Surat ul Mursilaat

Surah: 77

Verse: 7

سورة المرسلات

اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ﴿۷﴾

Indeed, what you are promised is to occur.

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Surely, what you are promised will occur. This is the subject of these oaths. This means, what you all have been promised concerning the establishment of the Hour (Judgement Day), the blowing of the horn, the resurrection of the bodies, the gathering of those of old and those of latter times on one common ground and the rewarding of every doer of a deed based upon his deed. If he did...  good, then his reward will be good, and if he did evil, then his reward will be evil. All of this will occur, meaning it will come to pass and there is no avoiding it. A Mention of some of what will occur on the Day of Judgement Then Allah says, فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

7۔ 1 (یا جواب قسم) یہ ہے کہ تم سے قیامت کا جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ یقینا واضح ہونے والی ہے، یعنی اس میں شک کرنے کی نہیں بلکہ اس کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قیامت کب واقع ہوگی ؟ اگلی سورت میں اس کو واضح کیا جا رہا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٤] ان پانچ چیزوں کی قسم اٹھا کر اور انہیں بطور شہادت پیش کرنے کے بعد فرمایا کہ جو پروردگار تمہاری انتہائی اہم ضرورت کی چیز سے ایسے کام لے سکتا ہے تو وہ تمہاری تباہی کا سبب بھی بن سکتے ہیں وہ تمہیں صرف ایک ہوا کے ذریعہ راحت سے بھی دوچار کرسکتا ہے اور رنج سے بھی۔ کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ جس جزا...  و سزا کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے اسے وجود میں لے آئے اور واقع کرکے دکھا دے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ ( …that which you are promised is sure to happen…77:7) This is the subject of these oaths. It means that the Day of Judgment, Reckoning, and Reward and Punishment that is promised by the Prophets (علیہم السلام) has certainly to be fulfilled. Allah then describes some of the events that will occur on the Day of Judgment. The stars will be extinguished, which could me... an that they will be completely destroyed, or they will exist, but their lights will be lost. In this way the entire world will be plunged in absolute darkness. The second event to occur is the splitting of the sky. The third event to occur is that the mountains will be blown away as dust. The fourth event is described in the following verse:  Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِـعٌ۝ ٧ ۭ وعد الوَعْدُ يكون في الخیر والشّرّ. يقال وَعَدْتُهُ بنفع وضرّ وَعْداً ومَوْعِداً ومِيعَاداً ، والوَعِيدُ في الشّرّ خاصّة . يقال منه : أَوْعَدْتُهُ ، ويقال : وَاعَدْتُهُ وتَوَاعَدْنَا . قال اللہ عزّ وجلّ : إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِ [إبراهيم/ 22] ، ... أَفَمَنْ وَعَدْناهُ وَعْداً حَسَناً فَهُوَ لاقِيهِ [ القصص/ 61] ، ( وع د ) الوعد ( وعدہ کرنا ) کا لفظ خیر وشر یعنی اچھے اور برے ( وعدہ دونوں پر بولا جاتا ہے اور اس معنی میں استعمال ہوتا ہے مگر الوعید کا لفظ خاص کر شر ( یعنی دھمکی اور تہدید ) کے لئے بولا جاتا ہے ۔ اور اس معنی میں باب اوعد ( توقد استعمال ہوتا ہے ۔ اور واعدتہ مفاعلۃ ) وتوا عدنا ( تفاعل ) کے معنی باہم عہدو پیمان کر نا کے ہیں ( قرآن کریم میں ودع کا لفظ خيٰر و شر دونوں کے لئے استعمال ہوا ہے ( چناچہ وعدہ خیر کے متعلق فرمایا إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِ [إبراهيم/ 22] جو ودعے خدا نے تم سے کیا تھا وہ تو سچا تھا ۔ أَفَمَنْ وَعَدْناهُ وَعْداً حَسَناً فَهُوَ لاقِيهِ [ القصص/ 61] بھلا جس شخص سے ہم نے نیک وعدہ کیا ۔ وقع الوُقُوعُ : ثبوتُ الشیءِ وسقوطُهُ. يقال : وَقَعَ الطائرُ وُقُوعاً ، والوَاقِعَةُ لا تقال إلّا في الشّدّة والمکروه، وأكثر ما جاء في القرآن من لفظ «وَقَعَ» جاء في العذاب والشّدائد نحو : إِذا وَقَعَتِ الْواقِعَةُ لَيْسَ لِوَقْعَتِها كاذِبَةٌ [ الواقعة/ 1- 2] ، ( و ق ع ) الوقوع کے معنی کیس چیز کے ثابت ہونے اور نیچے گر نے کے ہیں چناچہ محاورہ ہے : ۔ وقع الطیر وقوعا پر ندا نیچے گر پڑا ۔ الواقعۃ اس واقعہ کو کہتے ہیں جس میں سختی ہو اور قرآن پاک میں اس مادہ سے جس قدر مشتقات استعمال ہوئے ہیں وہ زیادہ تر عذاب اور شدائد کے واقع ہونے کے متعلق استعمال ہوئے ہیں چناچہ فرمایا ۔ إِذا وَقَعَتِ الْواقِعَةُ لَيْسَ لِوَقْعَتِها كاذِبَةٌ [ الواقعة/ 1- 2] جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٧{ اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَـوَاقِعٌ ۔ } ” جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ واقع ہو کر رہے گی۔ “ یعنی جس قیامت کے بارے میں تم لوگوں کو بار بار متنبہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور آکر رہے گی۔ واضح رہے کہ سورة قٓ سے لے کر سورة الناس تک مکی سورتوں کا موضوع انذارِ آخرت ہے ۔ اس لیے سورة الذاریات کی قسم... وں کا مقسم علیہ بھی انذارِ آخرت ہی سے متعلق تھا : { اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ - وَّاِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌ ۔ } ” جو وعدہ تمہیں دیا جا رہا ہے وہ یقینا سچ ہے۔ اور جزا و سزا ضرور واقع ہو کر رہے گی “۔ البتہ سورة الصافات کے آغاز میں مذکور قسموں کا انداز تو بالکل ایسا ہی ہے لیکن وہاں ان قسموں کے مقسم علیہ کا تعلق توحید سے ہے : { اِنَّ اِلٰہَکُمْ لَوَاحِدٌ ۔ } ” یقینا تمہارا اِلٰہ ایک ہی ہے “۔ اس لیے کہ سورة الصافات کا تعلق سورتوں کے جس گروپ سے ہے اس گروپ کا مرکزی مضمون ہی توحید ہے۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

2 Another meaning can be; "That which you are being threatened with," i. e. the Resurrection and Hereafter. 3 Here an oath has been sworn by five things on the inevitability of the Resurrection: (1) "Those which are sent forth in succession, or for a good cause;" (2) "those which blow violently and tempestuously (3) "those which disperse and scatter;" (4) "those which split and separate;" and...  (5) "those which inspire the remembrance." As these words only describe the characteristics and it has not been specified what thing or things they qualify, this has given rise to a difference of opinion among the commentators as to whether these are the qualities of one particular thing or of different things and what the thing or things are. One group of them says that all the five qualify the winds; the second group says that all the five imply the angels; the third group says that the first three imply the winds and the remaining two the angels; the fourth says that the first two imply the winds and the other three the angels; another group has opined that the first quality implies the angels of mercy, the second