گئی ہو اور ( اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا ) جو ( خدائی کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے یہ ) کہے کہ میں ( بھی ) عنقریب ایسی ہی ( کتاب ) نازل کرتا ہوں جیسی اللہ نے نازل کی ہے ۔ اور اگر آپ ( اس وقت کا منظر ) دیکھیں جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ( مبتلا ) ہوں گے اور فرشتے ( ان کی طرف ) اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں گے اور ( ان سے کہتے ہوں گے: ) تم اپنی جانیں جسموں سے نکالو ۔ آج تمہیں سزا میں ذلّت کا عذاب دیا جائے گا ۔ اس وجہ سے کہ تم اﷲ پر ناحق باتیں کیا کرتے تھے اور تم اس کی آیتوں سے سرکشی کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو خدا پر جھوٹا بہتان باندھے یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے حالانکہ اس پر کوئی وحی نہ کی گئی ہو اور ( اس سے بڑا ظالم کون ہے ) جو کہے کہ جیسا کلام اللہ نے نازل کیا ہے ایسا میں بھی نازل کروں گا ۔ ( یعنی نازل کر سکتا ہوں ) اے کاش! تم وہ منظر دیکھو جب کہ ظالم لوگ موت کے سکرات ( سختیوں ) میں ہوں گے اور موت والے فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں گے ( اور کہیں گے ) اپنی روحوں کو ان ( سکرات ) سے نکالو ۔ آج تمہیں ذلت آمیز عذاب کیا جائے گا تمہارے خدا کے بارے میں غلط باتیں کرنے اور اس کی آیتوں کے مقابلہ میں تکبر کرنے کی پاداش میں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who can be more wicked than one who inventeth a lie against Allah, or saith, "I have received inspiration," when he hath received none, or (again) who saith, "I can reveal the like of what Allah hath revealed"? If thou couldst but see how the wicked (do fare) in the flood of confusion at death! - the angels stretch forth their hands, (saying),"Yield up your souls: this day shall ye receive your reward,- a penalty of shame, for that ye used to tell lies against Allah, and scornfully to reject of His signs!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Who are more unjust than those who ascribe lies to God or say that God has sent them revelations when nothing has been sent to them, or those who say that they can also bring down (from heaven) a book like that which God has revealed? Would that you could see the unjust in the agonies of death when the angels will come forward with their hands outstretched to take their souls out of their bodies and say, "This is the day when you will face humiliating torment for the falsehood that you ascribed to God and for your contemptuously disregarding of His revelations."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who can be more unjust than he who invents a lie against Allah, or says: "I have received inspiration," whereas he is not inspired in anything; and who says, "I will reveal the like of what Allah has revealed." And if you could but see when the wrongdoers are in the agonies of death, while the angels are stretching forth their hands (saying): "Deliver your souls! This day you shall be recompensed with the torment of degradation because of what you used to utter against Allah other than the truth. And you used to reject His Ayat with disrespect!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is more unjust than he who forges a lie against Allah, or says: It has been revealed to me; while nothing has been revealed to him, and he who says: I can reveal the like of what Allah has revealed? and if you had seen when the unjust shall be in the agonies of death and the angels shall spread forth their hands: Give up your souls; today shall you be recompensed with an ignominious chastisement because you spoke against Allah other than the truth and (because) you showed pride against His communications.

