Surat ul Maarijj

Surah: 70

Verse: 44

سورة المعارج

خَاشِعَۃً اَبۡصَارُہُمۡ تَرۡہَقُہُمۡ ذِلَّۃٌ ؕ ذٰلِکَ الۡیَوۡمُ الَّذِیۡ کَانُوۡا یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۴۴﴾٪  8

Their eyes humbled, humiliation will cover them. That is the Day which they had been promised.

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہو ں گی ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خَاشِعَۃً
جھکی ہوئی ہوں گی
اَبۡصَارُہُمۡ
نگاہیں ان کی
تَرۡہَقُہُمۡ
چھا رہی ہوں گی ان پر
ذِلَّۃٌ
ذلت
ذٰلِکَ
یہ ہے
الۡیَوۡمُ
دن
الَّذِیۡ
جس کا
کَانُوۡا
تھے وہ
یُوۡعَدُوۡنَ
وہ وعدہ کیے جاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

خَاشِعَۃً
جھکی ہوں گی
اَبۡصَارُہُمۡ
نگا ہیں ان کی
تَرۡہَقُہُمۡ
گھیرے ہوئے ہوگی انہیں 
ذِلَّۃٌ
ذلت
ذٰلِکَ
یہی 
الۡیَوۡمُ
وہ دن ہے
الَّذِیۡ
جس کا
کَانُوۡا
تھے وہ
یُوۡعَدُوۡنَ
وعدہ دیے جاتے
Translated by

Juna Garhi

Their eyes humbled, humiliation will cover them. That is the Day which they had been promised.

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہو ں گی ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی، ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کی نگاہیں جھکی ہوں گی،ذلت انہیں گھیرے ہوئے ہو گی یہی وہ دن ہے جس کااُن سے وعدہ کیاجاتاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

with their eyes downcast, enveloped by ignominy. That is the Day which they were being promised.

جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں چڑھی آتی ہوگی ان پر ذلت یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ تھا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کی نگاہیں زمین میں گڑی ہوئی ہوں گی ذلت ان پر چھائی ہوئی ہوگی۔ یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Their eyes will be downcast and disgrace will overwhelm them. Such is the Day that they were promised.

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ذلت ان پر چھا رہی ہوگی ۔ وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ذلت ان پر چھائی ہوئی ہوگی ۔ یہ وہی دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شرمندگی کے مارے ان کی آنکھیں بچے ہوں گی ذلت اور خواری ان پر چھا ہی ہوگی یہی تو وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی (اور) ان پر ذلت چھائی ہوگی۔ یہ ہے (ان کا) وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کی نظریں جھکی ہوئیں گے۔ ان پر ذلت چھائی ہوگی۔ یہ ان کا وہ دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Downcast shall be their looks; abjectness shall overspread them. Such is the Day which they are promised.

ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ان پر مذلت چھارہی ہوگی یہی ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوگی ۔ یہ ہے وہ دن جس سے وہ ڈرائے جاتے رہے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ، یہی ہے وہ دن جس کا وعدہ کیا جاتا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھارہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس روز) ان کا حال یہ ہوگا کہ (مارے شرم کے) جھکی ہوئی ہوں گی ان کی نگاہیں اور چھا رہی ہوگی ان (کے چہروں) پر ایک ہولناک (سیاہی اور) ذلت یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Translated by

Noor ul Amin

ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ، ان پر ذلت چھارہی ہوگی ، یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتاتھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار ، یہ ہے ان کا وہ دن ( ف٤۱ ) جس کا ان سے وعدہ تھا ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان کا ) حال یہ ہو گا کہ ان کی آنکھیں ( شرم اور خوف سے ) جھک رہی ہوں گی ، ذِلت ان پر چھا رہی ہوگی ، یہی ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Translated by

Hussain Najfi

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ( اور ) ان پر ذلت و رسوائی چھائی ہوگی ۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ وعید کیا جاتا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their eyes lowered in dejection,- ignominy covering them (all over)! such is the Day the which they are promised!

Translated by

Muhammad Sarwar

with their eyes cast down and covered by disgrace; the day about which they were promised.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

With their eyes lowered in fear and humility, ignominy covering them (all over)! That is the Day which they were promised!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their eyes cast down; disgrace shall overtake them; that is the day which they were threatened with.

Translated by

William Pickthall

With eyes aghast, abasement stupefying them: Such is the Day which they are promised.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन की निगाहें झुकी होंगी, ज़िल्लत उन पर छा रही होगी। यह है वह दिन जिस से वह डराए जाते रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) ان کی آنکھیں (مارے شرمندگی کے) نیچے کو جھکی ہونگی (اور) ان پر ذلت چھاتی ہوگی (پس) یہ ہے (ان کا) وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ( جو کہ اب واقع ہوا ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ذلت ان پر چھائی ہوگی، یہ وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ذلت ان پر چھارہی ہوگی۔ وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی یہ وہ دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں چڑھی آتی ہوگی ان پر ذلت، یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کی آنکھیں نیچی ہورہی ہوں گی اور ان پر ذلت چھاتی ہوئی ہوگی یہ ہے وہ یوم موعود جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