TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Haaqqaa 69:17 – Translations

Every available translation of Surat ul Haaqqaa, verse 17, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَّ الۡمَلَکُ عَلٰۤی اَرۡجَآئِہَا ؕ وَ یَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّکَ فَوۡقَہُمۡ یَوۡمَئِذٍ ثَمٰنِیَۃٌ ﴿ؕ۱۷﴾
And the angels are at its edges. And there will bear the Throne of your Lord above them, that Day, eight [of them].
اس کے کناروں پر فرشتے ہونگے اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ ( فرشتے ) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہونگے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَّالۡمَلَکُ
اور فرشتے
عَلٰۤی اَرۡجَآئِہَا
اس کے کناروں پر ہوں گے
وَیَحۡمِلُ
اور اٹھائیں گے
عَرۡشَ
عرش
رَبِّکَ
آپ کے رب کا
فَوۡقَہُمۡ
اپنے اوپر
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
ثَمٰنِیَۃٌ
آٹھ (فرشتے)
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَّالۡمَلَکُ
اور فرشتے
عَلٰۤی اَرۡجَآئِہَا
اس کے کناروں پر
وَیَحۡمِلُ
اور اٹھائیں گے
عَرۡشَ
عرش
رَبِّکَ
تیرے رب کا
فَوۡقَہُمۡ
اپنے اوپر
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
ثَمٰنِیَۃٌ
آٹھ (فرشتے)
Translated by

Juna Garhi

Info

And the angels are at its edges. And there will bear the Throne of your Lord above them, that Day, eight [of them].

اس کے کناروں پر فرشتے ہونگے اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ ( فرشتے ) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور اس دن آٹھ فرشتے آپ کے پروردگار کے عرش کو اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اورفرشتے اُس کے کناروں پر ہوں گے اور اُس دن تیرے رب کے عرش کو آٹھ فرشتے اپنے اوپراُٹھائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And the angels will be on its borders. And on that Day, the Throne of your Lord will be carried above them by eight (angels).

اور فرشتے ہونگے اس کے کناروں پر اور اٹھائیں گے تخت تیرے رب کا اپنے اوپر اس دن آٹھ شخص

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور فرشتے ہوں گے اس کے کناروں پر۔ اور اس دن تیرے رب کے عرش کو اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے آٹھ فرشتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

and the angels will stand on the sides, with eight of them bearing aloft the Throne of your Lord on that Day.

فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے ، اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس دن آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور فرشتے جو آسمان پر رہتے ہیں وہ اس کے کناروں پر آجائیں گے 9 اور تیرے مالک کا تخت اس دن آٹھ (فرشتے اٹھائے ہوں گے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور فرشتے اس کے کنارے پر آجائیں گے۔ اور جب آپ کے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر آجائیں گے۔ اور اس دن آپ کے رب کے عرش کو آٹھ فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And the angels shall be on the borders thereof; and on that Day eight shall bear over them the Throne of thy Lord.

اور فرشتے اسکے کنارے پر ہوں گے ۔ اور آپ کے پروردگار کے عرش کو اپنے اوپر اس روز آٹھ (فرشتے) اٹھائے ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور تیرے رب کے عرش کو اس دن آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور اس دن آپ کے رب کے عرش کو آٹھ ( فرشتے ) اپنے اوپر اُٹھائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر اتر آئیں گے اور تمہارے رب کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اٹھائے ہوں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور اٹھائے ہوں گے تمہارے رب کے عرش کو اپنے اوپر اس روز آٹھ فرشتے

Translated by

Noor ul Amin

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے ، اوراس دن آٹھ فرشتے آپ کے رب کے عرش کو اپنے اوپراٹھائے ہوئے ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے ( ف۲۲ ) اور اس دن تمہارے رب کا عرش اپنے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائیں گے ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے ، اور آپ کے رب کے عرش کو اس دن ان کے اوپر آٹھ ( فرشتے یا فرشتوں کے طبقات ) اٹھائے ہوئے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور آپ ( ص ) کے پرورگار کے عرش کو اس دن آٹھ ( فرشتے ) اٹھائے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

And the angels will be on its sides, and eight will, that Day, bear the Throne of thy Lord above them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

and will turn frail, losing all force. The angels will be around the heavens and on that day eight of them will carry the Throne of your Lord above all the creatures.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And the angels will be on its sides, and eight angels will, that Day, bear the Throne of your Lord above them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And the angels shall be on the sides thereof; and above them eight shall bear on that day your Lord's power.

