Surat ul Mursilaat

Surah: 77

Verse: 50

سورة المرسلات

فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَہٗ یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۵۰﴾٪  22

Then in what statement after the Qur'an will they believe?

اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Then in what statement after this will they believe? meaning, if they do not believe in this Qur'an, then what talk will they believe in. This is as Allah says, فَبِأَىِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَءايَـتِهِ يُوْمِنُونَ Then in which speech after Allah and His Ayat will they believe (45: 6) This is the end of the Tafsir of Surah Al-Mursalat, and all praise and thanks...  are due to Allah. He is the Giver of success and security.   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

50۔ 1 یعنی جب قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے تو اس کے بعد اور کون سا کلام ہے جس پر ایمان لائیں گے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٨] یعنی حق و باطل میں امتیاز کے لحاظ سے پندو نصیحت کے لحاظ سے، انسان کو نیک و بد سمجھانے کے لحاظ سے اور اسے اس اخروی انجام سے آگاہ کرنے کے لحاظ سے قرآن سے بہتر کوئی کتاب نہیں ہوسکتی۔ پھر اگر یہ لوگ اس پر بھی ایمان لانے کو تیار نہیں تو کیا اس کے بعد کوئی اور کتاب آسمان سے اترنے والی ہے جس پر یہ ای... مان لائیں گے۔ حدیث میں ہے کہ جب کوئی شخص اس آیت پر پہنچے تو یوں کہے :&& امنا باللّٰہ (مستدرک حاکم)   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فبای …: یعنی قرآن جو اللہ کا اپنا کلام ہے اور جس کا انداز انتہائی موثر اور دل نشیں ہے، جس کی چھوٹی سے چھوٹی سورت کا جواب کوئی پیش کرسکے گا، اس پر یہ کفار ایمان نہیں لاتے تو پھر وہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے ؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ (Now, in which discourse, after this, will they believe? ...77:50) The Holy Qur&an is the last Book of Allah which explains its message and wisdom most lucidly, excellently, eloquently, elegantly, and its arguments most convincingly. Its style is extremely effective and the admonition soul-capturing. If they do not believe in such a Book, then for which ... word are they waiting? This is to express disappointment in them. A Hadith narrative instructs that when one recites this verse, he should say &I believe in Allah&. This statement must be made outside the prayer, or in voluntary prayer. He must abstain from this statement in obligatory and Sunnah prayer. Hadith narratives are clear on this point. And Allah knows best!   Show more

