Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
ثَعَبَ (ف) ثَعْبًا۔ الْمَائَ کے معنی ہیں اس نے پانی بہایا فَانْثَعَبَ اس کا مطاوع ہے، جس کے معنی ہیں، چنانچہ وہ بہ نکلا۔ اسی سے ثَعْبُ الْمَطَرِ ہے (جس کے معنی بارش کا بہتا ہوا پانی یا برساتی نالہ کے ہیں) اور ہوسکتا ہے کہ آیت کریمہ: (فَاِذَا ہِیَ ثُعۡبَانٌ مُّبِیۡنٌ ) (۲۶:۳۲) تو وہ اسی وقت صریح اژدہا بن گئی۔ میں ثُعْبَان (اژدہا) بھی ثَعَبْتُ الْمَائَ کے محاورہ سے ماخوذ ہو سانپ بھی چونکہ زمین پر اس طرح چلتا ہے۔ جیسے پانی بہہ رہا ہوتا ہے، اس لیے اسے ثُعْبَان کہا گیا ہو۔ ثُعْبَۃٌ: خبیث قسم کا گرگٹ ج ثُعَبٌ یہ بھی چونکہ شکل و صورت میں سانپ کے مشابہ ہوتا ہے اس لیے اسے ثُعْبَۃٌ کہا جاتا ہے اور جسم میں چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس کے لفظ میں اختصار کرلیا گیا ہے۔
Surah:7Verse:107 |
اژدھا تھا
(was) a serpent
|
|
Surah:26Verse:32 |
اژدھا تھا
(was) a serpent
|