Translated by

William Pickthall

Info

And the angels will be on the sides thereof, and eight will uphold the Throne of thy Lord that day, above them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और फ़रिश्ते उस के किनारों पर होंगे और उस दिन तुम्हारे रब के सिंहासन को आठ अपने ऊपर उठाए हुए होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور فرشتے (جو آسمان میں پھیلے ہوئے ہیں) اس کے کنارے پر آجاوینگے (5) اور آپ کے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اٹھائے ہوئے ہونگے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

فرشتے عرش کے اردگرد ہوں گے اور آٹھ فرشتے اس دن آپ کے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

فرشتے ان کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر آجائیں گے، اور اس روز آپ کے پروردگار کے عرش کو آٹھ فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور فرشتے ہوں گے اس کے کناروں پر اور اٹھائیں گے تخت تیرے رب کا اپنے اوپر اس دن آٹھ شخص

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور فرشتے اس کے کناروں پر سمٹ آئیں گے اور اس دن آپ کے رب کے عرش کو آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہونگے۔

Related Verses

28
Surat ul Hajj
22:56
اَلۡمُلۡکُ یَوۡمَئِذٍ لِّلّٰہِ ؕ یَحۡکُمُ بَیۡنَہُمۡ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۵۶﴾
[All] sovereignty that Day is for Allah ; He will judge between them. So they who believed and did righteous deeds will be in the Gardens of Pleasure.
اس دن صرف اللہ ہی کی بادشاہی ہوگی وہی ان میں فیصلے فرمائے گا ، ایمان اور نیک عمل والے تو نعمتوں سے بھری جنتوں میں ہوں گے ۔
Surat ul Furqan
25:26
اَلۡمُلۡکُ یَوۡمَئِذِ ۣ الۡحَقُّ لِلرَّحۡمٰنِ ؕ وَ کَانَ یَوۡمًا عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ عَسِیۡرًا ﴿۲۶﴾
True sovereignty, that Day, is for the Most Merciful. And it will be upon the disbelievers a difficult Day.
اور اس دن صحیح طور پر ملک صرف رحمٰن کا ہی ہوگا اور یہ دن کافروں پر بڑا بھاری ہوگا ۔
Surat uz Zumur
39:6
خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡہَا زَوۡجَہَا وَ اَنۡزَلَ لَکُمۡ مِّنَ الۡاَنۡعَامِ ثَمٰنِیَۃَ اَزۡوَاجٍ ؕ یَخۡلُقُکُمۡ فِیۡ بُطُوۡنِ اُمَّہٰتِکُمۡ خَلۡقًا مِّنۡۢ بَعۡدِ خَلۡقٍ فِیۡ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ؕ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمۡ لَہُ الۡمُلۡکُ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ فَاَنّٰی تُصۡرَفُوۡنَ ﴿۶﴾
He created you from one soul. Then He made from it its mate, and He produced for you from the grazing livestock eight mates. He creates you in the wombs of your mothers, creation after creation, within three darknesses. That is Allah , your Lord; to Him belongs dominion. There is no deity except Him, so how are you averted?
اس نے تم سب کو ایک ہی جان سے پیدا کیا ہے پھر اسی سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور تمہارے لئے چوپایوں میں سے ( آٹھ نر و مادہ ) اتارے وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک بناوٹ کے بعد دوسری بناوٹ پر بناتا ہے تین تین اندھیروں میں ، یہی اللہ تعالٰی تمہارا رب ہے اس کے لئے بادشاہت ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پھر تم کہاں بہک رہے ہو ۔
Surat ul Baqara
2:102
