Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلسَّمَکُ: چھت کو کہتے ہیں اور سَمَکَہٗ (دن) کے معنیٰ بلند کرنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (رَفَعَ سَمۡکَہَا فَسَوّٰىہَا) (۷۹:۲۸) اس کی چھت کو اونچا کیا پھر اسے برابر کیا۔ شاعر نے کہا ہے۔ (1) (۲۳۷) اِنَّ الَّذِیْ سَمَکَ السَّمَائَ بَنٰی لَنَا وہ ذات جس نے آسمان کو بلند بنایا۔ اور ایک دعاء ماثورہ میں ہے (2) (۱۷۹) یَابَارِیئَ السَّمٰوٰتِ الْمَسْمُوْکَاتِ اے بلند آسمان کے پیدا کرنے والے۔ اور سَنَامٌ سَامِکٌ: بلند کوہان کو کہتے ہیں اور ہر اس چیز کو جس سے کوئی چیز بلندی کی جائے۔ اسے سِمَاکٌ (بکسرۂ سین) کہا جاتا ہے اور سِمَاکٌ ایک ستارے کا نام بھی ہے اور اَلسَّمْکُ کے معنیٰ مچھلی کے ہیں۔
Surah:79Verse:28 |
اس کی بلندی کو
its ceiling
|