19 This is. a rejoinder to the chiefs of Makkah, who argued with the Muslims, thus: "The blessings that we are enjoying in the world are a sign that we are favourites of AIlah, and the miserable lives that you are living are a proof that you are under the wrath of AIIah. Therefore, even if there was any life after death, as you say, we shall have good time there too, and the torment would be imposed on you, not on us!"
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :19
مکہ کے بڑے بڑے سردار مسلمانوں سے کہتے تھے کہ ہم کو یہ نعمتیں جو دنیا میں مل رہی ہیں ، یہ خدا کے ہاں ہمارے مقبول ہونے کی علامت ہیں ، اور تم جس بد حالی میں مبتلا ہو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ تم خدا کے مغضوب ہو ۔ لہذا اگر کوئی آخرت ہوئی بھی ، جیسا تم کہتے ہو ، تو ہم وہاں بھی مزے کریں گے اور عذاب تم پر ہو گا نہ کہ ہم پر ۔ اس کا جواب ان آیات میں دیا گیا ہے ۔