Surat ul Haaqqaa

Surah: 69

Verse: 9

سورة الحاقة

وَ جَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَ مَنۡ قَبۡلَہٗ وَ الۡمُؤۡتَفِکٰتُ بِالۡخَاطِئَۃِ ۚ﴿۹﴾

And there came Pharaoh and those before him and the overturned cities with sin.

فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی انہوں نے بھی خطائیں کیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءَ
اور آیا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون
وَمَنۡ
اور جو
قَبۡلَہٗ
اس سے پہلے تھے
وَالۡمُؤۡتَفِکٰتُ
اور الٹ جانے والی بستیاں
بِالۡخَاطِئَۃِ
ساتھ گناہ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءَ
اور(ارتکاب کیا)
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
وَمَنۡ
اور جو
قَبۡلَہٗ
اس سے پہلے تھے
وَالۡمُؤۡتَفِکٰتُ
اور الٹائی گئی بستیوں نے بھی
بِالۡخَاطِئَۃِ
گنا ہوں کا
Translated by

Juna Garhi

And there came Pharaoh and those before him and the overturned cities with sin.

فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی انہوں نے بھی خطائیں کیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور جو الٹائی ہوئی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورفرعون نے اور جو اُس سے پہلے تھے اور اُلٹائی گئی بستیوں نے بھی گناہوں کاارتکاب کیاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Fir&aun (the Pharaoh) and those before him and the overthrown towns came up with evil.

اور آیا فرعون اور جو اس سے پہلے تھے اور الٹ جانے والی بستیاں خطائیں کرتے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اسی طرح) فرعون اور اس سے پہلے والوں نے اور الٹ دی جانے والی بستیوں ( کے باسیوں) نے بھی خطاکاری کی روش اختیار کی تھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Pharaoh and those before him and the people of the overturned habitations all engaged in the same great sin.

اور اسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہوجانے والی بستیوں6 نے کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے اور ( لوط ( علیہ السلام ) کی ) الٹی ہوئی بستیوں نے بھی اسی جرم کا ارتکاب کیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور الٹی بستیوں والوں لوط کی قوم نے گناہ کئے۔ 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرعون اور اس کے پہلے لوگو نے اور (قوم لوط کی) الٹی ہوئی بستیوں کے لوگوں نے بڑے بڑے قصور کیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرعون اور اس سے پہلے الٹی ہوئی بستیوں کے رہنے والوں (قوم لوط (علیہ السلام) ) نے بھی برے بڑے گناہ کئے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Fir'awn and those before him and the overturned cities committed sin.

اور فرعون اور اس کے قبل والوں نے اور الٹی ہوئی بستیوں والوں نے (بڑے بڑے) قصور کئے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور فرعون اور اس سے پہلے والوں اور الٹی ہوئی بستیوں والوں نے بھی اسی جرم کا ارتکاب کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور فرعون اور اس سے پہلے والوں نے اور اُلٹائی جانے والی بستیوں ( کے رہنے والوں ) نے ( بڑے بڑے ) گناہوں کا ارتکاب کیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے اور ان الٹی ہوئی بستیوں (کے باشندوں) نے بھی ارتکاب کیا اسی بڑی (اور ہولناک) خطا کا

Translated by

Noor ul Amin

اور فرعون اور ان قوموں نےجو اس سے پہلے گزرچکی تھیں ، اور جن کی بستیاں الٹ دی گئیں گناہ کے کام کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور فرعون اور اس سے اگلے ( ف۱۰ ) اور الٹنے والی بستیاں ( ف۱۱ ) خطا لائے ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فرعون اور جو اُس سے پہلے تھے اور ( قومِ لوط کی ) اُلٹی ہوئی بستیوں ( کے باشندوں ) نے بڑی خطائیں کی تھیں

Translated by

Hussain Najfi

اور فرعون اور اس سے پہلے والوں اور الٹی ہوئی بسیتوں ( والوں ) نے ( یہی ) خطا کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Pharaoh, and those before him, and the Cities Overthrown, committed habitual Sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh, those who lived before him and the people of the Subverted Cities all persisted in doing evil.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Fir`awn, and those before him, and the cities overthrown committed Al-Khati'ah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Firon and those before him and the overthrown cities continuously committed sins.

Translated by

William Pickthall

And Pharaoh and those before him, and the communities that were destroyed, brought error,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और फ़िरऔन ने और उस से पहले के लोगों ने और तलपट हो जाने वाली बस्तियों ने यह ख़ता की

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اسی طرح) فرعون نے اور اس سے پہلے لوگوں نے اور (قوم لوط (علیہ السلام) کی) الٹی ہوئی بستیوں نے بڑے بڑے قصور کئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اسی عظیم گناہ کا ارتکاب فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں اور الٹ جانے والی بستیوں نے کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اس سے پہلے کے لوگوں نے اور تلپٹ ہوجانے والی بستیوں نے کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فرعون نے اور اس سے پہلے لوگوں نے اور الٹی ہوئی بستیوں نے گناہ کیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آیا فرعون اور جو اس سے پہلے تھی اور الٹ جانے والی بستیاں خطائیں کرتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون نے اور اس سے پہلی قوموں نے اور کٹی ہوئی بستیوں کے رہنے والوں نے بھی بڑے بڑے قصوروں کا ارتکاب کیا۔