The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْبَطْشُ: کے معنی کوئی چیز زبردستی لے لینا کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِیۡنَ ) (۲۶:۱۳۰) اور جب (کسی کو) پکڑتے تو ظالمانہ پکڑتے رہو۔ (یَوۡمَ نَبۡطِشُ الۡبَطۡشَۃَ الۡکُبۡرٰی (1) ) (۴۴:۱۶) جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے۔ (وَ لَقَدۡ اَنۡذَرَہُمۡ بَطۡشَتَنَا) (۵۴:۳۶) اور لوطؑ نے ان کو ہماری گرفت سے ڈرایا۔ (اِنَّ بَطۡشَ رَبِّکَ لَشَدِیۡدٌ ) (۸۵:۱۲) بیشک تمہارے پروردگار کی گرفت بڑی سخت ہے۔ یَدٌ بَاطِشَۃٌ۔ سخت گیر ہاتھ۔
5 results