Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 95

سورة الأنعام

اِنَّ اللّٰہَ فَالِقُ الۡحَبِّ وَ النَّوٰی ؕ یُخۡرِجُ الۡحَیَّ مِنَ الۡمَیِّتِ وَ مُخۡرِجُ الۡمَیِّتِ مِنَ الۡحَیِّ ؕ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ فَاَنّٰی تُؤۡفَکُوۡنَ ﴿۹۵﴾

Indeed, Allah is the cleaver of grain and date seeds. He brings the living out of the dead and brings the dead out of the living. That is Allah ; so how are you deluded?

بیشک اللہ تعالٰی دانہ کو اور گٹھلیوں کو پھاڑنے والا ہے وہ جاندار کو بے جان سے نکال لاتا ہے اور وہ بے جان کو جاندار سے نکالنے والا ہے اللہ تعالٰی یہ ہے سو تم کہاں الٹے چلے جا رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
فَالِقُ
پھاڑنے والا ہے
الۡحَبِّ
دانے
وَالنَّوٰی
اور گھٹلی
یُخۡرِجُ
وہ نکالتا ہے
الۡحَیَّ
زندہ کو
مِنَ الۡمَیِّتِ
مردہ سے
وَمُخۡرِجُ
اور نکالنے والا ہے
الۡمَیِّتِ
مردہ کو
مِنَ الۡحَیِّ
زندہ سے
ذٰلِکُمُ
یہ ہے
اللّٰہُ
اللہ
فَاَنّٰی
تو کہاں سے
تُؤۡفَکُوۡنَ
تم پھیرے جاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
فَالِقُ
پھاڑنے والا ہے
الۡحَبِّ
دانے کو
وَالنَّوٰی
اورگٹھلی کو
یُخۡرِجُ
وہ نکالتا ہے
الۡحَیَّ
زندہ کو
مِنَ الۡمَیِّتِ
مردہ سے
وَمُخۡرِجُ
اور نکالنے والا ہے
الۡمَیِّتِ
مردہ کو
مِنَ الۡحَیِّ
زندہ سے
ذٰلِکُمُ
وہی ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَاَنّٰی
پھر کدھر
تُؤۡفَکُوۡنَ
تم بہکائے جاتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah is the cleaver of grain and date seeds. He brings the living out of the dead and brings the dead out of the living. That is Allah ; so how are you deluded?

بیشک اللہ تعالٰی دانہ کو اور گٹھلیوں کو پھاڑنے والا ہے وہ جاندار کو بے جان سے نکال لاتا ہے اور وہ بے جان کو جاندار سے نکالنے والا ہے اللہ تعالٰی یہ ہے سو تم کہاں الٹے چلے جا رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ اللہ ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے۔۔ وہ مردہ سے زندہ کو اور زندہ سے مردہ کو نکالنے والا ہے یہ کام تو اللہ کرتا ہے پھر تم کہاں سے بہکائے جاتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ ہی دانے اورگٹھلی کوپھاڑنے والاہے وہ زندہ کومردہ سے نکالتاہے اور وہی مردہ کوزندہ سے نکالنے والاہے وہی اﷲ تعالیٰ ہے،پھر تم کدھرکو بہکائے جا تے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah is the one who splits the seed and the pit. He brings forth the living from the dead, and He is the one who brings forth the dead from the living. That is Allah! Whereto, then, are you straying away?

اللہ ہے کہ پھوڑ نکالتا ہے دانہ اور گٹھلی، نکالتا ہے مردہ سے زندہ اور نکالنے والا ہے زندہ سے مردہ یہ ہے اللہ پھر تم کدھر بہکے جاتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے وہ نکالتا ہے زندہ کو مردہ میں سے اور وہی نکالنے والا ہے مردہ کو زندہ میں سے یہی تو ہے اللہ ( اس کو پہچانو) لیکن تم کدھر الٹے جا رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Truly it is Allah Who causes the grain and the fruit-kernel to sprout. He brings forth the living from the dead and brings forth the dead from the living. Such is Allah. So whither are you tending in error?

دانے اور گھٹلی کو پھاڑنے والا اللہ ہے ۔ 62 وہی زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور وہی مردہ کو زندہ سے خارج کرتا ہے ۔ 63 یہ سارے کام کرنے والا تو اللہ ہے ، پھر تم کدھر بہکے چلے جا رہے ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک اللہ ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے ۔ وہ جاندار چیزوں کو بے جان چیزوں سے نکال لاتا ہے ، اور وہی بے جان چیزوں کو جاندار چیزوں سے نکالنے والا ہے ۔ ( ٣٥ ) لوگو ! وہ ہے اللہ پھر کوئی تمہیں بہکا کر کس اوندھی طرف لئے جارہا ہے ؟ ( ٣٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک اللہ تعالیٰ ہی دانے اور گٹھلی کا پھاڑنے والا ہے 9 زندے کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندے سے نکالنے والاف 10 یہی تو تمہارا خدا ہے پھر تم کیسے پھرے جاتے ہو 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ دانے اور گٹھلی کو پھاڑ کر اگاتا ہے ، نکالتا ہے جاندار کو بےجان سے اور بےجان کو جاندار سے نکالنے والا ہے یہی تو اللہ ہے پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ وہ ہے جو دانے اور گٹھلی کو پھوڑ کر نکالتا ہے ‘ جو بےجان سے جاندار اور جاندار سے بےجان کو نکالتا ہے۔ یہ سارے کام کرنے والا تو اللہ ہے پھر تم کیوں بہکے جارہے ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بے شک خدا ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑ کر (ان سے درخت وغیرہ) اگاتا ہے وہی جاندار کو بے جان سے نکالتا ہے اور وہی بےجان کا جاندار سے نکالنے والا ہے۔ یہی تو خدا ہے۔ پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah is the Cleaver of the seed-grain and the date- stone. He bringeth forth the living from the lifeless, and He is the Bringer-forth of the lifeless from the living. Such is Allah: whither away then are ye deviating?

