Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 10

سورة الممتحنة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا جَآءَکُمُ الۡمُؤۡمِنٰتُ مُہٰجِرٰتٍ فَامۡتَحِنُوۡہُنَّ ؕ اَللّٰہُ اَعۡلَمُ بِاِیۡمَانِہِنَّ ۚ فَاِنۡ عَلِمۡتُمُوۡہُنَّ مُؤۡمِنٰتٍ فَلَا تَرۡجِعُوۡہُنَّ اِلَی الۡکُفَّارِ ؕ لَا ہُنَّ حِلٌّ لَّہُمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحِلُّوۡنَ لَہُنَّ ؕ وَ اٰتُوۡہُمۡ مَّاۤ اَنۡفَقُوۡا ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ اَنۡ تَنۡکِحُوۡہُنَّ اِذَاۤ اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ اُجُوۡرَہُنَّ ؕ وَ لَا تُمۡسِکُوۡا بِعِصَمِ الۡکَوَافِرِ وَ سۡئَلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ وَ لۡیَسۡئَلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقُوۡا ؕ ذٰلِکُمۡ حُکۡمُ اللّٰہِ ؕ یَحۡکُمُ بَیۡنَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۱۰﴾

O you who have believed, when the believing women come to you as emigrants, examine them. Allah is most knowing as to their faith. And if you know them to be believers, then do not return them to the disbelievers; they are not lawful [wives] for them, nor are they lawful [husbands] for them. But give the disbelievers what they have spent. And there is no blame upon you if you marry them when you have given them their due compensation. And hold not to marriage bonds with disbelieving women, but ask for what you have spent and let them ask for what they have spent. That is the judgement of Allah ; He judges between you. And Allah is Knowing and Wise.

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو تم ان کا امتحان لو دراصل ان کے ایمان کو بخوبی جاننے والا تو اللہ ہی ہے لیکن اگر وہ تمہیں ایمان والیاں معلوم ہوں تو اب تم انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو ، یہ ان کے لئے حلال نہیں اور نہ وہ ان کے لئے حلال ہیں اور جو خرچ ان کافروں کا ہوا ہو وہ انہیں ادا کردو ان عورتوں کو ان کے مہر دے کر ان سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں اور کافر عورتوں کی ناموس اپنے قبضے میں نہ رکھو اور جو کچھ تم نے خرچ کیا ہو ، مانگ لوا ور جو کچھ ان کافروں نے خرچ کیا ہو وہ بھی مانگ لیں یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو تمہارے درمیان کر رہا ہے اللہ تعالٰی بڑے علم ( اور ) حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
جَآءَکُمُ
آ جائیں تمہارے پاس
الۡمُؤۡمِنٰتُ
مومن عورتیں
مُہٰجِرٰتٍ
ہجرت کرنے والیاں
فَامۡتَحِنُوۡہُنَّ
تو امتحان لو ان کا
اَللّٰہُ
اللہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِاِیۡمَانِہِنَّ
ان کے ایمان کو
فَاِنۡ
پھر اگر
عَلِمۡتُمُوۡہُنَّ
جان لو تم انہیں
مُؤۡمِنٰتٍ
ایمان والیاں
فَلَا
تو نہ
تَرۡجِعُوۡہُنَّ
تم لوٹاؤ انہیں
اِلَی الۡکُفَّارِ
طرف کفار کے
لَاہُنَّ
نہ وہ
حِلٌّ
حلا ل ہیں
لَّہُمۡ
ان کے لیے
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحِلُّوۡنَ
وہ حلال ہو سکتے ہیں
لَہُنَّ
ان کے لیے
وَاٰتُوۡہُمۡ
اور دو انہیں
مَّاۤ
جو
اَنۡفَقُوۡا
انہوں نے خرچ کیا
وَلَا
اور نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اَنۡ
کہ
تَنۡکِحُوۡہُنَّ
تم نکاح کرو ان سے
اِذَاۤ
جب
اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ
دے چکو تم انہیں
اُجُوۡرَہُنَّ
مہر ان کے
وَلَا
اور نہ
تُمۡسِکُوۡا
تم روک رکھو
بِعِصَمِ
عصمتیں
الۡکَوَافِرِ
کافر عورتوں کی
وَ سۡئَلُوۡا
اور تم مانگ لو
مَاۤ
جو
اَنۡفَقۡتُمۡ
خرچ کیا تم نے
وَ لۡیَسۡئَلُوۡا
اور چاہیے کہ وہ بھی مانگ لیں
مَاۤ
جو
اَنۡفَقُوۡا
انہوں نے خرچ کیا
ذٰلِکُمۡ
یہ
حُکۡمُ
فیصلہہ ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
یَحۡکُمُ
وہ فیصلہ کرتا ہے
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگوجو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب 
جَآءَکُمُ
آئیں تمہارے پاس
الۡمُؤۡمِنٰتُ
مومن عورتیں
