Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 133

سورة الأعراف

فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمُ الطُّوۡفَانَ وَ الۡجَرَادَ وَ الۡقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ ۟ فَاسۡتَکۡبَرُوۡا وَ کَانُوۡا قَوۡمًا مُّجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۳۳﴾

So We sent upon them the flood and locusts and lice and frogs and blood as distinct signs, but they were arrogant and were a criminal people.

پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹِڈیاں اورگھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون ، کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے سو وہ تکبر کرتے رہے اور وہ لوگ کچھ تھے ہی جرائم پیشہ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَرۡسَلۡنَا
تو بھیجا ہم نے
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الطُّوۡفَانَ
طوفان
وَالۡجَرَادَ
اور ٹڈیاں
وَالۡقُمَّلَ
اور جوئیں
وَالضَّفَادِعَ
اور مینڈک
وَالدَّمَ
اور خون
اٰیٰتٍ
نشانیاں
مُّفَصَّلٰتٍ
الگ الگ
فَاسۡتَکۡبَرُوۡا
تو انہوں نے تکبر کیا
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
قَوۡمًا
لوگ
مُّجۡرِمِیۡنَ
مجرم
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَرۡسَلۡنَا
پھر بھیجا ہم نے
عَلَیۡہِمُ
اُن پر
الطُّوۡفَانَ
طوفا ن
وَالۡجَرَادَ
اور ٹڈیاں
وَالۡقُمَّلَ
اور جوئیں
وَالضَّفَادِعَ
اور مینڈک
وَالدَّمَ
اور خون
اٰیٰتٍ
نشانیاں
مُّفَصَّلٰتٍ
الگ الگ
فَاسۡتَکۡبَرُوۡا
پھر اُنہوں نے تکبر کیا
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
قَوۡمًا
لو گ
مُّجۡرِمِیۡنَ
مجرم
Translated by

Juna Garhi

So We sent upon them the flood and locusts and lice and frogs and blood as distinct signs, but they were arrogant and were a criminal people.

پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹِڈیاں اورگھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون ، کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے سو وہ تکبر کرتے رہے اور وہ لوگ کچھ تھے ہی جرائم پیشہ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر ہم نے ان پر طوفان، ٹڈیاں، جوئیں، مینڈک اور خون کا عذاب ایک ایک کرکے مختلف وقتوں میں نشانیوں کے طور پر بھیجا۔ پھر بھی وہ اکڑے ہی رہے۔ کیونکہ وہ تھے ہی مجرم لوگ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اورخون جوالگ الگ نشانیاں تھیں،پھربھی انہوں نے تکبر ہی کیا اوروہ مجرم لوگ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So We sent upon them the storm and locusts, and pests, frogs and blood, signs distinct from each other. Yet they showed arrogance and they were a guilty people.[

پھر ہم نے بھیجا ان پر طوفان اور ٹڈی اور چچڑی اور مینڈک اور خون بہت سی نشانیاں جدی جدی، پھر بھی تکبر کرتے رہے اور تھے وہ لوگ گنہگار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم نے بھیجے ان کے اوپر طوفان اور ٹڈی دَل اور چچڑیاں اور مینڈک اور خون (ہم نے بھیجیں یہ) نشانیاں وقفے وقفے سے (اس کے باوجود) وہ تکبر پر اڑے رہے اور وہ تھے ہی مجرم لوگ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then We afflicted them with a great flood and locusts, and the lice, and the frogs, and the blood. All these were distinct signs and yet they remained haughty. They were a wicked people.

آخرِکار ہم نے ان پر طوفان بھیجا 95 ، ٹِڈی دل چھوڑے ، سرسریاں پھیلائیں96 ، مینڈک نکالے ، اور خون برسایا ، یہ سب نشانیاں الگ الگ کر کے دکھائیں ، مگر وہ سرکشی کیے چلے گئے اور وہ بڑے ہی مجرم لوگ تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے ان پر طوفان ، ٹڈیوں ، گھن کے کیڑوں ، مینڈکوں اور خون کی بلائیں چھوڑیں ، جو سب علیحدہ علیحدہ نشانیاں تھیں ۔ ( ٥٨ ) پھر بھی انہوں نے تکبر کا مظاہرہ کیا ، اور وہ بڑے مجرم لوگ تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں بھیجیں) اور جوئیں (بھیجیں اور مینڈک (بھیجے) اور خون بھیجا کھلی کھلی نشانیاں 2 اس پر بھی وہ اکڑے رہے اور وہ (بڑے شریر لوگ تھے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون جیسی مفصل نشانیاں پھر انہوں نے تکبر کیا اور وہ گنہگار لوگ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان پر طوفان ، ٹڈی دل، چچڑیاں، مینڈک، خون اور بہت سی الگ الگ نشانیاں بھیجیں۔ پھر بھی وہ تکبر کرتے رہے اور وہ مجرم قوم بن کر وہ گئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون کتنی کھلی ہوئی نشانیاں بھیجیں۔ مگر وہ تکبر ہی کرتے رہے اور وہ لوگ تھے ہی گنہگار

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter We sent upon them the flood, and the locusts, and the lice, and the frogs, and the blood: signs detailed; yet they remained stiff-necked and they, were a people sinful.

