Surat ul Haaqqaa

Surah: 69

Verse: 7

سورة الحاقة

سَخَّرَہَا عَلَیۡہِمۡ سَبۡعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَۃَ اَیَّامٍ ۙ حُسُوۡمًا ۙ فَتَرَی الۡقَوۡمَ فِیۡہَا صَرۡعٰی ۙ کَاَنَّہُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِیَۃٍ ۚ﴿۷﴾

Which Allah imposed upon them for seven nights and eight days in succession, so you would see the people therein fallen as if they were hollow trunks of palm trees.

جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک ( اللہ نے ) مسلط رکھا پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَخَّرَہَا
اس نے مسلط کر دیا اسے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
سَبۡعَ
سات
لَیَالٍ
راتیں
وَّثَمٰنِیَۃَ
اور آٹھ
اَیَّامٍ
دن
حُسُوۡمًا
مسلسل
فَتَرَی
تو آپ دیکھتے
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
فِیۡہَا
اس میں
صَرۡعٰی
پچھاڑے ہوئے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
اَعۡجَازُ
تنے ہیں
نَخۡلٍ
کھجور کے درخت کے
خَاوِیَۃٍ
کھوکھلے
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَخَّرَہَا
اس نے مسلط کردیا اس کو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
سَبۡعَ
سات 
لَیَالٍ
راتیں 
وَّثَمٰنِیَۃَ
اورآٹھ 
اَیَّامٍ
دن
حُسُوۡمًا
جڑ کاٹ دینے کے لئے
فَتَرَی
سو آپ دیکھیں گے
الۡقَوۡمَ
قوم کو 
فِیۡہَا
اس میں 
صَرۡعٰی
پچھاڑے گئے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
اَعۡجَازُ
تنے ہیں 
نَخۡلٍ
کھجور کے
خَاوِیَۃٍ
گری ہوئی
Translated by

Juna Garhi

Which Allah imposed upon them for seven nights and eight days in succession, so you would see the people therein fallen as if they were hollow trunks of palm trees.

جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک ( اللہ نے ) مسلط رکھا پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے اس آندھی کو ان پر متواتر سات راتیں اور آٹھ دن مسلط کیے رکھا۔ آپ (وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہاں لوگ یوں (چاروں شانے) چت گرے پڑے ہیں جیسے وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس نے اسے سات راتیں اورآٹھ دن ان پرجڑکاٹ دینے کے لیے مسلسل چلائے رکھا، سو آپ دیکھیں گے وہ اس طرح پچھاڑے گئے گویاگری ہوئی کھجورکے کھوکھلے تنے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

that He imposed on them for seven nights and eight consecutive days, so you could see them thrown on the ground, as if they were trunks of hollow palm-trees.

نکل جائے ہاتھوں سے مقرر کردیا اس کو ان پر سات رات اور آٹھ دن تک لگاتار پھر تو دیکھے کہ وہ لوگ اس میں بچھڑ گئے گویا وہ ڈھنڈ ہیں کجھور کے کھوکھلے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے مسلط کردیا اسے ان پر مسلسل سات راتوں اور آٹھ دنوں تک ان کی بیخ کنی کے لیے تو تم دیکھتے ان لوگوں کو کہ وہاں ایسے پچھڑے پڑے ہیں جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

which He let loose upon them for seven nights and eight days in succession; so that (if you had been there) you might have seen people lying prostrate, as though they were uprooted trunks of hollowed palm trees.

اللہ تعالی نے اس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن ان پر مسلط رکھا ۔ ﴿تم وہاں ہوتے تو﴾ دیکھتے کہ وہاں اس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جسے اللہ نے ان پر سات رات اور آٹھ دن لگاتار مسلط رکھا ۔ ( ٣ ) چنانچہ تم ( اگر وہاں ہوتے تو ) دیکھتے کہ وہ لوگ وہاں کھجور کے کھوکھلے تنوں کی طرح پچھاڑے ہوئے پڑے تھے ۔ ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

برابر سات راتیں اور آٹھ دن یا سات راتیں اور آٹھ منحوس دن ان پر ہوا چلانی 14 تو اگر اس وقت ہوتا تو دیکھتا وہ لوگ اس آندھی میں اس طرح مرے ہوئے پڑے تھے جیسے کھجور کے کھوکھل ڈہنڈ بوتے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس (اللہ) نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب ! ) تو ان لوگوں کو اس میں اس طرح گرے پڑے دیکھے گا جیسے کھجور کے کھوکھلے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو ان پر سات رات اور آٹھ دن لگاتار مسلط رہی۔ اور (اے مخاطب) تو ان لوگوں کو دیکھتا کہ وہ ایسے پڑے ہوئے تھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے ( اے مخاطب)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

To which He subjected them for seven nights and eight days in succession, so that thou mightest have seen men during it lying prostrate, as though they were stumps of palms ruined.

