Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 41

سورة القلم

اَمۡ لَہُمۡ شُرَکَآءُ ۚ ۛ فَلۡیَاۡتُوۡا بِشُرَکَآئِہِمۡ اِنۡ کَانُوۡا صٰدِقِیۡنَ ﴿۴۱﴾

Or do they have partners? Then let them bring their partners, if they should be truthful.

کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہیے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے لیے
شُرَکَآءُ
کچھ شریک ہیں
فَلۡیَاۡتُوۡا
پس چاہیے کہ وہ لے آئیں
بِشُرَکَآئِہِمۡ
اپنے شریکوں کو
اِنۡ
اگر
کَانُوۡا
ہیں وہ
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ لَہُمۡ
یا ان کے
شُرَکَآءُ
کچھ شریک ہیں 
فَلۡیَاۡتُوۡا
تو وہ لے آ ئیں 
بِشُرَکَآئِہِمۡ
اپنے شریکوں کو
اِنۡ
اگر
کَانُوۡا
ہیں وہ
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

Or do they have partners? Then let them bring their partners, if they should be truthful.

کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہیے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا ان کے کچھ شریک ہیں ؟ پھر اگر وہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یااُن کے کچھ شریک ہیں تو وہ اپنے شریکوں کولے آئیں اگر سچے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or do they have associate-gods (who have guaranteed safety for them? Then, let them bring their associate-gods, if they are true,

کیا ان کے واسطے کوئی شریک ہیں پھر تو چاہئے لے آئیں اپنے اپنے شریکوں کو اگر وہ سچے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ان کے کوئی شریک ہیں ؟ تو لائیں یہ اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or has something been guaranteed by any of those whom they associate with Allah in His Divinity?” If so, let them bring forth their associates, if they are truthful.

یا پھر ان کے ٹھہرائے ہوئے کچھ شریک ہیں﴿جنہوں نے اس کا ذمہ لیا ہو﴾؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں23 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا خدائی میں ان کے مانے ہوئے کچھ شریک ہیں ( جو یہ ضمانت لیتے ہوں؟ ) تو پھر لے آئیں اپنے ان شریکوں کو ، اگر وہ سچے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا انہوں نے (خدا کے) شریک بنا رکھے ہیں 8 پھر اگر سچے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ان کے لئے اور بھی (اللہ کے) شریک ہیں اگر سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لے آئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے اللہ کے ساتھ جنہیں شریک کر رکھا ہے (انہوں نے یہ تجویز کیا ہے) تو پھر تم اپنے شریک معبودوں کو لے آؤ اگر تم سچے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they associate gods? Then let them produce their associate gods if they say sooth!

کیا ان کے ٹھہرائے ہوئے کچھ شریک (خدائی) ہیں اچھا تو یہ پیش کریں اپنے ان شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان کے کچھ شرکاء ہیں؟ تہ وہ لائیں اپنے شریکوں کو اگر وہ سچے ہوں!

Translated by

Mufti Naeem

یا تمہارے شریک ( معبودانِ باطل ) ( اس کے ضامن ہیں ) پس اگر وہ سچے ہیں تو اپنے ( ان ) شریکوں کو سامنے لائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا اس قول میں ان کے اور بھی شریک ہیں ؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لاسامنے کریں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا پھر ان کے ٹھہرائے ہوئے کچھ شریک ایسے ہیں (جنہوں نے یہ ذمہ داری اٹھائی ہو) سو ایسا ہے تو پھر یہ لے آئیں اپنے ان (خود ساختہ) شریکوں کو اگر یہ لوگ سچے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

یاان کے کچھ شریک ہیں ؟پھراگروہ سچے ہیں تواپنے ان شریکوں کو لائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں ( ف٤٤ ) تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں ( ف٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا ان کے کچھ اور شریک ( بھی ) ہیں؟ تو انہیں چاہئے کہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر وہ سچے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یا انکے کچھ آدمی ( ہمارے ) شریک ہیں؟ تو اگر وہ سچے ہیں تو پھر اپنے وہ شریک پیش کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or have they some "Partners" (in Allahhead)? Then let them produce their "partners", if they are truthful!

Translated by

Muhammad Sarwar

they will receive the same thing that the Muslims will? Do they have any witness to such an agreement? Let them bring out such witness, if they are truthful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or have they "partners" Then let them bring their "partners" if they are truthful!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or have they associates if they are truthful.

Translated by

William Pickthall

Or have they other gods? Then let them bring their other gods if they are truthful

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या उन के ठहराए हुए कुछ साझीदार हैं? फिर तो यह चाहिए कि वे अपने साझीदारों को ले आएँ, यदि वे सच्चे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا انکے ٹھیرائے ہوئے شریک (خدائی) ہیں سو ان کو چاہیئے کہ یہ اپنے شریکوں کو پیش کریں اگر یہ سچے ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا پھر ان کے کچھ شریک ہیں جنہوں نے اس کا ذمہ لیا ہے یہ بات ہے تو لائیں اپنے ان شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا پھر ان کے ٹھہرائے ہوئے کچھ شریک ہیں (جنہوں نے اس کا ذمہ لیا ہو) ؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے ان شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان کے لیے ٹھہرائے ہوئے شریک ہیں سو وہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر سچے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا ان کے واسطے کوئی شریک ہیں پھر تو چاہیے لے آئیں اپنے اپنے شریکوں کو اگر وہ سچے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان مشرکوں کے تجویز کردہ شرکاء ہیں پھر اگر یہ سچے ہیں تو ان اپنے تجویز کردہ شرکاء کو پیش کردیں۔