the angels of punishment and the remaining three imply the verses of the Qur'an. In our opinion, the first thing worthy of consideration is that when five characteristic have been mentioned continuously in one and the same context and there is no indication to show as to what has been qualified up to a certain point and wherefrom has the qualification of another thing begun, it cannot be correct, on the basis of a baseless conjecture, to understand that in these verses oaths have been sworn by two or three different things. Rather in this case the continuity of the subject by itself requires that the whole passage be regarded as related to the characteristics of one and the same thing. Secondly, wherever in the Qur'an an oath bas been sworn by a certain thing or, things in order to convince the doubters or deniers of an unseen truth, there the oath stands for an argument or reasoning which is meant to tell that the thing or things point to the truth's being right and correct. For this purpose obviously it cannot be correct to present one imperceptible thing as an argument for another imperceptible thing; for, only a perceptible thing can be presented as an argument for an imperceptible thing. Hence in our opinion the correct explanation is that it implies the winds and the explanation of the people who interpret the five things to mean the angels cannot; be acceptable, for the angels are as imperceptible as is the occurrence of the Resurrection. Now, let us consider as to how these different states of winds point to the occurrence of the Resurrection. One of the most important factor which has made animal and vegetable life possible on the earth is the air. The relationship its qualities bear with every kind of life testify that there is an all-powerful, All-Wise Creator, Who willed to create life on this earth and for this purpose created here a thing whose qualities exactly and precisely correspond to the requirements of the existence of living beings. Then, He did not only wrap up the earth in the air and left it alone, but by His power and wisdom characterised this air with countless different states, which are being regulated since millions and millions of years in such a way that they cause the change of seasons and weather sometimes it is close and sometimes a soft breeze blows sometimes it is hot and sometimes cold; sometimes it brings clouds and sometimes it drives away clouds; sometimes it causes pleasant gusts to blow and sometimes disastrous windstorms; sometimes it brings beneficial rains and sometimes there is drought; in short, there are different 'kinds of winds which blow in their own time, and every kind serves one or the other purpose. This arrangement is the proof of a dominant Power, for which neither it can be impossible to bring life into existence, nor to obliterate it, nor to re-create it after having annihilated it. Likewise, this arrangement is also a proof of a supreme wisdom about which only a foolish man could think that all this was being done for fun, without any higher object in view. As against this wonderful system man is so helpless that he can