بیشک (اللہ ہی) دانہ اور گٹھلیوں کو پھاڑنے والا ہے وہی جاندار کو بےجان سے نکالتا ہے اور بےجان کو جاندار سے نکالنے والا ہے وہی تمہارا اللہ ہے سو تم کہاں الٹے چلے جارہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ ہی دانے اور گٹھلیوں کو پھاڑنے والا ہے ۔ وہ برامد کرتا ہے زندہ کو مردہ سے اور وہی برآمد کرنے والا ہے مردہ کو زندہ سے ۔ بس وہی اللہ ہے تو تم کہاں اوندھے ہوئے جاتے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے ہیں نکالتے ہیں مردہ میں سے زندہ کو اور نکالنے والے ہیں زندہ میں سے مردہ کو ۔ یہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہیںپھر تم کہاں الٹے چلے جارہے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک اللہ ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑ نے والا ہے، وہی جاندار کو بےجان سے نکالتا ہے اور وہی بےجان کو جاندار سے نکالنے والا ہے یہی تو اللہ ہے پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ ہی ہے پھاڑ نکالنے والا دانے اور گھٹلی کو، وہی نکالتا ہے، زندہ کو مردہ سے اور اسی کا کام ہے مردہ کو نکالنا زندہ سے، یہ ہے اللہ پھر تم لوگ کدھر الٹے پھیرے جا رہے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ اللہ ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے ، وہ زندہ سے مردہ اور مردہ سے زندہ کو نکالنے والا ہے یہ ( کام ) تو اللہ ( کرتا ) ہے پھرتم کہاں بہکے پھرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ دانے اور گٹھلی کو چیر نے والا ہے ( ف۱۹۹ ) زندہ کو مردہ سے نکالنے ( ف۲۰۰ ) اور مردہ کو زندہ سے نکالنے والا ( ف۲۰۱ ) یہ ہے اللہ تم کہاں اوندھے جاتے ہو ( ف۲۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ دانے اور گٹھلی کو پھاڑ نکالنے والا ہے وہ مُردہ سے زندہ کو پیدا فرماتا ہے اور زندہ سے مُردہ کو نکالنے والا ہے ، یہی ( شان والا ) تو اﷲ ہے پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اللہ ہی ہے جو دانہ اور گھٹلی کو شگافتہ کرنے والا ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے یہ ہے اللہ تم کدھر بہکے جاتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who causeth the seed-grain and the date-stone to split and sprout. He causeth the living to issue from the dead, and He is the one to cause the dead to issue from the living. That is Allah: then how are ye deluded away from the truth?

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who makes all kinds of seeds grow, brings forth the living from the dead, and the dead from the living. It is God who does such things, so how can you turn away from Him?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily! It is Allah Who causes the seed grain and the fruit stone to split and sprout. He brings forth the living from the dead, and it is He Who brings forth the dead from the living. Such is Allah, then how are you deluded away from the truth

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah causes the grain and the stone to germinate; He brings forth the living from the dead and He is the bringer forth of the dead from the living; that is Allah! how are you then turned away.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah (it is) Who splitteth the grain of corn and the date-stone (for sprouting). He bringeth forth the living from the dead, and is the bringer-forth of the dead from the living. Such is Allah. How then are ye perverted?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक अल्लाह दाने और गुठली को फाड़ने वाला है, वह जानदार को बेजान से निकालता है और वही बेजान को जानदार से निकालने वाला है, वही तुम्हारा अल्लाह है फिर तुम किधर बहके चले जा रहे हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک اللہ تعالیٰ پھاڑنے والا ہے دانہ کو اور گٹھلیوں کو۔ (3) وہ جاندار (چیز) کو بےجان (چیز) سے نکال لاتا ہے (جیسے نطفہ سے آدمی پیدا ہوتا ہے) اور وہ بیجان (چیز) کو جاندار (چیز) سے نکالنے والا ہے (جیسے آدمی کے بدن سے نطفہ ظاہر ہوتا ہے) یہ اللہ ہی ہے (جس کی ایسی قدرت ہے) سو تم کہاں الٹے چلے جارہے ہو۔ (95)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک اللہ دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے۔ وہ زندہ کو مردہ سے نکالتا اور مردہ کو زندہ سے نکالنے والا ہے یہی اللہ ہے پھر تم کہاں بہکائے جاتے ہو ؟ “ (٩٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا اللہ ہے ۔ وہی زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور ہی مردہ کو زندہ سے خارج کرتا ہے ۔ یہ سارے کام کرنے والا تو اللہ ہے ‘ پھر تم کدھر بہکے چلے جا رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک اللہ دانوں اور گٹھلیوں کا پھاڑنے والا ہے، اور نکالتا ہے، زندہ کو مردہ سے، اور نکالنے والا ہے مردہ کو زندہ سے، یہ اللہ ہے پھر تم کہاں الٹے چلے جا رہے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہے کہ پھوڑ نکالتا ہے دانہ اور گٹھلی نکالتا ہے مردہ سے زندہ اور نکالنے والا ہے زندہ سے مردہ یہ ہے اللہ پھر تم کدھر بہکے جاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک اللہ ہی بیج کو اور گٹھلی کو پھاڑنے والا ہے وہی جان دار کو بےجان سے نکالتا ہے اور وہی بےجان کو جان دار سے نکالنے والا ہے یہی تو اللہ ہے پھر تم کہاں الٹے پھرے جا رہے ہو