پھر ہم نے ان پر بلانازل کی اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون (یہ سب) جداجدا نشان تھے ۔ مگر وہ تکبر ہی کرتے رہے اور وہ لوگ تھے ہی (عادی) مجرم ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے ان پر بھیجے طوفان ، ٹڈیاں ، جوئیں ، مینڈک اور خون – تفصیل کی ہوئی نشانیاں – تو انہوں نے تکبر کیا اور یہ مجرم لوگ تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون ( کاعذاب ) بھیج دیا یہ کھلی ہوئی نشانیاں تھیں پس انہوں نے تکبر کیا اور وہ تھے ( ہی ) مجرم لوگ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے ان پر طوفان، ٹڈیاں، جوئیں اور مینڈک و خون (یعنی) کتنی ہی کھلی نشانیاں بھیجیں مگر وہ تکبر ہی کرتے رہے اور وہ لوگ تھے ہی گناہ گار۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخر کار ہم نے بھیج دیا ان پر طوفان، اور چھوڑ دیئے ان پر ٹڈی دل اور پھیلا دیں ان پر (جوئیں اور) سرسریاں، نکال دیئے مینڈک، اور برسا دیا ان پر خون الگ الگ (اور عبرت انگیز) نشانیوں کے طور پر پھر بھی وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں ہی پڑے رہے، اور وہ تھے ہی مجرم لوگ

Translated by

Noor ul Amin

آخرہم نے ان پر طوفان ، ٹڈیاں ، جوئیں ، مینڈک ، اور خون کا عذاب ایک ایک کرکے مختلف وقتوں میں یہ نشانیاں بھیجیں پھربھی وہ اکڑے ہی رہے کیونکہ وہ تھے ہی مجرم لوگ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو بھیجا ہم نے ان پر طوفان ( ف۲٤۳ ) اور ٹڈی اور گھن ( یا کلنی یا جوئیں ) اور مینڈک اور خون جدا جدا نشانیاں ( ف۲٤٤ ) تو انہوں نے تکبر کیا ( ف۲٤۵ ) اور وہ مجرم قوم تھی

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان پر طوفان ، ٹڈیاں ، گھن ، مینڈک اور خون ( کتنی ہی ) جداگانہ نشانیاں ( بطورِ عذاب ) بھیجیں ، پھر ( بھی ) انہوں نے تکبر و سرکشی اختیار کئے رکھی اور وہ ( نہایت ) مجرم قوم تھے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے بھیجا ان پر عذاب ، طوفان ، ٹڈی دل ، جوؤں ، مینڈکوں اور خون ( کی صورت میں ) یہ کھلی ہوئی نشانیاں تھیں مگر وہ پھر بھی تکبر اور سرکشی ہی کرتے رہے اور وہ بڑے ہی مجرم لوگ تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We sent (plagues) on them: Wholesale death, Locusts, Lice, Frogs, And Blood: Signs openly self-explained: but they were steeped in arrogance,- a people given to sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent upon them widespread calamities: floods of locusts, lice, frogs, and blood. All were distinct miracles but these criminals all the time remained proud.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We sent on them: the Tuwfan, the locusts, the Qummal, the frogs, and the blood (as a succession of) manifest signs, yet they remained arrogant, and they were of those people who were criminals.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore We sent upon them widespread death, and the locusts and the lice and the frog and the blood, clear signs; but they behaved haughtily and they were a guilty people.

Translated by

William Pickthall

So We sent against them the flood and the locusts and the vermin and the frogs and the blood - a succession of clear signs. But they were arrogant and became a guilty folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने उनके ऊपर तूफ़ान भेजा और टिड्डी और जुएं और मेंढक और ख़ून, ये सब निशानियाँ अलग-अलग दिखाईं फिर भी उन्होंने तकब्बुर किया और वे मुजरिम लोग थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا (6) اور ٹڈیاں اور گھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے (7) سو وہ تکبر کرتے رہے اور وہ لوگ کچھ تھے ہی جرائم پیشہ۔ (8) (133)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون، جو الگ الگ نشانیاں تھیں، پھر بھی انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے۔ (١٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار ہم نے ان پر طوفان بھیجا ، ٹڈی دل چھوڑے ، سرسریاں پھیلائیں ، مینڈک نکالے اور خون برسایا۔ یہ سب نشانیاں الگ الگ کرکے دکھائیں مگر وہ سرکشی کیے چلے گئے۔ اور وہ بڑے ہی مجرم لوگ تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے ان پر طوفان بھیج دیا اور ٹڈیاں اور گھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون، یہ نشانیاں تھیں کھلی ہوئی۔ سو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے بھیجا ان پر طوفان اور ٹڈی اور چچڑی اور مینڈک اور خون بہت سی نشانیاں جدا جدا پھر بھی تکبر کرتے رہے اور تھے وہ لوگ گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخرکار ہم نے ان پر پانی کا طوفان بھیجا اور ٹڈیاں بھیجیں اور جوئیں اور مینڈک بھیجے اور خون کا عذاب بھیجا کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے اس پر بھی وہ سرکشی ہی کرتے رہے اور وہ لوگ تھے ہی گنہگار۔