اللہ نے) اسے ان پر مسلط کردیا تھا سات راتوں اور آٹھ دنوں تک لگاتار تو تو وہاں اس قوم کو یوں گرا ہوا دیکھتا ہے کہ گویا وہ گری ہوئی کھجور کے تنے پڑے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کو اللہ نے سات رات اور آٹھ دن ان کی بیخ کنی کیلئے ان پر مسلط رکھا ۔ تو تم دیکھتے کہ وہ وہاںٗ اس طرح پچھاڑے پڑے ہیں گویا کہ کھجوروں کے کوکھلے تنے ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے اس ( ہوا ) کو ان پر مسلسل سات راتیں اور آٹھ دن مسلط کیے رکھا ، ، پس ( اے مخاطب ) تو ( پوری ) قوم کو اس میں اس طرح گرا ہوا دیکھتا گویا کہ وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگا تار چلائے رکھا تو اے مخاطب تو ان کو اس میں اس طرح ڈھئے اور مرے پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس کو اللہ نے مسلط رکھا ان پر سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار جس کے نتیجے میں اس قوم (کا حال یہ ہوگیا تھا کہ اگر تم وہاں ہوتے تو ان لوگوں) کو تم اس طرح گرا ہوا دیکھتے کہ گویا کہ وہ کھوکھلے (اور بوسیدہ) تنے ہیں گری ہوئی کھجوروں کے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے اس آندھی کو ان پر متواتر سات راتیں اور آٹھ دن مسلط کئے رکھا ( آپ وہاں ہوتے تو ) دیکھتے کہ وہاں کے لوگ یوں ( چاروں شانے ) چت گرے پڑے ہیں جیسے وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ ان پر قوت سے لگادی سات راتیں اور آٹھ دن ( ف٦ ) لگاتار تو ان لوگوں کو ان میں ( ف۷ ) دیکھو بچھڑے ہوئے ( ف۸ ) گویا وہ کھجور کے ڈھنڈ ( سوکھے تنے ) ہیں گرے ہوئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے اس ( آندھی ) کو ان پر مسلسل سات راتیں اور آٹھ دن مسلّط رکھا ، سو تُو ان لوگوں کو اس ( عرصہ ) میں ( اس طرح ) مرے پڑے دیکھتا ( تو یوں لگتا ) گویا وہ کھجور کے گرے ہوئے درختوں کی کھوکھلی جڑیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ نے اسے مسلسل سات رات اور آٹھ دن تک ان پر مسلط رکھا تم ( اگر وہاں ہوتے تو ) دیکھتے کہ وہ اس طرح گرے پڑے ہیں کہ گویا وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He made it rage against them seven nights and eight days in succession: so that thou couldst see the (whole) people lying prostrate in its (path), as they had been roots of hollow palm-trees tumbled down!

Translated by

Muhammad Sarwar

which continued to strike them for seven and eight days so that eventually you could see the people lying dead like the hollow trunks of uprooted palm-trees.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Which Allah imposed on them for seven nights and eight days Husum, so that you could see men lying toppled, as if they were trunks of date palms, Khawiyah!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Which He made to prevail against them for seven nights and eight days unremittingly, so that you might have seen the people therein prostrate as if they were the trunks of hollow palms.

Translated by

William Pickthall

Which He imposed on them for seven long nights and eight long days so that thou mightest have seen men lying overthrown, as they were hollow trunks of palm-trees.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने उसको सात रात और आठ दिन तक उन्मूलन के उद्देश्य से उन पर लगाए रखा। तो लोगों को तुम देखते कि वे उस में पछाड़े हुए ऐसे पड़े हैं मानो वे खजूर के जर्जर तने हों

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس کو اللہ تعالیٰ نے ان پر سات رات اور آٹھ دن متواترمسلط کردیا تھا سو ( اے مخاطب اگر) تو (اس وقت وہاں موجود ہوتا تو) اس قوم کو اس طرح گرا ہوا دیکھتا کہ گویا وہ گری ہوئی کھجوروں کے تنے (پڑے) ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ نے ان پر آندھی کو مسلسل سات راتیں اور آٹھ دن مسلط کیے رکھا آپ وہاں ہوتے تو دیکھتے کہ وہاں وہ اس طرح مرے پڑے تھے جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تعالیٰ نے مسلسل سات رات اور آٹھ دن ان پر مسلط رکھا ، تم دیکھتے کہ وہ وہاں اس طرح پچھڑے پڑے ہیں گویا وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے اس ہوا کو لگاتار سات رات اور آٹھ دن ان پر مسلط کردیا تھا۔ سو اے مخاطب تو ان لوگوں کو اس ہوا میں پچھاڑے ہوئے دیکھتا کہ گویا وہ کھجور کے کھوکھلے درختوں کے تنے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مقرر کردیا اس کو ان پر سات رات اور آٹھ دن تک لگاتار پھر تو دیکھے کہ وہ لوگ اس میں بچھڑ گئے گویا وہ ڈھنڈ ہیں کھجور کے کھوکھلے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس کو خدا نے ان پر سات رات اور آٹھ دن برابر لگاتار مسلط کردیا تھا سو اے مخاطب تو لوگوں کو ان رات دنوں میں ایسا پچھڑا ہوا دیکھتا جیسے وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے پڑے ہیں۔