مُہٰجِرٰتٍ
ہجرت کرکے 
فَامۡتَحِنُوۡہُنَّ
توان کی جانچ پڑتال کرلیاکرو
اَللّٰہُ
اﷲتعالیٰ 
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والاہے 
بِاِیۡمَانِہِنَّ
ان کے ایمان کو
فَاِنۡ
پھراگر
عَلِمۡتُمُوۡہُنَّ
تمہیں معلوم ہوکہ وہ 
مُؤۡمِنٰتٍ
مومنہ ہیں
فَلَا
تونہ 
تَرۡجِعُوۡہُنَّ
تم لوٹاؤان کو 
اِلَی الۡکُفَّارِ
کفارکی طرف 
لَا
نہ 
ہُنَّ
وہ عورتیں
حِلٌّ
حلال ہیں
لَّہُمۡ
ان کے لیے 
وَلَاہُمۡ
اورنہ وہ 
یَحِلُّوۡنَ
حلال ہوں گے 
لَہُنَّ
ان کے لیے 
وَاٰتُوۡہُمۡ
اوردے دوانہیں
مَّاۤاَنۡفَقُوۡا
جوانہوں نے خرچ کیا
وَلَاجُنَاحَ
اورنہیں کوئی گناہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اَنۡ
یہ کہ 
تَنۡکِحُوۡہُنَّ
تم نکاح کروان سے 
اِذَاۤ
جب 
اٰتَیۡتُمُوۡہُنَّ
دے دوتم انہیں
اُجُوۡرَہُنَّ
مہران کے 
وَلَا
اورنہ  
تُمۡسِکُوۡا
تم روک کررکھو
بِعِصَمِ
عصمتیں
الۡکَوَافِرِ
کافروں کی 
وَ سۡئَلُوۡا
اورمانگ لو
مَاۤ
جوکچھ 
اَنۡفَقۡتُمۡ
خرچ کیاتم نے 
وَ لۡیَسۡئَلُوۡا
اورچاہیے کہ مانگ لیں
مَاۤاَنۡفَقُوۡا
جوخرچ کیاانہوں نے
ذٰلِکُمۡ
یہ 
حُکۡمُ
فیصلہ ہے 
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کا
یَحۡکُمُ
وہ فیصلہ کرتاہے 
بَیۡنَکُمۡ
تمہارے درمیان 
وَاللّٰہُ
اوراﷲتعالیٰ 
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والاہے
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, when the believing women come to you as emigrants, examine them. Allah is most knowing as to their faith. And if you know them to be believers, then do not return them to the disbelievers; they are not lawful [wives] for them, nor are they lawful [husbands] for them. But give the disbelievers what they have spent. And there is no blame upon you if you marry them when you have given them their due compensation. And hold not to marriage bonds with disbelieving women, but ask for what you have spent and let them ask for what they have spent. That is the judgement of Allah ; He judges between you. And Allah is Knowing and Wise.

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو تم ان کا امتحان لو دراصل ان کے ایمان کو بخوبی جاننے والا تو اللہ ہی ہے لیکن اگر وہ تمہیں ایمان والیاں معلوم ہوں تو اب تم انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو ، یہ ان کے لئے حلال نہیں اور نہ وہ ان کے لئے حلال ہیں اور جو خرچ ان کافروں کا ہوا ہو وہ انہیں ادا کردو ان عورتوں کو ان کے مہر دے کر ان سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں اور کافر عورتوں کی ناموس اپنے قبضے میں نہ رکھو اور جو کچھ تم نے خرچ کیا ہو ، مانگ لوا ور جو کچھ ان کافروں نے خرچ کیا ہو وہ بھی مانگ لیں یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو تمہارے درمیان کر رہا ہے اللہ تعالٰی بڑے علم ( اور ) حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو ان کی جانچ پڑتال کرلیا کرو۔ اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ پھر اگر تمہیں یہ معلوم ہو کہ وہ (فی الواقع) مومن ہیں تو انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو۔ ایسی عورتیں ان (کافروں) کے لئے حلال نہیں اور نہ ہی وہ ان عورتوں کے لئے حلال ہیں۔ اور کافروں نے جو کچھ (ایسی مومن عورتوں پر) خرچ کیا ہو انہیں دے دو ۔ اور ان سے نکاح کرلینے میں تم پر کچھ گناہ نہیں جبکہ تم انہیں ان کے حق مہر ادا کردو۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ رکھو ۔ اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہے وہ ان (کافروں) سے مانگ لو۔ اور جو مہر کافروں نے اپنی (مسلمان) بیویوں کو دیئے تھے وہ ان (مسلمانوں) سے مانگ لیں۔ یہ اللہ کا حکم ہے جو تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا ہے، دانا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جوایمان لائے ہو!