The tafseer of Surat ul Mursilaat, verse 14, from every tafseer on this site - read one or compare them with each other.
وَيْلٌ يَوْمَيِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
(77:14) وما ادرک ما یوم الفصل : ما استفہامیہ ہے بمعنی کیا۔ کون، کس نے۔ ادرک : ماضی واحد مذکر۔ ادراء (افعال) مصدر بمعنی واقف کرنا۔ بتانا۔ ک ضمیر مفعول واحد مذکر حاضر۔ اور کس چیز نے تجھے بتایا کہ یوم الفصل کیا ہے۔ مطلب یہ کہ تجھے کیا علم کہ یوم الفصل کیا ہے۔ فعل تعجب اظہار تعجب کے لئے ہے۔ تعجب بالائے تعجب یوم الفصل کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے ہے۔ مطلب یہ کہ یوم الفصل عظیم الشان چیز ہے تم کو اس کی حقیقت معلوم نہیں نہ اس کی مثل تم نے کوئی دن دیکھا۔ (مظہری)
(14) اور اے پیغمبر آپ کو کیا معلوم کہ وہ فیصلے کا دن کیسا کچھ ہے۔ یعنی اسکی ہولناکی کو نہ پوچھو اور اس دن کے خطرات کو دریافت نہ کرو اتنا سمجھ لو۔