فَبِاَيِّ حَدِيْثٍۢ بَعْدَهٗ يُؤْمِنُوْنَ ، یعنی جب یہ لوگ قرآن جیسی عجیب و غریب بلیغ اور رحمتوں سے پر واضح دلائل کی کتاب پر ایمان نہ لائے تو اس کے بعد اب کس بات پر ایمان لائیں گے مراد ان کے ایمان سے مایوسی کا اظہار ہے۔ حدیث میں ہے کہ جب تلاوت کرنے وال اس آیت پر پہنچے تو اس کو کہنا چاہئے امنا باللہ...  یعنی ہم اللہ پر ایمان لے آئے۔ نماز سے خارج میں اور نوافل میں یہ الفاظ کہنے چاہئیں مگر فرائض میں اور سنن میں اس زیادتی سے احتراز کرنا روایات حدیث سے ثابت ہے اس لئے اس میں نہ کہا جائے۔ واللہ اعلم تمت سورة المرسلت بحمد اللہ الاخریوم من رجب 1391 ھ و بحمد تم الجزالتاسع والعشرون من القرآن اللہ الموفق لاتمام الباقی   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَبِاَيِّ حَدِيْثٍؚبَعْدَہٗ يُؤْمِنُوْنَ۝ ٥٠ ۧ أيا أَيُّ في الاستخبار موضوع للبحث عن بعض الجنس والنوع وعن تعيينه، ويستعمل ذلک في الخبر والجزاء، نحو : أَيًّا ما تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْماءُ الْحُسْنى [ الإسراء/ 110] ، وأَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلا عُدْوانَ عَلَيَّ [ القصص/ 28] ( ا ی ی ) ای ۔...  جب استفہام کیلئے ہو تو جنس یا نوع کی تعیین اور تحقیق کے متعلق سوال کے لئے آتا ہے اور یہ خبر اور جزا کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے چناچہ فرمایا :۔ { أَيًّا مَا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى } ( سورة الإسراء 110) جس نام سے اسے پکارا اس کے سب نام اچھے ہیں { أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ } ( سورة القصص 28) کہ میں جونسی مدت ( چاہو ) پوری کردوں پھر مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہو ۔ حدیث وكلّ کلام يبلغ الإنسان من جهة السمع أو الوحي في يقظته أو منامه يقال له : حدیث، قال عزّ وجلّ : وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلى بَعْضِ أَزْواجِهِ حَدِيثاً [ التحریم/ 3] ، وقال تعالی: هَلْ أَتاكَ حَدِيثُ الْغاشِيَةِ [ الغاشية/ 1] ، وقال عزّ وجلّ : وَعَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحادِيثِ [يوسف/ 101] ، أي : ما يحدّث به الإنسان في نومه، حدیث ہر وہ بات جو انسان تک سماع یا وحی کے ذریعہ پہنچے اسے حدیث کہا جاتا ہے عام اس سے کہ وہ وحی خواب میں ہو یا بحالت بیداری قرآن میں ہے ؛وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلى بَعْضِ أَزْواجِهِ حَدِيثاً [ التحریم/ 3] اور ( یاد کرو ) جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک بھید کی بات کہی ۔ أَتاكَ حَدِيثُ الْغاشِيَةِ [ الغاشية/ 1] بھلا ترکو ڈھانپ لینے والی ( یعنی قیامت کا ) حال معلوم ہوا ہے ۔ اور آیت کریمہ :۔ وَعَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحادِيثِ [يوسف/ 101] اور خوابوں کی تعبیر کا علم بخشا۔ میں احادیث سے رویا مراد ہیں أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس للحق علی سبیل التصدیق، وذلک باجتماع ثلاثة أشياء : تحقیق بالقلب، وإقرار باللسان، وعمل بحسب ذلک بالجوارح، وعلی هذا قوله تعالی: وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ [ الحدید/ 19] . ( ا م ن ) الایمان کے ایک معنی شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ { وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ } ( سورة البقرة 62) اور جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست۔ اور ایمان کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوسکتا ہے جو تو حید کا اقرار کر کے شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں داخل ہوجائے اور بعض نے آیت { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ } ( سورة يوسف 106) ۔ اور ان میں سے اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے مگر ( اس کے ساتھ ) شرک کرتے ہیں (12 ۔ 102) کو بھی اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٥٠{ فَبِاَیِّ حَدِیْثٍم بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوْنَ ۔ } ” تو اب اس (قرآن) کے بعد یہ اور کس کلام پر ایمان لائیں گے ؟ “ قرآن جیسا کلام سن کر بھی جس انسان کی آنکھیں نہیں کھلیں ‘ تو اس کے بعد اس کی آنکھیں بھلا کب کھلیں گی ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

27 That is, the greatest Message that could distinguish the Truth from falsehood for man and show him right guidance, has been sent down in the shape of the Qur'an. if a person does not believe even after reading it or hearing it read, what else after this can show him the correct guidance?

سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :27 یعنی جو بڑی سے بڑی چیز انسان کو حق و باطل کا فرق سمجھانے والی اور ہدایت کا راستہ دکھانے والی ہو سکتی تھی وہ قرآن کی صورت میں نازل کر دی گئی ہے ۔ اس کو پڑھ کر یا سن کر بھی اگر کوئی شخص ایمان نہیں لاتا تو اس کے بعد پھر اور کیا چیز ایسی ہو سکتی ہیں جو اس کو راہ راست پ... ر لا سکے؟   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(77:50) فبای حدیث بعدہ یؤمنون : یہ جملہ استفہامیہ انکاریہ ہے۔ بعدہ میں ہ ضمیر واحد غائب کا مرجع القرآن ہے۔ ای۔ کونسا۔ کس (پر) اب اس قرآن کے بعد یہ لوگ کس بات پر ایمان لائیں گے یعنی وہ قرآن جس کے اندر طرح طرح کا لفظی و معنوی اعجاز ہے جس میں کھلے ہوئے دلائل اور روشن براہین ہیں اگر اس پر ایمان نہیں ... تو پھر کسی دوسری دلیل کو یہ نہیں مانیں گے۔ حدیث۔ جمع احادیث۔ بات ۔ ہر وہ کلام جو انسان تک پہنچ سکے۔ خواہ بذریعہ سماعت، خواہ بذریعہ وحی۔ عالم خواب میں ہو یا بحالت بیداری اس کو حدیث کہتے ہیں۔ تمت بالخیر بعون اللہ وبفضلہ۔ 3 شوال المکرم 1418 ھ۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 8 یعنی قرآن جو اللہ تعالیٰ کا اپنا کلام ہے اور جس کا انداز بیان انتہائی موثر اور دلنشین ہے۔ اگر یہ کفار اس پر بھی ایمان نہیں لارہے تو آخر کون سی کتاب ہے جس کا وہ انتظار کررہے ہیں کہ وہ آئے تو اس پر ایمان لائیں ؟ کیا قرآن کے بعد بھی کوئی کتاب آنے والی ہے ؟۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول ال... لہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب کوئی شخص اس آیت پر پہنچے تو اسے یہ کہنا چاہیے ” امنا باللہ “ ہم اللہ پر ایمان لائے۔ (ابن کثیربحوالہ ابودائود ترمذی، مسند امام احمد وغیرہ )  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ ان تفریعات و تہدید ات قرآنیہ کا مقتضا یہ تھا کہ یہ سنتے ہی ڈر کر ایمان لے آتے مگر جب اس پر بھی ان کو اثر نہیں تو پھر اس قرآن بلیغ الالفاظ والانداز کے بعد اور کس بات پر ایمان لائیں گے اس میں کفار پر توبیخ اور ان کے ایمان سے آپ کا اقناط ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آخر میں فرمایا ﴿فَبِاَيِّ حَدِيْثٍۭ بَعْدَهٗ يُؤْمِنُوْنَ (رح) ٠٠٥٠﴾ (کہ یہ لوگ اس قرآن کو سنتے ہیں جو طرح طرح سے سمجھاتا ہے اس کی فصاحت اور بلاغت کو بھی مانتے ہیں لیکن اس پر ایمان نہیں لاتے، جب اس پر ایمان نہیں لاتے تو انہیں کس چیز کا انتظار ہے اس کے بعد کس چیز پر ایمان لائیں گے ؟ الحمد للہ علٰی تم... ام تفسیر سورة المرسلت اولا وآخرًا وباطنًا وظاھرًا  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

14:۔ ” فبای حدیث “ یہ معاندین قرآن ایسی معجز، فصیح وبلیغ، دلائل عقل و نقل اور شواہد آفاق وانفس سے لبریز کتاب پر ایمان نہیں لائے تو اس کے بعد وہ کس کتاب پر ایمان لائیں گے۔ یعنی قرآن کے بعد کوئی پند و نصیحت ان پر اثر انداز نہیں ہوسکتی اس لیے اب ان کا ایمان لانا امکان سے خارج ہے کیونکہ ان کے دلوں پر مہ... ر جباریت لگ چکی ہے۔ سورة المرسلات ختم ہوئی  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(50) اب آخر یہ لوگ اسی کلام کے بعد اور کون سی بات پر ایمان لائیں گے یعنی اس کلام الٰہی کے بعد اور قرآن کے بعد اب کسی بات کا انتظار کررہے ہیں اور اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے کیا یہ کسی اور کتاب کے نازل ہونے کے منتظر ہیں، یعنی قرآن جیسی مفصل اور دلائل سے لبریز کتاب کے بعد پھر اور کون سی کتا... ب پر ایمان لائیں گے۔ حدیث میں آتا ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورة مرسلات کی آخری آیت تلاوت کرتے تو فرماتے امنت باللہ وبما انزل۔ تم تفسیر سورة المرسلات  Show more