جب تمہارے پاس ہجرت کرکے مومن عورتیں آئیں تو اُن کی جانچ پڑتال کرلیاکرو، اﷲ تعالیٰ اُن کے ایمان کو زیادہ جاننے والا ہے پھر اگر تمہیں معلوم ہو کہ وہ مومنہ ہیں تواُنہیں کفارکی طرف نہ لوٹاؤ،یہ اُن کے لئے حلال نہیں اور وہ کافراِن کے لئے حلال نہیں ہوں گے اورجو(مہر)اُنہوں نے خرچ کیا اُنہیں دے دو اور تم پرکوئی گناہ نہیں یہ کہ تم ان سے نکاح کروجب ان کے مہرتم انہیں دے دو اورتم خود بھی کافر عورتوں کی عصمتوں کوروک کرنہ رکھواور جوکچھ تم نے خرچ کیاہے تم مانگ لو اورچاہیے کہ جو اُنہوں نے خرچ کیا ہے وہ مانگ لیں،یہ اﷲ تعالیٰ کافیصلہ ہے،وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتاہے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O you who believe, when the believing women come to you as emigrants, put them to a test. Allah knows best about their faith. So, if you find them faithful, do not send them back to the disbelievers. Neither these (women) are lawful for them, nor are those (disbelievers) lawful for these (women). And give them (the disbelievers) that (dower) which they had paid (to these women). And there is no sin for you if you marry them, when you give them their dowers. And do not hold on to the ties of marriage with the disbelieving women, and ask (their new non-Muslim husbands to pay to you) that (dower) which you had paid (to such women), and they (the previous non-Muslim husbands of the Muslim women) should ask (their new Muslim husbands) to pay that (dower) which they had paid (to their previous wives). That is the decision of Allah. He decides between you. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

اے ایمان والو ! جب آئیں تمہارے پاس ایمان والی عورتیں وطن چھوڑ کر تو ان کو جانچ لو اللہ خوب جانتا ہے ان کے ایمان کو پھر اگر جانو کہ وہ ایمان پر ہیں تو مت پھیرو ان کو کافروں کی طرف نہ یہ عورتیں حلال ہیں ان (کافروں) کو اور نہ وہ (کافر) حلال ہیں ان عورتوں کو اور دے دو ان (کافروں) کو جو ان کا خرچ ہوا ہو اور گناہ نہیں تم کو کہ نکاح کرلو ان عورتوں سے جب ان کو دو ان کے مہر اور نہ رکھو اپنے قبضہ میں ناموس کافر عورتوں کے اور تم مانگ لو جو تم نے خرچ کیا اور وہ (کافر) مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا یہ اللہ کا فیصلہ ہے تم میں فیصلہ کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ِایمان ! جب تمہارے پاس آئیں مومن خواتین ہجرت کر کے تو ان کا امتحان لے لیا کرو اللہ تو ان کے ایمان کے بارے میں بہت اچھی طرح جانتا ہے۔ پھر اگر تم جان لو کہ وہ واقعی مومنات ہیں تو انہیں کفار کی طرف مت لوٹائو۔ نہ اب یہ ان (کافروں) کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ ان کے لیے حلال ہیں اور ان (کافروں) کو ادا کر دو جو کچھ انہوں نے خرچ کیا تھا۔ اور (اے مسلمانو ! ) تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان خواتین سے نکاح کرلو جبکہ تم انہیں ان کے مہر ادا کر دو ۔ اور تم مانگ لو وہ مال جو تم نے (بطورِ مہر) خرچ کیا ہے اور وہ (کافر) بھی مانگ لیں جو کچھ انہوں نے خرچ کیا ہے۔ یہ اللہ کا حکم ہے وہ تمہارے مابین فیصلہ کر رہا ہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, when believing women come to you as Emigrants (in the cause of faith), examine them. Allah fully knows (the truth) concerning their faith. And when you have ascertained them to be believing women, do not send them back to the unbelievers. Those women are no longer lawful to the unbelievers, nor are those unbelievers lawful to those (believing) women. Give their unbelieving husbands whatever they have spent (as bridal-dues); and there is no offence for you to marry those women if you give them their bridal-dues. Do not hold on to your marriages with unbelieving women: ask for the return of the bridal-due you gave to your unbelieving wives and the unbelievers may ask for the return of the bridal-due they had given to their believing wives. Such is Allah's command. He judges between you. Allah is All-Knowing, Most Wise.