neither cause a favourable wind to blow for himself, nor can prevent a disastrous cyclone from blowing on himself. However shameless, obstinate and stubborn he may be, the wind does at one time or another remind him that a Mighty Sovereign is ruling over him, Who can turn this principal means of his life into a cause of blessing for him or into a cause of ruin for him whenever He so likes, and man does not have the power to prevent or avert any of His decisions. (For further explanation, see E.N. 7 of Al-Jathiyah, E.N.'s 1 to 4 of Adh-Dhariyat) .  Show more

سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :2 دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے ۔ مراد قیامت اور آخرت ہے ۔ سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :3 یہاں قیامت کے ضرور واقع ہونے پر پانچ چیزوں کی قسم کھائی گئی ہے ۔ ایک ۔ المرسلت عرفا ۔ پے درپے ، یا بھلائی کے طور پر بھی... جی جانے والیاں ۔ دوسرے ، العاصفات عصفا ۔ بہت تیزی اور شدت کے سات چلنے والیاں ۔ تیسرے ، الناشرات نشرا ۔ خوب پھیلانے والیاں ۔ چوتھے ، الفارقات فرقاً ۔ الگ الگ کرنے والیاں ۔ پانچویں ، الملقیات ذکراً ۔ یاد کا القا کرنے والیاں ۔ چونکہ ان الفاظ میں صرف صفات بیان کی گئی ہیں ، اور یہ صراحت نہیں کی گئی ہے کہ یہ کس چیز یا کن چیزوں کی صفات ہیں ، اس لیے مفسرین کے درمیان اس امر میں اختلاف ہوا ہے کہ آیا یہ پانچوں صفات ایک ہی چیز کی ہیں ، یا الگ الگ چیزوں کی ، اور وہ چیز یا چیزیں کیا ہیں ۔ ایک گروہ کہتا ہے کہ پانچوں سے مراد ہوائیں ہیں ۔ دوسرا کہتا ہے بانچوں سے مراد فرشتے ہیں ۔ تیسرا کہتا ہے پہلے تین سے مراد ہوائیں ہیں اور باقی دو سے مراد فرشتے ہیں ۔ چوتھا کہتا ہے پہلے دو سے مراد ہوائیں اور باقی تین سے مراد فرشتے ہیں اور ایک گروہ کی رائے یہ بھی ہے کہ پہلے سے مراد ملائکہ رحمت ، دوسرے سے مراد ملائکہ عذاب اور باقی تین سے مراد قرآن مجید کی آیات ہیں ۔ ہمارے نزدیک پہلی بات تو یہ قابل غور ہے کہ جب ایک ہی سلسلہ کلام میں پانچ صفات کا مسلسل ذکر کیا گیا ہے اور کوئی علامت بیچ میں ایسی نہیں پائی جاتی جس سے یہ سمجھا جا سکے کہ کہاں تک ایک چیز کی صفات کا ذکر ہے اور کہاں سے دوسری چیز کا ذکر شروع ہوا ہے ، تو یہ کیسے صحیح ہو سکتا ہے کہ محض کسی بے بنیاد یا قیاس کی بنا پر ہم یہ سمجھ لیں کہ یہاں دو باتیں مختلف چیزوں کی قسمیں کھائی گئی ہیں ، بلکہ اس صورت میں نظم کلام خود اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ پوری عبارت کو کسی ایک ہی چیز کی صفات سے متعلق مانا جائے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ قرآن مجید میں جہاں بھی شک یا انکار کرنے والوں کو کسی حقیقت غیر محسوس کا یقین دلانے کے لیے کسی چیز ، یا بعض چیزوں کی قسم کھائی گئی ہے وہاں قسم دراصل استدلال کے ہم معنی ہوتی ہے ، یعنی اس سے مقصود یہ بتانا ہوتا ہے کہ یہ چیز یا چیزیں اس حقیقت کے صحیح و برحق ہونے پر دلالت کر رہی ہیں ۔ اس غرض کے لیے ظاہر ہے کہ ایک غیر محسوس شے کے حق میں کسی دوسری غیر محسوس شے کو بطور استدلال پیش کرنا درست نہیں ہو سکتا ، بلکہ غیر محسوس پر محسوس سے دلیل لانا ہی موزوں اور مناسب ہو سکتا ہے ۔ اس لیے ہماری رائے میں صحیح تفسیر یہی ہے کہ اس سے مراد ہوائیں ہیں ، اور ان لوگوں کی تفسیر قابل قبول نہیں ہے جنہوں نے ان پانچوں چیزوں سے مراد فرشتے لیے ہیں ، کیونکہ وہ بھی اسی طرح غیر محسوس ہیں جس طرح قیامت کا وقوع غیر محسوس ہے ۔ اب غور کیجئے کہ قیامت کے و قوع پر ہواؤں کی یہ کیفیات کس طرح دلالت کرتی ہیں ۔ زمین پر جن اسباب سے حیوانی اور نباتی زندگی ممکن ہوئی ہے ان میں سے ایک نہایت اہم سبب ہوا ہے ۔ ہر نوع کی زندگی سے اس کی صفات کا جو تعلق ہے وہ بجائے خود اس بات کی شہادت دے رہا ہے کہ کوئی قادر مطلق اور صانع حکیم ہے جس نے اس کرہ خاکی پر زندگی کو وجود لانے کا ارادہ کیا اور اس غرض کے لیے یہاں ایک ایسی چیز پیدا کی جس کی صفات زندہ مخلوقات کے وجود کی ضروریات کے ساتھ ٹھیک ٹھیک مطابقت رکھتی ہیں ۔ پھر اس نے صرف اتنا ہی نہیں کیا ہے کہ زمین کو ہوا کا ایک لبادہ اڑھا کر چھوڑ دیا ہو ، بلکہ اپنی قدرت اور حکمت سے اس ہوا میں اس نے بے شمار مختلف کیفیات پیدا کی ہیں جن کا انتظام لاکھوں کروڑوں برس سے اس طرح ہو رہا ہے کہ انہی کی بدولت موسم پیدا ہوتے ہیں ، کبھی حبس ہوتا ہے اور کبھی باد نسیم چلتی ہے ، کبھی گرمی آتی ہے اور کبھی سردی ، کبھی بادل آتے ہیں اور کبھی آتے ہوئے اڑ جاتے ہیں ، کبھی نہایت خوشگوار جھونکے چلتے ہیں اور کبھی انتہائی تباہ کن طوفان آجاتے ہیں ، کبھی نہایت نفع بخش بارش ہوتی ہے اور کبھی کال پڑ جاتا ہے ۔ غرض ایک ہوا نہیں بلکہ طرح طرح کی ہوائیں ہیں جو اپنے اپنے وقت پر چلتی ہیں اور ہر ہوا کسی نہ کسی مقصد کو پورا کرتی ہے ۔ یہ انتظام ایک غالب قدرت کا ثبوت ہے جس کے لیے نہ زندگی کو وجود میں لانا خارج از امکان ہو سکتا ہے ، نہ اسے مٹا دینا ، اور نہ مٹا کر دوبارہ وجود میں لے آنا ۔ اسی طرح یہ انتظام کمال درجہ حکمت و دانائی کا ثبوت بھی ہے ، جس سے صرف ایک نادان آدمی ہی یہ توقع رکھ سکتا ہے کہ یہ سارا کاروبار محض کھیل کے طور پر کیا جا رہا ہو اور اس کا کوئی عظیم تر مقصد نہ ہو ۔ اس حیرت انگیز انتظام کے مقابلے میں انسان اتنا بے بس ہے کہ کبھی وہ نہ ا پنے لیے مفید طلب ہوا چلا سکتا ہے نہ اپنے اوپر ہلاکت خیز ہوا کا طوفان آنے کو روک سکتا ہے ۔ وہ خواہ کتنی ہی ڈھٹائی اور بے شعوری اور ضد اور ہٹ دھرمی سے کام لے ، کبھی نہ کبھی یہی ہوا اس کو یاد دلا دیتی ہے کہ اوپر کوئی زبردست اقتدار کار فرما ہے جو زندگی کے اس سب سے بڑے ذریعہ کو جب چاہے اس کے لیے رحمت اور جب چاہے ہلاکت کا سبب بنا سکتا ہے ، اور انسان اس کے کسی فیصلے کو بھی روک دینے کی طاقت نہیں رکھتا ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد چہارم ، الجاثیہ ، حاشیہ 7 ۔ جلد پنجم ، الذاریات ، حواشی 1 تا 4 ) ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

3: اس سے مراد قیامت کا دِن ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(77:7) انما توعدون لراقع۔ یہ جملہ جواب قسم ہے جو آیات متذکرہ بالا میں مذکور ہیں۔ انما مرکب ہے حرف تاکید اور ما بمعنی الذی سے۔ توعدون مضارع مجہول جمع مذکر حاضر (باب ضرب) مصدر سے (جس کا) تم سے وعدہ کیا گیا ہے (یعنی قیامت) لواقع لام تاکید کا ہے واقع وقع (باب فتح) مصدر سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مذکر۔ ... ان کی خبر ہے۔ وہ ضرور وقوع پذیر ہوگی۔ وہ ضرور آئے گی۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : اللہ تعالیٰ نے جس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے پانچ قسمیں اٹھائی ہیں اس دن کی حالت یہ ہوگی۔ ہوا کی طاقت بیان کرنے کے بعد قیامت کا اس لیے ذکر کیا ہے کہ جس آندھی سے تم خوف زدہ ہوتے ہو وہ قیامت کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ جو ہر صورت واقع ہو کر رہے گی۔ اس کا آغاز اس طرح ... خوفناک ہوگا کہ اس دن ستاروں کی روشنی ختم کردی جائے گی، آسمان پھاڑ دیا جائے گا، پہاڑ اڑا دیئے جائیں گے اور انبیائے کرام (علیہ السلام) کے لیے وقت مقرر کیا جائے گا۔ آپ کو کیا خبر ! کہ فیصلے کا دن کیسا ہوگا ؟ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی اور بربادی ہوگی۔ قرآن مجید نے کئی مقامات پر بتلایا ہے کہ قیامت کا دن اپنی ہولناکیوں کے اعتبار سے اس قدر سخت ہوگا کہ جس کا کوئی شخص تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اس دن کی ابتدا اس طرح ہوگی کہ ستارے بےنور اور بےثقل ہو کر گرپڑیں گے، آسمان کے بندھن ڈھیلے ہوجائیں گے اور اس میں جگہ جگہ دراڑھیں پیدا ہوجائیں اور بالآخر نیچے گرپڑے گا اسی طرح پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جائیں گے اور یہ ریت بن کر اڑنے لگیں گے۔ پھر ایک طویل مدت کے بعد جسے اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا، محشرکا میدان قائم ہوگا جس میں لوگوں کے درمیان فیصلے کیے جائیں گے، ہر نبی کو ایک وقت دیا جائے گا جس میں وہ اپنی امت کے ساتھ رب ذوالجلال کے سامنے پیش ہوگا۔ جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور قیامت کے دن کو جھٹلایا ان کے لیے اس دن کا ایک ایک لمحہ بھاری ہوگا۔ اس کے باوجود لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں کیا انہیں معلوم نہیں کہ ہم نے ان سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا ؟ پھر ان لوگوں کو ہلاک کیا جو ان کے بعد آنے والے تھے جو ان کے فکرو عمل کی پیروی کرتے تھے۔ ظالموں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم مجرموں کے ساتھ اس طرح ہی سلوک کیا کرتے ہیں یہ تو دنیا میں سزا تھی اور آخرت میں انہیں ان کے کیے کی پوری پو ری سزا دی جائے گی۔ (عَنِ الْمِقْدَادِ (رض) قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَقُوْلُ تُدْ نَیْ الشَّمْسُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ مِنَ الْخَلْقِ حَتّٰی تَکُوْنَ مِنْھُمْ کَمِقْدَارِ مِیْلٍ فَیَکُوْنُ النَّا سُ عَلٰی قَدْرِ اَعْمَالِھِمْ فِیْ الْعََرَ قِ فَمِنْھُمْ مَنْ یَّکُوْنُ اِلٰی کَعْبَیْہِ وَمِنْھُمْ مَنْ یَّکُوْنُ اِلٰی رُکْبَتَیْہِ وَمِنْھُمْ مَنْ یَّکُوْنُ اِلٰی حَقْوَیْہِ وَمِنْھُمْ مَنْ یُّلْجِمُھُمُ الْعَرَقُ اِلْجَامًا وَاَشَارَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بِیَدِہٖ اِلٰی فِیْہِ ) (رواہ مسلم : باب فِی صِفَۃِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ أَعَانَنَا اللَّہُ عَلَی أَہْوَالِہَا) ” حضرت مقداد (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے سروردو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے کہ قیامت کے دن سورج لوگوں سے ایک میل کی مسافت پر ہوگا لوگوں کا پسینہ ان کے اعمال کے مطابق ہوگا بعض لوگوں کے ٹخنوں تک ‘ بعض کے گھٹنوں تک بعض کی کمر تک اور بعض کے منہ تک پسینہ ہوگا یہ بیان کرتے ہوئے رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منہ کی طرف اشارہ کیا۔ “ مسائل ١۔ قیامت کے دن ستارے گِر پڑیں گے، آسمان پھاڑ دئیے جائیں گے، اور پہاڑ اڑا دئیے جائیں گے۔ ٢۔ محشر کے میدان میں ہر نبی مقررہ وقت پر اپنی امت کے ساتھ اپنے رب کے حضور پیش ہوگا۔ ٣۔ قیامت کا دن تکذیب کرنے والوں کے لیے بڑا بھاری ہوگا۔ تفسیر بالقرآن قیامت کا دن نہایت ہی بھاری ہوگا : ١۔ قیامت زمین و آسمانوں پر بھاری ہوگی۔ (الاعراف : ١٨٧) ٢۔ جب زمین کو پوری طرح ہلا دیا جائے گا۔ (الزلزال : ١) ٣۔ لوگو ! اپنے رب سے ڈر جاؤ قیامت کا زلزلہ بہت سخت ہے۔ (الحج : ١) (القارعہ : ٤)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(7) کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے اور وہ وعدہ یقینا پورا ہونا ہے ہوائیں چلنے کے مختلف طریقے ہیں، کبھی یہ ہوا خوشگوار اور نرم چلتی ہے جو اچھی معلوم ہوتی ہے یہی ہوا کبھی تیز اور خوفناک ہوکرچلتی ہے پھر کبھی بخارات کو ابھار کر بادل بناتی ہے اور انہیں بادلوں کو جدا کرکے م... ختلف مقامات پر تقسیم کرتی ہے اور بارش کے بعد بادلوں کو پھاڑ کر الگ الگ کردیتی ہے ان ہوائوں کے مختلف انداز اور مختلف طریقے دل میں ترغیباً اور تربیباً اللہ تعالیٰ کی یاد پیدا کرتی ہیں پھر انسان اس سے متاثر ہوکر اپنے گناہوں پر نادم ہوتا ہے اور معذرت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے خوف سے ڈرتا ہے ۔ جیسا کہ اکثر آندھی اور ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کے وقت دیکھا جاتا ہے ان ہوائوں کا چلنا لوگوں کی نفع رسانی کے لئے ہوتا ہے مثلا ہر ذی روح ککا تنفس ہوا پر موقوف ہے ، بدن میں خنکی کا پہنچنا زراعت کے دانوں اور درختوں کا بڑھنا سبزے کا نمو اورر وئیدگی سب ہوا ہے وابستہ ہے بارش موقوف ہیں، بادبائی کشتیاں ہوائوں ہی سے چلتی اور سمندر میں دوڑتی پھرتی ہیں۔ قیامت کے وجود پر اس لئے ہوا کہ قسمیں کھائیں کہ قبروں سے اٹھنا، میدان حشر میں جمع ہونا اور متفرق ہونا ان سب چیزوں کو ہوائوں کے ساتھ مناسبت ہے۔ یہ ہوائیں انقلاب آور ہیں اور قیامت بھی ایک بڑا انقلاب ہے اس اعتبار سے ہوائوں کی قسم کھا کر فرمایا کہ یوم قیامت جو موعود ہے وہ یقینا واقع ہونے والا ہے۔ فالملقیت ذکراً کاصاحب تفسیر عزیزی نے یہ مطلب بیان کیا ہے کہ ان ہوائوں کی قسم جو ذکر یعنی قرآن کو منکروں کے کانوں میں ڈالتی ہیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فرقاً تک ہوائوں کا ذکر ہو اور فالملقیت ذکراً سے وہ فرشتے مراد ہوں جو قرآن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچاتے ہوں یا جبرئیل (علیہ السلام) کی قسم ہو۔ بہرحال ان آیات کی لمی طرح اہل تفسیر نے تفسیر بیان کی ہے مثلاً ہر آیت سے فرشتے مراد ہیں اور مطلب یہ ہے کہ ان فرشتوں کی قسم جو عام طور سے بہ طریقہ معروف امرونہی کے احکامات لاتے ہیں پھر ان فرشتوں کی قسم جو نہایت تیز ہوا کی طرح احکام لاتے ہیں پھر ان فرشتوں کی قسم جو زمین پر آکر پھیل جاتے ہیں یا اپنے پر پھیلاتے ہیں پھر ان فرشتوں کی قسم جو حق کو باطل سے جدا کرتے ہیں یعنی جو احکام لاتے ہیں ان سے حق و باطل میں تفریق ہوجاتی ہے پھر ان فرشتوں کی قسم جو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام تک ذکر یعنی پیام پہنچاتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ذکر سے مراد قرآن ہو اور ملقیات سے مراد حضرت جبرئیل (علیہ السلام) ہوں قرآن ڈرانے کے لئے ہے گنہگاروں کو اور عذر کے لئے ہے نیک انسانوں کے۔ بعض اہل تفسیر نے تمام آیتوں سے آیات قرآنی مراد لی ہیں ہم نے صرف ہوائوں اور فرشتوں کی تصریح کردی ہے عذراً اونذراً کا مطلب ایک تو وہ ہے جو ہم نے بیان ہے اور ایک مطلب یہ ہے کہ ذکر ڈالنا اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کوئی الزام نہ رہے اور قیامت میں منکر یوں نہ کہیں کہ تیرے احکام یا تیری کوئی کتاب ہم تک نہیں آئی جو ہم تجھ پر ایمان لاتے اور تجھ سے ڈرتے۔ بہرحال ان تمام قسموں کا خواہ ہوائیں مراد لی جائیں یا فرشتے مراد لئے جائیں یا آیات قرآنی مرادلی جائیں ان سب کا مقسم یہ ایک ہی ہے یعنی انما توعدون لواقع کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے آگے اس چیز کا اور اس کی علامتوں کا بیان ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ایک بائو چلتی ہے ٹھنڈی منیہر کا نشان ایک تند آندھی جو دبی مٹی کوا بھاری ایک ابر کو ملک ملک بانٹے اور فرشتے اتارتے ہیں قرآن کافروں سے الزام اتارنا منظور ہے کہ نہ کہیں ہم کو خبر نہ تھی اور جن کی قسمت میں ایمان ہے ان کو ڈر سنانا تاکہ ایمان لادیں۔ خلاصہ : یہ ہے کہ چار آیتوں میں حضرت شاہ صاحب (رح) نے ہوائیں مراد لی ہیں اور پانچویں آیت سے فرشتے مراد لئے ہیں۔ بہرحال ہوا مراد ہو یا فرشتے دونوں کو قیامت سے مناسبت ہے اس لئے دونوں ہی کی قسم کھا کر فرمایا کہ وہ شئے موعودضرور واقع ہونے والی ہے۔  Show more