وَ اتَّبَعُوۡا مَا تَتۡلُوا الشَّیٰطِیۡنُ عَلٰی مُلۡکِ سُلَیۡمٰنَ ۚ وَ مَا کَفَرَ سُلَیۡمٰنُ وَ لٰکِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ کَفَرُوۡا یُعَلِّمُوۡنَ النَّاسَ السِّحۡرَ ٭ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ عَلَی الۡمَلَکَیۡنِ بِبَابِلَ ہَارُوۡتَ وَ مَارُوۡتَ ؕ وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنۡ اَحَدٍ حَتّٰی یَقُوۡلَاۤ اِنَّمَا نَحۡنُ فِتۡنَۃٌ فَلَا تَکۡفُرۡ ؕ فَیَتَعَلَّمُوۡنَ مِنۡہُمَا مَا یُفَرِّقُوۡنَ بِہٖ بَیۡنَ الۡمَرۡءِ وَ زَوۡجِہٖ ؕ وَ مَا ہُمۡ بِضَآرِّیۡنَ بِہٖ مِنۡ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ یَتَعَلَّمُوۡنَ مَا یَضُرُّہُمۡ وَ لَا یَنۡفَعُہُمۡ ؕ وَ لَقَدۡ عَلِمُوۡا لَمَنِ اشۡتَرٰىہُ مَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنۡ خَلَاقٍ ۟ ؕ وَ لَبِئۡسَ مَا شَرَوۡا بِہٖۤ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾
And they followed [instead] what the devils had recited during the reign of Solomon. It was not Solomon who disbelieved, but the devils disbelieved, teaching people magic and that which was revealed to the two angels at Babylon, Harut and Marut. But the two angels do not teach anyone unless they say, "We are a trial, so do not disbelieve [by practicing magic]." And [yet] they learn from them that by which they cause separation between a man and his wife. But they do not harm anyone through it except by permission of Allah . And the people learn what harms them and does not benefit them. But the Children of Israel certainly knew that whoever purchased the magic would not have in the Hereafter any share. And wretched is that for which they sold themselves, if they only knew.
ا ور اس چیز کے پیچھے لگ گئے جسے شیاطین ( حضرت ) سلیمان کی حکومت میں پڑھتے تھے ۔ سلیمان نے تو کفر نہ کیا تھا ، بلکہ یہ کفر شیطانوں کا تھا ، وہ لوگوں کو جادو سکھایا کرتے تھے اور بابل میں ہاروت ماروت دو فرشتوں پر جو اتارا گیا تھا وہ دونوں بھی کسی شخص کو اس وقت تک نہیں سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیں کہ ہم تو ایک آزمائش ہیں تو کفر نہ کر پھر لوگ ان سے وہ سیکھتے جس سے خاوند و بیوی میں جدائی ڈال دیں اور دراصل وہ بغیر اللہ تعالٰی کی مرضی کے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے یہ لوگ وہ سیکھتے ہیں جو انہیں نقصان پہنچائے اور نفع نہ پہنچا سکے ، اور وہ با یقین جانتے ہیں کہ اس کے لینے والے کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔ اور وہ بدترین چیز ہے جس کے بدلے وہ اپنے آپ کو فروخت کر رہے ہیں ، کاش کہ یہ جانتے ہوتے ۔
Surat ul Baqara
2:247
وَ قَالَ لَہُمۡ نَبِیُّہُمۡ اِنَّ اللّٰہَ قَدۡ بَعَثَ لَکُمۡ طَالُوۡتَ مَلِکًا ؕ قَالُوۡۤا اَنّٰی یَکُوۡنُ لَہُ الۡمُلۡکُ عَلَیۡنَا وَ نَحۡنُ اَحَقُّ بِالۡمُلۡکِ مِنۡہُ وَ لَمۡ یُؤۡتَ سَعَۃً مِّنَ الۡمَالِ ؕ قَالَ اِنَّ اللّٰہَ اصۡطَفٰىہُ عَلَیۡکُمۡ وَ زَادَہٗ بَسۡطَۃً فِی الۡعِلۡمِ وَ الۡجِسۡمِ ؕ وَ اللّٰہُ یُؤۡتِیۡ مُلۡکَہٗ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۴۷﴾
And their prophet said to them, "Indeed, Allah has sent to you Saul as a king." They said, "How can he have kingship over us while we are more worthy of kingship than him and he has not been given any measure of wealth?" He said, "Indeed, Allah has chosen him over you and has increased him abundantly in knowledge and stature. And Allah gives His sovereignty to whom He wills. And Allah is all-Encompassing [in favor] and Knowing."
اور انہیں ان کے نبی نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے طالوت کو تمہارا بادشاہ بنا دیا ہے تو کہنے لگے بھلا اس کی ہم پر حکومت کیسے ہوسکتی ہے؟ اس سے تو بہت زیادہ حقدار بادشاہت کے ہم ہیں ، اس کو تو مالی کشادگی بھی نہیں دی گئی ۔ نبی نے فرمایا سنو ، اللہ تعالٰی نے اسی کو تم پر برگزیدہ کیا ہے اور اسے علمی اور جسمانی برتری بھی عطا فرمائی ہے بات یہ ہے اللہ جسے چاہے اپنا ملک دے ، اللہ تعالٰی کشادگی والا اور علم والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:251