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، جب مومن عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں تو ( ان کے مومن ہونے کی ) جانچ پڑ تال کر لو ، اور ان کے ایمان کی حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔ پھر جب تمھیں معلوم ہو جائے کہ وہ مومن ہیں تو انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو 14 ۔ نہ وہ کفار کے لیئے حلال ہیں اور نہ کفار ان کے لیئے حلال ۔ ان کے کافر شوہروں نے جو مہر ان کو دئیے تھے وہ انہیں پھیر دو ۔ اور ان سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جبکہ تم ان کے مہر ان کو ادا کر دو 15 ۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ رو کے رہو ۔ جو مہر تم نے اپنی کافر بیویوں کو دیئے تھے وہ تم واپس مانگ لو اور جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیئے تھے انہیں وہ واپس مانگ لیں 16 ۔ یہ اللہ کا حکم ہے ، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ علیم و حکیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تمہارے پاس عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو تم ان کو جانچ لیا کرو ۔ اللہ ہی ان کے ایمان کے بارے میں بہتر جانتا ہے ۔ پھر جب تمہیں یہ معلوم ہوجائے کہ وہ مومن عورتیں ہیں تو تم انہیں کافروں کے پاس واپس نہ بھیجنا ۔ وہ ان کافروں کے لیے حلال نہیں ہیں ، اور وہ کافر ان کے لیے حلال نہیں ہیں ۔ ( ٥ ) اور ان کافروں نے جو کچھ ( ان عورتوں پر مہر کی صورت میں ) خرچ کیا ہو ، وہ انہیں ادا کرو ۔ ( ٦ ) اور تم پر ان عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے ، جبکہ تم نے ان کے مہر ادا نہیں کردیے ہوں ۔ اور تم کافر عورتوں کی عصمتیں اپنے قبضے میں باقی نہ رکھو ، اور جو کچھ تم نے ( ان کافر بیویوں پر مہر کی صورت میں ) خرچ کیا تھا ، وہ تم ( ان کے نئے شوہروں سے ) مانگ لو ۔ ( ٧ ) اور انہوں نے جو کچھ ( اپنی مسلمان ہوجانے والی بیویوں پر ) خرچ کیا تھا ، وہ ( ان کے نئے مسلمان شوہروں سے ) مانگ لیں ۔ یہ اللہ کا فیصلہ ہے ، وہی تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے ، اور اللہ بڑے علم والا ، بڑی حکمت والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں اپنا دیس چھوڑ کر (ہجرت کر کے) آئیں تو (پہلے) ان کو آزما لیا کرو اللہ تو خوب جانتا ہے 1 کہ وہ ایماندار ہیں 2 یا نہیں اس لئے آزمانا ضرور ہے پھر اگر تم سمجھ لو وہ درحقیقت ایماندار ہیں تو ان کو کافروں کی طرف مت لوٹائو ایسی مسلمان عورتیں کافروں کے لئے حلال نہیں ہوسکتیں نہ کافر ایسی مسلمان عورتوں کے لئے حلال ہوسکتے ہیں 3 اور کافروں نے جو ان عورتوں پر خرچ کیا ہو مہر وہ ان کو دیدو اور اگر تم اے مسلمانوں ایسی عورتوں کے مہر ادا کردو تو ان سے نکاح کرلینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں 4 اور کافر (مشرکہ) عورتوں سے علاقہ مت رکھو 5 اور تم نے جو ان پر مہر خرچ کیا ہے وہ کافروں سے مانگ لو 6 اور انہوں نے جو خرچ کیا ہے وہ کافروں سے مانگ لو 6 اور انہوں نے جو خرچ کیا ہے وہ تم سے مانگ لیں 7 اللہ کا یہی حکم ہے جو حکم وہ تم کو دیتا ہے اور اللہ خوب جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! جب تمہارے پاس ایمان والی عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو تم ان کا امتحان کرلیا کرو۔ اللہ ہی ان کے ایمان کو خوب جانتے ہیں۔ پس اگر تم ان کو ایمان والیاں سمجھو تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ نہ وہ عورتیں ان (کافروں) کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ (کافر) ان عورتوں کے لئے حلال ہیں۔ اور انہوں (کافروں) نے جو کچھ خرچ کیا ہو ان کو ادا کردو۔ اور تم پر کوئی گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو انکے مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس کر دو ) ۔ اور ان پر جو خرچ کیا ہو ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ اللہ کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کیے دیتے ہیں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! جب تمہارے پاس مومن عورتیں (دار الحرب سے) ہجرت کرکے آئیں تو ان کو جانچ لیا کرو۔ اللہ ان کے ایمان (کی حقیت) کو کون جانتا ہے۔ پھر اگر تم ان کو واقعی مومن سمجھتے ہو تو ان کو کافروں کی طرف مت لوٹائو کیونکہ نہ تو وہ عورتیں ان کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ کافر ان عورتوں کے لئے حلال ہیں۔ اور جو (ان کے پہلے والے شوہروں نے ) مہر دیا ہو وہ ان کے خاوندوں کو واپس کردو۔ اور تمہیں ان ہجرت کرنے والی مومن عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے جب کہ تم ان کو ان کے مہرادا کردو۔ اور تم ان کافرہ عورتوں سے زوجیت کا تعلق قائم نہ رکھو جو (دار الحرب میں رہ گئی ہیں) یا مرتد ہو کر واپس لوٹ گئی ہیں۔ البتہ جو مہر تم نے دیا ہو وہ کافروں سے واپس لے لو۔ اور اسی طرح جو مہر کافروں نے دیا تھا وہ اپنا دیا ہوا مہر تم سے واپس لے لیں۔ یہ اللہ کا حکم ہے۔ وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں وطن چھوڑ کر آئیں تو ان کی آزمائش کرلو۔ (اور) خدا تو ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ کہ نہ یہ ان کو حلال ہیں اور نہ وہ ان کو جائز۔ اور جو کچھ انہوں نے (ان پر) خرچ کیا ہو وہ ان کو دے دو۔ اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس دے دو) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو تم ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے (اپنی عورتوں پر) خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ خدا کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کئے دیتا ہے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye who believe! when believing women come Unto you as emigrants examine them. Allah is the best Knower of their faith. Then if ye know them to be true believers, send them not back Unto the infidels; they are not lawful Unto them, nor are they lawful Unto them. And give them that which they have expended. Nor is it any crime in you if ye marry them when ye have given their hires. And hold not to the ties of the infidel women, and ask back that which ye have expended, and let them ask back that which they have expended. That is the judgment of Allah; He judgeth between you, And Allah is Knowing, Wise.