Translated by

William Pickthall

Who is guilty of more wrong than he who forgeth a lie against Allah, or saith: I am inspired, when he is not inspired in aught; and who saith: I will reveal the like of that which Allah hath revealed? If thou couldst see, when the wrong-doers reach the pangs of death and the angels stretch their hands out (saying): Deliver up your souls. This day ye are awarded doom of degradation for that ye spake concerning Allah other than the truth, and used to scorn His portents.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उससे बढ़कर कौन ज़ालिम होगा जो अल्लाह पर झूठी तोहमत बाँधे या कहे कि मुझ पर वह्य उतरी है; हालाँकि उस पर कोई वह्य नाज़िल न की गई हो, और कहे कि जैसा कलाम अल्लाह ने उतारा है मैं भी उतारूँगा, और अगर आप वह वक़्त देखो जबकि ये ज़ालिम मौत की सख़्तियों में होंगे और फ़रिश्ते हाथ बढ़ा रहे होंगे कि लाओ अपनी जानें निकालो, आज तुमको ज़िल्लत का अज़ाब दिया जाएगा इस वजह से कि तुम अल्लाह के बारे में झूठी बातें कहते थे और तुम अल्लाह की निशानियों से तकब्बुर किया करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ تہمت لگائے یا یوں کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے حالانکہ اس کے پاس کسی بات کی بھی وحی نہیں آئی اور جو شخص کہ یوں کہے کہ جیسا کلام اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے اسی طرح کا میں بھی لاتا ہوں۔ اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جبکہ یہ ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہونگے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہونگے ہاں اپنی جانیں نکالو آج تم کو ذلت کی سزا دی جاوے گی اس سبب سے کہ تم اللہ کے ذمہ جھوٹی باتیں بکتے تھے اور تم اللہ تعالیٰ کی آیات سے تکبر کرتے تھے۔ (93)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا کہے میری طرف وحی کی گئی ہے ؟ حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہیں کیا گیا اور جو کہے میں بھی ضرور اس جیسانازل کروں گا جو اللہ نے نازل کیا اور کاش ! آپ دیکھیں جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوتے ہیں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے کہتے ہیں کہ نکالو اپنی جانیں آج تمہیں ذلت کا عذاب اس لیے دیا جائے گا کہ تم اللہ کے بارے میں ناحق باتیں کہتے تھے اور اس کی آیات سے تکبر کرتے تھے۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑے ‘ کہے کہ مجھ پر وحی آئی درآں حالیکہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گئی ہو ‘ یا جو اللہ کی نازل کردہ چیز کے مقابلے میں کہے کہ میں بھی ایسی چیز نازل کر کے دکھا دوں گا ؟ کاش تم ظالموں کو اس حالت میں دیکھ سکو جب کہ وہ سکرات موت میں ڈبکیاں کھا رہے ہوتے ہیں اور فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھا کر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ لاؤ نکالو اپنی جان ‘ آج تمہیں ان باتوں کی پاداش مین ذلت کا عذاب دیا جائے گا جو تم اللہ پر تہمت رکھ کر ناحق بکا کرتے تھے اور اس کی آیات کے مقابلے میں سرکشی دکھاتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا یوں کہے کہ میری طرف وحی کی گئی حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہیں کی گئی۔ اور اس سے بڑھ کر زیادہ ظالم کون ہوگا جو یوں کہے کہ میں ایسا کلام نازل کروں گا جیسا اللہ نے نازل کیا، اور اگر تو اس منظر کو دیکھے جبکہ ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے کہ نکالو اپنی جانیں آج تم کو ذلت والے عذاب کی سزا دی جائے گی اس وجہ سے کہ تم اللہ کے ذمہ جھوٹی باتیں لگاتے تھے اور اس کی آیتوں کو ماننے سے تکبر کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے زیادہ ظالم کون جو باندھے اللہ پر بہتان یا کہے مجھ پر وحی اتری اور اس پر وحی نہیں اتری کچھ بھی اور جو کہے کہ میں بھی اتارتا ہوں مثل اس کے جو اللہ نے اتارا اور اگر تو دیکھے جس وقت کہ ظالم ہوں موت کی سختیوں میں اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہیں کہ نکالو اپنی جانیں آج تم کو بدلے میں ملے گا ذلت کا عذاب اس سبب سے کہ تم کہتے تھے اللہ پر جھوٹی باتیں اور اس کی آیتوں سے تکبر کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا یوں کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے حالانکہ اس پر کوئی وحی ہیں کی گئی اور اسی طرح جو یہ کہئے کہ جو کلام اللہ نے نازل کیا ہے میں بھی اس جیسا کلام بنا سکتا ہوں اور اے پیغمبر کاش آپ ان ظالموں کو اس وقت دیکھ سکتے جبکہ یہ موت کی سختیوں میں پڑے ہوں گے اور موت کے فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا لیں کہ ان سے کہتے ہوں گے لائو اپنی جانوں کو نکالو آج تم کو ان جھوٹی باتوں کے سب جو تم اللہ پر کھڑا کرتے تھے اور اس سرکشی کی پاداش میں جو تم اللہ کی آیتوں کے مقابلہ میں کیا کرتے تھے سخت ذلت آمیز سزا دی جائیگی