فَہَزَمُوۡہُمۡ بِاِذۡنِ اللّٰہِ ۟ ۙ وَ قَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوۡتَ وَ اٰتٰىہُ اللّٰہُ الۡمُلۡکَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ عَلَّمَہٗ مِمَّا یَشَآءُ ؕ وَ لَوۡ لَا دَفۡعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعۡضَہُمۡ بِبَعۡضٍ ۙ لَّفَسَدَتِ الۡاَرۡضُ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ ذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۲۵۱﴾
So they defeated them by permission of Allah , and David killed Goliath, and Allah gave him the kingship and prophethood and taught him from that which He willed. And if it were not for Allah checking [some] people by means of others, the earth would have been corrupted, but Allah is full of bounty to the worlds.
چناچہ اللہ تعالٰی کے حکم سے انہوں نے جالوتیوں کو شکست دے دی اور ( حضرت ) ( داؤد علیہ اسلام ) کے ہاتھوں جالوت قتل ہوا اور اللہ تعالٰی نے داؤد ( علیہ السلام ) کو مملکت و حکمت اور جتنا کچھ چاہا علم بھی عطا فرمایا ۔ اگر اللہ تعالٰی بعض لوگوں کو بعض سے دفع نہ کرتا تو زمین میں فساد پھیل جاتا لیکن اللہ تعالٰی دنیا والوں پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:258
اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡ حَآجَّ اِبۡرٰہٖمَ فِیۡ رَبِّہٖۤ اَنۡ اٰتٰىہُ اللّٰہُ الۡمُلۡکَ ۘ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ رَبِّیَ الَّذِیۡ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۙ قَالَ اَنَا اُحۡیٖ وَ اُمِیۡتُ ؕ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ فَاِنَّ اللّٰہَ یَاۡتِیۡ بِالشَّمۡسِ مِنَ الۡمَشۡرِقِ فَاۡتِ بِہَا مِنَ الۡمَغۡرِبِ فَبُہِتَ الَّذِیۡ کَفَرَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۲۵۸﴾ۚ
Have you not considered the one who argued with Abraham about his Lord [merely] because Allah had given him kingship? When Abraham said, "My Lord is the one who gives life and causes death," he said, "I give life and cause death." Abraham said, "Indeed, Allah brings up the sun from the east, so bring it up from the west." So the disbeliever was overwhelmed [by astonishment], and Allah does not guide the wrongdoing people.
کیا تو نے اسے نہیں دیکھا جو سلطنت پا کر ابراہیم ( علیہ السلام ) سے اس کے رب کے بارے میں جھگڑ رہا تھا ، جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا میرا رب تو وہ ہے جو جلاتا اور مارتا ہے ، وہ کہنے لگا میں بھی جلاتا اور مارتا ہوں ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا کہ اللہ تعالٰی سورج کو مشرق کی طرف سے لے آتا ہے تو اسے مغرب کی جانب سے لے آ اب تو وہ کافر بھونچکا رہ گیا ، اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
Surat Aal e Imran
3:26
قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الۡمُلۡکِ تُؤۡتِی الۡمُلۡکَ مَنۡ تَشَآءُ وَ تَنۡزِعُ الۡمُلۡکَ مِمَّنۡ تَشَآءُ ۫ وَ تُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ ؕ بِیَدِکَ الۡخَیۡرُ ؕ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۶﴾
Say, "O Allah , Owner of Sovereignty, You give sovereignty to whom You will and You take sovereignty away from whom You will. You honor whom You will and You humble whom You will. In Your hand is [all] good. Indeed, You are over all things competent.
آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں بیشک تو ہرچیز پر قادر ہے ۔
Surat un Nissa
4:53
اَمۡ لَہُمۡ نَصِیۡبٌ مِّنَ الۡمُلۡکِ فَاِذًا لَّا یُؤۡتُوۡنَ النَّاسَ نَقِیۡرًا ﴿ۙ۵۳﴾
Or have they a share of dominion? Then [if that were so], they would not give the people [even as much as] the speck on a date seed.
کیا ان کا کوئی حصّہ سلطنت میں ہے؟ اگر ایسا ہو تو پھر یہ کسی کو ایک کھجور کی گُٹھلی کے شگاف کے برابر بھی کچھ نہ دیں گے ۔