اے ایمان والو جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو ان کا امتحان کرلیا کرو اللہ ان کے ایمان سے خوب واقف ہے ۔ پس اگر انہیں مسلمان سمجھ لو تو انہیں کافروں کی طرف مت واپس کرو وہ عورتیں ان (کافروں) کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ (کافر) ان کے لئے حلال ہیں ۔ اور ان (کافروں) کو وہ ادا کردو جو کچھ انہوں نے خرچ کیا ہے ۔ اور تم کو ان عورتوں سے نکاح کرنے میں کچھ گناہ نہیں تم ان کے مہر ان کے حوالہ کردو اور تم کافر عورتوں کے تعلقات کو مت باقی رکھو ۔ اور جو کچھ تم نے خرچ کیا ہے وہ ان (کافروں سے) طلب کرلو اور جو کچھ ان کافروں نے خرچ کیا ہے وہ تم سے مانگ لیں یہ اللہ کا حکم ہے وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو ان کی تحقیق کرو – یوں اللہ تو ان کے ایمان سے اچھی طرح واقف ہی ہے – پس اگر تم ان کو مؤمنہ پاؤ تو ان کو کفار کی طرف نہ لوٹاؤ ۔ نہ وہ عورتیں ان کیلئے جائز ہیں اور نہ وہ ان عورتوں کیلئے جائز ہیں اور انہوں نے جو کچھ خرچ کیا وہ ، وہ ان کو ادا کردو اور تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان سے نکاح کرلو بشرطیکہ ان کے مہر ان کو ادا کرو اور کافرہ عورتوں کی عصمتوں پر قابض نہ رہو اور جو کچھ تم نے خرچ کیا ، اس کا مطالبہ کرو اور وہ بھی مطالبہ کریں اس کا جو انہوں نے خرچ کیا ہے ۔ یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو وہ تمہارے درمیان کر رہا ہے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس ایمان والی عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو ان کا امتحان لو ، اللہ ( تعالیٰ ) ان کے ایمان کو خوب جانتے ہیں ، پس اگر تم انہیں ایمان والی یقین کرلو تو انہیں کافروں کی طرف نہ لوٹاؤ ، نہ تو وہ عورتیں ان کافر کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ کفار ان عورتوں کے لیے حلال ہیں اور جو ان ( کفار نے مہر کے طور پر ) خرچ کیا انہیں دے دو ، اور تمہارے اوپر ان عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں جب تم ان کے مہر ادا کرچکو ، اور کافروں کی عورتوں کو نہ روکے رکھو اور تم نے جو ان پر ( مہر کے طور پر ) خرچ کیا ہے مانگ لو اور چاہیے کہ وہ ( کفار بھی ) جو انہوں نے ( مہر کے طور پر ) خرچ کیا ہے مانگ لیں ، یہ اللہ ( تعالیٰ ) کا فیصلہ ہے وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرماتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے ، حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! جب تمہارے پاس مومن عورتیں وطن چھوڑ کر آئیں تو ان کی آزمائش کرلو۔ اور اللہ تو ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو کہ نہ یہ ان کو حلال ہے اور نہ وہ ان کو جائز اور جو کچھ انہوں نے ان پر خرچ کیا ہو وہ ان کو دیدو اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو۔ اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضہ میں نہ رکھو (کفار کو واپس دے دو ) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے اپنی عورتوں پر خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں یہ اللہ کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کیے دیتا ہے۔ اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو جب مومن عورتیں ہجرت کرکے تمہارے پاس آئیں تو تم ان کی جانچ پڑتال کرلیا کرو اللہ تو خوب جانتا ہے ان کے ایمان (کی حقیقت) کو (پر تمہیں تحقیق کرنے کی ضرورت ہے) پس اگر تمہیں وہ مومن معلوم ہوں تو تم انہیں کفار کی طرف واپس نہیں کرنا (کیونکہ) نہ تو یہ عورتیں ان (کفار) کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ (کافر) ان کے لئے حلال ہیں البتہ ان کے شوہروں نے جو کچھ (ان کے مہر وغیرہ میں) خرچ کیا ہو وہ تم ان کو دے دو اور ان سے نکاح کرلینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تم ان کو ان کے مہر دے دیا کرو اور تم خود بھی کافر عورتوں کی عصمتوں کو اپنے قبضے میں نہ رکھو اور جو کچھ تم نے خرچ کیا ہو وہ (ان کافروں سے) مانگ لیا کرو اور جو کچھ انہوں نے خرچ کیا ہو وہ ان کو مانگ لینا چاہیے یہ اللہ کا حکم ہے وہ خود تمہارے درمیان فیصلہ فرماتا ہے اور اللہ سب کچھ جانتا بڑا ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو ان کی جانچ پڑتال کرلیاکرو ، اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے پھر اگر تمہیں یہ معلوم ہوکہ وہ مومن ہیں تو انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو ، ایسی ( مسلمان ) عورتیں کافروں کے لئے حلال نہیں اور نہ ہی کافر ( مرد ) ان کے لئے حلا ل ہیں اور کافروں نے ( ان کے ساتھ شادی پر ) جوکچھ خرچ کیا ہو ، ا نہیں واپس دے دو ، اوران سے نکاح کرنے میں تم پر کچھ گناہ نہیں جبکہ تم انہیں ان کے حق مہراداکردو ، اور تم کافر عورتوں کو نکاح میں نہ رکھو ، اورجو تم نے ( ان کے ساتھ شادی پر ) خرچ کیا ہے اس کاتم مطالبہ کرو اورجو مہرکافروں نے اپنی بیویوں کو دئیے تھے اس کا وہ مطالبہ کریں ، یہ اللہ کاحکم ہےجو تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ جاننے والا ، دانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں کفرستان سے اپنے گھر چھوڑ کر آئیں تو ان کا امتحان کرو ( ف۲۸ ) اللہ ان کے ایمان کا حال بہتر جانتا ہے ، پھر اگر تمہیں ایمان والیاں معلوم ہوں تو انہیں کافروں کو واپس نہ دو ، نہ یہ ( ف۲۹ ) انہیں حلال ( ف۳۰ ) نہ وہ انہیں حلال ( ف۳۱ ) اور ان کے کافر شوہروں کو دے دو جو ان کا خرچ ہوا ( ف۳۲ ) اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان سے نکاح کرلو ( ف۳۳ ) جب ان کے مہر انہیں دو ( ف۳٤ ) اور کافرنیوں کے نکاح پر جمے نہ رہو ( ف۳۵ ) اور مانگ لو جو تمہارا خرچ ہوا ( ف۳٦ ) اور کافر مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا ( ف۳۷ ) یہ اللہ کا حکم ہے ، وہ تم میں فیصلہ فرماتا ہے ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو انہیں اچھی طرح جانچ لیا کرو ، اللہ اُن کے ایمان ( کی حقیقت ) سے خوب آگاہ ہے ، پھر اگر تمہیں اُن کے مومن ہونے کا یقین ہو جائے تو انہیں کافروں کی طرف واپس نہ بھیجو ، نہ یہ ( مومنات ) اُن ( کافروں ) کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ ( کفّار ) اِن ( مومن عورتوں ) کے لئے حلال ہیں ، اور اُن ( کافروں ) نے جو ( مال بصورتِ مَہر اِن پر ) خرچ کیا ہو وہ اُن کو ادا کر دو ، اور تم پر اس ( بات ) میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اِن سے نکاح کر لو جبکہ تم اُن ( عورتوں ) کا مَہر انہیں ادا کر دو ، اور ( اے مسلمانو! ) تم بھی کافر عورتوں کو ( اپنے ) عقدِ نکاح میں نہ روکے رکھو اور تم ( کفّار سے ) وہ ( مال ) طلب کر لو جو تم نے ( اُن عورتوں پر بصورتِ مَہر ) خرچ کیا تھا اور وہ ( کفّار تم سے ) وہ ( مال ) مانگ لیں جو انہوں نے ( اِن عورتوں پر بصورتِ مَہر ) خرچ کیا تھا ، یہی اللہ کا حکم ہے ، اور وہ تمہارے درمیان فیصلہ فرما رہا ہے ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب مؤمن عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں تو ان کا امتحان لے لیا کرو اللہ ان کے ایمان کی ( اصلیت ) کو بہتر جانتا ہے پس اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ وہ مؤمن ہیں تو پھر انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو ۔ نہ وہ ( مؤمن عورتیں ) ان ( کافروں ) کیلئے حلال ہیں اور نہ وہ ( کافر ) ان عورتوں کیلئے حلال ہیں اور ان ( کافر شوہروں ) نے ( حق مہر وغیرہ کے سلسلہ میں ) جو کچھ خرچ کیا ہے وہ انہیں ادا کر دو اور تمہارے لئے کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ تم ان سے نکاح کرو جبکہ تم ان کے مہر ان کو ادا کر دو اور تم ( بھی ) کافر عورتوں کو ( اپنے نکاح میں ) روکے نہ رکھو اور تم نے ( ان پر جو مہر ) خرچ کیا ہے وہ ( ان سے ) واپس مانگ لو اورکافر بھی ( مسلمان بیویوں سے مہر واپس ) مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا ہے یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! When there come to you believing women refugees, examine (and test) them: Allah knows best as to their Faith: if ye ascertain that they are Believers, then send them not back to the Unbelievers. They are not lawful (wives) for the Unbelievers, nor are the (Unbelievers) lawful (husbands) for them. But pay the Unbelievers what they have spent (on their dower), and there will be no blame on you if ye marry them on payment of their dower to them. But hold not to the guardianship of unbelieving women: ask for what ye have spent on their dowers, and let the (Unbelievers) ask for what they have spent (on the dowers of women who come over to you). Such is the command of Allah: He judges (with justice) between you. And Allah is Full of Knowledge and Wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, when believing immigrant women come to you, test them. God knows best about their faith. If you know that they are believers, do not return them to the disbelievers. Such women are not lawful for them and disbelievers are not lawful for such women. Give the disbelievers whatever they have spent (on such women for their dowry). There is no offense for you to marry them if you agree to give them their dowry. Do not hold unto your disbelieving wives; you may get back what you have spent on them for their dowry and the disbelievers may also ask for what they have spent. This is the command of God by which He judges you. