Surat un Naba

Surah: 78

Verse: 37

سورة النبأ

رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا الرَّحۡمٰنِ لَا یَمۡلِکُوۡنَ مِنۡہُ خِطَابًا ﴿ۚ۳۷﴾

[From] the Lord of the heavens and the earth and whatever is between them, the Most Merciful. They possess not from Him [authority for] speech.

۔ ( اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے والا ہے ۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَّبِّ
جو رب ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
درمیان ہے ان دونوں کے
الرَّحۡمٰنِ
جو رحمٰن ہے
لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہ وہ مالک ہوں گے
مِنۡہُ
اس سے
خِطَابًا
بات کرنے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَّبِّ
رب ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
وَمَا
اور جو 
بَیۡنَہُمَا
درمیان ہےان کے 
الرَّحۡمٰنِ
وسیع رحمت والا 
لَایَمۡلِکُوۡنَ
قدرت نہ ہو گی کسی کو 
مِنۡہُ
اس سے 
خِطَابًا
بات کرنے کی
Translated by

Juna Garhi

[From] the Lord of the heavens and the earth and whatever is between them, the Most Merciful. They possess not from Him [authority for] speech.

۔ ( اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے والا ہے ۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب چیزوں کا مالک ہے۔ بڑا مہربان ہے (اس دن) اس سے کوئی بات تک نہ کرسکے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوآسمانوں اور زمین کا اور جوکچھ اُن کے درمیان ہے ان سب کا رب ہے۔ وسیع رحمت والاہے، کسی کواُس سے بات کرنے کی قدرت نہ ہوگی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(from) the Lord of the heavens and the earth and what is between them, the All-Merciful. No one will have power to address Him,

جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے بڑی رحمت والا قدرت نہیں کہ کوئی اس سے بات کرے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے مابین ہے جو الرحمن ہے۔ ان (میں سے کسی) کو ہمت نہیں ہوگی اس سے بات کرنے کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

from the Lord of the heavens and the earth and of that which is between them; the Most Merciful Lord before Whom none dare utter a word.

اس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں23 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اسی ‌پروردگار ‌كی ‌طرف ‌سے ‌جو ‌سارے ‌آسمانوں ‌اور ‌زمین ‌اور ‌ان ‌كے ‌درمیان ‌ہر ‌چیز ‌كا ‌مالك ، ‌بہت ‌مہربان ‌ہے ! ‌كسی ‌كی ‌مجال ‌نہیں ‌ہے ‌كہ ‌اس ‌كے ‌سامنے ‌بول ‌سكے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ جو آسمانوں اور زمین اور ان کے بیچ جو کچھ ہے ان کا مالک ہے بڑے رحم والا قیامت کے دن مارے ہیبت کے اس سے بات تک نہ کرسکیں گے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں کے درمیان ہے سب کا پالنہار ہے۔ بڑا رحم کرنے والا کسی کو اس سے بات کرنے کا یارانہ ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو آسمان، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے نہایت رحم کرنے والا ہے۔ کسی کی مجال نہ ہوگی کہ کوئی اس سے کلام کرسکے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

From the Lord of the heavens and the earth and of whatsoever is in bet-ween them, the Compassionate with Whom they can demand not audience.

پروردگار آسمانوں اور زمین کا اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے اس کا خدائے رحمن کسی کی مجال اس سے عرض ومعروض کی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آسمانوں اور زمین اور ان کے مابین کی ساری چیزوں کے ربِ رحمٰن کی طرف سے ، جس کی طرف سے یہ کوئی بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان ( تمام مخلوقات ) کے رب ( کی طرف سے ) جو نہایت رحم والا ( ہے ) یہ لوگ اس سے بات کرنے کی قدرت نہ رکھیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے۔ بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کی ہمت نہ ہوگی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کہ مالک ہے آسمانوں اور زمین اور اس ساری کائنات کا جو کہ آسمان و زمین کے درمیان میں ہے اس (خدائے) رحمان کی طرف سے جس کے سامنے کسی کو یارا نہ ہوگا بات کرنے کا

Translated by

Noor ul Amin

جوآسمانوں ، زمین اورجو کچھ ان میں ہے سب چیزوں کارب ہے ، بڑا مہربان ہے ( اس دن ) اس سے بات کرنے کی انہیں جرات نہیں ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے رحمن کہ اس سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے ( ف۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ ) آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ( سب ) کا پروردگار ہے ، بڑی ہی رحمت والا ہے ( مگر روزِ قیامت اس کے رعب و جلال کا عالم یہ ہوگا کہ ) اس سے بات کرنے کا ( مخلوقات میں سے ) کسی کو ( بھی ) یارا نہ ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

یعنی وہ ربِ رحمان کی طرف سے جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کا پروردگار ( اور مالک ) ہے ( جس کی ہیبت سے ) لوگوں کو اس سے بات کرنے کایارا نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(From) the Lord of the heavens and the earth, and all between, (Allah) Most Gracious: None shall have power to argue with Him.

Translated by

Muhammad Sarwar

He is the Lord of the heavens and the earth and all that is between them. He is the Beneficent God and no one will be able to address Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Lord of the heavens and the earth, and whatsoever is in between them, the Most Gracious, with Whom th- ey cannot dare to speak.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The Lord of the heavens and the earth and what is between them, the Beneficent Allah, they shall not be able to address Him.

Translated by

William Pickthall

Lord of the heavens and the earth, and (all) that is between them, the Beneficent; with Whom none can converse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह आकाशों और धरती का और जो कुछ उन के बीच है सबका रब है, अत्यन्त कृपाशील है, उस के सामने बात करना उन के बस में नहीं होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کے رب کی طرف سے جو مالک ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ان چیزوں کا جو دونوں کے درمیان ہیں (اور جو رحمٰن ہے (اور) کسی کو اس کی طرف سے (مستقل) اختیار نہ ہوگا کہ (اس کے سامنے) عرض و معروض کرسکے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نہایت مہربان رب کی طرف سے جو زمین و آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ، جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، وہ رحمن ہے یہ لوگ اس سے بات نہ کرسکیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے بڑی رحمت والا قدرت نہیں کہ کوئی اس سے بات کرے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہی اس کا مالک ہے جو بےحد مہربان ہے کسی کو مجال نہ ہوگی کہ اس سے خطاب کرسکے۔