ConjunctionDeterminerNoun

وَٱلْجَرَادَ

and the locusts

اور ٹڈی دل۔ ٹڈیاں

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْجَرَادُ: ٹڈی۔ اس کا واحد جَرَادَۃ ہے۔ قرآن میں ہے: (فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمُ الطُّوۡفَانَ وَ الۡجَرَادَ وَ الۡقُمَّلَ ) (۷:۱۳۳) ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں … بھیجیں۔ (کَاَنَّہُمۡ جَرَادٌ مُّنۡتَشِرٌ ) (۵۴:۷) الغرض جَرَادٌ کے معنی ٹڈی کے ہیں۔ اس میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ اصل ہو اور اس سے جَرَدَ الْاَرْضَ مشتق ہو۔ جس کے معنی ہیں ٹڈی زمین پر سے گھاس چٹ کرگئی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جراد خود جَرَدَ سے مشتق ہو، جس کے معنی ننگا کرنے کے ہیں اور چونکہ ٹڈی زمین کی روئیدگی کو کھا کر اسے ننگا اور صاف کردیتی ہے، اس لیے ٹڈی کو جراد کہا گیا ہے اور اَرْضٌ مَجْرُوْدَۃٌ اس زمین کو کہا جاتا ہے جس کی نباتات کو ٹڈیوں نے کھا کر صاف کردیا ہو۔ فَرَسٌ اَجْرَدُ بے بال یا چھوٹے بالوں والا گھوڑا۔ ثَوْبٌ جَرْدٌ۔ پرانا کپڑا۔ کیونکہ اس کی روئیں جھڑ جاتی ہیں اور کمزور ہوجاتا ہے۔ تَجَرَّدَ عَنِ الثَّوْبِ ننگا ہونا۔ کپڑے اتار دینا۔ جَرَّدَہٗ (عن الثِّیَاب) ننگا کرنا۔ اِمْرَئَ ۃٌ حَسَنَۃُ الْمُتَجَرِّدِ یعنی خؤب صورت بدن است وقت برہنگی ایک روایت میں ہے۔ (1) (۶۱) جَرِّدُوا الْقُرْاٰنَ: قرآن کو علیحدہ رکھو یعنی اس کے ساتھ کوئی چیز خلط ملط نہ کرو۔ اِنْجَرَدَ بِنَا السَّیْرُ دراز گردید سفر۔ جَرَدِالْاِنْسَانُ: خراج برآرد پوست انسان از خوردن ملخ یعنی ملخ کے کاٹنے سے جسم پر پتی اچھلنا۔

Lemma/Derivative

2 Results
جَراد
Surah:7
Verse:133
اور ٹڈی دل۔ ٹڈیاں
and the locusts
Surah:54
Verse:7
ٹڈیاں ہیں
locusts