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! When believing women come to you as emigrants, examine them; Allah knows best as to their faith, then if you ascertain that they are true believers, send them not back to the disbelievers. They are not lawful for the disbelievers nor are the disbelievers lawful for them. But give them (disbelievers) that which they have spent (on their dowery). And there will be no sin on you to marry them if you have paid their due to them. Likewise do not keep the disbelieving women, and ask for that which you have spent (on their dowery) and let them (the disbelievers) ask for that which they have spent. That is the judgement of Allah, He judges between you. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! when believing women come to you flying, then examine them; Allah knows best their faith; then if you find them to be believing women, do not send them back to the unbelievers, neither are these (women) lawful for them, nor are those (men) lawful for them, and give them what they have spent; and no blame attaches to you in marrying them when you give them their dowries; and hold not to the ties of marriage of unbelieving women, and ask for what you have spent, and let them ask for what they have spent. That is Allah's judgment; He judges between you, and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! When believing women come unto you as fugitives, examine them. Allah is Best Aware of their faith. Then, if ye know them for true believers, send them not back unto the disbelievers. They are not lawful for them (the disbelievers), nor are they (the disbelievers) lawful for them. And give them (the disbelievers) that which they have spent (upon them). And it is no sin for you to marry such women when ye have given them their dues. And hold not to the ties of disbelieving women; and ask for (the return of) that which ye have spent; and let them (the disbelievers) ask for that which they have spent. That is the judgment of Allah. He judgeth between you. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! जब तुम्हारे पास ईमान की दावेदार स्त्रियाँ हिजरत करके आएँ तो तुम उन्हें जाँच लिया करो। यूँ तो अल्लाह उन के ईमान से भली-भाँति परिचित है। फिर यदि वे तुम्हें ईमान वाली मालूम हो, तो उन्हें इनकार करने वालों (अधर्मियों) की ओर न लौटाओ। न तो वे स्त्रियाँ उन के लिए वैध हैं और न वे उन स्त्रियों के लिए वैध हैं। और जो कुछ उन्होंने ख़र्च किया हो तुम उन्हें दे दो और इसमें तुम्हारे लिए कोई गुनाह नहीं कि तुम उन से विवाह कर लो, जबकि तुम उन्हें महर अदा कर दो। और तुम स्वयं भी इनकार करने वाली स्त्रियों के सतीत्व को अपने अधिकार में न रखो। और जो कुछ तुम ने ख़र्च किया हो माँग लो। और उन्हें भी चाहिए कि जो कुछ उन्होंने ख़र्च किया हो माँग ले। यह अल्लाह का आदेश है। वह तुम्हारे बीच फ़ैसला करता है। अल्लाह सर्वज्ञ, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والوجب تمہارے پاس مسلمان عورتیں (دار الحرب سے) ہجرت کرکے آئیں تو تم ان کا امتحان کرلیا کرو ان کے ایمان کو اللہ ہی خوب جانتا ہے۔ (6) پس اگر ان کو (اس امتحان کی رو سے) مسلمان سمجھو تو ان کو کفار کی طرف مت واپس کرو (کیونکہ) نہ تو وہ عورتیں ان (کافروں) کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ (کافر) ان عورتوں کے لئے حلال ہیں اور ان کافروں نے جو کچھ خرچ کیا ہو وہ انکو ادا کردو اور تم کو ان عورتوں سے نکاح کرلینے میں کوئی گناہ نہ ہوگا جبکہ تم ان کے مہر ان کو دیدو اور (اے مسلمانو) تم کافر عورتوں کے تعلقات کو باقی مت رکھو (1) اور (اس صورت میں) جو کچھ تم نے خرچ کیا ہو (ان کافروں سے) مانگ لو اور جو کچھ ان کافروں نے خرچ کیا ہو وہ (تم سے) مانگ لیں یہ اللہ کا حکم ہے (اس کا اتّباع کرو) وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ بڑا علم اور حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! جب مومن عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں تو ان کے ایمان کو جانچ لیا کرو۔ ان کے ایمان کی حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ جب تمہیں معلوم ہوجائے کہ وہ مومن ہیں تو انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو۔ نہ وہ کفار کے لیے حلال ہیں اور نہ کفار ان کے لیے حلال ہیں، ان کے کافر شوہروں نے جو انہیں حق مہر دیے ہیں وہ انہیں واپس کردو۔ اور ان سے نکاح کرلینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تم ان کے مہر انہیں ادا کر دو ۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ روکے رہو۔ جو مہر تم نے اپنی کافر بیویوں کو دیے تھے وہ تم واپس مانگ لو اور جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیے تھے انہیں وہ واپس مانگ لیں، یہ اللہ کا حکم ہے، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا اور بڑا حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب مومن عورتیں ہجرت کرکے تمہارے پاس آئیں تو (ان کے مومن ہونے کی) جانچ پڑتال کرلو ، اور ان کے ایمان کی حقیقت تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ پھر جب تمہیں معلوم ہوجائے کہ وہ مومن ہیں تو انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو۔ نہ وہ کفار کے لئے حلال ہیں اور نہ کفار ان کے لئے حلال۔ ان کے کفار شوہروں نے جو مہران کو دیئے تھے وہ انہیں پھیر دو ۔ اور ان سے نکاح کر لنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تم ان کے مہر ان کو ادا کردو۔ اور تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ روکے رہو۔ جو مہر تم نے اپنی کافر بیویوں کو دیئے تھے وہ تم واپس مانگ لو۔ اور جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیئے تھے انہیں وہ واپس مانگ لیں۔ یہ الہل کا حکم ہے ، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور وہ علیم و حکیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو تم ان کا امتحان کرلیا کرو، ان کے ایمان کو اللہ ہی خوب جانتا ہے پس اگر ان کو مسلمان سمجھو تو ان کو کفار کی طرف واپس مت کرو، نہ تو وہ عورتیں ان کافروں کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ کافر ان عورتوں کے لئے حلال ہیں، اور ان کافروں نے جو کچھ خرچ کیا ہو ان کو ادا کردو، اور تم کو ان عورتوں سے نکاح کرنے میں کچھ گناہ نہیں ہوگا جبکہ تم ان کے مہر ان کو دے دو ، اور تم کافر عورتوں کے تعلقات کو باقی مت رکھو، اور جو کچھ تم نے خرچ کیا وہ مانگ لو اور جو کچھ ان کافروں نے خرچ کیا ہو وہ مانگ لیں، یہ اللہ کا حکم ہے وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ بڑا علم اور حکمت والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو ! جب آئیں تمہارے پاس ایمان والی عورتیں وطن چھوڑ کر ان کو جانچ لو اللہ خوب جانتا ہے ان کے ایمان کو پھر اگر جانو کہ وہ ایمان پر ہیں تو مت پھیرو ان کو کافروں کی طرف نہ یہ عورتیں حلال ہیں ان کافروں کو اور نہ وہ کافر حلال ہیں ان عورتوں کو اور دے دو ان کافروں کو جو ان کا خرچ ہوا ہو اور گناہ نہیں تم کو نکاح کرلو ان عورتوں سے جب ان کو دو ان کے مہر اور نہ رکھو اپنے قبضہ میں ناموس کافر عورتوں کے اور تم مانگ لو جو تم نے خرچ کیا اور وہ کافر مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا، یہ اللہ کا فیصلہ ہے تم میں فیصلہ کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں ہجرت کرکے آجائیں یعنی دارالحرب سے تو ان کے ایمان کا امتحان کرلیا کرو یوں تو ان کے ایمان کو اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے پھر اگر تم ان کو واقعی مسلمان سمجھو تو ان کو کافروں کی طرف واپس نہ کرو کیونکہ نہ تو وہ عورتیں ان کافروں کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ کافر ان عورتوں کے لئے حلال ہیں ہاں جو مہر ان کے کافر خاوندوں نے ان کو دیا ہو وہ ان خاوندوں کو واپس کردو اور تم کو ان ہجرت کرکے آنے والی عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں جبکہ تم ان عورتوں کو ان کے مہر ادا کردو اور تم ان کافرہ عورتوں سے زوجیت کا کوئی تعلق قائم نہ رکھو (جو دارالحرب میں رہ گئیں یا مرتد ہوکر واپس گئیں) ہاں جو مہر تم نے ان کو دیا ہو وہ کافروں سے واپس لو اور اسی طرح جو مہر کافروں نے دیا ہ وہ اپنا دیا ہوا تم واپس لے لیں یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے وہ تمہارے مابین فیصلہ کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا بڑی حکمت والا ہے۔